• Columbus, United States
  • |
  • ٢٠ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | چین

چین ۔ بیجنگ ۔ کائی چھی ۔ تشہیری افسران ۔ اجل...

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی سیکریٹریٹ کے رکن کائی چھی ملک کے محکمہ تشہیر حکام کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں۔(شِنہوا)

 
۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

جاپان۔ واجی ما ۔ زلزلہ ۔ الصبح مارکیٹ ۔ آتشز...

جاپان کے وسطی پریفیکچر اشیکاوا کے شہر واج یما شہر میں صبح کے معروف بازار میں آتشزدگی کے بعد ملبہ بکھرا ہوا ہے۔ (شِنہوا)

 

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین نے پاور گرڈ کے ساتھ این ای ویز کے انضما...

بیجنگ (شِنہوا)چین نے پاورگرڈکے ساتھ نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں (این ای ویز) کے انضمام کو مضبوط بنانے کے لیے گائیڈ لائن جاری کی ہیں۔ قومی ترقی واصلاحاتی کمیشن (این ڈی آر سی)اور نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن سمیت چار اداروں کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ گائیڈ لائن کا مقصد الیکٹرو کیمیکل انرجی سٹوریج  کے نظام میں این ای ویز کے اہم کردارکو بھرپور طور پر فعال کرنا،این ای ویز کےترقیاتی فوائد کو مضبوط اوربہتر بنانا اورنئی توانائی کے سسٹم کی تعمیر میں مدد فراہم کرنا ہے۔

گائیڈ لائن میں پیش کردہ ترقیاتی اہداف کے مطابق 2025 تک این ای ویز کے پاور گرڈ کے ساتھ انضمام پر ابتدائی تکنیکی معیاری نظام قائم کیا جائے گا اور این ای وی چارجنگ کے لیے استعمال کے وقت کے بجلی کی قیمتوں کا طریقہ کار مکمل طور پرلاگو اور مزید بہتر بنایا جائے گا۔ 

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

جمی لائی کیس میں غیر ملکی مداخلت ناکامی سے د...

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر نے جمی لائی کے ہانگ کانگ کی عدالت میں مقدمے کی سماعت پر بعض مغربی سیاست دانوں کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی مداخلت ناکامی سے دوچار ہوگی۔

 کمشنر دفترکے ترجمان نے کہا کہ جمی لائی کیس پر چین کے بارے بین الپارلیمانی اتحاد اور چند چین مخالف برطانوی سیاست دانوں اور یورپی پارلیمنٹ کے اراکین کے تبصروں نے ہانگ کانگ کے بارے میں چین کے مرکزی حکام کی پالیسیوں اور ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون کی ساکھ کو متاثرکیا اورمرکزی حکومت اور ایچ کے ایس اے آرحکومت کے اہلکاروں کے خلاف پابندیوں کے لیے شورمچایا۔

ترجمان نے کہا کہ ان سیاستدانوں نے ہانگ کانگ میں چین مخالف عناصر کا ساتھ دیا، ہانگ کانگ کے امورجو چین کے اندرونی معاملات ہیں میں مداخلت کی اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کو پامال کیا۔

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چینی محققین نے آئسوتھرمل ریگولیشن سے ای جلد...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں محققین نے حال ہی میں ایک نئی الیکٹرانک جلد تیار کی ہے جسے انہوں نے "بہترین آئسوتھرمل ریگولیشن" قرار دیا ہے۔

سدرن یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے محققین نے بائیوایمیٹک ڈھانچے کے ساتھ الیکٹرانک جلد (تھرمو ای جلد) کو ریگولیٹ کرنے والا  تھرمو ریگولیٹنگ تیار کیا ہے  جو ہائیڈروجیل کمپوزٹ میٹریل کے ساتھ  لچکدار تھرمو الیکٹرک ڈیوائس کو ضم کرکے انسانی جسم کے تھرموریگولیشن میکانزم کی نقل مہیا کرتا ہے۔

تھرمو-ای- جلد نے حرارت پیدا کرنے اور اخراج کے نازک توازن سے 10 ڈگری  سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک ماحول کے درجہ حرارت میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ کی مستحکم سطح کا درجہ حرارت برقرار رکھا۔

الیکٹرانک جلد نے حالیہ برسوں میں انسان کی طرح چھونے کے افعال کا حقیقت کا روپ اور انسانی جسم کی مختلف ڈگریوں کی نقل کرکے مستحکم نیوروفیڈ بیک تشکیل دیا ہے جس سے یہ مستقبل کے ذہین روبوٹس کے لئے ایک مثالی جزو بن چکا ہے۔

تاہم اس کا تھرموریگولیشن افعال عمومی حرارت یا ٹھنڈک تک محدود ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ پیچیدہ اور بدلتے ماحول میں طویل عرصے تک آئسوتھرمل ریگولیشن برقرار رکھنے سے قاصر ہے۔

یہ تحقیق نینو انرجی جرنل میں شائع ہوئی ہے۔

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

2023 میں نئی توانائی چینی صوبے چھنگ ہائی کی...

شی ننگ(شِنہوا)چین کےشمال مغربی صوبہ چھنگ ہائی میں کُل نصب صاف توانائی کی صلاحیت 2022 کے اختتام کے مقابلے میں  2023 میں 5 کروڑ 10 لاکھ 70 ہزار کلوواٹ تک پہنچ گئی۔

سٹیٹ گرڈ چھنگ ہائی  الیکٹرک پاور کمپنی نے صاف توانائی کی تنصیب کی صلاحیت میں 23.77 فیصد کا زبردست اضافہ ریکارڈ کیا  جس میں نئی شامل کردہ صلاحیت 98 لاکھ کلوواٹ تک پہنچ گئی۔

2023 میں سطح مرتفع صوبے چھنگ ہائی میں پہلی بار اپنی نئی توانائی کی پیداوار نے  پن بجلی پیداوار کو پیچھے چھوڑدیا  اور اس طرح صوبے کی توانائی کا سب سے بڑا  ذریعہ بن گئی۔

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین کے "آئس سٹی" ہاربن میں نئے سال کی تعطیلا...

ہاربن(شِنہوا)چین کے شمال مشرقی صوبہ ہیلونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن میں نئے سال کی تین روزہ تعطیلات کے دوران  تقریباً  30 لاکھ 50 ہزار سیاحوں کا خیر مقدم کیا گیا جس سے5 ارب 91 کروڑ  یوآن (تقریباً 83 کروڑ 23 لاکھ 90 ہزار ڈالر) کی آمدنی ہوئی۔

اس دوران سیاحوں کی تعداد اور سیاحت کی آمدنی دونوں نے 2019 کے اعداد و شمار کو پیچھے چھوڑ تے ہوئے تاریخ رقم کی ۔

شہر کے محکمہ تجارت  کے اعداد و شمار اس مدت کے دوران رہائش اور کیٹرنگ کے شعبوں میں 129.4 فیصد کی نمایاں ترقی کو ظاہر کرتے ہیں۔

شہر کے محکمہ سیاحت کے ایک اہلکار وانگ ہونگ شین نے سیاحت میں اس اضافے کی وجہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہاربن کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو قرار دیا جس نے شہر کو  چھٹیوں میں بہترین تفریحی منزل میں تبدیل کر دیا۔

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

ٹرمپ اپنی نا اہلی کیخلاف امریکی سپریم کورٹ پ...

واشنگٹن (شِنہوا) سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکی سپریم کورٹ سے کولوراڈو سپریم کورٹ کا حالیہ فیصلے کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے جس میں انہیں ریاست کے 2024 کے صدارتی ابتدائی رائے شماری کے لئے نااہل قرار دیا گیا ہے۔

دو ہفتے قبل کولوراڈو کی سپریم کورٹ نے ریپلیکن امیدوار ٹرمپ کو 2024 کی صدارتی دوڑ کے لئے نااہل قراردیا تھا جبکہ یہ فیصلہ چار تین سے آیا تھا۔

اس فیصلے میں امریکی آئینی شق کا حوالہ دیا گیا ہے جس کے تحت "بغاوت میں ملوث افراد کو وفاقی عہدہ دینے پر پابندی ہے۔

کولوراڈو کے ساتھ ساتھ کچھ دیگر ریاستوں میں درج مقدمات میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کو صدارتی دوڑ کے لئے نااہل قراردیا جانا چاہئے کیونکہ وہ 6 جنوری 2021 کو کیپٹل ہل بغاوت میں اکسانے میں ملوث تھے جس کا مقصد جو بائیڈن کی 2020 کے صدارتی انتخابات میں کامیابی روکنا تھا۔

کولوراڈو سپریم کورٹ کا فیصلہ پہلا موقع ہے جب کسی امریکی ریاستی عدالت نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ٹرمپ کو 2024 کے صدارتی انتخابات کے لیے نااہل قرار دیا جانا چاہیے۔

اس سےقبل ٹرمپ کی انتخابی مہم چلانے والوں نے کہا تھا کہ وہ امریکی سپریم کورٹ سے اس فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کریں گے۔ اس فیصلے پر عملدرآمد ریاستی پرائمری بیلٹ کی تصدیق سے ایک دن قبل یعنی 4 جنوری تک روک دیا گیا تھا۔

سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق عدالت رواں ہفتے جلد سے جلد اسے معاملے کو نمٹاتی ہے یا نہیں اس بارے کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے۔

گزشتہ ہفتے میئن کی ڈیموکریٹ ریاستی سیکریٹر شینا بیلوز نے ٹرمپ کو ابتدائی رائے شماری کے لئے نااہل قراردیدیا تھا جس کے بعد میئن دوسری ریاست بن گئی تھی جس نے سابق صدر کو صدارتی دوڑ سے باہر کیا تھا ۔

ٹرمپ نے ریاستی عدالت میں اس فیصلے کے خلاف اپیل کردی تھی اور وہ امریکی سپریم کورٹ سے بھی رجوع کرسکتے ہیں۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق دونوں ریاستوں میں ابتدائی رائے شماری 5 مارچ کو ہوگی تاہم بیلٹ پیپرز کی چھپائی اس عرصے قبل ہونی ضروری ہے۔

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین میں 2023 ریکارڈ گرم ترین سال رہا

بیجنگ(شِنہوا) چین میں 2023 میں اوسط درجہ حرارت 1961 کے بعد سب سے زیادہ  رہا۔

چین کے قومی موسمیاتی مرکز کے مطابق2023 میں قومی اوسط ریڈنگ 10.7 ڈگری سینٹی گریڈ رہی جو عام سالوں سے 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے جس سے 2021 میں 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ کا سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

کل 13 صوبائی علاقوں میں ریکارڈ بلند درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جن میں شان ڈونگ، لیاؤننگ، سنکیانگ، گوئی ژو، یون نان، تیانجن، ہونان، ہیبے، سچھوان، ہینان، بیجنگ، اندرونی منگولیا اور گوانگ شی شامل ہیں۔

ملک بھر میں اوسط بارش معمول کے سالوں سے 3.9 فیصد کم ہوکر  615 ملی میٹر رہی۔

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

آزاد کشمیر، تعلیمی ادارے 5 سے 15 جنوری تک کی...

بھمبر آزاد کشمیر میں شدید سردی اوردھند کے باعث تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنربھمبر آزادکشمیرکا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے5 سے 15 جنوری تک بند رہیں گے، طلبا وطالبات کی صحت سے متعلق کسی غفلت کو برداشت نہیں کریں گے۔ ڈی سی بھمبر مرزا ارشد جرالکا کہنا ہیکہ خلاف ورزی کرنے والے اسکولزکو سیل کرکے رجسٹریشن منسوخ کردی جائیگی،تینوں تحصیلوں کی انتظامیہ کو احکامات جاری کر دیے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

شمالی وزیرستان، بارودی سرنگ کے دھماکے سے 3 ب...

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے تین بچے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق شمالی وزیرستان میں میر علی کے علاقے کھجوری میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں تین بچے جاں بحق ہوگئے۔ تینوں بچے علاقے میں بکریاں چرا رہے تھے جو دھماکے کی زد میں آگئے۔ پولیس کے مطابق بچوں کی عمریں 5 سے 15 سال کے درمیان ہے جن کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی رہنما شبیر علی قریشی کو ملتان سے گ...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور عام انتخابات 2024 کے لئے امیدوار قومی اسمبلی شبیر علی قریشی کو گرفتار کر لیا گیا۔ جمعرات کے روز پولیس نے ملتان سے پی ٹی آئی کے رہنما شبیرعلی قریشی کو گرفتار کیا جس کی تصدیق ان کے وکیل کی جانب سے کی گئی۔ ملتان پولیس نے شبیر علی قریشی کو وکیل کے چیمبر سے گرفتار کیا۔ پی ٹی آئی رہنما کے وکیل نے بتایا کہ شبیرعلی قریشی کو کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ شبیر علی قریشی کا تعلق کوٹ ادو سے ہے اور وہ سابق ممبر قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں جبکہ عام انتخابات 2024 کے لئے وہ پی ٹی آئی کی جانب سے دوبارہ قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

رینٹل پاور پروجیکٹ ریفرنس کی سماعت 29 جنوری...

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف اور دیگر کے خلاف رینٹل پاور پراجیکٹ ریفرنس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔ احتساب عدالت اسلام آباد میں دوران سماعت راجا پرویزاشرف کی جانب سے وکیل اور پلیڈر ارشد تبریز پیش ہوئے اور سپیکر قومی اسمبلی کی حاضری لگوائی۔ اس کے علاوہ رینٹل پاور پروجیکٹ ریفرنس میں شریک ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے جن کی حاضریاں بھی لگائی گئیں۔ بعدازاں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدم دستیابی کے باعث سماعت 29 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

سنگل بینچ کا فیصلہ معطل،نیب سزا یافتہ کیلئے...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب سزا یافتہ کے لیے 10 سالہ نااہلی کی مدت بحال کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے نیب کی اپیل پر سماعت کی جس سلسلے میں سینئر اسپیشل پراسیکیوٹر نیب محمد رافع عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے آغاز پر جسٹس محسن اختر کیانی نے سوال کیا کہ 62 ون ایچ میں نااہلی کے حوالے سے کیا لکھا ہوا ہے؟ اس پر نیب پراسیکیوٹر نے نیب کے سزا یافتہ کی 10 سالہ نااہلی کے حق میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ فائق علی جمالی کی سزا سپریم کورٹ تک برقرار رہی ہے اور نیب قانون کے مطابق نااہلی 10 سال رہے گی۔ عدالت نے نیب پراسکیوٹر کے دلائل کے بعد سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے اس پر حکم امتناع جاری کردیا جب کہ عدالت نے نیب سزا یافتہ کے لیے 10 سالہ نااہلی کی مدت بحال کردی۔ واضح رہے کہ سنگل بینچ نے نااہلی کی مدت 10 سال کے بجائے 5 سال کا فیصلہ دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

خلیفہ اوّل سیّدنا حضرت ابوبکر صدیق کا یوم وص...

خلیفہ اوّل سیّدنا حضرت ابوبکر صدیق کا یوم وصال5جنوری جمعہ بمطابق 22جمادی الثانی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ملک بھر میں جلسوں،سیمینارزاور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں علماء کرام،خطیب حضرات،مشائخ عظام اور مقررین خطاب کریں گے۔فیصل آباد سمیت ملک بھر کی جامع مساجد میںجمعةا لمبارک کے اجتماعات میں علماء کرام و خطیب حضرات خلیفہ اوّل حضرت ابوبکر صدیق کی حیات مبارکہ، سیرت و کردار،ایثار و قربانی سمیت دین اسلام کیلئے عظیم خدمات اور کارناموں پر روشنی ڈالتے ہوئے خراج عقیدت پیش کریں گے۔حضرت ابوبکر صدیق کی خلافت 632ء سے 634ء تک جاری رہی آپ نے 22جمادی الثانی کو وفات پائی آپ کو حضور نبی کریم ۖ کے پہلو میں سپردخاک کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مقیم کشمیریوں کی جا...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں کی جانب سے 5جنوری جمعہ کویوم حق خودارادیت منایا جائے گا اس دن کے حوالے سے ملک بھر میں کانفرنسز، سیمینارز کا انعقاد کیاجائے گا جبکہ کنٹرول لائن کے دونوں جانب کشمیریوں کی جانب سے اس عزم کے ساتھ یوم حق خود ارادیت منایا جائیگا کہ اقوام متحدہ کو یاد دلایا جا سکے کہ وہ اپنی قردادوں پر عمل کرکے کشمیریوں کو بھارتی ظلم و جبر سے نجات دلائے۔75برس قبل 05 جنوری 1949 ء کو اقوام متحدہ نے قرارداد کی منظوری دی کہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے دیا جائے گا۔ جموں و کشمیر کے تنازعہ کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 5 جنوری 1949 کی قرار داد اور دیگر اسی نوعیت کی قراردادیں آج بھی ایک ایسی حقیقت ہیں جنہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے لیکن بد قسمتی سے بھارت نے ان قرار دادوں پر عملدرآمد سے انکار کر کے مسئلہ کشمیر کے حل میں رکاوٹیں کھڑی کیں اسے اپنی قراردادوںپرعملدرآمد کا اہتمام کرناچاہیے۔بدقسمتی سے اس طویل مدت کے بعد بھی یہ مسئلہ حل طلب ہے۔اس عرصے میں بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کر رکھی ہیں اور دس لاکھ فوج کشمیری عوام کو کچلنے اور دبانے میں مصروف ہے۔ کشمیری عوام نے ہندوستان کا جبر مسترد کردیا ہے اور وہ حق خوداردیت کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

این اے 15،نواز شریف کے کاغذات منظوری کیخلاف...

سابق وزیراعظم نواز شریف کے کاغذات منظوری کے خلاف دائر اپیل کو سماعت کے لیے منظور کرلیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے مسلم لیگ(ن)کے قائد نواز شریف کے ایبٹ آباد سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 15 پر کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل دائر کی تھی جسے سماعت کے لیے منظور کرلیا گیا ہے۔ عدالت نے اعظم سواتی کی اپیل پر نواز شریف کو (آج) جمعہ کے لیے نوٹس جاری کردیا اور الیکشن ٹربیونل کے سربراہ جسٹس کامران حیات اپیل پر سماعت کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

فواد چودھری کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخ...

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے فواد چودھری کی جہلم کی 2 نشستوں سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیئے۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے فواد چودھری کی جہلم کی 2 نشستوں سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔ فواد چودھری کے وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ فواد کو سیاسی بنیادوں پر ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے موقف اپنایا کہ فواد چودھری کو الیکشن سے باہر رکھنے کے لیے بے بنیاد اعتراض عائد کیے جا رہے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے فواد چودھری کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن کو (آج) جمعہ کے لیے نوٹس جاری کردیئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

منظور پشتین کی متنازع ٹوئٹس کیس میں ضمانت من...

اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم)کے مرکزی رہنما منظور پشتین کی متنازع ٹوئٹس کیس میں ضمانت منظور کر لی۔ اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے منظور پشتین کی ضمانت منظور کی۔ منظور پشتین کی ضمانت 30 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کی گئی۔ وکیل صفائی عطا اللہ کنڈی نے کہا کہ شریک ملزم علی وزیر کو کیس سے ڈسچارج کر دیا گیا، انسداد دہشت گردی عدالت نے دیگر 2 کیسز میں بھی ضمانت منظور کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

پشاور ہائیکورٹ کے حکم سے آئین کی بالادستی کو...

سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس میں گزشتہ روز جو آرڈر ہوا ہے اس پر افسوس ہے، اس حکم سے آئین کی بالادستی کو بھی دھچکا لگا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ کاغذات نامزدگی مسترد ہونا مضحکہ خیز ہے، سپریم کورٹ کا آرڈر ہے کسی ایف آئی آر کی بنیاد پر کاغذات مسترد نہیں کئے جا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ میرے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کردیئے گئے، واٹر سپلائی سکیم میں جتنے بھی میرے ہم نام ہیں ان کے کھاتے میرے اوپر ڈالے گئے ہیں، میں نے کبھی واٹر سپلائی سکیم کے لیے اپلائی ہی نہیں کیا۔ شیرافضل مروت نے کہا کہ واٹر سپلائی سکیم کے خلاف فوجداری کاروائی کا ارادہ رکھتا ہوں، کاغذات نامزدگی مسترد کر کے فراڈ کا ارتکاب کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس میں گزشتہ روز جو آرڈر ہوا ہے اس پر افسوس ہے، اگر عدالت 9 تاریخ تک کیس ملتوی کرتی تو کوئی مسئلہ نہیں تھا، اس آرڈر سے پی ٹی آئی کے لیے مشکلات کھڑی کی گئی ہیں۔ شیر افضل مروت نے مزید کہا ہے کہ اس حکم سے آئین کی بالادستی کو بھی دھچکا لگا ہے، ہمیں توقع نہیں تھی کہ ایسا فیصلہ ہو گا، میں ذاتی طور پر سمجھتا ہو کہ اس آرڈر سے جج صاحب کا تعصب عیاں ہوا ہے، جج صاحب سے ہماری یہ توقع نہیں تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

یورپی یونین نے دنیا کی سب سے بڑی ہیروں کی رو...

یورپی یونین نے ہیرے کی کان کنی کی روسی اور دنیا کی سب سے بڑی، کمپنی 'آلروسا' اور اس کے منتظم اعلی کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے،یورپی یونین کونسل نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یوکرین کی زمینی سالمیت اور آزادی کے لئے خطرناک اقدامات کا ذمہ دار ہونے کی وجہ سے ایک شخص اور کمپنی کے خلاف پابندیاں نافذ العمل کر دی گئی ہیں،بیان کے مطابق ہیروں کی کان کنی کی روسی کمپنی آلروسا اور اس کے منتظم اعلی 'پاویل الیکسیوچ مارینیچیف'کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ آلروسا روسی کمپنی ہے، اور ہیروں کی ملکی پیداوار کا 90فیصد سے زائد خود تیار کرنے والی دنیا کی بڑی ترین کان کن کمپنی کی حیثیت رکھتی ہے، یہ کمپنی حکومت کو بھاری مقدار میں آمدنی فراہم کر رہی ہے،بیان میں یاددہانی کروائی گئی ہے کہ یورپی یونین نے ماہِ دسمبر میں قبول کردہ 12ویں پابندی پیکیج کے ساتھ روس سے ہیروں کی برآمدات ممنوع قرار دی تھیں اور حالیہ فیصلے کے ساتھ یہ پابندی مکمل ہو گئی ہے،واضح رہے کہ حالیہ اطلاق کے ساتھ یورپی یونین کی پابندیوں کی لپیٹ میں آنے والی روسی شخصیات کی تعداد 1950تک پہنچ گئی ہے،یورپی یونین کی پابندیاں، سیاحتی پابندیوں، مالی اثاثوں کے انجماد اور فہرست میں شامل افراد کے لئے فنڈ کی ممانعت پر مشتمل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

امریکی ریاست نیو جرسی میں امام مسجد فائرنگ ک...

امریکی ریاست نیو جرسی میں امام مسجد فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہوگئے،امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست نیوجرسی کے شہر نیو آرک کی مسجد کے باہر امام مسجد حسن شریف کو نشانہ بنایا گیا، حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسجد کے باہر پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں،حسن شریف 2006سے نیوآرک انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ٹرانسپورٹ سیکورٹی افسر کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

امریکا،بھارتی تاجر نے بیوی اور بیٹی کو قتل ک...

امریکا میں بھارتی نژاد بزنس مین نے اپنی اہلیہ اور بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خود بھی زندگی کا خاتمہ کر لیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست میساچوسٹس میں واقع ایک انتہائی پرتعیش حویلی سے 3افراد کی لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت بھارتی نژاد 57سالہ راکیش، 54سالہ ٹینا اور 18سالہ آریانا کے نام سے ہوئی ہے،پولیس کی جانب سے پریس ریلیز میں کہا گیا کہ اب تک خودکشی بعد از قتل کی وجوہات کا تعین نہیں ہو سکا ہے، راکیش کمل کی لاش کے پاس اسلحہ بھی ملا جو اس کے نام پر رجسٹرڈ نہیں ہے، تینوں کی اموات اسی بندوق سے ہوئی،پولیس کا مزید کہنا ہے کہ بندوق کی مکمل فرانزک اور بیلسٹکس ٹیسٹنگ کو حتمی شکل نہیں دی گئی، اسلحے کے اصل مالک کی تلاش میں شراب، نشے، اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد کے بیوپاریوں سے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں،دوسری جانب امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ راکیش کمل کی وسیع و عریض حویلی 19ہزار مربع فٹ پر محیط ہے، جس میں 11بیڈ اور 14باتھ رومز ہیں، یہ حویلی ریاست کے امیر ترین اور محفوظ علاقے میں واقع ہے،حویلی کو راکیش کمل نے 2019 میں 4ملین امریکی ڈالر میں خریدا تھا اور اب اس کی مالیت 5.45ملین امریکی ڈالر ہے تاہم اب ایک سال قبل نیلامی میں اسے 3ملین امریکی ڈالر میں فروخت کیا گیا تھا، ٹینا اور راکیش ایک تعلیمی کمپنی چلا رہے تھے،ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ جوڑے کو حالیہ برسوں میں مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا، ان کی کمپنی 2016 میں شروع کی گئی تھی اور دسمبر 2021 میں تحلیل کر دی گئی، دونوں کی بیٹی آریانا مڈل بیری کالج کی طالبہ تھی جس کے اخراجات 64ہزار 800ڈالرز سالانہ تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

مودی سرکار کی عالمی سطح پر دوغلی پالیسیاں کھ...

روس اور یوکرین جنگ میں بھارتی ساختہ اسلحے کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے ،مودی سرکار کی عالمی سطح پر دوغلی پالیسیاں کھل کر سامنے آگئیں، بھارت کی بیک وقت روس اور یوکرین کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی بھونڈی کوشش بے نقاب ہوگئیں،وائرل ویڈیو میں یوکرینی فوج کے ہاتھوں ہندوستانی ساختہ اسلحے کی موجودگی نے تہلکہ مچادیا، یوکرین جنگ میں بھارتی اسلحے کے ثبوت منظرعام پر آنے کے بعد بھارت کی روس یوکرین جنگ میں غیر جانبداری کا موقف جھوٹا پڑ گیا،ذرائع کے مطابق یوکرین سے ملنے والے مخصوص اسلحے کی تیاری ہندوستان میں ہوتی ہے، ہندوستان اس سے قبل یوکرین سے ملنے والا بھارتی ساختہ اسلحہ آرمینیا کو بھی فروخت کر چکا ہے،تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ میں بھارتی گولہ بارود کی فراہمی ہندوستان کی روس کے ساتھ سفارتی کشیدگی کا سبب بنے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

امارات کی ثالثی میں روس اوریوکرین کے درمیان...

متحدہ عرب امارات (یواے ای )کی ثالثی اور مذاکرات کے نتیجے میں روس اور یوکرین کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت 448فوجیوں کا تبادلہ کیا گیا ،عرب میڈیا کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے گزشتہ روز ایک بیان میں 248روسی فوجیوں کی رہائی کا اعلان کیا ہے ، یوکرین کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے میں کئی مہینوں میں پہلی بار 248روسی فوجیوں کی بازیابی ہوئی،اس حوالے سے روسی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز ایک مشکل مذاکراتی عمل کے نتیجے میں 248روسی فوجیوں کو یوکرین حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں سے واپس بھیج دیا گیا ہے جو متحدہ عرب امارات کی ثالثی کی بدولت ممکن ہوا ہے،بیان میں واضح کیا گیا کہ رہائی پانے والے تمام روسی فوجیوں کو ضروری طبی اور نفسیاتی امداد دی جا رہی ہے اور روسی فضائیہ کے ملٹری ٹرانسپورٹ طیارے فوجی اہلکاروں کو وزارت دفاع سے منسلک طبی اداروں میں علاج اور بحالی کے لیے پہنچائیں گے،دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے روس سے 200سے زیادہ یوکرینی قیدیوں کی واپسی کی تصدیق کی ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق فروری 2022 میں جنگ کے آغاز کے بعد سے دونوں ممالک متعدد بار قیدیوں کا تبادلہ کر چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

سکھ رہنمائوں کے قتل کی سازش بے نقاب ہونے پر...

سکھ رہنمائوں کے قتل کی سازش بے نقاب ہونے پر بھارت اور امریکہ کے تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی ہے ،فنانشل ٹائمز کے مطابق مودی سرکار نے خالصتانی رہنمائوں کے قتل کی سازش بے نقاب ہونے پر تعلقات خراب ہونے کا اعتراف کر لیا، کشیدہ حالات کے باعث بائیڈن نے ہندوستان کے یوم جمہوریہ کا دعوت نامہ بھی ٹھکرا دیا،بائیڈن کے نئی دہلی آنے سے انکار پر مودی سرکار نے کواڈ گروپ کا اجلاس ملتوی کر دیاجبکہ امریکی ادارہ برائے مذہبی آزادی نے بھارت کو تشویشناک ملک میں شامل کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا،الجزیرہ رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی کی منتقلی اور دفاعی معاہدوں پر پیش رفت سست پڑ گئی ہے ،یاد رہے کہ رواں سال جون میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو بھارت نے کینیڈا کی سر زمین پر قتل کروا دیا تھا ، گزشتہ سال ہی سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی بھارتی سازش کو امریکا نے بے نقاب کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

سی پیک پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کو تبدیل کر ر...

سی پیک پاکستان کے آئی ٹی منظرنامے کو نمایاں طور پر تبدیل کر رہا ہے جو ڈیجیٹل معیشت کو پروان چڑھانے، روزگار کے خاطر خواہ مواقع پیدا کرنے، مقامی کمیونٹیز کو بلند کرنے اور خاطر خواہ سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ، لاہور مصطفی حیدر سید نے ویلتھ پاک کو بتایاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت آئی ٹی کے متعدد منصوبے یا تو مکمل ہو چکے ہیں یا ان پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام منصوبے آئی ٹی سیکٹر کی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہیں۔آپٹیکل فائبر کیبل، جو خنجراب بارڈر کے ذریعے گلگت بلتستان میں داخل ہونے والی ہے، پورے پاکستان سے گزرے گی، جو کے پی کے ضلع مانسہرہ سے مظفرآباد اور آگے اسلام آباد اور راولپنڈی تک جائیگی۔ یہ وسیع نیٹ ورک ملک کے مختلف خطوں کے درمیان ڈیجیٹل رابطہ قائم کرے گا۔چین اور پاکستان کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی میں طویل المدتی منصوبوں کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کے قریب 'پاک چائنا سائنس، ٹیکنالوجی، کامرس، اور لاجسٹک پارک' کے قیام کے لیے ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔ 500 ہیکٹر کے رقبے پر مشتمل اس پارک پر 10 سالوں کے دوران 1.5 بلین ڈالر کے کل اخراجات آنے کا امکان ہے۔ چین اس پورے منصوبے کے لیے فنڈ فراہم کرے گا۔چین کی تکنیکی مدد سے اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن نے حال ہی میں موجودہ نیٹ ورک کو بڑھایا ہے اور گلگت بلتستان میں فور جی سروسز متعارف کرائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ترقی ملک کے براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی کو مزید مضبوط کرے گی۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ دور دراز علاقوں میں فور جی خدمات کی دستیابی نہ صرف انٹرنیٹ تک آسان رسائی فراہم کر رہی ہے بلکہ مقامی نوجوانوں خصوصا خواتین کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا کر رہی ہے۔سی پیک کی طرف سے سہولت فراہم کرنے والے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، مصطفی حیدر نے کہا کہ 2025 تک پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کی متوقع مالیت 10 بلین ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔فی الحال، ملک 2,000 سے زیادہ سافٹ ویئر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ مراکز کی میزبانی کر رہا ہے، جو خود کو عالمی سطح پر آزاد آئی ٹی پریکٹیشنرز کے لیے چوتھے سب سے بڑے مرکز کے طور پر پوزیشن میں رکھتا ہے۔ سی پیک ملک میں آئی ٹی کی ترقی کے لیے جو تعاون فراہم کرتا ہے وہ بے مثال ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

کنزیومر پرائس انڈیکس کی شرح 29.2 فیصد تک بڑھ...

نومبر 2023 میں سال بہ سال کی بنیاد پر کنزیومر پرائس انڈیکس کی افراط زر کی شرح 29.2 فیصد تک بڑھ گئی، اس سے پچھلے مہینے میں 26.8 فیصد اور نومبر 202 میں 23.8 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، نومبر 2023 میں ماہانہ بنیادوں پر سی پی آئی میں 2.7 فیصد کا اضافہ ہوا، جبکہ گزشتہ ماہ میں 1.0 فیصد اضافہ ہوا اور نومبر 2022 میں 0.8 فیصد کا اضافہ ہوا۔ ماہانہ بنیادوں پر، نومبر 2023 میں سی پی آئی میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا، جو پچھلے مہینے میں 0.9 فیصد اور نومبر 2022 میں 1.3 فیصد کا اضافہ تھا۔ نومبر 2023 میں سال بہ سال کی بنیاد پر شہری سی پی آئی افراط زر بڑھ کر 30.4 فیصد ہو گیا جبکہ پچھلے مہینے میں 25.5 فیصد اور نومبر 2022 میں 21.6 فیصد اضافہ ہوا۔ نومبر 2023 میں سال بہ سال کی بنیاد پر دیہی سی پی آئی افراط زر 28.7 کے اضافے کے مقابلے میں 27.5 فیصد تک بڑھ گیا۔پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ایک سنگین تشویش ہے جو معاشی اعدادوشمار سے باہر ہے اور شہریوں کی روزمرہ زندگی پر اس کا گہرا اثر ہے ۔ منصوبہ بندی کی ترقی اور خصوصی اقدامات کی وزارت میں ایس ڈی جی سپورٹ یونٹ کے چیف اکنامسٹ علی کمال نے ویلتھ پاک کو بتایاکہ اتنی زیادہ مہنگائی کے اثرات معیشت اور لوگوں کی زندگیوں کے لیے بہت دور رس ہیں۔ سب سے زیادہ قابل ذکر اثرات میں سے ایک یہ ہے کہ یہ صارفین کی قوت خرید کو کم کرتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ ان کا پیسہ پہلے سے کم خرید سکتا ہے۔

یہ خاص طور پر کم آمدنی والوں کے لیے پریشانی کا باعث ہے کیونکہ ان کے پاس خرچ کرنے کے لیے پہلے سے ہی کم رقم ہے۔ مزید برآںبلند افراط زر دیگر منفی نتائج کا باعث بنتا ہے، جیسے سرمایہ کاری میں کمی اور شرح سود میں اضافہ ہے۔ یہ عوامل افراط زر کے معاشی اثرات کو مزید بڑھا سکتے ہیں اور لوگوں کے لیے اپنے مالی معاملات کو سنبھالنا مشکل بنا سکتے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ بین الاقوامی منڈی نے صورت حال کو مزید خراب کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے جس میں اشیا کی قیمتوں میں اضافہ بھی شامل ہے جن میںتیل، خوراک، اور دیگر ضروری خام مال شامل ہے۔ ان میں سے بہت سے سامان کے خالص درآمد کنندہ کے طور پر، پاکستان نے لاگت میں اضافے کی پوری قوت کو محسوس کیا ہے۔ مزید برآںملک میں غربت کی بلند شرح بدتر ہوتی جا رہی ہے جس سے سماجی اور سیاسی عدم استحکام میں اضافہ ہو رہا ہے۔کمال نے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کرنے اور ان قیمتوں میں اضافے سے متاثر ہونے والوں کو ریلیف فراہم کرنے پر زور دیا اور کہا کہ ایک جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے جس میں درست مالیاتی پالیسیاں، مستحکم شرح مبادلہ، اور پیداواری صلاحیت کو بڑھانے اور سپلائی کی رکاوٹوں کو کم کرنے کے اقدامات شامل ہوں۔ انہوں نے اہم درآمدات کے لیے مستحکم قیمتوں کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

لوٹے کیمیکل کی آمدنی مالی سال23 میں 21.9فیصد...

لوٹے کیمیکل پاکستان لمیٹڈ کی خالص آمدنی ستمبر 2023 میں ختم ہونے والے نویں مہینے میں 21.9 فیصد کمی کے ساتھ 62.13 بلین روپے ہو گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں رجسٹرڈ 79.51 بلین روپے تھی۔ مجموعی منافع 33.45 فیصد کم ہو کر 9.856 بلین روپے ہو گیا ۔ مجموعی منافع کا مارجن گھٹ کر 15.86فیصدہو گیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 18.63فیصدتھا۔ کمپنی نے آپریٹنگ منافع میں 8.569 بلین روپے کی بڑی کمی دیکھی جو 13.28 بلین روپے کے مقابلے میں تھی، جس میں 35.50 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی۔ اسی طرح، مجموعی منافع 40.3 فیصد کم ہو کر 4.84 ارب روپے ہو گیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 8.10 بلین روپے تھا۔ فی حصص آمدنی 5.35 روپے سے کم ہو کر 3.2 روپے ہوگئی۔ 30 ستمبر 2023 کو ایکویٹی اور واجبات کے تجزیہ کے مطابق، کمپنی کی کل ایکویٹی 31 دسمبر 2022 کو 23.01 بلین روپے کے مقابلے میں 21.79 بلین روپے تھی۔ لوٹے کیمیکل پاکستان لمیٹڈ کی موجودہ اور نان کرنٹ واجبات میں بالترتیب 6.79فیصد اور 7.04فیصد کی نمایاں اضافہ ہوا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی نے زیر غور مدت کے دوران اپنی توسیعی سرگرمیوں کی مالی اعانت کے لیے اضافی قلیل اور طویل مدتی واجبات اٹھائے ہیں۔ کل ایکویٹی اور واجبات میں 0.39 فیصد کا تھوڑا سا اضافہ ہوا، جو کہ 31 دسمبر 2022 کو 43.33 بلین روپے سے 43.5 بلین روپے ہو گیا۔

کمپنی نے اپنی بنیادی آپریشنل سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کی، کیونکہ آپریٹنگ سرگرمیوں میں استعمال ہونے والی خالص نقد رقم گزشتہ سال کی اسی مدت میں استعمال ہونے والے 1.798 بلین روپے سے 167.16 فیصد بڑھ کر 4.8 بلین روپے ہو گئی۔ جیسا کہ کمپنی نے ذیلی اداروں اور دیگر سرمایہ کاری کے منصوبوں کو شامل کرنے میں سرمایہ کاری کی ہے، سرمایہ کاری کی سرگرمیوں سے حاصل ہونے والی خالص نقدی میں 2.297 بلین روپے کا مثبت اضافہ دیکھا گیا جو گزشتہ سال سرمایہ کاری کی سرگرمیوں میں استعمال ہونے والے 5.43 بلین روپے کے خالص نقد کے مقابلے میں تھا۔ قابل غور بات یہ ہے کہ ستمبر 2023 کے دوران 1.994 بلین روپے مالیاتی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیے گئے ۔ استعمال شدہ نقدی سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی نے اس عرصے کے دوران سرمایہ کاری کے بجائے زیادہ قرض ادا کیا ہے۔ لہذا، مدت کے اختتام پر کیش ستمبر 2023 کو 249.54 ملین روپے سے کم ہو کر ستمبر 2023 کو 235.1 ملین رہ گئی۔ لوٹے کیمیکل پاکستان لمیٹڈ نے نئی ذیلی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی ہے اور اس طرح اس کے غیر موجودہ اثاثے 31 ستمبر 2023 کو بڑھ کر 9.195 بلین روپے ہو گئے جو کہ دسمبر 2022 کے آخر میں 9.148 بلین روپے تھے۔ اسی طرح کمپنی کے موجودہ اثاثوں میںقدرے اضافہ ہوا۔ موجودہ اور غیر موجودہ اثاثوں میں یہ اضافہ کل اثاثوں میں 0.39فیصد کی معمولی ترقی کا باعث بنتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

سندھ حکومت کا کارپوریٹ فارمنگ کے لیے غیر است...

غیر کاشت شدہ زمینوں کو پیداواری مرکز میں تبدیل کرنے کے لیے ایک اہم اقدام کے تحت سندھ حکومت نے کارپوریٹ فارمنگ کے لیے غیر استعمال شدہ سرکاری ملکیت کی 52,713 ایکڑ زمین کو لیز پر دینے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق اس جرات مندانہ اور بصیرت والے" اقدام کا مقصد پاکستان آرمی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے قریبی تعاون سے جدید کارپوریٹ فارمنگ تکنیک کے ذریعے خوشحالی کو فروغ دینا اور خوراک کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی چھتری کے تحت یہ تبدیلی کا منصوبہ نہ صرف فصلوں کی زیادہ پیداوار اور آمدنی میں اضافے کا وعدہ کرتا ہے بلکہ یہ غذائی تحفظ کے حصول کی جانب ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے ۔ سندھ کا کارپوریٹ فارمنگ کے لیے 52,713 ایکڑ زمین لیز پر دینے کا فیصلہ ایک اسٹریٹجک اور آگے کی سوچ ہے۔ یہ اقدام اہم مسائل کو حل کرے گا۔ پاکستان کا زرعی شعبہ، پیداواری صلاحیت کو بڑھانے، غذائی تحفظ کو یقینی بنانے اور معاشی خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے ایک کثیر جہتی حل پیش کرتا ہے۔ سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈوجام کے ایک ماہر نے کہاکہ حکومت سندھ، پاکستان آرمی اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت غیر ملکی سرمایہ کار ترقی کے لیے ایک جامع نقطہ نظر کی عکاسی کرتے ہیں۔ مقامی کمیونٹی کے ساتھ منافع بانٹنے کے عزم کے ساتھ طویل مدتی لیز کا معاہدہ، حکومت اور نجی اداروں کے درمیان ایک نادر ہم آہنگی کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تعاون نہ صرف زرعی شعبے میں انتہائی ضروری سرمایہ اور مہارت کو داخل کرے گا بلکہ کاروبار کے لیے سازگار ماحول کو بھی فروغ دے گا۔ صرف غیر استعمال شدہ زمین کو پیداواری زرعی مرکز میں تبدیل کرنے کے مواقع کا کینوس فراہم کرتا ہے بلکہ خوراک کی ناکافی پیداوار کے چیلنج سے بھی حکمت عملی سے نمٹتا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ سندھ میں زرعی طریقوں کو کاشتکاری کے فرسودہ اور روایتی طریقوں کی وجہ سے روکا گیا ہے۔ یہ طرز عمل ایک طویل عرصے سے استعمال میں ہیں اور زراعت کے میدان میں جدید ترقی کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں فصل کی پیداوار کم ہوئی ہے اور کاشتکاری کے عمل میں کارکردگی میں کمی آئی ہے۔ مزید برآںجدید کاشتکاری کے آلات اور ٹیکنالوجی تک رسائی کی کمی نے بھی سندھ میں کسانوں کو درپیش چیلنجوں میں حصہ ڈالا ہے۔ اس لیے جدید کاشتکاری کی تکنیکوں پر زور پائیدار زراعت کے عالمی رجحانات کے مطابق ہے۔ یہ ماحولیاتی اثرات کو کم سے کم کرتے ہوئے زیادہ پیداوار کا وعدہ کرے گا۔ جدید ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھانا بہت سے فوائد پیش کرتا ہے جیسے کہ زرعی پیداوار میں اضافہ، پانی، کھادوں اور کیڑے مار ادویات پر انحصار میں کمی، خوراک کی قیمتوں کو مستحکم کرنے میں معاون ہے۔ اس اقدام میں زرعی ترقی کے لیے ایک ماڈل کے طور پر کام کرنے کی صلاحیت ہے جو علاقائی اور قومی دونوں طرح کی خوشحالی میں معاون ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

عالمی برادری کو تقسیم کے مسائل سے مل کر نمٹن...

بیجنگ(شِنہوا)چین نے کہا کہ عالمی برادری کو موجودہ بحران سے مل کر نمٹنے ، ایک دوسرے کی مدد کرنے اور بہتر مستقبل کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے 2 جنوری کو ایک انٹرویو میں متنبہ کیا تھا قومی سلامتی کی بڑھتی پابندیوں سے جغرافیائی سیاسی بنیادوں پر عالمی معشیت کو نقصان پہنچ سکتا ہے اوریہ تقسیم دنیا کے ممالک کو امریکی اور چینی قیادت میں الگ الگ بلاکس کی  جانب مائل کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خدشہ ظاہر کیا اس سے عالمی جی ڈی پی میں 7 فیصد کمی ہوسکتی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے  روز مرہ پریس بریفنگ میں ان رپورٹس کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ صرف ایک سیارہ ہے جسے ہم اپنا گھر کہتے ہیں  جہاں انسانیت کا ایک مشترکہ مستقبل ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو یکجہتی کی سب سے زیادہ ضرورت ہے جبکہ  تقسیم سے سب سے زیادہ گریز کرنا چاہیئے۔

وانگ نے کہا کہ تجارتی  و ٹیکنالوجی کی جنگ یا ڈی کپلنگ ، صنعتی اور سپلائی چینز کو منقطع کرنا اور ڈی رسکنگ کا عمل، یہ سب عوامل بنیادی طور پر تجارتی امور کو سیاسی رنگ دینے ، مخصوص ملک کی بالادستی برقرار رکھنے، ابھرتی منڈیوں اور ترقی پذیر ممالک کی ترقیاتی کوششوں میں رکاوٹ پپدا کرنے اور 7 ارب افراد کو بہتر زندگی کے حق سے محروم کرنے کے لئے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کے لئے بنائے گئے ہیں۔

وانگ نے کہا کہ نہ تو یہ اچھا اور نہ ہی پائیدار   ہے جبکہ یہ آخرکار عالمی برادری کے مجموعی مفاد کو نقصان پہنچائے گا اور کوئی بھی ملک اس سے محفوظ نہیں رہے گا۔

ترجمان نے کہا کہ دنیا تنہائی اور انفرادیت کی سمت نہیں جائے گی اور اسے جان بوجھ کر تقسیم بھی نہیں کیا جاسکتا۔

کوئی بھی ایسی حکمت عملی، بلاک محاذ آرائی کی ذہنیت اور بالادستی کی متکبرانہ  سوچ ناکامی سے دوچار ہوگی۔

وانگ نے کہا کہ چین عالمی سطح پر فائدہ مند اور جامع اقتصادی عالمگیریت کی حمایت، عالمگیریت کے خاتمے اور سلامتی کے تصورات کی حد سے تجاوز کو سختی سے مسترد کرنے ، ہر قسم کی یکطرفہ اور تحفظ پسندی کی مخالفت کرنے، تمام اقوام کے درمیان حقوق، مواقع اور قواعد کی برابری کو برقرار رکھنے، تمام ممالک کے مساوی ترقی کے حق کا تحفظ کرنے اور مشترکہ ترقی وخوشحالی میں پیشرفت کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ ملکر کام کرنے کا خواہشمند ہے۔

 
۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

شی جن پھنگ کی ثقافت سے متعلق فکر کا مطالعہ ا...

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی)  کے ایک سینئر عہدیدار کائی چھی  نے چینی صدر شی جن پھنگ کی ثقافت کے بارے میں  فکر و تدبر کا تفصیلی مطالعہ کرنے اور اسے مکمل طور پر نافذ کرنے پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن  اورکمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی سیکریٹریٹ کے رکن کائی چھی  نے یہ بات ایک اجلاس کے دوران کہی جس میں ملک کے محکمہ تشہیر کےافسران نے شرکت کی۔

کائی نے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ پارٹی ارکان کو تیار کرنے اور لوگوں کو پارٹی کے نئے نظریات سے آگاہی دینے کے اہم ترین سیاسی مقصد پر توجہ مرکوز کریں۔

انہوں نے کہا کہ چین کو ایک مضبوط ملک بنانے اور تمام محاذوں پر چینی قوم کی تجدید کے لئے ٹھوس نظریاتی ضمانتیں، طاقتور ترغیب اور سازگار ثقافتی حالات فراہم کرنےکے بارے میں کوششیں ہونی چاہیئں۔

انہوں نے کہا کہ ثقافت  سے متعلق شی جن پھنگ کی  فکر  پر مبنی رہنمائی پر عمل کرنا، نئے حالات اور مقاصد کی درست سمجھ بوجھ حاصل کرنا اور رابطے کی سرگرمیوں میں نئی راہیں کھولنا ضروری ہے۔

کائی نے پارٹی کے نظریاتی مطالعاتی پروگرام کی کامیابیاں مستحکم کرنے اور ان کی تعمیرکی اہمیت پر زور دیتے کہا ہے کہ مرکزی دھارے کی رائے عامہ میں نئی رفتار پیدا کرنے کے لئے اعتماد بڑھانے اور اتفاق رائے پیدا کرنے پر توجہ دی جائے۔

انہوں نے چین کی بنیادی سوشلسٹ اقدارکو وسیع پیمانے پر لاگو کرنے، ملک میں بہترین ثقافتی کام کی تخلیق میں اضافے، ثقافتی ورثے کے تحفظ  کے فروغ اور مختلف تہذیبوں کے درمیان تبادلوں اور سیکھنے کے عمل کو وسعت دینے کی کوششوں پر بھی زور دیا۔

 
۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چینی وزیراعظم کا 2024 کی معاشی سرگرمیوں کے ب...

ووہان (شِنہوا) چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے وسطی صوبے ہوبے کے معائنے کے دوران نئی پیداواری قوتوں کے فروغ ، اعلی معیار کی ترقی میں پیشرفت اور رواں سال کی معاشی سرگرمیوں کے بہتر آغاز کے لئے مزید کوششوں پر زور دیاہے۔

وزیراعظم لی چھیانگ نے اپنے دورے میں دریائے یانگسی اقتصادی پٹی میں اعلیٰ معیار کی ترقی اور مرکزی اقتصادی ورک کانفرنس میں منظور کردہ انتظامات پر عمل درآمد پر بھی زور دیا۔

لی نے ین چھانگ شہر کے دورے میں گی ژوبا ڈیم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دریائے یانگسی کے تحفظ ، تھری گورجز آبی گزرگاہ اور ایک نئی نہر کی منصوبہ بندی کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

انہوں نے کہا کہ دریائے یانگسی میں جہاز رانی، تحفظ آب ، ماحولیات اور ثقافتی سیاحت کے فوائد اجاگر کرنے کے لئے مزید کام کرنا چاہئے۔

لی نے مقامی کاروباری اداروں پر زور دیا کہ وہ تکنیکی اختراع میں پیشرفت کرکے صنعتی اور ویلیو چینز کو مسلسل فروغ دیں۔

چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے ووہان شہر کے دورے میں فلیش میموری چپ اور لیزر صنعتوں کی ترقی کا معائنہ کیا اور مزید تکنیکی کامیابیوں کو پیداواری صلاحیت میں تبدیل کرنےکے بارے میں اہداف پرمشتمل مزید پالیسی تعاون کا عہد دہرایا۔

لی نے ایک قومی نقشہ ساز اور ریموٹ سینسنگ لیب کے دورے میں محققین کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ بنیادی ٹیکنالوجیز میں زیادہ کامیابیاں حاصل کریں اور چین کی تکنیکی خود انحصاری میں مزید ہاتھ بٹائیں۔

چینی وزیراعظم نے ای ژو شہر کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں اس نے اس بات کی نشاندہی کی کہ ای ژو ہوا ہو ہوائی اڈے میں بین الاقوامی ہوائی مال برداری مرکز کی حیثیت سے ترقی کے ساز گار حالات اور فوائد موجود ہیں جبکہ انہوں نے ہوائی اڈے پر دریائے یانگسی اقتصادی پٹی کے بہتر استعمال اور ملک کے نئے ترقیاتی  طرز عمل پر تعمیر پر بھی زور دیا ۔

چینی وزیراعظم نے ہوبے حکام پر زور دیا کہ وہ فعال اور ٹھوس اقدامات کریں اور اعلیٰ معیار کی ترقی میں نئی کامیابیوں کے ساتھ قومی ترقی میں نیا حصہ ڈالیں۔

 
۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

مشرق وسطی آگ سے کھیل رہا ہے،اشتعال انگیزی رو...

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے مطالبہ کیا ہے کہ حماس کی رہنما صالح العاروری کی ہلاکت کے بعد خطے میں مزید اشتعال انگیزی سے پرہیز کیا جائے،سیکریٹری جنرل کی نائب ترجمان فلورینسیا سوتو نینو نے اپنی یومیہ پریس کانفرنس کے دوران بیروت میں ہوئے حملے میں صالح العاروری کی ہلاکت کے بارے میں کہا کہ صورتحال کافی تشویش ناک ہے جس سے علاقے میں مزید کشیدگی پیدا ہونے کا خطرہ ہے ،سوتو نینو بے بتایا کہ فی الوقت اسواقعے سے متعلق تفصیلات واضح نہہیں ہیں البتہ گوٹیرس نے مطالبہ کیا ہے کہ خطے میں اعتدال پسندی سے کام لیا جائے،نائب ترجمان نے بتایا کہ غزہ کی 19ملین کی آبادی کے لیے گزشتہ سال کافی کٹھن سال رہا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ سیکریٹری جنرل دو ریاستی حل کے لیے اپنی حمایت جاری رکھیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

اسرائیل کے خلاف مقدمے کی پہلی پیشی 11جنوری ک...

اسرائیل کے خلاف مقدمے کی پہلی پیشی 11جنوری کو ہو گی،جنوبی افریقہ کی طرف سے، بین الاقوامی عدالتی دیوان میں اسرائیل کے خلاف، دائرہ کروائے گئے "مقدمہ نسل کشی" کی پہلی پیشی 11سے 12جنوری کو ہو رہی ہے،جنوبی افریقہ کی وزارت برائے بین الاقوامی تعلقات و تعاون کے ترجمان کلائسن مونیلا نے سوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ دعوے کی پہلی پیشی 11تا 12جنوری کو ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں ہو گی۔ پیشی کے لئے وکلا کی تیاریاں جاری ہیں،واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے 29دسمبر کو، 7اکتوبر سے غزہ کے خلاف سرزد کردہ عملی کاروائیوں اور نسل کشی سدباب اور ارتکابِ نسل کشی کی سزا سے متعلق اقوام متحدہ کے 1948میں طے کردہ سمجھوتے کی خلاف ورزی کی وجہ سے ، اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی دیوانِ عدالت میں مقدمہ دائر کروایا اور اسرائیل کے لئے احتیاطی تدبیر فیصلہ جاری کئے جانے کا مطالبہ کیا تھا،دعوے کی درخواست میں کہا گیا تھا کہ "اسرائیل کی کاروائیاں اور خلاف ورزیاں نسل کشی کی حیثیت رکھتی ہیں کیونکہ ان کاروائیوں اور خلاف ورزیوں کا ارتکاب خاص طور پر نسل کشی کی نیت سے کیا گیا ہے۔ اسرائیلی کاروائیوں کا مقصد غزہ کے فلسطینیوں کو ختم کرنا ہے،نسل کشی سمجھوتے کی 9ویں شق کی رو سے کسی ملک کے سمجھوتے کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں سمجھوتے کا حامی کوئی بھی ملک اس کے خلاف بین الاقوامی دیوانِ عدالت میں مقدمہ دائر کروا سکتا ہے۔ فوری توجہ طلب حالات میں بین الاقوامی دیوانِ عدالت احتیاطی تدبیر کا فیصلہ سنا کر مذکورہ خلاف ورزیوں کو، دعوی ختم ہونے تک ، روکنے کا حکم دے سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

فلسطینی عوام کو 75سال سے نسل کشی کا نشانہ بن...

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے فلسطینی عوام کو 75سال سے زیادہ عرصے سے "نسل کشی" کا نشانہ بنائے جانے کی وضاحت کرتے ہوئے ان واقعات موازنہ ہولوکاسٹ سے کیا ہے،میکسیکو کے اخبار لا جورنادا کو ایک بیان دیتے ہوئے نکولس مادورو نے فلسطین المیہ کے سامنے "خاموش" رہنے پر عالمی برادری کو تنقید کا نشانہ بنایا،ہولوکاسٹ کی یاد دہانی کراتے ہوئے مادورو نے کہا، "جہاں تک فلسطین کے تنازع کا تعلق ہے، اس میں اب کوئی شک نہیں ہے۔ یہ ایک گروپ کی نسل کشی ہے۔ ہٹلر اور نازی دور میں یہودیوں کا سامنا کرنے والے ہولوکاسٹ کا اس بار فلسطینی عوام سامنا کررہی ہے، مادورو نے کہا کہ نسل کشی کا سب سے برا پہلو جرم میں حصہ داری اور خاموشی ہے۔ یورپی اشرافیہ اس سازش کے خاموش گواہ ہیں۔ امریکی اشرافیہ کے بنائے ہوئے بم بے گناہ فلسطینی شہریوں کو ختم کر رہے ہیں،نکولس مادورو نے بین الاقوامی عدالتوں کو کاروائی کرنے کی ضرورت کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں مظالم دنیا کی آنکھوں کے سامنے ہو رہے ہیں، وینزویلا کے صدر نے فلسطینی دعوے کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم فلسطین میں لڑکوں اور لڑکیوں کے مصائب سے آگاہ ہیں،فلسطینی عوام کی جدوجہد اور مزاحمت بھی ہمارے لوگوں کی جدوجہد اور مزاحمت ہے،دیکھتے ہیں اس کے کیا نتائج سامنے آئیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

حماس کے اہلکار ڈرون کے ذریعے اسرائیلی فوج کی...

انسٹی ٹیوٹ فار اسٹیڈی آف وار، دی کریٹیکل تھریٹس پروجیکٹ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے اہلکار ڈرون کے ذریعے اسرائیلی فوج کی نگرانی کر رہے ہیں،رپورٹ کے مطابق فلسطینی گروپوں نے الشاطی پناہ گزین کیمپ کے قریب اسرائیلی فوجیوں پر ایک بڑا حملہ کیا، فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی ڈرون مار گرانے کا دعوی بھی کیا،انسٹی ٹیوٹ فار اسٹیڈی آف وار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں نے شیخ عجلین محلے میں اسرائیلی آرمی پر ٹینک شکن راکٹ فائر کیے،رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان خان یونس کے ارد گرد بھی شدید زمینی لڑائی جاری ہے،اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ میں زمینی آپریشن کے آغاز سے اب تک 175صیہونی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ حماس رہنمائوں کا کہنا ہے کہ مکمل جنگ بندی تک اسرائیل سے قیدیوں کی رہائی پر کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

غزہ میں غذائی بحران سنگین، فاقہ کشی پر مجبور...

غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کے باعث پیدا ہونے والی غذائی قلت نے شیر خوار بچوں کی زندگی بھی مشکل بنادی جہاں فاقہ کشی پر مجبور مائیں بچوں کو دودھ پلانے قابل بھی نہ رہیں،عرب میڈیا کے مطابق بین الاقوامی این جی او ایکشن ایڈ فلسطین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے غزہ میں وحشیانہ حملوں اور پابندیوں سے پیدا ہونے والی غذائی قلت سنگین صورتحال اختیار کرچکی ہے جس وجہ سے فاقہ کشی پر مجبور خواتین اپنے شیر خوار بچوں کو دودھ پلانے کے قابل بھی نہیں رہی ہیں،بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہمارے پاس غزہ اور وہاں کے لوگوں کی انتہائی خطرناک صورتحال بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں، وہاں موجود تمام آبادی اس وقت بھوک کا شکار ہے جب کہ حاملہ خواتین اور بچوں کو دودھ پلانے والی مائیں اور ان کے شیر خوار بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہوچکے ہیں، وہاں سے ملنے والی داستانیں انتہائی دردناک ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے جنگ میں گھرے غزہ میں انسانی امداد کو مکمل طور پر بند کررکھا ہے جس سے ملبے کا ڈھیر بنے علاقے میں مسلسل مسائل بڑھ رہے ہیں،اس حوالے سے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں امداد کی کمی اور اس کی سپلائی کی کئی وجوہات ہیں جن میں مسلسل اسرائیلی بمباری سب سے بڑی وجہ ہے، امدادی قافلوں پر بھی حملے کیے جارہے ہیں، فلسطینی سرزمین پر داخلے کے لیے امدادی ٹرکوں کو پہلے انسپیکشن کی ایک طویل لائن سے گزرنا پڑتا ہے، اسرائیلی فوج کی جانب سے ریجیکٹڈ مصنوعات کی فہرستیں بڑھتی جارہی ہیں،دوسری جانب امریکا سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے گروپ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فلسطینیوں کو مٹانے کے لیے فاقہ کشی کو بطور ہتھیار استعمال کررہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کا حماس رہنما...

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے حماس رہنما کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو صالح العاروری کے قتل کی سزا ضرور دی جائے گی،جنرل سلیمانی کی شہادت کی چوتھی برسی پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل لبنان کے خلاف جنگ چھیڑتا ہے تو ہماری محدود جنگ کا دائرہ ختم ہو جائے گا، ہماری لڑائی کی نہ کوئی حد ہوگی نہ ہی کوئی اصول ہوگا،انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ سے اسرائیل کی طاقت کا بھرم ٹوٹا ہے اور اسرائیل کے وجود کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے،حسن نصر اللہ نے ایران میں جنرل سلیمانی کی شہادت کی چوتھی برسی پر قبرستان میں ہونے والے دھماکوں کی بھی مذمت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

کرمان دھماکے،ایران کا ذمہ داروں کو سخت جواب...

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانی شہر کرمان میں دھماکوں کے ذمہ داروں کو سخت جواب دینے کا اعلان کر دیا، صدر ابراہیم رئیسی نے اپنا دورہ ترکیہ بھی منسوخ کر دیا ہے،ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دشمنوں نے ایک بار پھر تباہی پھیلائی اور بڑی تعداد میں لوگوں کو شہید کیا، اس تباہی کا انشااللہ سخت جواب دیا جائے گا، انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی،ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کرمان میں دھماکوں کے بعد ایک مذمتی بیان جاری کیا جس میں ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ بزدلانہ فعل کے مرتکب افراد کی جلد شناخت کر کے ان کو سخت سزا دی جائے گی، ہمارے دشمنوں کو جان لینا چاہیے کہ اس طرح کے اقدامات ایرانی قوم کے پختہ عزم کو کبھی متاثر نہیں کر سکتے،دوسری جانب اقوام متحدہ کیسیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کیلئے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ملوث افراد کیخلاف ایکشن کا مطالبہ کیا، اس کے علاوہ روس کے صدر پیوٹن اور یورپی یونین نے بھی ایران میں دہشت گردی کے اقدام میں شہریوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کے احتساب کا مطالبہ کیا ہے،واضح رہے کہ بدھ کے روز ایران کے شہر کرمان میں سابق جنرل قاسم سلیمانی کے مقبرے کے قریب 2دھماکوں میں کم از کم 103افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے، دھماکا خیز مواد سے بھرے دو بیگ قبرستان کے داخلی دروازے پر رکھے گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

اسرائیلی ڈرون حملے میں شہید حماس رہنمائوں کی...

اسرائیل کے ڈرون حملے میں شہید ہونے والے القسام بریگیڈز کے شیخ صالح العاروری سمیت 3رہنمائوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،عرب میڈیا کے مطابق بدھ کے روز اسرائیلی ڈرون حملے سے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں شہید ہونے والے القسام بریگیڈز کے رہنمائوں شیخ صالح العاروری، عزام العقرا اور محمد الرئیس کو نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد سپردخاک کر دیا گیا، نماز جنازہ بیروت کی طارق الجدیدہ امام علی مسجد میں ادا کی گئی جس میں حماس اور القسام بریگیڈز کے مجاہدین سمیت ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

امریکا کا ایران کے شہر کرمان میں بم دھماکوں...

امریکا کی جانب سے ایران کے شہر کرمان میں بم دھماکوں اور لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے سے لا تعلقی کا اظہار کر دیا گیا ہے،امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے پریس بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اسرائیل سے مل کر حماس کو ختم کر دے گا، بحیرہ احمر میں اپنے عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر حکمت عملی بنائیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں نہیں پتہ ایران اور لبنان میں حملوں کا ذمہ دار کون ہے اور کون ان کا بینیفشری ہے، ایران میں بم دھماکوں اور لبنان میں ہونے والے ڈرون حملے کا امریکا اور اسرائیل ذمہ دار نہیں، ہمارا ان حملوں سے کوئی لینا دینا نہیں،دوسری جانب امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں ہونے والے بم حملوں میں امریکا اور اسرائیل ملوث نہیں، لبنان پر حملے سے متعلق اسرائیل نے ہمیں آگاہ نہیں کیا،انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی میں جنگ کسی کے مفاد میں نہیں، امر یکا اور اسرائیل کو ایران پر حملوں کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا، بیروت حملہ جس میں صالح العاروری جاں بحق ہوئے امریکا کو اس کی اطلاع نہیں تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

لبنان،ایک اوراسرائیلی حملہ ، حزب اللہ کے سین...

جنوبی لبنان کے علاقے نقورا میں عمارت پر اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے سینئر اہلکار حسین یزبیک سمیت 4افراد شہید ہوگئے،عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ جنگ سے نہیں ڈرتے لیکن بڑے پیمانے پر کشیدگی سے باز رہیں گے،حزب اللہ نے گزشتہ روز ایک بیان میں جنوبی لبنان میں رہ نما حسین یزبک سمیت اپنے چار ارکان کی شہادت کا اعلان کیا،انہوں نے بتایا کہ دیگر تین مرنے والوں میں ابراہیم عفیف، ہادی علی رضا اور حسین علی محمد غزالہ شامل ہیں،یہ واقعہ لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصراللہ کی تقریر کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر اسرائیل لبنان کے خلاف جنگ چھیڑنے کا سوچتا ہے، تو ہماری لڑائی سرحدوں اور ضوابط سے ماورا ہو گی ،انہوں نے کہا کہ حماس کے پولٹ بیورو کے نائب سربراہ صالح العاروری کا قتل ایک بڑا اور خطرناک جرم ہے جسے برداشت نہیں کیا جا سکتا، دشمن اس کی سزا سے نہیں بچ سکے گا، لبنانی حزب اللہ گروپ کا ایک مقامی اہلکار اور ایران کے اتحادی گروپ کے تین دیگر ارکان بدھ کو دیر گئے جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ،اس کے بعد بدھ کے روز جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد9ہوگئی ہے اور یہ سب حزب اللہ کے ارکان بتائے جاتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

الیکشن کمیشن نے نوٹس فہمیدہ مرزا کو کیا، جوا...

پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے نوٹس فہمیدہ مرزا کو کیا اور جواب اسٹیٹ بینک نے دیا۔ بلاول ہاس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے کاغذات مسترد ہوئے، جب بھی کوئی امیدوار کاغذات جمع کراتا ہے تو آر او تمام اداروں کو بھیجتا ہے، تمام ادارے ریٹرننگ افسر کو تفصیلات بھیج دیتے ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ فہمیدہ مرزا نے کاغذات میں کہیں بھی اپنے قرضوں کا ذکر نہیں کیا، انہوں نے کاغذات میں قرضوں کا ذکر نہ کر کے حقائق چھپائے ہیں، مرزا شوگر ملز نے جو قرضہ لیا اس کی ادائیگی نہیں کر سکے، ادائیگی نہ کرنے پر بینک ان کے خلاف عدالت چلا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 35 کروڑ روپے سے زیادہ کا بدین شوگر مل کا قرضہ واپس کرنا ہے، اسٹیٹ بینک مرزا فیملی کی ریسکیو کے لیے آتا ہے، اس کا اس معاملے سے تعلق نہیں، یکم جنوری کو چھٹی والے دن اسٹیٹ بینک الیکشن کمیشن کو خط لکھتا ہے، اسٹیٹ بینک کہتا ہے کہ قرض کمپنی پر ہے، فہمیدہ مرزا پر نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ سوال ہے کہ کیا اسٹیٹ بینک کا یہ کام ہے کہ وہ کسی کی سہولت کاری کرے، کوئی بھی بات چھپائی جائے تو کاغذات مسترد ہو جاتے ہیں، فہمیدہ مرزا نے قرضے کی معلومات چھپائیں، جس بینک کا قرضہ ہے اس میں ضمانتی فہمیدہ مرزا ہیں، اسٹیٹ بینک کے گورنر مرزا فیملی کی سہولت کے لیے چھٹی والے دن خط لکھتے ہیں۔ سعید غنی نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک کیسے کہہ سکتا ہے کہ فہمیدہ مرزا ذمے دار نہیں، اسٹیٹ بینک کا کردار قابل مذمت ہے، 29 نومبر 2023 کو جو ڈگری ہوئی مرزا فیملی نے کوئی اپیل فائل نہیں کی، اسٹیٹ بینک آج بھی کوشش کر رہا ہے کہ بینک اور مرزا فیملی کے درمیان سمجھوتا کرا دے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کوشش کر رہا ہے کہ کسی طرح مرزا فیملی کے کاغذات بحال ہوجائیں، اسٹیٹ بینک پھر تمام قرضہ لینے والوں کے لیے یہ قانون لاگو کرے کہ قرضے کا ضمانتی آزاد ہے، یہ ایک سیدھا کیس ہے لیکن اسٹیٹ بینک کا کردار مشکوک ہے، یہ طریقہ کار قابل مذمت ہے، الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ اسٹیٹ بینک کے خلاف ایکشن لے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

راجہ بشارت کے کاغذاتِ نامزدگی منظور

الیکشن ایپلٹ ٹریبونل راولپنڈی نے این اے 55 سے سابق وزیرِ قانون پنجاب راجہ بشارت کے کاغذات منظور کر لیے۔ ٹریبونل نے راجہ بشارت کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل پر سماعت کی۔ الیکشن ایپلٹ ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کی جانب سے راجہ بشارت کے کاغذاتِ نامزدگی پر عائد کیے گئے اعتراضات مسترد کر دیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

بانی پی ٹی آئی، بشری بی بی غیر شرعی نکاح کیس...

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی گزشتہ سماعت کا حکم نامہ جاری کر دیا۔ سول جج قدرت اللہ نے فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ عدالت نے حکم نامے میں سپرنٹنڈنٹ جیل کو صحافیوں کی کمرہ عدالت میں موجودگی یقینی بنانے کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مقدمے سے متعلق تمام دستاویزی کاپیاں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو فراہم کی جاتی ہیں، بانی پی ٹی آئی، بشری بی بی پر فرد جرم 10 جنوری کو عائد کی جائے گی۔ عدالت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا نے پبلک اور صحافیوں کی وافر تعداد کو عدالت تک رسائی کی استدعا کی۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ سیکیورٹی اور کمرہ عدالت کی گنجائش کے مطابق صحافیوں کی تعداد کا تعین کرنا سپرنٹنڈنٹ جیل کا اختیار ہو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

پنجاب حکومت کا اسپتالوں کیلئے جدید آلات، بیڈ...

نگراں وزیرِ اعلی پنجاب محسن نقوی نے اپ گریڈ کیے گئے اسپتالوں کے لیے جدید آلات، بیڈز اور فرنیچر کی خریداری کی منظوری دے دی۔ محسن نقوی کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے اپ گریڈ اسپتالوں میں جدید وہیل چیئرز مہیا کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ویٹنگ ایریا کے لیے نئے بینچ اور ڈاکٹرز روم میں نیا فرنیچر فراہم کیا جائے گا، اسپتالوں میں ایکسرے ایل ای ڈی اور بے بی کاٹ بھی مہیا کی جائیں گی۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں مریضوں کے بیڈز کے لیے تھری کلربیڈ شیٹ سسٹم لایا جائے گا، وارڈز میں ادویات اور انسٹرومنٹ اسٹوریج کیبنٹ مہیا کی جائیں گی۔ وزیرِ اعلی پنجاب نے اپ گریڈڈ اسپتالوں کے لیے خریداری کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

اگرالیکشن کمیشن تاحیات نااہل کرسکتا ہے تواخت...

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی نے سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی سے متعلق سوال پر ریمارکس دیے کہ اگر الیکشن کمیشن تاحیات نااہل کر سکتا ہے تو اختیار سپریم کورٹ کے پاس بھی ہو گا۔ سیاستدانوں کی نااہلی سے متعلق الیکشن ایکٹ چلے گا یا سپریم کورٹ کا فیصلہ؟ آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح کے کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی ۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بینچ 62 ون ایف کے تحت سیاستدانوں کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔ جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحیی آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی لارجر بینچ کا حصہ ہیں۔ درخواست گزار فیاض احمد غوری اور سجادالحسن کے وکیل خرم رضا نے عدالتی دائرہ اختیار پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ یہ کیس کس دائرہ اختیار پر سن رہی ہے؟ کیا آرٹیکل187 کے تحت اپیلیں ایک ساتھ سماعت کیلئے مقررکی گئیں۔ چیف جسٹس پاکستان نے وکیل خرم رضا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی درخواست تک محدود رہیں، جس پر خرم رضا کا کہنا تھا عدالت مقدمے کی کارروائی 184/3 میں چلا رہی ہے یا 187 کے تحت؟ آرٹیکل 62 میں کورٹ آف لا کی تعریف نہیں بتائی گئی۔ وکیل خرم رضا نے کہا کہ آرٹیکل 62 ون ایف کی ڈکلیئریشن دینے کا اختیار الیکشن ٹربیونل کا ہے، آرٹیکل 62 ون ایف میں کورٹ آف لا درج ہے سپریم کورٹ نہیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا بہتر ہوگا ہمیں الیکشن ٹربیونل کے اختیارات کی طرف نہ لیکر جائیں، آرٹیکل 62 ون ایف کورٹ آف لا کی بات کرتا ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا آرٹیکل 99 ہائیکورٹ کو آرٹیکل 184/3 سپریم کورٹ کو ایک اختیار دیتا ہے، سوال یہ ہے کیا آرٹیکل 62 ون ایف سپریم کورٹ کو کوئی اختیار دیتا ہے؟ درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف کیس سپریم کورٹ اپیل کے دائرہ اختیارمیں سنتی ہے، جس پر جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا درست، لیکن کیا 62 ون ایف ٹربیونل کو بھی تاحیات نااہلی کا اختیار دیتا ہے؟ یا تاحیات نااہلی کا یہ اختیار سیدھا سپریم کورٹ کے پاس ہے؟ چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا آئینی عدالت اور سول کورٹ میں فرق کو نظر انداز نہیں کر سکتے، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ آئینی عدالتیں ہیں جہاں آئینی درخواستیں دائرہوتی ہیں، الیکشن کمیشن قانون کے تحت اختیارات استعمال کرتا ہے، اگرالیکشن کمیشن تاحیات نااہل کرسکتا ہے تواختیار سپریم کورٹ کے پاس بھی ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر، صبا قمر بھی ایکسائز کے شک...

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف کارروائیاں جاری ۔ ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز کیخلاف کارروائی کے دوران اداکارہ صبا قمر بھی محکمہ ایکسائز کے شکنجے میں آگئیں، اداکارہ کے زیر استعمال گاڑی 5 سال کی ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر نکلی۔ محکمہ ایکسائز کی ٹیم نے نواز شریف انٹر چینج پر صبا قمر کی گاڑی کو چیک کیا تو اداکارہ کی گاڑی ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر نکلی تاہم صبا نے موقع پر ٹوکن ٹیکس جمع کروا دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

پاکستان کی چین کو تانبے کی برآمدات ایک ارب ڈ...

حالیہ برسوں میں پاکستان سے تانبے اور اس کی اشیا کی برآمدات میں2023 کے پہلے گیارہ ماہ میں 9 فیصد اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد پاکستان کی چین کو تانبے کی برآمدات ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان کی وزارت تجارت کے ذرائع نے چائنا اکنامک نیٹ سے کیا ۔ بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے کمرشل قونصلر غلام قادر نے سی ای این کو بتایا کہ پاکستانی حکومت چین کو تانبے اور اس سے منسلک مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دینے کی خواہاں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حال ہی میں پاکستان کی چین کو تانبے کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے اور انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ریفائنڈ تانبے کی مصنوعات کے نتیجے میں ان برآمدات کی قدر میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری خاص طور پر بڑی چینی کمپنیوں سے سرمایہ کاری کا خواہاں ہے تاکہ عالمی مارکیٹ کے لیے مزید قیمتی مصنوعات تیار کی جا سکیں۔ چینی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے نہ صرف ملکی معیشت کو فروغ ملے گا بلکہ جدید ٹیکنالوجیز اور مہارت کے دروازے بھی کھلیں گے۔ اس سے پاکستان اپنی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کو بڑھانے اور اعلی معیار کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات تیار کرنے کے قابل ہو سکے گا جو بین الاقوامی معیار پر پورا اتر سکیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ میٹالرجیکل کارپوریشن آف چائنا(ایم سی سی) جو چینی تانبے کے شعبے میں اہم شراکت داروں میں سے ایک ہے، پاکستان میں فعال ہے اور 1995 میں سینڈک تانبے کی کانوں کے قیام کے لئے اہم تھا۔ ڈی ای اے گروپ کے چیئرمین پاکستانی تانبے کے برآمد کنندہ اویس میر نے سی ای این کو بتایا کہ اس کی وجہ چینی کمپنیوں کی جانب سے مقامی پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری اور کوویڈ 19 کے بعد چین میں تانبے کی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی طلب ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں