چین، شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن کے شیانگ جیانگ پارک میں برف سے ڈھکے درختوں کے ساتھ لوگ سیلفی بنا رہے ہیں۔ (شِںہوا)
سیکرٹری پاور نے لوڈشیڈنگ کا سختی سے نوٹس لے لیا۔ ذرائع وزارت توانائی کے مطابق سیکرٹری پاور نے لوڈشیڈنگ پر لیسکو ، این ٹی ڈی سی اور سی پی پی سیل کی سرزنش کی جس کے بعد 50 روپے یونٹس تک والے بند پاور پلانٹس ہنگامی بنیادوں پر چلا دیے گئے۔ لاہور گڈو سے متاثرہ ٹرانسمیشن لائن بھی سسٹم میں واپس آگئی اور آج سے تمام ڈسکوز کو کوٹہ بڑھا دیا گیا ہے جب کہ لیسکو، فیسکو، میپکو اور گیپکو کو 40 فیصد بجلی کی رسد بڑھا دی گئی ہے۔ 40 فیصد بجلی کی رسد بڑھانے کے بعد لیسکو میں لوڈ شیڈنگ واپس 2 گھنٹے کے شیڈول پر آجائے گی جس کے بعد بجلی اب ایک گھنٹہ صبح اور ایک گھنٹہ شام میں جائے گی۔ ضرورت پڑنے پر ڈیزل والے پلانٹس بھی چلائے جائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
الیکشن ٹربیونل نے شیخ رشید اور اعجاز الحق کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔ راولپنڈی کے الیکشن ٹربیونل نے اعجاز الحق کے کاغذات پر ریٹرننگ افسر کے اعتراضات کو مسترد کردیا اور راولپنڈی کے حلقہ این اے 55 سے ان کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔ الیکشن ٹربیونل نے سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے حلقہ این اے 56 اور 57 سے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔ دوسری جانب سابق وزیر فواد چوہدری کے جہلم کی2 نشستوں سے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیل پرسماعت ہوئی جس میں ٹربیونل نے (آج) جمعہ کیلئے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیے۔ فواد چوہدری کے وکیل نے ٹربیونل میں موقف اپنایا کہ ان کے مکل کو الیکشن سے باہر رکھنے کیلئے بوگس اعتراض عائد کیے جارہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
احتساب عدالت نے سابق صد آصف علی زرداری، سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف توشہ خانہ سے قیمتی گاڑیاں اور تحائف وصول کرنے سے متعلق ریفرنس پر سماعت ملتوی کردی۔ آصف علی زرداری، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدم دستیابی کے باعث سماعت نہ ہوسکی ۔ نواز شریف کی جانب سے ان کے پلیڈر رانا عرفان عدالت پیش ہوئے جبکہ آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی ۔ نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف عدالت کے روبرو پیش ہوئے تاہم نیب کی جانب سے سپلیمنٹری ریفرنس آج بھی عدالت پیش نہ کیا جاسکا ۔ قیمتی گاڑیاں اور تحائف وصول کرنے سے متعلق ریفرنس میں نواز شریف شامل تفتیش ہوچکے تھے ، عدالت نے کیس کی سماعت 15 جنوری تک ملتوی کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
شدیددھند، ملک بھر کا فلائٹ آپریشن متاثر، 24 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ دھند کے باعث ملکی اور غیرملکی 50 سے زائد پروازوں کی آمدورفت میں تاخیرکردی گئی،اسلام آبادسیالکوٹ اور پشاورایئرپورٹس پروازوں کی لینڈنگ ٹیک آف کی بے یقینی صورتحال ہے،تین روز کیدوران ملک بھرکی 88 پروازیں مقامی اور بین الاقوامی منسوخ کی جا چکی ہیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آبادکی دو،سیالکوٹ اورپشاورکی پروازوں کو متبادل ایئرپورٹ پراتارلیا گیا، دبئی سے اسلام آباد کی پی آئی اے پرواز پی کے 212 کراچی اتاری گئی،نجی ایئر لائن کی جدہ سے اسلام اباد کی پرواز پی ایف 719 کو لاہورلینڈ کرایاگیا۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق نجی ایئر لائن کی مسقط سیسیالکوٹ کی پرواز پی ایف 737 لاہور اتار دی گئی،شارجہ سیپشاور کی پی ائی اے کی پرواز پی کے 258 کراچی لینڈ کرایا گیا۔ اس کیعلاوہ اسلام آباد ابوظہبی پی کے 261،دبئی اسلام آباد پی کے 234 منسوخ کر دی گئی۔اسلام آباد کراچی ای ار 500، ای آر 501، گلگت اسلام اباد پی کے 601، 602 منسوخ ،اسلام اباد اسکردو 451، 452، کراچی پی اے 200، 201 منسوخ کر دی گئی۔ ابوظہبی،دبئی سے پشاورکی پی آئی اے کی تین پروازیں منسوخ کر دی گئیں، لاہور کوئٹہ پی کے322 پی کے323 دبئی لاہورای آر724 کراچی لاہورپی اے 405 پی اے 406 منسوخ کی گئی، کراچی پشاورای آر550،551 لاہورکراچی ای آر522 ای آر 523 ، کراچی سے سکھر پی آئی اے پی کے 530 پی کے 531 منسوخ کر دی گئی۔3
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے ملک کے 5 بڑے شہروں میں ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان 4 شہروں میں ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے سے 100 ارب روپے کا ریونیو متوقع ہے۔ ملک بھر کے 35 لاکھ ریٹیلرز پر ایف بی آر نے ٹیکس لگانے کیلئے سکیم تیار کرلی ہے، پہلے مرحلے میں اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں کے ریٹیلرز پر ٹیکس لگے گا۔ ملک بھر کے ریٹیلرز پر ٹیکس عائد کیے جانے سے تقریبا 300 ارب سے زائد آمدن متوقع ہے، دکان کے سائز اور سالانہ آمدن پر ٹیکس عائد کیا جائے گا جو ماہانہ کی بنیاد پر اکٹھا کیا جائے گا۔ سکیم مکمل طور پر تیار ہے حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملنے پر اسے لانچ کر دیا جائے گا۔ ریٹیلرز کی سالانہ آمدن پر تقریبا 10 فیصد سے زائد تک ایڈوانس ٹیکس عائد کیا جائے گا، سکیم کے تحت تمام شعبوں سے منسلک کاروبار اور افراد پر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ قوم جن سے نجات چاہتی ہے ، ان جماعتوں سے اتحاد نہیں کریں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم میں کون سی جماعت ہے جو گذشتہ پانچ سال کے دوران اقتدار میں نہیں رہی ان کی حکومتیں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی حکومتیں تھیں۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بے امنی کی وجہ سے الیکشن ملتوی کرنا بے امنی پھیلانے والوں کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہوگا۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ الیکشن آج ملتوی کئے تو کل بچوں کو اسکول جانے سے بھی روکنا پڑ سکتا ہے، پائیدار امن اور معیشت کی بہتری صرف شفاف الیکشن سے ہی ممکن ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلوں پر تمام تر تحفظات کے باوجود انتخابات کی طرف جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی، پی ڈی ایم سمیت کون سی جماعت نے گذشتہ 5 سال میں حکومت نہیں کی؟ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی حکومت دراصل آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی حکومت تھی، قوم جن سے نجات چاہتی ہے ان جماعتوں سے اتحاد نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دورہ ایران میں مجھے ایرانی توشہ خانہ میں پاکستان کے دیئے گئے تحائف دکھائے گئے، وہ پاکستانی توشہ خانہ غیر محفوظ ہونے کا پیغام دے رہے تھے،میں شرمندہ ہو رہا تھا، جو حکومت قوم کو تحفظ نہیں دے سکتی اسے حکومت کرنے کا حق ہی نہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی، زین قریشی اور مہر بانو قریشی کی اپیلوں پر دفتری اعتراضات ختم کر دیئے گئے۔ ملتان ایپلٹ ٹریبونل نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف 9 اپیلیں 6 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کردیں۔ رجسٹرار جوڈیشل نے 7 اپیلوں پر اعتراض لگا کر سینئر جج کے پاس بھجوایا تھا، شاہ محمود قریشی کی اپیلیں این اے 150 ، 151 اور پی پی 218 پر اعتراض لگایا گیا تھا، زین قریشی کی این اے 151 ، پی پی 218 کی اپیلوں پر اعتراض لگایا گیا تھا جبکہ مہر بانو قریشی کی این اے 151 اور پی پی 218 کی اپیلوں پر اعتراض تھا۔ جوڈیشل آفس نے ریٹرننگ افسران کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے آرڈر پر دستخط نہ ہونے کا اعتراض لگایا تھا۔ آر اوز نے شاہ محمود قریشی، زین اور مہربانو قریشی کے بیان حلفی اور شاہ محمود قریشی کے اصل دستخط نہ ہونے کی بنیاد پر کاغذات مسترد کئے تھے۔ اپیلیٹ ٹربیونل کے جج جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے اپیلوں پر ریٹرننگ افسران کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمین کے بچوں کو کوٹہ پر بھرتی کرنے پر سوالات اٹھا دیئے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے جنرل پوسٹ آفس اسلام آباد میں بھرتی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے استفسار کیا کہ کیا وزیراعظم کے پاس یہ اختیار ہے کہ خود سے پالیسی تبدیل کرے؟ سرکاری ملازمین کے بچوں کو ترجیحی بنیادوں پر نوکری دینے کی خیراتی پالیسیاں کیوں بنائی جاتی ہیں؟ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ اس طرح کی پالیسی بناکر آئین کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں، ہمت پکڑیں اور وزیراعظم کو لکھیں کہ یہ پالیسی غلط ہے، ترجیحی بنیادوں پرصرف سرکاری ملازمین کے بچوں کو نوکری کیوں ملے؟ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے استفسار کیا کہ کیا باقی بچے پاکستانی نہیں؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ یہ پالیسی سابقہ حکومت کے دور میں بنی جس پر چیف جسٹس نے مکالمہ کیا کہ پھر کہہ دیں کہ سابقہ حکومت آئین سے بالا تر تھی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیئے کہ ایسی پالیسی کو اٹھا کر باہر پھینک دینا چاہیے، آئین ہر چیز سے بالا تر ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اس معاملے پر حکومت سے ہدایات لینے کی استدعا کی۔ عدالت نے کہا کہ ہم اٹارنی جنرل کو طلب کرتے ہیں جس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے سماعت ملتوی کر دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان کی سال 2023 کے دوران چین کو تل کے بیج کی برآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ۔ بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے کمرشل قونصلر غلام قادر نے کہا ہے کہ اس غیر معمولی اضافہ نے پاکستان کو عالمی تل کے بیج کی مارکیٹ میں ایک اہم کھلاڑی کے طور پر کھڑا کیا ہے، چینی صارفین تیزی سے پاکستانی تل کے معیار اور ذائقے کو اپنا رہے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق غلام قادر نے کہا کہ جنوری سے نومبر 2023 کے دوران پاکستان کی جانب سے چین کو تل کے بیج کی برآمدات 250.85 ملین ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں یہ 117.85 ملین ڈالر تھی۔ اس میں 112 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ مجموعی طور پر پاکستان نے 2022 میں چین کو تل کے بیجوں کی برآمد 128.44 ملین ڈالر تھی جبکہ 2021 میں یہ 120.44 ملین ڈالر تھی۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان نے جنوری سے نومبر 2023 تک چین کو 143,527.875 ٹن تل کے بیج برآمد کیے جبکہ 2022 میں یہ 84,985.321 ٹن تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین نے 2021 میں 92,516.55 ٹن گندم درآمد کی اور یہ پاکستان سے تل کی برآمد کے لئے اہم مقامات میں سے ایک تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹریبونل میں مجموعی طور ایک ہزار 88 اپیلیں دائر کردی گئیں۔ لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر ایپلٹ ٹریبونل میں624 اپیلیں دائر ہوئیں، ہائیکورٹ ملتان بنچ میں 219 ، بہاولپور بنچ میں 81 اور راولپنڈی بنچ میں 164 اپیلیں ٹریبونل میں دائر ہوئیں۔ ٹریبونلز 10 جنوری تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر فیصلے کرینگے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور ہائیکورٹ نے بھی تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لینے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی۔ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس جواد حسن نے تحریک انصاف کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا ، عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)سے بلے کا نشان واپس لینے کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ گزشتہ سماعت میں پی ٹی آئی کے وکیل نے مقف اختیار کیا تھا کہ پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر پشاور کیلئے بلے کا نشان دیا گیا ہے، پنجاب کیلئے لاہور ہائیکورٹ حکم جاری کر سکتی ہے، مسئلہ یہ ہے کہ خیبرپختونخوا میں بلے کا نشان ہوگا اور پنجاب میں یہ نشان نہیں ہو گا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کہہ چکی ہے الیکشن کے معاملات میں دخل اندازی نہیں ہونی چاہیے، تحریک انصاف کو ایک ریسرچ ونگ بنانا چاہیے جو ریسرچ کر کے کیس فائل کرے۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ درخواست ناقابلِ سماعت ہے، درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے، یہ درخواست تحریک انصاف کی جانب سے دائر نہیں ہوئی، وکیل نے اپنے طور پر دائر کی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کے معاملات میں دخل اندازی سے روک رکھا ہے، درخواست میں وفاقی حکومت کو فریق نہیں بنایا گیا۔ دریں اثنا عدالت نے درخواست گزار سے اہم سوالات کے جواب مانگے ، عدالت نے درخواست گزار کو اِن سوالات کے تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89 میانوالی سے کاغذات مسترد کیے جانے کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی گئی۔ الیکشن ٹربیونل نے بانی پی ٹی آئی کی اپیل سماعت کے لیے منظور کی، اپیل 7 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے اور اس حوالے سے ریٹرننگ افسر سمیت فریقین کو نوٹس بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔ عمیر نیازی، راجہ یاسر شریف اور ملک جواد اصغر بانی پی ٹی آئی کی جانب سے پیش ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 122 سے بھی بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوچکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شیخ رشید حلقہ 56اور57میں لڑنے کا اہل ہے، عدالت نے میرے خلاف سازش کوناکام کرکے ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا ہے۔ سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کے این اے 56 اور 57سے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں ، آر او کی جانب سے کاغذات مسترد کئے جانے کیخلاف شیخ رشید نے الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کی تھی۔ این اے 56 اور 57 کے آر اوز عدالت الیکشن ٹریبونل میں پیش ہوئے، الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس مرزا وقاص رف نے سماعت کی ۔ شیخ رشید احمد کی جانب سے سردار عبدالرازق اور سردار شہباز عدالت پیش ہوئے ، عدالت نے دلائل سننے کے بعد شیخ رشید کے کاغذات منظور کر لئے ۔ بعدازاں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اپنی ماں ،بہنوں ،علما اور راولپنڈی کے بزرگوں کو شکر گزار ہوں، سازش تیار کی گئی تھی کہ حلقہ 56اور57میں مجھے نااہل قراردیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ طے پایا ہے کہ میں خاندانی ہوں،اصلی اورنسلی ہوں، میں نے کبھی کسی کے خلاف بیان نہیں دیا اور نہ سازش کی، میں نے کبھی کسی کی عزت سے نہیں کھیلا۔ شیخ رشید نے راولپنڈی کے لوگوں سے اپیل کی کہ نکلو اورحلقہ 56اور57میں قلم دوات پر مہر لگا، نالہ لئی،ماں بچہ ہسپتال،ڈھوک دلال کالج چشم زدن میں بنے گا، اللہ نے چاہا تو راولپنڈی میں قلم،دوات کی کامیابی تاریخی ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
جاپان کے پریفیکچر اشیکاوا کےشہر وجیما میں زلزلے کے بعد فائر فائٹرزامدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔(شِنہوا)
چین، شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن کے شیانگ جیانگ پارک میں برف سے ڈھکے درختوں کے ساتھ لوگ سیلفی بنا رہے ہیں۔ (شِںہوا)
کویت سٹی کی اسکائی لائن پر آسمانی بجلی گرتے دکھائی دے رہی ہے۔(شِنہوا)
چین، شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن کے شیانگ جیانگ پارک میں برف سے ڈھکے درخت دیکھے جاسکتے ہیں۔ (شِںہوا)
لبنان کے علاقے کفر کلا میں لوگ حزب اللہ کے تین جنگجوؤں کے جنازے میں شریک ہیں۔(شِنہوا)
غزہ شہر میں ایک شخص تباہ شدہ عمارت کے پاس سے گزر رہا ہے۔(شِنہوا)
جاپان کےپریفیکچر اشیکاوا کے علاقے وجیما میں زلزلے سے تباہ ہونے والی عمارتوں کا ایک منظر۔(شِنہوا)
چین کے وسطی صوبے ہونان کے شہر چھانگ شا میں لوگ ہونان عجائب گھر میں " یونانی ، اگامینن سے سکندراعظم تک " کے عنوان سے منعقدہ ایک نمائش دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)
چین، شمالی صوبے شنشی کے شہر تائی یوآن میں دریائے فین پر سفید بگلے دیکھے جاسکتے ہیں۔ (شِنہوا)
اسلام آباد، شدید دھند میں سڑک پر رواں دواں ٹریفک کا منظر۔ (شِنہوا)
فوژو(شِنہوا) چین نے نجی معیشت کی مدد میں اضافے کے لیے چھ شعبوں میں ٹھوس اقدامات کا اعلان کیا ہے، اس سے پہلے 2023 میں اٹھائے گئے اقدامات سے نجی اداروں کی اعلیٰ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔مشرقی صوبے فوجیان کے شہر جن جیانگ میں منعقدہ نجی معیشت کی اعلیٰ معیاری ترقی کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے قومی ترقی واصلاحات کمیشن کے سربراہ ژینگ شانجی نے کہا کہ چھ حوالوں سے مزید عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ اس کے تحت نجی معیشت کے فروغ کے لیے قانون سازی کے عمل کو تیز کیا جائے گا، کثیر سطحی مواصلات اور تبادلوں کو بہتر بنایا جائے گا، نجی اداروں کے حقیقی مطالبات کو پورا کیا جائے گا، نجی معیشت کی ترقی کے تجزیہ کو بہتر بنایا جائے گا، ریلوے اور جوہری توانائی کے ساتھ ساتھ توانائی، پانی کی سہولیات وماحولیاتی تحفظ جیسے قومی انجینئرنگ کے بڑے قومی منصوبوں میں زیادہ نجی سرمایہ کو لایا جائے گا؛ باہمی طور پر سیکھنے کے اچھے طریقوں کو فروغ اور نجی معیشت کی ترقی کو بہتر انداز میں پیش کرنے کے لیے طریقہ کار کو بہتر بنایا جائے گا۔
بیجنگ (شِنہوا) چینی محققین نے حال ہی میں نسبتاََ گرم موسم کے حامل جزائر میں پودوں کی مختلف اقسام کو منظم کرنے والے مختلف میکانزم دریافت کیا ہے۔
چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کی ساؤتھ چائنہ بوٹینیکل گارڈن کے مطابق جزیرے کی حیاتیاتی جغرافیہ کی شعبے میں اہم تحقیق کے باوجود چین کے بیشتر سمندری جزائر پر حیاتیاتی اقسام اور حیاتیاتی وسائل کے بارے میں ہماری معلومات جزیرے پر تحقیق کے لئے درکار وسیع اخراجات اور مشکلات کے سبب محدود ہے۔
بوٹیکنیکل گارڈن کے محققین نے 2 جزائر گروپ کا انتخاب کیا تھا جن میں 16 ٹروپیکل کورل جزائر اور 21 ٹروپیکل براعظمی جزیرے شامل تھے۔ انہوں نے پودوں کی مختلف اقسام کےاعداد و شمار اور 589 کواڈریٹس کی مٹی کا تجزیہ کیا۔
انہوں نے دریافت کیا کہ دونوں گروپ کے جزائر میں پودوں کی مختلف اقسام کا پیٹرن روایتی حیاتیاتی جغرافیہ اقسام - علاقے تعلقات کے نظریہ کے تحت ہی ہے جو یہ بتاتا ہے کہ جزیرے کا رقبہ جتنا بڑا ہوگا اس کی اقسام میں اتنی ہی مختلف نوعیت کی ہوگی۔
محقیقن نے یہ بھی دریافت کیا کہ دونوں گروپ کے جزائر میں پودوں کی مختلف اقسام کو برقرار رکھنے کے لئے مختلف میکانزم موجود ہیں۔
انہوں نے دریافت کیا کہ کورل جزائر میں مٹی میں غذائی اجزاء اور کمیونٹیز کے درمیان فاصلہ پودوں کی اقسام کی ساخت اور ان اقسام کے مختلف بنانے اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اس کے برعکس براعظمی جزائر میں انہوں نے پایا کہ جزیرے کے رقبہ کا براہ راست اثر پودوں کی اقسام کی نشوونما کا تعین کرتا ہے جبکہ مٹی کے غذائی اجزاء کے اثرات کا نمبر اس کے بعد آتا ہے۔
یہ تحقیق پلانٹ ڈائیورسٹی جرنل میں شائع ہوئی ہے۔
ٹوکیو (شِنہوا) جاپان کے وسطی پریفیکچر اشیکاوا میں بدھ کی سہ پہر 3 بجے تک زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 65 ہوگئی ہے جبکہ وسطی جاپان اور اس کے اطراف علاقوں زلزلے کے بعد آفٹرشاکس اور شدید موسمی حالات کے سبب امدادی سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔
قومی خبر رساں ادارے کیوڈو نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ سب سے زیادہ متاثرہ شہر واجی ما میں 32 اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔
جاپان محکمہ موسمیات کے مطابق خطے میں کئی آفٹرشاکس آئے جن میں ایک بدھ صبح 5.6 شدت کا تھا جبکہ منگل کی شام جزیرہ نما نوٹو میں محسوس کردہ آفٹرشاک کی شدت 4.6 تھی۔ دونوں کی گہرائی کم تھی۔ جبکہ جاپانی زلزلہ پیما پر ان کی شدت 5 اپر ریکارڈ کی گئی جس کی بالائی حد 7 ہے۔
نئے سال پر آنے والے 7.6 شدت کے زلزلے کے دو دن بعد نقصانات کی مکمل تفصیلات دستیاب نہیں ہیں کیونکہ ملبے اور تباہ سڑکوں میں تلاش اور امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ پیش آرہی ہے۔ زلزلہ کے بعد اشیکاوا کے شہر واجی ما شہر میں بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا اور آگ لگ گئی تھی۔
پریفیکچرل حکومت کے مطابق کم از کم 3 بلدیات میں سڑکیں بند ہونے کے سبب کم سے کم 60 افراد تک رسائی ممکن نہیں ہے جن میں ناناؤ شہر بھی شامل ہے۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار لینڈ اینڈ انفراسٹرکچر مینجمنٹ نے انہوں نے وا جمیا شہر میں زمین کی سطح میں نمایاں اضافے کا سراغ لگایا ہے جو تقریباً 4 میٹر تک پہنچ چکی ہے۔
جاپان محکمہ موسمیات نے اشیکاوا پریفیکچر میں مٹی کے تودے گرنے کا انتباہ جاری کیا ہے جبکہ جمعرات سے آفت زدہ علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ سب سے زیادہ متاثرہ شہر واجی ما ہے جس کے لئے موسلادھاربارش کا انتباہ جاری ہوا ہے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلح افواج نے ان علاقوں میں سامان پہنچانے کے لئے ہیلی کاپٹرز کا استعمال کئے ہیں جہاں رابطے منقطع ہیں۔ اشیکاوا پریفیکچرل حکام نے مرکزی حکومت سے کہا ہے کہ وہ آفت سے نمٹنے کے لیے سیلف ڈیفنس فورسز کے اہلکاروں کو بھیجے۔
جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ حکومت نے آفت زدہ علاقے میں ایس ڈی ایف ارکان کی تعداد دگنی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کی تعداد اس وقت ایک ہزار ہے۔
واشنگٹن(شِنہوا)امریکہ کی وفاقی حکومت کا کل سرکاری قرض پہلی بار 340 کھرب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ کی جاری کردہ ڈیلی ٹریژری اسٹیٹمنٹ کے مطابق کل سرکاری قرضوں کا حجم 339 کھرب ڈالر سے بڑھ کر 340 کھرب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
وفاقی بجٹ کی ذمہ دار کمیٹی کی صدر مایا میک گینیاس نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی مجموعی قومی قرضہ 340 کھرب ڈالر تک پہنچ گیا جو تین ماہ قبل 330 کھرب ڈالر تھا جبکہ یہ واقعی ایک پریشان کن پیش رفت ہے۔
مایا میک گینیاس نے کہا کہ ہم جس شرح پر قرضے میں اضافہ کر رہے ہیں اس میں اضافے کی کوئی ایک اقتصادی وجہ نہیں ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ ہمارے سیاسی رہنما وہ تبدیلیاں کرنے کو تیار نہیں ہیں جو ہمیں مالیاتی صورتحال کو بدلنے کے لیے درکار ہیں۔
بیجنگ (شِنہوا) چین نے سرکاری اثاثوں کے منتظم ان بڑے منصوبوں کی ایک فہرست شائع کی ہے جو ملک کے مرکزی سرکاری ملکیتی اداروں نے 2023 میں مکمل یا شروع کئے تھے۔
یہ منصوبے سپرانجیئرنگ کی اعلیٰ مثال ہیں۔ ان میں شین ژو-17 انسان بردار خلائی جہاز کی لانچنگ، چین کی نئی نسل کے "مصنوعی سورج" ایچ ایل-3 کو 10 لاکھ ایمپیئرز کے پلازما کرنٹ کے تحت ہائی کنٹینشن موڈ پر چلانا اور مقامی طور پر ڈیزائن کردہ تیسری نسل کے نیوکلیئر ری ایکٹر ہوا لونگ ون کے استعمال سے ایک نئے نیوکلیئر پاور یونٹ کا آغاز شامل ہیں۔
جکارتہ ۔ بانڈونگ تیز رفتار ریلوے، شین ژین اور ژونگ شان شہروں کے درمیان زیرآب سرنگ ، گرڈ کا اہم منصوبہ جس نے گریٹر بے ایریا میں بجلی کی فراہمی کو نمایاں طور پر بہتر بنایا بھی اس فہرست کا حصہ ہے۔
ایک ذہین کمپیوٹنگ سینٹر اور ایک بڑے ایتھیلین پروجیکٹ کی تعمیر، ماحول دوست آف شور آئل فیلڈ کا آپریشن، اور کمرشل سروس جو صارفین کو 5 جی ٹرمینلز اور سیٹلائٹس کے درمیان دو طرفہ رابطے مہیا کرتی ہے، بھی ان 10 بڑے منصوبوں کی فہرست میں شامل ہے۔
سرکاری ملکیتی اثاثوں کی نگرانی اور انتظامی کمیشن کے زیرانتظام ان منصوبوں کا انتخاب رائے عامہ کے جائزے اور مہارت پر مبنی تھاجس کا اہتمام خبر رساں اداروں نے کیا تھا۔
ویلنگٹن(شِنہوا)کرسمس اور نئے سال کی تعطیلات کے دوران نیوزی لینڈ کی سڑکوں پر انیس افراد ہلاک ہوئے جو پانچ سال پہلے کے مقابلے میں تقریباً دوگنئ تعداد ہے۔
نیوزی لینڈ آٹوموبائل ایسوسی ایشن (اے اے) نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں سڑک پر حفاظت کی صورتحال ابتری کی طرف جا رہی ہے۔
اے اے روڈ سیفٹی کے ترجمان ڈیلن تھامسن نے کہا "مہلک حادثے اچھے ڈرائیوروں کے ساتھ بھی ہو سکتے ہیں" ، انہوں نے ڈرائیوروں کو متنبہ کیا کہ وہ دوران ڈرائیونگ ہمیشہ محتاط رہیں ۔
حکومتی اعدادوشمار کے مطابق سڑک سے متعلقہ اموات 2023 میں 343 تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال 372 تھی۔
مقامی ٹرانسپورٹ حکام نے بتایا کہ بڑی تعداد میں حادثات سیٹ بیلٹ نہ باندھنے سمیت سڑکوں پر ڈرائیوروں کے رویے کی وجہ سے ہوتے ہیں۔
ٹوکیو (شِنہوا) جاپان کے ٹرانسپورٹ حکام نے ٹوکیو کے ہانی ڈا ہوائی اڈے پر جاپانی کوسٹ گارڈ کے ہوائی جہاز اور جاپان ایئرلائنز کے مسافر طیارے کے درمیان تصادم کی وجوہات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ اس حادثے کے سبب 300 سے زائد پروزایں منسوخ ہوئی تھیں۔
جاپان ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ نے طیارے کے ملبے جبکہ پولیس نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا جو ہوائی جہازوں، ٹرینوں اور بحری جہازوں کے سنگین حادثات کی تحقیقات کرتا ہے۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سیفٹی بورڈ نے بتایا ہے کہ اس نے کوسٹ گارڈ کے طیارے کا فلائٹ اور وائس ریکارڈرحاصل کرلیا ہے اور اب جاپان ائرلائنز کے طیارے کا ریکارڈ تلاش کیا جارہا ہے۔ اس طیارے جس نے ہوکائیڈو پریفیکچر کے نیو چائٹوس ہوائی اڈے سے اڑان بھری تھی۔
قومی نشریاتی ادارے این ایچ کے نے جاپانی وزارت ٹرانسپورٹ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہانی ڈا ائرٹریفک کنٹرولر نے حادثے سے قبل مسافر طیارے کو رن وے پر اترنے کی اجازت دی تھی جبکہ کوسٹ گارڈ طیارے کو رن وے سے دور رہنے کا کہا تھا۔
قومی خبر رساں ادارے "کیوڈو" نے جاپان ائرلائنز کے حوالے سے بتایا کہ طیارے کے عملے نے فضائی کمپنی کو آگاہ کیا تھا کہ پرواز کے دوران طیارے میں کوئی خرابی نہیں تھی اور انہوں نے ائرٹریفک کنٹرول سے تصدیق کے بعد لینڈنگ شروع کی تھی۔
اس حادثے کے بعد منگل کی شام ہوائی اڈے کے رن ویز کئی گھنٹے تک بند کرنا پڑے تھے جس سے ہانی ڈا آنے اور جانے والی 226 پروازیں منسوخ اور 40 ہزار سے زائد مسافر متاثر ہوئے۔
بدھ کو تین رن وے دوبارہ کھولے جانے کے باوجود تقریباً 100 پروازوں کے اب بھی متاثر ہونے کی توقع ہے جس سے 19 ہزار مسافروں کے سفری منصوبے روکاوٹ کا شکار ہوں گے۔
اقوام متحدہ (شِنہوا) الجزائر، گیانا، جنوبی کوریا، سیرالیون اور سلووینیا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل ارکان کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
ان کی دو سالہ مدت کا باضابطہ آغاز پیر سے ہوا تھا تاہم کرسمس اور سال نو کی تعطیلات کے سبب 2024 کے لئے منگل کونسل کا پہلا کام کا روز تھا۔
ان کی ذمہ داریوں کے آغاز کے موقع پر پرچم لگانے کی تقریب ہوئی۔
نئے ارکان 2025-2024 کے لئے منتخب ہوئے ہیں اور انہوں نے کونسل کے غیر مستقل البانیہ، برازیل، گیبون، گھانا اور متحدہ عرب امارات کی جگہ لی ہے۔
اقوام متحدہ میں فرانس کے مستقل مندوب نکولس ڈی ریویئر نے سلامتی کونسل کے نئے ارکان کا خیرمقدم کیا۔ جنوری میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت نکولس ڈی ریویئر کے پاس ہے۔
انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل میں بیٹھنا ایک اعزاز اور ذمہ داری دونوں ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں مشرق وسطیٰ، مشرقی یورپ اور افریقہ میں علاقائی بحران بڑھ رہے ہیں۔ ہم آمدہ 2 سال میں آپ کے ساتھ ملکر کام کرنے، اس کونسل کی ذمہ داریوں پر عمل درآمد، عالمی امن و سلامتی کے تحفظ اور اقوام متحدہ کے منشور کا احترام کرتے ہوئے کثیر الجہتی کا دفاع کرنے کے منتظر ہیں۔
اقوام متحدہ میں گیانا کے مستقل مندوب کارلون روڈریگز برکیٹ نے وعدہ کیا کہ گیانا دنیا بھر میں امن و سلامتی برقرار رکھنے کو یقینی بنانے میں کونسل کی "سرکردہ آوازوں" میں سے ایک ہوگا۔
سلامتی کونسل کے 15 ارکان ہیں جن میں سے 5 برطانیہ، چین، فرانس، روس اور امریکہ مستقل ہیں۔
کونسل کی 10 غیر مستقل نشستیں جغرافیائی اعتبار سے مختص ہیں اور ہر سال 5 ارکان تبدیل ہوتے ہیں۔
سلامتی کونسل کو اقوام متحدہ کا طاقتور ترین ادارہ سمجھا جاتا ہے۔ کونسل کی ذمہ داری عالمی امن و سلامتی کو برقرار رکھنا ہے۔ یہ قانونی ضابطے پر مشتمل فیصلے کرنے پابندیاں عائد کرنے اور ریاستوں کے خلاف طاقت کے استعمال کی اجازت دینے کا اختیار رکھتی ہے۔
بیجنگ(شِنہوا) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے بدھ کو اپنے جاپانی ہم منصب فومیو کشیدا کو جاپان کے پریفیکچر اشیکاوا میں آنے والے شدید زلزلے سے ہونے والے جانی ومالی نقصان پرتعزیت کا پیغام بھیجا ہے۔
اپنے پیغام میں لی نے کہا کہ انہیں پریفیکچر میں آنے والے شدید زلزلے کے بارے میں جان کر دکھ پہنچا ہے، جس سے بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا۔ چینی حکومت کی جانب سے وزیر اعظم لی نے ہلاک شدگان کے سوگوارخاندانوں سے دلی تعزیت اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
بیجنگ(شِنہوا) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے بدھ کو اپنے جاپانی ہم منصب فومیو کشیدا کو جاپان کے پریفیکچر اشیکاوا میں آنے والے شدید زلزلے سے ہونے والے جانی ومالی نقصان پرتعزیت کا پیغام بھیجا ہے۔
اپنے پیغام میں لی نے کہا کہ انہیں پریفیکچر میں آنے والے شدید زلزلے کے بارے میں جان کر دکھ پہنچا ہے، جس سے بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا۔ چینی حکومت کی جانب سے وزیر اعظم لی نے ہلاک شدگان کے سوگوارخاندانوں سے دلی تعزیت اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
تائی یوان(شِنہوا) چین کی توانائی کی نقل وحمل میں شریان کی حیثیت کی حامل داتونگ-چھن ہوانگ ڈاؤ ریلوے کے ذریعے کوئلے کی آمدورفت کا حجم 2023 میں 42 کروڑ20 لاکھ ٹن سے تجاوز کر گیا جو گزشتہ سال کی نسبت6.4 فیصد زیادہ ہے جبکہ یہ حالیہ چار سالوں میں ایک نئی بلند ترین سطح ہے۔
داتونگ-چھن ہوانگ ڈاؤ ریلوے بجلی سے چلنے والی ریلوے ہے جو خصوصی طور پر شنشی اور شانشی کے صوبوں اور اندرونی منگولیا خود مختار علاقے سے کوئلے کو چھن ہوانگ ڈاؤ اور کاوفی ڈیان کی توانائی کی بندرگاہوں تک پہنچانے کے لیے بنائی گئی ہے۔ اس کے کوئلے کی نقل و حمل کا حجم ملک کے کل کوئلے کا پانچواں حصہ ہے جو ریلوے کے ذریعے منتقل کیا جاتا ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ برکس کی توسیع نے اپنے روشن امکانات ظاہر کئے ہیں۔
سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، ایران، اور ایتھوپیا یکم جنوری کو برکس میں شامل ہوئے جسے سے برکس کی رکنیت 5 سے 10 تک دگنی ہوگئی۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے روز مرہ کی پریس بریفنگ میں کہا کہ چین برکس کے مستقبل پر مکمل اعتماد رکھتا ہے، برکس تعاون کے طریقہ کار نے ہم آہنگی اور اثر و رسوخ میں اضافہ کیا ہے اور وہ بین الاقوامی معاملات میں اچھائی کے لیے ایک مثبت اور مستحکم قوت بن گئی ہے۔
وانگ نے کہا کہ متعلقہ ممالک کی درخواست پر برکس نے اپنی رکنیت کو بڑھانے کا فیصلہ کیا جو ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پذیر ممالک کی مشترکہ خواہش کو پورا کرتا ہے اور کثیر قطبی کی جانب عالمی رجحان کی پیروی کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ "ہم برکس کے شراکت داروں کے ساتھ مل کر برکس تعاون میں نئے نتائج کے لیے کوشش کریں گے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ برکس کی توسیع نے اپنے روشن امکانات ظاہر کئے ہیں۔
سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، ایران، اور ایتھوپیا یکم جنوری کو برکس میں شامل ہوئے جسے سے برکس کی رکنیت 5 سے 10 تک دگنی ہوگئی۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے روز مرہ کی پریس بریفنگ میں کہا کہ چین برکس کے مستقبل پر مکمل اعتماد رکھتا ہے، برکس تعاون کے طریقہ کار نے ہم آہنگی اور اثر و رسوخ میں اضافہ کیا ہے اور وہ بین الاقوامی معاملات میں اچھائی کے لیے ایک مثبت اور مستحکم قوت بن گئی ہے۔
وانگ نے کہا کہ متعلقہ ممالک کی درخواست پر برکس نے اپنی رکنیت کو بڑھانے کا فیصلہ کیا جو ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پذیر ممالک کی مشترکہ خواہش کو پورا کرتا ہے اور کثیر قطبی کی جانب عالمی رجحان کی پیروی کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ "ہم برکس کے شراکت داروں کے ساتھ مل کر برکس تعاون میں نئے نتائج کے لیے کوشش کریں گے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین نے متعلقہ ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اس حقیقت کا مکمل احترام کریں کہ ہانگ کانگ چین کے پاس واپس آچکا ہے لہذا وہ اپنی نوآبادیاتی ذہنیت ترک کردیں۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے یہ بات روزمرہ پریس بریفنگ کے دوران برطانیہ اور امریکہ سمیت دیگر ممالک کی جانب ہانگ کانگ کے بارے میں جاری کردہ "میڈیا فریڈم کولیشن" پر ایک سوال کے جواب میں کہی۔
وانگ نے کہا کہ یہ ہانگ کانگ میں پریس کی آزادی کو بدنام کرنے کی کوشش ، ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت کی قانون نافذ کرنے کے قانونی حق پر حملہ ، چین مخالف اور ہانگ کانگ کو عدم استحکام کا شکار کرنے والے جمی لائی جیسے افراد کی حوصلہ افزائی کرنے کا اقدام ہے جبکہ چین "میڈیا فریڈم کولیشن" کے نام پر مٹھی بھر ممالک کے اس نام نہاد بیان کی مذمت کرتا اور اسے سختی سے مسترد کرتا ہے۔
وانگ نے کہا کہ جولین اسانج اور ایڈورڈ سنوڈن کے مقدمات سے دنیا جان چکی ہے کہ نام نہاد "پریس کی آزادی" صرف ایک ہتھیار ہے جسے کچھ ممالک دوسروں پر حملہ کرنے اور انہیں بدنام کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔
وانگ نے کہا کہ ان ممالک کے ذاتی مفادات شامل ہوجائیں تو پھر یہ آزادی صحافت کی بہت کم پرواہ کرتے ہیں ۔ انہوں نے پریس کی آزادی کے نام پر ہانگ کانگ کے بارے میں امور پر غیر ذمہ دارانہ تبصرے صرف اس لئے کئے ہیں کہ وہ اس بات سے خوش نہیں ہیں کہ ہانگ کانگ میں خوشحالی آرہی ہے اور وہ اب بھی ہانگ کانگ میں اپنے ماضی کا استحقاق اور اثر و رسوخ برقرار رکھنے کی امید رکھتے ہیں جو لاحاصل ہے۔
وانگ نے کہا کہ ہانگ کانگ قانون کی حکمرانی پر کاربند ہے اور ہانگ کانگ میں تمام قوانین پر عمل کیا جانا چاہئے اور قانون توڑنے والوں کو جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہئے۔
نئی دہلی(شِنہوا) بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں ایک سڑک حادثے میں کم سے کم 14 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہو گئے۔
ایک مقامی پولیس اہلکار نے شنہوا کو فون پر بتایا کہ یہ حادثہ آسام کے گولاگھاٹ ضلع میں بدھ کی صبح اس وقت پیش آیا جب ایک نجی جس میں تقریباً 45 افراد سوار تھے، کوئلے سے لدے ٹرک سے ٹکرا گئی۔
پولیس اہلکار نے حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں داخل کرادیا گیا جن میں سے کچھ کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔
نانجنگ (شِنہوا) چینی سائنسدانوں نے نئی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جس سے بائیو ڈیزل ایندھن کی زیادہ بایوماس مواد کے ساتھ تیاری کی جا سکتی ہے، جو 10 فیصد سے کم کے عالمی اوسط مواد کے مقابلے میں 40 فیصد سے زیادہ تک پہنچ سکتی ہے۔ نانجنگ نارمل یونیورسٹی کے سکول آف کیمسٹری اینڈ میٹریلز سائنس کے پروفیسر شین جیان اور ان کی ٹیم نے بائیو فیٹس (ٹرائی گلیسرائیڈز) اور خام تیل کی ریفائنری کے اجزاء کا استعمال کرتے ہوئے بغیر ٹرانسسٹریفکیشن کے آٹوموٹو بائیو ڈیزل ایندھن پیدا کرنے کے لیے پیداوری عمل کو بہتر کیاہے۔ ٹیم نے کہا کہ بائیو ڈیزل کا بایوماس مواد جتنا زیادہ ہوگا، اس کی توانائی بچت اور کاربن میں کمی کے اثرات اتنے ہی نمایاں ہوں گے۔ شین نے کہا کہ جزوی طور پر تیل کو بائیو فیٹس سے تبدیل کرتے ہوئے، یہ ٹیکنالوجی زیادہ ماحول دوست بائیو ڈیزل ایندھن کی پیدوارا کو فروغ دینے اور اخراج کے معیار کو اپ گریڈ کرنے کے لیے چینی کوششوں کے لیے سازگار ہے، جبکہ عالمی سطح پر کاربن کی انتہائی سطح اور کاربن غیر جانبداری کے حصول کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔
بیجنگ (شِنہوا)چین نے حال ہی میں فاسفورس کے وسائل کے استعمال کو بہتر بنانے کے لیے منصوبہ جاری کیا ہے، جس کا مقصد آنے والے سالوں میں زیادہ سے زیادہ موثر کارکردگی حاصل کرنا ہے۔ وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی اور قومی ترقی واصلاحات کمیشن سمیت آٹھ ریاستی اداروں کی طرف سے جاری کردہ منصوبے کے مطابق، 2026 تک، ملک میں فاسفورس کیمیائی صنعت کی جدت، ماحول دوستی اور تحفظ میں مسلسل بہتری کی امید ہے، جس کے ساتھ اعلیٰ درجے کی فاسفورس مصنوعات کی پیداوار میں غیر معمولی اضافہ ہوگا۔ اس منصوبے سے علاقائی تعاون مضبوط اور صنعتی وسپلائی چین کو مستحکم کرنے میں مسلسل پیش رفت کی توقع ہے۔
منصوبے میں جدت پر مبنی ترقی، صنعتی ڈھانچے کی اصلاح، ماحول دوست ترقی اور صنعتوں کے قیام کے حوالے سے ترقیاتی اہداف پیش کئے گئے ہیں، جبکہ ان اہداف کے حصول کے لیے اقدامات بھی وضع کیے گئے ہیں۔
بیجنگ (شِنہوا) چین نے تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں حالیہ تبدیلیوں کی بنیاد پر جمعرات سے پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں 200 یوآن (تقریباً 28.17 ڈالر) فی ٹن اور ڈیزل کی قیمتوں میں 190 یوآن فی ٹن اضافہ کیاجائے گا۔ چین میں قیمتوں کے تعین کے موجودہ طریقہ کار کے تحت، خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں تبدیلی کے بعد ریفائنڈ آئل مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے۔
ارمچی (شِنہوا)چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغورخوداختیارعلاقے میں ہائی وے سروس کے علاقوں میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں(این ای ویز) کے لیے چارجنگ سہولیات آپریشنل ہوگئی ہیں جس سے ملک کے سب سے مغربی علاقے میں این ای ویزکے لیے چارجنگ نیٹ ورک قائم ہوگیا ہے۔
خطے کے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق علاقے کا ہائی وے نیٹ ورک 2لاکھ 20ہزار کلومیٹر سے زیادہ پر محیط ہے۔ پورے خطے میں ہائی ویز پر چارجنگ پائلز کی تعداد 683 تک پہنچ گئی ہے، جن میں گاڑیوں کے لیے 1ہزار147 چارجنگ اسپیس ہیں۔ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اس وقت، سنکیانگ میں تقریباً 50ہزار این ای ویزہیں اور ان کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ این ای ویز کے بڑے پیمانے پر استعمال کے ساتھ کار مالکان کی طرف سے چارجنگ سہولیات کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
دالیان (شِنہوا) چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کی دالیان بندرگاہ اور جنوبی امریکہ کے مغربی ساحل کے درمیان باقاعدہ کنٹینر جہاز کا روٹ شروع ہوگیا اور پہلا کنٹینر جہاز "وان ہائی 357" گزشتہ روز دالیان بندر گاہ پہنچ گیا۔ کیلے اور سفید جھینگوں جیسے سامان کے 3ہزار بیس فٹ یونٹ (ٹی ای یو) کے برابر کنٹینرز سے لدا یہ جہاز 8 دسمبر کو ایکواڈور کی گوآیاکویل بندرگاہ سے روانہ ہوا۔ یہ روٹ دالیان بندرگاہ کو کولمبیا اور ایکواڈور کی بندرگاہوں کے ساتھ ساتھ جنوبی امریکہ کے مغربی ساحل کی دوسری بڑی بندرگاہوں سے منسلک کرتا ہے۔ مکمل سفر میں اب صرف 25 دن لگتے ہیں، جس سے ٹرانزٹ شپمنٹ سروس کے گزشتہ ٹرانسپورٹیشن موڈ کے مقابلے میں کم از کم سات دن کم لگتے ہیں۔ اس سےسمندری غذا اور پھلوں جیسےکولڈ چین سامان کی جنوبی امریکہ سےچین کی شمال مشرقی منڈی میں تیزی سے ترسیل ممکن ہوسکے گی۔
کابل(شِنہوا) افغانستان کی نگران حکومت نے ملک بھرمیں بھیک مانگنے والے25ہزار سے زیادہ بچوں کوگداگری سے نجات دلاتے ہوئے تعلیم تک رسائی فراہم کی ہے۔ نجی میڈیا کے ادارے طلوع نیوز کے مطابق وزارت محنت وسماجی امور کے ترجمان سمیع اللہ ابراہیمی نے بتایا کہ وزارت محنت وسماجی امور نے گزشتہ سال ملک بھر سے 25ہزار سے زائد بھیک مانگنے والےبچوں کو پکڑا ہے۔ اگرچہ سرکاری اعداد و شمار موجود نہیں، لیکن افغانستان میں بے شمار بچوں کو سڑکوں پر جوتے پالش کرنے اور کاروں کی صفائی سے لے کر اپنے خاندانوں کی کفالت کے لیے پانی کے کین لے جانے تک مختلف شعبوں میں کام کرتے دیکھا گیاہے۔
شنگھائی (شِنہوا)امریکہ سے باہر امریکی کار ساز کمپنی کی پہلی گیگا فیکٹری، ٹیسلا کے شنگھائی پلانٹ سے 2023 میں 9لاکھ 47ہزارگاڑیوں کی ترسیل کی گئی۔
کمپنی نے بدھ کو اپنی 2023 کی پیداوار اور ترسیل کی رپورٹ میں بتایا کہ یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 33 فیصد زیادہ ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ سال ٹیسلا کی جانب سے دنیا بھر میں ترسیل کی گئی 18لاکھ سے زیادہ الیکٹرک گاڑیوں میں سے نصف سے زیادہ شنگھائی پلانٹ میں تیار کی گئیں۔
40 سیکنڈ سے بھی کم وقت میں کار تیار کرنے کی صلاحیت کے حامل ٹیسلا کی شنگھائی فیکٹری میں استعمال ہونے والے کار کے پرزوں کی لوکلائزیشن کی شرح 95 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔ 2023 میں، ٹیسلا کے شنگھائی پلانٹ سے چینی مارکیٹ میں 6لاکھ سے زیادہ الیکٹرک گاڑیاں فراہم کی گئیں۔
بیجنگ (شِنہوا) آبنائے تائیوان میں ایسوسی ایشن فار ریلیشن کے صدر ژانگ ژی جون نے آبنائے پار تعلقات میں پرامن اور مربوط پیشرفت کے لئے مزید کوششوں پر زور دیا ہے۔
ژانگ نے یہ بات 2024 میں " ریلیشن اکراس تائیوان اسٹریٹ" میگزین کے پہلے شمارے میں شائع اپنے سال نو کے پیغام میں کہی۔
ژانگ نے کہا کہ مین لینڈ ، آبنائے پار تعلقات میں پرامن اور مربوط پیشرفت کو آگےبڑھانےکے بارے میں اپنے عزم میں غیر متزلزل رہے گا اور اسے عالمی منظرنامے کی تبدیلی سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
انہوں نے کہا کہ مین لینڈ آبنائے پار تبادلے و تعاون میں فروغ کے ساتھ ساتھ ہم وطنوں کے مفادات اور فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کی اپنی اصل خواہش کو تبدیل نہیں کرے گا اور نہ ہی یہ ایک چین اصول پر عمل کرنے اور "تائیوان کی آزادی" اور بیرونی مداخلت کی مخالفت کرنے کی اپنے اصولی مؤقف سے پیچھے ہٹے گا۔
انہوں نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ تائیوان خطے میں آمدہ انتخابات امن و جنگ اور خوشحالی و کساد کے درمیان ایک اہم انتخاب ہیں۔
ژانگ نے تائیوان کے ہم وطنوں پر زور دیا کہ وہ تاریخ کے درست سمت پر کھڑے ہوں اور آبنائے پار تعلقات کے پرامن فروغ کے لئے کام کریں۔
ژانگ نے کہا کہ رواں سال ایسوسی ایشن تائیوان کے ہم وطنوں کے ساتھ ملکر کام کرے گی تاکہ آبنائے پار تعلقات میں پرامن اور مربوط پیشرفت اور قومی اتحاد کے مقصد کے فروغ میں کردار ادا کیا جاسکے۔
ہیفے(شِنہوا)چین کی کار ساز کمپنی چیری ہولڈنگ گروپ کمپنی لمیٹڈ کی 2023 میں فروخت میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کمپنی کی جاری کردہ سیلز رپورٹ کے مطابق کمپنی نے 2023 میں 18 لاکھ 80 ہزار گاڑیاں فروخت کیں جو گزشتہ سال کی نسبت52.6 فیصد زیادہ ہیں جبکہ کُل فروخت میں سے 9 لاکھ 37 ہزار 148 گاڑیوں برآمد کی گئیں جو گزشتہ سال کی نسبت 101.1 فیصد زیادہ ہے۔
صرف دسمبر میں چیری نے 2 لاکھ 15 ہزار 690 گاڑیاں فروخت کیں جبکہ 2023 میں لگاتار 12 مہینوں تک ہر ماہ فروخت میں اضافہ ہوا۔
کمپنی کی آمدنی پچھلے سال کی نسبت 50 فیصد سے زیادہ بڑھ کر 300 ارب یوآن (تقریباً 42 ارب 25 کروڑ ڈالر) تک پہنچ گئی۔ کمپنی کے عالمی آٹوموبائل صارفین کی تعداد اب 1 کروڑ30 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جن میں سے 33 لاکھ 50 ہزار بیرون ملک مقیم صارفین ہیں۔
ساؤ پاؤلو(شِنہوا)برازیل میں نئے سال کی تعطیلات کے دوران 725 ٹریفک حادثات پیش آئے جن میں 56 افراد ہلاک اور 903 زخمی ہوئے۔
فیڈرل ہائی وے پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ ہلاکتیں گزشتہ سال کے مقابلے میں 25 فیصد کم تھیں۔
بیان میں کہا گیا کہ نئے سال کی چھٹی کا جشن برازیل کا سب سے مصروف سیاحتی دور ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ نشے میں ڈرائیونگ سے نمٹنے کے لیے ایک خصوصی روڈ سیفٹی آپریشن شروع کیا گیا اور اس کے بعد حکام نے 383 افراد کو گرفتار کیا اور 557 کلو گرام چرس ضبط کی۔
اقوام متحدہ (شِنہوا)اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے منگولیا کے میجر جنرل ایرڈینیبات باٹسوری کی قبرص میں اقوام متحدہ کی امن فوج کے فورس کمانڈر کے طور پر تقرری کا اعلان کیا۔
باتسوری ناروے کے میجر جنرل انگرڈ جیرڈ کی جگہ لے رہے ہیں۔
میجر جنرل باتسوری نے حال ہی میں منگول ایئر فورس کمانڈ میں چیف آف اسٹاف کے طور پر خدمات انجام دیں۔
وہ اقوام متحدہ اور نیٹو کی آٹھ امن فوج اور امن امدادی کارروائیوں میں تعینات رہے ہیں، جن میں عراق، سیرا لیون، سوڈان اور جنوبی سوڈان شامل ہیں۔
تیان جن (شِنہوا) ریفریجریشن کی صنعت کے دنیا کے بڑے ادارے ڈین فوس کی تیان جن فیکٹری میں اب سو فیصدماحول دوست توانائی استعمال کی جارہی ہے۔
ماحول دوست بجلی سے مراد یہ ہے کہ بجلی کے پیداواری عمل میں صفر یا صفر کے قریب کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج ہے جو کسی کمپنی کے لئے کاربن کے خاتمے کے ساتھ ساتھ صنعتی تبدیلی اور اپ گریڈنگ کے لئے اہم ہے۔
ڈین فوس نے نومبر میں ریاستی گرڈ (تیان جن) انٹیگریٹڈ انرجی سروس کمپنی لمیٹڈ اور تیان جن ینگ ہوا نیو انرجی ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ سبز توانائی کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا جس کے تحت ینگ ہوا میں نو تعمیر شدہ شمسی فارم سے سبز بجلی خریدی جائے گی۔ اس معاہدے کی معیاد 10 سال ہے۔
شمسی فارم کی تنصیب شدہ صلاحیت 142.8 میگاواٹ ہے اور یہ سالانہ 16 کروڑ 50 لاکھ کلو واٹ گھنٹے (کلو واٹ) بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ فارم ڈین فوس فیکٹری سے 20 کلومیٹر کی مسافت پر واقع ہے۔
یہ فیکٹری ہر سال 4 کروڑ 50 لاکھ کلوواٹ بجلی استعمال کرتی ہے۔ اندازہ ہے کہ سبز توانائی پر منتقل ہونے سے فیکٹری سے کاربن اخراج میں سالانہ 28 ہزار ٹن کی کمی ہوگی۔
ڈین فوس چائنہ کےصدر شویانگ نے بتایا کہ یہ ڈین فوس کے لئے کاربن کے خاتمے سے متعلق ہمارے ہدف کی سمت ایک اہم سنگ میل ہے۔