• Columbus, United States
  • |
  • ١٨ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | دنیا

انڈونیشیا-سورابایا-پولیو کے حفاظتی قطرے

انڈونیشیا کے صوبےمشرقی جاوا کے شہرسورابایا میں ایک بچے کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

آسٹریلیا-میلبورن-ٹینس-آسٹریلین اوپن

آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں چین کے ژانگ ژی ژین اور ارجنٹائن کے فیڈریکو کوریا کے درمیان مردوں کے سنگلز کے پہلے راؤنڈ کے میچ کا ایک منظر۔(شِنہوا)

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

مصر-قاہرہ-وانگ یی-عرب لیگ سربراہ -ملاقات

چینی وزیر خارجہ وانگ یی قاہرہ میں عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط سے ملاقات کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

مصر-قاہرہ-وانگ یی-عرب لیگ سربراہ -ملاقات

چینی وزیر خارجہ وانگ یی قاہرہ میں عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط سے ملاقات کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

ڈنمارک-بادشاہ -باضابطہ اعلان

ڈنمارک کے نئے بادشاہ فریڈرک دہم کا خاندان کوپن ہیگن میں کرسچنبرگ پیلس کی بالکونی میں عوام کے خیر مقدم کا ہاتھ ہلا کر جواب دیتے ہوئے۔(شِنہوا)

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

انڈونیشیا-جکارتہ-احتجاج-جاپان-جوہری-آلودہ پا...

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جاپانی سفارت خانے کے سامنے  آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑنے کے خلاف احتجاج کیا جارہاہے۔(شِنہوا)

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین کے وزیر تجارت اور بیلجیئم کے کاروباری اد...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر تجارت وانگ وینتاؤ نے بیلجیئم کے کاروباری اداروں کے نمائندوں کے ساتھ بیجنگ میں گول میز کانفرنس میں شرکت کی، اور شرکا  کے سوالات اور تجاویز کے جوابات دیتے ہوئے چین-یورپی یونین اور چین-بیلجیم تعلقات سے متعلق  تبادلہ خیال کیا۔ وزارت تجارت کی طرف سے منعقدہ  اس تقریب میں بیلجیئم کے 20 سے زائد کاروباری اداروں کے ایگزیکٹوز نے شرکت کی، جو بیلجیئم کے وزیر اعظم الیگزینڈر ڈی کرو کے دورہ چین پر ان کے ہمراہ تھے۔ وانگ نے کہا کہ 2024 میں گول میز کانفرنس اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنس  ہے، جو اس بات کو پوری طرح سے ظاہر کرتی ہے کہ  ان کا ملک یورپی یونین سے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو کتنی اہمیت دیتا ہے۔ چینی وزیر نے کہا کہ چین نے کبھی بھی فاضل تجارت کی کوشش نہیں کی  اور بیلجیم اور یورپ سے درآمدات کو بڑھانے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین یورپی یونین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہے اور امید کرتا ہے کہ یورپی یونین ہائی ٹیک مصنوعات کی برآمدی پابندیوں میں نرمی کرے گی۔

جیمز ماڈرن اکیڈمی دبئی نے آئی ایل ٹی 20 اسکو...

جیمز ماڈرن اکیڈمی، دبئی (گلف جائنٹس) نے آئی ایل ٹی 20 اسکولز کپ کے فائنل میں ونچیسٹر اسکول (دبئی کیپیٹلز) کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل اپنے نام کرلیا۔ آئی سی سی اکیڈمی اوول میں منعقدہ فائنل میں دونوں ٹیموں کو ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 2 اسٹارز کی حمایت حاصل تھی۔ گلف جائنٹس کے کوچ اوٹس گبسن اور گرانٹ فلاور کے علاوہ کھلاڑی گیرہارڈ ایرسمس، سنچت شرما اور ایان افضل خان نے فائنل میں شرکت کی۔دبئی کیپیٹلز کے اسٹار رولوف وان ڈیر مروے نے بھی شرکت کی جبکہ ڈیزرٹ وائپرز کے کوچ اظہر محمود اور کھلاڑیوں علی نصیر اور کارتک مایاپن نے بھی نوجوان کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھا۔اکشت رائے کو 53 گیندوں پر 74 رنز بنانے پر مین آف دی فائنل کا ایوارڈ دیا گیا جس میں 8 چوکے شامل تھے انہوں نے پہلی اننگز میں باو¿لنگ کراتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 19 رنز دیے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین کی جہازسازی صنعت 2023 میں عالمی سطح پر س...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے 2023 میں عالمی جہازسازی کی مارکیٹ میں پیداوار اور نئے آرڈرز دونوں حوالوں سے اپنی اعلیٰ پوزیشن کو برقرار رکھا ہے۔

وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعداد و شمار کے مطابق، ملک کی جہاز سازی کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں 11.8 فیصد بڑھ کر 2023 میں 4کروڑ23لاکھ 20ہزار ڈیڈ ویٹ ٹن (ڈی ڈبلیو ٹی) تک پہنچ گئی، جو کہ دنیا کی کل پیداوار کا 50.2 فیصد ہے۔ وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق  نئے آرڈرزگزشتہ سال سے 56.4 فیصد بڑھ کر7کروڑ12لاکھ  ڈی ڈبلیو ٹی تک پہنچ گئے، جو اس عرصے کے دوران دنیا کی کل تعداد کا 66.6 فیصد ہے۔ دسمبر کے آخر تک سیکٹر کے ہولڈنگ آرڈرز مجموعی طور پر13کروڑ93لاکھ 90ہزارڈی ڈبلیو ٹی تھے،جن میں گزشتہ سال کی نسبت 32 فیصد کا اضافہ ہوا۔ یہ حجم عالمی مارکیٹ شیئر کے 55 فیصد کی نمائندگی کرتا ہے۔

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

اے آئی سے دنیا بھر میں تقریباً 40 فیصد ملازم...

واشنگٹن(شِنہوا) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی ) سے دنیا بھر میں تقریباً 40 فیصد ملازمتیں متاثرہوں گی۔ انہوں ںے اے آئی کی صلاحیت سے استفادہ کے لیے  پالیسیوں میں محتاط توازن پر زوردیا۔ جارجیوا نے ایک بلاگ میں آئی ایم ایف کے ایک نئے تجزیے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایک ایسے تکنیکی انقلاب کے دہانے پر ہیں جو پیداواری صلاحیت ،عالمی ترقی  اور دنیا بھر میں آمدنی  کو بڑھا سکتا ہے۔ تاہم اس کے باوجود یہ ملازمتوں کی جگہ لیتے ہوئے عدم مساوات کو مزید بڑھا سکتا ہے۔ بلاگ میں کہا گیا ہے کہ تاریخی طور پر، آٹومیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے معمول کے کاموں کو متاثر کیا ہے، لیکن ایک چیز جو اے آئی کو ان سے ممتاز کرتی ہے وہ اعلیٰ ہنر مند ملازمتوں کو متاثر کرنے کی صلاحیت ہے۔

بلاگ کے مطابق اس کے  نتیجے میں ترقی یافتہ معیشتوں کو جہاں اے آئی سے زیادہ خطرات کا سامنا ہے  وہیں ابھرتی ہوئی مارکیٹ اور ترقی پذیر معیشتوں کے مقابلے میں اس سے فائدہ اٹھانے کے زیادہ مواقع بھی موجود ہیں،ترقی یافتہ معیشتوں میں، تقریباً 60 فیصد ملازمتیں اے آئی سے متاثر ہو سکتی ہیں۔

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جاں بحق فلسطینیوں...

غزہ (شِنہوا) غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 24ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

غزہ کی وزارت صحت نے پیر کو ایک پریس بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج کے حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پٹی میں 132 فلسطینی جاں بحق  اور 252 زخمی ہوئے۔ بیان کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل اور حماس کے درمیان لڑائی شروع ہونے کے بعد سے فلسطینی علاقے میں ہلاکتوں کی کل تعداد 24ہزار100 اور زخمی ہونے والوں کی تعداد 60ہزار834 ہو گئی ہے۔

 فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی  وفا کے مطابق پیر کی صبح سے غزہ شہر کے متعدد مقامات پر اسرائیلی فوج کی شدید بمباری کے نتیجے میں کم از کم 33 افراد جاں بحق ہوئے۔

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

خلا میں رکھے گئے آلو کے بیجوں کی چین میں تجر...

ہوہوٹ (شِںہوا) چینی محققین نے آلو کے 66ہزار500 بیجوں کی افزائش نسل کے تجربات شروع کر دیے ہیں جنہیں عملہ بردار خلائی جہاز شینژو-16 پر خلا میں لے جایا گیا اور 180 دنوں تک خلا میں رکھا گیا تھا۔

شی سین پوٹیٹو انڈسٹری کمپنی کے ٹیکنالوجی انوویشن سنٹر کے ڈائریکٹر ژانگ لِن ہائی نے کہا کہ بیجوں کے اگنے، کاشت اور پیوند کاری کے بعد، اعلیٰ قسم کے بیجوں کا انتخاب اور ان کا مزید جائزہ لیا جائے گا۔ خلائی افزائش سے مراد بیجوں یا جینیاتی مواد کو خلا میں کائناتی تابکاری اور مائیکرو گریوٹی کے ماحول میں رکھنا ہے تاکہ ان کے جینز کو تبدیل کیا جا سکے، جس کا مقصد کم مدت میں افزائش کے ساتھ  زیادہ پیداوار اور بیماریوں کے خلاف بہتر مزاحمت جیسی زیادہ کارکردگی کے ساتھ نئی انواع یا اقسام پیدا کرنا ہے۔ چین کے شمالی اندرونی منگولیا خود اختیارعلاقے میں شانگ دو کاؤنٹی میں واقع مرکز کے محققین نے تجربات کے ذریعے آلو کی ان اقسام کی افزائش کا منصوبہ بنایا ہے جن میں نمک- الکلی  کو برداشت کرنے کے ساتھ زیادہ پیداواری صلاحیت  ہوتی ہے اس طریقہ کار میں روایتی جینیاتی افزائش میں مدد کے لیے جدید جین ایڈیٹنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کیاجاتاہے۔

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین نے تیان ژو-7 مال بردارخلائی جہاز روانگ...

وین چھانگ، ہائی نان(شِنہوا) تیان ژو-7  مال بردار خلائی جہاز اور لانگ مارچ-7 وائے 8 کیریئر راکٹ کے امتزاج کو پیر کو عمودی طور پر لانچنگ ایریا میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی کے مطابق کارگو خلائی جہاز مستقبل قریب میں مناسب وقت پر خلاء میں روانہ کیا جائے گا۔

ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ چین کے جنوبی جزیرہ نما صوبے ہائی نان میں وین چھانگ خلائی جہاز کی لانچنگ سائٹ پر موجود سہولیات اور سازوسامان سب اچھی حالت میں ہیں اور منصوبہ بندی کے مطابق  خلائی جہاز کی روانگی سے قبل مختلف کاموں کی جانچ اور مشترکہ ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین کے چیف جسٹس کا انصاف کی معیاری اور موثر...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے چیف جسٹس نے قومی اجلاس میں انصاف کی معیاری اور موثر فراہمی پر زور دیاہے۔

اتوار سے پیر تک جاری رہنے والے قومی اجلاس میں سپریم پیپلز کورٹ کے صدر ژانگ جون نے عدالت عالیہ کے  سربراہوں کو بتایا کہ عدالتی امورمیں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مکمل قیادت کو برقرار رکھنا ناگزیر ہے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ معمولی نظر آںے والے براہ راست پبلک سپورٹ سے متعلقہ الزامات پر مبنی  مقدمات کو نمٹائیں۔ انہوں نے فریق ثالث کے ذریعے فیصلہ سازی کو بڑھانے، عدالتی اصلاحات کو گہرا کرنے اور ججز کی ایک ٹیم بنانے کی کوششوں پر بھی زور دیا جو وفادار، ذمہ دار اور اخلاقیات کے اعلی معیار کی حامل ہو۔

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین کے سپر کنڈکٹنگ کوانٹم کمپیوٹر نے33ہزارسے...

ہیفے(شِنہوا) چین کے ملکی ساختہ تھرڈ جنریشن سپر کنڈکٹنگ کوانٹم کمپیوٹر،اوریجن ووکونگ نے 6 جنوری کو آپریشنل ہونے کے بعد سے دنیا بھرکے صارفین کے لیے کوانٹم کمپیوٹنگ کے 33ہزار871 ٹاسک مکمل کیے ہیں۔

آنہوئی کوانٹم کمپیوٹنگ انجینئرنگ ریسرچ سنٹر کے مطابق  پیر کی صبح 10 بجے تک، دنیا کے 60 سے زیادہ ممالک سے کمپیوٹر تک ریموٹ رسائی کی تعداد3لاکھ 50ہزار گنا سے تجاوز کر گئی، ان میں  امریکہ سے بیرون ملک مقیم صارفین کی ریموٹ رسائی کی تعداد پہلے نمبر پر رہی۔ اوریجن ووکونگ نے مشرقی صوبے  آنہوئی میں اوریجن کوانٹم کمپیوٹنگ ٹیکنالوجی (ہیفے) کمپنی میں کام شروع کیا تھا۔

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین کے صوبے شان ڈونگ میں 301 قدیم مقبرے دریا...

جینان(شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ میں 301 قدیم مقبرےدریافت ہوئے ہیں۔ جینان کے آثار قدیمہ کے انسٹی ٹیوٹ کے مطابق متحارب ریاستوں کے دور (475-221 قبل مسیح) سےچھنگ عہد (1644-1911) تک کے مقبرے شان ڈونگ کے دارالحکومت جینان شہر میں دریافت ہوئے۔ مقبروں کے علاوہ، دیگر کھنڈرات بشمول دو بھٹوں ، راکھ کے تین گڑھوں اور آٹھ کنووں کی بھی کھدائی کی گئی۔ ان مقامات سے، مٹی کے برتنوں، سیرامک پلیٹیں اور تانبے کے سکوں سمیت 850 نوادرات دریافت ہوئیں۔

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

پارٹی کے متحدہ محاذ کے امور پر چینی صدر کا م...

بیجنگ(شِنہوا) چینی صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کانئے دور میں پارٹی کے متحدہ محاذ کے کام پر ایک مضمون منگل کو شائع کیا جائے گا۔

شی جن پھنگ جو چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں، کا مضمون اس سال چھیووشی جرنل کے دوسرے شمارے میں شائع کیا جائے گا جو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کا قومی میگزین ہے۔

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چائنہ ایور برائٹ گروپ کے سابق چیئرمین گرفتار

بیجنگ(شِنہوا)چین کے سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نے چائنہ ایور برائٹ گروپ کے سابق چیئرمین تانگ شوانگ ننگ کو مبینہ غبن اور رشوت خوری کے الزام میں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

ایس پی پی نے پیر کو کہا کہ تانگ جو  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی کمپنی کی کمیٹی کے سیکرٹری  بھی تھے، کی گرفتاری نیشنل کمیشن آف سپرویژن کی جانب سے کی گئی تحقیقات کے نتیجے میں عمل میں آئی ہے۔

 معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چینی عدالتوں نے 2023 میں 1 کروڑ 20 لاکھ40 ہز...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی عدالتوں نے 2023 میں 1 کروڑ 20 لاکھ40 ہزار مقدمات کو قانونی چارہ جوئی سے قبل  ثالثی کے ذریعے حل کیا جو کہ سال بھر میں دائر تمام مقدمات کا 40.3 فیصد بنتا ہے۔

سپریم پیپلز کورٹ کی طرف سے منعقدہ کانفرنس جس میں اعلیٰ عدالتوں کے صدور نے شرکت کی، میں بتایا گیا کہ چین بھر کی عدالتوں نے "لوگوں کے ثالثوں" کے ساتھ ہم آہنگی کو بڑھایا ہے جو لوگوں کی ثالثی کمیٹیوں کے رکن ہیں اور اہل افراد کی ثالثی کمیٹیوں کے ذریعے مکمل یا جز وقتی ثالث کے طور پر مقرر  کیے گئے ہیں۔

2023 کی پہلی تین سہ ماہیوں میں ملک بھر کی عدالتوں کے ذریعے مدعو کیے گئے لوگوں کے ثالثوں نے قانونی چارہ جوئی سے قبل اوسطاً 75 مقدمات میں کامیابی کے ساتھ ثالثی کی۔

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

عوامی جمہوریا کوریا کا درمیانے فاصلے تک مار...

سیول(شِنہوا) عوامی جمہوریا کوریا (ڈی پی آرکے ) نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے ٹھوس ایندھن سے چلنے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس پر "ہائپر سونک مینیوور ایبل کنٹرولڈ وار ہیڈ" نصب تھا۔

سرکاری کوریائی سنٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) نے پیر کو بتایا کہ  گزشتہ روز کیے گئے تجربے  کا مقصد وار ہیڈ کی گلائیڈنگ اور مینیوورنگ کی خصوصیات اور نئے تیار کردہ ملٹی اسٹیج ہائی تھرسٹ ٹھوس ایندھن کے انجنز کے قابل اعتماد ہونے  کی تصدیق کرنا تھا۔

کے سی این اے  نے مزید کہا کہ ٹیسٹ فائر کسی بھی پڑوسی ملک کی سلامتی کے لیے خطرے کا باعث نہیں تھا  اور نہ ہی  اس کا علاقائی صورتحال سے کوئی تعلق تھا۔

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

کوموروس ۔ مت سوڈجی ۔ صدارتی انتخابات ۔ ووٹوں...

کوموروس، مت سوڈجی میں الیکشن حکام ایک پولنگ اسٹیشن پر ووٹوں کی گنتی کر رہے ہیں۔ (شِںہوا)

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

امریکہ۔ شگاگو ۔ سرد موسم

امریکہ ، شکاگو میں سرد موسم کے دوران دھند میں مشی گن جھیل کا منظر۔(شِںہوا)

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

تنزانیہ ۔ سی می یو۔ سونے کی کان ۔ منہدم ۔ تب...

تنزانیہ ، سی می یو خطے میں موسلادھار بارش کے بعد منہدم ہونے والی سونے کی کان میں امدادی کارکن زندہ بچ جانے والوں کو تلاش کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

شِںہوا آج کی تصاویر

جاپان، ٹوکیو میں لوگ اپنے عقیدہ کے مطابق نئے سال پر اچھی صحت کے لئے برف کے پانی میں نہارہے ہیں۔ (شِنہوا)

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین ۔ ہائی نان ۔ وین چھانگ ۔ تیان ژو۔ 7 ۔ ما...

چین کے جنوبی صوبے ہائی نان میں وین چھانگ خلائی جہاز لانچ مقام پر تیان ژو -7 مال بردار خلائی جہاز اور لانگ مارچ -7 وائے 8 کیریئر راکٹ کے امتزاج کا منظر۔(شِنہوا)

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

سی پی سی کے سینئر عہدیدار کا دورہ امریکہ،دون...

سان فرانسیسکو (شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبہ کے سربراہ لیو جیان چھاؤ نے 8 سے 13 جنوری تک امریکہ کے دورے پر سی پی سی کے ایک وفد کی قیادت کی۔

دورے کے دوران لیو نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن، پرنسپل ڈپٹی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر جون فائنر، وفاقی سینیٹرز اور ڈیموکریٹک اور ریپبلکن پارٹیوں کے نمائندوں، سان فرانسسکو کے میئر لندن بریڈ اور  خزانہ، صنعت اور تجارت ، تھنک ٹینک، اور میڈیا سمیت دیگرامریکی شعبوں کے پیشہ ور افراد سے ملاقات کی۔

لیو نے چین-امریکہ کے تحت ایک سمپوزیم میں شرکت سمیت ٹریک 1.5 ڈائیلاگ، اور یو ایس کونسل آن فارن ریلیشنز میں تقریر کی۔

لیو نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی ملاقات کی۔

وفد نے مختلف فریقوں کے ساتھ چین کے ترقی کے امکانات سمیت چین-امریکہ تعلقات اور عالمی طرز حکمرانی کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ 

چین اور امریکہ  اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ صدر شی جن پھنگ اور صدر جو بائیڈن کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد جاری رکھیں گے اور چین-امریکہ تعلقات کی مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں گے۔

جمہوریہ نورو کا تائیوان کے ساتھ سفارتی تعلق...

سڈنی (شِنہوا) جمہوریہ نورو نے ایک چین کے اصول کو تسلیم کرتے ہوئے  تائیوان کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنےکا اعلان کیا  ہے۔

پیر کو فیس بک پر ایک پوسٹ میں نورو کی حکومت نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کی قرارداد 2758 کی پیروی کرے گی جو عوامی جمہوریہ چین کو پورے چین کی نمائندگی کرنے والی واحد قانونی حکومت کے طور پر تسلیم کرتی ہے اور تائیوان کو چین کی سرزمین کا ایک ناقابلِ تقسیم حصہ تسلیم کرتی ہے۔

حکومت نے کہا کہ نورو اب تائیوان کے ساتھ کوئی سرکاری تعلقات یا سرکاری تبادلے نہیں کرے گا۔

پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ نورو کے صدر ڈیوڈ اڈیانگ اس سلسلے میں پارلیمنٹ کے اگلے اجلاس میں ایک بیان دیں گے اور مقامی ٹیلی ویژن اور ریڈیو چینلز پر قومی خطاب کریں گے۔

چین کی تائیوان کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع...

بیجنگ (شِنہوا)چین نے جمہوریہ نورو کی حکومت کے ایک چائنہ اصول کو تسلیم کرنے، تائیوان کے ساتھ نام نہاد سفارتی تعلقات ختم کرنے اور چین کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ان خیالات کا اظہار پیر کو  جمہوریہ نورو کی حکومت کی جانب سے اپنے فیصلے کا باضابطہ اعلان کرنے کے بعد کیا  جس میں نورو حکومت نے  کہا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے، تائیوان چین کی سرزمین کا ایک ناقابل تنسیخ حصہ ہے، اور عوامی جمہوریہ چین کی حکومت  ہی واحد قانونی حکومت جو پورے چین کی نمائندگی کرتی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد 2758 میں اس کی توثیق کی گئی ہے اور یہ عالمی برادری میں ایک مروجہ اتفاق رائے ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین نے ایک چین  اصول کی بنیاد پر 182 ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے ہیں۔نورو حکومت کا چین کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ ایک بار پھر ظاہر کرتا ہے کہ ایک چین اصول وہ اتفاق رائے ہے جہاں عالمی رائے عامہ کا رجحان ہوتا ہے اور جہاں تاریخ کا جھکاو ہوتاہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین ون چائنہ اصول کی بنیاد پر دوطرفہ تعلقات کے نئے باب کھولنے کے لیے نورو کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے سوئٹزرلینڈ...

زیورخ (شِنہوا) چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ چین نے یورپ اور عالمی سطح پر سوئٹزرلینڈ کے منفرد کردار کو ہمیشہ بہت اہمیت دی ہے اور وہ عالمی مشکلات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے لئے سوئٹزرلینڈ کے ساتھ قریبی رابطے اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کو تیار ہے۔

چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے یہ بات عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیو ای ایف) کے سالانہ اجلاس 2024 میں شرکت اور یورپی ملک کے سرکاری دورے کے موقع پر کہی۔

سوئٹزرلینڈ کی صدر ویولا ایم ہرڈ نے زیورخ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر انہیں خوش آمدید کہا۔

انہوں نے اس بات کا بطور خاص ذکر کیا کہ سوئٹزرلینڈ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والے اولین مغربی ممالک میں سے ایک تھا۔ 74 برس قبل سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد سے چین ۔ سوئٹزرلینڈ تعلقات میں مستحکم پیشرفت ہوئی ہے۔

وزیراعظم لی چھیانگ نے کہا کہ 2016 میں چینی صدر شی جن پھنگ اور سوئس رہنما نے چین ۔ سوئٹزرلینڈ جدیدسٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تبادلے اور تعاون نئی سطح پر پہنچے اور نئے نتائج برآمد ہوئے۔

چینی وزیراعظم نے کہا کہ چین سوئٹزرلینڈ کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے تاکہ دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم سٹریٹجک رہنمائی پر عمل کے علاوہ سیاسی باہمی اعتماد مزید گہرا کیا جا ئے، باہمی مفید تعاون کو وسعت دی جائے اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی کو فروغ دیا جاسکے۔

سوئٹزرلینڈ میں چینی سفیر وانگ شی ٹنگ اور جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر اور دیگر عالمی تنظیموں میں چین کے مستقل مندوب چھن شو نے بھی ہوائی اڈے پر لی چھیانگ کا استقبال کیا۔

سوئٹزرلینڈ کے بعد لی چھیانگ آئرلینڈ کا سرکاری دورہ بھی کریں گے۔

عالمی اقتصادی فورم کے بانی اور ایگزیکٹو چیئرمین کلاؤس شواب، سوئس کنفیڈریشن کی صدر ایم ہرڈ اور آئرش وزیراعظم لیو ورا دکر کی دعوت پر چینی وزیراعظم لی چھیانگ یہ دورہ کررہے ہیں۔

چینی سائنس دان سپرسولیڈ کنڈیڈیٹ سے انتہائی ک...

بیجنگ (شِنہوا) چینی سائنس دانوں نے حال ہی میں تیار کردہ سپرسولیڈ کنڈیڈیٹ کی مدد سے منفی 273 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے ریفریجریشن حاصل کی ہے جو اب تک کا سب سے کم درجہ حرارت ہے۔

نیچر میں شائع شدہ ایک مقالے کے مطابق درجہ حرارت مائع ہیلیئم کے استعمال کے بغیر حاصل کیا گیا ہے جو ایک روایتی مواد ہے اور عرصہ دراز سے انتہائی کم درجہ حرارت ریفریجریشن میں استعمال کیا جارہا ہے۔

سپرسولیڈ مادے کی ایک کوانٹم حالت ہے جو ٹھوس ساخت رکھتی ہے اور بیک وقت سپر فلوئڈیٹی کا مظاہرہ کرتی ہے۔

یونیورسٹی آف چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے محققین کی ایک ٹیم اور ان کے ساتھیوں نے  سنتھیسائزڈ سپرسولیڈ کنڈیڈیت میں اس غیرمعمول حالت کی موجودگی کو ثابت کیا۔ یہ کوبالٹ پر مبنی کوانٹم مقناطیسی مواد ہے۔

تحقیقی مقالے کے مطابق محققین نے اس کے بعد کنڈیڈیٹ کے ڈی میگنیٹائزیشن کولنگ عمل کے دوران انتہائی کم درجہ حرارت 273 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے دیکھا۔

ٹیم کے سربراہ سو گانگ نے کہا کہ نتائج نے انتہائی ٹھنڈک کی ایک نئی راہ دکھائی ہے جسے گہری خلائی کھوج ، کوانٹم اور میٹریل سائنس جیسے شعبوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چینی سائنس دانوں نے انتہائی مضبوط، ہائی تھرم...

گوانگ ژو (شِنہوا) چینی سائنس دانوں نے ایک نیا سرامک تیار کیا ہے جو بلند درجہ حرارت کے ساتھ ساتھ ہائی تھرمل انسولیٹنگ  کیلئے انتہائی مضبوط ہے اور یہ دو خصوصیات ہائپرسونک طیاروں کے خول کو بنانے میں ضروری ہیں۔

ساؤتھ چائنہ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی سے وابستہ چھو یان ہوئی کی سربراہی میں ٹیم نے ہائی اینٹروپی ڈائبورائڈ سیرامکس تیار کیا جو قابل ذکر بوجھ اٹھانے کی صلاحیت، اعلیٰ تھرمل انسولیٹنگ کارکردگی اور 2 ہزار ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت تک بہتر تھرمل استحکام کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یونیورسٹی کے مطابق اس طرح کی خصوصیات نے اسے انتہائی حالات میں قابل اعتماد تھرمل انسولیشن کے لئے ایک پرکشش آپشن بنا دیا ہے۔

ہائپرسونک فلائٹ ٹیکنالوجیز کی آمد کے ساتھ یہ ضرورت اب تک ہولی گریل پوری کرتا رہا ہے تاہم مادہ کے سائنس دان ایک سوراخ دار سیرامک کی تلاش میں رہے ہیں جس میں مضبوط اور انتہائی بلند درجہ حرارت کے خلاف مزاحمت دونوں موجود ہوں تاہم روایتی سوراخ دار سیرامکس میں دونوں خصوصیات کو بیک وقت حاصل کرنا مشکل ہے جس کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا گزشتہ ریکارڈ 1 ہزار 500  ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔

محققین کے مطابق نئے مواد کے ایرواسپیس، توانائی اور کیمیائی صنعتوں میں وسیع اطلاق کے امکانات ہیں۔

یہ تحقیق جرنل ایڈوانسڈ میٹریلزمیں شائع ہوئی ہے۔

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

تائیوان چین کا حصہ ہے، انتخابی نتائج یہ حقیق...

قاہرہ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ تائیوان خطے میں قیادت کے انتخابی نتائج اس بنیادی حقیقت کو بدل نہیں سکتے کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوان چین کا حصہ ہے۔

چینی وزیر خارجہ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن وانگ نے یہ بات مصری دارالحکومت قاہرہ میں مصری وزیرخارجہ سمیح شاکری سے ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ تائیوان خطے میں قیادت کے حالیہ انتخابات کے نتائج بھی ایک چین اصول پر عمل پیرا عالمی برادری کے موجودہ اتفاق رائے کو تبدیل نہیں کریں گے۔

وانگ نے کہا کہ 80 برس قبل قاہرہ میں چین، امریکہ اور برطانیہ نے قاہرہ اعلامیہ جاری کیا تھا جس میں واضح طور پر کہا گیا تھا کہ تائیوان سمیت جاپان نے چین کے جن علاقوں پر قبضہ کیا ہے وہ چین کو واپس کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بعد میں پوٹسڈیم اعلامیہ کی شق 8 میں کہا گیا تھا کہ قاہرہ اعلامیہ کی شرائط پر عمل کیا جائے گا  جس کے بعد جاپان نے پوٹسڈیم اعلامیہ قبول کرتے ہوئے غیر مشروط ہتھیار ڈال دیئے تھے۔ پوٹسڈیم اعلامیہ چین، امریکہ، برطانیہ اور سوویت یونین نے 1945 میں مشترکہ طور پر جاری کیا تھا۔

وانگ نے کہا کہ بین الاقوامی قانونی جواز کے ساتھ یہ دستاویزات جنگ کے بعد کے عالمی نظام کا ایک لازمی حصہ تھے اور اس نے تائیوان کو چین کا ناقابل تنسیخ علاقہ ہونے کی تاریخی اور قانونی بنیاد فراہم کی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تائیوان کی آزادی ماضی میں کبھی ممکن نہیں تھی اور یقینی طور پرمستقبل میں بھی ممکن نہیں ہوگی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ جو لوگ چینی علاقے کو تقسیم کرنے کے لئے تائیوان کی آزادی چاہتے ہیں انہیں یقینی طور پر قانون اور تاریخ سخت سبق سکھائیں گے۔

وانگ نے مزید کہا کہ کوئی بھی ملک اگر  ایک چین اصول کی خلاف ورزی کرےگا، چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت  اور چین کی خودمختاری کی خلاف ورزی کرے گا تو چینی عوام اور عالمی برادری مشترکہ طور پر اس کی مخالفت کریں گے۔

چین کے اعلیٰ سفارت کار نے کہا کہ تائیوان کی آزادی کا حصول "لا حاصل راستہ" ہے کیونکہ یہ تائیوان کے ہم وطنوں کی فلاح و بہبود کے لیے سنگین خطرہ ہے اور چینی قوم کے بنیادی مفادات کو شدید نقصان پہنچاتا ہے اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو بھی شدید نقصان پہنچائے گا۔

وانگ نے کہا کہ چین بالآخر  دوبارہ مکمل اتحاد حاصل کر لے گا اور تائیوان مادر وطن میں واپس شامل ہو گا۔

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چینی صدر کی ڈنمارک کے بادشاہ فریڈرک دہم کو...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے ڈنمارک کے نئے بادشاہ فریڈرک دہم کو تخت پر فائز ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

شی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ 74 سال قبل دوطرفہ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے چین اور ڈنمارک کے تعلقات میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے، مختلف شعبوں میں  تعاون کےشاندار  نتائج برآمد ہوئے ہیں اور عوام کے درمیان دوستی دن بدن گہری ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ چین اور ڈنمارک کے تعلقات کی ترقی کا بہت احترام کرتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے مسلسل  فروغ کے لیے کنگ فریڈرک دہم کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں تاکہ دونوں عوام کو مزید فوائد حاصل ہوں سکیں۔

شی نے ڈنمارک کی سابق ملکہ مارگریتھ دوم کو بھی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جنہوں نے اتوار کو اپنے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔

قاہرہ مذاکرات میں چین و مصر وزرائے خارجہ کے...

قاہرہ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین۔ مصر جامع اسٹریٹجک شراکت داری قائم ہونے کے بعد سے گزشتہ ایک دہائی میں دونوں ممالک نے اپنے سربراہان مملکت کی سٹریٹجک قیادت میں دوطرفہ تعلقات میں ترقی کے سنہری دور کا آغاز کیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے یہ بات مصری دارالحکومت قاہرہ میں مصری وزیر خارجہ سامح شکری کے ساتھ بات چیت کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی۔

وانگ نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ رواں سال چین۔ مصر جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی 10 ویں سالگرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل پر نگاہ رکھتے ہوئے دونوں سربراہان مملکت کی قیادت میں اس شراکت داری کے لئے یقینی طور پر یہ مزید شاندار دہائی ہوگی۔

وانگ کے مطابق دونوں وزراءکے درمیان بات چیت نتیجہ خیز رہی اور وسیع تر اتفاق رائےحاصل کیا گیا ہے۔

وانگ نے  کہا کہ مصر ایک اہم عرب، افریقی،اسلامی اور ترقی پذیر ملک ہے۔ رواں سال چین،عرب ممالک تعاون فورم کی 10ویں وزارتی کانفرنس اور چین۔افریقہ تعاون فورم کےنئے اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین۔مصرکےساتھ ملکر کام کرنے کا خواہش مند ہے تاکہ چین-عرب ریاستوں اور چین-افریقہ اجتماعی تعاون کو ایک نئی سطح پر لے جایا اورجنوبی ممالک کے درمیان تعاون  کااعلیٰ معیار کا ماڈل تیار کیا جاسکے۔

چینی وزیر خارجہ نے  برکس گروپ کا نیا رکن بننے پر مصر کو مبارکباد دیتے ہوئے برکس تعاون مضبوط بنانے اور ایک منصفانہ اور منظم کثیر قطبی دنیا کی تعمیر کی سمت میں مشترکہ طور پر عالمی حکمرانی کے فروغ میں مصر کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔

سوئٹزرلینڈ کے ساتھ باہمی مفید تعاون بڑھانے...

برن ، سوئٹرزلینڈ(شِنہوا) چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ چین مزید عملی نتائج کے لئے سوئٹزرلینڈ کے ساتھ مختلف شعبوں میں باہمی مفید تعاون کو وسعت دینے کا خواہش مند ہے۔

چینی وزیراعظم نے یہ بات سوئٹزرلینڈ کے دارالحکومت زیورخ سے برن جانے والی ایک خصوصی ٹرین میں سوئس کنفیڈریشن کی صدر ویولا ایم ہرڈ کے ساتھ ایک آرام دہ اور دوستانہ ماحول میں بات چیت کےدوران کہی۔

انہوں نے اس بات کا تذکر کرتے ہوئے کہ کہا کہ سوئٹزرلینڈ عوامی جمہوریہ چین کوتسلیم کرنے والے اولین مغربی ممالک میں سے ایک ہے۔ دونوں ممالک دوستانہ تعاون کی ایک طویل تاریخ رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ نہ صرف خوبصورت قدرتی مناظر رکھتا ہے بلکہ ایک اچھا حیاتیاتی ماحول، اختراع کی صلاحیت اور اعلیٰ معیار کی "میڈ ان سوئٹزرلینڈ" مصنوعات بھی اس کے پاس ہے۔

چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے کہا کہ اس وقت چین اعلیٰ معیار کی ترقی کے ساتھ ہمہ جہت طریقے سے چینی جدیدیت میں پیشرفت کررہا ہے۔ چین سوئٹزرلینڈ کے ساتھ تبادلے اور باہمی سیکھنے کا عمل آگے بڑھانے کو تیار ہے۔

اس موقع پر سوئس صدر ایم ہرڈ نے سوئٹزرلینڈ کے سرکاری دورے پر چینی وزیراعظم لی چھیانگ کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں سوئٹزرلینڈ کے قومی حالات اور راستے میں مختلف ریاستوں کے رسم و رواج سے  آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ اور چین کے عوام ایک دوسرے کے لئے دوستانہ جذبات رکھتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی ایک طویل تاریخ ہے جس کے  کئی مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

مصری صدر اور چینی وزیر خارجہ کا دوطرفہ تعلقا...

قاہرہ (شِنہوا) مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ملاقات کی جس میں فریقین نے دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال سمیت  غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی کی اہمیت پر زور دیا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کےسیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے چینی صدر شی جن پھنگ کا مصری صدر سیسی کے لئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ شی اور سیسی نے ایک مضبوط باہمی اعتماد اور گہری دوستی قائم کی ہے جو چین ۔ مصر تعلقات کی مضبوط ترین اسٹریٹجک ضمانت ہے۔

چینی اعلیٰ سفارت کار نے کہا کہ چین اور مصر اپنا سیاسی باہمی اعتماد مستحکم ، عملی تعاون سے نتیجہ خیز نتائج ور عالمی و علاقائی امور میں ذمہ دار بڑے ممالک کے طور پر کام کررہے ہیں۔ وہ اپنی قیادت کی رہنمائی اور نگرانی میں دوطرفہ تعلقات کو "تیز رفتار" اور تاریخ میں "بہترین سطح" پر لے آئے ہیں۔

اس موقع پر مصری صدرسیسی نے چینی وزیرخارجہ وانگ یی سے کہا کہ وہ صدر شی کو انتہائی احترام اور نیک خواہشات کا پیغام پہچائیں۔

انہوں نے صدر شی کی قیادت میں عظیم ترقیاتی کامیابیوں اور عالمی امور میں بڑھتے کردار پر چین کو مبارکباد دی۔

مصری صدر نے کہا کہ چین ایک عظیم ملک ہے اور کوئی بھی ملک یا طاقت چین کی ترقی روک نہیں سکتا۔ مصر ہمیشہ ایک چین اصول پر قائم رہے گا اور وہ چین کے اندرونی امور میں کسی بھی قسم مداخلت کی مخالفت کرے گا۔

غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیل فلسطین تنازع پر دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جنگ بندی اور تشدد کا خاتمہ جلد از جلد کیا جائے تاکہ تنازعہ کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔

پاکستان سے خشک سرخ مرچ کی کھیپ چین پہنچ گئی

بیجنگ (شِنہوا) پاکستان سے 182 ٹن خشک سرخ مرچ چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر نائی جیانگ پہنچ گئیں۔ یہ چین پاکستان اقتصادی راہداری زرعی تعاون منصوبے کے تحت درآمد شدہ خشک مرچ کی پہلی کھیپ ہے۔

سیچھوان پوجی ہولڈنگ گروپ کمپنی لمیٹڈ نے 2022 میں مرچ کی کاشت  کےزرعی منصوبے کے فروغ کو "چین پاکستان اقتصادی راہداری" کے زرعی منصوبوں کے پہلے مرحلےمیں شامل کیا گیا تھا۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری "بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو" کا ایک اہم منصوبہ ہے۔

چین کے سیچھوان اور چھونگ چھنگ میں مرچ استعمال پکوان میں زیادہ کیا جاتا ہے  جہاں  صارفین اسے بے حد پسند کرتے ہیں جس کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں اس کی کھپت کے وسیع امکانات ہیں۔

مارچ 2023 میں  سیچھوان نائی جیانگ اور سیچھوان پوجی ہولڈنگ گروپ کمپنی لمیٹڈ نے پاکستان  سے چین کو سرخ مرچ  کی فراہمی پر مبنی  تعاون  کامنصوبہ شروع کیا تھا جس میں مرچ کا درآمدی حجم 50 ہزار ٹن سالانہ سے زائد ہوچکا ہے۔

درآمد شدہ خشک مرچوں کی پہلی کھیپ 13 جنوری 2024 کو باضابطہ طور پر نائی جیانگ بانڈڈ گودام پہنچی جسے بتدریج سیچھوان اور چھونگ چھنگ کی منڈیوں میں بھیجا جائے گا۔

سیچھوان میں پوجی ہولڈنگ گروپ کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین چھن چھانگ وائی نے کہا کہ ہم نائی جیانگ شہر کو اپنا صدرمقام بنائیں گے ،پاکستان سے صنعتی تعاون گہرا کرکے مرچ کی کاشت کو وسعت دیں گے، تل اور دیگر زرعی مصنوعات میں اضافہ کیا جائے گا اور رواں سال 2 لاکھ  ایکڑ زرعی کاشت  کے رقبہ میں اضافے کی کوشش کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ سال کے اندر بیج کمپنیوں اور پروسیسنگ مراکز کا قیام تیز کیا جائے گا جبکہ پاکستان سے مزید اعلیٰ معیار کی زرعی مصنوعات چین میں درآمد کی جائیں گے۔

نائی جیانگ  میونسپل اقتصادی تعاون بیورو کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ3 برس میں پاکستان اور نائی جیانگ کے درمیان تجارت زرعی مصنوعات سے لیکر ملبوسات، معدنی مصنوعات، ادویات اور دیگر شعبوں تک وسیع ہوچکی ہے اور ان کی مجموعی تجارتی مالیت 15 کروڑ یوآن سے زائد ہے۔

چھنگ دو۔ چھونگ چھنگ جڑواں شہر اقتصادی سرکل کے قلب میں واقع شہر نائی جیانگ حالیہ برسوں میں "بیلٹ اینڈ روڈ" اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر میں فعال طریقے سے ضم ہوچکا ہے جس سے "بیلٹ اینڈ روڈ" میں پاکستان اور دیگر ممالک کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تبادلے و تعاون کو تقویت ملی ہے۔

 پاکستان سے درآمد شدہ خشک سرخ مرچ کی پہلی کھیپ نائی جیانگ پہنچنے کے ساتھ  ہی نائی جیانگ شہر نے پاکستانی شہر ملتان کے ساتھ دوستانہ تعاون کے ایک معاہدے پربھی دستخط  کئے۔

بانی پی ٹی آئی کے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف د...

لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے لاہور کے حلقے این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے (آج) منگل کو جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے استفسار کیا کہ اس میں کوئی اخلاقی پہلو نہیں ہے، کیا بانی پی ٹی آئی کو اخلاقی پہلو کی بنیاد پر سزا دی گئی جس پر وکیل الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن کا الزام ہے بانی پی ٹی آئی بددیانت ہیں اور اپنے اثاثے ظاہر نہیں کئے۔ وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ صرف سزا یافتہ ہونا کافی نہیں،درخواست میں الیکشن کمیشن، ایپلٹ ٹریبونل اور اعتراض گزار کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی غیر قانونی طور پر مسترد کئے گئے ہیں، عدالت کاغذات نامزدگی منظور کرے۔ یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے این اے 122 اور این اے89 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام چیلنج کر رکھا ہے، سابق وزیر اعظم نے اپنی لیگل ٹیم کے ذریعے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

لیول پلیئنگ کیلئے عدالت گئے اور ہم سے فیلڈ ہ...

پاکستان تحریک انصاف رہنما اور وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے سے جمہوریت تباہ ہوئی اس کی بقا کیلئے عوامی عدالت میں جانا پسند کریں گے، لیول پلیئنگ کیلئے عدالت گئے اور ہم سے فیلڈ ہی چھین لی گئی۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ دسمبر 2023 کے فیصلے کے تناظر میں عدالت آئے تھے، الیکشن میں مساوی مواقع کے بجائے پی ٹی آئی وکلا اور رہنماں کو اٹھایا گیا، پی ٹی آئی رہنماں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکا گیا۔ وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ وکلا کو پی ٹی آئی نے بھیجا لیکن انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، پی ٹی آئی کے رہنماں کو ایم پی او لگا کر گرفتار کیا گیا، ہمیں کسی ضلع میں جلسے نہ کرنے دیئے گئے، جو جلسے کی کوشش کرتا ہے اس کے گھر پرحملے کرتے ہیں، ہم یہ سب معاملات سپریم کورٹ میں لائے۔ انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کو گرفتار کیا، پولیس کہتی ہے کچھ نہیں ہوا، چیف جسٹس کی عظمت کو سلام، وہ کہتے ہیں میں ٹی وی نہیں دیکھتا۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کی وجہ سے ہماری مخصوص نشستیں اڑا دی گئی ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی بھی پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیریز کے ساتھ انتخابی الائنس کرتی ہے۔ لطیف کھوسہ نے بتایا کہ پی ٹی آئی نظریاتی کے چیئرمین نے ہم سے 7 سیٹیں مانگیں تھیں، پی ٹی آئی نظریاتی کو 7 سیٹیں دینے کا معاہدہ ہوا، ٹکٹوں پر دستخط ہوئے، معاہدے کے بعد پی ٹی آئی نظریاتی کے چیئرمین کو اٹھا لیا گیا، پی ٹی آئی نظریاتی کے چیئرمین کو ٹی وی پر لاکر بیان دلایا گیا کہ یہ دستخط جعلی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم عوام کی عدالت میں جا رہے ہیں، ہمیں الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں، عدالتی فیصلے سے جمہوریت تباہ ہوئی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اسی طرح کا انٹرا پارٹی الیکشن پیپلز پارٹی میں بھی کرایا، بلاول بھٹو اور میرے نام پر بھی پیپلز پارٹی میں کوئی امیدوار کھڑا نہ ہوا، پیپلز پارٹی میں ہم نے جب انٹرا پارٹی الیکشن کروائے تو بلامقابلہ ہوئے، انٹرا پارٹی الیکشن کرائے تو کوئی بلاول اور آصف زرداری کے سامنے کھڑا نہ ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

8 فروری ووٹ کے جمہوری حق کے استعمال کا ہی نہ...

پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ 8 فروری محض ووٹ کے جمہوری حق کے استعمال کا دِن نہیں بلکہ یہ قومی نصب العین کی تیاری کا دِن ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے لکھا کہ 8 فروری 2024 پاکستان کے لیے معاشی بحالی، قوم کے اتحاد، نفرتوں کے خاتمے، تعلیم، صحت، روزگارکی فراہمی اور نوجوانوں کو روشن مستقبل دینے کے لیے ایک بار پھر مل کر کام کرنے کا عہد کرنے کا دِن ہے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ آئیں نفرتیں مٹا کر پاکستان کے لیے، عوام کے روزگار کے لیے، سستی بجلی اور گیس کے لیے، مہنگائی میں کمی کے لیے، ترقی اور خوشحالی کے لیے ایک ہوجائیں، پاکستان کا مستقبل روشن بنائیں۔ صدر مسلم لیگ(ن)نے کہا کہ 8 فروری 2024 کے انتخاب کا دِن محض ووٹ کے جمہوری حق کے استعمال کا دِن نہیں ہے، بلکہ یہ قومی نصب العین کی تیاری کا دِن ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں