• Columbus, United States
  • |
  • ٢٩ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | چین

جناح اسپتال میں بچے کی لاش لانے کا واقعہ،ہلا...

جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں 8 سالہ لڑکے کی لاش چھوڑ کر فرار ہونے والے دونوں افراد کا پتا لگا لیا گیا۔ ڈی آئی جی ساتھ اسد رضا کے مطابق واقعے سے متعلق مزید سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی گئی ہیں اور تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ واقعہ ٹریفک حادثہ ہے۔ ڈی آئی جی اسد رضا نے بتایا کہ سی سی ٹی وی میں نظر آنے والے دونوں افراد گاڑی میں سوار تھے، کورنگی روڈ پر بچہ گاڑی کے سامنے آیا اور ٹریفک حادثہ ہوا جس کے بعد دونوں افراد نے بچے کو گاڑی میں ڈالا اور جناح اسپتال پہنچایا، بچے کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، بچے کے اہلخانہ لاش لے کر لودھراں پہنچے ہیں اور انہوں نیکسی قسم کی قانونی کارروائی سے منع کیا ہے۔ اسد رضا کے مطابق اسپتال انتظامیہ نے بتایا ہیکہ ماضی میں بچے سے جنسی زیادتی ہوئی تھی، ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد زیادتی کے ملزمان کا تعین کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں اس سال اب تک ایچ آئی وی کے 9 ہزا...

پاکستان میں اس سال اب تک ایچ آئی وی کے 9 ہزار 284 نئے مریضوں کا انکشاف ہوا ہے۔ وزارت صحت کے مطابق پاکستان میں ہر ماہ ایچ آئی وی کے تقریبا 900 سے ایک ہزار نئے کیس سامنے آرہے ہیں جب کہ اس سے قبل 2022 میں بھی ایچ آئی وی کے 10ہزار سے زیادہ کیسز سامنے آئے تھے۔ وزارت صحت کا بتانا ہے کہ ایچ آئی وی کے سب سے زیادہ کیسز پنجاب اور سندھ سے سامنے آرہے ہیں، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے بھی ایچ آئی وی کے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح بشمول کشمیر سے بھی ہر ماہ تقریبا 40 سے 50 نئے کیسز سامنے آرہے ہیں، ناکافی اقدامات اور غیر محفوظ جنسی تعلقات ایچ آئی وی کے پھیلا کا بڑا سبب ہیں، ایچ آئی کے زیادہ تر کیسز حادثاتی طور پر ٹیسٹنگ کے نتیجے میں سامنے آرہے ہیں جس کیلئے پاکستان میں ایچ آئی وی کی ٹیسٹنگ بڑھانے کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغان مہاجرین کو ملک واپس بھجوانے کی درخواست...

سندھ ہائیکورٹ نے افغان مہاجرین کی ملک واپس بھجوانے کی صوبائی حکومت کی پالیسی کے خلاف درخواست کی سماعت بارہ دسمبر تک ملتوی کردی۔ سندھ ہائیکورٹ میں افغان مہاجرین کی ملک واپس بھجوانے کی صوبائی حکومت کی پالیسی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی ،وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار سماجی کارکن ہیں یہ انسانی حقوق کا معاملہ ہے۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے ریمارکس دیئیکہ آئین میں پاکستانی شہریوں کے حقوق کی بات ہے افغان شہریوں کی نہیں ،جسٹس امجد علی سہتو نے ریمارکس دیئیکہ اس معاملے میں پولیس کے پاس جائیں عدالت نے درخواست کی مزید سماعت بارہ دسمبر تک ملتوی کردی۔ درخواست سماجی کارکن شیما کرمانی و دیگر کی جانب سے دائر کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تقسیم اور مسائل نظرانداز خون سستا کرنیوالی س...

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی و سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک کی قسمت دواشخاص کے حوالے نہ کریں جن کا یہی پرانا طرز سیاست ہے،70سالہ نوجوانوں کو لیڈر بتاتا ہے کہ یہ بلوچستان کایہی آپشن ہے،نفرت، تقسیم اور مسائل نظرانداز خون سستا کرنیوالی سیاست کو پھر موقع نہ دیں، بتایا جارہا ہے کہ 3بار وزیراعظم بننے والا چوتھی بار وزیراعظم بن کر ملک کو مسائل سے نکالے گا،مجھے معلوم ہے کہ ملک میں کتنی صلاحیت ہے ،دوسری جماعتوں کا پتہ نہیں لیکن پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام پر بھروسہ کیا ہے، ہمیں روایتی اور پرانی سوچ کی سیاست چھوڑ کر عوام کا سوچنا ہوگا۔جمعہ کے روز کوئٹہ میں بلوچستان ہائیکورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بلوچستان ہائیکورٹ اورآپ کا شکرگزارہوں،آپ نے بلوچستان ہائیکورٹ بار سے خطاب کرنے کا موقع دیا،گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنا 56واں یوم تاسیس کوئٹہ میں منایا،بلوچستان کے عوام کا شکرگزار ہوں اتنی بڑی تعداد میں شرکت کی،عوام نے پیغام دیا کہ بلوچستان کے لوگ پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں، پیپلزپارٹی کی کوشش ہوگی کہ بلوچستان کے عوام کی خدمت کرے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے دکھ اور درد کا مجھے احساس ہے،بلوچستان کے عوام جس درد سے گزررہے ہیں وہ اچھی طرح معلوم ہے،قائد عوام میرے نانا ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی پر چڑھا دیا گیا،میری والدہ محترمہ بینظیربھٹو کو گولی مار کر شہید کردیا گیا،میرے چچا شہنوازبھٹو کو زہرپلا کر شہید کیا گیا،میرے ماموں مرتضیٰ بھٹو کو اپنے گھرکے باہر شہید کر دیا گیا اور الزام بینظیر بھٹو اور ان کے خاندان پر لگا دیا گیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ اگست 2016ء کا سانحہ مجھے اچھی طرح یاد ہے،بلوچستان ہائیکورٹ کے شہید وکلاء کو سرخ سلام پیش کرتا ہوں،وہ شہید محترمہ بینظیربھٹو کی حکومت کی خاتمے کی سازش کا حصہ تھا،کیا

پاکستان بالخصوص بلوچستان کے عوام کا خون سستا ہے؟70سال سے چلنے والے نظام نے کیا شہریوں کو انصاف دیا؟آپ بزرگ ہو کر بھی ملک میں نئی سیاست لاسکتے ہیں،بہت سے نوجوان سیاستدانوں کو جانتا ہوں جو پرانی طرز سیاست سے بھی دلچسپی رکھ سکتے ہیں،میرا یہ اعتراض بالکل بھی نہیں کہ یہ بزرگ بن چکے ہیں،عمر سے فرق نہیں پڑتا،کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ عوام نے فیصلہ کرلیا ہے،ملک کی قسمت ان دواشخاص کے حوالے نہ کریں جن کا یہی پرانا طرز سیاست ہے،70سالہ نوجوانوں کو لیڈر بتاتا ہے کہ یہ بلوچستان کایہی آپشن ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں اور بلوچ عوام سے درخواست ہے کہ آپ 8فروری کو سرپرائز دیں،نفرت، تقسیم اور مسائل نظرانداز خون سستا کرنیوالی سیاست کو پھر موقع نہ دیں، بتایا جارہا ہے کہ 3بار وزیراعظم بننے والا چوتھی بار وزیراعظم بن کر ملک کو مسائل سے نکالے گا،دوسری طرف چند سال قبل جو وزیراعظم رہا اس نے کہا تھا کہ ہزارہ ولاے بلیک میل کررہے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ میں اورآپ ملکر نئی تاریخ رقم کریں گے،اس ملک کی قسمت ہم ملکر بدل سکتے ہیں،مجھے معلوم ہے کہ ملک میں کتنی صلاحیت ہے ،دوسری جماعتوں کا پتہ نہیں لیکن پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام پر بھروسہ کیا ہے،یہ بھی معلوم ہے کہ پاکستان کو کسی طرح دنیامیں ماڈل کی طرح پیش کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں روایتی اور پرانی سوچ کی سیاست چھوڑ کر عوام کا سوچنا ہوگا،اسلام آباد کے بابوئوں کی سوچ اور ذہنیت آج تک وہی ہے،ہمیں عوام کو معاشرے اور سیاست میں حصہ دار بنانا ہوگا،وقت آگیا ہے کہ ہم پاکستان کے مستقبل کے فیصلے عوام کو کرنے دیں، عوام فیصلے کرلیتے ہیں دنیا میں کوئی بھی ان کا راستہ روک نہیں سکتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی گورننس اور پولیسنگ کا نظام رول ماڈل ہ...

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ چین کی گورننس اور پولیسنگ کا نظام رول ماڈل ہے جبکہ تھان یونگ شنگ نے کہا کہ پنجاب پولیس کو جدید آلات کی تنصیب اور استعمال کی ٹریننگ بھی دیں گے، دونوں ممالک کے درمیان دوستی کا نیا دور شروع ہو رہا ہے۔ وزیراعلی محسن نقوی سے چینی صوبے جیانگ سو کے پولیس چیف تھان یونگ شنگ نے ملاقات کی، پنجاب پولیس اور جیانگ سو پولیس کے درمیان اشتراک کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے جائیں گے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ موثر پولیسنگ نظام کے لئے چین کی معاونت کے شکر گزار ہیں، سیاحوں اور دیگر چینی شہریوں کو ہر طرح کی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں، ہمیں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے گورننس اور پولیس نظام کو بہتر بنانا ہے۔ چینی صوبے کے پولیس چیف نے وزیر اعلی محسن نقوی کو جیانگ سو کے دورے کی دعوت دی، جیانگ سو پولیس چیف کا کہنا تھا کہ جیانگ سو اور لاہور میں بہت سی قدریں مشترک ہیں، پنجاب پولیس سے اشتراک کار کے لئے جامع پلان لے کر آئیں گے۔ تھان یونگ شنگ نے کہا کہ پنجاب پولیس کو جدید آلات کی تنصیب اور استعمال کی ٹریننگ بھی دیں گے، دونوں ممالک کے درمیان دوستی کا نیا دور شروع ہو رہا ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان،انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور چینی وفد کے دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پشاور، ڈالر کی اسمگلنگ میں ملوث کسٹمز انسپکٹ...

ڈالر کی اسمگلنگ میں ملوث کسٹمز انسپکٹر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل پشاور سعد اللہ کی ہدایت پر چھاپا مار ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ڈالر کی سمگلنگ میں ملوث منظم گینگ گرفتار گرفتار کرلیا۔ کسٹمز انسپکٹر سمیت 2 ملزمان کی گرفتاری انٹیلی جنس اداروں کی نشاندہی پر عمل میں لائی گئی ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو طورخم بارڈر پر واقع فارن کرنسی ڈیکلیریشن پوائنٹ سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان میں کسٹمز انسپکٹر واجد اور اسفند یار شامل ہیں۔ ملزم کسٹمز انسپکٹر واجد طورخم بارڈر پر تعینات تھا جب کہ ملزم اسفندیار کسٹمز حکام کی ملی بھگت سے غیر قانونی طریقے سے ڈالر کی کلیئرنگ میں ملوث تھا۔ دوران تلاشی ملزم اسفند یار سے ایک لاکھ 23 ہزار امریکی ڈالر برآمد ہوئے۔ دوران تفتیش ملزم نے روزانہ کی بنیاد لاکھوں ڈالرز کی اسمگلنگ کا انکشاف کیا۔ گرفتار ملزم اسفندیار متعدد ایجنٹوں کے ساتھ رابطے میں تھا۔ ملزم ایجنٹوں سے طورخم بارڈر پر واقع کسٹمز کے دفاتر میں ڈالر وصول کرتا تھا۔ ملزم ایک لاکھ ڈالر کی اسمگلنگ کی عوض 50 ہزار روپے کمیشن وصول کرتا تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق کمیشن کے نام پر حاصل کردہ رقم کسٹمز حکام کے حوالے کی جاتی تھی۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

معیشت میں بہتری، 4 ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ...

پاکستان کی معیشت میں بہتری کا سلسلہ جاری ، رواں مالی سال میں چار ماہ کے دوران کرنٹ اکاونٹ خسارہ دو ارب ڈالر گھٹ گیا۔ حکومتی اقدامات سے غیرملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونا شروع ہوگیا اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ اربوں ڈالر کے معاہدے ہوگئے ہیں۔ کویت بھی دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، پاکستان اور کویت کے درمیان افرادی قوت اور توانائی سمیت دیگر شعبوں میں سات معاہدوں اور 3 مفاہمی یاد داشتوں پر دستخط ہوگئے۔ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت 315 روپے سے کم ہو کر 274روپے کی سطح تک آئی۔فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق کریک ڈان کے بعد تقریبا ایک ارب ڈالر بینکوں میں جمع کرائے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک بھر میں ہونے والی ن لیگ پارلیمانی بورڈ م...

مسلم لیگ ن نے پارلیمانی بورڈ میٹنگ کا شیڈول جاری کر دیا۔ ملک بھر میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈز کی میٹنگ 2 دسمبر سے 19 دسمبر تک شیڈولڈ ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ کی صدارت کریں گے، سابق وزیر اعظم خود سے تمام امیدواروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ سرگودھا ڈویژن 2 دسمبر، راولپنڈی ڈویژن 3 دسمبر، ہزارہ مالاکنڈ ڈویژن میں 6 دسمبر کو میٹنگ ہوگی جبکہ لاہور ڈویژن میں 14، سندھ 16، اسلام آباد اور مخصوص نشستوں کیلئے 18 دسمبر کو میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع میں 19 دسمبر کو میٹنگ ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک میں سونے کی قیمت میں تین ہزار روپے کی بڑ...

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے،24 قیراط سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی دیکھی گئی ہے۔ 24 قیراط سونے کے قیمت 2 لاکھ 18 ہزار روپے ریکارڈ کی جارہی ہے۔جبکہ 22 قیراط سونے کے نرخ 1 لاکھ 99 ہزار 833 روپے فی تک ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام کے 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 86 ہزار900 روپے ،جبکہ 22 قیراط کی قیمت 1 لاکھ 71 ہزار 325 روپے ریکارڈ کی جارہی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ہزار 40 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی جارہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیض آباد دھرنا کمیشن نے فواد حسن فواد کو طلب...

فیض آباد دھرنا کمیشن نے تحقیقات کے معاملے میں نگران وزیر اور سابق سیکرٹری ٹو پی ایم فواد حسن فواد کو طلب کر لیا۔ دھرنا کمیشن 5 دسمبر کو فواد حسن فواد کا بیان ریکارڈ کرے گا، انہوں نے 22 نومبر 2017 کے اجلاس کے منٹس درج کیے تھے۔ فیض آباد دھرنا کے دوران پولیس اور انتظامیہ عملی طور پر فواد حسن فواد کو رپورٹ کر رہی تھی۔ سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال بھی کمیشن کے سامنے پیش ہوچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا ابتدائی بیان ریکارڈ کر لیا گیا ہے، کمیشن نے تحقیقات کے لیے شاہد خاقان عباسی کو 4 صفحات پر مشتمل سوالنامہ دیا تھا جس میں 32 کے قریب سوالات تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کا غزہ میں ہسپتالوں اوررہائشی علاقوں...

پاکستان نے غزہ میں ہسپتالوں ، مساجد اور رہائشی علاقوں پر حملوں کی تحقیقات کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری فلسطین کی صورتحال پر فوری فیصلہ کن اقدام کرے، فلسطین کی صورتحال پر تشویش ہے، فلسطینیوں کے ساتھ غیر امتیازی سلوک بند ہونا چاہیے، غزہ میں ظلم کی نئی داستان رقم کی گئی، پاکستان نہتے فلسطینوں کے ساتھ کھڑا ہے، کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، کشمیری عوام کے ساتھ ظلم وزیادتی کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کاپ 28کانفرنس میں شرکت کیلئے یو اے ای کے دورہ پر ہیں، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کل کانفرنس سے خطاب کریں گے ، کانفرنس میں پاکستان ترقی پذیر ممالک کیلئے لاس اینڈ ڈیمج فنڈ کی ضرورت پر روشنی ڈالے گا۔ انہوں نے بتایا کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کرکڑ نے متحدہ عرب امارات اور کویت کے دوطرفہ دورے کیے،انہوں نے متحدہ عرب امارات اور کویت کی قیادت سے دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ فلسطین کی صورتحال پر تشویش ہے، فلسطینیوں کے ساتھ غیر امتیازی سلوک بند ہونا چاہیے، غزہ میں ظلم کی نئی داستان رقم کی گئی، پاکستان نہتے فلسطینوں کے ساتھ کھڑا ہے ۔ ان کاکہناتھا کہ نگران وزیراعظم نے دنیا میں فلسطین کے حق میں آواز اٹھائی ، فلسطین میں جاری بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں، عالمی برادری فلسطین کی صورتحال پر فوری فیصلہ کن اقدام کرے۔ ممتاززہرا بلوچ نے مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، کشمیری عوام کے ساتھ ظلم وزیادتی کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے گزشتہ ہفتے برسلز کا دورہ کیا، برسلز میں جی ایس پی پلس سمیت مختلف امور پر غور کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سموگ کے پیش نظر (آج)پنجاب میں تعلیمی ادارے ب...

سموگ کے پیش نظر پنجاب حکومت نے (آج)بروز ہفتہ کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد سموگ کا اجلاس ہوا جس میں سموگ کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا، ماہرین ماحولیات اور صحت نے سموگ میں کمی اور سموگ کے مضر اثرات سے بچانے کے لئے تجاویز پیش کیں۔ صوبائی وزرا ایس ایم تنویر، ڈاکٹر جاوید اکرم، منصور قادر،عامر میر، اظفر علی ناصر، ابراہیم حسن مراد، بلال افضل، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے (آج)بروز ہفتہ بند رہیں گے جبکہ مارکیٹیں، بازار اور کاروباری ادارے کل اور پرسوں معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ریسٹورنٹس اور دیگر بزنس ہاسز بھی معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، 18 دسمبر سے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔ نگران وزیراعلی نے سڑکوں کی صفائی اور پانی کے چھڑکا کا عمل بدستور جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے جبکہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف موثر کریک ڈان کا حکم بھی دیا ہے۔ محسن نقوی نے مزید کہا ہے کہ ٹائر جلانے والی فیکٹریوں کے خلاف بھی بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے، سموگ میں کمی کے لئے جو کچھ انسانی بس میں ہے وہ اقدام اٹھارہے ہیں، پوری کوشش ہے کہ ایئرکوالٹی انڈیکس کم سے کم رہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بشری بی بی کی طلاق کا ریکارڈ طلب کرنے کی درخ...

لاہور ہائیکورٹ نے بشری بی بی اور خاور مانیکا کی طلاق کا ریکارڈ طلب کرنے کے لیے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ آپ متاثرہ فریق نہیں،درخواست دائر نہیں کرسکتے، عدالت درخواستگزار سے استفسار کیا کہ آپ کو بشری بی بی کی عدت پوری نہ ہونے کا کیسے پتہ چلا؟ جس پر وکیل کا کہنا تھا کہ میں نے خبریں سنی ہیں۔ عدالت نے کہا کہ آپ نے خبریں دھیان سے نہیں سنی ہوں گی۔ وکیل درخواستگزار کا کہنا تھا کہ یونین کونسل کی جانب سے رولز کی خلاف وزری کی گئی، درخواست گزار کے دیگر الزامات پر جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیے کہ آپ کیس کی بات کریں یہاں فضول باتیں نہ کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غیر قانونی افغان شہریوں کی بے دخلی، سپریم کو...

سپریم کورٹ نے غیر قانونی افغان شہریوں کی بے دخلی کیس میں وفاق، اپیکس کمیٹی، وزرات خارجہ اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ غیر قانونی افغان شہریوں کو بے دخلی کا معاملہ آئینی تشریح کا بھی ہے، اٹارنی جنرل معاملے پر لارجر بینچ تشکیل دینے کے نقطے پر معاونت کریں۔ سپریم کورٹ میں جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے افغان مہاجرین کی واپسی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار فرحت اللہ بابر نے موقف اپنایا کہ نگراں حکومت کے پاس غیر قانونی شہریوں کی بے دخلی کا مینڈیٹ نہیں، جن افغان شہریوں کو بے دخل کیا جا رہا ہے وہ سیاسی پناہ کی درخواستیں دے چکے ہیں اور اس عدالت کے پاس شہریوں کے حقوق کے تحفظ کا اختیار ہے، آرٹیکل 4، 9، 10 اے اور آرٹیکل 25 کے تحت بنیادی انسانی حقوق متاثر ہوئے ہیں۔ جسٹس یحیی آفریدی نے ریمارکس دیے کہ 40 سال سے جو لوگ یہاں رہ رہے ہیں کیا وہ یہاں ہی رہیں اس پر عدالت کی معاونت کریں۔ جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ اقوام متحدہ کے معاہدے مہاجرین کے حقوق کو تحفظ دیتے ہیں، پاکستان اقوام متحدہ کے ان معاہدوں کا پابند ہے۔ عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمہ کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی مشینری مینوفیکچررز کا پاکستان کے زرعی ش...

چائنہ نیشنل مشینری انڈسٹری کارپوریشن (سینوماچ) نے کہا ہے کہمشینری ہو یا ٹیکنالوجی ہم باہمی تعاون کے شعبے کو وسعت دینا پسند کریں گے، پاکستان کے زرعی شعبے میں طلب کو بین الحکومتی سائنسی اور تکنیکی تعاون کے ذریعے پورا کیا جا سکتا ہے۔سینوماچ کے ایک محقق لی نے چائنا اکنامک نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تیار کردہ خود کار پلانٹ پروٹیکشن مشین، آلو ہارویسٹر، گنے کی کٹائی کرنے والی زرعی مشینری کی ایک شاندار رینج نے 2023 چائنا انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو (سی آئی ایس سی ای)میں تمام سمتوں سے توجہ حاصل کی۔ سب سے بڑے پیمانے، سب سے زیادہ مکمل کاروباری زنجیر اور چین کی مشینری کی صنعت میں سب سے مضبوط آر اینڈ ڈی صلاحیتوں کے ساتھ ایک مرکزی انٹرپرائز گروپ کی حیثیت سے سینوماچ نے بہت جلد اپنے عالمی تعاون کو بڑھانا شروع کر دیا ہے. چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق صرف ہمارے ماتحت ادارے وائی ٹی او انٹرنیشنل لمیٹڈ نے اب تک زرعی مشینری کے 65,000 یونٹس (سیٹ) برآمد کیے ہیں۔ لی نے مزید کہا کہ پاکستان سمیت اس کے کاروباری دائرہ کار میں 90 سے زائد ممالک اور خطوں کا احاطہ کیا گیا ہے، جسے پانچ بڑے کاروباری اکائیوں روس، ایشیا، وسطی اور مشرقی یورپ، امریکہ اور افریقہ کے خطے میں تقسیم کیا گیا۔ تکنیکی تربیت کے بارے میں لی نے ذکر کیا کہ 1956 میں قیام کے بعد سے، چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل میکانائزیشن سائنس گروپ کمپنی لمیٹڈ(سی اے اے ایم ایس)نے 4500 سے زیادہ بین الاقوامی طلبا کو تربیت دی ہے. جب کامیاب کیس کی بات آتی ہے تو ، سی اے اے ایم ایس کے ذریعہ تیار کردہ ایتھوپیا کے ٹیف ایگریکلچرل مشینری چھوٹے میکانائزڈ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ نے چھوٹے اناج کے سائز اور آسان رہائش کی خصوصیات کو حل کرکے ٹیف کی کاشت کے عالمی مسئلے کو حل کیا۔ "جغرافیہ، آب و ہوا، مٹی اور ہائیڈرولوجیکل حالات مختلف ممالک اور خطوں میں وسیع پیمانے پر مختلف ہوتے ہیں، لہذا زرعی مشینری کو حقیقی معنوں میں مقامی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے، جیسے کہ پاکستان میں کسانوں کی ضروریات، ہمیں منظم تحقیق کرنا ہوگی اور مقامی مشینری تیار کرنا ہوگی."

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق سی آئی ایس سی ای کے ایک اور نمائش کنندہ ژنگ جیانگ تیانے واٹر سیونگ ایریگیشن سسٹم کمپنی لمیٹڈ نے بھی زرعی مشینری کے میدان میں آواز اٹھائی، جس میں سے پانی کی بچت آبپاشی کا نظام بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ کو معلوم ہوا کہ جدید زرعی مشینری بشمول پانی اور کھاد کی مربوط مشینیں، پلانٹ نیوٹریشن ڈیٹیکٹرز، مائیکرومیٹیوروگرافس کو چین اور یہاں تک کہ دنیا کے دیگر حصوں میں تیانی گروپ نے وسیع پیمانے پر فروغ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں واقع ہے جہاں آب و ہوا تبدیل ہو رہی ہے اور چین کی طرح یہ بھی پانی کی شدید قلت کا شکار ملک ہے۔ لہذا بات کرنے کے لیے، ہمارا کم ملچ فلم ڈرپ آبپاشی کا نظام مقامی کاشتکاروں کی ضروریات کو پورا کر سکتا ہے۔ تیانے گروپ کے ایک اسٹاف یانگ نے زور دے کر کہا کہ 1999 کے بعد سے تیانی انڈر ملچ فلم ڈرپ آبپاشی ٹیکنالوجی کو سنکیانگ میں بڑے پیمانے پر فروغ دینا شروع ہو گیا ہے اور زرعی ٹیکنالوجی کی جدت طرازی اور انضمام جیسے زرعی اقسام، مشینری، زرعی کاشت کاری، اور پانی اور کھاد کے انضمام کا ایک سلسلہ آہستہ آہستہ اس ٹیکنالوجی کی بنیاد پر محسوس کیا گیا ہے۔ اس وقت ڈرپ آبپاشی گندم، چاول، مکئی، کپاس، ٹماٹر، انگور، تربوز، سرخ کھجور وغیرہ اس ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کامیاب طریقے ہیں۔یانگ نے کہا، "سنکیانگ اور پاکستان کے درمیان ایک جیسے آب و ہوا، روشنی اور پانی کے حالات کی وجہ سے ، "زرعی مشینری کے شعبے میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے جیل ٹرائل کے حک...

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جیل ٹرائل کے حکم نامے کیخلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی۔ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں درخواست دائر کی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اس عدالت نے 23 نومبر 2023 کو حکم دیا کہ 28 نومبر کو ملزمان کو جوڈیشل کمپلیکس میں پیش کیا جائے، عدالت نے 28 نومبر کو جیل میں ٹرائل کا حکم دے دیا، 23 نومبر کے حکم نامے کی موجودگی میں 28 نومبر کا حکم نامہ غیرقانونی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت 23 نومبر 2023 کے حکم نامے پر عملدرآمد کروائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیف جسٹس سپریم کورٹ کو دی گئی شاہانہ گاڑیاں...

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی نے حکومت کی جانب سے دی گئی شاہانہ گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف جسٹس نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے گاڑیوں کی نیلامی کیلئے سیکرٹری کابینہ اور چیف سیکرٹری پنجاب کو خط ارسال کر دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ 2020 میں خریدی گئی 61 ملین کی مرسڈیز بینز کی نیلامی ہوگی، پنجاب حکومت کی فراہم کی گئی بلٹ پروف لینڈ کروزر بھی نیلام کی جائے گی۔ خط کے مطابق آئینی عہدوں کیلئے لگژری گاڑیاں درآمد کرنا مناسب نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے دونوں گاڑیاں استعمال نہیں کیں، گاڑیوں کی نیلامی سے حاصل رقم پبلک ٹرانسپورٹ پر خرچ کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہماری ٹیم پر رحیم یار خان میں حملہ ہوا ، اس...

نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم پر رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں حملہ ہوا جس میں3 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔ محسن نقوی نے کہا کہ جس علاقے میں حملہ ہوا اس کے چاروں طرف سندھ کا علاقہ ہے، 70 سے 80 ڈاکوں نے سندھ کے اندر سے پنجاب کی حدود میں داخل ہوکر حملہ کیا۔ نگران وزیراعلی نے بتایا کہ پولیس کے 19 جوانوں نے بہادری سے کئی گھنٹے مقابلے کے بعد ڈاکوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔ الیکشن سے متعلق محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم سے کسی نے کوئی الیکشن نہیں لڑنا یا جاکر ووٹ نہیں مانگنے، ہماری کوشش ہے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رحیم یارخان جنوبی پنجاب کا پسماندہ علاقہ ہے، وہاں ہیلتھ ڈپارٹمنٹ زبردست کام کررہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت(...

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت(آج) ہفتہ کو اڈیالہ جیل میں ہوگی۔ سائفرکیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کے حوالے سے وزارت قانون کا نوٹیفیکیشن آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کو موصول ہوگیا ۔ عدالت نے کیس کی سماعت(آج) ہفتہ تک ملتوی کردی۔ جمعہ کو سماعت کے دوران آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ وزارت قانون کا نوٹیفیکیشن عدالت میں جمع ہوچکا ہے،جج کل تک سائفرکیس کی سماعت مقرر کی ہے۔ وکیل صفائی علی بخاری کی جانب سے سماعت کل نہ رکھنے کی استدعا، کہا ہفتے کو ہائیکورٹ ، سپریم کورٹ بند ہوتی ہیں لیکن ٹرائل کورٹس میں ہمارے کیسز ہوتے۔ ہماری استدعا ہیکہ 5 دسمبرکی تاریخ مقرر کر دیں۔ جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے ریمارکس دیے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھی آگاہ کرنا ہے، شاہ محمود قریشی کے حوالے سے بھی نوٹیفیکیشن میں تحریر کیا گیاہے۔ جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کہا کہ حاضری کے حوالے سے تو سماعت رکھنی ہے نا، جس پر وکیل نے کہا کہ آج چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری مقررتھی اس بات پر کیا کہیں گے؟جج نے ریمارکس دیے کہ ہائیکورٹ کو اطلاع کرنی تھی اوروزارت قانون کے نوٹیفیکیشن کا انتظار تھا۔ اسپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اے نے آج ہی اڈیالہ جیل میں سماعت مقرر کرنیکی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ میں تو آج ہی اڈیالہ جیل میں سماعت مقرر کرنے کے حق میں ہوں۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت(آج) ہفتہ تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ، 285 روپے2...

انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہو گیا ۔ جمعہ کو فاریکس ڈیلرز کے مطابق دوران کاروبار انٹربینک میں ڈالر285 روپے28پیسے کا ہو گیا ۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 17 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہوکر 286 روپے 50 پیسے کاہو گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شکار پور، دھند کے باعث تیز رفتار کار کھائی م...

شکار پور میں تیز رفتار کار کھائی میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار تمام 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ افسوسناک حادثہ شکارپور کے علاقے قومی شاہراہ جنوں بائی پاس کے مقام پر پیش آیا جہاں شدید دھند کے باعث تیز رفتار کار الٹ کر کھائی میں گر گئی، کار میں سوار تمام افراد موقع پر دم توڑ گئے۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور تمام لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، جا ں بحق ہونے والے افراد کا تعلق نوشہرو فیروز سے تھا، پولیس نے حادثے کی تفتیش شروع کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس طغرل کی خلیج عد...

مشرق وسط کی بحری صورتحال کے پیش نظر پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس طغرل کی خلیج عدن میں تعیناتی کر دی گئی۔ پاکستانی تجارتی جہازوں کو درپیش خطرات سے بچانے کیلئے پاک بحریہ نے پی این ایس طغرل کو تعینات کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس طغرل کی تعیناتی کا مقصد پاکستانی تجارتی بحری جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے، پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول پر باقاعدگی سے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ سمندر میں امن وامان کے قیام کیلئے کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت بھی کام کرتی ہے اور خطے میں بحری امن و امان برقرار رکھنے کے حوالے سے اپنی قومی ذمہ داری سے بخوبی آگاہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ کا شیریں مزاری کا نام پا...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا اور ان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنا غیر منصفانہ اور غیر قانونی بھی قرار دیا گیا ہے۔ اس معاملے پر عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈی جی امیگریشن ایک ہفتے میں پی سی ایل سے شیریں مزاری کا نام نکال کر رپورٹ دیں، ڈی جی امیگریشن ایک ہفتے میں ڈپٹی رجسٹرار ہائیکورٹ کو رپورٹ دیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے محفوظ فیصلہ سنایا ہے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس کی سفارش پر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ ایگزٹ لسٹ (پی سی ایل) لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ - سلامتی کونسل- گوتریس - غزہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے۔(شِنہوا)

 

۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ- غزہ- خان یونس- زندگی

 جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس میں کھنڈر بنے مکانات میں لوگ آگ جلا کر بیٹھے ہوئے ہیں۔(شِنہوا)

 

۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آسٹریا- ویانا- سیمینار- عالمی ترقی

چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے گلوبل ڈویلپمنٹ پروموشن سنٹر کی ڈائریکٹر تانگ اینگ (بائیں ) آسٹریا کے شہر ویانا میں پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے گلوبل ڈویلپمنٹ پروموشن سنٹر کی ڈائریکٹر تانگ اینگ (بائیں ) آسٹریا کے شہر ویانا میں پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

 

۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ ۔ جنین ۔ اسرائیل ۔ چھاپہ

مغربی کنارے کے شہر جنین میں چھاپے کے دوران اسرائیلی فوجی دیکھے جاسکتے ہیں۔ (شِںہوا)

 

۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین- بیجنگ- پیلس میوزیم

سیاح چین کے دارالحکومت بیجنگ کے پیلس میوزیم، جسے شہرِ ممنوعہ بھی کہا جاتا ہے، کی سیر کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

 

۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ ۔ غزہ شہر ۔ اسرائیل ۔ حماس تنازع...

غزہ میں لوگ تباہ شدہ عمارتوں کے پاس سے گزررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ سی آئی ایس آئی ای ۔ میسکوٹ

چین ، دارالحکومت بیجنگ میں ایک خاتون رضا کار چائنہ بین الاقوامی سپلائی چین نمائش کے میسکوٹ پروڈکٹ کی نمائش کررہی ہے۔ (شِںہوا)

 

۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی عوام چین-امریکہ تعلقات میں کسنجرکی اہم...

بیجنگ (شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاہےکہ  چینی عوام ہنری کسنجر کو ان کی مخلصانہ عقیدت اور چین-امریکہ تعلقات کے لیے ان کی اہم خدمات کے لیے یاد رکھیں گے۔

 کسنجر ایسوسی ایٹس، انکارپوریشن نے ایک بیان میں کہا کہ سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر بدھ کو مقامی وقت کے مطابق کنیکٹیکٹ میں 100 سال کی عمر میں گھر پر انتقال کر گئے تھے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے جمعرات کوباقاعدہ نیوز بریفنگ میں ڈاکٹر کسنجرکوچینی عوام کا دیرینہ اور اچھا دوست" اور "چین امریکہ تعلقات کا علمبردار اور معمار" قرار دیتےکہا کہ انہوں نے طویل عرصے سے چین-امریکہ تعلقات میں بہتری کا خیال رکھا اس حوالے سے حمایت کی، 100 سے زائد بار چین کا دورہ کیا اور چین-امریکہ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے تاریخی کردار ادا کیا۔

وانگ نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے امریکی صدر جو بائیڈن کو ایک تعزیتی پیغام بھیجا ہے، جس میں کسنجر کے انتقال پر گہری  تعزیت اور ان کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

 
۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی عوام چین-امریکہ تعلقات میں کسنجرکی اہم...

بیجنگ (شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاہےکہ  چینی عوام ہنری کسنجر کو ان کی مخلصانہ عقیدت اور چین-امریکہ تعلقات کے لیے ان کی اہم خدمات کے لیے یاد رکھیں گے۔

 کسنجر ایسوسی ایٹس، انکارپوریشن نے ایک بیان میں کہا کہ سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر بدھ کو مقامی وقت کے مطابق کنیکٹیکٹ میں 100 سال کی عمر میں گھر پر انتقال کر گئے تھے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے جمعرات کوباقاعدہ نیوز بریفنگ میں ڈاکٹر کسنجرکوچینی عوام کا دیرینہ اور اچھا دوست" اور "چین امریکہ تعلقات کا علمبردار اور معمار" قرار دیتےکہا کہ انہوں نے طویل عرصے سے چین-امریکہ تعلقات میں بہتری کا خیال رکھا اس حوالے سے حمایت کی، 100 سے زائد بار چین کا دورہ کیا اور چین-امریکہ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے تاریخی کردار ادا کیا۔

وانگ نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے امریکی صدر جو بائیڈن کو ایک تعزیتی پیغام بھیجا ہے، جس میں کسنجر کے انتقال پر گہری  تعزیت اور ان کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

 
۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کام کی جگہوں پر تحفظ کو یقینی بنانے کےلی...

بیجنگ (شِنہوا) چین کام کی جگہوں پر  تحفظ کو یقینی بنانےاور سنگین حادثات کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات  کے ساتھ مزید کوششیں کرے گا۔

کام کی جگہ پر حفاظت سے متعلق ایک قومی اجلاس کے بعد جاری ہونے والے بیان میں حالیہ حادثات سے سیکھنے، اہم صنعتوں میں خطرات کو سختی سے کنٹرول کرنے، خطرات کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کو تیز اور 2023 کے آخر اوراگلے سال کے آغاز میں محفوظ پیداوار کو برقرار رکھنے کے لیے بہتر کام کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

چین کے نائب وزیر اعظم اور ریاستی کونسل کی ورک سیفٹی کمیٹی کے سربراہ ژانگ گو چھنگ نے اجلاس سے خطاب کیا۔ اجلاس  کی صدارت ریاستی کونسلر اور کمیٹی کے نائب سربراہ وانگ شیاؤہونگ نے کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کان کنی کے لیے کی جانے والی خلاف ورزیوں جیسے کہ حد سے زیادہ کھدائی کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا،جبکہ تجارتی کمپلیکس، بلند و بالا عمارتوں،اسپتالوں، اسکولوں اور نرسنگ ہومز سمیت اہم مقامات پر خصوصی توجہ دی جائے گی، اور اہم علاقوں میں  نقل و حمل اور تعمیر کے لئے خطرناک کیمیکلز سے حفاظتی کنٹرول کو مضبوط بنایا جائے گا۔

 
۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

"تائیوان کی آزادی" کی مخالفت آبنائے پارتعلقا...

بیجنگ(شِنہوا) چینی مین لینڈ  کے ترجمان نے کہا ہے کہ صرف 1992 کے اتفاق رائے کو برقرار رکھنے اور "تائیوان کی آزادی" کی مخالفت کرنے سے ہی آبنائے تائیوان کے پار تعلقات پرامن ترقی کے صحیح راستے پر واپس آسکتے ہیں۔

ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کے ترجمان چھین بن ہوا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ صرف اسی طریقے سے تائیوان کے ہم وطن امن اور اطمینان کے ساتھ رہ سکتے ہیں اور کام کر سکتے ہیں، کیونکہ یہ ایک روشن مستقبل کی طرف واحد راستہ ہے۔

تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے سیاست دانوں، لای  چِھنگ-تے  اور ہِساؤ بِی کھِم کے آبنائے پار تعلقات کے بارے میں حالیہ ریمارکس کے جواب میں، چھین نے کہا کہ "تائیوان کی آزادی" کے موقف پر سختی سے قائم رہنا اور بیرونی طاقتوں کے ساتھ مل کر اشتعال انگیز کارروائیاں اس مقصد کے لیے ناکامی کا راستہ ہے، اور یہ صرف آبنائے میں تناؤ اور خلفشار کا باعث اور تائیوان کے ہم وطنوں کی حفاظت اور بہبود کے لیے خطرہ ہوگا۔

اس بات  کا ذکر کرتے ہوئے کہ 1992 کا اتفاقِ رائے آبنائے پار ڈائیلاگ اور گفت و شنید کی مشترکہ سیاسی بنیاد ہے، چھین نے کہا کہ جب تک اسے برقرار رکھا جاتا ہے، تائیوان کی کسی سیاسی جماعت یا گروہ کے لیے مین لینڈ کے ساتھ تبادلوں میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

 
۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی قطبی تحقیق موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے...

اوسلو(شِنہوا) چین کے آرکٹک ییلوریوراسٹیشن کے سربراہ ہی فانگ نے کہا ہے کہ قطبی تحقیق عالمی موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیزی سے اہمیت اختیار کررہی  ہے۔

جولائی 2004 میں قائم کیا گیا، ییلو ریورا سٹیشن چین کا پہلا آرکٹک ریسرچ اسٹیشن ہے۔ یہ  آرکٹک سمندر میں ناروے کے جزیرہ سوالبارڈ کے ایک چھوٹے سے قصبے این وائی-ایلسونڈ میں واقع ہے۔

چین کے پولر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ایسوسی ایٹ محقق ہی نے ایک انٹرویو میں شِنہوا کو بتایا کہ جغرافیائی عوامل کی وجہ سے قطبی علاقے گلوبل وارمنگ سے سب سے زیادہ متاثرہوئے ہیں۔

ناروے کے جزیرہ سوالبارڈ کے قصبے این وائی-ایلسونڈ میں چین کے آرکٹک ییلوریوراسٹیشن کی ایک تصویر۔(شِنہوا)

ہی نے اس موسم گرما میں ییلو ریور اسٹیشن پر دو ماہ سے زیادہ گزارے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک کے سائنسدانوں کی جانب سے آرکٹک میں کی جانے والی تحقیق موسمیاتی تبدیلیوں اور اس کے اثرات کے بارے میں مزید جامع مشاہدات کو ممکن بناتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قطبی حیاتیات اور گلیشیئرز پر گلوبل وارمنگ کے اثرات کے مطالعہ سے  ہم آنے والی دہائیوں میں اگر گلوبل وارمنگ جاری رہی تو زمین کی آب و ہوا اور ماحولیات پر پڑنے والے بڑے اثرات کا اندازہ لگا سکیں گے۔

 
 
۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین امریکہ سپلائی چین میں تعاون کے وسیع مواق...

بیجنگ (شِنہوا) پہلی چائنہ انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو (سی آئی ایس سی ای) میں شریک ایک کاروباری شخصیت نے کہا ہے کہ چین اور امریکہ کی سپلائی چین ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں جس سے ان کے درمیان تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

مواصلات اور کاروباری مشاورتی گروپ امپیکٹ کے بانی اور سی ای او کرس پریرا نے کہا کہ چین اور امریکہ کے وسیع مشترکہ مفادات اور کاروبار میں وسیع مواقع ہیں۔

ٹیسلا اور ٹیمو کی مثال دیتے ہوئے، پریرا نے کہا کہ ٹیسلا نے ملک کی وسیع  اور بہتر طور سے قائم سپلائی چین کی مدد سے چین میں کامیابی کے ساتھ کاروبار شروع کیا ہے جبکہ چین کا ای کامرس پلیٹ فارم ٹیمو گزشتہ سال سے شمالی امریکہ کی مارکیٹ میں تیزی سے کام کر رہا ہے اور وہ خطے میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی تین ایپس میں شامل ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان صاف توانائی میں سپلائی چین تعاون کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایمیزون آن لائن مال پر، سب سے زیادہ فروخت ہونے والی انرجی سٹوریج کی مصنوعات، سولر پینلز اوردیگر مصنوعات"میڈ اِن چائنہ" ہیں۔

 
۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایچ کے ایس اے آرحکومت کی ہانگ کانگ کے امورمی...

ہانگ کانگ(شِنہوا)ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت نے امریکی ایوان کی خارجہ امورکمیٹی کی طرف سے نام نہاد ہانگ کانگ اکنامک اینڈ ٹریڈ آفس سرٹیفیکیشن ایکٹ منظورکرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ ایچ کے ایس اے آر حکومت نے کہا کہ ایکٹ کی منظوری سے "ایک ملک، دو نظام" کے تحت ایچ کے ایس اے آر کی حیثیت کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا،ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون کے نفاذ کے منصفانہ اور جائز مقصد کے خلاف بدنیتی پر مبنی بہتان بازی کی گئی ۔ حقیقت یہ ہے کہ انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کو ایچ کے ایس اے آرحکومت کے ذریعہ قانون کے مطابق مناسب طریقے سے تحفظ فراہم کیا گیااور یہ  ہانگ کانگ کے معاملات میں سنگین مداخلت ہے۔ ایچ کے ایس اے آر حکومت نے انفرادی سیاسی مفادات کی وجہ سے تجارتی تعلقات کو نقصان پہنچانے کی ایسی کوششوں کی شدید مذمت کی  اور امریکہ پر سختی سے زور دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی تعلقات کے  بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی نہ کرے اور ایچ کے ایس اے آر پر سیاسی بدعنوانی اورتنقید اور ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت بند کرے۔  

 

۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں 4ہزار500 سال قدیم مقبرے اورکنویں در...

نانجنگ (شِنہوا) چین کے مشرقی  صوبے جیانگ سو کے شہر چھانگ ژو سے 4ہزار500 سے 5ہزار 500سال قدیم  چالیس مقبرے،مخروطی شکل کی عمارتیں اور کنویں دریافت ہوئے ہیں۔

چھانگ ژو میں سیدون کے مقام جو  چھانگ ژو میں آج ضلع تیاننگ کہلاتا ہے کے کھنڈرات سے مٹی کے برتن،پتھروں سے بنے اوزار اوربرتن سمیت متعدد نوادرات  دریافت ہوئی ہیں۔

نانجنگ میوزیم کے مطابق  یہ جگہ  ایک بیضوی ٹیلے پر واقع ہے، جس کے چاروں طرف 10 سے زیادہ چھوٹی فلیٹ فاؤنڈیشن اور دوہرا واٹرسسٹم  موجود تھا اس کا کل رقبہ تقریباً 15 لاکھ مربع میٹر ہے۔میوزیم اور اس کے محققین نے 2019 سے اس جگہ پر کھدائی شروع کی تھی۔

 

۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی استغاثہ نے ٹیلی کام اور انٹرنیٹ فراڈکے...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے استغاثہ کے اداروں نے ٹیلی کام اور انٹرنیٹ فراڈ اور متعلقہ جرائم سے نمٹنے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔

چین کے سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) کی طرف سے جمعرات کو جاری ایک رپورٹ کے مطابق، 2023 کے پہلے 10 ماہ میں، ملک بھر میں استغاثہ نے ٹیلی کام اور آن لائن فراڈ میں ملوث 34ہزارسے زائد افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی ہے، جو گزشتہ سال کی نسبت 52 فیصد کا اضافہ ہے۔

اسی مدت کے دوران، 1لاکھ 15ہزار افراد پر سائبر کرائمز میں معاونت کی غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے فرد جرم عائد کی گئی، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 13 فیصد زیادہ ہے۔

رواں سال کے آغاز سے، سرحد پار ٹیلی کام اور آن لائن دھوکہ دہی سے متعلق پانچ اہم کیسز کو ایس پی پی اور پبلک سیکورٹی کی وزارت کی مشترکہ کوششوں سے حل کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس مشترکہ کوشش کے نتیجے میں ٹیلی کام اور آن لائن فراڈ کے ساتھ ساتھ انسانی اسمگلنگ اور جان بوجھ کر نقصان پہنچانے جیسے جرائم کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

 
۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قازقستان ، ہاسٹل میں آگ لگنے سے 13افراد ہلاک

آستانا (شِنہوا) قازقستان کے شہر الماتی میں ایک ہاسٹل میں آگ لگنے سے 13افراد ہلاک ہو گئے۔

 ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع کے فوراً بعد ایمرجنسی سروسزکے جائے وقوعہ پر پہنچنے کے وقت آگ عمارت کے تہہ خانے کو اپنی لپیٹ میں لے چکی تھی ۔  ابتدائی معلومات کے مطابق اموات کاربن مونو آکسائیڈ کے باعث ہوئیں۔ الماتی کے محکمہ صحت عامہ کے مطابق دو افراد اسپتال میں داخل ہیں۔    آگ لگنے کے وقت ہاسٹل میں 72 افراد موجود تھے، 59 افراد بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔

 

۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شنگھائی آٹو پارٹس میلے میں5 ہزار 600 سے زائد...

شنگھائی(شِنہوا) گاڑیوں کے پارٹس، آلات اور خدمات فراہم کرنے والوں کے لیے شنگھائی بین الاقوامی تجارتی میلے میں ملک اور بیرون ملک سے5 ہزار 600 سے زائد کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔

شنگھائی میں ایونٹ کا 18 واں ایڈیشن، بدھ کو شروع ہوا جو 2 دسمبر تک جاری رہے گا۔  ایونٹ کا نمائشی علاقہ 3لاکھ مربع میٹر پر محیط ہے۔امریکہ، پولینڈ، جرمنی، فرانس، سپین، اٹلی اور برطانیہ سمیت  41 ممالک اور خطوں  کے نمائش کنندگان اس میں شریک ہیں۔

 میسی فرینکفرٹ (ایچ کے ) لمیٹڈ کی جنرل منیجر فیونا چھیو نے کہا کہ نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی سپلائی چین میں اضافے کے پیش نظر، روایتی شعبوں میں تبدیلیوں اور اپ گریڈیشن  کے علاوہ، بہت سی بین الاقوامی آٹو موٹیو مارکیٹیں بڑھتے ہوئے مواقع تلاش کرنے کے لیے چین کا رخ کر رہی ہیں۔ ایونٹ کے لیے فی الحال اندرون اور بیرون ملک 177 پیشہ ورانہ خریداری گروپس نے رجسٹریشن کرائی ہے۔

 

 

۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان کاامریکہ سے گوانتاناموبے سے افغان...

کابل (شِنہوا) افغانستان کی نگراں حکومت نے امریکہ  سے  بدنام زمانہ گوانتاناموبے کے حراستی کیمپ میں قید  واحد افغان قیدی کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

طلوع نیوز نے افغان نگراں حکومت کے چیف ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے حوالے سے بتایا کہ ہم عبدالرحیم کی رہائی کے لیے امریکہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ وہ واحد افغان ہے جوگوانتاناموبے میں بند ہے۔ وہ بے قصور ہے اوراسے رہا کیا جانا چاہیے۔

نجی میڈیا کے مطابق عبدالرحیم، جو گزشتہ 17 سال سے گوانتاناموبے کے حراستی کیمپ میں قید ہیں، کو گوانتاناموبے کے بحری اڈے پر امریکی فوجی جیل منتقل کرنے سے قبل لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا۔

عبدالرحیم کے بیٹے محمد داؤد نے طلوع نیوز کو بتایا کہ وہ دو ماہ کا تھا جب ان کے والد کو گرفتار کیا گیا محمد داؤد  نے امریکہ سے ان کے والد کو رہا کرنےکا مطالبہ کیا۔

 
۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی دوربین نے زمین کے قریب دو سیارچے دریاف...

بیجنگ(شِنہوا) شمالی نصف کرہ سے پورے آسمان کا مشاہدہ  کرنے کی صلاحیت  رکھنے والی چینی دوربین نے زمین کے قریب دو سیارچے  دریافت  کیے ہیں۔

دونوں سیارچوں  کو پہلی بار 18 نومبر کو وائیڈ فیلڈ سروے ٹیلی سکوپ (ڈبلیوایف ایس ٹی) کے ذریعے دیکھا گیا، جس نے ستمبر 2023 میں چین کے شمال مغربی  صوبے چھنگھائی میں کام شروع کیا تھا ۔ بین الاقوامی فلکیاتی یونین کے تحت مائنر پلانیٹ سنٹر نے بعد ازاں دوربین کے ذریعے اس دریافت کی تصدیق کی اور سیارچوں کو  ڈبلیو ایکس1 2023 اور  ڈبلیو بی 2 2023کا نام دیا ہے۔

ماہرین فلکیات نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ تقریباً 170میٹر قطر کے ساتھ، ڈبلیو ایکس1  کو ممکنہ طور پر خطرناک سیارچے کی  درجہ بندی میں رکھا گیا ہے،جس کی وجہ "زمین کا کم از کم مدار کا انٹرسیکشن فاصلہ 0.0416 فلکیاتی یونٹس" یا 62لاکھ 20ہزار کلومیٹر ہے۔

 
۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برکس نیو ڈیولپمنٹ بینک نے چین میں پہلے غیر خ...

شنگھائی (شِنہوا) برکس نیو ڈویلپمنٹ بینک (این ڈی بی) نے پائیدار انفراسٹرکچر منصوبے کے لیے بینک آف ہوژو کو5کروڑ ڈالرکے مساوی یوآن میں قرض دینے کی منظوری دی ہے ، جو چین میں اس کی جانب سے پہلا غیر خودمختار قرض ہے۔

یہ قرض مشرقی  صوبہ ژی جیانگ میں پائیدار بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی مالی اعانت کے لیے استعمال کیا جائے گا، جس میں صاف توانائی اور توانائی کی موثر فراہمی ، نقل و حمل اور لاجسٹکس کے ساتھ ساتھ پانی اور صفائی پر توجہ دی جائے گی۔  قرض  سے بینک مقامی کمپنیوں کو چھتوں پر شمسی توانائی، سمارٹ پارکنگ اور آبی ذخائر کی تزئین و آرائش جیسے منصوبوں کے لیے فنانسنگ فراہم  کرسکے گا۔

شنگھائی میں ہیڈ کوارٹرکے ساتھ  این ڈی بی  کو برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ نے برکس  ممالک اور دیگر ابھرتی ہوئی مارکیٹ کی معیشتوں اور ترقی پذیر ممالک میں بنیادی ڈھانچے اور پائیدار ترقیاتی منصوبوں کے لیے وسائل کو متحرک کرنے کے لیے قائم کیا تھا۔

 
۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برکس نیو ڈیولپمنٹ بینک نے چین میں پہلے غیر خ...

شنگھائی (شِنہوا) برکس نیو ڈویلپمنٹ بینک (این ڈی بی) نے پائیدار انفراسٹرکچر منصوبے کے لیے بینک آف ہوژو کو5کروڑ ڈالرکے مساوی یوآن میں قرض دینے کی منظوری دی ہے ، جو چین میں اس کی جانب سے پہلا غیر خودمختار قرض ہے۔

یہ قرض مشرقی  صوبہ ژی جیانگ میں پائیدار بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی مالی اعانت کے لیے استعمال کیا جائے گا، جس میں صاف توانائی اور توانائی کی موثر فراہمی ، نقل و حمل اور لاجسٹکس کے ساتھ ساتھ پانی اور صفائی پر توجہ دی جائے گی۔  قرض  سے بینک مقامی کمپنیوں کو چھتوں پر شمسی توانائی، سمارٹ پارکنگ اور آبی ذخائر کی تزئین و آرائش جیسے منصوبوں کے لیے فنانسنگ فراہم  کرسکے گا۔

شنگھائی میں ہیڈ کوارٹرکے ساتھ  این ڈی بی  کو برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ نے برکس  ممالک اور دیگر ابھرتی ہوئی مارکیٹ کی معیشتوں اور ترقی پذیر ممالک میں بنیادی ڈھانچے اور پائیدار ترقیاتی منصوبوں کے لیے وسائل کو متحرک کرنے کے لیے قائم کیا تھا۔

 
۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدرکا ہنری کسنجر کے انتقال پرصدر بائیڈن...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نےامریکی صدر جو بائیڈن کو سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر کے انتقال پر تعزیت کا پیغام بھیجا ہے۔ چینی حکومت ،عوام  اور اپنی جانب سے صدرشی نے ہنری کسنجر کے خاندان سے  تعزیت  اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔  اپنے تعزیتی پیغام میں چینی صدرنے کہا کہ کسنجر عالمی شہرت یافتہ حکمت عملی ساز اور چینی عوام کے دیرینہ اور اچھے دوست تھے۔ صدر شی نے کہا کہ  نصف صدی قبل، شاندار تزویراتی نقطہ نظر کے ساتھ، کسنجر نے چین-امریکہ تعلقات  کو معمول پر لانے میں تاریخی کردار ادا کیاجس سے نہ صرف دونوں ممالک کو فائدہ ہوا بلکہ دنیا بھی بدل گئی ہے۔ چینی صدر نے کہا کہ  کسنجر نے چین-امریکہ تعلقات کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے زندگی بھر جستجو کی دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات اور دوستی کو بڑھایا اور ان کا نام ہمیشہ چین-امریکہ تعلقات کے ساتھ لیا جائے گا۔

 
۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدرکا ہنری کسنجر کے انتقال پرصدر بائیڈن...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نےامریکی صدر جو بائیڈن کو سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر کے انتقال پر تعزیت کا پیغام بھیجا ہے۔ چینی حکومت ،عوام  اور اپنی جانب سے صدرشی نے ہنری کسنجر کے خاندان سے  تعزیت  اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔  اپنے تعزیتی پیغام میں چینی صدرنے کہا کہ کسنجر عالمی شہرت یافتہ حکمت عملی ساز اور چینی عوام کے دیرینہ اور اچھے دوست تھے۔ صدر شی نے کہا کہ  نصف صدی قبل، شاندار تزویراتی نقطہ نظر کے ساتھ، کسنجر نے چین-امریکہ تعلقات  کو معمول پر لانے میں تاریخی کردار ادا کیاجس سے نہ صرف دونوں ممالک کو فائدہ ہوا بلکہ دنیا بھی بدل گئی ہے۔ چینی صدر نے کہا کہ  کسنجر نے چین-امریکہ تعلقات کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے زندگی بھر جستجو کی دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات اور دوستی کو بڑھایا اور ان کا نام ہمیشہ چین-امریکہ تعلقات کے ساتھ لیا جائے گا۔

 
۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ شنگھائی ۔ شی جن پھنگ ۔ معائنہ دورہ

چین ، مشرقی شہر شنگھائی میں چینی صدر ،کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ حکومتی سبسڈی سے قائم کردہ کرائے کی رہائشی کمیونٹی کا معائنہ کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

 

۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کوپ28، دبئی میں چین کے پویلین کا افتتاح کردی...

دبئی (شِنہوا) کوپ28  میں چین کے پویلین کا باضابطہ افتتاح جمعرات کی صبح دبئی کے ایکسپو سٹی میں کیا گیا۔

پویلین اقوام متحدہ کے ماحولیاتی تبدیلی کے فریم ورک کنونشن کی  فریقین کی کانفرنس (کوپ28) کے جمعرات کو شروع ہونے والے 28 ویں سیشن میں نو دنوں کے دوران دو خصوصی سیشنز کے علاوہ ضمنی تقریبات اور سرگرمیوں کا انعقاد کرے گا۔

ان تقریبات میں متعلقہ سرکاری محکمے، تحقیقی ادارے، صنعتی انجمنیں، کاروباری ادارے اور این جی اوز شامل ہیں، جن میں چین کی موسمیاتی ردعمل کی پالیسیوں اوراقدامات، عالمی موسمیاتی تعاون، ماحول دوست اور کم کاربن ترقی، انرجی ٹرانسفارمیشن ، ڈیجیٹل ترقی اور گرین فنانس کے موضوعات شامل ہوں گے۔

 
۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کوپ28، دبئی میں چین کے پویلین کا افتتاح کردی...

دبئی (شِنہوا) کوپ28  میں چین کے پویلین کا باضابطہ افتتاح جمعرات کی صبح دبئی کے ایکسپو سٹی میں کیا گیا۔

پویلین اقوام متحدہ کے ماحولیاتی تبدیلی کے فریم ورک کنونشن کی  فریقین کی کانفرنس (کوپ28) کے جمعرات کو شروع ہونے والے 28 ویں سیشن میں نو دنوں کے دوران دو خصوصی سیشنز کے علاوہ ضمنی تقریبات اور سرگرمیوں کا انعقاد کرے گا۔

ان تقریبات میں متعلقہ سرکاری محکمے، تحقیقی ادارے، صنعتی انجمنیں، کاروباری ادارے اور این جی اوز شامل ہیں، جن میں چین کی موسمیاتی ردعمل کی پالیسیوں اوراقدامات، عالمی موسمیاتی تعاون، ماحول دوست اور کم کاربن ترقی، انرجی ٹرانسفارمیشن ، ڈیجیٹل ترقی اور گرین فنانس کے موضوعات شامل ہوں گے۔

 
۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں