• Columbus, United States
  • |
  • ٢٢ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | کھیل

فسٹ پنجاب ویمن ویٹ لیفٹگ کپ(آج)لاہور میں منع...

فسٹ پنجاب ویمن ویٹ لیفٹنگ کپ(آج) اتوار کو دوپہر ایک بجے پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس ویٹ لیفٹنگ اکیڈمی نزد چوبرجی لاہور میں منعقد ہو ہو گا ۔جونیئر ،سینئر،ماسٹر کیٹگریز کے مقابلے میں 50سے زیادہ خواتین حصہ لے رہی ہیں۔ اس مقابلے کو پاکستان ویٹ لیفٹگ فیڈریشن اور نیشنل ویٹ لفٹنگ کلب آرگنائز کر رہے ہیں ، اس کے چیئرمین آرگنائزر کمیٹی حافظ عمران بٹ صدر پاکستان ویٹ لیفٹگ فیڈریشن، آرگنائزنگ سیکرٹری مریم عقیل شاہ انٹرنیشنل سٹرینتھ لیفٹر اور نائب صدر نیشنل ویٹ لیفٹگ کلب، عقیل جاوید بٹ انٹرنیشنل ویٹ لیفٹر ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیشنل نیٹ بال چمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹی...

نیشنل نیٹ بال چمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ 10 فروری کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام کے علامہ اقبال ہوسٹل میں شام پانچ بجے ہوگی جس کی صدارت پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں کریں گے۔ اجلاس میں چمپئن شپ کے ڈراز اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائیگا۔ نیشنل مینز اینڈ ویمنز نیٹ بال چمپئن شپ میں 11 فروری سے لیاقت جمنازیم میں کھیلی جائے گی۔ جس میں ملک بھر سے سولہ ٹیمیں حصہ لیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میجر جنرل سعید الزماں جنجوعہ میموریل پولو کپ...

جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام میجر جنرل سعید الزماں جنجوعہ میموریل پولو کپ 2023 سپانسرڈ بائی جے ایس بینک کا فائنل (آج) اتوار کھیلا جائے گا ۔ جناح پولو فیلڈز میں ہونے والے فائنل میں کو ریمنگٹن فارما اور پلاٹینم ہومز /ماسٹر پینٹس کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی ۔اس موقع پر جناح پولو فیلڈز کے صدر لیفٹیننٹ کرنل شعیب آفتاب (ر)، جے ایس بینک کے ریجنل ہیڈ ماجد قریشی ، ٹیم لیڈر زبیر احسان خان اور کاشف بٹ اور دیگر بھی میچ دیکھنے آئیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تھر ملین ٹری پروگرام صحرا میں ایک معجزہ

تھر ملین ٹری پروگرام صحرا میں ایک معجزہ، صحرا میں درخت لگانے کی لگن سے علاقے کا منظر نمایاں طور پر بدل گیا ،صحرائے تھر میں واقع تھر بلاک ٹو کے مربوط مائن پاور پراجیکٹ کے قریب 10 لاکھ درخت اور جھاڑیاں لگائی گئی ہیں جو پانی کو ذخیرہ کرنے اور سخت بنجر ماحول میں زندہ رہنے کے لیے اپنی جڑیں زمین کے اندر گہ پھیلا رہی ہیں۔، ایک قسم کی پائیدار قوت مدافعت اور یہاں رہنے والے لوگوں اور مخلوقات کے لیے امید کی کرن ہے ۔گوادر پرو کے مطابق یہ 100 ایکڑ پر محیط صحرائی باغ ہے جو تھر بلاک ٹو کے مربوط مائن پاور پراجیکٹ نے 2017 میں تھر ملین ٹری پروگرام کے تحت بنایا تھا اور تب سے اس میں توسیع ہو رہی ہے۔ پودوں سے سالانہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کی کمی تقریباً 600 ٹن سالانہ ہے۔ گوادر پرو کے مطابق صحرا میں باغ کو برقرار رکھنا مشکل ہے، اور کوئلے کے میدان کے قریب ایسا کرنا اس سے بھی مشکل ہے، لیکن پراجیکٹ کی ٹیم نے اسے سخت کوششوں اور برداشت کے جذبے سے بنایا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق وہ علاقہ جہاں تھر کول فیلڈ واقع ہے ایک ذیلی ٹراپیکل ریگستانی آب و ہوا ہے، جس میں بہت کم بارش ہوتی ہے اور عام طور پر سال بھر گرم درجہ حرارت ہوتا ہے۔ چینی تعمیر کنندگان جو سب سے پہلے یہاں پہنچے تھے ان کا استقبال پورے آسمان پر ریت اور دھول کے سوا کچھ نہیں تھا۔ انہیں کنٹینرز سے بنے عارضی گھروں میں رہنا پڑتا تھا، خود کھودے گئے گہرے کنوؤں سے پانی حاصل کرنا پڑتا تھا اور وقتاً فوقتاً لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ گوادر پرو کے مطابق اب حالات بہت بدل چکے ہیں۔ صحرا میں درخت لگانے کے لیے 6 سال کی لگن کے ساتھ اس علاقے کا منظر نمایاں طور پر بدل گیا ہے۔

سات قسم کے صحرائی پودے، جیسے روڈس گراس، ایلو ویرا، اور پینیکم سال بہ سال لگائے جاتے تھے، جو ایک درخت سے شروع ہو کر پودوں کے ایک ٹکڑوں تک سبزہ کے سمندر تک جاتے تھے۔ سی ایم ای سی پاکستان انجینئرنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے کمرشل مینیجر لیو ژے نے گوادر پرو کو بتایا کہ یہاں کے سخت اور خشک ماحول کی وجہ سے، ہمیں پودے لگانے کے لیے پہلے سیڈنگ روم قائم کرنے کی ضرورت ہے، اور پھر انہیں آبپاشی کے بعد باہر ٹرانسپلانٹ کرنا ہوگا۔ گوادر پرو کے مطابق اس طریقہ کو اپناتے ہوئے ٹیم نے ایک ماحولیاتی باغ (50 ایکڑ)، ایک گرین پارک (65 ایکڑ)، زیتون کا جنگل (10 ایکڑ)، اور ایک جوجوبا باغ بھی تیار کیا تھا۔ پودوں کا وسیع رقبہ بنجر زمین کو تازگی بخشتا ہے، جو اسے صحرائے تھر کے دیگر مقامات سے ممتاز کرتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق لیو نے کہا کہ دیہاتی صحرا میں سبزہ زار دیکھ کر بہت خوش ہیں اور ان درختوں کے پتوں کو اپنے جانوروں کے چارے کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق تھر میں جنگلات کی بحالی کی کوششوں کے علاوہ، ٹیم نے کان سے نکاسی آب کو جمع کرنے کے لیے ایک ذخیرہ بنایا تھا، جو بصورت دیگر کان کنی کے بیشتر منصوبوں میں ضائع ہو جائے گا۔ نکاسی آب، زیادہ تر نمکین الکلی پانی، دوسرے اور تیسرے آبی ذخائر سے پمپ کیا جاتا ہے، عام طور پر سطح سے 120 اور 180 ایم نیچے، اور پھر اسے پائپ لائن کے ذریعے گورانو کے ذخائر میں منتقل کیا جاتا ہے۔

گوادر پرو کے مطابق گورانو ریزروائر کی تخلیق بھی ایک منفرد کھارے پانی کی گیلی زمین کی تشکیل کا باعث بنی، جس نے ہجرت کرنے والے پرندوں کو راغب کیا اور ایک درجن سے زائد پرندوں کی انواع کا مسکن بن گیا، جس سے علاقے کی حیاتیاتی تنوع میں اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ، تقریباً 100,000 مچھلیوں کو گورانو کے آبی ذخائر میں چھوڑا گیا ہے، اور یہاں مچھلیوں کی اقسام پائی جا سکتی ہیں۔ اب تک 12,000 کلوگرام سے زیادہ مچھلی 1,500 مقامی خاندانوں میں تقسیم کی جا چکی ہے۔گوادر پرو کے مطابق لوگ اس بیانیہ کا شکار ہیں کہ کوئلے کی کان کنی اور کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس سنگین آلودگی کا باعث بن سکتے ہیں۔ تاہم، تھر پراجیکٹ کی نمائندگی کرنے والے جدید ترین مربوط مائن پاور پراجیکٹس پہلے ہی جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے صاف اور سرسبز ثابت ہو چکے ہیں۔ لیو کے مطابق پراجیکٹ ٹیم نے پہلی جگہ ڈیزائن پلان کو بہتر بنایا اور پورے عمل میں ''سبز اور پائیدار'' کے تصور پر قائم رہے۔ کان کنی، نقل و حمل اور دیگر معاون آلات کے اخراج کے معیارات پاکستان کی ماحولیاتی تحفظ کی ضروریات سے زیادہ ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق اس کے علاوہ، ٹیم تعمیراتی علاقے کی حدود کی سختی سے پابندی کرتی ہے تاکہ مقامی لوگوں کی زندگیوں اورارضیاتی ماحول پر کوئی اثر نہ پڑے۔ ایک تیسرا فریق باقاعدگی سے ہوا، پانی اور زہریلے مادوں کی جانچ کرے گا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ تمام اشارے ماحولیاتی معیار پر پورا اترتے ہیں۔

صحرائے تھر میں آلودگی سے بچنے کے لیے ویسٹ آئل پروڈکٹس، فلٹر عناصر اور دیگر پیداواری اور گھریلو فضلہ کو یکجا کرکے منتقل کیا جائے گا۔ گوادر پرو کے مطابق چین نے سبز ترقی کی پیروی کی ہے اور سبز شاہراہ ریشم کی تعمیر کی وکالت کی ہے۔ جون 2021 میں، چین اور 28 دیگر ممالک نے گرین ڈیولپمنٹ پر بیلٹ اینڈ روڈ پارٹنرشپ کے لیے اقدام کا آغاز کیا، جس میں تمام ممالک سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ سبز، کم کاربن اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے اس میں شامل ہوں۔ بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں ایک سرکردہ چینی ادارے کے طور پر سی ایم ای سی اپنے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ بی آر آئی کی گرین ڈیولپمنٹ پر عمل کرنے کے لیے ابھی اور مستقبل میں کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس...

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 19 کیسز رپورٹ۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 250 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 19 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.45 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 09 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک دیوالیہ ہوچکا، اہل اقتدار آج بھی اسے دیم...

رہنما پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اس وقت ملک کی مقبول ترین جماعت ہے اور چاہتی ہے کہ ملک کے مستقبل کا فیصلہ عوام کرے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ آٹے کے بعد اب ملک میں پٹرول بحران کا بھی آغاز ہونے والا ہے، ہمارے پاس درآمدات کے پیسے نہیں بچے لیکن اہل اقتدار آج بھی ملک کو دیمک کی طرح کھا رہے ہیں۔ رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ مریم صفدر آج بھی ملک سے مفرور ہیں اور عوامی ردعمل کے ڈر سے مسلسل ملک واپسی سے بھاگ رہی ہیں، حکومت نے ملک دیوالیہ کر دیا ہے لیکن اپنا تمام مال و متاع برطانیہ منتقل کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کسی ملزم کے خلاف ریفرنس واپس ہوجانے کا مطلب...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ کسی ملزم کے خلاف ریفرنس واپس ہوجانے کا مطلب کیس سے اس کی بریت نہیں، نیب کورٹس سے ریفرنس صرف دوسری عدالتوں کو منتقل ہو سکتے ہیں،اکاونٹس منجمد کرنے کے جاری ہو چکے احکامات بھی اب نئی متعلقہ عدالتیں ہی ختم کر سکتی ہیں۔احتساب عدالتوں سے واپس ہونے والے ریفرنسز کا مستقبل کیا ہوگا، اس سلسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے اہم فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے آدم امین چودھری کیس میں فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی ملزم کے خلاف ریفرنس واپس ہوجانے کا مطلب کیس سے اس کی بریت نہیں۔ نیب کورٹس سے ریفرنس صرف دوسری عدالتوں کو منتقل ہو سکتے ہیں۔ نیب قوانین میں ترامیم کے بعد احتساب عدالتوں سے کیسز کی واپسی سے متعلق اہم فیصلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ ریفرنس صرف نیب کو واپس کیے جانے کا قانون میں تصور موجود نہیں ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ نیب مقدمات کو دوسری عدالتوں میں منتقل کرنے سے متعلق احتساب عدالتوں کی ہر ممکن مدد کرے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ نیب نئے حقائق سامنے آنے پر ضمنی ریفرنس بھی احتساب عدالت کی اجازت سے دائر کر سکتا ہے۔ اکاونٹس منجمد کرنے کے جاری ہو چکے احکامات بھی اب نئی متعلقہ عدالتیں ہی ختم کر سکتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

منی لانڈرنگ کیس،ایف آئی اے نے سلیمان شہباز ک...

منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کو کلین چٹ دے دی۔ منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت سپیشل جج سینٹرل نے کی، سپیشل پراسیکیوٹر فاروق باجوہ اور تفتیشی افسر ضمنی چالان سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت ایف آئی اے نے سلیمان شہباز کیخلاف چالان عدالت پیش کیا، تفتیشی افسر نے عدالت کے روبرو کہا کہ چالان کو متعلقہ اتھارٹی کی منظوری کے بعد پیش کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ایف آئی اے نے عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی قسم کی کک بیکس کے شواہد نہیں ملے جس پر جج نے سلیمان شہباز کے وکیل سے سوال کیا کہ کیا آپ ضمانت واپس لینا چاہتے ہیں،؟ جس پر ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے کہا کہ سلیمان شہباز اور طاہر نقوی کے کیس میں ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے ہیں۔ سلیمان شہباز اور طاہر نقوی نے عدالت سے ضمانت کی درخواست واپس لے لی، عدالت نے سلیمان شہباز کو ٹرائل میں چار فروری کو طلب کر لیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زندہ بیوی کو مردہ قرار دینے والا شوہر گرفتار

اٹک کے علاقے سرحدی کالونی میں شوہر نے بینک کا قرضہ معاف کرانے کیلئے زندہ بیوی کو مردہ قرار دے دیا۔ شوہر کے کارنامہ منظر عام پر آیا تو اہلیہ بھی حیران رہ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے زندہ بیوی کو مردہ قرار دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم نے بیوی کے نام پر بینک سے 35 ہزار روپے قرض لیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اہلیہ کی موت کو سچ ثابت کرنے اور قرض کی رقم معاف کرانے کیلئے جعلی ڈتھ سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا، تاہم یونین کونسل نے تصدیق پر ڈتھ سرٹیفکیٹ کو جعلی قرار دیا، جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم فہیم دلشاد کے خلاف ناقابل ضمانت جرم میں تھانا گھیپ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزم کو گرفتار کیا تو شوہر کے کارنامے پر بیوی بھی حیران رہ گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آ باد ،پولیس ملازمین کے موبائل فون است...

پولیس کی جانب سے ملازمین کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ۔ہفتہ کو پابندی عائد کرنے کا فیصلہ سینٹرل پولیس آفیس ( سی پی او ) ہیڈکواٹرز اسلام آباد سے کی جانب سے جاری ہوا ہے، جس کے تحت وفاقی پولیس کے ملازمین کے دوران ڈیوٹی موبائل فون کا استعمال ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ سی پی اوہیڈ کوارٹرز کی جانب سے تمام متعلقہ افسران کو حکم نامہ ارسال کردیا گیا ہے۔ جاری کردہ مراسلے کے مطابق تھانوں کے استقبالیہ پر موبائل فون جمع کرنے کا طریقہ کار بنایا جائے۔ مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال کرنے سے کام میں خلل پڑتا ہے۔ ملازمین کو تنبیہ کی گئی ہے کہ حکم نامے کی خلاف ورزی کی صورت میں محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سینئر وکیل لطیف آفریدی قتل کا ملزم عدنان آفر...

سینئر وکیل عبداللطیف آفریدی کے قتل کے ملزم عدنان آفریدی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ پولیس نے سپریم کورٹ بار کے سابق صدر اور سینئر وکیل عبداللطیف آفریدی قتل کیس میں ملزم عدنان آفریدی کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت نے اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ واضح رہے کہ ملزم عدنان آفریدی نے 16 جنوری کو لطیف آفریدی کو ہائیکورٹ بار روم میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گھا، جس کے بعد اسے پولیس نے موقع پر گرفتار کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اعظم خان کی بطور نگراں وزیراعلی تقرری کا نوٹ...

اعظم خان کی بطور نگراں وزیراعلی خیبر پختونخوا تقرری کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کی جانب سے وزیراعلی کیلئے اعظم خان کے نام کی منظوری بروز ہفتہ 21 جنوری کو دی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تمام سرکاری اداروں کو خصوصی افراد کے مختص کو...

سپریم کورٹ نے تمام سرکاری اداروں میں خصوصی افراد کیلیے مختص کوٹے پر فوری عملدرآمد کا حکم دے دیا۔ عدالت عظمی کے جسٹس منصور علی شاہ نے خصوصی افراد کے لیے مختص کوٹے کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، جس میں عدالت نے خصوصی کوٹے پر عملدرآمد کا حکم نامہ تمام سرکاری اداروں کو ارسال کرنے اور اس پر عمل کرنے کا حکم دے دیا۔ اپنے حکم میں سپریم کورٹ نے کہا کہ خصوصی افراد کو سرکاری اداروں میں ملازمت دینا صدقہ خیرات نہیں بلکہ ان کا آئینی حق ہے۔ پاکستان میں خصوصی افراد کی تعداد 33 لاکھ سے 2 کروڑ تک ہے، اس حقیقت کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ عدالت نے نیب کو خصوصی افراد کیلیے 3 فی صد کوٹے پرفوری تقرری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری اور نجی ادارے خصوصی افراد کے لیے احساس پیدا کریں۔ خصوصی افراد کے تمام قانونی اور آئینی حقوق کا مکمل خیال رکھا جائے۔ معاشرے کی ترقی میں خصوصی افراد کا بھی اتنا ہی کردار ہے جتنا عام آدمی کا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب اور پختونخوا کے عام انتخابات میں آر ٹی...

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے عام انتخابات میں رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں صوبوں میں عام انتخابات، الیکشن 2018 میں استعمال کردہ رزلٹ مینجمنٹ سسٹم (آر ایم ایس)کے ذریعے کروائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے آر ایم ایس کو موڈیفائی کرنے کے لیے کروڑوں روپے کا ٹھیکہ بھی دے رکھا ہے، جس پر کمپنی آر ایم ایس کو موڈیفائی کر کے 2 ماہ تک الیکشن کمیشن کے حوالے کرے گی۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ نیا موڈیفائیڈ آر ایم ایس ضمنی انتخاب میں تجربہ کیے بغیر کسی بھی الیکشن میں استعمال نہیں کیا جائے گا۔ صوبوں کے عام انتخابات پرانے آر ایم ایس ہی پر کروائے جائیں گے۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے عام انتخابات سے قبل پرانے آر ایم ایس کی ریہرسل کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں صوبوں کے الیکشن سے قبل پرانے آر ایم ایس پر ایک دن کی موک ایکسرسائز بھی کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے ملازمین کو آر ایم ایس کے استعمال کی ٹریننگ کا آغاز کر دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امید ہے الیکشن کمیشن وزیراعلی پنجاب کیلئے بہ...

رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ امید ہے الیکشن کمیشن شریف اور زرداری کے فرنٹ مین کی بجائے بہتر نام کا انتخاب کرے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری نے لکھا کہ آرٹیکل 224-A کے مطابق الیکشن کمیشن دو دن کے اندر ان چار ناموں میں سے کسی ایک کو وزیر اعلی نامزد کرے گا جو پارلیمانی کمیٹی کی طرف سے کمیشن کو بھیجے جائینگے، کمیشن اپنی طرف سے نام نہیں دے سکتا۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف ممبران اسمبلی کے استعفوں کو عدالت میں چیلنج کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی، تمام اراکین نے استعفی ملک میں عام انتخابات کی راہ ہموار کرنے کیلئے دیا تھا وہ منزل اب قریب ہے، اس وقت 64 فیصد نشستیں خالی ہو چکی ہیں، پنجاب اورخیبرپختونخوا میں عام انتخابات کا ڈھول بج چکا ہے۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مرکز سندھ اور بلوچستان میں انتخابات چند ہفتوں کی دوری پر ہیں، عام انتخابات پاکستان کے بحران کا واحد حل ہیں، سیاسی استحکام کے بغیر آئی ایم ایف پروگرام میں جانا تباہ کن ہو گا، ایسا کیا گیا تو سیاسی عدم استحکام بڑھے گا اور صورتحال خراب ہوگی، عوام میں مایوسی بڑھتی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سلیمان شہباز نے 'جوکر' والی ٹوئٹ سے متعلق وض...

وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے سابق وزرائے خزانہ سے متعلق اپنی جوکر والی ٹوئٹ پر وضاحت دے دی۔ ہفتے کی صبح عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے سلیمان شہباز سے سوال کیا کہ آپ نے ٹوئٹ میں وزیر خزانہ کو جوکرکہاتھا؟ جواب میں سلیمان شہباز نے کہا پی ٹی آئی نے5 وزیر خزانہ تبدیل کیے تھے، میں نے آخری3کو کہا تھا۔ صحافی نے پھر سوال کیا کہ کیا اس میں مفتاح اسماعیل بھی شامل تھے؟ اس کے جواب میں سلیمان شہباز بولے میں نے کسی کا نام نہیں لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کسان پیکج پر عمل درآمد حکومت کی اولین ترجیح...

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کسان پیکج پر عمل درآمد حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت زراعت کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اقدامات کررہی ہے، کپاس کی پیداوار میں اضافے کے لئے جدید بیج متعارف کرانے کے اقدامات کو جلد حتمی شکل دی جائے۔ہفتہ کے روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کسان پیکج پر عمل درآمد سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ کسان پیکج پر عمل درآمد حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقلی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہے ہیں۔ ٹیوب ویلز شمسی توانائی پر منتقل ہونے سے فی ایکٹر لاگت میں کمی آئے گی۔ وزیراعظم نے ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقلی کیلئے پیش کی گئی تجاویز کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت زراعت کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ چھوٹے کاشتکاروں کو قرض کے حصول میں سہولت ، بیج کی بروقت فراہمی کسان پیکج میں شامل ہے۔ کسان پیکج کے بارے میں کسانوں کی تمام تنظیموں کو مشاورت کا حصہ بنایا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کپاس کی پیداوار میں اضافے کے لئے جدید بیج متعارف کرانے کے اقدامات کو جلد حتمی شکل دی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کے سابق وزیر اعظم محمد علی بوگرہ کی6...

پاکستان کے سابق وزیر اعظم محمد علی بوگرہ کی60ویں برسی 23جنوری کو منائی جائے گی وہ ملک خداد اد پاکستان کے تیسرے وزیر اعظم تھے فیصل آباد سمیت ملک بھر میں ان کے چاہنے والے تقریبات کا اہتمامِ کریں گے اور کیک بھی کاٹے جائیں گئیجو کہ 1953ء سے 1955ء تک وزیر اعظم کے منصب پر فائض رہے۔ 1947 ء میں ہندوستان کی تقسیم کے نتیجے میں پاکستان کی آزادی کے بعد، انہوں نے کیریئر ڈپلومیٹ کی حیثیت سے وزارت خارجہ میں شمولیت اختیار کی اور مختصر طور پر برما، کینیڈا میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے کام کیا اورامریکا میں خدمات انجام دیں۔1953 میں اس وقت کے گورنر جنرل غلام محمد نے آپ کو پاکستان کا وزیر اعظم مقرر کیا۔ وزیر اعظم کے طور پر آپ نے پاکستان کا آئین بنانا شروع کیا۔1956 میں آئین کی بنیاد رکھی جس نے پاکستان کو ایک وفاقی پارلیمانی جمہوریہ بنایا۔1962 میں، انہوں نے 1963 میں اپنی وفات تک صدر ایوب خان کی انتظامیہ میں وزیر خارجہ کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی۔محمد علی بوگرہ 23جنوری 1963ء کو انتقال کر گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، کالعدم تنظ...

کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب میں مختلف کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیموں کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔حکام کے مطابق سی ٹی ڈی آپریشنز میں بڑی کامیابی حاصل کی گئی ہے، جس کے مطابق لاہور سمیت صوبے کے 3 اضلاع سے ٹی ٹی پی اور ایس ایس کے 5 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری لاہور، بہاولپور اور شیخوپورہ سے خفیہ آپریشن کے دوران کی گئی۔ لاہور سے گرفتار کیے گئے دہشت گردوں کی شناخت محمود موسی کے نام سے ہوئی، جس کا تعلق ٹی ٹی پی سے ہے اور وہ تنظیم کا اہم کارندہ ہے، دیگر گرفتار دہشت گردوں میں عبدالحنان، رحمت علی، معاویہ اور محمد عربی شامل ہیں، ملزمان کے خلاف 4 مقدمات درج کر کے انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد پنجاب میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کا منصوبہ بناچکے تھے۔ علاوہ ازیں آئی جی پنجاب کی ہدایت پر سی ٹی ڈی نے رواں ہفتے 458 کومبنگ آپریشن کیے جن میں 97 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف 52 مقدمات درج کیے گئے ہیں، گرفتار افراد کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شرجیل میمن کو دل کی تکلیف، اینجو پلاسٹی ہو گ...

صوبائی وزیر شرجیل میمن کو طبیعت خراب ہونے پر این آئی سی وی ڈی منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شرجیل میمن کو سینے میں تکلیف کے باعث این آئی سی وی ڈی منتقل کیا گیا، ان کے دل کی 2 شریانیں بند تھیں، جس کے بعد ان کی انجیو گرافی کے بعد انجیو پلاسٹی کر دی گئی ہے شرجیل میمن کو جلد گھر منتقل کر دیا جائے گا۔ صوبائی وزیر کی فیملی بھی کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران بھی اسپتال میں موجود ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعید غنی نے حلیم عادل شیخ کو گلے لگا لیا

سندھ کے وزیر محنت و افرادی قوت سعید غنی نے کراچی کی مقامی عدالت میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو گلے سے لگالیا۔ کراچی کی مقامی عدالت میں سعید غنی کی جانب سے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے خلاف کیسز کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سعید غنی سے مکالمہ کیا کہ آپ نے حلیم عادل شیخ کے خلاف ہتک عزت کا کیس کیا ہے؟ کیا پیسے عزت سے بڑھ سکتے ہیں؟۔ عدالت نے صوبائی وزیر سعید غنی اور حلیم عادل شیخ کو ہدایت کی کہ دل بڑا کریں اور ایک دوسرے کو معاف کردیں، جس کے بعد سعید غنی نے حلیم عادل شیخ کو گلے سے لگالیا۔ حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ گلے ملتے رہتے ہیں، کوئی نئی بات نہیں، سندھ کے عوام کے مفاد کے خلاف کچھ قبول نہیں، عوامی مسائل پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔ جس پر سعید غنی نے کہا کہ یقین سے کہتا ہوں مجھ پر جو الزامات لگائے وہ جھوٹے ہیں، الزامات واپس لے لیں، یہ کیسز ختم ہوجائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین عالمی اقتصادی ترقی کیلئے اہم کردار ادا ک...

ڈیوس(شِنہوا)سعودی عرب کے وزیر صںعت و معدنی وسائل بندرالخریف نے آئندہ سالوں میں چین کی اقتصادی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین سے عالمی اقتصادی شرح نمو کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرنے کی توقع ہے۔

سعودی عرب کے ریاض میں جیٹ طیارے چین کے قومی پرچم کے رنگوں کی مناسبت سے فضاء میں سرخ اور زرد رنگ بکھیر رہے ہیں۔(شِنہوا)

بندرالخریف نے جاری عالمی اقتصادی فورم(ڈبلیو ای ایف) کی سائیڈ لائن پر شِنہوا کو بتایا کہ مجموعی طور پر عالمی اقتصادی نقطہ نظر زیادہ مثبت نہیں ہے اس کے باوجود چین نے چیلنجوں سے نمٹنے میں ہمیشہ بہت متاثر کن کردار ادا کیا ہے ۔ میں نتائج سے متعلق کافی حد تک پر امید ہوں۔

انہوں نے کہا کہ چین کا بیلٹ اینڈ روڈ اقدام اور سعودی عرب کا ویژن 2030ء عالمی اور چینی سرمایہ کاروں کو بہترین مواقع فراہم کر رہے ہیں ، مزید بتایا کہ ہمارے نقطہ نظر کے مطابق چین ہماری حکمت عملی کو عملی جامہ پہنانے کیلئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ضلع چھاؤ یانگ کی جیانگو روڈ پر ٹریفک کی روانی کا ایک منظر۔(شِنہوا)

انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ آٹومیشن کے شعبہ میں چین نے بہت اچھا کام کیا ہے۔ یہ وہ شعبہ ہے جس پر سعودی عرب میں ہم انحصار کر رہے ہیں ۔ ہماری صنعتی حکمت عملی کے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے آٹومیشن کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے علاقے مکاؤ کے چیف ایگزیکٹو کا"ایک ملک...

مکاؤ(شِنہوا) مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے (ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹو ہو آئیٹ سینگ نے "ایک ملک، دو نظام" کے لیے نئے امکانات پیدا کرنے کے حوالے سے اپنے عزم کااظہار کیا ہے۔

شنہوا کودئے گئے  ایک حالیہ انٹرویومیں ہونےکہاکہ مرکزی حکام کی طرف سے پیداکردہ  آسان حالات سے مکاؤ ایس اے آر حکومت مادر وطن کی جانب سے بھرپور حمایت اور دنیا کے ساتھ روابط کے فوائد کو بہتر طریقے سے بروئے کارلائے گی اورنئی ترقی کے حصول کے لیے ملکی اور بین الاقوامی منڈیوں اور وسائل کے باہمی اثرات میں اضافہ کرے گی۔

چین کے مرکزی اداروں نے ستمبر 2021 میں ہمسایہ ژوہائی شہر کے علاقے ہینگ چھن میں گوانگ ڈونگ-مکاؤ جامع تعاون زون کی تعمیر کے لیے ایک عمومی منصوبہ جاری کیا تھا، اس زون کی ترقی نے مکاؤ کی مجموعی قومی ترقی میں انضمام کی رفتارکو تیزکرتے ہوئے "ایک ملک، دو نظام" کو مزید مضبوط کیا۔

اسے ایک بڑا منصوبہ قرار دیتے ہوئےہو نے کہا کہ یہ جامع  تعاون زون کوئی عام ترقیاتی زون نہیں ہے،بلکہ ایک اہم اقدام ہے جس کے لیے مکاؤ اور مین لینڈ کی طرف سے 106 مربع کلومیٹر کے رقبے پر مشترکہ انتظام کی ضرورت ہوگی اوراس کے لیے پہلے سے کوئی مثال بھی موجود نہیں ہے۔

مکاؤ ایس اے آر حکومت کے 2022 اور 2023 کے مالی سالوں کی پالیسی میں، جامع  تعاون زون کا ایجنڈے میں دو مرتبہ ترجیحی طورپر اندراج کیاگیا ہے۔

ہو نے کہا کہ جامع  تعاون زون نے مکاؤکو زمین اورروزگار کے حوالے سے مدد فراہم کرتے ہوئے اس کی معیشت کومتنوع بنانے کے وسیع امکانات فراہم کیے ہیں۔

گزشتہ سال کے دوران، ہینگ چھن میں کام کرنے والے کاروباری اداروں اور مکاؤ کے رہائشیوں کے لیے ترجیحی ٹیکس پالیسیاں نافذ کی گئیں۔ مین لینڈ اور مکاؤ کے سرمایہ کار سرحد پار کیے بغیر ہینگ چھن یا مکاؤ میں کاروباری رجسٹریشن کرا سکتے ہیں اور ہینگ چھن میں داخلے  کے لیے مکاؤ میں رجسٹرڈ نجی مسافر گاڑیوں پر کوٹہ کی حدیں ختم کر دی گئی ہیں۔

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں قبل مسیح ک...

گوانگ ژو(شِنہوا) چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے دارالحکومت گوانگ ژوسے ہان عہد (202 قبل مسیح سے220عیسوی) سے لے کر چھنگ عہد(1644سے1911) تک کے  کل 184 قدیم کھنڈرات اور ثقافتی آثار دریافت ہوئے ہیں۔

یہ کھنڈرات ایک اسپتال کے توسیعی منصوبے کی تعمیراتی جگہ سے دریافت ہوئے ہیں  جہاں آثار قدیمہ کی کھدائی جون 2022 میں شروع کی گئی تھی۔ اس مقام پرنکاسی آب کی خندقیں اور کنویں، گولوں سے بھرے گڑھے اور مختلف ادوارکی کھائیاں اورحفاظتی پشتے ملے ہیں۔  اس کے علاوہ مٹی سے بنے پانی کے پائپ، برتنوں، پیالوں اور ٹائلوں کے 300 سے زائد سیٹ نکالے گئے ہیں۔ ماہرین آثار قدیمہ کو مغربی ہان عہد (202قبل مسیح سے 25 عیسوی) کے تین مقبرے بھی ملے، جن میں سے دو میں انسانی ہڈیاں موجود تھیں۔

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کمبوڈیا کے طول وعرض میں نئے چینی سال کا جشن

پنوم پن(شِنہوا) کمبوڈیا کے وزیراعظم سمڈیچ ٹیکو ہن سین نے  کہا ہے کہ چین کا نیا قمری سال، یا بہار کا تہواران کے ملک میں وسیع پیمانے پر منایا گیا ہے۔

2023 میں نیا چینی سال جسے خرگوش کا سال قرار دیا گیا ہے، 22 جنوری سے شروع ہوگا۔

دارالحکومت پنوم پن  کے مضافاتی علاقے  میں ایک نئے قومی اسپتال کی تعمیراتی سائٹ کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے، ہن سین نے کہا کہ ان کی اہلیہ بون رینی، چینی نژاد کمبوڈین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری بیوی، بچے اور نواسے بھی نیا چینی سال مناتےہیں۔

نئے چینی سال پر اگرچہ  کمبوڈیا میں عام تعطیل نہیں ہوتی، لیکن یہ ملک کے طول وعرض میں منایا جاتا ہے اوراس موقع پر کچھ اسکول، نجی کمپنیاں اور ادارے ازخود بند ہوجاتے ہیں۔

کمبوڈیا کےدارالحکومت پنوم پن میں نئے چینی سال کی مناسبت سے ایک پبلک پارک کو سجایا گیا ہے۔(شِنہوا)

کمبوڈیا کی پناساسترا یونیورسٹی کے نائب صدر سامبو منارا کا کہنا ہے  کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاست، اقتصادیات اور ثقافت میں قریبی تعلقات کی بدولت نئے چینی سال نے ہر سال ملک میں مقبولیت حاصل کی ہے۔

انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ کمبوڈینز کی ایک بڑی تعداد چینی نسل سے ہے، اور ہمارا اندازہ ہے کہ تقریباً 80 فیصد کمبوڈین شہری علاقوں میں اور 40 فیصد دیہی علاقوں میں رہنے والے نئے  چینی سال کا جشن مناتے ہیں۔

تبت، برفانی تودے کے باعث بند سڑک کو کھول دیا...

لہاسا(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی خودمختار خطے تبت کے شہر نینگ چھی میں امدادی اہلکاروں نے منگل کے روز برفانی تودہ گرنے کے باعث بند ہونیوالی گزرگاہ کو کھول دیا ہے۔

برفانی تودوں سے متعلق ہنگامی ریسکیو ہیڈکوارٹرز نے جمعہ کے روز بتایا کہ برفانی تودے کے باعث میڈوگ کاؤنٹی کو نینگ چھی کے قصبے پاڈ سے جوڑے والی سرنگ کے خارجی مقام پر شاہراہ بند ہو گئی تھی جس کی وجہ سے متعدد افراد اور گاڑیاں پھنس گئی تھیں۔

علاقائی اتھارٹی نے بچ جانے والے افراد ، متاثرین اور ملبے میں دبی گاڑیوں کی تلاش کیلئے 696 پیشہ ور امدادی اہلکاروں کو جائے وقوعہ پر بھیجا۔

جمعرات کی شام 6 بجے تک امدادی اہلکاروں نے سانحہ میں متاثر ہونیوالے 13 افراد کی لاشیں تلاش کر لی تھیں۔

امدادی کارکنوں کی حفاظت کی خاطر ریسکیو ہیڈکوارٹرز نے موسمیاتی ڈیٹا کی نگرانی کیلئے موبائل موسمیاتی اسٹیشنز کا استعمال کیا اور ثانوی برفانی تودوں کی نگرانی اور انتباہ بھیجنے کیلئے چوکیاں قائم کیں۔

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ اورچین کو ایک دوسرے کو "زیادہ مکمل طو...

نیویارک(شِنہوا)  سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر نے کہا ہے کہ امریکہ اور چین کو ایک دوسرے کو "زیادہ مکمل طور پر" سمجھنا اور دنیا میں امن اور ترقی کے لیے زیادہ ہم آہنگ تعلقات استوار کرنے چاہیئں۔ کسنجر نے چائنہ جنرل چیمبر آف کامرس - یو ایس اے( سی جی سی سی- یو ایس اے) کے نیویارک میں ہونے والے نیوایئر گالا میں اپنے ویڈیوریمارکس میں کہا کہ  دونوں ممالک کے رہنماؤں نے حال ہی میں بالی میں ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات میں تشویشناک رجحان کو تبدیل کرنے کا ارادہ ظاہرکیا جو  ایک اچھی علامت ہے۔

سابق سفارتکار  نے کہا کہ وہ  بہت سے شعبوں میں بات چیت کو فروغ دینے کے لیے کیے  گئےان فیصلوں کا خیرمقدم کرتے ہیں اور یہ کہ چین نے اس سمت میں متعدد عملی اقدامات اٹھائےہیں۔

 دو امریکی صدور رچرڈ نکسن اور جیرالڈ فورڈ کے دور میں خدمات انجام دینے والے 99 سالہ سابق سفارت کار اور حکمت عملی کے ماہر نے کہا کہ ہر ملک کو دوسرے کو زیادہ مکمل طور پر سمجھنے کی ضرورت ہے۔ کسنجر نے کہا کہ مل کر کام کرتے ہوئے، ہم نہ صرف اپنے ممالک کے لیے بلکہ انسانیت کے لیے بھی عظیم  فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔ 

چین ۔ حئی لونگ جیانگ ۔ ہاربن ۔ بہار میلہ ۔ س...

چین کے شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے ہاربن میں مسافر ریلوے اسٹیشن کے اندر پلیٹ فارم پر چل رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ حئی لونگ جیانگ ۔ ہاربن ۔ بہار میلہ ۔ س...

چین کے شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے ہاربن میں مسافر ریلوے اسٹیشن کی انتظار گاہ میں موجود ہیں۔(شِنہوا)

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ حئی لونگ جیانگ ۔ ہاربن ۔ بہار میلہ ۔ س...

چین کے شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے ہاربن میں مسافر ریلوے اسٹیشن کے اندر موجود ہیں۔(شِنہوا)

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ حئی لونگ جیانگ ۔ ہاربن ۔ بہار میلہ ۔ س...

چین کے شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے ہاربن میں مسافر ریلوے اسٹیشن میں داخل ہونے سے قبل قطار میں کھڑے ہیں۔(شِنہوا)

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ حئی لونگ جیانگ ۔ ہاربن ۔ بہار میلہ ۔ س...

چین کے شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے ہاربن میں مسافر ریلوے اسٹیشن کے اندر پلیٹ فارم پر چل رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے صوبہ شنشی میں 2022ء کے دوران کوئلے کی...

تھائی یوآن(شِنہوا)چین میں کوئلے کی دولت سے مالا مال شمالی صوبہ شنشی میں 2022ء کے دوران کوئلے کی پیداوار 1 ارب 31 کروڑ ٹن تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ سال کی نسبت 8.7 فیصد زیادہ ہے۔

صوبائی شماریات بیورو نے جمعہ کے روز بتایا کہ گزشتہ سال شنشی سے چین میں صوبائی سطح کے 24 خطوں کو 62 کروڑ ٹن تھرمل کوئلہ فراہم کیا گیا ہے۔

وزارت قدرتی وسائل کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ شنشی میں کوئلے کے ذخائر 57 ہزار مربع میٹر کے رقبہ پر پھیلے ہوئے ہیں۔2021ء کے اختتام تک صوبہ شنشی کا چین میں کوئلے کے مجموعی ذخائر میں 23 فیصد حصہ تھا۔

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلسطینی صدر کا اسرائیل کے انتہا پسندانہ اقدا...

رم اللہ(شِنہوا)فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نئی اسرائیلی حکومت کے فلسطینیوں کیخلاف اقدامات کو روکنے کیلئے مداخلت کرے اس سے قبل بہت دیر ہو جائے۔

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وافا کے مطابق محمود عباس نے ان خیالات کا اظہار مغربی کنارے کے شہر رم اللہ میں واقع اپنے دفتر میں امریکی مشیر قومی سلامتی جیک سلیوان کے ساتھ ہونیوالی ملاقات کے دوران کیا۔

وافا کے مطابق محمود عباس نے اسرائیلی حکومت کے انتہا پسندانہ اقدامات کو روکنے کیلئے امریکہ سے مداخلت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسرائیل پر خطے میں امن اور استحکام کے باقی ماندہ امکانات کو تباہ کرنے کا الزام عائد کیا۔

محمود عباس نے جیک سیلوان کو نئی اسرائیلی حکومت کی جانب سے دو ریاستی حل اور دستخط شدہ امن معاہدوں کو تباہ کرنے کے مقصد سے اٹھائے جانیوالے تباہ کن اقدامات اور جرائم کے بارے میں آگاہ کیا۔

فلسطینی رہنماء نے کہا کہ امریکہ بستیوں کی توسیع، قتل و غارت، فلسطینی شہروں اور قصبوں پر حملوں اور فلسطینیوں کے ٹیکس واجبات میں کٹوتی سمیت دیگر یکطرفہ اسرائیلی اقدامات اور خلاف ورزیاں بند کرائے۔

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ازبکستان 250 چھوٹے پن بجلی گھر تعمیر کرے گا

تاشقند(شِنہوا)ازبکستان میں گھریلو طلب میں اضافہ کے باعث توانائی کے ذرائع کو متنوع بنانے اور صاف توانائی کے فروغ کیلئے 250 چھوٹے پن بجلی گھر تعمیر کیے جائیں گے۔

ازبک صدر کی پریس سروس کے مطابق بجلی گھروں کی تعمیر کیلئے موزوں مقامات کی نشاندہی کر کے ان کی فہرست صدر شوکت مرزیوئیف کو پیش کر دی گئی ہے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق بجلی گھروں سے سالانہ 67 کروڑ 50 لاکھ کلوواٹ گھنٹے بجلی کی پیداوار اور 20 کروڑ مکعب میٹر گیس کی بچت متوقع ہے۔

صدر نے کہا کہ اس طرح کے اقدام سے شمسی اور ونڈ انرجی کو پرکشش قیمتوں پر فروخت کیا جا سکے گا، جس سے وسطی ایشیائی ریاست کے صاف توانائی کے شعبے میں نجی کاروباروں کو فائدہ پہنچے گا۔

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیپال اور چین قابل اعتماد شراکت دارہیں:رہنما...

کھٹمنڈو(شِنہوا) نیپال کی قومی اسمبلی کے چیئرمین گنیش پرساد تملسینا نے کہا ہے کہ چین نیپال کا ایک اہم ترقیاتی شراکت دار اور دونوں ممالک "قابل اعتماد شراکت دار" ہیں۔ چین کے نئے سفیر چھن سونگ کے اعزاز میں استقبالیہ اور چینی سفارت خانے کی طرف سے منعقدہ چینی سال نو کی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گنیش پرساد نے نیپال اور چین کو "اچھے پڑوسی" قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک تعاون اور شراکت داری کو اعلیٰ ترجیح دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  دونوں ملک کے سربراہان مملکت کے سرکاری دوروں نے دوطرفہ  دوستی کو ایک نئی بلندی تک پہنچایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیپال کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے چین کی حمایت اہم رہی ہے۔ امید ہے کہ مستقبل میں بھی یہ تعاون جاری رہے گا۔ اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ چین اور نیپال کے درمیان تعاون پر مبنی سٹریٹجک شراکت داری میں نئی مستحکم پیش رفت ہوئی ہے جس میں دونوں ممالک کے رہنماؤں کی رہنمائی میں ترقی اور خوشحالی کے لیے لازوال دوستی کی خاصیت ہے۔

چینی سائنسدانوں نے چہرے کے تاثرات کی نگرانی...

بیجنگ(شِنہوا) چینی سائنسدانوں نے ایک انتہائی پتلا، اینٹی مائکروبیل اور سانس لینے کے لیے موزوں سینسر تیار کیا ہے جو انسانی جسم کی حرکات اورچہرے کے لطیف تاثرات پر بھی نظر رکھ سکتا ہے۔ تسنگھوا یونیورسٹی اور شی آن پولی ٹیکنک یونیورسٹی کے محققین نے حال ہی میں جریدے نینو ریسرچ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں اپنے اس ڈیزائن کی تفصیلات بیان کی ہیں۔

 تحقیق کے مطابق،یہ  سینسرایک سینڈوچ سٹرکچرکے ساتھ تین پرتوں  پرمشتمل نینو جنریٹر ہے، جو اعلی کارکردگی کے ساتھ قابل تجدید اور وافر مکینیکل توانائی پیداکر سکتا ہے۔

درمیان میں موجودنینو فائبر مکینیکل توانائی کو بجلی میں تبدیل کرتی ہے  جس کے دونوں طرف دو نینوفائبر جھلیوں کی تہ چڑھائی گئی ہے، جس کے ایک طرف 110 نینو میٹر چاندی کی تہہ الیکٹروڈ پرت کا کام کرتی ہے۔

تحقیق کے مطابق، سینڈوچ کا ڈھانچہ صرف 91 مائکرو میٹر موٹا اور اس میں سے ہوا کے گزرنے کی صلاحیت انتہائی زیادہ  ہے جو اہم اینٹی بیکٹیریل اثرات کاحامل ہے۔  

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صدرشی جن پھنگ کی تمام چینی شہریوں کو جشن بہا...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں ایک استقبالیہ کے دوران کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کی جانب سے تمام چینی شہریوں کو جشن بہاراں کی مبارکباد دی ہے۔

سی پی سی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے جمعہ کے روز عظیم عوامی ہال میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تمام نسلی گروہوں سے تعلق رکھنے والے چینی شہریوں، ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان کے ہم وطنوں اور بیرون ملک مقیم چینیوں کو مبارکباد پیش کی۔

رواں سال کا بہار میلہ یا چینی قمری سال نو 22 جنوری سے شروع ہو گا۔

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ میں 2022 کے دوران بھی کوویڈ-19 اموات...

لاس اینجلس(شِنہوا) امریکہ میں گزشتہ سال سب سے زیادہ اموات کوویڈ-19 کی وباکی وجہ سے ہوئیں۔

 سی این این نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ کوویڈ-19 کی وبا آغاز سے لے کر اب تک امریکہ میں 10 لاکھ سے زیادہ افراد کی جان لے چکی ہے اور 2020 کے بعد سے متوقع انسانی عمر میں تقریباً 2 سال 6 ماہ  کمی واقع ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، 2022 کے اعداد و شمار پر ابتدائی نظر ڈالنے سے پتہ چلتا ہے کہ وباکے تیسرے سال میں وبا سے ہونے والی اموات پہلے دوسال کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہوئیں۔ جانز ہاپکنزیونیورسٹی کے ابتدائی اعداد و شمارکے مطابق2020 میں 3لاکھ 50ہزارسے زیادہ اموات کے مقابلے میں 2022 میں 2لاکھ 67ہزارسے زیادہ لوگ کوویڈ سے ہلاک ہوئے جبکہ 2021 میں کوویڈ سے ہلاکتوں کی تعداد4لاکھ 75ہزار سے زیادہ تھی۔

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا امریکہ پر کثیرالطرفہ تجارتی نظاموں ک...

بیجنگ (شِنہوا) وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے  کہا ہے کہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ تجارت کی  عالمی تنظیم کے قواعد و ضوابط پر پوری سنجیدگی سے عمل کرے اور کثیرالطرفہ تجارتی نظاموں کے اختیار اور تاثیر کو برقرار رکھے ۔

ترجمان  نے یہ بات یورپی کمیشن کے ایگزیکٹو نائب صدر والڈیس ڈومبر ووسکس کے اس  ایک حالیہ بیان کے بعد کہی ہے جس میں انہوں  نے کہا تھا  کہ ایسی صورتحال میں  کہ  امریکہ کے  مہنگائی میں کمی کے قانون پرامریکہ اور یورپ کے  درمیان مذاکرات ہورہے ہیں ،اور بہت زیادہ عالمی چیلنجز کے پس منظر میں امریکہ کے لیے یہ مشکلات کا باعث ہوگا  کہ  امتیازی سبسڈی یا ٹیکس کریڈٹ کے راستے   کا انتخاب کرے  ۔

وانگ نے کہا کہ امریکہ نے دیواریں اور رکاوٹیں بنا کر اور سپلائی چینز کو الگ کرنے اور منقطع کرنے پر زور دیتے ہوئےحالیہ برسوں  کے دوران  عالمی صنعتی اور سپلائی چین کو شدید طور پر متاثر کیا ہےاور عالمی معیشت کو ٹکڑے کرنے  کے خطرے کو بڑھا دیا ہے۔ 

امریکہ عالمی معیشت کی ترقی اور استحکام کے لیے ایک بڑھتا ہوا بڑا  دھمکی آمیز  عنصر بن گیا ہے۔

وانگ نے عالمی  مالیاتی فنڈ کی ایک حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عالمی معیشت کے محدود ٹکڑے ہونے سے بھی عالمی جی ڈی پی میں 0.2 فیصد کمی آسکتی ہے جبکہ عالمی معیشت کے زیادہ  ٹکڑے ہونے سے عالمی اقتصادی پیداوار میں 7 فیصد تک کمی واقع ہو سکتی ہے۔

وانگ نے کہا کہ مقابلہ منصفانہ اور معقول ہونا چاہیے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کی یکطرفہ پن اور تحفظ پسندی اور دیگر ملکوں  کے ترقیاتی حقوق کو دبانے اور محروم کرنے کی کوششیں نا جائز ہیں ۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کا طرز عمل مارکیٹ کے اصولوں اور اقتصادی قوانین کی خلاف ورزی ہے جو کہ منطقی  انجام کو پہنچے گا۔

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا میں چینی قمری نئے سال کا گرمجوشی...

سوراکارتا ، انڈونیشیا (شِنہوا) دن ہو یا رات، شاندار شیر رقص پرفارمنس، رنگا رنگ لالٹین نمائش کی وجہ سے انڈونیشیا میں چینی قمری نئے سال کے جشن کا ماحول چھایا ہوا ہے۔

سرخ لباس پہنے بچے یہ شاندار پرفارمنس دیکھنے کے لیے شیر کے گرد جمع ہوئے، کچھ نے خرگوشوں کے مجسموں کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

روایتی چینی لباس پہنے نوجوان لڑکیوں نے آمدہ نئے سال کو منفرد انداز سے منانے کے لیے ایک ثقافتی تقریب میں سامعین کو محظوظ کیا۔

انڈونیشیا ، وسطی جاوا کے شہر سورا کارتا میں چینی قمری نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لئے منعقدہ ثقافتی تقریب میں ابتدائی جماعت کے طالب علم شیر کا رقص دیکھ رہے ہیں۔ (شِںہوا)

انڈونیشیا ، وسطی جاوا کے شہر سورا کارتا میں چینی قمری نئے سال کو خوش آمد ید کہنے کے لئے لالٹین کی سجاوٹ کو دیکھا جاسکتا ہے۔  (شِںہوا)

انڈونیشیا ، وسطی جاوا کے شہر سورا کارتا میں چینی قمری نئے سال کو خوش آ مد ید کہنے کے لئے لالٹین کی سجاوٹ کو دیکھا جاسکتا ہے۔  (شِںہوا)

انڈونیشیا ، وسطی جاوا کے شہر سورا کارتا میں چینی قمری نئے سال کو خوش آ مدید کہنے کے لئے لالٹین کی سجاوٹ کو دیکھا جاسکتا ہے۔  (شِںہوا)

روس نے نیوزی لینڈ کے 31 شہریوں کا داخلہ ممنو...

ماسکو (شِںہوا) روسی وزارت خارجہ نے نیوزی لینڈ کے 31 عہدیداروں، صحافیوں اور عوامی شخصیات کا روس میں داخلہ ممنوع قرار دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے روسی شہریوں اور قانونی اداروں پر عائد کردہ نئی پابندیوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے شہریوں کا "کیف کی حمایت" اور "روس مخالف ایجنڈے کی تشہیر" کے سبب روس میں داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

دسمبر 2022 میں نیوزی لینڈ نے 23 روسی شہریوں کے خلاف پابندیاں عائد کی تھی ۔ نیوزی لینڈ نے ان پر غلط اطلاعات کی مہم چلانے کا الزام عائد کیا تھا۔

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی سفیر کا چین اورامریکہ اقتصادی وتجارتی ت...

نیویارک (شِنہوا) چین کی ایک اعلیٰ سفارت کار نے کہا ہے کہ چین۔ امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات ایک نازک دوراہے سے گزررہے ہیں جو کہ مجموعی دو طرفہ تعلقات کا محور ہیں۔

 نیویارک میں منعقدہ چائنہ جنرل چیمبر آف کامرس۔ امریکہ  کی جانب سے نئے سال کی سالانہ تقریب  پر اپنے کلیدی خطاب میں امریکہ میں چینی سفارت خانے کی ناظم الامور  شو شو ئے یوآن   نے کہا کہ چین۔ امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی درست تفہیم  کے لئے چین کی ترقی کے بارے میں درست نظریہ کی ضرورت ہے۔

شو نے کہا کہ چین۔امریکہ تجارت کو اہمیت دینا انتہائی ضروری  اور باہمی طور پر فائدہ مند ہے۔  چین۔ امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں حائل مشکلات پر قابو پانے کے لیے باہمی احترام اور لچک کی ضرورت ہے۔

شو  نے  واضح کیا کہ معاشی اور تجارتی تعاون کو اقتصادی قوانین کی پیروی اور بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی قوانین کی پابندی کرنی چاہیے۔

شو نے مزید کہا کہ لوگوں کو اس حقیقت کا احترام کرنا چاہیے کہ چین اور امریکہ باہمی  تعاون سے فائدہ اور تصادم سے نقصان  اٹھاتے ہیں۔

چین کا روبوٹس کی تیاری میں اضافہ کر نے کا ا...

بیجنگ (شِنہوا) چین ایک ایکشن پلان کے مطابق سال 2020 کے مقابلے میں 2025 تک اپنے روبوٹس کی پیداوار کو دوگنا کرنے کی بھرپور کوشش کرے گا۔

وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی اور 16 دیگر سرکاری محکموں کی جانب  سے  مشترکہ طور پر جاری کردہ ایکشن پلان میں کہا گیا ہے کہ روبوٹکس کے استعمال کو بڑھانے کے لیے ایک روبوٹکس پلس اقدام کا آغاز  کیا جائے گا۔

اس منصوبہ میں کہا گیا ہے کہ ملک کی روبوٹکس صنعت کی اعلیٰ معیار کی اقتصادی اور سماجی ترقی کو فروغ دینے کی صلاحیت میں نمایاں بہتری آئی ہے جس سے 2025 تک خدمات  اور خصوصی روبوٹس کے استعمال میں نمایاں اضافہ کیا جائے گا ۔

اس منصوبے میں ایپلی کیشن کے 10 اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کرنے اور 100 سے زیادہ جدید ایپلی کیشن ٹیکنالوجیز اور روبوٹس کے  حل  میں کامیابیاں حاصل کرنے کی کوششوں پر زور دیا گیا ہے۔

کٹنگ ایج ٹیکنالوجیز کے ساتھ 200 سے زیادہ  ماڈل ایپلی کیشن کے  منظرناموں،  جدید ایپلی کیشن کے طریقوں اور نمایاں ا یپلی کیشن کے نتائج کو فروغ دیا جائے گا۔

اس  صنعت کے معروف روبوٹکس پلس ایپلی کیشن والے  کاروباری اداروں ، تجرباتی  مراکزاور تصدیقی مراکز کی ایک سرکردہ  کھیپ  قائم کی جائے گی۔

اس ایکشن پلان  میں  روبوٹ کی تیاری اور ایپلی کیشن  کے لیے ایک باہمی منسلک  جدید طرز کے نظام کی تعمیر اور روبوٹ ایپلی کیشن کے معیارات کی ترقی اور فروغ کو تیز کرنے کی کوششوں پر بھی زور دیا گیا ہے ۔

روبوٹ کی کثرت کو 10 ہزار مینوفیکچرنگ ورکرز فی روبوٹ کی تعداد سے ماپا جاتا ہے جو کہ ایک پر  ذہانت مینوفیکچرنگ سطح  کی پیمائش کے لیے ایک اہم اشارہ ہے۔

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں