فلسطینی صدرمحمودعباس(دائیں)مغربی کنارے کے شہررم اللہ میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ حماس دہشتگرد تنظیم نہیں بلکہ ایک حریت پسند گروپ ہے جو اپنی سر زمین کے تحفظ کے لیے جنگ لڑ رہا ہے،پارلیمنٹ میں اپنی پارٹی کے منتخب اراکین سے خطاب میں اردوان نے کہا کہ اسرائیل نے ترکیہ کے اچھے ارادوں کا ناجائز فائدہ اٹھایا ہے اور اسی وجہ سے وہ اب اسرائیل کا دورہ نہیں کریں گے،انہوں نے اسرائیل اور حماس کے درمیان فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ غزہ پر بمباری روکنے کے لیے اسرائیل پر دبا ئوڈالیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نا قابل یقین حد تک مشکل حالات میں کام کرتے غزہ کے ڈاکٹرز کا عزم و حوصلہ بلند ہے، جذبہ اور ہمت جوان رکھنے کے لیے ڈاکٹرز گیت بھی گاتے ہیں،غزہ کے العودہ اسپتال کے ڈاکٹرز کی مشکل حالات میں حوصلہ بلند رکھنے کے لیے گیت گانے کی ویڈیو سامنے آگئی،ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ درد ختم ہونے تک یہاں رہیں گے ، زخمیوں سے بھرے غزہ کے اسپتالوں کو چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گے،دوسری جانب اسرائیل کی نہ رکنے والی وحشیانہ بمباری سے غزہ میں ننھے بچے ڈر گئے ہیں۔غزہ کی ایک ننھی بچی کا کہنا ہے بمباری ہوتی ہے تو بہت زیادہ ڈر جاتی اور ماں کے گلے لگ جاتی ہوں،ننھی بچی نے کہا کہ اسرائیل بمباری کر رہا ہے، پانی ، بجلی،انٹرنیٹ سب بند کیا ہوا ہے، اسرائیل بمباری بند کرے تاکہ وہ دوبارہ اسکول جاسکے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ساہیانوالہ پولیس کے ڈاکوں سے مبینہ مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو وہ فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے جس پر پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا، بعدازاں سانگلہ کے علاقے میں ڈاکوں اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 ملزمان مارے گئے، ملزمان پولیس اہلکار کو زخمی کرنے میں مطلوب تھے۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون، نقدی، موٹرسائیکل برآمد کیے گئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان نے اسرائیلی بمباری فوری طور پر بند اور غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کی صورتحال پر پاکستان کو سخت تشویش ہے، 6000 سے زائد فلسطینی شہادتوں پر تعزیت کرتے ہیں، این سکیورٹی کونسل فلسطینیوں پر مظالم بند کرانے میں مکمل ناکام رہی ہے، اسرائیل کی حمایت کرنے والے جنگ بندی میں کردار ادا کریں، ابتدائی طور پرغزہ میں غیرمشروط سیز فائر ہو، غیر قانونی مقیم لوگوں کو نکالنے کا فیصلہ ملکی سلامتی کیلئے کیا گیا، یکم نومبر سے غیر قانونی مقیم لوگوں کیخلاف پلان ایکشن میں آجائے گا،جموں و کشمیر کا مسئلہ بھی تاحال حل طلب ہے۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلے کا حل ناگزیر ہے۔ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ ا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ غیر قانونی افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے فیصلے پر افغانستان کی عبوری حکومت کو اعتماد میں لیا۔ غیر قانونی افغان تارکین وطن کو واپس بھیجنے کا فیصلہ ملک کی سیکورٹی اور معیشت کی خاطر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی صرف افغان شہریوں کے لیے نہیں بلکہ تمام ممالک کے لیے ہے۔ یکم نومبر سے غیر قانونی تارکین وطن کو ڈی پورٹ یا گرفتار کیا جائے گا۔ دوست ممالک سے افغان شہریوں کو اپنے ملک لے جانے کی درخواست کی ہے۔ وزارت داخلہ کی کلیئرنس کے بعد ان کو بھجوایا جائے گا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ فلسطین کی صورتحال پر تشویش ہے۔ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے۔ غزہ کے محاصرے کے باعث شہریوں کو خوراک، پانی اور ادویات کی کمی کا سامنا ہے۔ غزہ پر اسرائیلی بمباری کی مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان ایسی فلسطینی ریاست کا حامی ہے جس کا دارالحکومت القدس شریف ہے۔ توقع ہے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں جنگ بندی پر پیشرفت ہوگی۔ پاکستان غیر مشروط جنگ بندی چاہتا ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ جموں و کشمیر کا مسئلہ بھی تاحال حل طلب ہے۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلے کا حل ناگزیر ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی فورسز کا قبضہ قبول نہیں کریں گے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اپنے اسلحے کی ایکسپورٹ پروٹوکول کے تحت کرتا ہے۔ یوکرین کو کوئی اسلحہ فراہم نہیں کیا۔ ہمارے علم میں نہیں کہ یوکرین میں پاکستان کا بنا ہوا کون سا اسلحہ استعمال ہوا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے ایک کھلا خط لکھا ہے جس میں انہوں نے جیل میں قید 18 خواتین کو درپیش مسائل کی نشاندہی کی ہے۔ پانچ صفحات پر مشتمل ہاتھ سے لکھے گئے خط کو خدیجہ شاہ کے شوہر نے ایکس پر شیئر کیا۔ خدیجہ شاہ نے خط میں 9 مئی کے واقعات کے الزام میں قید کے دوران علیحدگی، درد اور تکالیف کے "دل کو چھونے والے" واقعات کو بیان کیا۔ انہوں نے خط میں لکھا کہ وہ 9 مئی کے احتجاج میں پرامن طور پر شرکت کرنے پر چار ماہ سے زیادہ عرصے سے قید ہیں۔ 9 مئی کے واقعات کی وجہ سے اپنے ساتھ قید 18 خواتین کی حالت زار کے بارے میں لکھتے ہوئے خدیجہ شاہ نے ان کے دکھوں اور ان کے خاندانوں کو درپیش جدوجہد کو اجاگر کیا۔ خدیجہ شاہ نے 18 میں سے قید چھ ماوں کی المناک کہانیاں شیئر کیں جن میں افشاں طارق بھی شامل ہیں جو دو ماہ سے جیل میں ہیں اور مسلسل آنسو بہا رہی ہیں۔ ان کے مطابق پانچ بچوں کی ماں فرزانہ خان ڈھائی ماہ سے جیل میں اذیت کا شکار ہیں جبکہ روہینہ خان چار بچوں کی ماں ہیں جن کی دیکھ بھال کے لیے پاکستان میں کوئی خاندان نہیں ہے۔ انہوں نے لکھا کہ تین بچوں کی ماں شہبانو گوچانی کو اس کی سب سے چھوٹی بیٹی کی پانچویں سالگرہ سے عین قبل گرفتار کیا گیا، تین بیٹیوں کی ماں عالیہ حمزہ نے 9 مئی کو اپنی بیٹیوں کو گھر سے گھسیٹتے ہوئے دیکھا جبکہ اس کی پانچ سالہ بیٹی اس کے بغیر رہ نہیں پا رہی۔ آخر میں خدیجہ شاہ نے سب کو پکارتے ہوئے کہا کہ آپ پی ٹی آئی کے حامی ہیں یا نہیں انسانیت حکم دیتی ہے کہ اس مقدمے کو انجام تک پہنچایا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیر توانائی محمد علی نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ گیس قمیتوں میں اضافے سیگردشی قرض نہیں بڑھیگا،مہنگی گیس لے کر سستی نہیں دے سکتے۔ وزیرتوانائی نے مزیدکہا پٹرولیم اور گیس سیکٹر میں نقصانات ختم ہوں گے،گیس سیکٹر کا گردشی قرض 400 ارب بڑھ گیا تھا،کوشش ہے پاور سیکٹر میں بھی نقصانات ختم کریں، مقامی گیس کی پیداوار سالانہ 7 سے8 فیصد گر رہی ہے، گیس،تیل کے شعبے میں کام کرنے والی غیرملکی کمپنیز چھوڑ چکیں۔ وزیر توانائی محمد علی نے کہا تیل و گیس کے شعبے میں 16 ارب ڈالر کی درآمدات کر رہے ہیں،موجودہ گیس ٹیرف میں غریبوں کا بہت خیال رکھاگیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ غیرقانونی افراد کی نشاندہی ہوچکی ، غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کیلئے حتمی پلان مرتب کر لیا گیا ہے،یکم نومبر کے بعد گرفتار افغان باشندوں کو ہولڈنگ سنٹر میں رکھا جائیگا،صوبوں میں ہولڈنگ سنٹرز بنا دئیے گئے ہیں،بچوں اور خواتین کو انتہائی احترام سے رکھا جائیگا،واپس جانے والے زیادہ سے زیادہ پچاس ہزار روپے لے جا سکتے ہیں،جعلی شناختی بنانے والوں کو سزائیں دی جائیگی،غیر قانونی جائیدادیں ضبط ہونگی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ غیرقانونی مقیم افراد کے انخلا کیلئے عارضی کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں، صوبائی حکومتیں غیر ملکی افراد کے انخلا کے اخراجات برداشت کررہی ہیں، سینٹرز میں میڈیکل سہولیات اور کھانا پینا فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہولڈنگ سینٹرز بنا دیئے ہیں، غیر قانونی مقیم افراد کو وہاں سے واپس بھیجا جائے گا، بچوں، خواتین اور بزرگوں کو انتہائی احترام سے رکھا جائے گا، یکم نومبر کے بعد غیر قانونی مقیم افراد کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ نگران وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جتنے بھی غیر قانونی شناختی کارڈ بنائے گئے اس پرنادرا دن رات کام کر رہا ہے، جنہوں نے غیر قانونی شناختی کارڈ بنائے ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی، ہمیں ڈی این اے کرانا پڑے یا کچھ بھی کرنا پڑے ہم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑا چیلنجنگ ٹاسک ہے، تمام صوبوں سے بات ہوگئی ہے وہ اپنی اپنی حدود میں سینٹرز بنائیں گے، جو قانونی طریقے سے یہاں آنا چاہتا ہے ہم اس کو ویلکم کریں گے، جن کا کوئی ٹریول ڈاکیومنٹ نہیں ان کے خلاف کارروائی کررہے ہیں۔ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ جس نے پاکستان میں آنا ہے وہ ویزہ لے اور پھر آئے، ہم احسان فراموش اور مہمان فراموش نہیں ہیں، محسنوں کو یاد رکھتے ہیں، بہت بڑی تعداد میں لوگ یہاں آئے ہوئے ہیں، یہ دنیا میں کہیں نہیں ہوتا کہ کوئی ٹریول کرنے کیلئے آتا ہے اور پتہ نہیں وہ کہاں سے کہاں چلا جاتا ہے، سیاسی پارٹیوں اور لیڈران کو تھریٹ موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو قسم کے غیر قانونی مقیم افراد ہیں، ایک وہ جن کا کوئی ڈاکیومنٹ نہیں، دوسرے وہ جنہوں نے رشوت دیکر نادرا سے شناختی کارڈ بنوائے، پہلے فیز میں غیر قانونی مقیم افراد کو یہاں سے نکالیں گے، کسی غیر قانونی مقیم کو اس ملک میں نہیں چھوڑا جائے گا،کسی قسم کی سمگلنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ نگران وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ملک سے بے دخل کئے جانے والے شہریوں کے فی خاندان کو زیادہ سے زیادہ 50 ہزار نقد کرنسی اپنے ساتھ لے جانے کی اجازت ہوگی، افغانستان جانے والے ڈالر کی صورت میں کرنسی نہیں لے جا سکتے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اردو ادب کے ممتاز افسانہ نگار ممتاز مفتی کی28ویں برسی27اکتوبر کو منائی جائے گی۔ممتاز مفتی ستمبر1905کو بھارتی پنجاب میں پیدا ہوئے۔ممتاز مفتی کا اصل نام ممتاز حسین تھا انہوں نے امرتسر،میانوالی،ڈیرہ غازی خان،ملتان اور لاہور کے تعلیمی اداروں سے تعلیم حاصل کی۔ممتاز مفتی کا ''جھکی جھی آنکھیں'' کے نام سے پہلا افسانہ ادبی افق پر ابھراجس کے بعد وہ ممتاز حسین سے ممتاز مفتی بن گئے۔ممتاز مفتی نے ناول،سفرنامے اور خاکہ نگاری میں بھی طبع آزمائی کی ان کے کئی افسانوی مجموعے منظر عام پر آئے جن میں علی پور کا ایلی،ان کہی،گہما گہمی،روغنی پتلے،سمے کا بندھن اور دیگر قابل ذکر ہیں۔ممتاز مفتی نے اپنی تحریریوں میں مختلف معاشرتی برائیوں کو اجاگر کیا ہے۔ممتاز مفتی27اکتوبر 1995ء کو انتقال کر گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملکہ جذبات اداکارہ نیئر سلطانہ کی 31ویں برسی 27 اکتوبرکو منائی جائے گی۔نازلی کے فلمی نام سے فنی سفر کا آغاز کرنے والی نیئر سلطانہ 1935 میں بھارتی شہر علی گڑھ میں پیدا ہوئیں، تقسیم ہند کے بعد کراچی اور پھر لاہور منتقل ہوگئیں، جہاں ہدایتکار انور کمال پاشا سے ملاقات ہوئی اور 1955 میں فلم قاتل سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔نیئر سلطانہ اور درپن کی جوڑی فلمی دنیا کے ساتھ ساتھ ازدواجی زندگی میں بھی سپرہٹ رہی۔ درپن اور نیئر سلطانہ کو سنیما اسکرین کی حسین ترین جوڑی ہونے کا اعزاز حاصل رہا۔باجی، سہیلی اور گھونگھٹ جیسی فلموں کی ہیروئن نیئر سلطانہ کے کیرئیر کا دوسرا دور کریکٹر ایکٹریس کا تھا جس میں انہوں نے خود کو منوایا اور ملکہ جذبات کہلائیں۔نیئرسلطانہ کینسر کے جان لیوا مرض میں مبتلا ہونے کے بعد 27 اکتوبر 1992 کوخالق حقیقی سے جاملیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
حرمت رسول ۖ پر جان قربان کرنے والے عاشق رسولۖغازی علم دین شہید کا 94واں یوم شہادت 31اکتوبرکو منایاجائے گا اس سلسلے میں فیصل آباد سمیت ملک بھر میں سیمینارز،قرآن خوانی اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیاجائے گاجس میں عاشق رسول ۖ غازی علم دین شہید کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔غا زی علم دین شہید نے 16اپریل 1929ء کو حضور نبی کریم ۖ کی شان اقدس میں گستاخی پر مبنی کتاب کے مصنف راجپال کو جہنم رسید کیا تھا انگریز حکومت نے غازی علم دین شہید پر مقدمہ کر دیا بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی بطور وکیل غازی علم دین شہید کا مقدمہ لڑا تھا۔مسلمانوں نے شاعر مشرق علامہ اقبال سے انگریزوں کے ساتھ مذاکرات کیلئے اور جان بخشی کیلئے غازی علم دین کو آمادہ کرنے کو کہا جس کے جواب میں علامہ اقبال نے وہ تاریخی الفاظ کہے کہ اگر کسی شخص نے جنت کی طرف جانے والا راستہ منتخب کر لیا ہو تو میں انہیں ایسا کرنے سے کیسے روک سکتا ہوں۔غازی علم دین شہید کو31اکتوبر1929ء کو میانوالی جیل میں پھانسی دی گئی تھی جس سے غازی علم دین شہید شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے۔امت مسلمہ اس عظیم عاشق رسول ۖ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ہر برس ان کی یاد مناتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان کے سابق صدر غلام اسحاق خان کی 17ویں برسی(آج) 27اکتوبر کو منائی جائے گی۔20جنوری 1915ء کوصوبہ سرحد کے شہر بنوں میں جنم لینے والے غلام اسحاق خان نے 1955ء سے لے کر 1993ء تک قریباً نصف صدی اقتدار کی غلام گردشوں میں گزارے انہوں نے ایک سول اہلکار سے اپنی عملی زندگی کا آغاز کیا اور ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے منصب صدارت پر فائز ہو گئے وہ بنیادی طور پر ایک بیورو کریٹ تھے۔غلام اسحاق خان سیکرٹری اطلاعات،چیئرمین واپڈا،سیکرٹری خزانہ،گورنر سٹیٹ بینک،سیکرٹری دفاع،وزیر خزانہ اور چیئرمین سینیٹ بھی رہے چکے ہیں۔ انہیں شاندار خدمات کے عوض ستارہ پاکستان اور ہلال پاکستان کے اعزازات سے نوازا گیا۔سابق صدر جنرل ضیاء الحق کے فضائی حادثے میں انتقال کے بعد انہوں نے منصب صدارت سنبھالا انہیں آئین کی آٹھویں کی شق اٹھاون ٹو بی کے تحت حکومت کو بد طرف کرنے کا بھی اختیار حاصل تھا انہوں نے بطور صدر 58ٹوبی کا استعمال کرتے ہوئے اگست 1990ء کو محترمہ بے نظیر بھٹو اوراپریل 1993 ء میںمیاں نواز شریف کی حکومتوں کو بد طرف کیا جس کے بعد ان کی حیثیت متنازع ہو گئی جس کی وجہ سے سیاسی ڈیڈ لاک پیدا ہو گیا اور آخر کار انہیں منصب صدارت چھوڑنا پڑا۔قصر صدارت سے رخصتی کے بعد انہوں نے باقی زندگی گوشہ گمنامی میں گزاری اور آخر کار 27اکتوبر 2006ء خاموشی کے ساتھ اس فانی دنیا سے رخصت ہو گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ نواز شریف لاڈلے کیلئے سارے ریلیف اور باقیوں کیلئے سختی ہے۔ عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کیلئے ہی سارے ریلیف ہیں، پانچ ماہ سے ہم ضمانت پر ہیں پھر بھی ہمیں تنگ کیا جا رہا ہے، سپیشل انصاف کیا صرف شریفوں کیلئے ہے؟ انصاف تو وہ ہے جس کو عوام تسلیم کرے اور انصاف ہوتا نظر بھی آئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ اداروں اور عدالتوں کا احترام کیا ہے، شریفوں نے ہمیشہ ججز کے خلاف سخت باتیں کی ہیں یہ کہاں کا انصاف ہے، نواز شریف لاڈلے کیلئے سارے ریلیف اور باقیوں کیلئے سختی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چائنیز اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) کے ایک وفد نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان کا دورہ کیا جس کا مقصد تحقیق، تعلیمی کارکردگی اور عالمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔گوادر پرو کے مطابق نائب صدر پروفیسر ژانگ یاپنگ کی سربراہی میں سی اے ایس کے وفد میں سی اے ایس، اس سے وابستہ اداروں، یونیورسٹی آف چائنیز اکیڈمی آف سائنسز (یو سی اے ایس) اور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آف چائنا(یو ایس ٹی سی) کے نمایاں نمائندے شامل تھے۔ اس موقع پر ایچ ای سی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے چار نکاتی ایجنڈے پر توجہ مرکوز کی جس میں تحقیق اور تعلیمی تعاون، پاکستانی طلبا کو اسکالرشپ کی پیشکش، پوسٹ ڈاکٹریٹ طلبا کی تعیناتی اور تربیتی پروگرام شامل ہیں۔ انہوں نے چین اور پاکستان کے درمیان مضبوط اور پائیدار تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور اقتصادی اور سیاسی شعبوں میں چین کی حمایت کو سراہا۔گوادر پرو کے مطابق انہوں نے مشترکہ تعلیمی منصوبوں سے تعاون کو گہرا کرنے اور زیادہ سے زیادہ اثر انداز ہونے کے لئے زبردست جوش و خروش کا اظہار کیا۔ گوادر پرو کے مطابق پروفیسر ژانگ یاپنگ نے اس بات کی تصدیق کی کہ سی اے ایس مضبوط تحقیقی تعاون کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی جیسے اہم چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے باہمی اہمیت کے تحقیقی شعبوں کی نشاندہی کرنے اور پاکستانی طالب علموں کو ان انقلابی تحقیقی منصوبوں میں ضم کرنے کے ارادے کا اظہار کیا۔
یاپنگ نے ایچ ای سی کے ساتھ شراکت داری میں پاکستان کے بہترین طلبا کی شناخت کے لئے ایک سخت انتخاب کے عمل کی تجویز بھی پیش کی جس سے اس تعاون میں قابل ذکر کامیابیوں کی راہ ہموار ہوگی۔ گوادر پرو کے مطابق ایچ ای سی اور سی اے ایس کے درمیان اجلاس تعلیمی اور تحقیقی کارکردگی کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔ توقع ہے کہ اس تعاون سے جدید تحقیق اور تعلیمی مواقع کی راہ ہموار ہوگی۔ اس شراکت داری کے تحت پاکستانی طالب علموں کو اسکالرشپس سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا جس سے چین میں اعلی تعلیم مزید قابل رسائی ہو گی۔ ہونہار پاکستانی پوسٹ ڈاکٹریٹ طالب علموں کو سی اے ایس اور چینی یونیورسٹیوں میں اپنی تحقیق کو آگے بڑھانے کا موقع ملے گا، جس سے متحرک بین الثقافتی تبادلے کو فروغ ملے گا۔ سی اے ایس کے تحت قلیل مدتی تربیتی پروگراموں کا ایک سلسلہ پاکستانی اسکالرز کو اپنی مہارت اور مہارت کو بڑھانے کے قابل بنائے گا۔ گوادر پرو کے مطابق وفد نے چین پاکستان جوائنٹ ریسرچ سینٹر (سی پی جے آر سی)کے سنگ بنیاد کی تقریب اور اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی اور ڈیزاسٹر رسک سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
گوادر فری زون نارتھ کو بیک وقت دو مرحلوں میں بجلی کی تاریں بچھا کر 5 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کیلئے پاور ڈسٹری بیوشن کا کام شروع ہو گیا ہے،اس کام کو مکمل ہونے میں دو ماہ لگیں گے۔ گوادر پرو کے مطابق پہلے مرحلے میں گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے)نے گرڈ اسٹیشن سے گوادر فری زون نارتھ کی احاطے کی دیواروں تک بجلی کے بنیادی ڈھانچے کی تنصیب شروع کردی ہے۔ دوسرے مرحلے میں مقامی کمپنی سگما انجینئرنگ لمیٹڈ نے گوادر فری زون کی دیواروں سے لے کر مختلف صنعتی مقامات کی عمارتوں تک بجلی کی تقسیم کا نظام بچھانے کا کام شروع کر دیا ہے۔ جی پی اے کے ایک عہدیدار نے گوادر پرو کو بتایا کہ سگما انجینئرنگ لمیٹڈ کو چائنا کمیونیکیشنز کنسٹرکشن کمپنی (سی سی) لمیٹڈ نے آوٹ سورس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے منصوبے کی تکمیل کے بعد فیکٹریوں کو فی یونٹ بجلی کا ٹیرف صنعتوں کے لئے مقرر کردہ سرکاری ریٹ کے مطابق تقریبا 57 روپے ہوگا۔ اس وقت گوادر فری زون نارتھ میں تمام آپریشنل فیکٹریوں کو جنریٹر پر مبنی بجلی عارضی طور پر فراہم کی جارہی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق کوئٹہ الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی (کیو ای پی ایس سی) اور چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی (سی او پی ایچ سی)کی کامیاب مشترکہ فزیبلٹی اسٹڈی کے بعد یہ پیش رفت ہوئی۔ گوادر پرو کے مطابق ڈیپ سی پورٹ کا واحد گرڈ اسٹیشن 2019 میں خصوصی طور پر گوادر پورٹ اور فری زون کے لیے 3 فیڈرز کے ذریعے قائم کیا گیا تھا۔ گرڈ اسٹیشن تین ذرائع سے بجلی فراہم کرے گا جن میں کوئٹہ کا نیشنل گرڈ اسٹیشن، ایران کی سرحد پر گبد-ریمدان اور ایران کے ساتھ ایک اور سرحد پر ناگ بیسیما سیکشن شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
دو چینی اور ایک پاکستانی کمپنی مشترکہ منصوبہ کے تحت آئندہ ماہ سے الیکٹرک موٹر سائیکلوں اور تین پہیوں والی گاڑیوں کی مقامی سطح پر پیداوار کا آغاز کر یں گی ۔ گاڑیوں کو آئندہ کراچی ایکسپو میں لانچ کیا جائے گا۔ یہ بات ڈونگ جن بیٹری پاکستان کے کنٹری سیلز منیجر جم لی نے ب گوادر پرو کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہی۔ ڈونگ جن بیٹریاں فراہم کرتا ہے جبکہ چین کا بینلنگ گروپ تکنیکی معاونت فراہم کرتا ہے اور پاکستان کا کران گروپ ڈیلرز کا قائم نیٹ ورک رکھتا ہے۔ جم لی نے مزید کہا کہ یہ تینوں کمپنیاں پاکستان کے معروف الیکٹرک وہیکل برانڈ کے قیام کے لیے مل کر کام کریں گی جس سے ملک میں گرین موبلٹی کو بہتر مدد ملے گی۔ گوادر پرو کے مطابق جم لی نے کہا ڈونگ جن بیٹری کی پیداواری تنصیب 2020 میں پورٹ قاسم، کراچی میں قائم کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا ہم نے اب تک 4 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے اور پاکستان میں 250 براہ راست اور 1000 بالواسطہ ملازمتیں پیدا کی ہیں۔ "ہماری مصنوعات یو پی ایس بیٹریاں، ای-بائیک بیٹریاں، اور موٹر سائیکل بیٹریاں ہیں. ہم نے تکنیکی اختراعات کی ہیں ، جیسے مقامی آب و ہوا کے حالات کے مطابق بیٹری فارمولا اور الیکٹرولائٹ ارتکاز کو ایڈجسٹ کرنا۔ ان جدت طرازیوں کے نتیجے میں ہماری مصنوعات نے بیرون ملک سے درآمد کی جانے والی مصنوعات کو پیچھے چھوڑ دیا ہے. گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا ہم پاکستان سے بیٹریاں برآمد کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں، اور کراچی میں اپنی فیکٹری قائم کریں گے۔ گوادر پرو کے مطابق مزید برآں ہم نے پہلے ہی پاکستان میں اپنے خام مال اور کیسنگ فیکٹریوں کے قیام کی تیاری شروع کردی ہے تاکہ ایک جامع لیڈ ایسڈ بیٹری کی پیداوار کا نظام تیار کیا جاسکے۔ ہماری خام مال فیکٹری اگلے سال کے آخر میں پیداوار شروع کرے گی، جس سے پیداواری لاگت کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور پاکستان کی مارکیٹ کو اعلی معیار کی لیکن لاگت موثر مصنوعات فراہم کی جائیں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چینی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان پاکستان میں ای وی چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے ، اس کا مقصد پاکستان میں ماحول دوست الیکٹرک گاڑیوں(ای وی) کو فروغ دینا ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹکے مطابق سینیٹ آف پاکستان کے چیئرمین محمد صادق سنجرانی نے پاکستانی وفد کے ہمراہ بیجنگ میں معروف چینی کمپنی ٹی گڈ اور آر ای سی گروپ آف پاکستان کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔ اس کا مقصد پاکستان میں ماحول دوست الیکٹرک گاڑیوں(ای وی) کو فروغ دینا ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی نے کہا کہ اس تعاون کے نتیجے میں تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے دوران چین کی جانب سے پیش کردہ پائیدار سبز ترقی کے اقدامات کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری قائم ہوئی ہے۔ اس شراکت داری میں ہائیڈروجن وہیکل ٹیکنالوجی، ہائیڈروجن فلنگ اسٹیشن انفراسٹرکچر، ای وی کی پیداوار، بیٹری کی پیداوار اور ری سائیکلنگ سلوشنز اور ای وی چارجنگ انفراسٹرکچر کی ترقی جیسے شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق ٹرانسپورٹ پاکستان میں آلودگی میں اہم کردار ادا کرتی ہے، جس کی وجہ سے متبادل ایندھن کی طرف منتقلی ضروری ہے۔
تاہم، پاکستان کو ایک چیلنجنگ مخمصے کا سامنا ہے، چارجنگ اسٹیشنوں کی کمی متبادل ایندھن کی گاڑیوں کو اپنانے پر پابندی عائد کرتی ہے، جبکہ اس طرح کے بنیادی ڈھانچے میں محدود سرمایہ کاری بنیادی طور پر ایسی گاڑیوں کی کمی کی وجہ سے ہے۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق پاکستان میں آر ای سی گروپ کے ساتھ جوائنٹ وینچر ایک اہم پیش رفت کی علامت ہے۔ آر ای سی گروپ کے اندر انٹیگریٹرز کی مدد سے پاکستان میں توسیع کے لئے ٹی جی او ڈی کے عزم کو ایک جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ فریم ورک معاہدے کی بنیاد پر قائم کیا گیا ہے ، جس میں مکمل ٹیکنالوجی کی منتقلی شامل ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں کے علاوہ ٹی جی او ڈی پاکستان میں ہائیڈروجن ایندھن کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی بھی قیادت کرے گا۔ یہ جوائنٹ وینچر پاکستان میں تیار مصنوعات کے لیے علاقائی برآمدات کے مواقع تلاش کرنے کے لیے تیار ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق جوائنٹ وینچر کا بنیادی مشن کیچ 22 کی صورتحال سے نمٹنا ہے جس نے پاکستان میں متبادل ایندھن کی منتقلی میں رکاوٹ پیدا کی ہے۔ ای وی اجزا، ری چارجنگ اسٹیشنوں اور برآمدات پر مبنی ترقی میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے ذریعے، شراکت داری ان چیلنجوں کو حل کرنے اور پاکستان میں پائیدار سبز نقل و حمل کے ماحولیاتی نظام کی ترقی کی حوصلہ افزائی کرنے کی خواہش مند ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
الیکشن کمیشن نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر سماعت 9 نومبر تک ملتوی کر دی۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر کیس کی سماعت کی۔ ممبر الیکشن کمیشن نے استفسار کیا کہ آپ کی پاور آف اٹارنی کہاں ہے؟ وکیل پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جوابدہ جیل میں ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی سے جمعرات کے علاوہ کسی بھی دن ملاقات نہیں کرنے دیتے، آئندہ سماعت پر جواب فائل کر دوں گا، اس طرح کے کیس کا الیکشن کمیشن پہلے بھی فیصلے کر چکا ہے۔ وکیل پی ٹی آئی کی یقین دہانی پر الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 9 نومبر تک ملتوی کر دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے قائد مسلم لیگ ن کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نوازشریف اتنا بہادر ہے تو میرے خلاف الیکشن لڑ کر دکھائے۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اتنے بہادر ہیں تو میرے خلاف الیکشن لڑ کر دکھائیں، لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطلب ہے کہ جس نے الیکشن لڑنا ہے وہ باہر ہو، نواز شریف سزا یافتہ اور اشتہاری ہے اس کو آپ باہر سے الیکشن کے لیے لے آئے ہیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ نواز شریف کو پروٹوکول دیا جا رہا ہے، ہمارے کیسز کا چالان بھی تین چار ماہ سے آج تک نہیں آیا، یہ بات پہلے سے کنفرم ہے کہ الیکن نہیں سلیکشن ہے، ورلڈ میڈیکل ایسوسی ایشن نے پرائم منسٹر اور صدر کو خط لکھا ہے کہ آپ نے یاسمین راشد کو کیوں گرفتار کر رکھا ہے۔ سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ چھ ماہ ہو گئے جھوٹا کیس ہے ابھی تک جیل میں رکھا ہوا ہے، ہم سے پریس کانفرنس کرانا چاہ رہے ہیں، ہم نے پی ٹی آئی چھوڑنی ہوتی تو پہلے ہی چھوڑ دیتے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
حکومت کے نان ٹیکس ریونیو میں 243 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق رواں سال جولائی تا ستمبرنان ٹیکس آمدن 453 ارب روپے سے زائد رہی،گزشتہ مالی سال اسی مدت میں نان ٹیکس ریونیو کا حجم 210 ارب 60 کروڑ روپے تھا،رواں مالی سال ابتدائی 3 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 222 ارب روپے سے زائد موصول ہوئے۔ گزشتہ سال صارفین سے اسی مدت میں 47 ارب 47 کروڑ لیوی وصول کی گئی تھی، رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف معاہدے کے تحت ڈیزل پر 55 روپے،پٹرول پر 60 روپے لیٹر لیوی کی وصولی جاری ہے، رواں مالی سال پٹرولیم لیوی کی وصولی کا مجموعی ہدف 869 ارب روپے ہے۔ وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق سرکاری اداروں نے مارک اپ کی مد میں 66 ارب 76 کروڑ روپے وصول کیے،پاسپورٹ فیس کی مد میں 14 ارب 54 کروڑ روپے اکھٹے ہوئے،تیل و گیس کی مد میں رائلٹی کے ذریعے 41 ارب 65 کروڑ جمع ہوئے۔رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے سمیت ریگولیٹری اتھارٹیز نے 3 ارب 58 کروڑ روپے منافع کمایا، اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے 5 ارب 222 کروڑ ریونیو کمایا،صوبوں نے مارک اپ کی مد میں 18 ارب سے زائد اکھٹے کیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اٹک میں کاشت ہونیوالی مونگ پھلی کی پٹائی اور گائیی کا عمل آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔ اٹک میں گرانڈگ ریسرچ سنٹر کی ایجاد سیمونگ پھلی کی پیدوارمیں اضافہ ہواہے۔رواں سال میں کاشت ہونے والی مونگ پھلی کی پٹائی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ جدید اقسام کی پیدوار پہلے سے بہتر ہے،بیج کی نئی اقسام ملک بھر میں کاشت کی جاسکتی ہے،خوش ذائقہ مونگ پھلی کی سپلائی ملک بھر میں کی جاتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
افغان پناہ گزینوں کی برطانیہ روانگی سے متلعق پاکستان میں برطانیہ کے سفارتخانے کی وضاحت سامنے آگئی۔پاکستان میں برطانیہ کے سفارتخانے کے ترجما نے کہا ہے کہ برطانیہ صرف ان افغانیوں کو ہی پروازیں فراہم کررہا ہے جو آبادکاری اسکیم کا حصہ ہیں،اسکیم میں شامل اور سفر کیلئے کلیئر افغانیوں کیلئے مخصوص پروازوں میں سیٹیں مختص ہیں۔ ترجمان نے مزیدکہاکہ وہ افغان باشندے جو آباد کاری اسکیم کا حصہ نہیں وہ اسلام آباد ایئرپورٹ کا سفرنہ کریں۔ گزشتہ روز سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 2 ہزار افغان پناہ گزینوں کو برطانیہ روانہ کیا جائے گا،چارٹرڈ پروازوں کا آپریشن دسمبر تک جاری رہے گا،پناہ گزینوں کی برطانیہ روانگی 26 اکتوبر سے ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کا حل صرف عام انتخابات میں ہے، الیکشن کمیشن جلد انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کی تاریخ آتے ہی بے یقینی کی کیفیت ختم ہو جائے گی، حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے، کل اپیلوں کاوقت ختم ہو جائے گا۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نگران حکومت صرف 2 سے3 ماہ کی ہوتی ہے لمبی ہونے سے مسلۂ ہوجاتا ہے، آئین وقانون کے مطابق نگران حکومت کوئی ایسا فیصلہ نہیں کرسکتی جو آنے والی حکومت جاری نہ رکھ سکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نوری آباد سے سستی بجلی سندھ حکومت عوام کو دے رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس کی سماعت 28 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔ جمعرات کو احتساب عدالت اسلام آباد میں نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس کی سماعت ہوئی جس کے دوران سابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ احتساب عدالت نے مراد علی شاہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا تھا۔ سماعت کے دوران وکیل سعید ہاشمی نے بتایا کہ یہ کیس اینٹی کرپشن کورٹ سندھ کو ٹرانسفر ہوگیا تھا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریمارکس دیئے کہ پہلے ملزمان کی حاضری لگوا لیں، جس کی حاضری لگ جائے وہ ملزم بیٹھ جائے اور جو ملزمان نہیں آئے انہیں نوٹس جاری کردیتے ہیں۔ بعدازاں احتساب عدالت نے ریفرنس پر سماعت 28 نومبر تک ملتوی کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی وزرا کے عام انتخابات پر اثر انداز ہونے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعظم کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کردی۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 5 رکنی بینچ نے وفاقی وزرا کے عام انتخابات پر اثر انداز ہونے سے متعلق کیس کی سماعت کی، جس میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پیش ہوئے اور بتایا کہ الیکشن کمیشن نے نوٹس نہیں دیا۔ الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعظم کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت منگل تک ملتوی کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان میں غیرملکی کمپنیوں کا منافع تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر میں غیرملکی کمپنیز نے 16 کروڑ 40 لاکھ ڈالر اپنے وطن بھیجے۔ گزشتہ سال ستمبر میں صرف 3 کروڑ ڈالر اور اگست 2023 میں چار کروڑ 70 لاکھ ڈالر بھیجے گئے تھے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال پہلی سہ ماہی میں غیرملکی کمپنیز کا منافع 21 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال 3 ماہ میں صرف 5 کروڑ 81 لاکھ ڈالر تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے خیبرپختونخوا سے حوالہ ہنڈی میں ملوث دو ملزمان گرفتار کر لئے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق خیبر پختونخوا میں حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے جس کے دوران سوات اور ایبٹ آباد سے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار کئے جانے والے ملزمان کے قبضے سے 10 ہزار جاپانی ین، 5 ہزار سعودی ریال اور 29 سو امریکی ڈالر سمیت 35 لاکھ روپے بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ ملزمان بغیر لائسنس کے منی چینجر کا کاروبار کر رہے تھے جبکہ اسے حوالے سے دستاویزات بھی برآمد کئی گئی۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزموں کے خلاف فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مسلسل تین دن کے اضافے کے بعد امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 13 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 279 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282 روپے کا ہے۔ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 270 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، کاروبارکے دوران انڈیکس 51 ہزار448 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاکستان ایس سی او میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا، ایران کو مکمل رکن کے طور پر ایس سی او میں شامل کیا گیا ہے۔ بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ سی پیک علاقائی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، سی پیک سے ایس سی او ممالک کے روابط کو فروغ ملے گا، ایس سی او ممبران کان کنی،ا ٓئی ٹی اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، ایس سی او فورم امن اور معیشت کی بحالی کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا، ایران کو مکمل رکن کے طور پر ایس سی او میں شامل کیا گیا ہے۔ جلیل عباس جیلانی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایس سی او میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا، ہمیں ہر میدان میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مسلم لیگ ن ہاوس حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید و دیگر کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پر ریکارڈ طلب کرتے ہوئے صنم جاوید کو مختلف مقدمات میں گرفتار کرنے کی رپورٹ بھی مانگ لی۔لاہور میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن)کے آفس میں جلاو گھیراو کے مقدمہ میں صنم جاوید کی ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ دوران سماعت سینئر وکیل نصیر الدین نئیر نے کہا کہ قانون بنایا جائے جو 9 مئی کے ایک مقدمہ میں گرفتار ہوا اسے تمام مقدمات میں شامل کریں، صنم جاوید کو نو مئی کے تمام مقدمات میں گرفتار کیا جا رہا ہے۔ وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ صنم جاوید کی ضمانت منظور کر کے رہا کیا جائے۔ اس دوران پراسیکیوشن نے عدالت میں موقف پیش کیا کہ مقدمہ کا ریکارڈ موجود نہیں ہے، پولیس مراد سعید کو گرفتار کرنے گئی ہے، پولیس کے تین سے چار ڈالے سوات کے پی کے گئے ہوئے ہیں، مقدمہ کا ریکارڈ ساتھ لے کے گئے ہیں واپس آتے تو پیش کرتے ہیں۔ بعدازاں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے صنم جاوید سمیت دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت 2 نومبر تک ملتوی کر دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پنجاب فوڈ تھارٹی نے ڈٹرجنٹ پاڈر سے تیار 10 ہزار لیٹر زہریلے دودھ کی جڑواں شہروں کو سپلائی ناکام بنادی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق چکری روڈ پر جمعرات کو علی الصبح ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائی کی کرکے10 ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا اور دودھ لے جانے والی گاڑیوں کے مالکان کو 40 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ ناکہ بندی کے دوران 28 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جس میں سے 2 گاڑیوں میں موجود دودھ کے سیمپل ناقص پائے گے۔ دودھ کو جدید لیکٹوسکین مشین کے ذریعے چیک کیا گیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکام نے مجموعی طور پر 1 لاکھ 7 ہزار لیٹر دودھ کا معائنہ کیا اور ملاوٹ ثابت ہونے پر ڈیری سیفٹی ٹیم نے 10 ہزار لیٹر ناقص دودھ تلف کردیا۔ ہزاروں لیٹر ملاوٹی دودھ کوٹ مومن سرگودھا سے اڈیالہ روڈ راولپنڈی میں سپلائی کیا جارہا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مالی بحران میں گھری قومی ایئر لائنز (پی آئی اے)کا شیڈول معمول پر نہ آسکا، پی آئی اے کی جمعرات کو بھی 49 سے ز ائد پروازیں اڑان نہ بھر سکیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور کی جمعرات کو چار پروازیں پی کے 302، پی کے 303، پی کے 304 اور پی کے 305 منسوخ کردی گئی ہیں، کراچی سے کوئٹہ کی پی کے 310 اور پی کے 311، کراچی سے سکھر کی پی کے 536 اور پی کے 537 بھی منسوخ کی گئی ہے۔ کراچی سے اسلام آباد کی 5 پروازیں پی کے 300، پی کے 301، پی کے 368 پی کے 369 اور پی کے 370، کراچی سے تربت کی پی کے 501 اور پی کے 502 بھی روانہ نہیں ہو سکیں۔ اسلام آباد سے سکردو کی پی کے 451، پی کے 452، اسلام آباد سے گلگت کی پی کے 601،پی کے 602، پی کے 605 اور پی کے 606 بھی منسوخ کر دی گئی، اسلام آباد سے چترال کی پی کے 660 اور 661،اسلام آباد سے دبئی کی پی کے 211، اسلام آباد سے جدہ کی پی کے 841، اسلام آباد کی ابوظہبی کی پی کی 261 اور پی کے 262 پروازیں بھی منسوخ شیڈول میں شامل ہیں۔ اسی طرح ملتان سے کراچی کی پی کے 331، اسلام آباد سے ملتان کی پی کے 681، پی کے 682، شارجہ سے ملتان کی پی کے 294، کراچی سے دبئی کی پی کے 213 پی کے 208، کراچی سے جدہ کی پی کے 732، فیصل آباد سے مسقط کی پی کے 165 اور پی کے 166، لاہور سے مسقط کی پی کے 229، پی کے 230، دوحہ سے لاہور کی پی کے 280، دبئی سے لاہور کی پی کے 204 بھی اڑان نہ بھر سکی۔ اس کے علاوہ سیالکوٹ سے ابوظہبی کی پی کے 177 اور 178، سیالکوٹ سے دمام کی پی کے 243اور پی کے 244، دبئی سے سیالکوٹ کی پرواز پی کے 180 کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ پشاور سے دوحا کی پرواز پی کے 285، پشاور سے ابوظہبی کی پی کے 217 اور پی کے 218، جدہ سے پشاور کی پرواز پی کے 736 بھی منسوخ ہو گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے علی الصبح گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ کا دورہ کیا اور فلائی اوور پراجیکٹ کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر اور انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور بھی وزیراعلی کے ہمراہ تھے، محسن نقوی نے گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ فلائی اوور منصوبے پر رات سے صبح تک کام کرنے والے مزدوروں سے مصافحہ کیا، انہوں نے مزدوروں کو شاباش دی اور محنت و جذبے سے کام کرنے کی تلقین کی۔ نگران وزیراعلی پنجاب نے پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور فلائی اوور کے پلرز کے فنشنگ کے کاموں کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ فلائی اوور منصوبے پر دن رات کام جاری ہے، خوشی ہے کہ رات سے صبح تک کام ہو رہا ہے، کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ منصوبہ جلد ازجلد مکمل ہو سکے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور ہائی کورٹ کے دورکنی بنچ نے شوگر ملز مالکان کی جانب سے 5 رکنی لارجر بنچ تشکیل دینے کی استدعا مسترد کر دی۔پنجاب حکومت کی جانب سے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے دورکنی بنچ نے شوگر ملز مالکان کی جانب سے 5 رکنی لارجر بنچ تشکیل دینے کی استدعا مسترد کر دی۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دو رکنی بنچ ہی چینی کی قیمتوں کے پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرے گا، 30 اکتوبر سے دستیاب دو رکنی بنچ سماعت کا آغاز کرے گا۔ یاد رہے کہ شوگر ملز مالکان کی جانب سے پنجاب حکومت کے 28 جولائی کے نوٹفکیشن کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کرلیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کونسل کا اجلاس(آج) جمعہ کو دن ساڑھے گیارہ بجے ہوگا، کونسل اجلاس ججز کیخلاف زیر التوا شکایات پر غور کرنے کیلئے طلب کیا گیا ہے۔ جوڈیشل کونسل میں جسٹس سردار طارق، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس امیر حسین بھٹی،جسٹس نعیم اختر شامل ہیں۔ جوڈیشل کونسل میں اس وقت دو درجن سے زائد شکایات زیر التوا ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر )نے ماہانہ 50 ہزار روپے تک کمانے والوں کو حاصل ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تردید کر دی۔ چھوٹے ملازمین اور کم آمدن والے کاروباری افراد کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی ، ایف بی آر نے ماہانہ 50 ہزار روپے تک کمانے والوں کو حاصل ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تردید کر دی۔رپورٹ کے مطابق سالانہ 6 لاکھ روپے تک کمانے والے پر انکم ٹیکس لگانے کی چہ میگوئیوں کا خاتمہ ہوگیا، ایف بی آر نے چھوٹے طبقے سے ٹیکس چھوٹ واپس لینے کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ایف بی آر کے وضاحتی بیان میں کہا گیا ماہانہ 50 ہزار روپے آمدن والوں سے ٹیکس استثنی واپس لینے سے متعلق کوئی پالیسی یا تجویز زیرغور نہیں اور عالمی بینک نے بھی ایسا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔ایف بی آر نے زرعی ٹیکس لگانے یا نہ لگانے پر اپنا موقف بھی کھول کر بیان کر دیا ، حکام کا کہنا ہے زراعت سے آمدن پر ٹیکس کا نفاذ صوبائی معاملہ ہے لیکن یہ بدقسمتی ہے کہ صوبے زرعی آمدن پر جائز ٹیکس وصول نہیں کر پا رہے۔ٹیکس ریٹرنز کے حوالے سے بتایا گیا کہ فائلرز کی تعداد بڑھ کر انچاس لاکھ ہو چکی مگر یہ مقررہ ہدف سے کہیں کم ہے۔ایف بی آر کے مطابق ملک میں 65 فیصد آبادی کی عمر 30 سال سے کم ہے جن میں پچاس فیصد خواتین ہیں ، 30 سے 40 فیصد آبادی کا روزگار زراعت سے وابستہ ہے ، ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح بمشکل دس فیصد ہے۔حکام کے مطابق مزید ڈیڑھ کروڑ تک افراد ٹیکس ادا کریں تو ہی ٹیکس گیپ ختم کیا جا سکتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
معالي الشيخ أ.د.عبدالرحمن بن عبدالعزيز السديس يتوجه في ختام درسه الأسبوعي، بالمسجد الحرام بالدعاء للشعب الفلسطيني ، وقال (اللهم حرر المسجد الأقصى وانصر إخواننا في فلسطين وكن معهم معينا وظهيرا ومؤيدا).
⬇️ لنک پر کلک کریں۔
https://www.inp.net.pk/videos/20231026064041_original_14.mp4
https://www.inp.net.pk/videos/20231026064255_original_37.mp4
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس (آگے کی جانب درمیان میں) نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری تنازعہ پر سلامتی کونسل کی کھلی بحث کے دوران خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں افتتاح کئے جانے والے نیشنل ڈیٹا ایڈمنسٹریشن کی عمارت کے سامنے سےسائیکل سوار گزر رہے ہیں۔(شِنہوا)
چین، مشرقی شہر شنگھائی میں چھٹی چائنہ بین الاقوامی درآمد نمائش کے مرکزی مقام قومی نمائش اور کنونشن مرکز(شنگھائی) کے جنوبی میدان میں نمائش کی تیاریاں دیکھی جاسکتی ہیں۔ (شِنہوا)
ہنگری ، بڈاپسٹ میں ایک خاتون چینی ریشم فنون نمائش "حیرت انگیز شاہراہ ریشم" دیکھ رہی ہے۔ (شِنہوا)
چین ، مشرقی صوبہ انہوئی کے شہر ہیفے میں چھٹی ورلڈ وائس ایکسپو کے دوران بچے مصنوعی ذہانت سے چلنے والی ریڈنگ ڈیوائس کا تجربہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفاہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ (شِنہوا)
چین ، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں چوتھے ایشیئن پیرا گیمز میں خواتین کے تائیکوانڈو میں "44کے 57 کلو گرام" میں طلائی تمغہ جیتنے پر ایران کی روضہ ابراہیمی جشن منارہی ہیں۔ (شِنہوا)
فلسطینی صدرمحمودعباس(دائیں)مغربی کنارے کے شہررم اللہ میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا) چین کے دفاعی ترجمان نے امریکی محکمہ دفاع کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں حقائق کو نظر انداز کرنے اور چین کی قومی دفاعی پالیسی اور فوجی حکمت عملی کو مسخ کرنے پر تنقید کی ہے۔
وزارت قومی دفاع کے ترجمان وو چھیان نے چین کے حوالے سے فوجی اور سلامتی سے متعلق 2023 کی امریکی رپورٹ پر شدید عدم اطمینان اور سخت مخالفت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ میں بے بنیاد "چین کے فوجی خطرے" کوبڑھاچڑھا کر پیش کیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ چین پرامن ترقی کے لیے پرعزم اور قومی دفاعی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ وو نے کہا کہ چین کی فوجی ترقی کسی مخصوص ملک یا ہدف کے لیے نہیں اور یہ "جائز، قانونی، معقول اور معتدل ہے۔
چین اور امریکہ کے درمیان ملٹری ٹو ملٹری تعلقات کے بارے میں وو نے کہا کہ امریکہ دونوں ممالک کی فوجوں کو درپیش موجودہ مشکلات اور رکاوٹوں کا اکیلا ذمہ دار ہے۔
بیجنگ(شِنہوا)چین کی ریاستی کونسل کے جنرل آفس نے 2024 کے لیے سرکاری تعطیلات کا شیڈول جاری کیا، جس میں بہار تہوار کی آٹھ روزہ تعطیلات بھی شامل ہیں۔ بدھ کوجاری شیڈول کے مطابق 2024 میں، بہار تہوار کی تعطیل 10 سے 17 فروری تک ہوگی، جس میں 4 اور 18 فروری کو کام کے دنوں کو ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ ریاستی کونسل کے مطابق، لوگوں سے موسم بہار کے تہوار کے موقع پر سالانہ چھٹی کے ساتھ ایک دن کی چھٹی لینے کی سفارش کی گئی ہے، جو 9 فروری کو ہوگی۔ وزارت ٹرانسپورٹ نے بھی کہا ہے کہ ملک بھر کے ایکسپریس ویز 9 سے 17 فروری تک سات نشستوں والی مسافر کاروں کو ٹول فری رسائی فراہم کریں گے۔
بیجنگ(شِنہوا) چینی مین لینڈ کی ترجمان نے چین کے تائیوان خطے کے نائب رہنما لائی چھنگ تے کے علیحدگی پسندانہ بیانات کی مذمت کی ہے۔ ریاستی کونسل کے تائیوان امور آفس کی ترجمان ژو فینگ لیان نے آبنائے پار معاملات پر لائی کے حالیہ بیان کے جواب میں ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ لائی نے اپنے "تائیوان کی آزادی" کے ایجنڈے کو نام نہاد "امن" کے حصول کے پیچھے چھپا رکھا ہے۔ ژو نے کہا کہ "تائیوان کی آزادی" کا مطلب جنگ ہے، اور اس کا امن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اگرچہ لائی نے آبنائے پار ڈائیلاگ اور تعاون کے بارے میں بات کی، لیکن انہوں نے کبھی بھی فوجی ذرائع سے آزادی حاصل کرنے اور اپنے علیحدگی پسند ایجنڈے کے لیے بیرونی مدد حاصل کرنے کی حکمت عملی ترک نہیں کی۔
بیجنگ(شِنہوا)چائنہ نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (سی این ایس اے) نے بین الاقوامی قمری تحقیقی اسٹیشن (آئی ایل آر ایس) پروگرام پر مشترکہ کام کے لیے پاکستان اور بیلاروس کی خلائی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے ہیں۔
سی این ایس اے نے کہا کہ تعاون کے اس اقدام سے آئی ایل آر ایس پروگرام میں پاکستان اور بیلاروس کی شرکت کا آغاز ہوا ہے۔ یہ پروگرام چین نے شروع کیا تھا جس میں دنیا بھر کی تنظیموں اور سائنسدانوں کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔
سی این ایس اے اور پاکستان سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن کے دستخط کیے گئے مفاہمت کی نئی یادداشت (ایم او یو) میں دونوں فریق وسیع تعاون کریں گے اور تجربات، انجینئرنگ کے نفاذ، آپریشن کے شعبوں اور آئی ایل آر ایس کے اطلاق میں ماہرین کے گروپ قائم کریں گے۔
دوسری جانب سی این ایس اے اور بیلاروس کی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز کی طرف سے دستخط کیے گئے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریق آئی ایل آر ایس کی تعمیر اور آپریشن تعاون سمیت خلائی ٹیکنالوجی کے اطلاق، نئے مواد اور الیکٹرانک پرزوں اور محققین اور ماہرین کی تعلیم اور تربیت پر وسیع تعاون کریں گے۔
بشکیک(شِنہوا) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک کرغزستان کے ساتھ سیاسی باہمی اعتماد کو بڑھانے، ترقیاتی حکمت عملی کو مضبوط اور باہمی کامیابیوں اور مشترکہ ترقی کے لیے مشترکہ مفادات میں مزید ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے تیار ہے۔
وزیراعظم لی نے بدھ کو کرغزستان کے وزیر اعظم اکیل بیک جاپاروف سے ملاقات کے دوران کہا کہ چین اور کرغزستان کے تعلقات میں حالیہ برسوں میں اعلیٰ سطح کی پیش رفت برقراررہی ہے۔
لی نے کہا کہ مئی میں صدر شی جن پھنگ اور کرغزستان کے صدر صدیر جاپاروف نے اپنی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے لیے ایک نیا خاکہ تیار کیا اور دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے نئے امورکی وضاحت کی گئی۔
وزیر اعظم لی نے مزید کہا کہ چین کرغزستان کے ساتھ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو ٹھوس اقدامات میں تبدیل کرنے، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں نئی پیش رفت اور دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود کو مسلسل بہتر بنانے کے لیے تیار ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) چینی سائنسدان شیو چھی کن نے 2024 کا اولیور ای بکلے کنڈینسڈ میٹر فزکس پرائز جیت لیا ہے، یہ بین الاقوامی ایوارڈ کنڈینسڈ مادّہ کی طبیعیات میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا جاتاہے۔
امریکن فزیکل سوسائٹی کے مطابق چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے ماہر تعلیم شیو اور ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر اشوین وشواناتھ کو مشترکہ طور پر یہ ایوارڈ ان کے بینڈ سٹرکچر کے ٹاپولوجیکل پہلوؤں کے حوالے سے مادّہ کی اجتماعی الیکٹرانک خصوصیات پران کے نظریاتی اور تجرباتی مطالعات پر دیا گیا ہے۔
اس ایوارڈ کو کنڈینسڈ میٹر فزکس کے شعبے میں اعلیٰ ترین بین الاقوامی اعزاز سمجھاجاتا ہے۔ چین کے اس ایوارڈ کے پہلے فاتح کے طور پر، بین الاقوامی فزکس کمیونٹی کی طرف سے شیو کو ٹاپولوجیکل انسولیٹرز کے شعبے میں ان کی کوششوں اور کوانٹم ہال ایفیکٹس کے حوالے سے ان کے کام کے باعث بہت زیادہ عزت دی جاتی ہے۔