• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | کھیل

یورپ بھر میں فضائی آلودگی کی سطح تاحال بلند...

کوپن ہیگن (شِنہوا) یورپی یونین (ای یو) کے ماحولیاتی ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ فضائی آلودگی اس وقت یورپ میں ماحولیاتی صحت کے خطرے کی اہم ترین وجہ ہے۔

یورپی ماحولیاتی ادارے (ای ای اے) کی نومبر کے اختتام پر جاری رپورٹ کے مطابق 2021 میں فضائی آلودگی کی شرح عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی تجویز کردہ سطح سے کہیں زیادہ رہی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ فضائی آلودگی کو ان رہنما اصول کی سطح تک کم کرنے سے یورپی یونین کے رکن ممالک میں بڑی تعداد میں اموات کو کم کیا جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2021 میں یورپی یونین میں 3 لاکھ 20 ہزار سے زائد اموات 3 اہم فضائی آلودگیوں ، باریک ذرات، اوزون اور نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کے سبب ہوئی تھیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر باریک ذرات (پی ایم 2.5 ) کی سطح عالمی ادارہ صحت کی سفارشات پر پورا اترتی تو یورپی یونین میں 2 لاکھ 53 ہزار اموات کو ٹالا جاسکتا تھا۔

اس کے علاوہ نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ (این او 2) آلودگی سے 52 ہزار جبکہ قلیل مدتی اوزون (او 3) سے 22 ہزار اموات ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق یورپی یونین سے باہر یورپی ممالک کو شامل کیا جائے تو یورپ بھر میں آلودگی سے اموات کی تعداد  3 لاکھ 89 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

یورپی ماحولیاتی ادارے کے مطابق صحت پر مرتب اثرات کے نئے اندازوں کے مطابق فضائی آلودگی سے پھیپھڑوں کا سرطان ، امراض قلب ، دمہ اور ذیابیطس جیسی بیماریوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

۲۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صومالیہ کی فوج نے جنوبی علاقے میں 70 سے زائد...

موغادیشو(شِنہوا)صومالی نیشنل آرمی (ایس این اے) اور علاقائی جوبالینڈ ریاستی فورسز نے جنوبی صومالیہ میں زیریں جوبہ علاقے کے علاقے ابودین میں ایک آپریشن کرنے کے بعد الشباب کے 70 سے زائد عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

مقامی جوبالینڈ سرکاری ٹی وی کے مطابق ایس این اے اور جوبا لینڈ ریاستی فورسز اور دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں فوج کی مدد کرنے والے بین الاقوامی شراکت داروں کی مشترکہ کارروائی میں الشباب کے 70 سے زیادہ جنگجو اور کمانڈر مارے گئے۔

دہشت گردوں کے خلاف یہ تازہ ترین حملہ ،الشباب کے عسکریت پسندوں کی جانب سے جمعرات کو ریاست جوبالنڈ کے انتظامی دارالحکومت کسمایو کے مغرب میں ایس این اے کی ایلیٹ فورسز کے 33 ڈاناب فورسزاہلکاروں کو ہلاک کرنے کے دعویٰ کے بعد کیا گیا ہے۔

۲۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے قبل از پیدائش اسکریننگ و تشخیص کےانتظ...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے قومی صحت کمیشن نے قبل از پیدائش اسکریننگ و تشخیص کی خدمات کے معیار کی نگرانی اور انتظام کو بڑھانے کے لیے اس حوالے سے معیارات کا ایک سیٹ جاری کیا ہے۔

 یہ معیارات پیدائشی نقائص کو روکنے ، ان کا علاج کرنے سمیت چین میں قبل از پیدائش اور بعد از پیدائش کی دیکھ بھال کی خدمات کو بہتر بنانے کی کوشش ہیں۔

کمیشن نے ان طبی اداروں کی وضاحت کی جو کوالٹی مینجمنٹ کی پہلی بنیادی ذمہ داری کے طور پر قبل از پیدائش اسکریننگ اور تشخیص کرتے ہیں۔

کمیشن کے مطابق طبی اداروں کو متعلقہ قوانین اور ضوابط، تکنیک کے معیارات اور تقاضوں پر عمل کرنا چاہیے، اس طرح کی خدمات فراہم کرنے کے پورے عمل کے دوران کوالٹی مینجمنٹ کے معیارات کو مکمل طور پر لاگو کرنا چاہیے اور معیار کو مسلسل بہتر بنانے کے لیے کمزوریوں کو دور کرنا چاہیے۔

۲۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں پروپلین کی پیداوار کے لیے نئی ٹیکنال...

ہانگ ژو (شِنہوا) چین میں ایک تحقیقی ٹیم نے پروپیلین اور پروپین کو الگ کرنے کے لیے ایک نیا مالیکیولر فلٹر مواد تیار کرلیا ہے۔

ژی جیانگ یونیورسٹی کے مطابق پروپیلین وہ خام مال ہے جو کیمیائی مصنوعات جیسے پلاسٹک، گھریلو آلات، طبی سازوسامان ، مصنوعی ریشے اور کاسمیٹکس میں پایا جاتا ہےتاہم صنعتی پیداوار کے دوران پروپیلین کو پروپین سے الگ کرنا ایک دشوارگزار کام ہے۔

تحقیقی ٹیم کے سربراہ اور ژی جیانگ یونیورسٹی کے شینگ ہوا بن نے بتایا کہ مالیکیولر فلٹرصرف چھوٹے مالیکیولز کو داخل ہونے کی اجازت دیتا ہے اور بڑے مالیکیولزکو روک دیتا ہے۔

تحقیقی ٹیم نے ایک تیز، مؤثر اور کم کاربن مالیکیولر فلٹر مواد زیڈ یو-609 تیارکیا ہے جو صرف پروپیلین مالیکیولز کو داخل ہونے کی اجازت دیتا ہے اور پروپین مالیکیولز کو بلاک کرتا ہے۔

شینگ نے توقع ظاہر کی ہے کہ پروپلین الگ کرنے کی ٹیکنالوجی سے توانائی کی کھپت میں نمایاں کمی آئے گی اور انتہائی اعلیٰ خالص الیکٹرانک کیمیکلز کو مقامی طور پر تیار کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ تحقیق جرنل سائنس میں حال ہی میں شائع ہوئی ہے۔

۲۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بحیرہ جنوبی چین میں بڑھتی کشیدگی فلپائنی عوا...

بیجنگ (شِنہوا) فلپائن کے بعض سیاست دان چین مخالف جذبات کو ہوا دے کر اسے بحیرہ جنوبی چین کے معاملے سےجوڑنے کی کوشش کررہے ہیں جو فلپائنی عوام کے مفادات کے خلاف ہے۔

شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں چائنہ انسٹی ٹیوٹ آف کنٹینپرری انٹرنیشنل ریلیشنز کے انسٹی ٹیوٹ آف میری ٹائم اسٹریٹیجی اسٹڈیز کے ڈپٹی ڈائریکٹر یانگ شیاؤ نے کہا کہ  فلپائنی سیاست دانوں کا یہ اقدام دراصل ان کے اپنے سیاسی مفادات کو پورا کرتا ہے اور یہ سب فلپائنی عوام کی فلاح و بہبود کی قیمت پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلپائن کے سیاست دانوں کی دانستہ کشیدگی اور تخریبی اقدامات سے خطے میں امن، ترقی، استحکام، پائیداری اور خوشحالی خطرے میں پڑرہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے اقدامات نے علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچاکر علاقائی ترقی میں رکاوٹ پیدا کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماہی گیری، تیل و گیس کی پیداوار میں تعاون سے مقامی افراد فائدہ اٹھا سکتے تھےتاہم بحیرہ جنوبی چین میں بڑھتی کشیدگی طویل مدت میں علاقائی خوشحالی کے حصول میں نقصان دہ ثابت ہوگی۔

یانگ نے کہا کہ علاقائی سلامتی کی صورتحال نسبتا مستحکم رہی ہے تاہم فلپائن کے حالیہ اقدامات نے اسے سبوتاژ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلپائن کا ارادہ واضح ہے کہ وہ رین آئی جیاؤ پر مستقل فوجی تنصیبات تعمیر کرنا چاہتا ہے یہ اقدام علاقائی صورتحال کو متاثر کرے گا جس سے بحیرہ جنوبی چین میں فوجی کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔

۲۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین،تیانجن کی سرحد پار ای کامرس تجارت جنوری...

تیانجن(شِنہوا) چین کے شمالی بندرگاہی شہر تیانجن  میں2023 کے پہلے 11 مہینوں کے دوران کل سرحد پار ای کامرس کی غیر ملکی تجارت کا حجم تقریباً 11 ارب 40 کروڑ یوآن (تقریباً 1 ارب 60 کروڑ  ڈالر)  ریکارڈ کیا گیا۔

 میونسپل بیورو آف کامرس نے کہا کہ اس مدت کے دوران 3 ارب 80 کروڑ یوآن سے زیادہ کی درآمدات اور7 ارب 60 کروڑ یوآن سے زیادہ برآمدات کا اعلان شہر کے سرکاری سرحد پار ای کامرس جامع سروس پلیٹ فارم کے ذریعے کیا گیا۔

اس شہر کا مقصد چین (تیانجن) سرحد پار ای کامرس کے جامع پائلٹ زون کی تعمیر کو پالیسی اور موڈ جدت کے ذریعے مزید فروغ دینا اور روایتی صنعتوں اور مینوفیکچرنگ کمپنیوں میں مزید غیر ملکی تجارتی اداروں کی مدد کرنا ہے تاکہ ان کی تنظیم نو اوراپ گریڈنگ کو تیز کیا جا سکے اور سرحد پار ای کامرس تجارت کے ذریعے اپنی منڈیوں کو وسعت دی جا سکے۔

۲۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں تیار کردہ پہلے بڑے کروزبحری جہاز کا...

شنگھائی(شِنہوا)چین کا پہلا مقامی طور پر بنایا گیا بڑا کروز بحری جہاز "اڈورا میجک سٹی" اتوار کو شنگھائی کی ایک بندرگاہ سے اپنے آزمائشی سفر کا آغاز کرتے ہوئے روانہ ہوا۔

دنیا بھر سے مدعو مہمانوں اور عملے کے تقریباً 13 سو ارکان کو لے کر یہ  بحری جہاز اتوار کو بعد ازدوپہر  شنگھائی ووسونگ کو انٹرنیشنل کروز ٹرمینل سے روانہ ہوا اور توقع ہے کہ یہ پیر کو ٹرمینل پر واپس آئے گا۔

اس سفرکے بعد ایک اور آزمائشی سفر یکم جنوری 2024 کو شمال مشرقی ایشیا کے تجارتی سفر کے لیے طے کیا گیا ہے۔

بحری جہاز بنانی والی  سی ایس ایس سی شنگھائی ویگاو چھیاو شپ بلڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق اڈورا میجک سٹی  کی لمبائی 323.6 میٹر ہے جس کا مجموعی وزن 1 لاکھ 35 ہزار 500ٹن ہے اور یہ مجموعی طور پر2 ہزار 125مہمان خانوں میں 5 ہزار 246 مسافروں کی گنجائش کا حامل  ہے۔

یہ کروز بحری جہاز 16 منزلوں پر مشتمل ہےجس میں لوگوں کے لیے مجموعی طور پر 40 ہزار مربع میٹرپر محیط رہائش اور تفریحی رقبہ موجود ہے۔

۲۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ شنگھائی ۔ کروزجہاز ۔ آزمائشی سفر

چین، مشرقی شہر شنگھائی میں واقع شنگھائی ووسونگ کو بین الاقوامی کروز ٹرمینل پر لنگر انداز کروز شپ "اڈورا میجک سٹی" پر کھیلوں کی ایک سہولت دیکھی جاسکتی ہے۔ (شِنہوا)

 

۲۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ شنگھائی ۔ کروزجہاز ۔ آزمائشی سفر

چین، مشرقی شہر شنگھائی میں واقع شنگھائی ووسونگ کو بین الاقوامی کروز ٹرمینل پر لنگر انداز کروز شپ "اڈورا میجک سٹی" کا اندرونی منظر۔ (شِنہوا)

 

۲۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ ۔ غزہ ۔ خان یونس ۔ فضائی حملے ۔ ت...

غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں اسرائیلی فضائی حملے کے بعد بچے ملبے میں بچا کچا سامان تلاش کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

۲۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس۔ سینٹ پیٹربرگ ۔ فادر فراسٹ

روس، سینٹ پیٹرزبرگ میں فادر فراسٹ کا لباس پہنے افراد سجی ہوئی بس کے سامنے موسیقی پیش کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

۲۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوگینڈا ۔ کمپالا۔ سی آر جے ای۔ عطیہ ۔ معذور...

یوگینڈا، کمپالا میں معذوربچوں کی دیکھ بھال کرنے والی خیراتی تنظیم سپورٹ ڈس ایبلڈ چلڈرن گابا (ایس ڈی سی جی) کی بانی بیٹی نانکبیروا (دائیں) عطیات کی ایک تقریب کے دوران چینی کاروباری ادارے سی آر جے ای (مشرقی افریقہ) لمیٹڈ کی ایگزیکٹو لائی شوئی کو تعریفی سند پیش کر رہی ہیں۔ (شِنہوا)

 

۲۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا قدیم ترین قبرستان ژینگ ژو میں دریافت

ژینگ ژو (شِنہوا) چینی ماہرین آثار قدیمہ نے چین کے وسطی صوبے ہی نان کے صدر مقام ژینگ ژو میں واقع ایک شہر کے کھنڈرات میں ملک کا قدیم ترین معروف مقبرہ کمپلیکس دریافت کیا ہے جو شانگ دور (1600-1046 قبل مسیح) سے تعلق رکھتا ہے۔

یہ دریافت 2021 سے 2023 تک کی جانے والی کھدائی کے دوران ہوئی تھی  جسے حال ہی میں صوبہ ہی نان میں آثار قدیمہ کی کامیابیوں پر منعقدہ ایک سالانہ اجلاس میں عوام کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔

مقبرہ کمپلیکس تقریباً 3 ہزار 400 برس پرانا ہے جس کی باقیات تقریباً 20 ہزار مربع میٹر پر پھیلی ہوئی ہیں ۔ یہ قبرستان میں اندر اور باہر سرنگوں، قبروں اور قربانی کی باقیات سمیت دیگر اشیاء پر مشتمل ہے۔

قبرستان سے خول کی شکل کےسونے سے بنے "جنازے کا ماسک" ،فیروزی، کانسی اور قیمتی پتھروں کے سامان بھی برآمد ہوئے ہیں۔

ژینگ ژو بلدیاتی ادارہ برائے ثقافتی ورثہ اور آثارقدیمہ کے محقق ہوانگ فوچھنگ کے مطابق یہ قبرستان اب تک دریافت شدہ سب سے قدیم "ژاؤیو" ہے، یہ نام قدیم کلاسیکی کتابوں میں اعلیٰ شخصیات کے مقبروں کے حوالے کے طور پر درج ہے ۔ جو ژاؤیو کی اصلیت کی تلاش اور چین میں مقبرہ نظام کے ارتقاء میں بہت اہمیت رکھتا ہے۔

۲۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت،نئی دہلی میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی...

نئی دہلی(شِنہوا) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی میں اضافے کے پیش نظر شہرمیں ایک بار پھر گاڑیوں کی نقل و حرکت اور تعمیراتی سرگرمیوں پر پابندیاں عائد کر دی گئیں ہیں۔

ریاست کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے کہا کہ ملکی دارالحکومت میں ہوا کے معیار کا اشاریہ (اے کیو آئی) "شدید" زمرے میں داخل ہو گیا ہے  جس کے باعث ٹریفک اور تعمیراتی سرگرمیوں کی نقل و حرکت پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔

وفاقی حکومت کے کمیشن برائے ایئر کوالٹی منیجمنٹ (سی اے کیو ایم) نے اے کیو آئی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث دہلی اور نیشنل کیپیٹل ریجن (این سی آر) کے گردو ونواح میں غیر ضروری تعمیراتی کام  سمیت بی ایس-تھری پٹرول اور بی ایس -فور ڈیزل  پر چلنے والی گاڑیوں پر پابندی لگانے کا حکم دیا۔

۲۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیراعظم کا زلزلہ زدہ علاقوں کا دورہ ،...

لان ژو (شِنہوا) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے چین کے شمال مغربی علاقے میں زلزلہ زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرہ افراد کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے تمام ممکنہ ذرائع استعمال کرنے اور سردیوں میں ان کی زندگی محفوظ بنانے کی ہدایت کی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن لی چھیانگ نےصوبہ گانسو کی کاؤنٹی جی شی شان  اور ہمسایہ صوبے چھنگ ہائی کی کاؤنٹی من ہی کے متعدد دیہات کا دورہ کیا۔پیر کی شب 11 بجکر 59 منٹ پر ایک شدید نوعیت کا زلزلہ آیا تھا جس کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی تھی۔ زلزلے میں 148 افراد ہلاک اور 781 زخمی ہوئے  جبکہ متعدد عمارتیں منہدم ہو گئی تھیں۔

دورے میں وزیراعظم نے اس آفت سے متاثرہ افراد سے گفتگو کی اور ان کی دوبارہ آباد کاری ، امدادی سامان کی فراہمی اور عارضی رہائش گاہوں کے قیام بارے معلومات حاصل کیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ امدادی سرگرمیوں میں اولین ترجیح اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ متاثرہ افراد سردیوں میں گرم اور محفوظ رہیں۔

انہوں نے امدادی کارکنوں پر زور دیا کہ بستیوں میں متاثرین کو امدادی سامان اور روزمرہ کی ضروریات کی اشیا پہچانے میں تیزی سے کام کریں اور خیموں میں رہائش پذیر افراد کے لئے جلد از جلد عارضی مکانات تعمیر کریں۔

لی نے کہا کہ اگر ضرورت ہوتو زلزلے زدہ علاقوں میں عمارتوں کی جانچ پڑتال کی جائے اور انہیں مضبوط بنایا جائے تاکہ رہائشی واپس جاسکیں اوراس کے علاوہ اسکول اور اسپتال جیسی ضروری سہولیات کو دوبارہ کھولا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ تعمیر نو کی منصوبہ بندی مربوط انداز میں ہو تاکہ مقامی افراد کا معیارزندگی بہتر بنانے میں مدد مل سکے اور اس آفت سے پیدا شدہ غربت سےبچا جا سکے۔

انہوں نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے پر زور دیا۔

چینی وزیراعظم نے مقامی حکومتوں کو ہدایت کی کہ وہ قدرتی آفات کےبارے میں امدادی معلومات بروقت جاری کریں اور متاثرہ افراد کے خدشات کا فعال طریقے سے دور کریں۔

۲۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی نئی توانائی گاڑیاں پرکشش قیمت پر زبرد...

دی ہیگ (شِنہوا) یورپی مارکیٹ میں چین کی نئی توانائی گاڑیوں کی مقبولیت میں اضافہ صرف پرکشش قیمت کے سبب نہیں بلکہ چینی کار سازوں نے اس کی صلاحیت اور کارکردگی پر بھی بہت توجہ دی ہے۔

شِںہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں ڈچ ماہر اقتصادیات اور آئی این جی بینک کے سینئر سیکٹر اکانومسٹ ریکو لومان نے کہا کہ یورپ میں 10 فیصد درآمدی ٹیکس کے باوجود چینی الیکٹرک کاریں پرکشش قیمت رکھتی ہیں جس سے وہ صارفین کے لئے ایک زبردست انتخاب بن چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سستی ہونے کے علاوہ چینی نئی توانائی گاڑیاں اپنے مختلف قسم کے ماڈلز کی وجہ سے بھی صارفین میں کشش رکھتی ہیں جس کی بڑی مثال بی وائی ڈی اور ایم جی جیسے برانڈز ہیں۔

لومن نے چینی نئی توانائی گاڑیوں کی لاگت کے مؤثر ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نہ پرکشش قیمت چینی کاروں کی مقبولیت میں اضافے کی وجہ بنی ہے بلکہ ایک سروے کے مطابق یورپ میں ڈرائیورز کی گاڑیوں کے معیار بارے رائے عمومی طور پر مثبت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ماضی کی نسبت مختلف ہے اس وقت معیار سے متعلق خدشات زیادہ نمایاں تھے۔ اس وقت یہ حقیقت ہے کہ نئی توانائی گاڑیوں کی پہلی مارکیٹ چین ہے جہاں وہ اپنی مصنوعات کو بہتر بنانے میں پہلے ہی بہت کام کرچکے ہیں۔

لومان نے دنیا کے معروف کار ساز اداروں میں سے ایک سٹیلانٹس اور چینی نئی توانائی گاڑی فورچونر لیپ موٹر کے درمیان تعاون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے سے دونوں کو فائدہ ہوگا اس وقت چین میں سٹیلانٹس کی نمائندگی نہ ہونے کے برابر ہے اور لیپ موٹر یورپ اور امریکہ میں نظر نہیں آتی ہے۔

انہوں نے شِںہوا کو بتایا کہ یہ معاہدہ سٹیلانٹس کو دنیا کی سب سے بڑی کار اور نئی توانائی گاڑیوں کی مارکیٹ میں داخل ہونے کی آسان سہولت فرہم کرے گا جہاں متوسط طبقے میں اضافے کے ساتھ ساتھ ترقی کی بھی کافی گنجائش موجود ہے۔ اس معاہدے سے شراکت دار ایک دوسرے کا سیلز نیٹ ورکس استعمال کرسکتے ہیں۔

۲۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نکاراگوا میں ٹریفک حادثہ، 16 افراد ہلاک

مناگوا(شنہوا) نکاراگوا کے وسطی علاقے ماتاگالپا میں ایک ٹریفک حادثے میں کم سے کم 16 افراد ہلاک اور 26  زخمی ہو گئے۔

نکاراگوا کی نائب صدر روزاریو موریلو نے مقامی ٹیلی ویژن چینل 4 کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔

حادثہ گزشتہ صبح اس وقت پیش آیا جب تقریباً 70 مسافروں کو لے جانے والی ایک بس رانچو گرانڈے میونسپلٹی میں مانسیرا ندی کے پل کی باڑ سے ٹکرا گئی۔ جس کے بعد سرکاری حکام، وزارت صحت، نیشنل پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ کے یونٹ جائے وقوعہ پر بروقت پہنچے اور متاثرین کی امداد میں حصہ لیا۔

ماتاگالپا کے پولیٹیکل سکریٹری پیڈرو حسلم نے کہا کہ "ہم ماتاگالپا شہر میں ہونے والے اس سانحے سے افسردہ ہیں۔"

۲۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی ترقی سب ممالک کے لئے بڑے مواقع پیدا ک...

کمپالا (شِنہوا) یوگنڈا کے ماہرین نے کہا ہے کہ ایشیا کے  بڑے ملک چین کی پائیدار اقتصادی ترقی سے دنیا بالخصوص افریقہ کے لیے مواقع میسر آتے رہیں گے۔

یہ بات چین میں منعقدہ حالیہ سالانہ مرکزی اقتصادی ورک کانفرنس کے اختتام پر یوگنڈا کے ماہرین نے کہی۔

چین کے قومی ادارہ شماریات کے مطابق ملک مستقل بحالی کی کوشش کررہا ہے، تیسری سہ ماہی میں مجموعی مجموعی پیداوار میں گزشتہ برس کی نسبت 4.9 فیصد اور 2023 کی ابتدائی 3 سہ ماہی میں گزشتہ برس کی نسبت 5.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

یوگنڈا کے اکنامک پالیسی ریسرچ سینٹر کے سینئر محقیق کورٹی پال لاکوما نے کہا کہ عالمی ترقی کی نسبت چین کی اقتصادی ترقی کی شرح متاثر کن ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی پیش گوئیوں کے مطابق 2024 کے دوران چین کی شرح نمو عالمی شرح نمو سے زائد ہوگی۔ اس ضمن میں عالمی بینک کا تخمینہ 4.5 فیصد جبکہ عالمی مالیاتی فنڈ کا 4.6 فیصد ہے۔

چین نے ڈیجیٹل معیشت اور ماحول دوست توانائی جیسے نئے شعبوں میں توجہ مرکوز کررکھی ہے جوعالمی سطح خاص کر افریقہ کو مواقع فراہم کرتی ہے۔

ماہرین کی رائے میں چین الیکٹرک گاڑیوں کے سب سے بڑے پیداواری ممالک میں سے ایک ہے۔ اس کے علاوہ چین افریقی ممالک سے حاصل شدہ اہم معدنیات خاص طور پر مائیکروچپ اور الیکٹرک گاڑیوں (ای وی)کی پیداوار کے شعبے میں تیزی سے بڑھتی مارکیٹ ہے۔اس سے افریقہ ۔ چین تجارت خاص کر لیتھیم جیسی معدنیات کو فروغ ملے گا

۲۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے ساتھ ڈیجیٹلائزیشن اور پائیدار ترقی می...

کینبرا (شِنہوا) آسٹریلوی ماہرین نے ایشیا بحرالکاہل میں پائیدار ترقی اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ میں چین اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ ملکر کام کرنے پر زور دیا ہے۔

شِںہوا کے ساتھ انٹرویو میں آسٹریلیا کی اعلیٰ جامعات کے ماہرین نے چین کی دنیا کی معروف ماحول دوست پائیدار ترقی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا اس شعبے میں تعاون سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

کوئنز لینڈ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (کیو ٹی) کے معاون پروفیسر واروک پاؤل نے شِںہوا کو بتایا کہ اگلے 20 سال میں ڈیجیٹلائزیشن اور ماحولیاتی استحکام عالمی معیشتوں کی معاشی ترقی کے دو سب سے بڑے محرک ہوں گے اور چین ان دونوں میں سب سے آگے ہے۔

پاؤل نے کہا کہ آسٹریلیا اور چین کے پاس ممکنہ طور پر متعدد شعبے ہیں جن میں وہ تعاون کر سکتے ہیں اور دونوں فریقوں کی صلاحیتوں اور وسائل سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

امریکہ میں قائم ایک غیر سرکاری تنظیم گلوبل انرجی مانیٹر کی جون میں شائع کردہ ایک رپورٹ کے مطابق چین کے پاس 2025 تک ہوا اور شمسی توانائی سے 1 ہزار 200  گیگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہوگی جس نے چین کو 5 سال قبل ہی 2030 کے ہدف تک پہنچاکر  قابل تجدید توانائی میں عالمی رہنما بنادیا ہے۔

چین کی قومی توانائی انتظامیہ کی مئی میں جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق چین نے 2023 کے ابتدائی 4 ماہ میں 48.31 گیگا واٹ شمسی توانائی کی صلاحیت نصب کی تھی۔

۲۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ،رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں غیرنقد اد...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں رواں سال 2023 کی تیسری سہ ماہی میں چینی بینکوں کے ذریعے غیر نقدی ادائیگیوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پیپلزبنک آف چائنہ کی ایک رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران بینک کارڈز، الیکٹرانک ادائیگی کی گاڑیوں، کمرشل پیپرز، کریڈٹ ٹرانسفرز اورادائیگی کے دیگر طریقوں کے ذریعے غیر نقدی ادائیگیاں 13261 ارب 90 کروڑیوآن (تقریباً 1 ہزار869 کھرب 10 ارب ڈالر) تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال کی نسبت 3.92 فیصد زیادہ ہے۔ 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الیکٹرانک ادائیگیوں نے غیر نقد ادائیگیوں کا بڑا حصہ لیا جس کی کل لین دین کی مالیت 8ہزار 583 کھرب40 ارب یوآن رہی۔

الیکٹرانک ادائیگی والی گاڑیوں کے اعداد و شمار کے مطابق موبائل ادائیگیاں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.1 فیصد بڑھ کر 1377 کھرب 10 ارب یوآن ہوگئیں۔

رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں بینک کارڈ کے ذریعے لین دین میں بھی اضافہ ہواجو گزشتہ سال کی نسبت 1.74 فیصد بڑھ کر2607 کھرب70 ارب یوآن تک پہنچ گیا۔

۲۴ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے ٹیلی کام سیکٹر میں پہلے 11 ماہ میں م...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی ٹیلی کمیونیکیشن انڈسٹری نے ابھرتے ہوئے کاروباری اداروں کی وجہ سے  2023 کے پہلے 11 ماہ میں مسلسل ترقی کی ہے۔

وزارت برائے صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی کےاعداد و شمارکے مطابق، جنوری سے نومبر کے عرصے میں اس شعبے کی فرموں کی مشترکہ کاروباری آمدنی 15کھرب50ارب یوآن (تقریباً 218 ارب  ڈالر) رہی، جو گزشتہ سال سے 6.9 فیصدزیادہ ہے۔ اس مدت کے دوران، بگ ڈیٹا، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور انٹرنیٹ آف تھنگزجیسے ابھرتے ہوئے شعبوں  نے مضبوط کارکردگی کا تسلسل جاری رکھا۔

چین کی تین ٹیلی کام کمپنیوں چائنہ ٹیلی کام، چائنہ موبائل اور چائنہ  یونیکوم کی  ابھرتے ہوئے کاروبارسے آمدنی گزشتہ سال کی نسبت20.1 فیصد اضافے سے 332 ارب60 کروڑ یوآن تک پہنچ گئی جس سے ٹیلی کام سیکٹر کی مجموعی آمدنی میں 3.8 فیصد اضافہ ہوا۔

 
۲۳ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے اے ایس 700 سول مینڈ ایئر شپ کو ٹائپ س...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے سول ایوی ایشن کے ادارے  (سی اے اے سی) نے ملکی ساختہ  اے ایس 700 سول مینڈ ایئر شپ کوٹائپ سرٹیفکیٹ جاری کردیا ہے۔

ملک کی ہوائی جہاز بنانے والی معروف کمپنی ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ  نے کہا کہ  اس کے اسپیشل وہیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے اے ایس 700 سول ایئر شپ کو سی اے اے سی کے فضائی معیار کے ضوابط پر عملدرآمد کرتے ہوئے تیار کیا ہے اور اس کے پاس اس انسان بردار ہوائی جہاز کی خود مختار ملکیت کے حقوق بھی ہیں۔

سنگل کیپسول مینڈ ایئر شپ میں سنگل پوائنٹ لینڈنگ گیئر ہے۔ اس کا زیادہ سے زیادہ ٹیک آف وزن 4ہزار150 کلوگرام،پرواز کی زیادہ سے زیادہ حد 700 کلومیٹر اور یہ زیادہ سے زیادہ 10 گھنٹے تک پرواز کرسکتا ہے۔

 
۲۳ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سائگنس خلائی جہاز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن...

لاس اینجلس(شِنہوا) نارتھروپ گرومین کا بغیر عملے کے سائگنس خلائی جہاز چار ماہ کے مشن کے بعد بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس ) سے روانہ ہوگیا۔ ناسا  کے مطابق، مشرقی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر6 منٹ پر خلائی جہاز  ایک روبوٹک بازو سے چھوڑا گیا جس نے پہلے سائگنس کو آئی ایس ایس کے یونٹی ماڈیول کی زمینی بندرگاہ سے الگ کیا۔ سائگنس خلائی جہاز ناسا اور اس کے بین الاقوامی شراکت داروں کے لیے تقریباً 8ہزار200 پاؤنڈ سپلائیز، سائنسی تحقیقات، تجارتی مصنوعات، ہارڈویئراور دیگر کارگوکی ترسیل کرتے ہوئے مائیکرو گریوٹی لیبارٹری پہنچنے کے چار ماہ سے زیادہ عرصے کے بعد کامیابی کے ساتھ آئی ایس ایس سے روانہ ہوا۔

 
۲۳ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیڈا-رچمنڈ-وینکوور بین الاقوامی ہوائی اڈہ...

کینیڈا کے وینکوور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر چیک ان  کے لیے انتظار کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

 
۲۳ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سربیا-والجیوو-چینی۔ تعمیر کردہ موٹر وے

سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچک چینی شانڈونگ ہائی سپیڈ  گروپ کی جانب سے تعمیر کردہ لاجکوواک-والجیوو موٹر وے کی تعمیراتی سائٹ کا دورہ کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

 

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ سلامتی کونسل-غزہ-انسانی امداد-ق...

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کے ناظم الامور دائی بنگ سلامتی کونسل کی جانب سے  غزہ میں امداد تک رسائی میں اضافے کی قرراداد کی  منظوری کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

 
۲۳ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ سلامتی کونسل-غزہ-انسانی امداد-ق...

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کے ناظم الامور دائی بنگ سلامتی کونسل کی جانب سے  غزہ میں امداد تک رسائی میں اضافے کی قرراداد کی  منظوری کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

 
۲۳ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین -شی جن پھنگ-سی پی سی-تنقید اور خود تنقید...

 کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، صدر شی جن پھنگ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیوروکے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

 
۲۳ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں سابق نائب چیئرمین کو رشوت لینے کے ا...

ہائیکو(شِنہوا) چین کے جنوبی گوانگشی ژوانگ خود اختیار علاقے کے سابق نائب چیئرمین لیو ہونگ وو کو رشوت  لینے کے الزام میں 15 سال قید اور 60 لاکھ یوآن (8 لاکھ 40  ہزار ڈالر)جرمانے کی سزا سنا دی گئی ہے۔

ہائی نان صوبے کی  فرسٹ انٹرمیڈیٹ عوامی عدالت کے اعلامیہ کے مطابق، لیو کی جانب سے رشوت سے حاصل ہونے والی  رقم اور اس پر سود کی رقم قانون کے مطابق برآمد کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرادی گئی  ہے، مزید رقم کی برآمدگی کا عمل جاری رہے گا۔

مقدمے کی کارروائی کے بعد  یہ بات سامنے آئی تھی کہ 2005 سے 2022 تک، لیو نے اپنے مختلف عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے متعلقہ اداروں اور افراد کو انجینئرنگ پراجیکٹ کنٹریکٹنگ، لینڈ پراجیکٹ ڈویلپمنٹ، اور خصوصی سبسڈی فنڈز حاصل کرنے جیسے معاملات میں مدد دی۔

وو نے غیر قانونی طور پر مذکورہ اداروں اور افراد سے براہ راست یا دوسروں کے ذریعے رقم وصول کی۔ عدالت نے کہا کہ  وصول کی گئی نقدی اور جائیداد کی کل مالیت 8 کروڑ37 لاکھ 30 ہزار  یوآن سے زیادہ ہے۔

 
۲۳ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی پی سی قیادت کا اجلاس، قومی تجدید کو آگے ب...

بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی)کی قیادت کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایک مضبوط قوم کی تعمیر اور قومی تجدید کو آگے بڑھانے کے لیے بھرپور قوت کو جمع کرنے کے لیے پارٹی کے نظریاتی مطالعاتی پروگرام سے حاصل ہونے والے  فوائد کو مستحکم کرنے پر زور دیا گیا۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری  صدرشی جن پھنگ نے  گزشتہ روز ختم ہونے والے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو  کے دوروزہ  اجلاس کی صدارت اور کلیدی خطاب کیا۔

اجلاس میں پولیٹیکل بیورو کے اراکین نے خطاب کیا۔ جنہوں نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی  ایک مرکز کے تحت، متحد قیادت کو برقرار رکھنے ،مضبوط بنانے اور ضابطہ اخلاق کے بارے میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے آٹھ نکاتی فیصلے پر عملدرآمد  کے حوالے سے پولیٹیکل بیورو کے ضوابط کے مطابق اپنے طرز عمل کا کھلے انداز میں  تجزیہ کیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ 2023 نہ صرف  سی پی سی کی 20 ویں نیشنل کانگریس کے رہنما اصولوں کو نافذ کرنے کا پہلا سال ہے بلکہ کوویڈ وبا کے ردعمل کے تین سال بعد معاشی بحالی کا بھی سال ہے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی نے معاشی بحالی اور ترقی  میں پیش رفت ، اقتصادی اور سماجی ترقی کے بڑے اہداف کو حاصل کرنے، اور اناج کی پیداوار، سائنس جیسے دیگر شعبوں میں محنت سے حاصل کردہ  قابل ذکر پیش رفت کو آگے بڑھانے میں پوری پارٹی اور تمام نسلی گروہوں کے لوگوں کی قیادت کی ہے۔ ٹیکنالوجی کی جدت، ادارہ جاتی اصلاحات، کھلے پن، سفارت کاری اور انسداد بدعنوانی مہم پر بھی زور دیا گیا۔

پولیٹیکل بیورو کے اراکین نے کامریڈ شی جن پھنگ کی پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور مجموعی طور پر پارٹی میں مسلمہ  بنیادی حیثیت اور مختلف خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے  اور چینی جدیدیت کو آگے بڑھانے  کے لیے  فیصلہ کن اہمیت کے ساتھ نئے دور کے لیے چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم پر شی جن پھنگ کی سوچ کے رہنما کردار کا متفقہ طور پر اعتراف کیا۔

اراکین نے  تمام شعبوں میں اصلاحات اور کھلے پن کو مزید گہرا کرنے، سماجی توقعات کو بلند کرنے اور اقتصادی بحالی اور ترقی کی رفتار کو مستحکم کرنے کی کوششوں پر بھی زور دیا۔

 
۲۳ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین فنڈ اکٹھا کرنے کی سرگرمیوں کو منظم کرنے...

بیجنگ (شِنہوا ) چین میں  قانون ساز چیریٹی قانون میں ترمیم پر غور کر رہے ہیں  جس کا مقصد فنڈ اکٹھا کرنے کی سرگرمیوں کو منظم کرنے میں خیراتی اداروں کی رہنمائی کرنا ہے۔

ترمیمی مسودہ  تیسرے جائزے کے لیے  14 ویں نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے ساتویں اجلاس میں پیش کیا جائے گا، جو 25 سے 29 دسمبر تک بیجنگ میں منعقد ہو گا۔

مسودے کے مطابق، کاونٹی اور اس سے اوپر کی سطح کی حکومتیں اپنے متعلقہ فرائض کے دائرہ کار میں خیراتی پروگراموں کو منظم اور ان کی مدد کرنے کے لیے  مجاز محکموں  کے ساتھ تعاون اور رہنمائی کریں گی۔

فنڈ ریزنگ ایونٹس کے اہتمام  میں حائل  عملی مسائل کے  حوالے سے ترمیمی  مسودہ  کے ذریعے فنڈ ریزنگ سرگرمیوں کی لاگت اور عوامی فنڈ ریزنگ منظم کرنے میں تعاون سے متعلق دفعات کو بہتر بنایاگیا ہے۔

مسودے میں قانون شکنی کرنے والوں کو  سخت سزا دینے کے لیے قوانین وضع کیے گئے ہیں۔ اس میں ایسی دفعات کا اضافہ کیا گیا ہے  جن کی رو سے  متعلقہ جرائم کے ارتکاب پر سزا یافتہ  افراد پر ایک سے پانچ سال تک خیراتی تنظیموں کے مینیجر کے طور پر کام کرنے پر پابندی  ہوگی۔

مسودے میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ افراد  صرف وزارت شہری امور کے ذریعے نامزد کردہ آن لائن سروس پلیٹ فارم کے ذریعے مدد حاصل کرسکیں گے۔

 
۲۳ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل غزہ میں امداد کی تقسیم میں بڑے پیمان...

اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے  کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت غزہ میں انسانی امداد کی تقسیم میں بڑے پیمانے پر رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے۔ یو این سیکرٹری جنرل نے کہا کہ بہت سے لوگ غزہ میں امدادی آپریشن کے موثر ہونے کا اندازہ مصر اور غزہ کی سرحد کے پار  ٹرکوں کی تعداد کی بنیاد پر لگارہے ہیں جو ایک غلطی ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ جس طرح سے اسرائیل جارحیت کر رہا ہے اس سے  وہ غزہ میں امداد کی تقسیم میں بڑے پیمانے پر رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے۔سیکرٹری جنرل نے  کہا کہ غزہ میں موثر امدادی آپریشن کے لیے سیکورٹی،عملہ جو حفاظت کرسکے، رسد کی صلاحیت اور تجارتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کے لیے کام کر سکے کی ضرورت ہے اور یہ چاروں چیزیں موجود نہیں ہیں۔

 
۲۳ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور امریکہ کے انسداد منشیات ادارے باقاعد...

بیجنگ(شِنہوا) چین اور امریکہ کے انسداد منشیات کے ادارے باقاعدہ رابطے دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ انسداد منشیات تعاون کو دوبارہ شروع کرنے میں پیشرفت آسان نہیں، دونوں ممالک کی جانب سے اسے دوگنا کرنے کی ضرورت ہے۔ ترجمان وانگ وین بن نے ان خیالات کا اظہار چین کی جانب سے امریکہ کے ساتھ  انسداد منشیات  تعاون کے لیے اب تک اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کیا۔ سان فرانسسکو میں سربراہی ملاقات کے دوران، چین اور امریکہ نے انسداد منشیات تعاون پر ایک ورکنگ گروپ  کے قیام اور انسداد منشیات تعاون کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔

وانگ نے کہا کہ انسداد منشیات تعاون دونوں ممالک کے صدور کے درمیان سان فرانسسکو میں ملاقات کے دوران طے پانے والے اہم مشترکہ سمجھوتوں میں سے ایک ہے۔ اس پر عملدرآمد  کے لیے، امریکہ نے چین کے متعلقہ  قانون نافذ کرنے والے ادارے پر سے پابندیاں ہٹا دی ہیں۔

 
۲۳ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں آکوپیشنل بیماریوں میں کمی کارجحان ج...

بیجنگ(شِنہوا) چین میں کام کے ماحول کی وجہ سے لگنے والے بیماریوں(آکوپیشنل ڈیزیز)میں کمی کارجحان جاری ہے اور 2019 سے  2022 کے درمیان ملک  میں نئے کیسز کی تعداد میں 40 فیصد کمی ہوئی۔

نیشنل ہیلتھ کمیشن (این ایچ سی) کی طرف سے منعقدہ پریس کانفرنس کے مطابق 14ویں پانچ سالہ  منصوبے کی مدت (2021-2025) کے دوران،نیشنل ہیلتھ کمیشن نے ملک بھر میں اس نوعیت کی بیماریوں سے نمٹنے کے لیے ایک خصوصی مہم شروع کی ہے، جس میں  بہت زیادہ دھول، زہریلے کیمیکلز اور شور والی کام کی جگہوں پر توجہ دی گئی۔ این ایچ سی کے اہلکار وانگ جیانڈونگ نے کہا کہ اب تک 1 لاکھ 85 ہزار کاروباری اداروں کو مہم کے دائرہ کار میں شامل کیا گیا ہے، جن میں سے 71 ہزار نے متعلقہ مسائل کو مکمل طور پر حل کیا ہے۔

 
۲۳ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

موسم بہار تہوار کو اقوام متحدہ کی باضابطہ تع...

اقوام متحدہ (شِنہوا) نئے قمری سال،یا موسم بہارکے تہوار کو 2024 سے اقوام متحدہ کی کانفرنسز اور میٹنگز کیلنڈر میں باضابطہ تعطیل قرار دے دیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد کے ذریعےنئے قمری سال کی اہمیت  کا اعتراف کیا ہے جو  اقوام متحدہ کے بہت سے رکن ممالک میں منایا جاتا ہے جہاں اقوام متحدہ کے اداروں کو ہیڈ کوارٹرز اور دیگر ڈیوٹی اسٹیشنز پرمدعو کیا جاتا ہے،تعطیل قرار دینے کا مقصد نئے قمری سال پر اجلاس کے انعقاد سے گریز کرنا ہے۔

بغیر کسی رائے شماری کے گزشتہ روز منظور کی گئی قراردادمیں کہا گیا ہے کہ کانفرنسز اور میٹنگز کے مستقبل کے کیلنڈرز کا مسودہ تیار کرتے وقت اس چیز کو مدنظر رکھا جائے۔

 
۲۳ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران اور آذربائیجان کا سرحد پر نیا ٹرانزٹ...

تہران(شِنہوا) ایران اور آذربائیجان نے  مشترکہ سرحد پر مستقبل قریب میں ایک نیا ٹرانزٹ راستہ کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔

 ایران کی سرکاری خبر ایجنسی ارنا  کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آذربائیجان کے نائب وزیر اعظم شاہین مصطفائیف کے ساتھ  فون پر گفتگو میں ایرانی وزیر برائے شاہرات وشہری ترقی مہرداد بازرپاش نے دو طرفہ تعلقات، خاص طور پر اقتصادی، ٹرانسپورٹ  اور توانائی کے شعبوں میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ رپورٹ میں تاریخ بتائے بغیر کہا کہ دونوں وزرا نے کہا کہ وہ ایران کی شمالی استارا بارڈر کراسنگ پر ٹرانزٹ گزرگاہ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ آذربائیجان کے نائب وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ریل سے ہونے والی تجارت میں 2023 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 47 فیصد اضافہ ہوا، جو اس وقت  7لاکھ  ٹن سے زیادہ ہے۔

 
۲۳ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عالمی چیلنجز کے درمیان یورپی یونین اور چین م...

بریٹیسلاوا(شِنہوا)سلواکیہ کے ایک اقتصادی ماہرنے کہا ہے کہ موسمیات، تجارت اور ٹیکنالوجی جیسے مختلف شعبوں میں  یورپ اور چین کے مشترکہ مفادات ہیں اور یورپی یونین (ای یو) اور چین کے درمیان تعاون انتہائی ضروری ہے۔

سلوواک اکیڈمی آف سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف اکنامک ریسرچ کے سابق سربراہ جوراج سیپکو نے شِنہوا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں  کہا کہ دنیا کو اس وقت موسمیاتی تبدیلی، کورونا وائرس کی وبا کے بعد کے اثرات اور متعدد تنازعات کی شکل میں تین بڑے مسائل کا سامنا ہے۔ ان مسائل کے مشترکہ نتائج جیو اکنامک بلاکس اور عالمی سطح پر ٹوٹ پھوٹ کا باعث بنے ہیں۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ عالمی معیشت اس وقت "بہت کم اقتصادی ترقی، بہت زیادہ شرح سود، بہت زیادہ افراط زر اور بہت زیادہ سرکاری قرض" کی لپیٹ میں ہے انہوں نے  اس بات پر زور دیا کہ عالمی سطح پر تقسیم کے رجحان کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ بین الاقوامی تعاون ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین اور چین نہ صرف تجارت بلکہ زندگی کے تمام شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے اورایک دوسرے سے سیکھتے ہوئے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

 
۲۳ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سمندر پار چینی ٹیلنٹ کانفرنس میں 7ارب یوآن...

فوژو(شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے فوجیان کے دارالحکومت فوژو میں اختتام پزیر ہونے والی پہلی سمندر پار چینی ٹیلنٹ کانفرنس برائے ترقی میں 7ارب 1کروڑ90لاکھ یوآن(تقریباً98 کروڑ92لاکھ ڈالر) مالیت کے معاہدے طے پائے۔

آل چائنہ فیڈریشن آف ریٹرنڈ اوورسیز چائنیز اور فوجیان کی صوبائی حکومت کی مشترکہ میزبانی میں یہ کانفرنس بدھ سے جمعہ تک منعقد ہوئی۔ تقریب کے دوران،سمندر پار چینی ٹیلنٹ  اور اہم شعبوں میں اقتصادی ترقی سے متعلق سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا جس میں تعلیمی تبادلے اور جدت کے حوالے سے  نمائشیں شامل تھیں۔ فوژو بیرون ملک مقیم  بہت سے چینیوں کا آبائی شہر ہونے کی وجہ سے مشہور ہے اعداد و شمار کے مطابق، فوژو سے 43 لاکھ  سے زیادہ چینی اس وقت 170 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں مقیم ہیں۔

 
۲۳ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ-غزہ-اسرائیلی حملے- جانی نقصان

 وسطی غزہ کی پٹی کے شہر دیر البلاح کے ایک ہسپتال میں اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والے افراد کا علاج کیا جا رہا ہے۔(شِنہوا)

 

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں اچھی طرح سے محفوظ ڈائنوسار کے انڈوں...

ووہان (شنہوا ) چین کے وسطی صوبے  ہوبے میں ڈائنوسار کے تین انڈوں کے کرسٹلائزڈ  فوسلز دریافت ہوئے ہیں جس سے ڈائنوسار کے انڈے دینے کے عمل اور فوسلز کی بنیاد پر زمین پر زندگی کے تاریخ کے مطالعے  کے لیے  شواہد ملے ہیں۔

مقامی نیچر ریزرو کے مطابق  ڈائنوسار کے انڈوں کے کرسٹلائزڈ  فوسلز ایک گھونسلے  میں موجود تھے، شی یان شہر میں چھنگ لونگ پہاڑ پر ڈائنوسارز کے انڈوں کے مقام کی بحالی اور منیجمنٹ کے دوران اس گھونسلے سے  ڈائنوسار کے  31  انڈے دریافت ہوئے۔

ہوبے انسٹی ٹیوٹ آف جیو سائنسز کے ایک  محقق ژاؤ بی نے  بتایا کہ تین انڈوں کے فوسلز انڈوں کے چھلکوں اور اندرونی کرسٹلائن معدنیات کے ساتھ اچھی طرح سے محفوظ ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ خیال کیا جاتا ہے کہ تینوں انڈوں کے فوسلز پھٹے  نہیں  اور نہ ہی ان  میں بچے پیدا ہوئے تھے۔

محققین کے مطابق ان انڈوں کے کرسٹلائزڈ   فوسلز کی اندرونی کرسٹل لائن کیلسائٹ قسم کی  ہے جس کا سائز 0.2-0.4 سینٹی میٹر ہے۔

ڈائنوسار کے باقاعدہ فوسلائزڈ  انڈوں کے مقابلے میں، کرسٹلائزڈ انڈوں کے فوسلز ان کی تشکیل کے لیے درکار سخت ماحولیاتی حالات کی وجہ سے دنیا میں نایاب ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب ہوبے میں کرسٹلائزڈ انڈے کے فوسلز دریافت ہوئے ہیں۔

 
۲۳ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے امریکی اشیا پر ٹیرف کی چھوٹ میں توسیع...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے بعض امریکی اشیا پر اضافی محصولات کے دیے گئے  استثنی کو  اگلے سال جولائی تک توسیع دے دی ہے۔

ریاستی کونسل کے کسٹم ٹیرف کمیشن کے مطابق  رواں سال مئی میں جاری کردہ ایک سابقہ بیان کے مطابق، بعض امریکی  اشیا کو  امریکی سیکشن 301 کے خلاف ٹیرف کے انسدادی اقدامات سے 31 دسمبر 2023 تک خارج کر دیا گیا تھا۔

کمیشن نے ایک بیان میں کہا کہ توسیع کے بعد، استثنی 31 جولائی 2024 تک جاری  رہے گا۔

 
۲۳ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آل پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس گالا میں بوائز ک...

آل پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس گالا میں بوائز کے کھیلوں کے مقابلے 25 دسمبر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہونگے۔ سپورٹس گالا کے آرگنائزنگ سیکرٹری محمد بخش مری نے بتایا کہ سپورٹس گالا میں ملک بھر سے گرلز اور بوائز کے الگ، الگ بورڈز کی ٹیمیں مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ رہی ہیں۔ گرلز کے مقابلے 20 سے 23 دسمبر تک کھیلے جارہے ہیں جبکہ بوائز کے مقابلے 25 سے 28 دسمبر تک کھیلے جائیں گے۔ گرلز کے مقابلوں میں اتھلیٹکس، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن اور ہاکی کے مقابلے جبکہ مردوں کے مقابلوں میں اتھلیٹکس، ٹیبل ٹینس، والی بال اور کبڈی کے مقابلے شامل ہیں۔ ان کے مقابلوں میں 19 بورڈز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں میزبان کوئٹہ،اسلام آباد، بنوں،راولپنڈی،سوات،پشاور، ملتان، لاہور،گوجرانولہ،لارکانہ، سرگودھا،مردان،مالاکنڈ، ڈی آئی خان،فیصل آباد،کراچی، سکھر، ساہیوال اورلاہور ٹیکنیکل بورڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔مقابلوں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قائد اعظم سپورٹس فیسٹیول27 جنوری سے شروع ہوگ...

قائد اعظم سپورٹس فیسٹیول27 جنوری سیدلہ ننگل تحصیل شاہ کوٹ میں شروع ہوگا۔ایونٹ کے چیف آرگنائزر پروفیسر محمود خالد چوہدری نے بتایا کہ قائد اعظم سپورٹس فیسٹیول کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور فیسٹیول میں چار کھیلوں کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں فٹ بال، کبڈی، والی بال اور گھوڑا دانس کے مقابلے شامل ہیں یہ مقابلے 4 فروری تک جاری رہیں گے۔ اور جن کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک میں کھلاڑیوں کو ممنوعہ ادویات کے استعمال...

آل پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس کمیٹی کے سیکرٹری محمد بخش مری نے کہا ہے کہ ملک میں ممنوعہ ادویات کے استعمال کرنیکی روک تھام کے لئے کھلاڑیوں کو آگاہی فراہم کرنے کے لئے سیمینارز اور ورکشاپ کے پروگرام کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری آل پاکستان ائنر بورڈ سپورٹس گالا کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس گالا میں ملک بھر سے گرلز اور بوائز کے الگ، الگ بورڈز کی ٹیمیں مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیں گی۔ گرلز کے مقابلے 21 سے 23 دسمبر تک کھیلے جارہے ہیں جبکہ بوائز کے مقابلے 25 سے 28 دسمبر تک کھیلے جائیں گے۔ گرلز کے مقابلوں میں اتھلیٹکس، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن اور ہاکی کے مقابلے جبکہ مردوں کے مقابلوں میں اتھلیٹکس، ٹیبل ٹینس، والی بال اور کبڈی کے مقابلے شامل ہیں۔ خواتین کے مقابلوں میں 19 بورڈز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں میزبان کوئٹہ،اسلام آباد، بنوں،راولپنڈی،سوات،پشاور، ملتان، لاہور،گوجرانولہ،لارکانہ، سرگودھا،مردان،مالاکنڈ، ڈی آئی خان،فیصل آباد،کراچی، سکھر ساہیوال اورلاہور ٹیکنیکل بورڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

9ویں بے نظیر شہید ٹینس چیمپئن شپ مین فائنلز(...

ٹینس کمپلیکس کے زیر اہتمام جاری 9 ویں بے نظیر شہید ٹینس چیمپئن شپ مین فائنلز آج(اتوار کو)اسلام آباد ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ چیف آرگنائزر فضل سبحان نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر تین سو سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ چیمپئن شپ میں 13 کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز اینڈ ڈبلز، لیڈیز سنگلز ، بوائز انڈر 18، گرلز انڈر 18، بوائز انڈر 14، گرلز انڈر 14، گرلز بوائز انڈر 12، گرلز اینڈ بوائز انڈر 10، سپیشل چیلڈ اور سینئر 45 پلس کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دورہ آسٹریلیا، دوسرے ٹیسٹ سے پہلے قومی ٹیم ک...

دورہ آسٹریلیا میں دوسرے ٹیسٹ سے پہلے قومی ٹیم کو ایک اور جھٹکا لگ گیا۔ لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی فٹنس مسائل کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے۔ میلبورن میں نعمان علی کا اپینڈکس کا آپریشن ہوا ہے جس کی وجہ سے نعمان علی سیریز کے بقیہ دونوں میچز میں سلیکشن کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے۔نعمان علی آج شام تک ہسپتال سے ڈسچارج ہوں گے ۔ نعمان علی کا متبادل بھجوانے یا نہ بھجوانے کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی ٹیم انتظامیہ سے مشاورت کے بعد کرے گی۔ اس سے پہلے ابرار احمد، خرم شہزاد بھی ان فٹ ہوچکے ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے بھارت کی اپیل مستر...

کھیل کے میدان میں پاکستان کے خلاف سازش پر بھارت کو منہ کی کھانی پڑگئی، انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے آزاد ٹریبونل نے ڈیوس کپ ٹائی پاکستان میں ہی کرانے کا حتمی فیصلہ سنادیا۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے آزاد ٹربیونل نے ڈیوس کپ ٹائی پر پاکستان کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے بھارت کی اپیل مسترد کردی۔ بھارت نے پاکستان میں عام انتخابات اور سکیورٹی کو بنیاد بناکر ڈیوس کپ نیوٹرل وینیو پر کرانے پر زور دیا تھا۔ تاہم انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈیوس کپ نہ کھیلنے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی اسلام آباد میں 4 فروری کو کھیلے جائے گی۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے آزاد ٹریبونل کا کہنا ہے کہ فیصلہ لینے سے پہلے تمام صورت حال کا جائزہ لیا گیا ہے۔ جج ڈیوڈ کیسرلی(اسپورٹس ریزولوشن یوکے) نے پاکستان کو ٹائی الاٹ کرنے کے کمیٹی کے فیصلے کے خلاف اے آئی ٹی اے کی اپیل مسترد کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت میں کورونا پھر سر اٹھانے لگا، 24 گھنٹو...

بھارت میں کورونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھارہا ہے جہاں 24 گھنٹوں میں وائرس سے 4 افراد ہلاک ہو گئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے صرف 24 گھنٹوں میں 752 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو رواں سال 21 مئی کے بعد سے اب تک کے سب سے زیادہ رپورٹ ہونے والے کیسز ہیں۔ اسی حوالے سے یونین ہیلتھ منسٹری کا بتانا ہیکہ 752 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد بھارت میں اب ایکٹو کورونا کیسز کی تعداد 3 ہزار 420 ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے موت کے منہ میں جا چکے ہیں جن میں سے 2 کا تعلق ریاست کیرالہ، ایک کا راجستھان اور ایک کا تعلق کرناٹکا سے ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا نے سعودی کیلئے ایک ارب ڈالر کا فوجی ت...

امریکا نے سعودی عرب کے لیے ایک ارب ڈالر مالیت کے فوجی تربیتی پروگرام کی منظوری دیدی۔ امریکی محکمہ وفاع پیٹاگون کی جانب سے بھی اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے آر ای تھری اے ٹیکٹیکل ائیربرون سرویلنس سسٹم ائیر کرافٹ موڈرانائزیشن اور اس سے جڑے آلات کی سعودی عرب کو ممکنہ فروخت کی منظوری دیدی ہے۔ پینٹاگون کے مطابق سعودی عرب نے مملکت کے اندر اور باہر ٹریننگ پروگرام جاری رکھنے کی درخواست دی تھی جو صرف لڑائی، تکنیک، پروفیشنل فوجی تعلیم، خصوصی تربیت، موبائل ٹریننگ ٹیم، ٹیکنیکل اسسٹنٹ ٹیم، ایکسٹینڈڈ ٹریننگ سروس اسپیشلسٹ اور انگلش لینگویج تک محدود نہیں ہے بلکہ اس میں رائل سعودی ائیر فورس اور دیگر فورسز کی تربیت کے پروگرام جیسے عام شہریوں کی ہلاکت سے بچا، مسلح فورسز کے تنازعات کے قوانین اور انسانی حقوق کے تربیتی پروگرام بھی شامل ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق مشرق وسطی میں سیاسی استحکام اور معاشی ترقی کے لیے اہم ترین دوست ملک کو تربیتی پروگرام کی مجوزہ فروخت سے امریکا کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے مقاصد کے حصول میں مدد ملے گی اور دونوں ممالک کے لیے مستقبل کے خطرات سے نمٹنے میں بھی معاون ثابت ہو گی۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب سے معاہدے کی صورت میں امریکا کے 339 کنٹریکٹر تقریبا ایک سال کے لیے اسلامی مملکت میں تربیتی پروگرام میں شریک ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کا ا...

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں مسلسل آپریشنز کررہا ہے جو علاقے میں انسانی امداد کی ترسیل میں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ غزہ میں جتنی امداد کی ضرورت اس کی صرف 10 فیصد وہاں موجود ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل کے غزہ میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران تابڑ توڑ حملوں میں 400 فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 21 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۳ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں