استنبول(شِنہوا) ترکیہ نے اپنے سب سے بڑے شہر استنبول میں واقع سب سے اہم تاریخی عمارات میں سے ایک آیا صوفیہ کی بحالی کا کام شروع کردیا ہے۔
مقامی روزنامے حریت نیوز کے مطابق، ملک کی وزارت برائے ثقافت وسیاحت کی جانب سے شروع کیے گئے بحالی منصوبے کا مقصد 1ہزار500 سال قدیم آیا صوفیہ کی "صدیوں پرانی تھکاوٹ کو ختم کرنا" ہے۔
حکام کے مطابق، بحالی اور دیکھ بھال کا کام، جو 50 سال سے زیادہ پرمحیط ہوسکتا ہے میں عمارت کو مکمل بند کیے بغیر، بتدریج ایک ایک حصے میں کیا جائے گا۔
یہ یادگارعمارت جو شروع میں ایک چرچ اور بعد کےدور عثمانی میں شاہی مسجد رہی کو 1935 میں ایک عجائب گھر کے طور پر دوبارہ کھولا گیاتھا ۔ اسے 2020 میں دوبارہ مسجد میں تبدیل کر دیا گیاہے۔
بیجنگ(شِنہوا) چین نے امریکی صدراتی یادداشت میں اسے منشیات کی نقل و حمل یا غیر قانونی منشیات پیدا کرنے والے بڑے ممالک میں سے ایک قرار دینے پرسخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ پرزور دیا کہ وہ تنقید اور الزام تراشیوں کا سلسلہ بند کرے۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے ان خیالات کااظہار پیر کو باقاعدہ پریس بریفنگ میں 15 ستمبر کو جاری ہونے والی یادداشت سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ امریکہ کی جانب سے "نامزدگی " بے بنیاد اوربدنیتی پر مبنی ہے، ماؤ نے کہا کہ چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اوراس نے اس معاملے کو امریکہ کے ساتھ بھرپور طریقے سے اٹھایا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ چینی حکومت منشیات پر کنٹرول کو بہت اہمیت دیتی ہے اور اس نے اب تک 456 اقسام کے مادوں کی منشیات کنٹرول کے قوانین کے تحت درجہ بندی کی ہے اوروہ دنیا کے منشیات پرسخت ترین کنٹرول کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔

بیجنگ(شِنہوا)چین محفوظ پیداوارکو بہتر بنانے کی کوششوں کے تحت ذہین کان کنی کو ترقی دینے میں پیش رفت کررہا ہے۔کانوں کی حفاظت کے بارے میں پیر کو ہونے والی پریس کانفرنس میں نیشنل مائن سیفٹی ایڈمنسٹریشن کے اہلکار سن چھنگ گو نے بتایا کہ ملک میں ذہین کان کنی کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں جو روز بروز مقبول ہورہے ہیں۔
سن نے کہا کہ ملک میں کوئلے کی 730 کانیں ہیں جہاں پرذہین آلات سے کوئلہ نکالا جارہا ہے جب کہ ملک میں ایسی سہولیات کی تعدادد 1ہزار400 تک پہنچ گئی ہے۔
سن نے بتایا کہ ملک میں اس شعبے کی ترقی کو مزید فروغ دیا جارہا ہے جس میں بہتر ضوابط، معیارات اور پالیسی سپورٹ سمیت مراعات شامل ہیں۔
بیجنگ(شِنہوا)چین کے خلائی اسٹیشن تیان گونگ پر موجود چینی خلا بازوں کا چوتھا براہ راست لیکچر جمعرات کوہوگا۔
چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی (سی ایم ایس اے) کے اعلان کے مطابق یہ لیکچرخلائی جہاز شینژو 16 کے خلاباز جِنگ ہائی پھینگ، ژو یانگ ژو اور گوئی ہائی چھاو سہ پہر 3بجکر45 منٹ (بیجنگ ٹائم) پرلائیو دیں گے۔
سی ایم ایس اے کے مطابق "تیان گونگ کلاس" سیریز کا یہ چوتھا لیکچر خلا میں عملے اور زمین پر نوجوانوں کے درمیان خلا اور زمین کے درمیان تعلق کے موضوع پرمنعقد کیا جائے گا۔
ایجنسی نے کہا کہ خلاباز اپنے لیکچر کے سامعین کو کائنات کے اسرار کو دریافت کرنے اور زمین اور خلا میں تجربات کے درمیان فرق کی نشاندہی کے لیے بیک وقت تجربات کرنے کی دعوت دیں گے۔
شننگ (شِنہوا)چین کے شمال مغربی صوبے چھنگھائی میں پورے شمالی نصف کرہ کے آسمان کا سروے کرنے کی صلاحیت کی حامل فیلڈ دوربین گزشتہ روزآپریشنل ہوگئی،جس کی جانب سے20لاکھ نوری سال کی دوری پر واقع اینڈرومیڈا کہکشہاں کی لی گئی پہلی تصویر بھی جاری کردی گئی ہے۔
چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے ذیلی اداروں یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور پرپل ماؤنٹین آبزرویٹری کی جانب سے تیارکردہ وائڈ فیلڈ سروے ٹیلی سکوپ (ڈبلیو ایف ایس ٹی) اب شمالی نصف کرہ میں ٹائم ڈومین سروے کی سب سے بڑی سہولت ہے۔ آسمان میں اینڈرومیڈا کہکشاں کے وسیع و عریض ہونے کی وجہ سے، موجودہ فلکیاتی دوربینوں کے لیے بیک وقت کہکشاں اور اس کے گردونواح کا واضح اور مکمل نظارہ حاصل کرنا مشکل تھا۔
ڈبلیو ایف ایس ٹی ، جو منظر کے ایک بڑے میدان اور ہائی ریزولوشن امیجنگ صلاحیتوں پر مشتمل ہےنےاینڈرومیڈا کہکشاں اور اس کے آس پاس کے علاقوں کی کثیر رنگی تصویر تیار کی ہے۔ دوربین نے کئی راتوں کے مشاہدے میں لی گئی 150 تصاویر کو استعمال کرتے ہوئے یہ تصویر بنائی۔
ہوہوٹ(شِنہوا)14 واں چین-منگولیا میڈیا فورم پیر کو چین کے شمالی اندرونی منگولیا خود مختار علاقے کے شہر اولن قاب میں منعقد ہوا۔
فورم میں جدیدیت اور مشترکہ ترقی کے لیے میڈیا کی طاقت کے استعمال پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دونوں ممالک کے میڈیا کے شعبوں سے 150 سے زیادہ مہمانوں کو راغب کیا گیا۔
آل چائنہ جرنلسٹ ایسوسی ایشن (اے سی جے اے ) کے نائب صدر اور ایسوسی ایشن کے سرکردہ پارٹی ممبران گروپ کے سیکرٹری لیو سیانگ نے فورم کو بتایا کہ اس سال بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی 10ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔
لیو نے کہا کہ گزشتہ دہائی کے دوران چین اور منگولیا نے باہمی احترام کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف مشترکہ ترقی کے لیے مل کر کام کیا بلکہ دونوں ممالک اعلیٰ سطحی بات چیت میں مسلسل مصروف رہے اور لوگوں کے درمیان مسلسل تبادلے کو برقرار رکھا جبکہ دو طرفہ تعاون کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ دونوں ممالک کے میڈیا ادارے جدیدیت اور چین و منگولیا کے درمیان دوستانہ تعاون کو فروغ دینے میں بھرپور کردار ادا کریں گے جس سے دونوں ممالک اور ان کے عوام کو فائدہ ہوگا۔

ہانگ ژو (شِنہوا) ہانگ ژو ایشین گیمز و یلج کے میئر لی ہولن نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ ایونٹ میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں اور حکام کو آرام دہ ما حول اور رہائش فراہم کریں گے۔
ایشین گیمز و یلج کا ہفتے کو باضابطہ افتتاح ہوا تھا۔ اسے 3 اہم حصوں ایتھلیٹس و یلج، میڈیا و یلج اور ٹیکنیکل آفیشلز و یلج میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ویلج کا مجموعی رقبہ 1.13 مربع کلومیٹرز ہے۔
ہانگ ژو میں مرکزی ایتھلیٹس و یلج کے علاوہ صوبہ ژے جیانگ میں ننگ بو، وین ژو، جن ہوا، ٹونگ لو اور چھن آن میں 5 ذیلی ویلج بھی قائم کئے گئے ہیں۔
لی نے بتایا کہ ایشین گیمز و یلج نے کم کاربن اکاؤنٹس اور "زیرو ویسٹ" طرز زندگی کا فلسفہ متعارف کرایا ہے جو آن لائن اور آف لائن کوششوں کے امتزاج سے رہائشیوں میں سبز ، کم کاربن ، فضلے سے پاک اور ری سائیکلنگ کے طریقوں کو فروغ دیتا ہے۔
ایشین گیمز و یلج میں رہائشی بلاک دیکھے جاسکتے ہیں۔ (شِنہوا)
رہائشی آن لائن چینل کے ذریعے "ایشین گیمز کلاؤڈ و یلج" پلیٹ فارم استعمال کرنے کے قابل ہیں جس میں اس کا منفرد "کم کاربن اکاؤنٹ" پروگرام بھی شامل ہے۔
رہائشی پلیٹ فارم پر تصاویر اپ لوڈ کرسکتے ہیں ، ویلج کی کاربن میں کمی بارے سرگرمیوں میں حصہ لے سکتے ہیں اور کم کاربن پوائنٹس حاصل کرسکتے ہیں جس کے عوض ہیڈ فون ، اسپیکر ، بیگ اور بیج سمیت مختلف ماحول دوست انعامات حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
فٹنس سروس سینٹر کا رقبہ تقریباً 8 ہزار مربع میٹر ہے اس میں ایروبک ورزش، انتہائی زبردست تربیت ، اسٹریچنگ اور ریکوری ، جامع آلات اور عملی تربیت کی جگہیں شامل ہیں۔

چین، جنوبی گوانگ شی ژوانگ خوداختیار خطے کے صدرمقام نان ننگ میں نان ننگ انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں 20 ویں چین-آسیان نمائش کے دوران انڈونیشین فنکار فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ (شِںہوا)
بغداد (شِنہوا) عراقی اولمپک کمیٹی کے سیکرٹری جنرل ہیثم عبدالحمید نے کہا ہے کہ عراقی وفد ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں میں نہ صرف شرکت کرے گا بلکہ کامیابی اور تمغے بھی حاصل کرے گا۔
انہوں نے شِنہوا سے گفتگو میں کہا کہ ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں میں عراق کے 32 کھلاڑی 13 کھیلوں میں شرکت کریں گے۔
عبدالحمید نے بتایا کہ عراقی اولمپک کمیٹی ٹورنامنٹ میں مئوثر شرکت یقینی بنانے اور کھلاڑیوں کو اعزازات حاصل کرنے میں مدد دینے کے لئے تمام سہولیات فراہم کررہی ہے جس میں عراقی کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے غیر ملکی کوچز کی خدمات حاصل کرنا اور تربیتی کیمپ کا قیام شامل ہے۔
عراقی کھیلوں کے عہدیداروں اور کھلاڑیوں نے بتایا کہ وہ بڑے جوش و خروش کے ساتھ ایشیائی کھیلوں میں حیران کن کارکردگی دکھانے کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔
عبدالحمید نے کہا کہ چین نے اپنے شاندار انتظامات اور جدید تنظیم کے ساتھ منعقدہ ہر ٹورنامنٹ میں ہمیں حیران کیا ہے۔ ان انتظا مات نے تخلیقی صلاحیتوں اور اختراع کی عکاسی کی ہے، میں گزشتہ تقریبات میں شرکت کے دوران اس کا مشاہدہ کرچکا ہوں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ چینی اس شعبے کے بانی ہیں۔ ہر ٹورنامنٹ میں چینی اپنا اثر چھوڑ تے ہیں اور اس ٹورنامنٹ کی تیاری و تنظیم سازی میں بھی بہترین اثر ہو گا۔
عبدالحمید نے مقابلے کو مشکل قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا مقابلہ چین، جاپان، جنوبی کوریا، ایران، ازبکستان اور قازقستان سے ہے یہ ممالک اعلیٰ معیار کی کارکردگی کے حامل ہیں تاہم ہمیں اچھی پوزیشن حاصل کرنے کی توقع ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم کچھ کھیلوں میں تمغے حاصل کرنے بارے پرامید ہیں۔

ہانگ ژو (شِنہوا) ایشیائی کھیلوں میں صف اول کے کھلاڑیوں کے درمیان مقابلے شائقین کی توجہ کا مرکز ہوں گے تاہم ان کھیلوں کے مقابلوں کو پائیدار حقیقت کا روپ دینے میں اختراع نے عوامی توجہ حاصل کی ہے۔
چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں 19 ویں ایشیائی کھیلوں کے انعقاد کے ساتھ منتظمین پرامید ہیں کہ سبز اور اسمارٹ کھیلوں کے انعقاد کی کاوشیں کھلاڑیوں، آفیشلز اور تماشائیوں کے لیے ایک غیر معمولی تجربہ ثابت ہوں گی۔
ہانگ ژو ایشیائی کھیل انتظامی کمیٹی کے ایگزیکٹو سیکرٹری جنرل چھن وائی چھیانگ نے بتایا کہ ایشیائی کھیلوں کی تیاریوں میں جدید ٹیکنالوجیز کو مربوط کیا گیا ہے تاکہ ہانگ ژو میں ڈیجیٹل معیشت سے فوائد مکمل طور پر استعمال کئے جاسکیں اور ایک کامیاب، شاندار اور ناقابل فراموش کھیلوں اور ثقافتی ایونٹ میں کردار ادا کیا جا سکے۔
ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں کے تمام 56 مقابلوں کے مقامات گزشتہ برس مارچ کے اختتام تک مکمل ہو چکے تھے ،ان میں 12 نئے تعمیرکردہ ہیں جبکہ باقی کی تزئین و آرائش کی گئی ہے یا انہیں عارضی طور پر تعمیر کیا گیا ہے۔
ہانگ ژو چونکہ کاربن سے پاک ایشیائی کھیلوں کی میزبانی کا خواہش مند ہے اس لئے کھیلوں کے مقامات پر سبز توانائی کا استعمال ایک ٹھوس قدم ہے۔

تحصیل نال حری میں کاشتکارکی 8 سالہ بچی کو قتل کردیا گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق 8 سالہ بچی گزشتہ شام سے لاپتا تھی، صبح گھرکے قریب سے لاش ملی اور بچی کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا۔ بچی کے والد کا کہنا ہے کہ میری بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، ہمیں انصاف چاہیے۔ لیویز ذرائع کا بتانا ہے کہ شک کی بنیاد پر 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ٹیچنگ اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق فارنزک رپورٹ کے لیے بچی کے جسم کے نمونے لاہوربھجوائے جائیں گے۔
پاکستان ریلویز نے عید میلادالنبی کی مناسبت سے اسپیشل میلاد ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میلاد اسپیشل ٹرین 19 ستمبر کو کراچی سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق میلاد اسپیشل ٹرین کراچی سے براستہ لودھراں، فیصل آباد اور لالا موسی سے ہوتے ہوئے 20 ستمبر کو راولپنڈی پہنچے گی۔ پاکستان ریلوے کی جناب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کرایوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کے اثرات سامنے آنے لگے، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا گیا۔ مسافروں نے شکوہ کیا ہے کہ پشاور سے دوسرے شہروں تک کرایوں میں 500 سے ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، کوئی پوچھنے والہ نہیں آئے روز کرایوں میں اضافہ ہورہا ہے، پشاور سے کراچی تک کرایوں میں تین ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا یے، اسی طرح دیگر شہروں میں بھی کرائے بڑھادیے گئے ہیں۔دوسری جانب ٹرانسپورٹر کا موقف ہے کہ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کرایہ نامہ جاری نہیں کرتے جس کی وجہ سے اکثر مسافروں کے ساتھ کرایوں پر جھگڑے ہوتے ہیں۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ہمارا کاروبار مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے، آئے روز پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی وجہ سے ہم فاقہ کشی پر مجبور ہیں، حکومت عوام کو ریلیف دے کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام روٹس پرچلنے والی میٹرو بس سروس کے کرایوں میں اضافہ یکم اکتوبر سے لاگو ہو گا۔ سی ڈی اے بورڈ نے کرایوں میں اضافے کی منظوری دیدی ہے، سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ گزشتہ سا ل میٹرو بس سروس کے کرایوں کے حوالے سے ٹینڈر کی نسبت اب میٹرو بس سروس کے اخراجات تقریبا دوگنا ہو گئے ہیں جن کے باعث میٹرو بس سروس کو جاری رکھنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ ہم نے اسلام آباد کے تمام روٹس پرچلنے والی میٹرو بس سروس کے کرایوں کو 30 روپے سے بڑھانے کی تجویز سی ڈی بورڈ کو ارسال کی تھی تاہم بورڈ نے کرایہ 20 روپے بڑھا کر 50 روپے کرنے کی منظوری دیدی ہے جو یکم اکتوبر سے نافذ ہو جائے گا۔
رہنما مسلم لیگ ن اور سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نیب ترامیم ختم کرنے کے عدالتی فیصلے کے باوجود نواز شریف کی 21 اکتوبر کو پاکستان آمد کے پروگرام پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ اپنے ایک بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ نوازشریف 21 اکتوبر کو آ رہے ہیں، انتخابات میں مسلم لیگ ن کا بیانیہ اس کی کارکردگی ہوگی، پیپلزپارٹی 2013 نہیں 1985 میں ہی پنجاب سے فارغ ہوگئی تھی، 2013 کے انتخابات میں آصف زرداری صدر، کیانی آرمی چیف اور نگران حکومت پیپلزپارٹی کی نامزد کردہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران دور دور تک مسلم لیگ ن کی مدد کرنے والا کوئی نہیں تھا، 1988، 1990، 1993، 1997 اور 2008 کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کو پنجاب میں شکست ہوئی تھی۔ عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ سمجھ نہیں آتا بلاول بھٹو نے کیسے کہہ دیا 2013 میں پیپلزپارٹی کو پنجاب سے بیدخل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ رہنما مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ موجودہ نگران حکومت پر تنقید سے ممکن ہے پیپلزپارٹی قیادت ممکنہ شکست کی پیش بندی کر رہی ہو، انتخابات کے دوران سیاسی جماعتوں کے درمیان گرما گرمی ہوتی رہتی ہے۔
میکسیکو کی ریاست جلیسکو کے ایک بار میں مسلح افراد کے حملے میں 6افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ،جالیسکو اسٹیٹ پراسیکیوٹر آفس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم افراد نے تیوکالٹیچے قصبے میں ایک بار میں مسلح حملہ کیاہے ،بیان میں کہا گیا کہ حملے میں 6افراد جان کی بازی ہار گئے اور متعدد افراد زخمی ہوئے، واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے،واضح رہے کہ ریاست جالیسکو میں کام کرنے والی "جالیسکو نیو جنریشن" ڈرگ کارٹیل ملک کی سب سے طاقتور منظم جرائم کی تنظیموں میں شامل ہے۔
تیسرا سعودی امدادی طیارہ سوموار کو 50ٹن خوراک اور پناہ گاہوں کی امداد کے ساتھ بن غازی پہنچ گیاجو لیبیا میں سیلاب سے متثرہ افراد میں تقسیم کی جائے گی،شاہ سلمان انسانی امدادی مرکز کی ایک خصوصی ٹیم لیبیا کے ہلالِ احمر کے ساتھ مل کر امداد کی ترسیل کے عمل کی نگرانی کرے گی، بحیرہ روم میں آنے والے طوفان ڈینیئل کی وجہ سے ملک میں شدید بارشیں ہوئیں جن سے گذشتہ ہفتے کے آخر میں مشرقی لیبیا میں تباہ کن سیلاب کے باعث دو ڈیم ٹوٹ جانے سے آنے والی تباہی کے باعث ہزاروں لوگ جان سے گئے۔
ترک صدر رجب طیب اردوان سے نیویارک میں امریکی ارب پتی ایلون مسک نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا،ترک میڈیا کے مطابق صدر اردوان اور ایلن مسک کے درمیان ترکیہ میں الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا کی فیکٹری کے قیام سے متعلق بات چیت ہوئی،ایلون مسک نے صدر اردوان سے اپنے بیٹے کی ملاقات بھی کرائی۔ ترک صدر نے بچے کو فٹبال کا تحفہ دیا۔ ترک صدر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک گئے ہیں۔
لندن سے لاس اینجلس کے لیے ورجن اٹلانٹک کی پرواز کو ہنگامی صورتحال میں واپس ہیتھرو ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا،ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ورجن اٹلانٹک کی پرواز وی ایس 23مقامی وقت کے مطابق شام 6بجکر 7منٹ پر لندن کے ہیتھرو انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے امریکا کے لاس اینجلس ائیرپورٹ کے لیے روانہ ہوئی،بوئنگ 787ڈریم لائنر طیارہ ٹیک آف کے نصف گھنٹے بعد تک برطانیہ کی فضائی حدود میں ہی تھا کہ طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی،فلائٹ ریڈار کو بھی طیارے سے ایمرجنسی کے سگنل موصول ہوئے،روانگی کے لگ بھگ سوا گھنٹے بعد برطانوی ائیرلائن کا طیارہ واپس ہیتھرو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک خاتون مچھلی کھانے کے بعد اپنے ہاتھوں اور ٹانگوں سے محروم ہوگئی،امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 40سالہ لورا بجارس اپنی ٹانگوں اور ہاتھوں سے اس وقت محروم ہوئیں جب انہوں نے مبینہ طور پر ٹھیک طرح سے نہ پکی ہوئی تلاپیا مچھلی کھالی، یہ مچھلی مہلک بیکٹیریل انفیکشن سے آلودہ تھی،لورا بجارس کی دوست نے واقعہ کی تفصیل بتائی کہ گزشتہ ایک ماہ سے متاثرہ خاتون مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں جن کی حال ہی میں سرجری کی گئی، لورا نے مچھلی مقامی مارکیٹ سے خریدی تھی اور گھر میں پکائی، اسے کھانے کے بعد خاتون کی حالت غیر ہوگئی اور وہ تقریبا مرنے کے نزدیک تھیںِ ڈاکٹرز نے متاثرہ خاتون کی بگڑتی ہوئی حالت کے پیش نظر اسے کوما میں بھیج دیا تھا کیونکہ اس کے دونوں ہاتھ، ٹانگیں ، ہونٹ کالے ہوچکے تھے جب کہ گردے فیل ہو رہے تھےِ خاتون کی دوست کے مطابق متاثرہ خاتون وبریو ولنیکس (Vibrio vulnificus)نامی مہلک بیکٹیریل انفیکشن کی زد میں آگئی تھیں جو کچی سمندری غذا یا پانی میں پایا جاتا ہے۔ِاس سے محفوظ رہنے کے لیے ضروری ہے کہ سمندری غذا کو اچھی طرح صاف کرکے اور مکمل طور پر پکاکر کھایا جائے۔
مقبوضہ کشمیر کے بانڈی پورہ فوجی کیمپ میں بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے اپنے ساتھیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا،بھارتی میڈیا کے مطابق ان اہلکاروں کو قریبی ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی جب کہ ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے،عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجی کیمپ میں فائرنگ کی آواز سے افسران اور اہلکار بدحواس ہوکر بھاگنے لگے۔ انھوں نے سمجھا کہ شاید باہر سے کسی نے حملہ کردیا ہے تاہم جب جائے وقوعہ پر پہنچے تو دو اہلکاروں کو خون میں لت پت پایا،پولیس کا کہنا ہے کہ ان دونوں اہلکاروں پر فائرنگ بھی ان کے ساتھی اہلکار نے کی تھی اور آلہ قتل بھی سرکاری رائفل ہے،فائرنگ کرنے والے اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا تاہم واقعے میں ہلاک، زخمی اور گرفتار ہونے اہلکاروں میں سے کسی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی،مقبوضہ کشمیر کی مودی نواز پولیس نے خفگی مٹانے کے لیے اسے حادثاتی واقعہ قرار دے کر معاملے کو چھپانے کی ناکام کوشش کی اور میڈیا کو بتایا کہ اہلکار سے اتفاقیہ طور پر گولی چل گئی تھی۔
سوڈان میں فوجی دھڑوں کے درمیان جاری لڑائی میں دارالحکومت خرطوم کی بلند ترین اور مشہور عمارت جل کر خاکستر ہوگئی،غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملک میں فوجی دھڑوں کے درمیان لڑائی میں اتوار کے روز اس اہم عمارت میں آگ لگی،سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عمارت کے آرکیٹیکچر نے اسے دردناک قرار دیا،دریائے نیل کے قریب واقع 18منزلہ یہ عمارت خرطوم کی انتہائی اہم عمارتوں میں شمار کی جاتی ہے جسے خرطوم کی پہچان قرار دیا جاتا ہے،غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ شیشے کے اسٹرکچر پر بنی عمارت میں آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے جب کہ اب تک کسی جانی نقصان کی بھی تصدیق نہیں ہوسکی ہے،میڈیا رپورٹس کیمطابق سوڈان میں طاقت کے حصول کے لیے فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان لڑائی جاری ہے جس میں فضائی اور زمینی حملوں میں دارالحکومت خرطوم بری طرح متاثر ہوا ہے،اقوام متحدہ کے مطابق سوڈان میں جاری لڑائی کی وجہ سے 10لاکھ سے زائد لوگوں کو ملک چھوڑنے پر مجبور کیا گیا ہے۔
لیبیا کے حکام نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے جاتے ہوئے ٹریفک حادثہ پیش آگیا جس میں 4یونانی رضاکاروں سمیت 7افراد ہلاک ہو گئے،غیر ملکی میڈیا کی خبر کے مطابق لیبیا کے مشرقی حصے پر حکمران دھڑے کے وزیر صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حادثے میں 4یونانی رضاکاروں سمیت لیبیائی خاندان کے 3افراد بھی ہلاک ہوئے،لیبیا کے وزیر صحت کے مطابق حادثے میں مزید 15افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ،اس سلسلے میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،وزیر صحت کا کہنا تھا کہ حادثے کے اسباب جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں،واضح رہے کہ لیبیا میں 10ستمبر کو آنے والے بدترین طوفان کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے باعث ہزاروں افراد جاں بحق اور زخمی جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہوئے ہیں۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ میرے خلاف ریپبلکن کی مواخذے کی انکوائری کا آغاز خوش آئند ہے، میری خوش قسمتی بھی ہے،وائٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے امریکی صدر سے سوال کیا کہ آپ کے خلاف ریپبلکن پارٹی نے مواخذے کی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اس پر آپ کا کیا رد عمل ہے،صحافی کے جواب میں امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ "لاٹس آف لک" یعنی خوش قسمتی کی بات ہے میرے خلاف مواخذے کی کارروائی کا آغاز ہوا ہے، حال ہی میں امریکی ہاس آف نمائندگان کے سپیکر کیون میکارتھی نے جوبائیڈن کیخلاف مواخذے کی کارروائی کی انکوائری کا حکم دیا تھا۔
بھارت میں مہلک نیپا وائرس سے متعدد افراد ہلاک جبکہ 700سے زائد متاثر ہوئے ہیں، بھارتی ماہرین وائرس کے پھیلنے کا کھوج لگانے میں ناکام ہیں،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ میں نیپا وائرس کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا، سکولوں اور دفاتر کو بند کر دیا گیا، وائرس سے اب تک متعدد افراد ہلاک جبکہ 700سے زائد متاثر ہو چکے ہیں،کیرالہ میں مہلک وائرس نیپا کے پھیلنے کے بعد بھارتی ماہرین اب تک وائرس پھیلنے کی وجہ معلوم کرنے میں پوری طرح ناکام ہیں۔
امریکا کا لاکھوں ڈالر مالیت کا جدیدترین ایف35لڑاکا طیارہ ریاست ساتھ کیرولائنا کے شہر نارتھ کارلسٹن کے ایئر بیس سے پرواز کے بعد لاپتہ ہوگیا ، طیارے کی تلاش کے لیے فوج نے عوام سے مدد مانگ لی ہے،عالمی میڈیا کے مطابق طیارے کا پائلٹ اپنی سیٹ ایجیکٹ کر کے بحفاظت زمین پر اتر گیا جہاں اس کو مقامی ہسپتال لے جایا گیا، پائلٹ کی حالت مستحکم تھی،پائلٹ کے مطابق اس نے طیارے میں خرابی کا علم ہونے کے بعد اپنی سیٹ ایجیکٹ کرنے سے پہلے اسے آٹوپائلٹ پر منتقل کیا تھا،افسران نے پائلٹ کی شناخت جاری نہیں کی ہے ، سینئر ماسٹر سارجنٹ ہیدر اسٹینٹن نے کہا کہ لاپتہ طیارے کے مقام اور رفتار کی بنیاد پر، ایف 345لائٹننگ IIجیٹ کی تلاش کارلسٹن کے شمال میں واقع مولٹری اور ماریون نامی جھیلوں میں جاری ہے پر تھا،دونوں جھیلیں نارتھ چارلسٹن کے شمال میں ہیں ، رپورٹ کے مطابق جوائنٹ بیس سیدو ایف 35طیاروں نے پرواز کی تھی تاہم ایک طیارے کا پائلٹ اپنے طیارے کو لے کر بیس پر واپس پہنچ گیا ہے ، دونوں طیاروں کا تعلق میرین اٹیک ٹریننگ سکواڈرن 501سے ہے،ائر بیس کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ وفاقی ایوی ایشن کے ہمراہ طیارے کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں،امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کی جانب سے طیارہ کردہ ایف 35جنگی طیاروں کی قیمت 8کروڑ ڈالر ہے،برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ساتھ کیرولائنا سے تعلق رکھنے والی رکن کانگرس نینسی میس نے کہا ہے کہ ایف 35اس قدر آسانی سے کیسے لاپتہ ہو سکتا ہے کیا اس میں ٹریکنگ ڈیوائس نہیں ہے،انہوں نے اس بات پر بھی تنقید کی کہ فوج کی طرف سے عوام سے طیارے کی تلاش میں مدد کی اپیل کی گئی ہے۔
کینیڈا اور بھارت کے درمیان تجارتی محاذ پر تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں، کینیڈا نے اکتوبر میں طے شدہ بھارت کے لیے تجارتی مشن ملتوی کر دیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے وزیر تجارت نے کہا ہے کہ اکتوبر میں طے شدہ بھارت کے لیے تجارتی مشن ملتوی کر دیا گیا ہے،اس حوالے سے بھارتی حکام نے کہا ہے کہ کینیڈا میں سیاسی سرگرمیوں پر اعتراضات کے سبب تجارتی معاہدے پر بات چیت روک دی ہے،رپورٹس کے مطابق کینیڈا کے ٹریڈ مشن نے آٹو موبائلز، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور زراعت کے شعبوں میں مختلف معاہدے کرنے تھے،میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں سکھوں کے مظاہروں سے نمٹنے کے لیے کینیڈا پر تنقید کی تھی ، مودی کی تنقید پر کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا کہ کینیڈا میں ہر شہری کو پرامن احتجاج اور آزادی رائے کا حق حاصل ہے،خیال رہے کہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی مذاکرات گذشتہ ماہ ہی بند ہو گئے تھے،کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو بھارت میں جی20اجلاس میں شرکت کے لیے گئے تھے تاہم وہ اپنے دورہ بھارت سے بھی خوش نہیں تھے۔
امریکی صدرجوبائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو سے ملاقات پر رضامندی ظاہر کردی،برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ، اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات کیلئے راضی ہو گئے ہیں، دونوں رہنماں کی ملاقات اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ہوگی،رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کی سخت گیر اتحادی حکومت کے فیصلوں کے باعث بائیڈن انتظامیہ بن یامین نتن یاہو سے ملاقات سے انکاری رہی ہے، مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاری پر بھی بائیڈن انتظامیہ تشویش کا اظہار کرتی رہی ہے۔
امریکی جنرل مارک ملی نے کہا ہے کہ یوکرین میں جنگ کے فوری نتیجے تک پہنچنے کا امکان نہیں ہے، تنازع میں یوکرین کی فتح ایک مشکل ہدف ہے اور اس میں بہت طویل وقت لگے گا،مارک ملی نے جو جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے چیئرمین ہیں اور اس ماہ کے آخر میں اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے نے کہا کہ یہ ہدف موجودہ جوابی حملے میں حاصل کرنا ممکن نہیں ہو گا، انہوں نے کہا روس کے زیر قبضہ یوکرین میں دو لاکھ سے زیادہ روسی فوجی موجود ہیں، یہ حملہ اپنی اہمیت کے باوجود محدود آپریشنل اور ٹیکٹیکل اہداف رکھتا ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر یہ مکمل طور پر حاصل بھی ہو جاتا ہے تو یہ ساری روسی فوج کی مکمل بے دخلی کا باعث نہیں بن سکتا،ملی نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ ایسا کرنے میں کافی وقت لگے گا، یہ ایک طویل عرصے میں ایک بہت اہم کوشش ہوگی،انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرین کی جنگ کے خاتمیکا اندازہ لگانا فی الحال مشکل ہے لیکن انہیں شک ہے کہ یہ تنازع کسی بھی وقت جلد ختم ہو جائے گا،انہوں نے کہا کہ روس کے زیر قبضہ یوکرین سے تمام دو لاکھ یا اس سے زیادہ روسی افواج کو نکالنے میں کافی وقت لگے گا یہ ایک بہت ہی بڑا چیلنج ہے،یوکرین نے روسی فوج کے خلاف جوابی حملہ کیا ہے مگراس میں اسے قابل ذکر کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ اس سست رفتار نے مغربی اتحادیوں کو پریشان کر دیا ہے۔
مالٹا میں چینی وزیر خارجہ وانگ ای اور امریکی مشیر قومی سلامتی جیک سلیوان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے،برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی اور چینی رہنمائوں کے درمیان 16اور 17ستمبر کو ہونے والی طویل دورانیے کی نشستوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات، سکیورٹی، یوکرین تنازع اور آبنائے تائیوان سمیت دیگر اہم مسائل پر بات چیت کی گئی،رپورٹ کے مطابق دونوں رہنمائوں کی ملاقاتوں کے دوران رابطوں کے ذرائع کھلے رکھنے پر بھی سیر حاصل بات چیت کی گئی، ملاقاتوں کے بعد امریکا اور چین دونوں کی جانب سے دور روزہ ملاقاتوں کے حوالے سے علیحدہ علیحدہ بیان جاری کیا گیا،ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون پر بھی ابتدائی پیش رفت ہوئی ہے تاہم چینی اور امریکی حکام نے اس معاملے پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا،چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں رہنمائوں نے مشترکہ تعلقات بحال رکھنے پر اتفاق کیا جبکہ خارجہ پالیسی اور جہاز رانی سمیت ایشیا پیسیفک کے معاملات پر باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
چین کی معروف کار ساز کمپنی نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چینی کارساز کمپنی کے اسسٹنٹ چیئرمین جی یو زونگ کی سربراہی میں وفد نے ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر امین اللہ بیگ کے ساتھ چند روز ہونے والے ملاقات کے موقع پر یہ اعلان کیا ہے۔ جی یو زونگ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وہ پاکستانی مارکیٹ میں داخل ہو رہے ہیں اور مینوفیکچرنگ یونٹ اور شورمز قائم کرنا کمپنی کے مفاد میں ہے اور یہ طویل مدتی کاروباری منصوبے کا حصہ ہے۔ مذکورہ کمپنی 5 صنعتوں میں مصروف عمل ہے، جن میں الیکٹرومیکنیکل اور ہائیڈرولک، لائٹ پاور، گاڑیوں، عالمی تجارت اور پیدوار اور خدمات شامل ہیں۔ دوران ملاقات جی یو زونگ کو بتایا گیا کہ پاکستان میں کاریں ٹرانسپورٹ کا اہم ذریعہ ہیں جبکہ عالمی قیمتوں میں اضافے کے سبب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تیزی سے بڑھی ہیں، جس کے سبب صارفین کی توانائی کے نئے ذرائع پر منتقلی ناگزیر بن چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طویل مدت میں الیکٹرک کاروں کے استعمال سے پیٹرول کے مقابلے میں ایندھن کی لاگت میں بہت زیادہ بچت ہوگی۔
سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹان فیکٹری کیس کے مفرور ملزم حماد صدیقی کو واپس لانے سے متعلق آئندہ سماعت پر چیف سیکریٹری سندھ اور وفاقی سیکریٹری یا ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ کو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو سانحہ بلدیہ ٹان فیکٹری کیس کے ملزم حماد صدیقی کو پاکستان واپس لانے سے متعلق سماعت ہوئی۔عدالت کی طلبی کے باوجود وفاقی سیکریٹری داخلہ، آئی جی اور ہوم سیکریٹری سندھ پیش نہیں ہوئے۔ ڈی آئی جی ساتھ اسد رضا، سیکشن افسر وزارتِ داخلہ اور فوکل پرسن محکمہ داخلہ سندھ پیش ہوئے۔ جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیئے کہ 259 شہری جاں بحق ہوگئے کسی کو اس کا احساس ہی نہیں۔ سیکشن افسر وزارت داخلہ وزارت داخلہ نے بتایا کہ حماد صدیقی کی گرفتاری کے لیے متعدد الرٹ جاری کیئے۔ وفاقی حکومت نے حماد صدیقی کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے ریڈ وارنٹ بھی جاری کروائے۔ جسٹس کے کے آغا نے ریڈ نوٹس کب جاری کرائے گئے، اب کیا صورتحال ہے۔ سیکشن افسر ڈاکٹر جی ایم محمودی نے بتایا کہ 26 جنوری 2017 کو ریڈ وارنٹ جاری ہوئے تھے۔ ریڈ وارنٹ 5 سال کیلیے جاری ہوتے ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس کا مطلب ہے کہ جنوری 2022 میں ان کی مدت ختم ہوگئی۔ وزارت داخلہ کی کارکردگی بہت ناقص ہے، بلکہ غفلت کے مرتکب ہوئے ہیں۔ اتنے آدمیوں کی ہلاکت کے معاملے کی اس کے معیار کے مطابق فالو نہیں کیا گیا۔ فیکٹریوں میں حفاظتی انتظامات کی رپورٹ کون سا محکمہ پیش کریگا۔ سرکاری وکلا کی جانب سے جواب نہیں دیا گیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ چلیں چیف سیکریٹری کو بلایا ہے، وہی بتائیں گے۔ سیکریٹریز کے رویئے پر عدالت برہم، اگلی سماعت پر چیف سیکریٹری سندھ اور وفاقی سیکریٹری یا ایڈیشنل سیکریٹری کو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف القادر ٹرسٹ رجسٹریشن کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے القادر ٹرسٹ رجسٹریشن سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے ایڈوکیٹ طالب حسین اور سٹیٹ کونسل حضرت یونس عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ سٹیٹ کونسل نے عدالت کو بتایا کہ نئے قوانین کے تحت رجسٹریشن میں کچھ دستاویزات نامکمل ہیں، اگر ہمیں پتہ چلے کہ کون کون سی چیزیں، یا دستاویزات نامکمل ہے تو ہم مکمل کرلیں گے ، عدالت نے سٹیٹ کونسل کو ہدایت دی کہ جو چیزیں نامکمل ہیں وہ سب ان کو بتادیں۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردی۔ خیال رہے کہ گزشتہ سماعت میں ا سلام آباد ہائیکورٹ نے القادر ٹرسٹ کی از سرنو رجسٹریشن کی درخواست پراسیس نہ کئے جانے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا۔
پنجاب حکومت نے بند روڈ اور اس سے ملحقہ آبادیوں کیلئے بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے بندروڈ کو رنگ روڈ سے ملانے کے منصوبے کا ٹینڈر کھولے گا، ایل ڈی اے نے 6 تعمیراتی کمپنیوں کو پری کوالیفائی کر لیا، پری کوالیفائیڈ کمپنیوں کو ٹینڈر ڈالنے کیلئے ڈاکیومنٹ بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔ منصوبے کی منظور شدہ لاگت 10 ارب 84 کروڑ سے زائد ہے جبکہ منصوبہ کی تکمیل کی ڈیڈ لائن فروری 2024 مقرر کی گئی ہے، پراجیکٹ کے تحت بابو صابو سے نیازی انٹرچینج تک 7.3 کلومیٹر طویل روٹ تعمیر کیا جائے گا۔ رنگ روڈ کے موجودہ ڈیزائن کے مطابق زمین کی سطح سے بلند کر کے ٹریک کو تعمیر کیا جائیگا۔ خیال رہے کہ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے نظراندازشدہ علاقوں کے روڈ انفراسٹرکچر کی بحالی کا حکم دیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے الیکشن مانیٹرنگ کنٹرول سنٹر تشکیل دیدیا۔ایڈیشنل ڈائیریکٹر جنرل مانیٹرنگ ہارون شنواری کے مطابق جدید تقاضوں پر مبنی الیکشن مانیٹرنگ کنٹرول سنٹر تشکیل دیا گیا ہے ،مانیٹرنگ کنٹرول سنٹر کیلئے یو اے این نمبر لیا ہے، بیک وقت 10 کالز سن سکیں گے، مانیٹرنگ کنٹرول سنٹر میں وٹس ایپ کے ذریعے شکایت درج ہوسکے گی۔سپیشل سیکرٹری الیکشن آصف حسین نے کہا کہ سنٹر تمام کنٹرول رومز سے منسلک ہوگا،پراجیکٹ ڈائیریکٹر پی ایم یو کرنل ر سعد کے مطابق اب کنٹرول روم آف لائن نہیں بلکہ آن لائن ہوگا،کنٹرول سنٹر میں شکایات پر فوری فیصلے ہونگے، الیکشن کمیشن 300 مانیٹرنگ افسران کو ٹیبز دئیے جائیں گے، الیکشن مانیٹرنگ کنٹرول سنٹر میں 12 لنکڈ ایل ای ڈیز نصب کی گئیں،کرنل ر سعد کے مطابق عام انتخابات،بلدیاتی اور تمام ضمنی انتخابات کی مانیٹرنگ کی جائے گی، اس سسٹم کیتحت 200 مانیٹرز کے ساتھ آن لائن اجلاس ہوسکے گا، ووٹرز،امیدوار اور دیگر لوگ شکایت درج کرا سکیں گے، الیکشن مانیٹرنگ کنٹرول سنٹر پر بیک وقت 16 مانیٹرز دستیاب ہونگے، انتخابات کے علاوہ انتخابی مہم سمیت ہر وقت مانیٹرنگ ہوگی، نتائج کی موصولی کیلئے نیا سسٹم بنا دیا ہے، انتخابات کو شفاف بنانے میں یہ نظام بہتر کام کرسکے گا۔کنسلٹنٹ پی ایم یو رحمت کریم کے مطابق یہ نظام انتخابی خلاف ورزیوں کے شواہد جمع کریگا، اس نظام سے ریٹرننگ افسران کو فیصلہ سازی میں آسانی ہوگی، رزلٹ کمپائل سسٹم کے 3 حصے ہونگے۔سیکرٹری الیکشن کمیشن کے مطابق جہاں انٹرنیٹ نہیں ہوگا تو آف لائن سسٹم کام کریگا، آن لائن آف لائن نظام نہ ہوا تو ہارڈ کاپی کے تحت نتائج وصول کئے جائیں گے، ڈی جی آئی ٹی الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ کامین ویلتھ کے مطابق پاکستان سب سے جلدی نتائج دینے والا ملک ہے،آئندہ عام انتخابات ماضی کے انتخابات سے الگ ہونگے، جہاں انٹرنیٹ کنیکٹویٹی مسائل ہونگے وہاں کیلئے الگ حکمت عملی بنا رہے ہیں، انڈیا میں انتخابی نظام کنٹرولڈ ہے، پاکستان میں 100 فیصد انٹرنیٹ کنیکٹیوٹی نہیں ہے،حکام الیکشن کمیشن کے مطابق حساس یا انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر کیمرے یہاں سے کنیکٹ نہیں ہونگے، پولنگ اسٹیشنز پر 3 حصوں میں سیکیورٹی تعینات ہوگی، اس نظام پر اگر سائبر حملے ہوئے تو جوابی نظام تیار ہے، الیکشن کمیشن کے مانیٹرنگ افسران خلاف ورزیوں پر جرمانے اور نااہلی کی سزا سنا سکتے ہیں ۔
پاکستان برسوں سے اپنے بیرونی قرضوں کی صورتحال سے نبرد آزما ہے اور اسے فوری طور پر بیرونی قرضوں پر انحصار کم کرنے کے لیے جامع اصلاحات کی ضرورت ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق 30 جون کو مالی سال 22-23 کے اختتام تک مرکزی بینک کے مجموعی قرضے اور واجبات 29 فیصد بڑھ کر 56.21 ٹریلین روپے ہو گئے تھے۔ قرضوں میں یہ اضافہ حکومت کے اپنے اخراجات کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے قرض لینے پر بہت زیادہ انحصار کا نتیجہ ہے۔ اسٹیٹ بینک نے رپورٹ کیا کہ جی ڈی پی کے فیصد کے طور پر، مالی سال 2022-2023 میں کل قرض اور واجبات 91.1 فیصد تک پہنچ گئے، جو پچھلے مالی سال میں 89.7 فیصد تھے۔ ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر مملکت اور چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ اظفر احسن نے کہاکہ پاکستان کے بیرونی قرضے لینے کی ایک بنیادی وجہ تجارتی خسارے کو پورا کرنا، ضروری اشیا کی درآمد اور اہم انفراسٹرکچر کے لیے فنڈز فراہم کرنا ہے۔ اگرچہ بیرونی قرضہ فوری معاشی چیلنجوں کا مختصر مدتی حل فراہم کر سکتا ہے، لیکن یہ کافی خطرات کے ساتھ بھی آتا ہے، جیسے کہ زیادہ سود کی ادائیگی، شرح مبادلہ میں اتار چڑھاو اور قرضوں کا بڑھتا ہوا بوجھ ہے۔ انہوں نے فوری طور پر جامع معاشی اور مالیاتی اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا جس کا مقصد ملکی محصولات کو بڑھانا، بدعنوانی کو کم کرنا اور اس شیطانی چکر سے نجات کے لیے گورننس کو بڑھانا ہے۔پاکستان کا ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب دنیا میں سب سے کم ہے۔ اظفر نے مزید کہا کہ ملکی آمدنی کو بڑھانے اور بیرونی قرضوں کی ضرورت کو کم کرنے کے لیے، پاکستان کو موثر ٹیکس اصلاحات کی ضرورت ہے جو ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کر سکیں، ٹیکس چوری کو روک سکیں اور ٹیکس وصولی کو بہتر بنا سکیں۔
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے وائس چانسلر ندیم الحق نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ پاکستان کے بیرونی قرضوں کا چیلنج ایک اہم مسئلہ ہے جس پر فوری توجہ دینے اور جامع اصلاحاتی کوششوں کی ضرورت ہے۔مالیاتی خسارے کو کم کرنے کے لیے سرکاری اخراجات کو معقول بنانا ضروری ہے۔ پبلک سیکٹر کے اخراجات کو ہموار کرنا اور فضول سبسڈیز کو ختم کرنا ترقیاتی منصوبوں اور قرض کی خدمت کے لیے وسائل کو آزاد کر سکتا ہے۔ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا بیرونی قرضوں کو کم کرنے کا ایک اور طریقہ ہے۔ پاکستان کو قواعد و ضوابط کو آسان بنا کرجائیداد کے حقوق کے تحفظ اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مراعات دینے کے ذریعے سرمایہ کاری کا پرکشش ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔زیادہ سے زیادہ قرض لینے سے روکنے کے لیے مالیاتی نظم و ضبط کو برقرار رکھنا بہت ضروری ہے۔ اس میں ایسے قوانین اور پالیسیوں کا نفاذ شامل ہے جو قرضوں کے جمع ہونے کو محدود کرتے ہیں اور عوامی مالیات کے شفاف اور جوابدہ انتظام کو یقینی بناتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، حکومت کو خود انحصاری اور برآمدات کی قیادت میں ترقی کو فروغ دینے کے لیے انسانی سرمائے اور گھریلو صنعتوں میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔ زراعت، ٹیکسٹائل اور ٹیکنالوجی جیسے تقابلی فوائد کے حامل شعبوں پر توجہ مرکوز کرکے پاکستان اپنی معاشی لچک کو مضبوط بنا سکتا ہے اور بیرونی مالی امداد کی ضرورت کو کم کر سکتا ہے۔