• Columbus, United States
  • |
  • ١٨ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | کھیل

جی اے سی سی کی ڈیری مصنوعات کے برآمدی پروٹوک...

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹی ڈی اے پی) نے پاکستان کے ڈیری برآمد کنندگان کے لئے لاہور میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جس کا مقصد انہیں دودھ اور گوشت جیسی مصنوعات چین برآمد کرنے کے بارے میں آگاہ کرنا تھا ۔ گوادر پرو کے مطابق چین (جی اے سی سی)کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز (جی اے سی سی)کے نمائندے می ہان نے اپنی ٹیم کے ساتھ ورکشاپ سے خطاب کیا اور سامعین کو ڈیری مصنوعات کے معائنے اور قرنطینہ کی ضروریات اور پروٹوکولز کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے ملک کی مخصوص ایس پی ایس ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مداخلت وں پر تبادلہ خیال کیا اور جی بی معیارات ، ان کے تعارف ، ڈیری مصنوعات کے لئے جی ایم پی کی خصوصیات ، اور ڈیری اور گوشت کی پیداوار کے لئے عام حفظان صحت کے قواعد و ضوابط پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔گوادر پرو کے مطابق ٹیم نے درآمد شدہ خوراک کی بیرون ملک تیاری کی رجسٹریشن اور انتظام اور ڈیری اور گوشت کی مصنوعات کی حفظان صحت کی صورتحال کے بارے میں چین کے قواعد و ضوابط کی بھی وضاحت کی۔ گوادر پرو کے مطابق چینی ماہرین نے ڈیری مصنوعات کے لیے فوڈ سیفٹی معیارات پر روشنی ڈالی جس میں اونٹنی کے دودھ کے پاڈر، کریم، مکھن اور ٹی وائٹنر اور فوڈ پروسیسنگ پلانٹس میں ایچ اے سی سی پی کی ضروریات کے حوالے سے ڈیری اور گوشت کی مصنوعات کی پیداوار، پروسیسنگ اور پیکیجنگ کے خصوصی حوالے سے روشنی ڈالی گئی۔ گوادر پرو کے مطابق ڈیری ایسوسی ایشنز کو پنجاب میں کمپارٹمنٹس کے قیام اور ایف ایم ڈی فری کمپارٹمنٹس کے قیام سے متعلق گائیڈ لائنز پر بریفنگ دی گئی۔ ڈبلیو ٹی او کے ایس پی ایس معاہدے کے تحت جانوروں کی مصنوعات کی برآمد کے لئے ایس پی ایس کی اہم ضروریات اور دو طرفہ دفعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

بانی پی ٹی آئی اورشاہ محمود قریشی کے کاغذات...

این اے 122 لاہور سے بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے اپیلیٹ ٹریبونل کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ شاہ محمود قریشی نے بھی تین حلقوں سے کاغذات مسترد ہونے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلج کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے اس حوالے سے کہا ہے کہ کاغذات بحال کروانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررہے ہیں ، درخواست میں ٹریبونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی درخواست میں استدعا کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اپیلیٹ ٹریبونل نے بانی پی ٹی آئی کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل خارج کردی ہے۔ گزشتہ روز جسٹس طارق ندیم نے بانی پی ٹی آئی کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ دوسری جانب سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نیتین حلقوں سے کاغذات مسترد کرنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے ، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ شاہ محمود قریشی کی رٹ پر سماعت کرے گا۔ شاہ محمود قریشی کے پی پی 218،حلقہ این اے 150اور 151 سے کاغذات مسترد ہوئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن؛ کبھی کوئی تو ک...

پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان کیس پر سماعت کے دوران جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیے ہیں کہ کبھی کوئی تو کبھی کوئی لاڈلا بن جاتا ہے۔ کیس کی سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی، جس میں تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراض کرنے والے فریقین کے وکلا نے دلائل دیے۔ قبل ازیں پی ٹی آئی اور الیکشن کمیشن کے وکلا نے گزشتہ روز اپنے دلائل مکمل کرلیے تھے۔ دوران سماعت قاضی جاوید ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل میں کہا کہ میرے موکل پی ٹی آئی کے سابقہ ضلعی جنرل سیکرٹری رہے ہیں، جنہیں میڈیا سے پتا چلا کہ انٹرا پارٹی انتخابات ہورہے ہیں۔ وہ الیکشن میں حصہ لینا چاہتے تھے لیکن ان کو موقع نہیں دیا گیا۔ جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ آپ نے یہ نہیں کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن دوبارہ کرائے جائیں۔ الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دیا تو آپ کو چاہیے تھا کہ دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کرتے۔ آپ اگر پارٹی سے تھے تو پارٹی نشان واپس لینے پر آپ کو اعتراض کرنا چاہیے تھا آپ نے نہیں کیا، جس پر قاضی جاوید نے کہا کہ ہمیں تو انتخابات میں موقع نہیں دیا گیا اس کے خلاف الیکشن کمیشن گئے۔ قاضی جاوید ایڈووکیٹ نے کہا کہ انٹرا پارٹی انتخابات پورے ملک کے لیے ہے، ہائیکورٹ صرف صوبے کو دیکھ سکتا ہے، جس پر جسٹس ارشد علی نے استفسار کیا کہ کیا ہر صوبے میں الگ الگ کیس کرنا چاہیے تھا ان کو؟۔ انٹرا پارٹی الیکشن پشاور میں ہوا تو یہاں پر کیسے کیس نہیں کرسکتے؟۔ جسٹس اعجاز انور نے پوچھا کہ جو الیکشن ہوئے اس میں تمام ارکان منتخب ہوئے یا صرف صوبے کی حد تک؟، جس پر قاضی جاوید ایڈووکیٹ نے جواب دیا کہ پورے ملک کے نمائندے منتخب ہوئے۔ جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ یہاں پر الیکشن ہوا ہے اور الیکشن کمیشن نے اس کو کالعدم قرار دیا ہے۔

انٹرا پارٹی الیکشن پشاور میں ہوا ہے تو اس کو یہاں کیوں چیلنج نہیں کیا جاسکتا، جس پر قاضی جواد ایڈووکیٹ نے کہا کہ دائرہ اختیار کے حوالے سے عدالتوں کے فیصلیموجود ہیں، یہ تو لاہور ہائیکورٹ بھی گئے تھے وہاں پر ان کی درخواست خارج ہوئی۔ جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے آرڈر میں لکھا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں یہ کیس زیرسماعت ہے پشاور ہائیکورٹ کو فیصلہ کرنے دیں۔ دوران سماعت وکیلِ شکایت کنندہ نے اپنے دلائل میں کہا کہ پی ٹی آئی لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات کررہی ہے تو اپنے کارکنوں کو بھی یہ فیلڈ دے۔ پارٹی کے کارکنوں کو پتا نہیں تھا کہ الیکشن کہاں پر ہیں۔ پھر ایک بلبلہ اٹھا اور انٹرا پارٹی الیکشن ہوا۔ جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیے کہ پھر وہ بلبلہ بھی پھٹ گیا۔یہاں پر کبھی کون تو کبھی کون لاڈلا بن جاتا ہے۔ آپ سیاسی باتیں نہ کریں قانونی نقطے پر آ جائیں۔ آپ بھی یہ کہہ رہے ہیں کہ انٹراپارٹی الیکشن ٹھیک نہیں ہوئے، ان سے نشان واپس لینا ٹھیک ہے۔ وکیل نے کہا کہ جو پارٹی قانون کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کراسکتی تو اس کو کیوں سپورٹ کروں؟۔انتخابی نشان بدلتے رہتے ہیں، ہر الیکشن کے لیے نیا نشان بھی دیا جاسکتا ہے۔ بعد ازاں کیس میں فریق چارسدہ کے جہانگیر کے وکیل نوید اختر نے اپنے دلائل میں کہا کہ میرا موکل ضلعی صدر رہ چکا ہے، ایک بیان پر جہانگیر کو پارٹی سے فارغ کردیا گیا۔ آئین کے مطابق عہدیداروں کو منتخب نہیں کیا گیا جو لازمی ہے۔ عہدیداروں کی اپڈیٹڈ فہرست الیکشن کمیشن کو دینی ہوتی ہے۔ انتخابی نشان بھی سیاسی پارٹی کو اس کی کریڈیبلٹی کے مطابق دیا جاتا ہے۔ پارٹی کے آئین اور ووٹر کے تحفظ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

ریاستی ادارے عدالتوں پر یقین نہیں کرتے اسی ل...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ ریاستی ادارے عدالتوں پریقین نہیں کرتے اس لیے لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایمان مزاری کی بلوچ طلبا کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے کہ ریاستی اداروں کو قانون کی بالا دستی پر یقین ہونا چاہیے۔ ریاستی ادارے عدالتوں پر یقین نہیں رکھتے اس لیے لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ جس دن یہ سائیکل الٹا چلا اس دن جبری گمشدگی نہیں ہوگی۔ ریاست کو کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ریاست کو تو سب کو ڈیل کرنا ہوتا ہے۔ مسنگ پرسنز کا تصور صرف ہمارے ملک میں ہوتا ہے دیگر ملکوں میں ایسا نہیں ہے۔ جسٹس محسن اخترن نے ریمارکس میں کہا کہ ایجنسیوں کے لوگوں کو پراسیکیوٹ کرنا ہوگا۔ ٹرائل تین تین سال چلتا ہے،ریاست اداروں کوتحفظ فراہم کرتی ہے،ریاست سب کچھ کر سکتی ہے ۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار ایمان مزاری نے لاپتہ بلوچ طلبہ کی فہرست فراہم کی۔ لاپتہ طلبا میں سے 9 کو بازیاب کروا لیا گیا ہے جبکہ 15 کو بازیاب کروانے کی کوششیں جاری ہیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے اٹارنی جنرل سے مکالمے میں کہا کہ آپ کے مطابق 15 بلوچ طلبا لاپتہ ہیں۔ اعلی ترین دفتر کو بیان حلفی دینا ہوگا کہ آئندہ کوئی جبری گمشدگی نہیں ہوگی جس پر اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں بیان دیا ہے کہ اب کوئی جبری گمشدگی نہیں ہوگی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ وفاقی حکومت نے یہ بیان حلفی دیا تو کیا وفاقی حکومت جبری گمشدگیوں میں ملوث تھی؟ اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ وفاقی حکومت نے اب اور مستقبل کے لیے بیان حلفی دیا ہے۔حکومت کا جوڈیشل سسٹم پر اعتماد ہونا چاہیے۔ خود کو قانون سے بالاتر ہونے کا تصور ختم ہونا چاہیے۔ آج آپ کچھ نہ کریں مگر وقت آئے گا کہ ریاستی اداروں کے خلاف کاروائی ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

انٹربینک میں روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی قدر...

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں دوبارہ کمی ہوگئی۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 12 پیسے کمی ہوگئی، جس سے انٹربینک میں امریکی ڈالر کی 281 روپے 10 پیسے پر آگیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کئی ہفتوں بعد ڈالر کی مانگ میں اضافے کے باعث روپے کی قدر میں کمی ہوگئی تھی، انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 13 پیسے کا اضافے کے ساتھ 281 روپے 40 پیسے جبکہ دوسری جانب انٹربینک کے زیراثر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 16 پیسے مہنگا ہوکر 282 روپے 50 پیسے کا ہوگیا تھا۔ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے رواں ماہ 11 تاریخ کو قرض کی اگلی قسط کی منظوری کے ساتھ ہی ڈالر کی قیمت میں کمی کا امکان ہے اور یہ 277 روپے یا اس سے نیچے آسکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

پی آئی اے کی ملتان اورسیالکوٹ کی 3 پروازیں ل...

پنجاب میں دھند کے باعث پی آئی اے کی ملتان اور سیالکوٹ کی 3 پروازیں لاہور، اسلام آباد منتقل کردی گئیں۔ ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد،گلگت،کراچی لاہور اور دبئی کی 8 پروازیں، شدید دھند کے باعث بری طرح متاثر ہوئیں،جدہ سے ملتان کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 842 لاہور اتاری گئی ۔ مدینہ سیملتان پی آئی اے کی پرواز پی کے 716 کی بھی لاہورمیں لینڈنگ کی گئی، شارجہ سیالکوٹ کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 258 کی اسلام آباد میں لینڈ کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

پاک قطر مشترکہ فضائی مشق 'زلزال ٹو' کا قطر م...

پاک قطر مشترکہ فضائی مشق "زلزال ٹو" کا قطر میں آغاز ہو گیا، فضائی مشق میں پاک فضائیہ اور قطر امیری فضائیہ شریک ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق زلزال ٹو دنیا کی پیچیدہ ترین مشترکہ فضائی مشقوں میں سے ایک مشق ہے، فضائی مشق سے مشترکہ تربیت اور باہمی تعاون کو فروغ دیا جا سکے گا۔ ترجمان نے کہا ہے کہ مشق شریک فضائی افواج کو آپریشنل تیاریوں کو جانچنے کا موقع فراہم کرے گی جبکہ اس کا مقصد مشترکہ منصوبہ بندی کے طریقہ کار کو جدید عسکری تقاضوں سے ہم آہنگ اور بہتر بنانا ہے۔ ترجمان کے مطابق مشق میں پاک فضائیہ کے جدید ترین جے 10 سی لڑاکا طیارے پہلی بار اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے، مشقوں میں ان لڑاکا طیاروں کی شرکت پاک فضائیہ کے تکنیکی ترقی اور ایک مستحکم فضائیہ کی جانب سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ پاک قطر مشترکہ مشق فضائی افواج کے مابین فہم، تعاون اور دوستی کے فروغ کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرے گی، مشق دونوں ممالک کو علاقائی استحکام اور سلامتی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔ ترجمان پاک فضائیہ نے مزید کہا ہے کہ پاک فضائیہ کی جانب سے فضائی سرحدوں کے دفاع، بین الاقوامی اتحاد کو مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کے ذریعے پیام امن کے فروغ کا مشن جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

عوام کا 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو س...

سانحہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے دوران اسپتال کو آگ لگانے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ملوث شرپسندوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسپتال پر حملہ کرنے کی بزدلانہ کاروائی پر عینی شاہدین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو مخصوص سیاسی جماعت کے شرانگیز افراد نے اسپتال پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی۔ عینی شاہدین کے مطابق ان مٹھی بھر شر پسند عناصر نے خود اسپتال پر حملہ آور ہو کر الزام ایجنسیوں پر لگایا، ان شرپسند عناصر نے اسپتال اور ملک میں انتشار اور افراتفری پھیلا کر ملک دشمن عناصر کے پروپیگنڈے کو تقویت دی۔ موقع پر موجود افراد کے مطابق احتجاج کی آڑ میں ان دہشتگرد عناصر نے ہسپتال پر حملہ کیا، جو اس شر انگیزی میں ملوث ہے ان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ جن کا قصور ہے ان کو عبرت ناک سزا ملنی چاہیے تاکہ آئندہ کوئی ملکی املاک کو نقصان نہ پہنچائے۔ عوامی حلقوں کے مطابق ایک دہشتگرد گروہ نے اپنے ہی ملک کے ادارے کو نقصان پہنچایا، ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا، جو بھی ایسی کاروائی میں ملوث تھے ان کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے۔ جو بھی نامزد ملزمان ہیں اور جنہوں نے ہسپتال پر حملہ کیا ان کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے۔ عینی شاہد کا کہنا ہے کہ یہ ملک، فوج اور اسپتال ہمارے ہیں تو جو بھی اس کاروائی میں ملوث ہیں انہوں نے بہت غلط کیا، اس دہشت گرد گروہ نے بہت زیادتی کی اور اپنے ہی اسپتال پر حملہ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

اسرائیل کیخلاف جنوبی افریقا کا عالمی عدالت ا...

پاکستان نے اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقا کے عالمی عدالت انصاف میں جانے کا خیر مقدم کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب عثمان جدون نے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقا کے عالمی عدالت انصاف میں جانے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ عثمان جدون نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے متعلق قانونی مقف کا انتظار ہے۔ یاد رہے کہ جنوبی افریقا نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف(آئی سی جے)سے رجوع کر رکھا ہے ، مقدمے کا محور نسل کشی کے جرم کی روک تھام اور سزا سے متعلق 1948 کا کنونشن ہے جو دوسری عالمی جنگ اور ہولوکاسٹ کے بعد تیار کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

لاہور،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، 19 سو...

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دودھ میں پانی کی ملاوٹ اور غذائیت کم ہونے پر 1900لیٹر سے زائد دودھ تلف کر دیا۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے علی الصبح لاہور کے علاقے بابوصابو، سگیاں، راوی ٹول پلازہ پر سخت ناکہ بندی کی، جس کے دوران 50 سے زائد گاڑیوں میں موجود دودھ کا معائنہ کیا گیا۔ کارروائی کے دوران دودھ میں پانی کی ملاوٹ اور فیٹ کم ہونے پر 19 سو لیٹر سے زائد دودھ تلف کر دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق غیر معیار ی دودھ لاہور کی مختلف سوسائٹیز اور دکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا، غیر معیاری دودھ کا استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گھر میں استعمال ہونے والے دودھ کو پنجاب فوڈاتھارٹی کے دفتر سے مفت چیک کروایا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پنجاب کے شہر راولپنڈی میں ملاوٹی دودھ سپلائی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 700 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا تھا کہ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی شہر میں دودھ کی 24 دکانوں کو چیک کیا، اس دوران 700 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا تھا کہ جعل سازی پر 9 دکانوں کو ایک لاکھ 61 ہزار کے جرمانے بھی کیے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

پہلی بار پاکستان کی سیاست میری سمجھ سے باہر...

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پہلی بار پاکستان کی سیاست میری سمجھ سے باہر ہے۔ شیخ رشید احمد اور شیخ راشد شفیق انسداد دہشت گردی کے جج اعجاز آصف کی عدالت پیش ہوئے ، شیخ رشید احمد کے وکیل کی عدم دستیابی پر عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی ، کیس کی آئندہ سماعت 15 جنوری کو انسداد دہشت گردی عدالت میں ہو گی۔ بعدازاں سابق وزیرداخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشیدنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 13تاریخ تک صورتحال واضح ہوجائیگی ، انتخابات 8 فروری کوہوں گے اور عوام ووٹ ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں قلم دوات اکثریت سے جیتے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

پاکستان چھوڑنے والے افغان باشندوں کی تعداد 4...

ملک کے مختلف شہروں میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 9 جنوری کو مزید 913 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، وطن لوٹنے والے افغان شہریوں میں 224 مرد، 197 خواتین اور 492 بچے شامل تھے۔ افغانستان روانگی کے لیے 38 گاڑیوں میں 62 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔ یاد رہے کہ حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے تاہم 9 جنوری کو سرکاری اعداد وشمار کے مطابق مجموعی طور پر 4 لاکھ 63 ہزار 446 افغان باشندے ملک واپس لوٹ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی، غیر قانونی غیر ملکیوں کی وجہ سے کراچی میں اسمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی تاہم قابل اطمینان امر یہ ہے کہ حکومتِ پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے غیر قانونی افراد کا انخلا جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

محسن نقوی کی قربان لائن اپارٹمنٹس کو 31 جنور...

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے قربان لائن میں پولیس کیلئے اپارٹمنٹس کے 3 فلورز 31 جنوری تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔ کئی برس سے زیر التوا ایک اور منصوبہ تکمیل کے قریب پہنچ گیا، قربان لائنز میں پولیس کی رہائشگاہوں کی تعمیر کا کام تیز کر دیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے رات گئے قربان لائنز کا دورہ کیا، وزیراعلی نے پولیس ملازمین کیلئے زیر تعمیر اپارٹمنٹس کا معائنہ کیا اور جاری کاموں کا جائزہ لیا، محسن نقوی نے تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔ محسن نقوی نے سائٹ پر کام کرنے والے مزدوروں سے ملاقات کی، مصافحہ کیا اور رات گئے کام کرنے پر شاباش دی، وزیراعلی نے تینوں فلورز پر جاری بجلی و لکڑی کے کام کا مشاہدہ کیا اور ٹائلز کی تنصیب کے کام کو معیار کے ساتھ مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تعمیراتی کاموں کو اعلی معیار کے ساتھ جلد از جلد مکمل کیا جائے، انہوں نے اپارٹمنٹس کے سامنے خالی اراضی پر لان اور پودے لگانے کی بھی ہدایت کی۔ سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے اپارٹمنٹس کی تکمیل کے بارے میں وزیراعلی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ قربان لائنز میں پولیس کیلئے 6 منزلہ عمارت میں 24 اپارٹمنٹس بنائے جارہے ہیں، اپارٹمنٹس میں دو لفٹس بھی لگائی جائیں گی۔ انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور، ڈی آئی جی ٹیلی کمیونی کیشن، ایڈیشنل آئی جی ڈویلپمنٹ اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

لکی مروت،نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک ہی خان...

لکی مروت میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کرایک ہی خاندان کے 8 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ افسوس ناک واقعہ تختی خیل کے علاقے میں پیش آیا جہاں رات گئے نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی ، فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 8 افرادجان کی بازی ہار گئے ۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، پولیس کے مطابق قتل ہونیوالوں میں 2خواتین، 2بچے اور 4 مرد شامل ہیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

کوہاٹ،دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، 3 پولیس...

کوہاٹ میں 10 سے زائد دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کر کے 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد کو شہید کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے کوہاٹ کے علاقے لاچی ٹول پلازہ کے قریب چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا، شہید ہونے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل امجد، ہیڈ کانسٹیبل جنید، کانسٹیبل وقار اور شہری نور محمد شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق اہلکاروں کی جانب سے جوابی فائرنگ کرنے پر دہشتگرد فرار ہو گئے، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

خواجہ سرا نایاب علی الیکشن لڑنے کیلئے اہل قر...

خواجہ سرا نایاب علی کو الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دے دیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے الیکشن ایپلٹ ٹریبونل نے اہم فیصلہ جاری کیا ہے جس میں خواجہ سرا نایاب علی کو الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دے دیا گیا ہے۔ ایپلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس ارباب محمد طاہر نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔ایپلٹ ٹریبونل نے نایاب علی کے کاغذات منظور ہونے کے خلاف دائر اپیلیں مسترد کردی ہیں اور ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

این اے 122 سے بانی پی ٹی آئی کی اپیل مسترد،...

لاہور کے حلقے این اے 122 سے بانی پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہ مل سکی۔ لاہور ہائی کورٹ اپیلیٹ ٹریبونل میں بانی پی ٹی آئی کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس طارق ندیم نے فیصلہ سنایا۔ اپیلیٹ ٹریبونل نے بانی پی ٹی آئی کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل خارج کردی ۔ گزشتہ روز جسٹس طارق ندیم نے بانی پی ٹی آئی کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ یاد رہے کہ 30 دسمبر کو بانی پی ٹی آئی کے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے تھے۔ دوسری جانب ایپلٹ ٹرہبونل نے سابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے آر او کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت کی۔ الیکشن ٹریبونل نے یاسمین راشد کے کاغذات مسترد کرنے کا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور این اے 130 سے ان کے اپیل منظور کرتے ہوئے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ، پی ٹی آئی نے بلے کے انتخابی نشان...

سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی بلیکے انتخابی نشان کی درخواست واپس لینے پر خارج کردی۔پاکستان تحریک انصاف کی بلے کے نشان کی بحالی کیلئے درخواست پر سماعت سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی ، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی بنچ کا حصہ ہیں۔ سماعت کے آغاز میں چیف جسٹس پاکستان نے بیرسٹر گوہر سے استفسار کیا آپ کون ہیں؟ حامد خان صاحب کہاں ہیں؟ بیرسٹر گوہر سے نے بتایا میں درخواست گزار کا وکیل ہوں۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا حامد خان صاحب آپ نے پرسوں کہا تھا آپ وکیل ہیں، حامد خان بولے ہمارا کیس اس وقت پشاور ہائیکورٹ میں ہے، چیف جسٹس بولے آپ کھڑینہیں ہوئے، یہ بتائیں آپ وکیل نہیں ہیں اس کیس میں؟ حامد خان نے کہا نہیں میں اس کیس میں وکیل نہیں ہوں۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کل کو کوئی آکریہ دعوی کر دے کہ ہم نے درخواست واپس نہیں لی تھی توپھر؟ علی ظفرکہاں ہیں، انہیں تو اعتراض نہیں درخواست واپس لینے پر؟، حامد خان نے کہا نہیں، علی ظفر کو اعتراض نہیں، وہ اس وقت پشاور ہائیکورٹ میں ہیں۔ سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی جانب سے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے کسی وکیل نے درخواست واپس لینے پراعتراض نہیں کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

کینیا میں ٹریفک حادثے میں 15 افراد ہلاک ،7زخ...

ناکورو، کینیا(شِنہوا)کینیا کے مغربی علاقے میں ٹریفک حادثے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور 7 دیگر زخمی ہو گئے۔کوریسوئی نارتھ سب کانٹی کے پولیس کمانڈرجودا گتھینگے نے منگل کوبتایا کہ یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق رات 2 بج کر45 منٹ پر ایلڈورٹ-ناکورو ہائی وے پر پیش آیا،جہاں مسافر بس اور شٹل بس آپس میں ٹکراگئیں۔گتھینگے نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں آٹھ بالغ اور سات بچے شامل ہیں۔ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

۹ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین کی خام تیل اور قدرتی گیس کی پیداوار2023...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی خام تیل اور قدرتی گیس کی 2023 میں مجموعی پیداوار39 کروڑٹن تیل کے مساوی سے تجاوز کر گئی، جو کہ ایک تاریخی ریکارڈہے۔نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے عہدیدار لیو ہونگ نے بتایا کہ ملک کی خام تیل کی پیداوار گزشتہ سال 20 کروڑ 80لاکھ ٹن تک پہنچ گئی، جو 2022 کے مقابلے میں 30لاکھ ٹن سے بھی زیادہ ہے۔لیو نے کہا کہ یہ پیداواری اعداد و شمار 2018 کے مقابلے میں تقریبا 1کروڑ90لاکھ ٹن زیادہ ہیں۔خاص طور پر، آف شور خام تیل کی پیداوار 6کروڑ20لاکھ ٹن تک پہنچ گئی، جو ملک کی تیل کی پیداوار میں کل اضافے کا 60 فیصد سے زیادہ ہے۔ شیل آئل کی پیداوار40لاکھ ٹن کی ریکارڈ بلند سطح سے تجاوز کر گئی۔لیو نے بتایا کہ گزشتہ سال قدرتی گیس کی پیداوار 230 ارب کیوبک میٹر تک پہنچ گئی، جس نے مسلسل ساتویں سال 10 ارب کیوبک میٹر کے سالانہ اضافے کو برقرار رکھا ہے۔

۹ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

روس کا اسٹریٹجک جوہری فورسزکی جنگی تیاریوں ک...

ماسکو(شِنہوا)روس نے کہا ہے کہ وہ اپنی اسٹریٹجک جوہری فورسز کی جنگی تیاریوں کو اعلی ترین سطح پر برقرار رکھے گا۔روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے منگل کو سینئر دفاعی حکام کے ساتھ ایک کانفرنس کال کے دوران کہا کہ جوہری ٹرائیڈ کی جنگی تیاریوں کو بلند ترین سطح پر برقرار رکھنا ایک کلیدی (روسی مسلح افواج کے لیے ترجیحات) حیثیت کا حامل ہے، جس کے نتیجے میں عالمی تزویراتی توازن کو یقینی بنایاجائے گا۔ شوئیگو نے کہا کہ روسی فوج یوکرین میں ملک کے خصوصی فوجی آپریشن کے لیے مقرر کردہ تمام اہداف کے حصول کا کام جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم آرمی اور بحریہ کو جدید ترین ہتھیاروں سے لیس کرنا جاری رکھیں گے، بشمول وہ ہتھیار جو مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہیں اور جو نئے فزیکل اصولوں پر مبنی ہیں۔

۹ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین نے پراسرار مظاہر کا مشاہدہ کرنے کے لیے ن...


شی چھانگ (شِنہوا)چین نے کائنات میں پراسرار مظاہر کا مشاہدہ کرنے کے لیے منگل کو ایک نیا فلکیاتی سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا ہے جو کہ آتش بازی کی طرح چمکنے والے کائنات کے اس غیر معروف پہلو کے بارے میں مزید انکشافات کی کوشش کرے گا۔ ایکس رے کی نئی ڈیٹیکشن ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے والے آئن سٹائن پروب (ای پی ) نامی سیٹلائٹ کو لانگ مارچ-2سی کیریئر راکٹ کے ذریعے ملک کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان میں شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے منگل کی سہ پہر3بج کر3منٹ (بیجنگ ٹائم) پر خلا میں بھیجا گیا۔تقریبا 1.45 ٹن وزنی اور ایس یو وی کے مکمل سائز میں سیٹلائٹ کنول کے پھول کی شکل میں ہے جس کی12 پتیاں اور 2اسٹیمن ہیں۔ای پی مشن کے پرنسپل محقق اور چین کی اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) کی قومی فلکیاتی رصد گاہوں کے محقق یوآن ویمن نے کہا کہ یہ ابتک کا سب سے خوبصورت سیٹلائٹ ہے۔

۹ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین نے معیاری تاجرملک بننے کے ہدف کی جانب ٹھ...

بیجنگ(شِنہوا) چینی وزیرتجارت وانگ وینتا نے کہا ہے کہ چین، اشیا کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا تاجر ملک ہے جو معیاری تاجر بننے کے اپنے ہدف کی جانب مسلسل پیش رفت کر رہا ہے۔ بیجنگ میں منعقدہ اقتصادی سیمینار میں منگل کو ملک کی غیر ملکی تجارت کی ترقی پر خصوصی رپورٹ پیش کرتے ہوئے وانگ نے کہا کہ چین کی غیر ملکی تجارت نے 2023 میں تنزلی کے دبا کو برداشت کیا اور عالمی تجارت میں اس کا حجم اور حصہ دونوں عمومی طور پر مستحکم رہے۔ وانگ نے کہا کہ اس کے علاوہ ملک کا غیر ملکی تجارتی ڈھانچہ زیادہ بہتر ہوا اور 2023 کے دوران اس کے شراکت دار زیادہ متنوع ہوئے، جس نے پوری طرح سے مضبوط لچک کا مظاہرہ کیا۔ سست بیرونی مانگ جیسے خطرات اور چیلنجزکے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ چین کی طویل مدتی اقتصادی ترقی کے بنیادی اصول تبدیل نہیں ہوئے، جو ملک کی بیرونی تجارت کی ترقی کے لیے مضبوط معاونت فراہم کرتے ہیں۔

۹ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

سال 2023 چین کی سفارت کاری کے لیے دریافتوں ا...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیرخارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ سال 2023 چھ اہم حوالوں کے ساتھ چین کی سفارت کاری کے لیے دریافتوں اور کامیابیوں کا سال رہا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے ان خیالات کا اظہار 2023 میں بین الاقوامی صورتحال اور ملک کے خارجہ تعلقات کے حوالے سے ایک سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے، چین کی سربراہ مملکت کی سفارت کاری بہت کامیاب رہی ہے، جس نے چینی خصوصیات کے ساتھ ایک بڑے ملک کی حیثیت سے سفارت کاری میں نئی سنگ میل کامیابیاں حاصل کیں۔دوسرا یہ کہ بنی نوع انسان کے لیے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر میں ٹھوس پیش رفت ہوئی، جس سے انسانیت کے لیے روشن مستقبل کی تعمیر کی کوششوں کو نئی تحریک ملی ہے۔ تیسری کامیابی کے حوالے سے وانگ یی نے بتایا کہ بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا، جس سے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون اعلی معیار کی ترقی کے ایک نئے مرحلے تک پہنچ گیا ہے۔چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چوتھی کامیابی یہ رہی کہ برکس میکانزم میں تاریخی توسیع حاصل ہوئی جس سے ترقی پذیر دنیا میں اتحاد اور تعاون میں نئی طاقت شامل ہوئی۔پانچواں یہ کہ چین-وسطی ایشیا سربراہی اجلاس کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس نے خطے میں اچھی ہمسائیگی اور دوستانہ تعاون کے لیے ایک نیا پلیٹ فارم تشکیل دیا۔ چھٹی کامیابی یہ تھی کہ چین نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان تاریخی مفاہمت کے لییسہولت فراہم کی، جس سے ہاٹ سپاٹ مسائل کے سیاسی حل کی ایک نئی مثال قائم ہوئی۔

۹ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے میں حزب ا...

بیروت (شِنہوا)جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے میں حزب اللہ کے 3 ارکان جاں بحق ہو گئے۔ حزب اللہ کے قریبی ذرائع نے شِنہوا کو بتایا کہ منگل کو ہونے والے حملے میں مارے جانے والوں میں حسن اسماعیل، محمود نصیر اور عیسی نورالدین شامل ہیں اور یہ کہ پارٹی ان کی موت کا باضابطہ اعلان کرنے سے پہلے ان کے اہل خانہ کو مطلع کرے گی۔ عسکری ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں جنوبی لبنان کے مشرقی اور وسطی سیکٹرز میں پانچ مکانات بھی تباہ ہوئے۔

۹ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین حیاتیاتی تنوع کے لیے دنیا کی رہنمائی کر...

جنیوا(شِنہوا)نیچر پازیٹو منصوبے کے سربراہ مارکو لیمبرٹینی نے کہا ہے کہ چین "عالمی حیاتیاتی تنوع کا ہیرو" اور پائیدار ترقی کے ایجنڈے میں بنیادی کردار ادا کررہا ہے۔اگلے ہفتے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کے سالانہ اجلاس سے قبل شِنہوا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں مارکو لیمبرٹینی نے کہا کہ چین حیاتیاتی تنوع کے نقصان کو ختم کرنے اور عالمی موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین گلوبل بائیو ڈائیورسٹی فریم ورک کا ہیرو ہے، جس کی وجہ سے تقریبا 200 ممالک فطرت کے لیے سب سے زیادہ پرجوش اورجامع عالمی منصوبے پر متفق ہوئے ہیں۔دسمبر 2022 میں، چین نے اقوام متحدہ کے حیاتیاتی تنوع بارے کنونشن کے فریقین کی کانفرنس کے 15ویں اجلاس (کوپ15) کی صدارت کی اوراس کی زیر قیادت کنمنگ-مونٹریال گلوبل بائیو ڈائیورسٹی فریم ورک سمیت کئی کامیابیاں حاصل کی گئیں۔حیاتیاتی تنوع پر اقوام متحدہ کے کنونشن کے تحت تاریخی فریم ورک کی منظوری کو فطرت کے لیے "پیرس مومنٹ " قرار دیا گیا ہے۔ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کے سابق ڈائریکٹر جنرل لیمبرٹینی نے کہا کہ چین نے خاص طور پر توانائی کے شعبے میں دنیا کی رہنمائی کی ہے۔ اگر چین نئی ٹیکنالوجیز اور قابل تجدید توانائی کی ترقی میں سرمایہ کاری اور پیداوار میں اضافہ نہ کرتا ، تو آج ہم اس مقام پر نہ ہوتے جہاں ہم اس وقت شمسی توانائی کے ساتھ تیل، گیس اور یہاں تک کہ کوئلے کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

۹ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین میں نئے کاروباری ٹیکس دہندہ اداروں کی تع...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں 2023 کے پہلے 11 مہینوں میں ٹیکس ادا کرنے والے نئے کاروباری اداروں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔منگل کو جاری اعداد و شمار ملک کی معاشی قوت کی نشاندہی کرتے ہیں۔اسٹیٹ ٹیکسیشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق ملک میں 1کروڑ 51 لاکھ 50 ہزار نئے رجسٹرڈ کاروباری اداروں نے 2023 میں جنوری سے نومبر کے عرصے کے دوران ٹیکس ادائیگی کی جو گزشتہ سال کی نسبت 25.4 فیصد سیزائد ہے۔اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 45 لاکھ 50 ہزارسے زیادہ یا 30.1 فیصد کاروباری ادارے 2022 کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.5 فیصد تناسب سے نئی صنعتوں، نئی کاروباری شکلوں اور نئے ماڈلز کے طور پر سرگرم عمل ہیں۔شعبوں کے لحاظ سے، انٹرنیٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سروس سیکٹر میں ٹیکس ادا کرنے والے نئے کاروباری اداروں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کی نسبت 32 فیصد زیادہ ہے۔

۹ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین کے ملکی ساختہ مسافرطیارے سی 919 کی دوسرے...

شنگھائی (شِنہوا)چین کے ملکی ساختہ مسافرطیارے سی 919 کی منگل کو بیجنگ اور شنگھائی کے شہروں کے درمیان نئے روٹ پرپروازیں شروع کردی گئی ہیں۔چائنہ ایسٹرن ایئر لائنز کی پرواز ایم یو 5137 شنگھائی ہونگ چھیاو بین الاقوامی ہوائی اڈے سے سہ پہرتقریبا3بج کر40منٹ پربیجنگ ڈاشنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوئی۔یہ شنگھائی ہونگ چھیاو-چھنگ دو تیان فو روٹ کے بعد سی919 کا دوسرا باضابطہ روٹ ہے۔

۹ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

غزہ کی پٹی کے شمالی قصبے بیت لاہیا میں اسرائ...

غزہ کی پٹی کے شمالی قصبے بیت لاہیا میں اسرائیلی حملوں میں تباہ ہونے والی عمارتیں دیکھی جاسکتی ہیں۔(شِنہوا)

۹ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

جرمنی کی ریاست ہیسیان کے دارالحکومت ویزبیڈن...

جرمنی کی ریاست ہیسیان کے دارالحکومت ویزبیڈن میں کسانوں کے احتجاج میں ٹریکٹرز دیکھے جاسکتے ہیں ۔(شِنہوا)

۹ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائی میں مص...

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائی میں مصروف ہیں۔(شِنہوا)

۹ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید ال...

متحدہ عرب امارات  کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان  ابوظہبی میں امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن سے ملاقات کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

۹ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

آئیوری کوسٹ، ڈیوو کے گیگویڈو ہائیڈرو زرعی عل...

آئیوری کوسٹ، ڈیوو کے گیگویڈو ہائیڈرو زرعی علاقے میں ایک کسان مشین کے ذریعے چاول کی فصل کاٹ رہا ہے۔(شِنہوا)

۹ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر شینگ ژو کے...

چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر شینگ ژو کے شین چھانگ ریلوے سٹیشن سے ایک بلٹ ٹرین روانہ ہو رہی ہے۔(شِنہوا)

۹ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

آئیوری کوسٹ ، ڈویو میں چین کی زرعی ٹیکنالوجی...

آئیوری کوسٹ ، ڈویو میں چین کی زرعی ٹیکنالوجی تعاون ٹیم کے ماہرین مقامی کسانوں کو تربیت دے رہے ہیں۔(شِنہوا)

۹ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین کے شمال مشرقی صوبے لیائوننگ کے شہر دالیا...

چین کے شمال مشرقی صوبے لیائوننگ کے شہر دالیان کے دالیان بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسافر جاپان کے کیتاکیوشو جانے والی پرواز پر سوار ہو رہے ہیں۔(شِنہوا)

۹ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین کے وسطی صوبے ہوبے میں تھری گورجز ریزروائ...

چین کے وسطی صوبے ہوبے میں تھری گورجز ریزروائر سے دریائے ہان جیانگ تک پانی پہنچانے کے منصوبے میں سرنگ کی تعمیرپر کام جاری ہے۔(شِنہوا)

۹ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

۔چینی وزیر خارجہ وانگ یی بین الاقوامی صورتحا...

۔چینی وزیر خارجہ وانگ یی بین الاقوامی صورتحال اور چین کے خارجہ تعلقات کے حوالے سے دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والے سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

۹ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین میں مائیکرو الیکٹرو مکینیکل سسٹم سینسرز...

بیجنگ (شِنہوا)چین کے شمالی صوبے ہیبے کے صدرمقام شی جیا ژوآنگ میں مائیکرو الیکٹرو مکینیکل سسٹم (ایم ای ایم ایس) سینسرز کے لیے اختراعی مرکز کا افتتاح کردیا گیا ہے۔چائنہ الیکٹرانک ٹیکنالوجی گروپ کارپوریشن (سی ای ٹی سی) کے ماتحت ایک تحقیقی ادارے کا قائم کردہ یہ اختراعی مرکز ایم ای ایم ایس سینسرز تیار،، ڈیزائن ، پیکیج ، آزمائش اور انضمام کا کام کرے گا جس سے خلا ، نئی توانائی کی گاڑیوں اور مصنوعی ذہانت میں ان کی طلب پوری کرنے میں مدد ملے گی۔سی ای ٹی سی نے کہا ہے کہ ایم ای ایم ایس سینسر تیاری اور آزمائش اور سسٹم انضمام کی پیداواری لائن نے بھی آپریشن شروع کردیا ہے اختراع مرکز کا ایک حصہ ہے جس سے ان سینسرز کی سالانہ پیداواری صلاحیت 2 کروڑ یونٹس بڑھ جائے گی۔ایم ای ایم ایس سینسر اپنے اعلی انضمام ، قابل اعتماداور ذہانت کے لئے مشہور ہے۔ یہ گاڑیوں میں استعمال ہونے والا ایک اہم الیکٹرانک جزو ہے۔ یہ ہر طرح کے موسم میں گاڑی کی درست نشاندہی کرسکتا ہے اور جی پی ایس ، بائی ڈو ور 5 جی کے خراب سگنل کے باوجود صارفین کو نیویگیشن فراہم کرسکتا ہے۔

۹ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین نے 2023 میں 40 کروڑ ٹن سے زیادہ اناج خری...

بیجنگ(شِنہوا)چین نے تباہ کن موسمی حالات کے باوجود گزشتہ سال اپنی اناج کی خریداری کی سطح کو 40 کروڑ ٹن سے زیادہ پر برقرار رکھا اور ایک مستحکم غلہ منڈی کو یقینی بنایا۔منگل کو ختم ہونے والی خوراک اور سٹرٹیجک ذخائر سے متعلق ایک قومی ورک کانفرنس میں نیشنل فوڈ اینڈ سٹرٹیجک ریزرو ایڈمنسٹریشن کے سربراہ لیو ہوان شین نے بتایا کہ چین کے پاس اناج کے وافر ذخائر ہیں جس کے استعمال میں ذخیرہ کرنے کا تناسب بین الاقوامی اناج کی حفاظت کی حد 17 سے 18 فیصد سے زیادہ ہے۔ لیو نے کہا کہ انتظامیہ نے گزشتہ سال اناج کے ذخائر پر میکرو کنٹرول کو بھی مضبوط کیا تاکہ بین الاقوامی اناج کی قیمتوں میں اتار چڑھا کے باوجود اناج کی منڈی کو مستحکم رکھا جا سکے۔لیو نے کہا کہ 2024 کے لیے چین اناج کی پیداوار، خریداری، ذخیرہ اندوزی اور فروخت کو یقینی بنانے کے لیے کوششوں کو مربوط کرے گا اور ہنگامی صورت حال میں اناج کی فراہمی کو یقینی بنانے کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے اناج کے لیے ہنگامی ردعمل کے نظام کو بہتر بنائے گا۔

۹ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

2023 میں 253 چینی پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی ہ...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں سال2023 کے دوران 253 پولیس افسران ڈیوٹی کے دوران ہلاک ہوئے۔عوامی سلامتی کی وزارت نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ سال کے دوران 164 معاون پولیس افسران فرائض کی انجام دہی کے دوران ہلاک ہوئے۔اس کے علاوہ 4 ہزار 565 پولیس افسران اور 3 ہزار 311معاون پولیس افسران اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران زخمی ہوئے۔چین بدھ کو اپنا چوتھا قومی پولیس دن منائے گا۔

۹ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

پاکستان میں کورونا وائرس جے این ۔1 قسم کے 4...

اسلام آباد(شِنہوا) پاکستان میں کورونا وائرس کے ذیلی قسم جے این۔1 کے چار کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے۔وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ تمام مریضوں میں نئے قسم کے وائرس کی معمولی علامات پائی گئیں ہیں اور یہ مریض بغیر کسی پیچیدگی کے صحت یاب ہوئے ہیں۔نگران وزیر قومی صحت ندیم جان نے بیان میں کہا کہ "صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر تمام داخلی اور خارجی راستوں پر اسکریننگ کا موثر طریقہ کار موجود ہے۔وزیر کے مطابق بارڈر اینڈ ہیلتھ سروسز پاکستان صحت کے عالمی قوانین پر عمل درآمد کر رہی ہے۔

۹ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

سام سنگ الیکٹرانکس کا آپریٹنگ منافع چوتھی سہ...

سیئول(شِنہوا)جنوبی کوریا کی ٹیک فرم سام سنگ الیکٹرانکس کے چوتھی سہ ماہی کے آپریٹنگ منافع میں دوہرے ہندسے کی کمی دیکھی گئی۔ کمپنی نے منگل کو کہا کہ ابتدائی آپریٹنگ منافع اکتوبر تا دسمبر کی سہ ماہی میں گزشتہ سال کی نسبت 35 فیصد کم ہو کر 28 کھرب وان (2.1 ارب ڈالر) رہ گیا۔ کمپنی تقریبا 39 کھرب وان (3 ارب ڈالر) کی مارکیٹ کی توقعات پوری کرنے میں ناکام رہی تاہم یہ پچھلی سہ ماہی میں 24 کھرب 30 ارب وان (1.9 ارب ڈالر) کے آپریٹنگ منافع سے زیادہ تھا۔کمپنی کی ابتدائی آمدنی چوتھی سہ ماہی میں سال بھر میں 4.9 فیصد گھٹ کر 670 کھرب وان (51 ارب 20 کروڑ ڈالر) رہ گئی۔

۹ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین نے آٹوموٹیو چپ کے معیارات سے متعلق رہنما...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے حال ہی میں قومی آٹو موٹیو چپ کے معیارات وضع کرنے کے بارے رہنمائی جاری کی ہے۔ رہنمائی کا مقصد آٹوموبائل چپ کے معیارات کی ترقی اور نفاذ کو آگے بڑھانا اور ان چپس کی تحقیق، ترقی اور اطلاق میں سہولت فراہم کرنا ہے۔رہنمائی کے مطابق فوری طور پر مطلوبہ معیارات کی ترقی کو ترجیح دی جائے گی جو بنیادی، عام اور کلیدی مصنوعات سے متعلق ہوں۔2025 تک ملک آٹوموٹیو چپس کے لیے 30 سے زیادہ کلیدی معیارات تیار کرے گا جو قابل اعتمادی کے ساتھ ساتھ ماحولیات، برقی مقناطیسی مطابقت، فنکشنل سیفٹی اور معلومات کی حفاظت سے متعلق بنیادی ضروریات کو واضح کرے گا۔ 2030 تک مستقبل کے حوالے سے مربوط آٹوموٹیو چپ ٹیکنالوجی اور مصنوعات کی ترقی کے لیے 70 سے زیادہ معیارات وضع کیے جائیں گے۔

۹ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

بیجنگ میں تاریخی عمارتوں کے تحفظ کے لیے رہنم...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے دارالحکومت بیجنگ کے حکام نے شہر میں 1ہزار سے زائد تاریخی عمارتوں کے تحفظ اور استعمال کے لیے آزمائشی طور پر رہنما اصول جاری کیے ہیں۔2019 سے 2021 تک بیجنگ نے تین بیچوں میں کل 1 ہزار 56 تاریخی عمارتوں کی فہرست جاری کی۔ تقریبا 700 سال قدیم یہ عمارتیں شہر کے اندر 11 اضلاع میں پھیلی ہوئی ہیں جو متنوع افعال اور تعمیراتی انداز کے ساتھ بیجنگ کے بھرپور تاریخی اور ثقافتی ورثے کا ایک اہم حصہ ہیں۔رہنما اصول کے مطابق تاریخی عمارتوں کو پانچ زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں تحفظ اور استعمال کی مختلف سطحوں کی بنیاد پر روزانہ دیکھ بھال، دیکھ بھال اور مرمت، سائٹ پر تعمیر نو، نقل مکانی، اور ان کا انہدام شامل ہیں۔اس اقدام کا مقصد مرمت اور تعمیر نو کے دوران عمارتوں کو پہنچنے والے نقصان سے بچانا ہے۔ان تاریخی عمارتوں کی مختلف حالتوں کے حوالے سے ٹارگٹڈ حفاظتی اقدامات بھی اپنائے جائیں گے۔حکام تاریخی عمارت کے تحفظ اور تجدید کے پہلوں کے درمیان فرق کریں گے تاکہ ایک ہی طرز کے تمام اقدامات سے بچ سکیں اور عمارتوں کی بہتر بحالی اور استعمال کو یقینی بنایا جا سکے۔

۹ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چینی محققین کا تیارکردہ انسانی اعضا کی نشوون...

بیجنگ(شِنہوا)چینی ماہرین نے انسانی اعضا کی نشوونما کا ایک واحد سیل اسپیٹو- ٹیمپورل نقشہ شائع کردیا ہے جس میں خلیوں کے ارتقا اور جنین کے اعضا میں خلیوں کی پوزیشن کے تعین بارے عمل پر بارے بتایا گیا ہے۔انسانی اعضا میسنکائیمل بڈس کے طورپر حمل ٹہرنے کے چوتھے ہفتے میں ابھرنا شروع ہوتے ہیں آنے والے مہینوں میں ان اعضا مکمل طور پر تشکیل ہوجاتی ہے۔یہ عمل متعدد عارضی اور محدود جین ایکسپرنشس پروگرامز سے منظم ہوتا ہے۔ریڑھ کی ہڈی کے اعضا کی نشوونما کے بنیادی میکانزم کی وضاحت کرنے والے محقیقین ماڈل حیاتیات پردہائیوں سے جاری کام کے باوجود انسانوں میں اس عمل کی تفصیل کے ساتھ وضاحت نہیں کرسکے ہیں۔سن یات سین یونیورسٹی میں ژونگ شان اسکول آف میڈیسن کے پروفیسر ژانگ ہونگ بو کی سربراہی میں ایک تحقیقی ٹیم نے سنگل سیل ٹرانسکرپٹم ٹیکنالوجی اور سنگل سیل اسپیسل ٹرانسکرپٹم ٹیکنالوجی کا جدید استعمال کیا جس سے خلیوں کے ارتقائی عمل کا پتہ لگانا ممکن ہوا۔محققین نے حمل ٹہرنے 5 ویں ہفتے سے آغاز سے لیکر 9 ویں ہفتے تک ایمبریو کے نمونے لیکر ایک لاکھ سے زائد خلیات حاصل کئے جن میں سے ہر ایک میں تقریبا 2 ہزار جینز تھے۔ ٹیم نے تخمینوں اور تجزیے سے تمام خلیوں کی اقسام سمیت انسانی اعضا کی نشوونما کا ایک عمدہ سنگل سیل نقشہ تیار کرنے میں رہنمائی کی۔اس کے بعد انہوں نے ہر خلیے کی خصوصیات حاصل کرکے اہم جینزدریافت کیا اور ان جینز کو دیپلوگ کی مدد سے خلیوں کا ارتقائی راستہ دریافت کیا۔ دیپلوگ سیل کلسٹروں اور دیگر حالات میں امتیازی اظہار کا تجزیہ کرنے والا مقامی ساختہ آلہ ہے۔اس نقشے کا استعمال کرتے ہوئے مخصوص اوقات اور مختلف حصوں میں پیدا شدہ خلیوں کی اقسام پر براہ راست نگاہ رکھی جاسکتی ہے ، مکمل طور پر نئی خلیوں کی اقسام کی شناخت اور مختلف اقسام کے خلیوں سے فعال اہم کی نشاندہی کی جاسکتی ہے۔یہ تحقیق جرنل نیچر میں شائع ہوئی ہے۔

۹ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

امریکی چپ برآمدی کنٹرول پالیسی اور چینی سیمی...

بیجنگ (شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ امریکہ چین کو چپ کی برآمد پر کنٹرول میں اضافہ اور قومی سلامتی کے نام پر چین کی سیمی کنڈکٹر صنعت کے خلاف کارروائی کررہا ہے جو معاشی طور پر ہراساں کرنے کے مترادف ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ما ئوننگ نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ چین کے خلاف امریکی سیمی کنڈکٹر ایکسپورٹ کنٹرول امتیازی طرز عمل اور یہ جنرل ایگریمنٹ آن ٹیرف اینڈ ٹریڈ(جی اے ٹی ٹی)کے آرٹیکل 1 میں طے شدہ "فیوریٹ نیشن" اصول کی خلاف ورزی ہے۔ترجمان نے کہا کہ سائبر سیکیورٹی کے تحفظ کے نام پر چینی ٹیلی کام آلات بنانے والی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنا اور چینی ساختہ ٹیلی کام آلات کو امریکی مارکیٹ میں داخل ہونے سے روکنا جی اے ٹی ٹی کے آرٹیکل 11 میں طے شدہ پابندیاں ختم کرنے اصول کے منافی ہے۔مائو نے کہا کہ یہ پابندی تجارتی معاہدے کی تکنیکی رکاوٹوں کی شرائط کی بھی خلاف ورزی کرتی ہے جبکہ بین الاقوامی قوانین پر زور دینے کے باوجود ، امریکہ عادتا موجودہ قوانین کو نظر انداز کرتا ہے اور توڑتا ہے۔ما ئونے کہا کہ امریکہ قومی سلامتی کو بہانہ بنا کر چین کو چپ کی برآمد محدود کررہا ہے لیکن اس نے جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ واضح طور پر قومی سلامتی کے دائرے سے باہر اور شہری استعمال میں عام چپس کی معمول کی تجارت میں رکاوٹ کا سبب بن رہے ہیں۔مائو نے اس ضمن میں این ویڈیا آر ٹی ایکس 4090 کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو گیم کے شوقین افراد کے لئے صارف گرافکس کارڈ ہے۔ تاہم امریکی برآمدی کنٹرول کی وجہ سے کمپنی اس پروڈکٹ کو چینی مارکیٹ سے ہٹانے پر مجبور ہوچکی ہے۔

۹ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین نے امریکہ، جاپان ، جنوبی کوریا سہ فریقی...

بیجنگ (شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا کے درمیان سہ فریقی بحرہند بحرالکاہل بات چیت جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ مسترد کردیا ہے۔ترجمان مائو ننگ نے یہ بات یومیہ پریس بریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کے 6 جنوری کو جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ بارے ایک سوال کے جواب میں کہی۔اعلامیہ میں بحیرہ جنوبی چین میں چین کے سمندری دعووں اور " پیشقدمی رویہ " پر تینوں ممالک نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا عالمی قوانین کے تحت سہ فریقی بحری سلامتی اور قانون کے نفاذ میں تعاون جاری رکھیں گے۔تینوں ممالک نے یہ بات بھی دہرائی تھی کہ آبنائے تائیوان میں امن و استحکام عالمی برادری میں سلامتی وخوشحالی کے لئے ناگزیر ہے۔مائو نے چین کے بارے میں بیان بازی پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ چین نے امریکہ۔ جاپان ۔ جنوبی کوریا مذاکرات اور اس کے مشترکہ اعلامیہ کا نوٹس لیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ان ممالک کا تعاون کے نام پر علیحدگی پسند گروہوں کو اکٹھا کرنے، چین کے اندرونی امور میں مداخلت کرنے، چین پر حملہ کرنے، اسے بدنام کرنے، محاذ آرائی اور دشمنی کو بڑھاوا دینے کی کوششوں کی چین سختی سے مخالفت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بحیرہ جنوبی چین میں صورتحال عام طور پر مستحکم ہے۔ چین اپنی علاقائی خودمختاری، بحری حقوق اور بحری مفادات کے تحفظ بارے پرعزم ہے جبکہ مذاکرات اور مشاورت سے براہ راست متعلقہ ممالک کے ساتھ اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرنے کے اپنے عزم پر قائم ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ غیرعلاقائی ممالک نے بحیرہ جنوبی چین میں محاذ آرائی کو ہوا دینے کی کوشش کی ہے جو خطے میں امن و استحکام کے لئے سازگارنہیں ہے۔ما ئونے اس بات پر زور دیا کہ تائیوان چین کا اٹوٹ انگ ہے اور تائیوان کا معاملہ مکمل طور پر چین کا اندرونی معاملہ ہے جس میں کوئی غیر ملکی مداخلت برداشت نہیں کی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ ایک چین اصول برقرار رکھنا اور "تائیوان کی آزادی" کے علیحدگی پسندوں کی سختی سے مخالفت آبنائے تائیوان میں امن و استحکام برقرار رکھنے کی کنجی ہے۔

۹ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین کی فعال ہائی سپیڈ ریلوے پٹریوں کی طوالت...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں 2023 کے آخر تک فعال تیز رفتار ریلوے پٹریوں کی کل لمبائی 45 ہزار کلومیٹر تک پہنچ گئی۔چائنہ سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کی ورک کانفرنس کے مطابق چین کے ریلوے نیٹ ورک کا آپریٹنگ مائلیج 1 لاکھ 59 ہزار کلومیٹر ہے۔2023 میں ملک کے ریلوے سیکٹر میں فکسڈ اثاثہ کی سرمایہ کاری 764.5 ارب یوآن (تقریبا 107.7 ارب امریکی ڈالر) رہی جس میں گزشہ سال کی نسبت 7.5 فیصد اضافہ ہوا۔اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2023 میں کل 3 ہزار 637 کلومیٹر طویل نئی پٹریوں کا کام شروع ہوا جس میں 2 ہزار 776 کلومیٹر ہائی سپیڈ ریلوے پٹریاں شامل ہیں۔کمپنی نے کہا کہ گزشتہ سال ملک کے ریل کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیری پیش رفت میں 34 ریلوے منصوبوں کی تکمیل اورفعالیت، 102 ریلوے اسٹیشنوں پر خدمات کا آغاز اور 112 ریل منصوبوں کی ترقی شامل ہے جو ابھی زیر تعمیر ہیں۔

۹ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

ایکواڈور میں ایمرجنسی نافذ ، صدارتی حکم نامہ...

کیوٹو (شِنہوا)ایکواڈور کے صدر ڈینیئل نوبوا نے ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر میں 60 روز کے لئے کرفیو نافذ کردیا ہے جس میں جیلیں بھی شامل ہیں۔ کئی جیلوں میں اندرونی طور پر سنگین صورتحال ہے۔صدر نے کہا کہ یہ اقدام تشدد اور جرائم کی "حقائق پر مبنی صورتحال" کی روشنی میں کیا گیا ہے جو جیلوں کے نظام سمیت ملک کو متاثر کررہا ہے جس سے نظم ونسق میں سنگین خلل پڑرہا ہے۔یہ حکم نامہ صوبے گوایاس کے صدر مقام گویاکوئل کے پینیٹینسیریا ڈیل لٹورل جیل سے منشیات اسمگلر اور منظم جرائم پیشہ گروہ "لاس چونیروس" کے سرغنہ جوز ایڈولفو میسیاس ولامار عرف "فیٹو" کے مبینہ طور پر فرار ہونے پر جاری کیا گیا ہے۔نوبوا نے بتایا کہ انہوں نے فوجی اورپولیس کمانڈروں کوجیلوں کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کی واضح ہدایات دی ہیں جو حالیہ برسوں میں ختم ہوگئی تھیں۔ بوبوا نے 23 نومبر کو اقتدار سنبھالا تھا۔انہوں نے کہا کہ منشیات کے گروہ ہمیں خوفزدہ کرنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے کہ ہم ان سامنے جھک جائیں گے۔ لیکن ہم دہشت گردوں کے ساتھ بات چیت نہیں کریں گے اور نہ ہی ہم اس وقت تک چین سے بیٹھیں گے جب تک ایکواڈور کے تمام باشندے سکون سے رہ سکیں۔صدر نے مزید کہا کہ ملک میں سلامتی بحران اس بات کا ثبوت ہے کہ اب نظام میں تبدیلی لانا ہوگی کیونکہ موجودہ قوانین ایکواڈور میں امن وسلامتی کے لئے ناکافی ہیں۔

۹ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں