• Columbus, United States
  • |
  • ٢١ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | چین

چین-منگولیا زمینی بندرگاہ کے ذریعے سامان کی...

ہوہوٹ (شِنہوا) چین-منگولیا کی سرحد پر سب سے بڑی ایرنہوٹ کی زمینی بندرگاہ  کے ذریعے  گزشتہ سال  درآمدی اور برآمدی مال برداری کا حجم ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا۔

مقامی کامرس بیورو کے مطابق  چین کے شمالی اندرونی منگولیا خود مختار علاقے کی بندرگاہ سے گزرنے والے  تجارتی سامان  کا حجم 2023 میں 1 کروڑ 90 لاکھ  ٹن سے زیادہ تھا جوگزشتہ سال کی نسبت 34.1 فیصد زیادہ ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایرنہوٹ پورٹ نے 2023 میں اندرون و بیرون ِ ملک جانے والے مسافروں کے ساتھ ساتھ نقل و حمل کی گاڑیوں میں بھی دوہرے ہندسے کی نمو حاصل کی۔

ایرن ہاٹ پورٹ نے اپنے طریقہ کار کو آسان  اور درآمد اور برآمد شدہ دونوں سامان کے لیے کسٹم کلیئرنس کی کارکردگی کو بہتر بنایا ہے۔ اس نے ایک سمارٹ پورٹ کی آزمائشی تعمیر کو بھی فعال طور پر فروغ دینے سمیت ریلوے پورٹ کے معائنے کی صلاحیت کو بہتر بنایا ہے اورزمینی پورٹ کے معائنہ کے بنیادی ڈھانچے کی اپ گریڈنگ اور تزئین و آرائش کو فروغ دیا ہے۔

 
۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین میں بنے پہلے بڑے کروز بحری جہاز کے تجا...

شنگھائی (شِنہوا)چین کے پہلے مقامی طور پر  بنائے گئے بڑے کروز بحری جہاز اڈورا میجک سٹی نے اپنے پہلے تجارتی سفر کا آغازکر دیا ہو جو پیر کو شنگھائی کی ایک بندرگاہ سے روانہ ہوا۔

 ایڈورا میجک سٹی کی لمبائی 323.6 میٹر ہے، اس کا مجموعی وزن 1 لاکھ 35 ہزار 500  ٹن ہے اور اس میں کل 2 ہزار 125 مہمان خانوں میں  5 ہزار 246 مسافروں کی گنجائش ہے۔

اس کروز بحری جہاز کی 16 منزلیں ہیں  جو کل 40 ہزار مربع میٹر رہائشی و تفریحی رقبے پر مشتمل ہے۔

 
۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین۔ روس تعلقات کو مستحکم کرنا و فروغ دینا د...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ گزشتہ تین چوتھائی صدی میں چین۔ روس تعلقات میں پیشرفت یہ ظاہر کرتی ہے کہ مستقل اچھے ہمسایہ دوستی، جامع اسٹریٹجک ہم آہنگی اور باہمی فائدہ مند تعاون پر مشتمل دوطرفہ تعلقات کو مسلسل مستحکم کرنا اور انہیں فروغ دینا دونوں ممالک اور عوام کے بنیادی مفادات کو پورا کرنے سمیت بین الاقوامی برادری کی توقعات پر پورا اترتا اور وقت کے رجحان سے مطابقت رکھتا ہے۔

یہ بات چینی صدر شی جن پھنگ نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن کے ساتھ سال نو کی مبارکباد کے پیغامات کے تبادلے میں کہی ۔

صدرشی نے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے روسی صدر پوتن اور روسی عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ ایک صدی میں نظر نہ آنے والی تبدیلیوں اور غیر مستحکم بین الاقوامی اور علاقائی حالات کے باوجود  چین ۔ روس تعلقات نے ہمیشہ مثبت اور مستحکم ترقی کو برقراررکھا ہے اور 2023 میں درست سمت میں تیزی سے پیشرفت کی۔

چینی صدر شی نے کہا کہ رواں سال ماسکو اور بیجنگ میں ہونے والی دو ملاقاتوں میں ان کے اور صدر پوتن کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ تشویش کے اہم عالمی اور علاقائی مسائل پر وسیع تر اتفاق رائے پایا گیا۔

اپنے پیغام میں روسی صدر پوتن نے چینی صدر شی کو سال نو کی مبارکباد دی اور دوستانہ چینی عوام کی خوشی اور اچھی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پوتن نے کہا کہ ان رواں سال دو ملاقاتیں ہوئیں جس سے ایک نئے دور میں روس ۔ چین جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں پیشرفت کو تقویت ملی۔

پوتن نے کہا کہ دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعاون میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ دو طرفہ تجارت مقررہ وقت سے قبل 200 ارب ڈالرکا ہدف عبور کرچکی ہے اور ایک نیا ریکارڈ قائم کررہی ہے۔

 
۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین۔ روس تعلقات کو مستحکم کرنا و فروغ دینا د...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ گزشتہ تین چوتھائی صدی میں چین۔ روس تعلقات میں پیشرفت یہ ظاہر کرتی ہے کہ مستقل اچھے ہمسایہ دوستی، جامع اسٹریٹجک ہم آہنگی اور باہمی فائدہ مند تعاون پر مشتمل دوطرفہ تعلقات کو مسلسل مستحکم کرنا اور انہیں فروغ دینا دونوں ممالک اور عوام کے بنیادی مفادات کو پورا کرنے سمیت بین الاقوامی برادری کی توقعات پر پورا اترتا اور وقت کے رجحان سے مطابقت رکھتا ہے۔

یہ بات چینی صدر شی جن پھنگ نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن کے ساتھ سال نو کی مبارکباد کے پیغامات کے تبادلے میں کہی ۔

صدرشی نے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے روسی صدر پوتن اور روسی عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ ایک صدی میں نظر نہ آنے والی تبدیلیوں اور غیر مستحکم بین الاقوامی اور علاقائی حالات کے باوجود  چین ۔ روس تعلقات نے ہمیشہ مثبت اور مستحکم ترقی کو برقراررکھا ہے اور 2023 میں درست سمت میں تیزی سے پیشرفت کی۔

چینی صدر شی نے کہا کہ رواں سال ماسکو اور بیجنگ میں ہونے والی دو ملاقاتوں میں ان کے اور صدر پوتن کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ تشویش کے اہم عالمی اور علاقائی مسائل پر وسیع تر اتفاق رائے پایا گیا۔

اپنے پیغام میں روسی صدر پوتن نے چینی صدر شی کو سال نو کی مبارکباد دی اور دوستانہ چینی عوام کی خوشی اور اچھی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پوتن نے کہا کہ ان رواں سال دو ملاقاتیں ہوئیں جس سے ایک نئے دور میں روس ۔ چین جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں پیشرفت کو تقویت ملی۔

پوتن نے کہا کہ دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعاون میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ دو طرفہ تجارت مقررہ وقت سے قبل 200 ارب ڈالرکا ہدف عبور کرچکی ہے اور ایک نیا ریکارڈ قائم کررہی ہے۔

 
۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

شی جن پھنگ کی نئی سوئس صدر کو عہدہ سنبھالنے...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے وائولا ایمہرڈ کو سوئس کنفیڈریشن کی صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

پیر کو اپنے پیغام میں  شی نے کہا کہ چین اورسوئٹزرلینڈ کی جدید  سٹر ٹیجک شراکت داری نے ترقی کی مضبوط رفتار کو برقرار رکھا ہے اور  "مساوات، اختراع اور باہمی فائدے" کے تعاون پر مبنی جذبے کے تحت دونوں فریقوں نے مختلف شعبوں میں عملی تعاون میں نئی پیش رفت کو فروغ دیا ہے۔

صدر شی نے کہا کہ وہ چین-سوئٹزرلینڈ تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور سیاسی باہمی اعتماد کو وسعت دینے، باہمی فائدہ مند تعاون کو مضبوط بنانے اور دو طرفہ تعلقات کو نئی سطح پر لے جانے کے لیے وائولا ایمہرڈ کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔

 
۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

شی جن پھنگ کی نئی سوئس صدر کو عہدہ سنبھالنے...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے وائولا ایمہرڈ کو سوئس کنفیڈریشن کی صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

پیر کو اپنے پیغام میں  شی نے کہا کہ چین اورسوئٹزرلینڈ کی جدید  سٹر ٹیجک شراکت داری نے ترقی کی مضبوط رفتار کو برقرار رکھا ہے اور  "مساوات، اختراع اور باہمی فائدے" کے تعاون پر مبنی جذبے کے تحت دونوں فریقوں نے مختلف شعبوں میں عملی تعاون میں نئی پیش رفت کو فروغ دیا ہے۔

صدر شی نے کہا کہ وہ چین-سوئٹزرلینڈ تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور سیاسی باہمی اعتماد کو وسعت دینے، باہمی فائدہ مند تعاون کو مضبوط بنانے اور دو طرفہ تعلقات کو نئی سطح پر لے جانے کے لیے وائولا ایمہرڈ کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔

 
۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چینی ترقی کی کامیابی عالمی معیشت کیلئے بڑا م...

فرینکفرٹ (شِنہوا) معروف جرمن ماہر اقتصادیات نے کہا ہے کہ چینی ترقی کی کامیابی سے غیر ملکی اداروں کو فائدہ ہوا ہے اور اس کی وسیع منڈی یورپی اداروں کے لئے امید کی کرن ہے۔

شِںہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں فرینکفرٹ اسکول آف فنانس اینڈ مینجمنٹ میں معاشیات کے پروفیسر ہورسٹ لوئچل نے کہا کہ چینی ترقی کی کامیابی کے بارے میں کہا جاسکتا ہے کہ وہ گزشتہ 45 برس میں حیرت انگیز رہی ہے۔  یہ غیر ملکی اداروں کے لئے بھی بہت مفید تھی جنہوں نے بہت اچھا کاروبار کیا اور خاطرخواہ آمدن حاصل کی۔

لوئچل نے کہا کہ چین ایک مضبوط متوسط طبقے کا حامل ملک ہے جو اشیائے صرف اور دیگر مصنوعات پر خرچ کرنے کی سکت رکھتے ہیں چین نے غیرملکی اداروں کو زبردست مواقع پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کی "اختراعی طاقت " اتنی زبردست ہوچکی ہے کہ تقریباً ہر یورپی ادارے نے یہاں تحقیق و ترقی مراکز قائم کئے ہوئے ہیں تاکہ وہ فوائد سے محروم نہ ہوسکیں۔

انہوں نے کہاکہ اس اعتبار سے اصولی طور پر چینی منڈی کی توقعات یورپی ادارے کے لئے بہت امید افزا ہیں۔

گزشتہ 20 برس میں ڈیجیٹل معیشت چین کی اقتصادی ترقی کا اہم ذریعہ بن چکی ہے۔  لوئچل نے مشورہ دیا کہ یہ ضروری ہے کہ چین پلیٹ فارم معیشت سمیت ڈیجیٹل معیشت کا فروغ جاری رکھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ماحول دوست معیشت کی جانب منتقلی چینی معیشت میں ترقی کا ایک اور ذریعہ ثابت ہوسکتی ہے۔

جرمن ماہر معیشت نے کہا کہ چین میں ڈیجیٹل معیشت کی کامیابی نے تعاون کی مزید راہیں کھول دی ہیں کیونکہ جرمن اور دیگر یورپی ادارے اپنی پیداواری صنعتوں کو ڈیجیٹلائز کرنا چاہتے ہیں۔

لوئچل کے مطابق ڈیجیٹلائزیشن کے علاوہ یورپی اور چینی ادارے کیمیائی صنعت، ماحول دوست پیداوار کے لیے قرض اور دیگر شعبوں میں تعاون کے مواقع تلاش کرسکتے ہیں۔

 
۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چینی ترقی کی کامیابی عالمی معیشت کیلئے بڑا م...

فرینکفرٹ (شِنہوا) معروف جرمن ماہر اقتصادیات نے کہا ہے کہ چینی ترقی کی کامیابی سے غیر ملکی اداروں کو فائدہ ہوا ہے اور اس کی وسیع منڈی یورپی اداروں کے لئے امید کی کرن ہے۔

شِںہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں فرینکفرٹ اسکول آف فنانس اینڈ مینجمنٹ میں معاشیات کے پروفیسر ہورسٹ لوئچل نے کہا کہ چینی ترقی کی کامیابی کے بارے میں کہا جاسکتا ہے کہ وہ گزشتہ 45 برس میں حیرت انگیز رہی ہے۔  یہ غیر ملکی اداروں کے لئے بھی بہت مفید تھی جنہوں نے بہت اچھا کاروبار کیا اور خاطرخواہ آمدن حاصل کی۔

لوئچل نے کہا کہ چین ایک مضبوط متوسط طبقے کا حامل ملک ہے جو اشیائے صرف اور دیگر مصنوعات پر خرچ کرنے کی سکت رکھتے ہیں چین نے غیرملکی اداروں کو زبردست مواقع پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کی "اختراعی طاقت " اتنی زبردست ہوچکی ہے کہ تقریباً ہر یورپی ادارے نے یہاں تحقیق و ترقی مراکز قائم کئے ہوئے ہیں تاکہ وہ فوائد سے محروم نہ ہوسکیں۔

انہوں نے کہاکہ اس اعتبار سے اصولی طور پر چینی منڈی کی توقعات یورپی ادارے کے لئے بہت امید افزا ہیں۔

گزشتہ 20 برس میں ڈیجیٹل معیشت چین کی اقتصادی ترقی کا اہم ذریعہ بن چکی ہے۔  لوئچل نے مشورہ دیا کہ یہ ضروری ہے کہ چین پلیٹ فارم معیشت سمیت ڈیجیٹل معیشت کا فروغ جاری رکھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ماحول دوست معیشت کی جانب منتقلی چینی معیشت میں ترقی کا ایک اور ذریعہ ثابت ہوسکتی ہے۔

جرمن ماہر معیشت نے کہا کہ چین میں ڈیجیٹل معیشت کی کامیابی نے تعاون کی مزید راہیں کھول دی ہیں کیونکہ جرمن اور دیگر یورپی ادارے اپنی پیداواری صنعتوں کو ڈیجیٹلائز کرنا چاہتے ہیں۔

لوئچل کے مطابق ڈیجیٹلائزیشن کے علاوہ یورپی اور چینی ادارے کیمیائی صنعت، ماحول دوست پیداوار کے لیے قرض اور دیگر شعبوں میں تعاون کے مواقع تلاش کرسکتے ہیں۔

 
۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

شی اور کِم نے 2024 کو چین و عوامی جمہوریہ ک...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ اور عوامی جمہوریہ کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے مشترکہ طور پر 2024 کو چین و عوامی جمہوریا کوریا کے درمیان دوستی کا سال قرار دیتے ہوئے کئی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔

اس بات کا اعلان کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کےجنرل سیکرٹری شی جن پھنگ اور ورکرز پارٹی آف کوریا کے جنرل سیکرٹری اور عوامی جمہوریہ کوریا کے صدر کم جونگ ان نے نئے سال کے پیغامات کے تبادلے میں کیا۔

اپنے پیغام میں چینی صدر شی نے  کہا کہ چین ۔عوامی جمہوریہ کوریا پہاڑوں اور دریاؤں سے جڑے دوست  وہمسایہ ممالک ہیں،چین اورعوامی جمہوریہ کوریا  کی روایتی دوستی دونوں جماعتوں اور دونوں ممالک کے رہنماؤں کی پچھلی نسل نے قائم کی تھی اور یہ انقلابی جدوجہد سے پختہ ہوئی اور سوشلسٹ قیام کے دوران اسے مسلسل وسعت ملی۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین ۔ عوامی جمہوریہ کوریا روایتی دوستانہ تعاون مشترکہ کوششوں سے ایک نئے تاریخی دور میں داخل ہوچکا ہے ۔

اپنے پیغام میں کم جونگ ان نے کہا کہ 2024 عوامی جمہوریہ کوریا  اور چین سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک اہم سال ہے۔ دونوں ممالک میں سوشلسٹ قیام سے اس وقت ترقی ایک نئے دور میں داخل ہوچکی ہیں حالانکہ عالمی صورتحال پیچیدہ تبدیلیوں سے گزررہی ہے۔

کم جونگ ان نے کہا کہ دونوں فریقوں اور حکومتوں نے رواں سال کو چین  اورعوامی جمہوریہ کوریا کی دوستی کا سال قرار دینے اور وقت کے تقاضے کے تحت فریقین کے درمیان دوستی اور تعاون کے روایتی تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جو دونوں ممالک کے عوام کی مشترکہ توقعات اور خواہشات سے مطابقتت رکھتا ہے۔

 
۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

شی اور کِم نے 2024 کو چین و عوامی جمہوریہ ک...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ اور عوامی جمہوریہ کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے مشترکہ طور پر 2024 کو چین و عوامی جمہوریا کوریا کے درمیان دوستی کا سال قرار دیتے ہوئے کئی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔

اس بات کا اعلان کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کےجنرل سیکرٹری شی جن پھنگ اور ورکرز پارٹی آف کوریا کے جنرل سیکرٹری اور عوامی جمہوریہ کوریا کے صدر کم جونگ ان نے نئے سال کے پیغامات کے تبادلے میں کیا۔

اپنے پیغام میں چینی صدر شی نے  کہا کہ چین ۔عوامی جمہوریہ کوریا پہاڑوں اور دریاؤں سے جڑے دوست  وہمسایہ ممالک ہیں،چین اورعوامی جمہوریہ کوریا  کی روایتی دوستی دونوں جماعتوں اور دونوں ممالک کے رہنماؤں کی پچھلی نسل نے قائم کی تھی اور یہ انقلابی جدوجہد سے پختہ ہوئی اور سوشلسٹ قیام کے دوران اسے مسلسل وسعت ملی۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین ۔ عوامی جمہوریہ کوریا روایتی دوستانہ تعاون مشترکہ کوششوں سے ایک نئے تاریخی دور میں داخل ہوچکا ہے ۔

اپنے پیغام میں کم جونگ ان نے کہا کہ 2024 عوامی جمہوریہ کوریا  اور چین سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک اہم سال ہے۔ دونوں ممالک میں سوشلسٹ قیام سے اس وقت ترقی ایک نئے دور میں داخل ہوچکی ہیں حالانکہ عالمی صورتحال پیچیدہ تبدیلیوں سے گزررہی ہے۔

کم جونگ ان نے کہا کہ دونوں فریقوں اور حکومتوں نے رواں سال کو چین  اورعوامی جمہوریہ کوریا کی دوستی کا سال قرار دینے اور وقت کے تقاضے کے تحت فریقین کے درمیان دوستی اور تعاون کے روایتی تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جو دونوں ممالک کے عوام کی مشترکہ توقعات اور خواہشات سے مطابقتت رکھتا ہے۔

 
۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

2023 فلسطینیوں کے لیے 1948 کے بعد سب سے مہلک...

رم اللہ(شِنہوا)فلسطین میں 1948 کے بعد کسی بھی سال کے مقابلے میں 2023 میں سب سے زیادہ فلسطینی  جاں بحق ہوئے ۔

فلسطین کے مرکزی ادارہ شماریات کے مطابق 2023 میں 22 ہزار 404  فلسطینی جاں بحق  ہوئے جن میں سے 22 ہزار 141  فلسطینی 7 اکتوبر کو اسرائیل اور غزہ کی حکمران حماس کے درمیان تنازع شروع ہونے کے بعد  جاں بحق ہوئے۔

 بیورو نے کہا کہ 98 فیصد فلسطینی غزہ میں جاں بحق ہوئے جن میں تقریباً 9 ہزار بچے اور 6 ہزار 450  خواتین شامل ہیں جبکہ  7 اکتوبر سے مغربی کنارے میں 319 فلسطینی  جاں بحق ہوئے ۔

اس حوالے سے فلسطینی صدر محمود عباس نے  کہا کہ ان کے لوگ ثابت قدم رہیں گے اور اپنے جائز حقوق پر قائم رہیں گے اور اپنی سرزمین سے بے گھر ہونے کو قبول نہیں کریں گے۔  

  فتح تحریک کے قیام کی 59 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک بیان میں عباس نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی، جس کے وہ سربراہ ہیں، اپنی سرزمین کا ایک انچ بھی نہیں چھوڑے گی  اور وہ غزہ کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

محمود عباس نے کہا کہ تنازعے کا فوجی حل  امن یا سلامتی لانے کے بجائے خطے اور باقی دنیا کو غیر مستحکم کر دے گا ۔انہوں نے بین الاقوامی قانون اور قراردادوں پر مبنی سیاسی حل پر زور دیا جو فلسطینیوں کے آزادی اور خود مختاری کے حقوق کو تسلیم کرے۔

 
۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

فرانس ، پیرس ۔ چیمپز ایلیسی ایونیو۔ سال نو ۔...

فرانس، پیرس کے چیمپز ایلیسی ایونیو میں لوگ سال نو کا جشن منانے کے لئے جمع ہیں۔ (شِنہوا)

 
۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین ۔ سال نو ۔ جشن

چین، شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے شہر شین یانگ کے فان تا وائلڈ ایڈونچر کے اوپر ہونے والی  سال نو کی آتش بازی ایک منظر۔ (شِنہوا)

 
۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین ۔ تیان جن ۔ یانگ لیو چھنگ ۔ ووڈ بلاک ۔ س...

چین، شمالی شہر تیان جن کے تیان جن یانگ لیو چھنگ ووڈبلاک سال نو تصویری عجائب گھر میں نئے سال کی تصویر آویزاں  ہیں ۔ (شِںہوا)

 
۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ قومی پرچم کشائی ۔ سال نو

چین، دارالحکومت بیجنگ کے تیان آن من اسکوائر میں قومی پرچم لہرانے کی ایک عظیم الشان تقریب  کامنظر  ۔(شِنہوا)

 
۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

قومی ترقیاتی زونز غیر ملکی تجارت و سرمایہ کا...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے ریاستی سطح کے اقتصادی اور تکنیکی ترقی کے زونز نے اعلیٰ معیار کی ترقی اور غیر ملکی تجارت اور سرمایہ کاری کے استحکام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

 چینی وزارت کے سرکاری اعداد و شمار  کے مطابق 2022 میں 230 ترقیاتی زونز میں مجموعی غیر ملکی تجارتی مالیت 103 کھرب یوآن (تقریباً 14 کھرب 50 کروڑ ڈالر) رہی ا جو چین کی کل غیر ملکی تجارت کا 25 فیصد ہے۔

 خاص طور پر ترقیاتی زونز میں ہائی ٹیک مصنوعات کی تجارت 2022 میں 30 کھرب یوآن تک پہنچ گئی جو چین میں مجموعی ہائی ٹیک تجارتی حجم کا 27 فیصد ہے۔

 اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ان ترقیاتی زونز میں حقیقی غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری تقریباً 43 ارب 20 کروڑ ڈالر رہی جو کہ ملک میں کل غیر ملکی براہِ راست سرمایہ کاری کا 23 فیصد ہے۔

 
۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

برازیل ۔ ریوڈی جنیرو ۔ سال نو ۔ آتشبازی

برازیل، ریو ڈی جنیرو کے کوپاکابانا ساحل پر لوگ سال نو پر ہونے والی آتشبازی دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

 
۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

بھارت نے بلیک ہولز کا مطالعہ کرنے کے لیے مشن...

نئی دہلی(شِنہوا) بھارت نے خلاء میں بلیک ہولز کا مطالعہ کرنے کے لیے مشن کامیابی سے روانہ کر دیا ہے۔

بھارتی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) نے ایک بیان میں کہا کہ ایکس رے پولری میٹر سیٹلائٹ (ایکس پی او سیٹ) کو پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل پی ایس ایل وی-سی 58 کے ذریعے مقامی وقت کے مطابق پیر کو صبح 9 بج کر 10 منٹ پر جنوبی ریاست آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹا میں ستیش دھون خلائی مرکز سے خلاء کی جانب بھیجا گیا ۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ مشن آسمانی ذرائع سے کائناتی ایکس ریز کے پولرائزیشن کا مطالعہ کرنے کے لیے بھارت کی پہلی مخصوص سائنسی کوشش  ہے۔

 
۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین کی بڑی انٹرنیٹ کمپنیوں کی آمدنی و منافع...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے انٹرنیٹ سیکٹر میں 2023 کے پہلے 11 مہینوں میں کاروباری آمدنی اور منافع میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا 

چینی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعداد و شمار کے مطابق بڑی انٹرنیٹ کمپنیوں اور متعلقہ خدمات کی کمپنیوں نے اس عرصے کے دوران اپنے مجموعی منافع میں گزشتہ سال کی نسبت 2.5 فیصد اضافہ  ریکارڈ کیا  جو کُل 118 ارب 90 کروڑ یوآن (تقریباً 16 ارب 79 کروڑ  ڈالر) تک پہنچ گیا۔

ان کمپنیوں کی مشترکہ کاروباری آمدنی 15 کھرب 70 ارب یوآن  تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 6.1 فیصد زیادہ ہے۔

 چین میں بڑی انٹرنیٹ کمپنیاں اور متعلقہ سروسز کمپنیاں ان کو کہا جاتا ہے جن کی سالانہ کاروباری آمدنی کم سے کم 2 کروڑ یوآن ہو۔

 
۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

سفارتی تعلقات کی 45 ویں سالگرہ پر شی اور با...

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ اور امریکی صدر جو بائیڈن نے دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کی 45 ویں سالگرہ پر مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا ہے۔

چینی صدر شی نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین ۔ امریکہ سفارتی تعلقات کا قیام دوطرفہ اور بین الاقوامی تعلقات کی تاریخ میں ایک اہم واقعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 45 برس میں چین ۔ امریکہ تعلقات نشیب و فراز سے گزرے تاہم یہ اور مجموعی طور پر ان میں پیشرفت ہوئی ہے جس سے نہ صرف دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود میں اضافہ ہوا ہے بلکہ عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کو بھی فروغ ملا ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ تاریخ پہلے ہی ثابت کرچکی ہے اور یہ کرتی رہے گی کہ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور باہمی تعاون چین اور امریکہ کے لئے دو بڑے ممالک کی حیثیت سے ایک دوسرے کے ساتھ ملکر چلنے کا درست راستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے دور میں چین اور امریکہ کی مشترکہ کوششوں کی سمت یہی ہونی چاہیے۔

چینی صدر نے کہا کہ انہوں نے اور بائیڈن نے سان فرانسسکو میں اپنی ملاقات کے دوران مستقبل پر مبنی "سان فرانسسکو وژن" پیش کیا۔ جس میں چین ۔ امریکہ تعلقات کی ترقی کی راہ کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔

انہوں نے چین اور امریکہ پر زور دیا کہ وہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم مشترکہ سمجھ بوجھ اور نتائج پر سنجیدگی سے عمل درآمد کریں اور چین ۔ امریکہ تعلقات کی مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی کے فروغ کی ٹھوس اقدامات کریں۔

چینی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ وہ بائیڈن کے ساتھ ملکر کام کرنے کے خواہشمند ہیں تاکہ چین ۔ امریکہ تعلقات میں پیشرفت ہوسکے اور دونوں ممالک ، ان کے عوام کو فائدہ ہو اور عالمی امن و ترقی کا مقصد پورا ہو سکے۔

اپنے پیغام میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ 1979 میں سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے امریکہ اور چین کے تعلقات نے امریکہ، چین اور دنیا کی خوشحالی اور مواقع کو آسان بنایا ہے۔

بائیڈن نے کہا کہ وہ ان اہم تعلقات کو ذمہ داری سے نبھانے کے لیے پرعزم ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ وہ دونوں رہنماؤں کے پیش رووں کی طرف سے کی گئی پیش رفت اور دونوں سربراہان مملکت کے درمیان متعدد ملاقاتوں اور بات چیت کے ذریعے امریکہ اور چین کے تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے پر امید ہیں۔

 
۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

سفارتی تعلقات کی 45 ویں سالگرہ پر شی اور با...

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ اور امریکی صدر جو بائیڈن نے دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کی 45 ویں سالگرہ پر مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا ہے۔

چینی صدر شی نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین ۔ امریکہ سفارتی تعلقات کا قیام دوطرفہ اور بین الاقوامی تعلقات کی تاریخ میں ایک اہم واقعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 45 برس میں چین ۔ امریکہ تعلقات نشیب و فراز سے گزرے تاہم یہ اور مجموعی طور پر ان میں پیشرفت ہوئی ہے جس سے نہ صرف دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود میں اضافہ ہوا ہے بلکہ عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کو بھی فروغ ملا ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ تاریخ پہلے ہی ثابت کرچکی ہے اور یہ کرتی رہے گی کہ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور باہمی تعاون چین اور امریکہ کے لئے دو بڑے ممالک کی حیثیت سے ایک دوسرے کے ساتھ ملکر چلنے کا درست راستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے دور میں چین اور امریکہ کی مشترکہ کوششوں کی سمت یہی ہونی چاہیے۔

چینی صدر نے کہا کہ انہوں نے اور بائیڈن نے سان فرانسسکو میں اپنی ملاقات کے دوران مستقبل پر مبنی "سان فرانسسکو وژن" پیش کیا۔ جس میں چین ۔ امریکہ تعلقات کی ترقی کی راہ کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔

انہوں نے چین اور امریکہ پر زور دیا کہ وہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم مشترکہ سمجھ بوجھ اور نتائج پر سنجیدگی سے عمل درآمد کریں اور چین ۔ امریکہ تعلقات کی مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی کے فروغ کی ٹھوس اقدامات کریں۔

چینی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ وہ بائیڈن کے ساتھ ملکر کام کرنے کے خواہشمند ہیں تاکہ چین ۔ امریکہ تعلقات میں پیشرفت ہوسکے اور دونوں ممالک ، ان کے عوام کو فائدہ ہو اور عالمی امن و ترقی کا مقصد پورا ہو سکے۔

اپنے پیغام میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ 1979 میں سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے امریکہ اور چین کے تعلقات نے امریکہ، چین اور دنیا کی خوشحالی اور مواقع کو آسان بنایا ہے۔

بائیڈن نے کہا کہ وہ ان اہم تعلقات کو ذمہ داری سے نبھانے کے لیے پرعزم ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ وہ دونوں رہنماؤں کے پیش رووں کی طرف سے کی گئی پیش رفت اور دونوں سربراہان مملکت کے درمیان متعدد ملاقاتوں اور بات چیت کے ذریعے امریکہ اور چین کے تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے پر امید ہیں۔

 
۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

لوگوں کو بہتر زندگی کی فراہمی ہمارا حتمی مقص...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے سال نو 2024 کے پیغام میں کہا ہے کہ چین کا حتمی مقصد عوام کو بہتر زندگی کی فراہمی ہے۔

چینی صدر شی نے کہا کہ ہمارے بچوں کی بہتر طرح دیکھ بھال ہونی اور انہیں اچھی تعلیم ملنی چاہیئے۔ ہمارے نوجوانوں کو اپنے مستقبل سنوارنے اور کامیابی کے مواقع ملنے چاہیئں اور ہمارے معمر افراد کو طبی خدمات اور دیکھ بھال تک مناسب رسائی ہونی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مسائل ہر خاندان کے لئے اہمیت رکھتے ہیں اور یہ حکومت کی اولین ترجیح بھی ہیں، ہمیں ان مسائل کو حل کرنے کے لیے ملکر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے معاشرے میں گرم جوش اور ہم آہنگ ماحول کو فروغ دینا، اختراع  کے لیے جامع اور متحرک ماحول کو فروغ دینا اور آسان و بہترطرز زندگی کے لیے ماحول پیدا کرنا چاہئے تاکہ لوگ خوشحال زندگی بسر کرتے ہوئے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ اور اپنے خوابوں کی تکمیل کرسکیں۔

 
۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چینی معیشت کڑے حالات کا سامنا کر کے مزیدلچک...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ سال 2023 میں چین کی معیشت نے مختلف سخت حالات کا سامنا کیا اور "پہلے سے کہیں زیادہ لچکدار اور متحرک" ہو گئی ہے۔

نئے سال 2024 کے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ  چین نے کوویڈ 19 سے نمٹنے کی کوششوں میں  کامیابی حاصل کی ہے جس نے معاشی بحالی کی رفتار کو برقرار رکھا اور 2023 میں اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ میں مستقل پیشرفت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے جدید صنعتی نظام کو مزید بہتر بنایا گیا اور متعدد جدید، سمارٹ اور ماحول دوست صنعتیں تیزی کے ساتھ معیشت کے نئے ستون کی حیثیت سے ابھریں۔

انہوں نے کہا کہ چین نے مسلسل 20 ویں برس زبردست فصل حاصل کی اور دیہی بحالی میں نئی پیشرفت ہوئی۔

 
۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

ترقی میں پیشرفت کرتے ہوئے دنیا کو ساتھ لیکر...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے نئے سال 2024 کے پیغام میں کہا ہےکہ چین نے اپنی ترقی میں پیشرفت کرتے ہوئے دنیا کو ساتھ لیکر آگے بڑھنے اور ایک بڑے ملک کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری پوری کی ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ عالمی منظر نامے میں تبدیلی سے قطع نظر امن و ترقی بنیادی مقصد ہےاور صرف باہمی  مفاد میں تعاون سے ہی سب کو مثبت نتائج مل سکتے ہیں۔

چینی صدر شی نے کہا کہ چین نے 2023 میں  چین۔ وسط ایشیا سربراہ اجلاس ، تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے عالمی تعاون اور متعدد سفارتی تقریبات کا انعقاد کرکے دنیا بھر کے رہنماؤں کی میزبانی کی۔

چینی صدر کے کہا کہ انہوں نے کئی ممالک کے دورے کئے۔ عالمی کانفرنسوں میں شرکت کرکے بہت سے پرانے اور نئے دوستوں سے ملاقات کی اور چین کے نصب العین اور ان کے ساتھ باہی مفاہمت کو فروغ دیا۔

 
۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چینی صدر کا سال 2024 میں چین کی جدیدیت کو آگ...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین کی جدیدیت آگے بڑھانے، عوام کو بہتر زندگی فراہم کرنے اور 2024 میں دنیا کو سب کے لئے ایک بہتر جگہ بنانے کیلے  کوششیں کرنے پر زور دیا ہے۔

بیجنگ کے وسطی علاقے میں واقع اپنے دفتر سے نئے سال کا پیغام جاری کرتے ہوئے چینی صدر شی نے 2023 کا خلاصہ ایک ایسے سال کے طور پر پیش کیا جب ملک مضبوط اورٹھوس اقدامات کے ذریعے بلند حوصلے اور اعتماد کے ساتھ آگے بڑھا ہے۔

انہوں نے قومی سطح پر ٹیلی ویژن اور لائیو اسٹریم تقریر میں کہا کہ 2023 میں ہم نے عزم اور ثابت قدمی کے ساتھ آگے بڑھنا جاری رکھا۔ ہم طوفان بادوباراں کی آزمائش سے گزرے ، راہ میں کئی دلکش نظارے دیکھے اور بہت ساری حقیقی کامیابیاں سمیٹیں، سال کو سخت محنت اور استقامت کے طور پر یاد رکھیں گے اور ہمیں مستقبل پر مکمل بھروسہ ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ گزشتہ برس کچھ کاروباری اداروں کو مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑا، کچھ افراد کو روزگار تلاش کرنے اور بنیادی ضروریات پوری کرنے میں دشواری پیش آئی اور کچھ مقامات سیلاب، طوفان، زلزلے یا دیگر قدرتی آفات سے متاثر ہوئے۔

انہوں نے کہاکہ جب وہ لوگوں کو اس مشکل سے نکلتے ، مشکل حالات میں ایک دوسرے تک پہنچتے، چیلنجز کا سامنا کرتے اور مشکلات پر قابو پاتے دیکھتے ہیں تو بہت متاثر ہوتے ہیں۔

صدر نے ہر عام چینی کی غیر معمولی خدمات کو سراہا اور عوام کی تعریف کی کہ ملک تمام مشکلات یا چیلنجزپر قابو پانے کے لئےاپنے عوام سے ہی قوت حاصل کر تا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد حوصلہ بڑھانا اور سادگی ہے جس کا حتمی نتیجہ  لوگوں کو ایک بہتر زندگی فراہم کرنا ہے۔

سال 2023  میں سب سے پہلے کوویڈ 19 سے نمٹنے کی کوششوں میں کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے چینی صدر شی نے اس بات پر زور دیا کہ چینی معیشت نے بحالی کی رفتار کو برقرار رکھا ہے۔

صدرشی کے مطابق اعلیٰ معیار کی ترقی کے حصول میں مسلسل پیشرفت ہوئی ، جدید صنعتی نظام کو مزید بہتر بنایا گیا ، متعدد جدید، اسمارٹ اور سبز صنعتیں تیزی سے ابھریں ، لگاتار 20ویں برس ایک بمپر فصل حاصل ہوئی ہے، پانی صاف، پہاڑ سرسبز ہورہے ہیں اور دیہی بحالی میں نئی پیشرفت جاری ہے۔

چین، شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر ژاؤ ڈونگ کے دیہات ڈونگ شینگ میں ایک کسان مکئی خشک کرنے کے لئے اتاررہا ہے۔ (شِںہوا)

سال 2024 کے لئے امکانات کے حوالے سےچینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ اس سال عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منائی جائے گی۔

انہوں نے چینی جدیدیت کو ثابت قدمی سے آگے بڑھانے، تمام محاذوں پر نئے ترقیاتی فلسفہ مکمل اور ایمانداری کے ساتھ لاگو کرنے، نئے ترقیاتی معیار قائم کرنے میں تیزی لانے، اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ اور ترقی و سلامتی کی حفاظت  کے لئے کوششوں پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ استحکام برقرار رکھتے ہوئے ترقی کا حصول، ترقی سے استحکام کو فروغ دینے اور پرانی چیزیں ختم کرنے سے قبل نئے کے قیام کے اصول پر عمل کرتے ہوئے ملک اقتصادی بحالی کی رفتار مضبوط اور مستحکم کرنے کے لیے کام کرے گا، اور ٹھوس و طویل مدتی اقتصادی ترقی حاصل کرے گا۔

چینی صدر شی نے اصلاحات کو مزید وسعت دینے ، ترقی میں لوگوں کا اعتماد مزید بڑھانے، معیشت کی متحرک ترقی اور تعلیم کے فروغ ، سائنس و ٹیکنالوجی میں پیشرفت اور صلاحیتوں کے فروغ کی کوششیں دوگنی کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 
۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

کاغذاتِ نامزدگی مسترد، ترجمان بانی پی ٹی آئی...

ترجمان بانی پی ٹی آئی عمیر نیازی نے ریٹرننگ افسر کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کر دیا،اپیلیٹ ٹریبونل کی جانب سے عمیر نیازی کی کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی گئی،اپیلیٹ ٹریبونل میں جسٹس مرزا وقاص روف اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز شامل ہیں،دورانِ سماعت عمیر نیازی کے وکلا اپیلیٹ ٹریبونل میں پیش ہوئے،الیکشن اپیلیٹ ٹریبونل نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے،واضح رہے کہ عمیر نیازی کے کاغذاتِ نامزدگی حلقہ 89میانوالی سے مسترد ہوئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

نگراں وزیر اعلی پنجاب کا کنٹرولڈ ایکسس کوریڈ...

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور بند روڈ پراجیکٹ کی تکمیل کیلئے 31جنوری کی ڈیڈ لائن دے دی،وزیر اعلی پنجاب نے31 اور یکم جنوری کی درمیانی شب کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ پراجیکٹ کا تفصیلی دورہ کیا اور 2گھنٹے تک 3اعشاریہ 7کلومیٹر طویل پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا،کمشنر لاہور ڈویژن و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے اس موقع پر وزیراعلی کو بریفنگ میں بتایا کہ منصوبے کے پیکیج ون کا 50فیصد اور پیکیج 2کا 38فیصد کام مکمل ہوچکا ہے،اس موقع پر وزیراعلی پنجاب نے 31جنوری تک پراجیکٹ مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی،محسن نقوی نے کہا کہ اس میگا پراجیکٹ میں ایک دن کی بھی تاخیر نہیں ہونی چاہیے، منصوبے کو وقت سے قبل پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے دن رات کام کیا جائے،وزیراعلی پنجاب نے پراجیکٹ کیلئے مٹی سپلائی کرنے والے کنٹریکٹر سے بھتے لینے کی شکایت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے بھتہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کا حکم دیا اور موقع پر ہی پولیس کو احکامات جاری کئے،محسن نقوی نے بابو صابو سے سگیاں تک پیکیج 2اور سگیاں سے نیازی چوک تک پیکیج ون کا معائنہ کیا، وزیراعلی نے منصوبے پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور منصوبے کے اطراف والی دیواروں کی تعمیر کے کام کا مشاہدہ کیا، انہوں نے سائیڈ والز پر پتھر کے بلاکس رکھنے کے عمل کا بھی جائزہ لیا،وزیراعلی پنجاب نے دونوں کنٹریکٹرز کو کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی اور منصوبے کی اطراف کی سٹرکوں پر تجاوزات مسمار کرنے کا بھی حکم دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لاہور کو ٹاسک دے دیا،صوبائی وزرا منصور قادر،عامر میر، اظفر علی ناصر،سی سی پی او،ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ،فواد چودھری کی جیل ٹرائل...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کیخلاف سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کیس کی سماعت کی، فواد چودھری کی جانب سے فیصل چودھری ایڈووکیٹ عدالت کے روبرو پیش ہوئے،دوران سماعت فیصل چودھری ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کو روکنے کی درخواست دائر کی ہے، الیکشن کمیشن کا توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل خلاف قانون ہے، اس کیس میں جیل ٹرائل کا الیکشن کمیشن کے پاس کوئی اختیار نہیں، بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن جیل ٹرائل کیا جا رہا ہے،فیصل چودھری ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف جیل ٹرائل کی وجہ سے میرے موکل کا بھی جیل ٹرائل کیا جا رہا ہے، ہم جیل ٹرائل کیلئے وہاں جاتے ہیں تو باڈی سرچ کرتے ہیں، قلم تک جانے کی اجازت نہیں ہوتی، گزشتہ سماعت پر میری کولیگ سوزین جہان خان ایڈووکیٹ کو جیل انتظامیہ کی جانب سے ہراساں کیا گیا،عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کر کے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی اور خاتون وکیل کو ہراساں کرنے پر جیل انتظامیہ کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

این اے 130،نوازشریف کی کاغذات منظوری کیخلاف...

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے این اے 130سے کاغذات کی منظوری کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کر دی گئی،نوازشریف کے کاغذات کی منظوری کیخلاف اپیل پاکستان عوامی محاذ کے سربراہ اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ نے دائر کی،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نوازشریف کو سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل قرار دیا، نوازشریف الیکشن لڑنے کے اہل نہیں، ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس نوازشریف کے کاغذات منظور کئے،درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ نوازشریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کر کے نااہل قرار دیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

کولگیٹ پامولیو کے منافع میں اضافہ

کولگیٹ پامولیو لمیٹڈ کی خالص فروخت جاری مالی سال 2023-24 کی پہلی سہ ماہی جولائی تا ستمبرمیں 41.9 فیصد بڑھ کر 27.68 بلین روپے ہو گئی ۔کمپنی نے اس اضافے کو فائدہ مند پیک مکس میں بہتری، حجم میں اضافے اور سیلنگ پرائس ایڈجسٹمنٹ کو قرار دیا۔مجموعی منافع کا مارجن 30.30فیصد ہو گیا جس کی وجہ اندرونی لاگت میں بہتری اور نسبتا مستحکم شرح مبادلہ کی مدد سے کم مادی لاگت ہے۔کمپنی کا بنیادی کاروبار ذاتی نگہداشت کی مصنوعات، ڈٹرجنٹ اور متعلقہ سامان تیار اور فروخت کرنا ہے۔ انتظامی اخراجات 19.76 فیصد بڑھ کر 250.78 ملین روپے ہو گئے۔ کمپنی نے دیگر آمدنی میں متاثر کن نمو کا مظاہرہ کیا، جو بڑھ کر 1.097 بلین روپے تک پہنچ گئی جو 352.5 ملین روپے تھی۔کمپنی نے 2.617 بلین روپے کے مقابلے میں 6.048 بلین منافع کمایا، جو 131.10فیصد کے نمایاں اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔کمپنی کا ٹیکس سے پہلے کا منافع 6 بلین ہو گیا جو 2.58 بلین تھا۔اسی طرح، خالص منافع 1.71 بلین روپے سے زیر جائزہ مدت کے دوران بڑھ کر 3.7 بلین روپے تک پہنچ گیا، جس میں 115.5 فیصد کی نمایاں نمو تھی۔کمپنی کی فی حصص آمدنی بڑھ کر 15.24 روپے ہو گئی جو پچھلے سال کی اسی مدت میں رجسٹرڈ روپے 7.07 تھی۔ایکویٹی اور واجبات کا تجزیہ30 ستمبر 2023 تک، کمپنی کا سرمایہ اور ذخائر 30 ستمبر 2022 کو 24.31 بلین روپے کے مقابلے میں 28.01 بلین روپے رہے، جو 15.22 فیصد کی نمو کو ظاہر کرتا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی نے اس مدت کے دوران اضافی سرمایہ جمع کیا۔ جبکہ نان کرنٹ واجبات میں 30 ستمبر 2022 کو 1.92 بلین روپے سے 30 ستمبر 2023 کو 1.86 بلین روپے تک 2.89 فیصد کمی ہوئی۔ یہ کمی ظاہر کرتی ہے کہ کمپنی نے اس عرصے کے دوران اپنی طویل مدتی ذمہ داریاں ادا کیں۔ کمپنی کی موجودہ ذمہ داریاں 30 ستمبر 2023 کو 5.98 فیصد بڑھ کر 22.47 بلین روپے ہوگئیں جو کہ 30 ستمبر 2022 کو 21.2 بلین روپے تھیں۔کولگیٹ پامولیو لمیٹڈ کی کل ایکویٹی اور واجبات میں زیر غور مدت کے دوران 10.35 فیصد اضافہ ہوا۔ بہتر مالی کارکردگی نے طویل مدتی اثاثوں جیسے کہ پراپرٹی، پلانٹ اور آلات میں سرمایہ کاری میں اضافے میں اہم کردار ادا کیا۔غیر موجودہ اثاثے 30 ستمبر 2022 کو 7.94 بلین روپے سے بڑھ کر 30 ستمبر 2023 کو 8.133 بلین روپے تک پہنچ گئے، جس میں 2.42 فیصد کی معمولی اضافہ ہوا۔ موجودہ اثاثے 30 ستمبر 2022 کو 39.5 بلین روپے سے 11.95 فیصد بڑھ کر جون 2023 میں 44.22 بلین ہو گئے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی نے قلیل مدتی اثاثوں جیسے کیش، اکانٹ کی وصولی اور انوینٹری میں سرمایہ کاری بڑھا کر اپنی لیکویڈیٹی پوزیشن کو بہتر بنایا ہے۔ .موجودہ اور غیر موجودہ اثاثوں میں اضافے کے نتیجے میں کل اثاثوں میں 10.35 فیصد اضافہ ہوا، جو 30 ستمبر 2022 کو 47.44 بلین روپے سے بڑھ کر 30 ستمبر 2023 کو 52.35 بلین روپے تک پہنچ گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کو مالی مشکلات...

انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز آئی پی پیزکی جانب سے سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے واجبات کی عدم ادائیگی ہر ماہ 50 ملین ڈالر معیشت کو مہنگا پڑے گی کیونکہ کانوں کے کام کو روکنے کے نتیجے میں کوئلے کی درآمدات پر بوجھ پڑے گا۔ سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی اس وقت تین کول پاور پلانٹس کو 7.6 ملین ٹن سالانہ مقامی تھر کوئلہ فراہم کرتا ہے تاکہ لاگت سے موثر توانائی پیدا کی جا سکے جیسا کہ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کی میرٹ آرڈر لسٹ کے ذریعے تصدیق شدہ ہے۔ این ٹی ڈی سی ایس ای سی ایم سی کو پاور پلانٹس کی جانب سے 55 بلین روپے کے بقایاجات کو کلیئر کرنے میں تاخیر نے کمپنی کے مائن آپریشنز پر سایہ ڈالا ہے، جس سے کیش فلو کے شدید مسائل پیدا ہو گئے ہیں۔دوسری طرف، آئی پی پیز سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی طرف سے اپنے بقایا واجبات کی منظوری کے منتظر ہیں، جو انرجی ویلیو چین میں ایس ای سی ایم سی جیسے اداروں کو ادائیگی کرنے کی صلاحیت کو سنجیدگی سے محدود کرتی ہے۔کمپنی کی جانب سے محکمہ توانائی سندھ کو لکھے گئے خط کے مطابق، تاخیر سے ادائیگیوں نے سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کی آپریشنز اینڈ مینٹیننس کنٹریکٹرز کو ادائیگیوں اور پائیدار کان کے آپریشنز کے لیے ضروری ایندھن، اسپیئرز اور آلات کی خریداری کی صلاحیت کو نمایاں طور پر متاثر کیا ہے۔یہ صورتحال قومی توانائی کی سلامتی کے لیے کافی خطرہ ہے۔ خط میں وضاحت کی گئی کہ اگر ایس ای سی ایم سی کی کارروائیاں رک جاتی ہیں تو حکومت کو پاور سیکٹر کے لیے ماہانہ 50 ملین ڈالر کا کوئلہ درآمد کرنا پڑے گا۔مزید برآں، اس تاخیر نے کوئلے کی پیداوار کے لیے موجودہ 7.6 سے 11.2 تک توسیع کے منصوبوں میں رکاوٹ ڈالی ہے۔ توسیع سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کو لکی الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ کو کوئلہ فراہم کرنے کے قابل بنائے گی، جو اس وقت 20 ملین ڈالر مالیت کا کوئلہ درآمد کر رہی ہے۔لہذا، خط میں مزید کہا گیا متعلقہ پاور پلانٹس کو ایک قسط میں بقایا رقم ادا کرنے کا طریقہ تلاش کرنا چاہیے، تاکہ وہ سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کو ماہانہ بروقت ادائیگی کر سکیں۔دریں اثنا، ایک مائیکرو اکنامک تجزیہ کار اسامہ صدیقی نے اقتصادی بحران کے درمیان مہنگے درآمدی ایندھن کے پیش نظر پاکستان کو بجلی کی پیداوار کے لیے مقامی وسائل استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے خبردار کیاکہ آئی پی پیز کے ہموار آپریشنز میں کوئی رکاوٹ توانائی کی سلامتی کے حصول کے قومی ہدف کو نقصان پہنچائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

مالی سال 23 میں آرکروما پاکستان کے منافع میں...

مالی سال 23 میں آرکروما پاکستان کے منافع میں 34 فیصد کی کمی واقع ہوئی' منافع میں کمی کا سبب قرض لینے کے زیادہ اخراجات، کرنسی کی قدر میں کمی اور ٹیکس میں اضافہ تھا۔تفصیلات کے مطابق آرکروما پاکستان لمیٹڈ نے اپنی خالص فروخت میں 19.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا لیکن مالی سال 2022-23 کے دوران اس کے منافع میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 34 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی۔کمپنی نے کم پیداوار اور صلاحیت کے استعمال کے باوجود اپنے بنیادی کاموں کو منظم کیا۔ کاغذ، پیکیجنگ اور کوٹنگز کے کاروبار میں ترقی کی وجہ سے اس کی فروخت میں اضافہ ہوا۔نتیجے کے طور پر، کمپنی نے مالی سال 22 میں 25.15 بلین روپے کے مقابلے میں اپنی اب تک کی سب سے زیادہ 30 بلین روپے کی فروخت درج کی۔مالی سال 22 میں 1.88 بلین روپے کے مقابلے میں مالی سال 23 میں 1.244 بلین روپے کا خالص منافع درج کیا گیا تھا۔ منافع میں اس کمی کا سبب بننے والے عوامل میں قرض لینے کے زیادہ اخراجات، کرنسی کی قدر میں کمی اور ٹیکس میں اضافہ تھا۔مجموعی منافع مالی سال 22 میں 7.22 بلین روپے سے مالی سال 23 میں 3.43 فیصد بڑھ کر 7.467 بلین روپے ہو گیا۔ تاہم، گزشتہ سال کے 28.71 فیصد کے مقابلے مالی سال 23 میں مجموعی مارجن 24.88 فیصد تک گر گیا۔ کمپنی نے مجموعی منافع کے مارجن میں کمی کی وجہ پاکستانی کرنسی کی قدر میں نمایاں کمی اور خام مال کی قیمتوں میں اضافہ کو قرار دیا۔اخراجات کی طرف، کمپنی نے زیر جائزہ مدت کے دوران تقسیم اور مارکیٹنگ کے اخراجات میں 18.15 فیصد اور انتظامی اخراجات میں 22.36 فیصد اضافہ دیکھا۔ٹیکس سے پہلے کا منافع مالی سال 22 میں 3.13 ارب روپے سے مالی سال 23 میں 2.24 بلین روپے تک گر گیا، جو 28.57 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔اسی طرح، خالص منافع کا مارجن مالی سال 22 میں 7.49 فیصد کے مقابلے میں 4.15فیصد رہا۔کمپنی کی فی حصص آمدنی مالی سال 22 میں 55.25 روپے سے مالی سال 23 میں کم ہو کر 36.47 روپے رہ گئی۔ فروخت 2020 میں 15.038 بلین روپے سے بڑھ کر 2023 میں سب سے زیادہ 30.012 بلین روپے تک پہنچ گئی۔بعد از ٹیکس منافع 2020 میں 1.169 بلین روپے سے 2021 میں بڑھ کر 2.309 بلین روپے ہو گیا اور پھر 2022 میں کم ہو کر 1.885 بلین روپے اور 2023 میں 1.244 بلین روپے ہو گیا۔اسی طرز کی فی حصص آمدنی کی پیروی کی گئی، جس نے 2021 میں سب سے زیادہ 67.69 روپے اور 2020 میں 34.27 روپے کی سب سے کم قیمت درج کی۔ کمپنی نے 2021 میں سب سے زیادہ خالص منافع کا مارجن 11.62فیصد دیکھا، اور 2023 میں سب سے کم 4.15فیصدتھا۔ اسی طرح، قیمت کی آمدنی میں اضافے کا تناسب 2020 میں -0.52 اور 2022 میں -0.54 رہا۔ کمپنی موجودہ اثاثوں کا استعمال کرتے ہوئے اپنی موجودہ ذمہ داریوں کو آسانی سے پورا کر سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

کاروباری ترقی کے لیے اکیڈمیا اور صنعت کے روا...

اکیڈمیا اور انڈسٹری کا تعاون کاروبار کو فروغ دے سکتا ہے اور پاکستان کی معیشت کو فائدہ پہنچا سکتا ہے لیکن دونوں شعبے مل کر کام نہیں کر رہے ہیں۔ نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے اور معیشت کو بہتر بنانے کے لیے انہیں تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر ضیا علمدار نے اکیڈمی اور انڈسٹری کے درمیان مضبوط روابط پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صنعت اور اکیڈمی کے درمیان تعلقات استوار کر کے خیالات اور علم کو بہتر طریقے سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ معلومات کی آمد معاشرے کو تبدیل کر رہی ہے، اور صرف صنعتی اداروں کے تعلقات کو مضبوط بنا کر ہی ہم اس کا بہتر استعمال کر سکتے ہیں۔فیصل آباد، جسے پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کی اہم بنیاد سمجھا جاتا ہے، میں نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ایگریکلچر، فیصل آباد جیسے اداروں کا فخر ہے۔ تاہم، صنعت کے ساتھ ان کا تعاون بدلتے ہوئے معاشی منظر نامے کے برابر نہیں ہے۔علمدار نے کہا کہ ہاتھ ملانے سے کاروباری برادری اور صنعت طلب پر مبنی افرادی قوت پیدا کرنے کے قابل ہو جائے گی، جو بالآخر صنعتی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنائے گی۔ تربیت یافتہ افرادی قوت سے ٹیکسٹائل کی برآمدات کو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔حال ہی میں پی ایچ ڈی کے فارغ التحصیل ڈاکٹر حافظ عبدالرافع نے کہا کہ اکیڈمیا اور انڈسٹری کو ایک دوسرے کی ضرورت ہے لیکن وہ ملک کی معاشی بہتری کے لیے تعاون نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ اکیڈمک تھیوری اور انڈسٹریل پریکٹس کا امتزاج تحقیق اور ترقی کو بہتر بنا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی علمی تحقیق کو عملی استعمال میں تبدیل نہیں کر رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہمارے کاروباری شعبے، خاص طور پر ٹیکسٹائل کے شعبے کو متعدد مسائل کا سامنا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ انڈسٹری اور اکیڈمیا کے تعاون سے اختراع اور ترقی حاصل کی جا سکتی ہے کیونکہ یہ قومی معیشت کے لیے سنگ بنیاد ثابت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ صنعت اور اکیڈمی دونوں کے پاس مشترکہ منصوبے شروع کرنے کے لیے وسائل اور فنڈز موجود ہیں۔ صرف تربیت یافتہ نوجوان ہی تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی کاروباری رجحانات کے مطابق پاکستان کی معیشت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ .گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے ایک پروفیسر نے اس بات سے اتفاق کیا کہ ترقی کے لیے اکیڈمیا اور انڈسٹری کا باہمی تعامل ضروری ہے۔ تاہم پاکستان کو اس طرح کے روابط بڑھانے میں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ طلبا کو نظریاتی اور عملی دونوں طرح کے علم کی ضرورت ہے۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں ہم طلبا کو نظریاتی اور کسی حد تک عملی علم فراہم کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم، صرف صنعت ہی انہیں پیشہ ورانہ انداز میں تربیت دے سکتی ہے۔فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر آفتاب احمد نے کہاکہ ہم ہر سال متعدد پی ایچ ڈی ڈاکٹرز تیار کر رہے ہیںلیکن ان کی معلومات کو درست طریقے سے نہیں لیا جاتا۔انہوں نے کہا کہ صنعتوں کے ساتھ شراکت داری کو یقینی بنا کر تعلیمی ادارے باصلاحیت افراد پیدا کر سکتے ہیں، جو معیشت کو بحران سے نکال سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علمی تحقیق کو عملی ایپلی کیشنز کی ضرورت ہوتی ہے، اور صرف صنعت اور اکیڈمی تعاون ہی ہنرمند کارکن پیدا کر سکتا ہے۔ہم اچھے اور ذہین طلبا پیدا کر رہے ہیںلیکن انہیں مزید تجربات کی ضرورت ہے۔ ایک نوزائیدہ کو موثر طریقے سے تربیت دینے میں دو سے تین سال لگتے ہیں۔ صنعت کی نمائش سے انہیں حقیقی دنیا میں بصیرت حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

کراچی،الیکشن ٹریبونل کا پی ٹی آئی کے فردوس ش...

جسٹس ارشد حسین پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے پی ٹی آئی کے فردوس شمیم نقوی کی اپیل سننے سے انکار کر دیا،فردوس شمیم نقوی نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی ہے، فردوس شمیم نقوی کی اپیل اب جسٹس خادم حسین تنیو پر مشتمل بنچ سنے گا،واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کے کاغذات نامزدگی این اے 236سے مسترد ہوئے تھے،دوسری جانب جسٹس خان حسین تنیو پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے پی ایس 86کے امیدوار مظہر جونیجو کی اپیل پر الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسر کو نوٹس جاری کر دیا، آزاد امیدوار مظہر جونیجو کے کاغذات نامزدگی تائیدد کنندہ کے دوسرے حلقے چھوڑنے کے باعث مسترد ہوئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

سکندر سلطان راجہ سے کہنا چاہتا ہوں یہ الیکشن...

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سکندر سلطان راجہ سے کہنا چاہتا ہوں یہ الیکشن نہیں مذاق ہے،سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ این اے 56اور 57کے آر او نے کل شام ساڑھے 4 بجے مصدقہ کاپیاں دینے کا وعدہ کیا تھا، میرے وکلا رات 11بجے تک وہاں بیٹھے رہے لیکن ان کو کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں،انہوں نے کہا کہ میں آج پہلی بار سکندر سلطان راجہ سے کہنا چاہتا ہوں کہ یہ الیکشن نہیں مذاق ہے، ہمارے اوپر غلط، بے بنیاد الزام لگایا گیا، ہمیں کاپیاں فراہم کی جائیں ہم ہائی کورٹ جانا چاہتے ہیں، ہمارے وکلا آر او آفس کے باہر موجود ہیں،شیخ رشید نے کہا کہ آر او کو ہدایت دی جائے کہ وہ فیصلے کی کاپی دیں تاکہ ہم اپنا حق لے سکیں، اللہ کی مدد اور عوام کی طاقت سے این اے 56اور 57میں اپنی جیت کا لوہا منوائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

قومی انتخابات،کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخل...

8فروری کو ہونے والے قومی انتخابات کا تیسرا اہم مرحلہ شروع ہوگیا۔ کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف امیدواروں نے اپیلیں دائر کرنے شروع کر دیں،اپیلیں یکم جنوری سے 3جنوری یعنی بدھ تک دائر کی جاسکیں گی۔ سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بھی اپیل دائر کریں گے،ہائی کورٹس میں امیدواروں کی اپیلوں کی وصولی کے لئے خصوصی سیل بنا دیا گیا ہے،ریٹرننگ افسران کی طرف سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے تحریری مصدقہ فیصلے جاری کردیے گئے ہیں ۔ ہائی کورٹ ٹربیونلز دس جنوری تک تمام اپیلوں کے فیصلے کریں گے،ریٹرننگ افسران 11جنوری کو امیدواروں کی نئی لسٹ جاری کریں گے12جنوری تک کاغذاتِ نامزدگی واپس لیے جا سکتے ہیں اور 13جنوری کو امیداروں کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے۔ خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے کاغذات کی جانچ پڑتال 13جنوری تک ہوگی.

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

ایف سی بلوچستان کی انسداد اسمگلنگ کارروائیوں...

ایف سی بلوچستان (نارتھ)کی 2023کے دوران انسداد اسمگلنگ کارروائیوں کی اعدادوشمار جاری کردی گئی،تفصیلات کے مطابق ایف سی نارتھ نے دیگر اداروں کے ہمراہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سال 2023کے دوران اسمگلرز کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھیں۔ چینی، یوریا کھاد، گندم اور دیگر اشیا کی بڑی مقدار میں اسمگلنگ ناکام بنا دی گئی،ایف سی بلوچستان نارتھ نے 2023میں 3ہزار 437میٹرک ٹن چینی اور 2ہزار 441میٹرک ٹن یوریا کھاد قبضے میں لی، 71ہزار لٹر ڈیزل اور 1378میٹرک ٹن گندم کی اسمگلنگ بھی ناکام بنا دی گئی،رپورٹ کے مطابق ملزمان یہ تمام اشیا ٹرکوں اور بسوں میں چھپا کر اسمگل کر رہے تھے جو قبضے میں لے لی گئیں۔ ایف سی بلوچستان کی جانب سے اسمگلنگ کیخلاف مثر کارروائیاں جاری رہیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلا...

پاکستان تحریک انصاف نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا،پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کسی کو بھی الیکشن لڑنے سے نہیں روکتا، یہاں لوگوں سے کاغذات نامزدگی چھینے گئے، 300سے زائد کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں،ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ ہم ان ہتھکنڈوں کے خلاف سپریم کورٹ جا رہے ہیں، ہر حال میں ہر قیمت پر پاکستان تحریک انصاف الیکشن لڑے گی، یہی ہماری سٹریٹجی تھی کہ ہر حلقے سے اپنا امیدوار کھڑا کیا جائے،انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ نے اجازت دے دی ہے بانی پی ٹی آئی خود ٹکٹ جاری کریں گے، امید ہے سپریم کورٹ سے ہمیں انصاف ملے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

سال نو کا آغاز ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سال نو کے پہلے روز کاروبار کا آغاز زبردست تیزی سے ہوا،اسٹاک ایکسچینج میں 1568پوائنٹس کی تیزی دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں 63اور 64ہزار کی دو نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں۔ 1500پوائنٹس کے اضافے سے 100انڈیکس بڑھ کر 64019پوائنٹس کی سطح پر آگیا،معیشت کی دگرگوں صورتحال کے باوجود سال 2023پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے لیے بلحاظ سرمایہ کاری انتہائی خوش کن ثابت ہوا،اگست میں نگراں حکومت کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے لیے سخت فیصلوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ مختلف نوعیت کے اقدامات، ہر شعبے میں انسداد اسمگلنگ کی سخت مہمات نے سال کے اختتامی 4ماہ ستمبر تا دسمبر کی مدت میں مارکیٹ کو نئی تاریخ ساز بلندیوں پر پہنچایا،سال 2023میں ہنڈریڈ انڈیکس کا پہلا ریکارڈ 30اکتوبر کو 51482پوائنٹس کے ساتھ قائم ہوا جسکے بعد آئی ایم ایف حکام کا پاکستان کی معیشت کا جائزہ مکمل ہونے اور اسٹاف لیول کا معاہدہ طے پانے کے باعث 29نومبر کو ہنڈریڈ انڈیکس 60502پوائنٹس کے ساتھ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا اور بعدازاں 12دسمبر کو ہنڈریڈ انڈیکس 66426پوائنٹس کے ساتھ نئی بلند ترین سطح پر بھی آگیا تھا،آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں استحکام کے لئے چینی بینکوں کی کنسورشیم سعودی عرب کی سپورٹ، متحدہ عرب امارات کویت چین اور سعودی عرب کی پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پلان سے اسٹاک مارکیٹ میں یومیہ بنیادوں پر نت نئے ریکارڈز بنتے چلے گئے،اس کے نتیجے میں کلینڈر سال 2023کے اختتامی کاروباری سیشن جمعہ 29دسمبر تک سالانہ بنیادوں پر ہنڈریڈ انڈیکس میں مجموعی طور پر 22030.59پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،اس طرح سے سال 2023کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس مجموعی طور پر 54.50فیصد کے اضافے سے 62451.040پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 5940.13پوائنٹس کے اضافے سے 20776.54پوائنٹس، کے ایم آئی 30انڈیکس 36450.93پوائنٹس کے اضافے سے 104728.78پوائنٹس اور کے ایم آئی آل شئیر انڈیکس 10677.50پوائنٹس کے اضافے سے 30664.12پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،سال 2023کے دوران مجموعی طور پر تیزی کے سبب حصص کی مالیت میں 25کھرب 62ارب 7کروڑ 49لاکھ 91ہزار 224روپے کا خطیر اضافہ ہوا جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بھی بڑھکر 90کھرب 62ارب 90کروڑ 28لاکھ 8ہزار 645روپے پر آگیا،یاد رہے کہ سال کے آخری کاروباری دن کے ایس ای 100انڈیکس 62451.04پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

سیاسی صورتحال عندیہ دے رہی ہے کہ8فروری کو مل...

پاکستان جمہوری لیگ کے سربراہ رانا زمان سعید نے کہا ہے کہ ملکی سیاسی صورتحال اس بات کا عندیہ دے رہی ہے کہ8فروری کو پاکستان کی تاریخ کے بد ترین الیکشن ہونگے،پری پول دھاندلی نے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں، الیکشن کمیشن مکمل طور پر جانبداری کا مظاہرہ کر رہا ہے ، دھاندلی زدہ الیکشن کے نتیجے میں بننے والی حکومت انتہائی کمزور ہو گی ،ملک اور جمہوریت کی مضبوطی کے لئے صاف اور شفاف الیکشن کا انعقاد ازحد ضروری ہے،اتور کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا زمان سعید نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں لاقانونیت کا راج ہے ،صرف ایک شخص کو خوش کرنے کے لئے لوگوںکو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے ، سیاسی قائدین اور کارکنان کو جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ گواہ ہے کہ جو پری پول دھاندلی اس وقت ہو رہی ہے ماضی میں ایساکبھی نہیں ہوا،امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھیننا خوف کی علامت ہے ، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کردار انتہائی مایوس کن ہے، سیاسی جماعتوں کو سہولیات فراہم کرنے کی بجائے الیکشن کمیشن مخصوص جماعت کا راستہ صاف کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ، جس جماعت کو الیکشن جتوانا چاہتے ہیں اگر وہ اتنی مقبول ہے تو اسے میدان میں مقابلہ کرنا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ قوم کے اربوں روپے خرچ کرکے دھاندلی زدہ الیکشن کرانے سے بہتر ہے کہ لاڈلے کی الیکشن کے بغیر ہی تاج پوشی کر دی جائے تاکہ وہ مستقبل میںپاکستان سے انتقام نہ لے،انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام اور جمہوریت کی مضبوطی صاف اور شفاف الیکشن کے بغیر ممکن نہیں ،اگر ایک شخص کو خوش کرنے کے لئے الیکشن کا ڈرامہ رچایا گیا تو اس کی قیمت ملک اور قوم کو ادا کرنی پڑے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

کراچی،سال نو پر ہوائی فائرنگ، 30افراد زخمی،...

سال نو کی خوشی میں کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 30افراد زخمی ہو گئے جبکہ 65افراد کو گرفتار کر لیا گیا،ذرائع کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں 12بجتے ہی سال نو کا آغاز فائرنگ، پٹاخوں اور ہلے گلے سے ہوا،پولیس کے مطابق لیاری دریا آباد، رنچھوڑ لائن، ڈالمیا اور کلفٹن میں ہوائی فائرنگ سے 4افراد زخمی ہوئے جبکہ گلشن اقبال 13ڈی میں ہوائی فائرنگ سے 2افراد زخمی ہوئے، صدر، لیاری، گارڈن، سچل، کورنگی، اورنگی، سائٹ، سرجانی، ملیر، قائد آباد، گلستان جوہر، لیاقت آباد، نیو کراچی، بلدیہ، کیماڑی، سہراب گوٹھ، فیڈرل بی ایریا اور کلفٹن میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

سابق صوبائی وزیر اشرف خان سوہنا کے وارنٹ گرف...

سابق صوبائی وزیر اشرف خان سوہنا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے،پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر اشرف خان سوہنا پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا، وارنٹ گرفتاری انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی سے جاری کئے گئے،واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے متعدد رہنمائوں پر9مئی کو کی جانے والی توڑ پھوڑ اور حملوں کی وجہ سے مقدمات درج ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس ٹریک میں بڑا شگ...

سکستھ روڈ میٹرو بس اسٹیشن کے قریب راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس ٹریک کا ایک حصہ ٹوٹ گیا،ٹریک ٹوٹنے سے میٹرو بس روٹ میں بڑا شگاف پڑ گیا جبکہ ٹریک میں دراڑیں پڑنے سے بڑے بڑے پتھر بھی زمین پر آگرے،انتظامیہ نے تھوڑی سی مرمت کرکے ٹریک بحال کر دیا،واضح رہے کہ 2ارب سبسڈی کے باوجود میٹرو بس ٹریک مجموعی طور پر خستہ حالی کا شکار ہے اور جگہ جگہ گھڑے پڑ گئے ہیں۔ شہریوں نے وزیراعلی پنجاب سے صورتحال پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میٹرو ٹریک کے ہر اسٹاپ کی مرمت کر نے سے نہ صرف میٹرو بس کا روٹ ٹائم مکمل کرنے میں کم وقت صرف ہو گا بلکہ اس سے میٹرو بس میں سفر کرنے والے مسافروں کا قیمتی وقت بھی بچایا جا سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

پاکستان سے مزید ایک ہزار 199غیر قانونی افغان...

پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے،سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 31دسمبر کو مزید ایک ہزار 199غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، واپس جانے والوں میں 389مرد، 323خواتین اور 487بچے شامل ہیں،افغانستان روانگی کے لیے 73گاڑیوں میں 92خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے،یاد رہے کہ وفاقی حکومت کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی،واضح رہے کہ کراچی سمیت دیگر شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی جن کی وجہ سے سمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی، تاہم قابل اطمینان امر یہ ہے کہ حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے غیر قانونی افراد کا انخلا جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ کے بیٹے کو پولیس...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیئر وکیل سردار لطیف کھوسہ کے بیٹے کو پولیس نے گرفتار کرلیا،لطیف کھوسہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بیٹے خرم لطیف کو لاہور میں تھانا مزنگ پولیس نے گرفتار کیا ہے،انہوں نے بتایا کہ خرم لطیف کھوسہ کو ہائیکورٹ کے قریب آفس سے گرفتار کیا گیا، ہمیں پی ٹی آئی کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے،دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ خرم لطیف کے خلاف تھانا مزنگ میں سب انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے،پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ خرم لطیف کھوسہ نے 15سے 20وکلا کے ہمراہ پولیس اہلکاروں کو زدو کوب کیا، سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر حملہ آور بھی ہوئے،واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سینیئر وکیل سردار لطیف کھوسہ نے پاکستان پیپلز پارٹی سے برسوں پرانی رفاقتیں ختم کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

نئے سال کا تحفہ،پنجاب حکومت کا ڈرائیونگ لائس...

پنجاب کی حکومت کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس پرانی فیس کے ساتھ بنوانے کی تاریخ میں توسیع کرنے کا اعلان کر دیا گیا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ نئے سال کی خوشی میں پرانی فیس کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی تاریخ میں 9جنوری تک توسیع کر رہے ہیں، 10تاریخ سے نئی فیسوں کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس بنائے جائیں گے،نگران وزیر اعلی پنجاب محسن رضا نقوی نے مزید کہا ہے کہ 9دن کیلئے مزید ریلیف دے رہے ہیں، ابھی بھی شہریوں کے پاس ٹائم ہے کہ کئی گنا زیادہ فیسوں سے بچیں اور اپنے لائسنس بنوائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

خدانخواستہ پی ٹی آئی کی حکومت بن گئی تو فساد...

رہنما ن لیگ احسن اقبال نے کہا کہ خدانخواستہ اگر پی ٹی آئی کی حکومت بن گئی تو فساد اور انتشار پھیلائے گی،رہنما ن لیگ احسن اقبال نے شکر گڑھ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اقتدار میں آکر عدلیہ، فوج اور اپوزیشن سے لڑے گی، ہمارا المیہ ہے کہ کامیاب حکومتوں کی ٹانگیں کھینچی گئیں، بانی پی ٹی آئی 4سال میں اپنا اور قوم کا سر پھوڑ کر اڈیالہ جیل میں بیٹھا ہے،رہنما مسلم لیگ نے کہا کہ آج ہر شہری بجلی کے بلوں اور مہنگائی سے پریشان ہے، 2018 میں مہنگائی کی یہ صورتحال نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی کے وزیر شکر کرتے ہیں کہ ان کی حکومت گئی، ورنہ انہیں عوام سے روڑے پڑنے تھے،احسن اقبال نے مزید کہا کہ قوم ووٹ کے صحیح استعمال سے ملک بچا سکتی ہے، ن لیگ کی حکومت آئی تو امن، خوشحالی آئے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

نئی امنگوں، امیدوں اور خوابوں کیساتھ پاکستان...

نئی امنگوں، امیدوں اور خوابوں کیساتھ پاکستان میں سال 2024کا پہلا سورج طلوع ہو گیا،نئے سال کے آغاز پر مساجد میں ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں،شہری مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کے لیے پر امید ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ نیا سال نئی امیدوں، حوصلوں اور کامیابیوں کا سال ثابت ہو،شہریوں کی دعا ہے کہ نیا سال مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں مظالم کے خاتمے کا سال ثابت ہو،شہریوں کا کہنا ہے کہ نیا سال دنیا اور خاص طور پر پاکستان کے لیے امن، خیر اور برکت کا سال ثابت ہو، ان کے مسائل حل ہوں، مہنگائی اور بے روز گاری کم سے کم ہو،شہریوں نے دعا کی کہ 2024کا انتخابی سال خوشحالی اور خوشیوں کا وسیلہ بنے، ملک میں معاشی استحکام ہو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

جدیدیت کے راستے پر مضبوط ملک کی تعمیرو چینی...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی نے بیجنگ میں اپنے آڈیٹوریم میں نئے سال کا اجتماع منعقد کیا، پارٹی اور ملکی رہنماؤں شی جن پھنگ، لی چھیانگ ، ژاؤ لی جی، وانگ ہوننگ، چھائی چھی، ڈینگ شوئے شیانگ ، لی شی اور ہان ژینگ نے سال 2024 کے اجتماع میں شرکت کی۔

چین کی غیر کمیونسٹ جماعتوں کی مرکزی کمیٹیوں اور آل چائنہ فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کے سرکردہ عہدیداران، پارٹی سے وابستگی نہ رکھنے والی شخصیات کے نمائندے، مرکزی پارٹی اور سرکاری محکموں کے سرکردہ عہدیداروں اور بیجنگ میں مختلف نسلی گروہوں اور زندگی کے تمام شعبوں سے وابستہ افراد نے بھی اس اجتماع میں شرکت کی۔

چینی صدر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اجتماع سے اہم خطاب کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جدیدیت کے چینی راستے پر ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور چینی قوم کی عظیم تجدید کو فروغ دینا نئے دور کے نئے سفر میں پارٹی اور ریاست کا مرکزی  مقصدہے اور یہ اس دور کا سب سے بڑا سیاسی مشن ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ ہمیں وسیع تر محب وطن متحدہ محاذ کو مستحکم اور ترقی دینے، ایک مضبوط قوم کی تعمیر اور چینی قوم کی تجدید  کے لئے مشترکہ راہ اور مفادات میں ہم آہنگی کو وسعت دینے، اتحاد کے ذریعے قوت کو یکجا کرنےپر توجہ مرکوز کرنے، سخت محنت سے عظیم کامیابیاں کے حصول اور مشترکہ طور پر چینی جدیدیت کے فروغ کا ایک شاندار باب لکھنے کی ضرورت ہے۔

چینی صدر شی نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی، ریاستی کونسل اور مرکزی فوجی کمیشن کی جانب غیر سی پی سی جماعتوں، آل چائنہ فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس، پارٹی وابستگی نہ رکھنے والی شخصیات، تمام نسلی گروہوں سے تعلق رکھنے والے عوام ، ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان میں ہم وطنوں، سمندر پار چینی باشندوں اور دنیا بھر کے ان دوست ممالک کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی جو چین کی جدیدیت میں تعاون کررہے ہیں۔

چینی صدر نے کہا کہ سال 2023 تمام محاذوں پر 20 ویں سی پی سی قومی کانگریس کے رہنما اصولوں کے نفاذ کا پہلا سال تھا۔ گزشتہ ایک برس میں ہم استحکام برقرار رکھتے ہوئے ترقی کا سفر آگے بڑھانے کے عمومی اصول پر کاربند رہے ہیں۔ کوویڈ 19 کو دوسرے درجے کی متعدی بیماری کے درجے میں منتقل کیا گیا اور اندرونی اور بیرونی مشکلات پر مضبوطی سے قابو پایا گیا،  آگے بڑھنے کی کوششیں کی معاشی بحالی پر زور دیا  اور معاشی و سماجی ترقی کے بنیادی مقاصد پورے کئے۔

چین کا جی ڈی پی 2023 کے دوران 1260 کھرب یوآن سے زائد رہنے کی توقع ہے اور اناج کی پیداوار ریکارڈ نئی بلندی پر پہنچ چکی ہے۔

روزگار اور قیمتیں مجموعی طور پر مستحکم ہیں جبکہ تکنیکی اختراع میں نئی پیشرفت ہوئی ہے۔ نئی پیداواری قوتیں رفتار پکڑرہی ہیں۔

پارٹی اور ریاستی اداروں میں اصلاحات کا نیا دور بنیادی طور پر مکمل ہو چکا ہے۔ اعلیٰ سطح کے کھلے پن کا سلسلہ جاری ہے۔ سیلاب پر قابو پانے، قرض خطرات میں کمی اور فروخت شدہ گھروں کی بروقت فراہمی یقینی بنانے میں اہم کامیابیاں ملی۔

رہائشیوں کی آمدن میں اضافہ معاشی ترقی سے زیادہ تیز رہا۔ ہانگ کانگ اور مکاؤ سے متعلق امور میں پیشرفت ہوئی اور "تائیوان کی آزادی" کی مخالفت کرنے اور دوبارہ اتحاد کو فروغ دینے کے لیے ٹھوس اقدامات کئے گئے۔

چین کی بڑے ملک کی حیثیت سے سفارتکاری چینی خصوصیات کے ساتھ آگے بڑھ چکی ہے جو چین کی ترقی میں بیرونی ماحول بہتر بنانے میں مدد کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کی  مؤثر طرزحکمرانی اور انسداد بدعنوانی کی کارروائیوں میں تیزی آرہی ہے جس کی وجہ ایک اچھا سیاسی ماحول مسلسل مستحکم ہورہا ہے اور آگے بڑھ رہا ہے۔

چھنگ دو یونیورسٹی کھیل اور ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں کی کامیابی سے میزبانی کی گئی اور اس میں ہمارے کھلاڑیوں نے اچھے نتائج حاصل کئے۔

یہ کامیابیاں قابل ستائش ہیں کیونکہ یہ آسانی سے نہیں ملی ہیں۔  ہم نے نئے مواقع پیدا کئے۔ اسٹریٹجک اقدام میں کامیابی سمیٹی اور بحرانوں پر قابو پانے، چیلنجز سے نمٹنے اور بدلتے حالات سے نمنٹنے کے لئے اپنے اعتماد اور عزم میں اضافہ کیا۔

 
۳۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کا ماحولیاتی و حیاتیاتی تحفظ پرمضمو...

بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ کی  ماحولیاتی اور حیاتیاتی تحفظ سے متعلق جولائی میں ایک قومی کانفرنس میں کی گئی تقریر کا ایک اقتباس یکم جنوری 2024 جنوری کو شائع کیا جائے گا۔

چینی صدر شی جو مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں ،کا مضمون سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے فلیگ شپ میگزین چھیوشی جرنل کے 2024 کے پہلے شمارے میں شائع کیا جائے گا۔

 
۳۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں