• Columbus, United States
  • |
  • ٢٢ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | کھیل

ہنگری۔ بڈاپسٹ۔ چینی نیا قمری سال ۔ ڈاک ٹکٹ ج...

ہنگری، بڈاپسٹ میں ہنگری ڈاک ٹکٹ عجائب گھر میں خرگوش کے سال کی مناسبت سے جاری ہونے والے ڈاک ٹکٹ کے فرسٹ ڈے کور کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہنگری۔ بڈاپسٹ۔ چینی نیا قمری سال ۔ ڈاک ٹکٹ ج...

ہنگری، بڈاپسٹ میں خرگوش کے سال کی مناسبت سے جاری ہونے والے ڈاک ٹکٹ کے پہلے دن کے سرورق کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ،مستقل اثاثوں میں کی گئی سرمایہ کاری میں...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے مستقل اثاثوں میں کی گئی سرمایہ کاری میں سال 2022 کے دوران مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

قومی بیوروبرائے شماریات کے مطابق گزشتہ برس مستقل اثاثوں میں کی گئی سرمایہ کاری 5.1 فیصد بڑھ کر 572.1 کھرب یوآن (تقریباً 85.1 کھرب امریکی ڈالرز) ہوگئی۔

صرف دسمبر کے دوران مستقل اثاثوں کی سر ما یہ کا ری میں  میں گزشتہ ماہ کی نسبت 0.49 فیصد اضافہ ہوا۔

بنیادی ڈھانچے اور مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری میں 2022 کے دوران ایک سال قبل کی نسبت بالترتیب 9.4 فیصد اور 9.1 فیصد اضافہ ہوا۔ 

جائیدادوں کے فرو غ میں سرمایہ کاری میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 10 فیصد کمی ہوئی۔

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس یوکرین جنگ میں اب تک سات ہزار شہری اپنی...

روس یوکرین جنگ میں اب تک سات ہزار شہری اپنی جانیں گنوا چکے ہیں،اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق روس اور یوکرین کی جنگ میں اب تک سات ہزار شہری ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہیں،روس یوکرین جنگ کو 328روز گزر چکے ہیں، روس کی Zaporizhzhiaشہر پر بمباری سے رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، روس یوکرین پر مسلسل بمباری کررہا ہے جس سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے،دنیپروکی رہائشی عمارت پر کیے گئے فضائی حملوں میں اموات کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ملبے سے اب بھی لاشیں نکلنے کا سلسلہ جاری ہے،روس اور بیلاروس کی مشترکہ جنگی مشقیں جاری ہیں جس کے باعث کیف سمیت دیگر شہروں میں روس کے فضائی حملوں کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی 2022 کے دوران خالص آمدن میں 5 فیصد ا...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں سال 2022 کے دوران فی کس خالص آمدن 36 ہزار 883 یوآن (تقریباً 5 ہزار 487 امریکی ڈالرز) رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 5 فیصد زائد ہے۔

قیمتوں کے عوامل میں کٹوتی کے بعد فی کس خالص آمدن میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 2.9 فیصد اضافہ ہوا۔

قومی بیوروبرائے شماریات کی پریس کانفرنس کے مطابق رہائشیوں کی آمدن میں اضافہ بنیادی طور پر چینی معیشت کے پھیلاؤ سے مطابقت رکھتا ہے۔ گزشتہ برس شہری رہائشیوں کی نسبت دیہی رہائشیوں کی آمدن میں تیزرفتار اضافہ ہوا۔

اعدادوشمار کے مطابق 2022 میں چین کی مجموعی مقامی پیداوار گزشتہ برس کی نسبت 3 فیصد بڑھ کر ریکارڈ 1210.207 کھرب یوآن تک پہنچ گئی ہے۔

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کی زیرصدارت پاکستان...

پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کی زیرصدارت پی ایچ سی منیجنگ کمیٹی کا نئے سال کا پہلا باضابطہ اجلاس منعقد ہوا جس میں سالانہ اجتماعی شادیوںکے کامیاب انعقاد پر اظہارِاطمینان کرتے ہوئے رواں سال کے مختلف امور کو زیربحث لایا گیا، ممبران نے آل پاکستان مینارٹیز ہیریٹج فوٹو کونٹسٹ مقابلے کی اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ پریس نیٹ ورک آف پاکستان کی معاونت سے منعقدہ تصاویری مقابلے کی بدولت ملک بھر کے مختلف مقدس قدیمی مذہبی مقامات کا کھوج لگانے میں مدد ملی،یونیورسٹی اسٹوڈنٹس اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہریوں کی بھرپور شرکت سے بین المذاہب ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کا پیغام اجاگر ہوا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ہندو کونسل کی منیجنگ کمیٹی کے ممبران کا اہم اجلاس پی ایچ سی ہاؤس کراچی میں منعقد ہوا جس میں سیکرٹری جنرل پرشوتم رامانی ، ایڈوائزر راجا اسرمل منگلانی،جوائنٹ سیکرٹری پمن لال ، روپ مالا، منگلا شرما، بھرت کمار منگلانی، وکرم راٹھی، روشن لال سمیت دیگر نے شرکت کی،ڈاکٹر رمیش کمار نے اپنی خیرمقدمی کلمات میں گزشتہ ہفتے ہندو مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی سالانہ تقریب کے مسلسل انعقادکے16سال مکمل ہونے پر اظہارِاطمینان کیا،ایجنڈہ آئٹم نمبر ایک کے تحت چیف کوآرڈینٹرکرشن ساگر نے آل پاکستان مینارٹیز ہیرٹیج فوٹو مقابلے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان ہندو کونسل کی جانب سے پریس نیٹ ورک آف پاکستان کے اشتراک سے گزشتہ ماہ دسمبر میں ملک بھر کے اقلیتی غیرمسلم مقدس مقامات کی نشاندہی کیلئے ملک گیر تصاویری مقابلے کا اعلان کیا گیا تھا، مذکورہ اقدام غیر مسلم پاکستانی کمیونٹی سے وابستہ مقدس مذہبی مقامات کو منظرعام پر لاتے ہوئے انکا کھویا ہوا تقدس بحال کرنے کی

ایک کوشش ہے، ایک ماہ کے مختصر عرصے میںتوقعات سے بڑھ کر پاکستانی شہریوںکی جانب سے مثبت رسپانس دیا گیا ہے، تصاویری مقابلے میں ہندو ، بدھ، سکھ، جین، پارسی اور دیگر غیرمسلم مذہبی مقامات کی پانچ سو سے زائد تصاویر موصول ہوئی ہیں جن میں سے 167کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے،اعداد وشمار کے مطابق 43فیصد تصاویر ہندو ہیریٹج مقامات کی موصول ہوئی ہیں جبکہ بالترتیب 10فیصد کرسچیئن ہیریٹج ، پانچ فیصد بدھسٹ ہیریٹج، 28فیصد سِکھ ہیریٹج ، دس فیصد جین مت اور دیگر مذاہب سے متعلقہ مقدس مقامات کی ہیں، تصاویری مقابلے میں حصہ لینے والے شرکاء میں خواتین کی تعدادلگ بھگ 24فیصد ہے،کرشن ساگر نے اپنی بریفنگ میں مزید آگاہ کیا کہ فوٹو کونٹسٹ کیلئے موصول کردہ تصاویر کے مطابق غیر مسلم اقلیتی کمیونٹی کے 60فیصد مقدس مقامات اپنی اصلی حالت میں موجود ہیں جبکہ 13فیصدویران ہیں، سات فیصد مقامات کو تعلیمی اداروں میں تبدیل کیا گیا ہے،دس فیصد مقامات کو رہائشی اور کمرشل مقاصد کیلئے استعمال کیا جارہا ہے جبکہ ایک اعشاریہ دو فیصد مقامات پر سرکاری دفاتر قائم ہیں۔ ڈاکٹر رمیش کمار نے مینارٹیز فوٹو مقابلے کی پیش رفت پر کرشن ساگر کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ تاریخی عمارات کی صورت میں خدا نے پاکستان کو ایسا انمول خزانہ نوازا ہے جو مذہبی سیاحت کا راستہ ہموار کرکے نہ صرف ہمارے پیارے وطن کو بیرونی قرضوں سے چھٹکارا دلوا سکتا ہے

بلکہ ہماری قومی معیشت کو اپنے پیروں پر کھڑا کرسکتا ہے، ملک بھر کے طول و عرض میں واقع آثارقدیمہ کی حفاظت کرنے کیلئے سب سے پہلا قدم آگاہی حاصل کرنا تھا ،مجھے خوشی ہے کہ پاکستان ہندو کونسل نے درست سمت کی جانب پہلا قدم کامیابی سے اٹھا لیا ہے، منیجنگ کمیٹی ممبران نے تصاویری مقابلے میں بہترین تصاویر فراہم کرنے والے شرکاء کی کاوشوں کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں آن لائن دھارمک کوئز سمیت ایسے مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے جس سے پاکستان کا مثبت امیج عالمی برادری کے سامنے اجاگر ہو سکے گا ۔پریس نیٹ ورک آف پاکستان کی تکنیکی معاونت سے آن لائن فوٹو مقابلے میں حصہ لینے کی آخری تاریخ اکتیس جنوری 2023مقرر کی گئی ہے، بہترین فوٹوز فراہم کرنے والوں کو بالترتیب پچاس ہزار،تیس ہزار اور بیس ہزار روپے کے مالیتی انعامات سمیت تعریفی سرٹیفکیٹس اور دیگر خصوصی انعامات سے نوازا جائے گا، پاکستان ہندوکونسل نے پاکستان کے ہر شہری بالخصوص تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم اسٹوڈنٹس اور جرنلسٹس سے اس تصاویری مقابلے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی استدعا کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا نوول کرونا وائرس ردعمل کے نئے مرحلہ م...

بیجنگ (شِںہوا) چین نے نوول کرونا وائرس ردعمل کے ایک نئے مرحلے میں صحت کی دیکھ بھال اور سنگین کیسز کی روک تھام پر توجہ مرکوز کی ہے۔

 اس عمل کے دوران  متعدی مرض سے نمٹنے کے لیے رقم کی فراہمی کی کوششیں تیز کی جا ئیں گی۔

وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ سرکاری اخراجات میں اضافہ بنیادی طور پر علاج میں سبسڈی، طبی عملے کی عارضی مراعات ، ویکسین اور ویکسی نیشن اور طبی صلاحیت میں بہتری کے لیے ہوگا۔

کاؤنٹی سطح کے اسپتالوں میں نوول کرونا وائرس کے سنگین مریضوں کے علاج اور دیہی علاقوں میں ہنگامی علاج و انتہائی نگہداشت کے لئے مزید وسائل استعمال میں لائے جائیں گے۔

حالیہ مہینوں میں چین نے بدلتی صورتحال کی روشنی میں نوول کرونا وائرس ردعمل میں  فعال ایڈجسٹمنٹ کی ہے۔

ملک نے نوول کرونا وائرس کی متعدی بیماری کے انتظامات کو اے کلاس سے کم کرکے بی کلاس کردیا ہے جس میں توجہ اب انفیکشن سے بچنے کی بجائے صحت کی دیکھ بھال اور سنگین نوعیت کے کیسز پر مرکوز ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق صحت عامہ بارے منصوبوں کے لیے رقم جمع کرنے کے لیے بانڈز جاری ہوں گے جس میں مقامی حکومتوں کی مدد کی جائے گی۔

مرکزی بجٹ طبی علاج، طبی عملے کی مراعات اور ویکسی نیشن سے متعلق مقامی کا موں پر سبسڈی دے گا۔ 

مقامی حکومتوں کو مالی مشکلات کا شکار دیہی علاقوں اور کاؤنٹیز میں سرمایہ کی طلب پر توجہ دینی چاہیئے۔

وزارت نے کہا کہ نوول کرونا وائرس ردعمل میں علاج کے لئے درکار سامان کی فوری فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے سبز چینل قائم کئے جائیں گے اور ان میں بہتری لائی جائے گی۔

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا نوول کرونا وائرس ردعمل کے نئے مرحلہ م...

بیجنگ (شِںہوا) چین نے نوول کرونا وائرس ردعمل کے ایک نئے مرحلے میں صحت کی دیکھ بھال اور سنگین کیسز کی روک تھام پر توجہ مرکوز کی ہے۔

 اس عمل کے دوران  متعدی مرض سے نمٹنے کے لیے رقم کی فراہمی کی کوششیں تیز کی جا ئیں گی۔

وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ سرکاری اخراجات میں اضافہ بنیادی طور پر علاج میں سبسڈی، طبی عملے کی عارضی مراعات ، ویکسین اور ویکسی نیشن اور طبی صلاحیت میں بہتری کے لیے ہوگا۔

کاؤنٹی سطح کے اسپتالوں میں نوول کرونا وائرس کے سنگین مریضوں کے علاج اور دیہی علاقوں میں ہنگامی علاج و انتہائی نگہداشت کے لئے مزید وسائل استعمال میں لائے جائیں گے۔

حالیہ مہینوں میں چین نے بدلتی صورتحال کی روشنی میں نوول کرونا وائرس ردعمل میں  فعال ایڈجسٹمنٹ کی ہے۔

ملک نے نوول کرونا وائرس کی متعدی بیماری کے انتظامات کو اے کلاس سے کم کرکے بی کلاس کردیا ہے جس میں توجہ اب انفیکشن سے بچنے کی بجائے صحت کی دیکھ بھال اور سنگین نوعیت کے کیسز پر مرکوز ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق صحت عامہ بارے منصوبوں کے لیے رقم جمع کرنے کے لیے بانڈز جاری ہوں گے جس میں مقامی حکومتوں کی مدد کی جائے گی۔

مرکزی بجٹ طبی علاج، طبی عملے کی مراعات اور ویکسی نیشن سے متعلق مقامی کا موں پر سبسڈی دے گا۔ 

مقامی حکومتوں کو مالی مشکلات کا شکار دیہی علاقوں اور کاؤنٹیز میں سرمایہ کی طلب پر توجہ دینی چاہیئے۔

وزارت نے کہا کہ نوول کرونا وائرس ردعمل میں علاج کے لئے درکار سامان کی فوری فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے سبز چینل قائم کئے جائیں گے اور ان میں بہتری لائی جائے گی۔

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ چھونگ چھنگ ۔ موسم بہارتہوار۔ خطاطی

چین، جنوب مغربی چھونگ چھنگ کے ضلع یونگ چھوان میں موسم بہارتہوار کی مناسبت سے منعقدہ ایک سرگرمی میں ایک خاتون اور اس کی بیٹی  خطاطی  دکھا رہی ہے۔ (شِںہوا)

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ چھونگ چھنگ ۔ موسم بہارتہوار۔ خطاطی

چین، جنوب مغربی چھونگ چھنگ کے ضلع یونگ چھوان میں موسم بہارتہوار کی مناسبت سے منعقدہ ایک سرگرمی میں بچے ایک خطاط کو خطاطی کرتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ (شِںہوا)

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ چھونگ چھنگ ۔ موسم بہارتہوار۔ خطاطی

چین، جنوب مغربی چھونگ چھنگ کے ضلع یونگ چھوان میں موسم بہارتہوار کی مناسبت سے منعقدہ خطاطی کی سرگرمی میں لوگ شریک ہیں۔ (شِںہوا)

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ، کیلیفورنیا میں فائرنگ سے 6 افراد ہلا...

لاس اینجلس (شِنہوا) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

وسطی کیلیفورنیا کے ایک ٹیلی ویژن کے ایف ایس این۔ٹی وی کے مطابق ٹولرے کاؤنٹی کے علاقے گوشین میں مرنے والوں میں ایک 17 سالہ ماں اور اس کا 6 ماہ کا بچہ بھی شامل ہیں۔

ٹولرے کاؤنٹی شیرف دفتر نے اپنے فیس بک پیج پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ پیر کے روز قبل از سحر 3 بجکر 30 منٹ کے بعد گوشین میں ہارویسٹ روڈ پر متعدد گولیوں کی آوازوں کے بعد پولیس کو طلب کیا گیا۔

شیرف دفتر نے اعلامیہ میں تفصیلات مہیا نہیں کیں،صر ف اتنا بتا یا گیا ہے کہ وہ فائرنگ کی تحقیقات کر رہے ہیں اور مزید معلومات کے حصول کے بعد اس واقعہ کی تفصیلات فراہم کی جا ئیں گی۔

کے ایف ایس این۔ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکاروں کو 2 متاثرین سڑک ملے پر جبکہ تیسرے کو گھر کے دروازے پر مردہ حالت میں پایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کو مجموعی طور پر 6 متاثرین ملے۔ ان میں سے 5 کو موقع پر ہی مردہ قراردیا گیا جبکہ ایک اسپتال میں چل بسا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ حکام کی رائے کے مطابق اس واقعے میں کم از کم 2 مشتبہ افراد ملوث ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ یہ ایک اتفاقی واقعہ نہیں بلکہ اس کا تعلق کسی گروہ سے ہے۔

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی 2022 میں مجموعی مقامی پیداوار 1210....

بیجنگ (شِنہوا) وبا کے دوبارہ ابھرنے اور پیچیدہ بیرونی ماحول اور دباؤ کے باوجود چین کی معیشت نے 2022 میں مستحکم ترقی کی ہے۔

قومی بیورو برائے شماریات کے مطابق چین کی مجموعی قومی پیداوار ریکارڈ 1210.207 کھرب یوآن (179.5 کھرب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 3 فیصد زائد ہے۔

چوتھی سہ ماہی میں ملک کی مجموعی مقامی  پیداوار میں گزشتہ برس کی نسبت 2.9 فیصد اضافہ ہوا۔

قومی بیورو برائے شماریات کے سربراہ کانگ یی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ نیچے کی طرف د با ؤ کے با وجود قومی معیشت ترقی کرتی رہی اور معاشی پیداوار ایک نئی سطح پر پہنچی،روزگار اور قیمتیں عمومی طور پر مستحکم رہیں جبکہ لوگوں کی زندگی مسلسل آسان ہوئی۔

 اعلی معیار کی ترقی میں نئی کامیابیاں ملیں جبکہ مجموعی طور پر معاشی و سماجی ترقی مستحکم اور صحت مند رہی۔

کانگ نے کہا کہ تاہم مقامی معاشی بحالی ٹھوس بنیادوں پر نہیں ہے کیونکہ بین الاقوامی صورتحال اب بھی پیچیدہ اور شدت کے ساتھ موجود ہے۔ 

 طلب میں کمی، رسد میں رکاوٹ اور کمزور توقعات کا مقامی تہرا دباؤ اب بھی منڈلارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین رواں سال معاشی استحکام کو اپنی اولین ترجیح بنائے گا اور استحکام کو یقینی بناتے ہوئے ترقی کو آگے بڑھائے گا۔

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈ ونیشیا ، چائنہ ٹاؤن میں چینی قمری نئے سا...

جکارتہ (شِنہوا) انڈونیشیا میں جکا رتہ کا گلوڈوک چا ئنہ ٹاؤن  تہوار کی سجاوٹ اور ثقافتی تقر یبات کے ہمراہ  خر گوش کے ساتھ منسلک چینی قمر ی نئے سال کو خوش آ مد ید کر رہا ہے۔

روایتی سر خ لا لٹینیں ، بہار کی شاعری، چینی گر ہیں، آ ڑو کے پھول اور شیر کا رقص گلو ڈوک چا ئنہ ٹاؤن میں تہوار کے ما حول کو گر ما رہے ہیں۔

یہ ما حول  لو گوں کو لطف اندوز کر تے ہو ئے نئے سال کی اشیا اور کپڑے خر یدنے کے لئے را غب کر رہا ہے۔

رواں سال چینی قمری نیا سال 22 جنوری کو منا یا جا ئے گا، یہ چینی شہر یوں کے لئے خاندان سے دوبارہ ملنے کا ایک اہم مو قع ہو تا ہے  جس سے قمری نئے سال کی خوشیاں دو با لا ہو جا تی ہیں۔

 

انڈونیشیا، جکا رتہ کے گلوڈوک چا ئنہ ٹاؤن میں اسٹریٹ اسٹالز پر لو گ آمدہ چینی قمری نئے سال کے لئے خریداری کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

 

انڈونیشیا، جکا رتہ کے گلوڈوک چا ئنہ ٹاؤن میں ایک اسٹریٹ پر فارمر  شیر کا رقص کر نے کے لئے شیر کا سر اٹھا ئے ہو ئے ہے ۔(شِنہوا)

 

انڈونیشیا، جکا رتہ کے گلوڈوک چا ئنہ ٹاؤن میں ایک شا پنگ ما ل پر خرگوش کے سال سے منسلک سجاوٹ دیکھی جا سکتی ہے۔(شِنہوا)

 

انڈونیشیا، جکا رتہ کے گلوڈوک چا ئنہ ٹاؤن میں ایک اسٹریٹ اسٹال پر لو گ چینی قمری نئے سال کی اشیا خر ید رہے ہیں۔(شِنہوا)

 

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈ ونیشیا ، چائنہ ٹاؤن میں چینی قمری نئے سا...

جکارتہ (شِنہوا) انڈونیشیا میں جکا رتہ کا گلوڈوک چا ئنہ ٹاؤن  تہوار کی سجاوٹ اور ثقافتی تقر یبات کے ہمراہ  خر گوش کے ساتھ منسلک چینی قمر ی نئے سال کو خوش آ مد ید کر رہا ہے۔

روایتی سر خ لا لٹینیں ، بہار کی شاعری، چینی گر ہیں، آ ڑو کے پھول اور شیر کا رقص گلو ڈوک چا ئنہ ٹاؤن میں تہوار کے ما حول کو گر ما رہے ہیں۔

یہ ما حول  لو گوں کو لطف اندوز کر تے ہو ئے نئے سال کی اشیا اور کپڑے خر یدنے کے لئے را غب کر رہا ہے۔

رواں سال چینی قمری نیا سال 22 جنوری کو منا یا جا ئے گا، یہ چینی شہر یوں کے لئے خاندان سے دوبارہ ملنے کا ایک اہم مو قع ہو تا ہے  جس سے قمری نئے سال کی خوشیاں دو با لا ہو جا تی ہیں۔

 

انڈونیشیا، جکا رتہ کے گلوڈوک چا ئنہ ٹاؤن میں اسٹریٹ اسٹالز پر لو گ آمدہ چینی قمری نئے سال کے لئے خریداری کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

 

انڈونیشیا، جکا رتہ کے گلوڈوک چا ئنہ ٹاؤن میں ایک اسٹریٹ پر فارمر  شیر کا رقص کر نے کے لئے شیر کا سر اٹھا ئے ہو ئے ہے ۔(شِنہوا)

 

انڈونیشیا، جکا رتہ کے گلوڈوک چا ئنہ ٹاؤن میں ایک شا پنگ ما ل پر خرگوش کے سال سے منسلک سجاوٹ دیکھی جا سکتی ہے۔(شِنہوا)

 

انڈونیشیا، جکا رتہ کے گلوڈوک چا ئنہ ٹاؤن میں ایک اسٹریٹ اسٹال پر لو گ چینی قمری نئے سال کی اشیا خر ید رہے ہیں۔(شِنہوا)

 

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہمارے ملک میں اقتصادیت روزبروز کیوں زوال پذی...

مسلم لیگ کے رہنما وسینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں اقتصادیت روزبروز کیوں زوال پذیر ہورہی ہے ، ملک کی ترقی کی راہ پر کون چلنے نہیں دے رہا ، اس سلسلے میں سینیٹ کی ایک کمیٹی بنائی جائے جو گزشتہ تیس سالوں کا ریکارڈ مرتب کرے ، ہم قانون توڑنے والوں کو طلب کرسکتے ہیں اور نہ ہی سزادے سکتے ہیں لیکن ان کا اسباب کاجائزہ لینا چاہیے کہ وملک ترقی کی راہ پر دوڑتے دوڑتے یکدم کھائی کی طرف گر جاتا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ،پروفیسر عرفان صدیقی نے کہا کہ ملک کو متفقہ آئین دینے والے کو پھانسی پر چڑھا دیا گیا جبکہ ملک کو ایٹمی طاقت بنانے والے کو جیل کی کھال کھوٹڑی میں رکھا گیا ، انہوں نے کہا کہ میں پوائنٹ سکورنگ نہیں کرنا چاہتا سیاست سے بالا تر ہوکر کہنا چاہتوں کہ ان کا اسباب کا جائزہ لینا ہوگا 9سال تک ملک پر حکمرانی کرنے والے آمر مشرف نے آئین کا مذاق بنایا کسی کی جرات نہیں تھی اس سے سزا دیتا جب عدالت نے اس سے سزا سنائی تو وہ آرام سے چلتا ہوا چک شہزاد میں اپنے محل میں چلا گیا اور حالات کی ستم ظریفی یہ ہے کہ اس کے محل کو سب جیل قرار دیدیا گیا یہی گلہ عمران خان کو ہے کہ انہیں کام نہیں کرنے دیا گیا ان کی راہ میں روڑے اٹکائے گئے اور نہ ہی احتساب کرنے دیا گیا ،سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر وسیم سجاد نے جواب دیتے ہوئے مسلم لیگ پر الزامات کی بھر پور بارش کردی

انہوں نے کہا کہ جنرل جیلانی کی نرسری سے پیدا ہونے والا پودا اور ملک کو لوٹ مار کرنے والے اب جمہوریت کے دعویدار بن رہے ہیں ایون فیلڈ ہو یا ملک میں لوٹ کھسوٹ مجرموں کو عدالت نے سزاسنائی لیکن وہ بہانہ بناکر لندن چلے گئے ، انہوں نے کہا میں تاریخی ریکارڈ درست کرنا چاہتا تھا استاد محترم سے گستاخی پر محمول نہ کریں ، پیپلزپارٹی کے رہنمامولابخش چانڈیو نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہ میں کھوٹڑی پلاور پلانٹ کرنے پر بات کرنا چاہتا تھا جس سے سابقہ دور میں سازش کے ذریعے بند کیا جارہا تھا لیکن اب موجودہ دور میں اس سے بند کرنے کی سازشیں ہورہی ہے ، انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کا کیا قصور ہے کہ انہیں بجلی فراہم نہ کی جائیں انہوں نے وسیم سجاد کے سوال کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ محترم عرفان صدیقی نے کوئی ایسی بات نہیں کہی جس پر اعتراض کیا جاتا لیکن لوگ ہر آمر کے چتھری کے پیچھے کھڑے ہونے والے اور آمروں کے گیت گانے والے اب جمہوریت کے بارے میں دعویدار ہیں، توشہ خانہ ہو یا ددیگر سکینڈل اس پر بھی بات کرنے کی جرات کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

1973کے آئین کے 50سال مکمل ، پاکستان سینیٹ اس...

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ 1973کے آئین کو منظور ہوئے ہونے کے 50سال مکمل ہونے پر پاکستان سینیٹ اس کی گولڈن جوبلی منائے گا ،ا س سلسلے میں چاروں صوبوں میں تقریبات اور سیمینار منعقد کئے جائیںگے ، وہ گزشتہ روز سینٹ میں پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینٹر میاں رضا ربانی کے سوال کا جواب دے رہے تھے ،انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں منعقدہ سیمینار اور تقریبات میں دنیا بھر میں سینیٹ کے چیئرمینوں کو مدعو بھی کیا گیا ہے ، اس سے قبل میاں رضا ربانی نے کہا کہ 1973 کا آئین 10اپریل 1973کو منظور ہوا تھا ، اس سلسلے میں نے وزیراعظم میاں شہباز شریف کو بھی خط لکھا ہے ، اس سال کو آئین کا سال قرار دیں اور میری چیئرمین سینیٹ سے بھی درخواست ہوگی کہ وہ اس سلسلے میں تقریبات اور سیمینار منعقد کریں جس میں دانشور ،پارلیمنٹرین اور دیگر طبقات کے لوگ آئین اور اس کی حکمرانی پر روشنی ڈال سکیں ، مسلم لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ 50سال کی تقریبات ضرور منانی چاہیے لیکن اس میں ضیاء الحق کے گیارہ سال اور نوسال مشرف کے اگر نکال دیئے جائیں تو پیچھے 30سال رہتے ہیں اس دوران آمروں نے آئین کا کھلواڑ کیا اور اس کا مذاق بنایا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

20سال نواز شریف اور اس کے ٹولے نے کوئی کام ن...

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ داتا دربار پارکنگ پلازہ 4ارب کا منصوب ہے ، جو 6ماہ میں مکمل ہوگا ، جیسا مدینہ منورہ میں الیکٹرک چھتری کا نظام ہے ، ویسا ہی یہاں پنجاب حکومت داتا دربار میں 25کروڑ خرچ کی لاگت سے شروع کردی ہے ، پاکپتن میں چھتری کے نظام کا آغاز کیا جائے گا ۔منگل کے روز داتا دربار پارکنگ پلازہ اور انڈرپاس پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا ، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا لنگر کے گرافٹ کی بھی ہدایت کی ہے ، فوڈ اتھارٹی کو ہدایت جارکی ہے کہ خوراک کے معیار کو بہتر بنائیں ، اور یہاں رہنے کا قیام کریں ، عوام کو تنگ نہ کیا جائے ، عمر رسیدہ پیدل چلنے زائرین کیلئے لفٹ کا انتظام کررہے ہیں، پلازہ میں 4شیشے والی لفٹ کا آغاز کیا جائے گا ، کہ عمر رشیدہ افراد کیلئے آسانی ہوسکے ، اس سے قبل لاہور کو 20ارب روپے کا پیکج دیا ، گزشتہ روز آغاز کئے گئے افتتاح میں 15ارب خرچ کئے گئے ، سڑکوں اور سیوریج کے نظام کیلئے کمشنر کو سیکرٹری ہاؤسنگ کو شامل کرنے کی ہدایت کی ہے ، یہ شریف لاہور کے مامے بنتے ہیں، لیکن کام نہیں کیا ، شریف برادران کا صرف کھانے پینے کا پروگرام جاری رہا ، شریف برادران نے باز نہیں آنا ، میاں صاحب کے حلقے سمن آباد میں ایک سٹیڈیم ، شاہدرہ میں ملٹی لیول فلائی اوور کے پراجیکٹ قائم کئے گئے ہیں، داتا دربار میں عرس کیلئے بہترین انتظام کریں، باہر سے آنے والے زائرین کو بند سڑکوں کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، فارن ایکسچینج لانے کیلئے ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنی چاہیے ، اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹ طور پر پالیسی کو یقینی بنایا جائے گا داتا صاحب کی خدمات کے نتیجے میں لوگوں کی دعائیں حاصل کرنی چاہئیں ، یہاں اسلام عقیدت مند افراد کی وجہ سے پھیلا کر جعلی حکمرانوں کے ذریعے تعلیم کیلئے ختم ہوا ، پن یونیورسٹی کا آغاز کیا گیا ، ایم فل کرنے والے طلباء کیلئے اچھا مضمون ہوگا ، پاکپتن اور دیگر جگہوں میںدین کے حوالے سے ریسرچ کی جائے گی ، یہ ریسرچ تعلیم میں شامل کی جائے گی ، تاکہ لوگوں کو دینکے حوالے سے بہترین تعلیمات ملک سکے ۔ سب سے بڑی دین کی خدمت کرنے والی جگہ رائیونڈ ہے ، رائیونڈ میں ڈی جی کو ثواب حاصل ہے ،انہوں نے رائیونڈ میں بہترین کام کئے ، 20سال نواز شریف اور اس کے ٹولے نے کوئی کام نہیں کیا، یہاں لوگوں کو تنگ کرنا ور جھوٹے پرچے دائر کئے گئے یقین دلاتا ہوں کہ عمران خان کی حکومت کی پالیسی کے تحت دین کے فروغ کے کام کو جاری رکھیں گے ، انشاء الہ مستقبل میںہماری آنے والی نسلیں مضبوط بن کر ابھرے گی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان ہمارے ارکان کا ضمیر خریدنے کیلئے ب...

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان مسلم لیگ(ن)اور اس کی اتحادی جماعت(ق) لیگ کے ارکان اسمبلی کا ضمیر خریدنے کے لئے بولیاں لگا رہے ہیں۔ چودھری وجاہت اور حسین الہی کی آڈیو لیک پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کا مجرمانہ منصوبہ بے نقاب ہوگیا، ایک معزز خاتون رکن قومی اسمبلی کے اغوا کا مجرمانہ ارادہ اور توہین آمیز گفتگو انتہائی قابل مذمت ہے، پارٹی سربراہ چودھری شجاعت حسین اور ایم این اے فرح خان کو کون سی عدالت انصاف دے گی، چیف جسٹس کو اس آڈیو اور ضمیر کی خریداری کے اعترافی بیانات کا نوٹس لینا چاہئے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کو بھی اس آڈیو کا نوٹس لے کر کارروائی کرنی چاہئے، قوم نے دیکھ لیا کہ کون ضمیر خریدتا اور بولیاں لگاتا ہے، ڈسکہ میں الیکشن عملے اور ووٹوں کے تھیلے اغوا کرنے والے اب ارکان قومی اسمبلی کے اغوا کے منصوبے بناتے پکڑے گئے ہیں۔ رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ کبھی آئی ایم ایف پروگرام ناکام بنانے کی سازش بناتے ہیں تو کبھی سائفر پر جعلسازی کرتے پکڑے جاتے ہیں، طیبہ گل کے اغوا کار، چئیرمن نیب کے بلیک میلر اور بشیرمیمن کو دھمکیاں دینے والے مجرم نئی واردات کی تیاری کرتے پکڑے گئے ہیں، ہیروئن کا جھوٹا مقدمہ بنانے والے اب اغوا کی واردات کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی،جزیرہ منوڑا کے قریب پہلی کمانڈر کراچی...

شہر قائد میں جزیرہ منوڑا کے قریب پہلی کمانڈر کراچی اوپن سیلنگ چمپئین شپ کا انعقاد ہوا جو عوام کے لئے تفریح کا ذریعہ بن گیا،سرد موسم اور ٹھنڈی ہوا کے دوران سمندر میں سیلنگ مقابلوں کا شاندار انعقاد ہوا، اوپن سیلنگ چمپئین شپ میں نا صرف سیلرز پر جوش نظر آئے بلکہ شہریوں نے بھی ساحل پر کھڑے ہوکر ایونٹ کو خوب انجوائے کیا،چمپئین شپ میں 470کلاس، لیزر سٹینڈرڈ اور ونڈ سرفنگ آر ایس ایکس کے مقابلے ہوئے، رنگ برنگی سیلنگ بوٹس کو دیکھ کر ساحل پر کھڑے شہریوں نے خوب لطف اٹھایا،اوپن سیلنگ چمپئین شپ میں لیزر کیٹگری میں نیوی کے مزمل حسین، ونڈ سرفنگ میں فضائیہ کے عرفان بٹ اور 470کلاس میں نیوی کے رحمان اللہ اور خالد حسین کامیاب رہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ چیمپئن عثمان وزیر 4فرو...

ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ چیمپئن عثمان وزیر نے اپنی 10ویں انٹر نیشنل فائٹ کا اعلان کر دیا،عثمان وزیر 4فروری کو دبئی میں اپنے ورلڈ ٹائٹل کا دفاع کریں گے، ان کا مقابلہ تھائی لینڈ کے باکسر کرونگ کلنگ سے ہوگا،عثمان وزیر اس سے قبل بھی تھائی حریف سے فائٹ کر چکے ہیں، ایشین ٹائٹل فائٹ میں تھائی باکسر عثمان وزیر کے خلاف تیسرے رانڈ میں انجری کا شکار ہوگئے تھے،اس بار تھائی لینڈ کے باکسر کرونگ کلنگ نے عثمان وزیر کو چیلنج کیا ہے،دوسری جانب عثمان وزیر نے اپنی یوتھ ورلڈ ٹائٹل فائٹ فائٹ کی تیاری شروع کر دی ہے، ان کا کہنا ہے کہ میری پوری کوشش ہوگی کہ ٹائٹل کا دفاع کروں تاکہ ورلڈ ٹائٹل پاکستان کے پاس ہی رہے ،انہوں نے قوم سے اپیل کہ ہے کہ ان کامیابی کے لیے دعا کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈومیسٹک میں پرفارم کرکے بھی سلیکشن نہ ہونے پ...

ٹیسٹ کرکٹر محمد عباس نے ڈومیسٹک میں شاندار پرفارم کرکے بھی سلیکشن نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی پلیئر نے پورا ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کھیلا ہو، کاونٹی کرکٹ میں پرفارم کیا ہو اور پھر بھی قومی ٹیم میں موقع نہ ملے تو محسوس تو ہوتا ہے یہ ایک فطری بات ہے، مجھے بھی افسوس ہوا،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر محمد عباس نے کہا کہ 2022کے سیزن میں پہلے ہمپشائر کاونٹی کی جانب سے میں نے 12میچز کھیلے اور وکٹیں حاصل کیں، پھر قائد اعظم ٹرافی میں 6میچز کھیلے، دو تین میچز بارش کی نذر ہوئے، میں نے 2مرتبہ اننگز میں پانچ، پانچ وکٹیں حاصل کیں اور پورا سیزن کھیلا،انہوں نے کہا کہ میرا ہمپشائر کاونٹی کے ساتھ دو برس کا معاہدہ تھا اور اب پھر دو برس کا معاہدہ ہو گیا ہے، ہمپشائر کی جانب سے 2023اور 2024کا سیزن بھی کھیلوں گا، میں اپنی محنت جاری رکھوں گا، ٹیم میں منتخب ہونا میرے بس میں نہیں ہے، مجھے محنت اور پرفارم کرنا ہے وہ میں کرتا رہوں گا،فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ جو میں پہلے کر چکا ہوں، اس سے بہتر کروں، میرا کسی سے مقابلہ نہیں، مجھے صرف خود کو ہرانا ہے اور اس کے لیے محنت کرتا ہوں، جیسے گزشتہ سیزن گزرا اب میری کوشش ہو گی کہ اس سال بھی اس سے بہتر کروں،انہوں نے کہا کہ مجھے یقین تھا کہ اتنی محنت کی ہے، پرفارمنس بھی اچھی ہے تو مجھے موقع ملے گا لیکن محسوس ہوا کہ اتنا کچھ کرنے کے بعد بھی موقع نہیں ملا، میں اپنی اب تک کی اوسط سے مطمئن ہوں، لیکن منتخب ہونا میرے بس میں نہیں، یہ سب سلیکٹرز اور مینجمنٹ نے دیکھنا ہے،محمد عباس نے کہا کہ فاسٹ بولرز کو اپنی فٹنس پر کام کرنا ہو گا اور اس کے لیے ضروری ہے ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لیا جائے، ہمارے بولرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلتے ہوئے آ رہے تھے اور پھر ٹیسٹ کھیلنے لگے تو انہیں فٹنس مسائل کا سامنا کرنا پڑا، جب تک آپ طویل دورانیے کی کرکٹ نہیں کھیلیں گے مسائل کا سامنا رہے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان جونئیر لیگ کے واجبات ادا کردیے گئے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جونئیر لیگ کے واجبات ادا کردیے،پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے رکن شکیل شیخ نے بتایا کہ نئی ایڈمنسٹریشن نے غیر ملکی، ملکی اور مینٹورز کے معاوضے ادا کر دیے ہیں،شکیل شیخ کے مطابق رمیز راجا 4.3ملین ڈالرز کا نقصان کرکے گئے ہیں اور پی جے ایل میں انہوں نے ادائیگیاں بھی کلیئر نہیں کی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی سی بی کا کرکٹ ایجنٹس کیلئے لائحہ عمل بنان...

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے کرکٹ ایجنٹس کے کردار کا بغور جائزے لینے کا فیصلہ کر لیا،اس حوالے سے مختلف نوعیت کی شکایات کے منظر عام پر آنے کے بعد بورڈ کی سطح پر اس معاملے میں مستقبل میں سنجیدہ نوعیت کے اقدامات متوقع ہیں، ابتدائی طور پر بورڈ اس معاملے میں لائحہ عمل طے کرنے کا ارادہ رکھتا ہے،بورڈ غور کر رہا ہے کہ ایجنٹس کے ساتھ وابستہ کرکٹرز اور ایجنٹس کے کردار اور ان کے وسائل بورڈ کی بڑی ترجیح ہوں گے، بورڈ طے کرنا چاہتا ہے کہ ایک ایجنٹ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ کتنے کرکٹرز ہونے چاہئیں، بورڈ کرکٹ ایجنٹس کے کوائف کے ساتھ ان سے مالی معاملات پر بھی گفتگو کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور قانونی طور پر ان کی نقل و عمل اپنے دائرہ کار میں رکھ کر اس بات کو واضح بنانا چاہتا ہے کہ ایک کرکٹ ایجنٹ زیادہ کھلاڑیوں سے رابطے میں نہ رہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رونالڈو کا سعودی عرب میں پہلے ہی میچ میں لائ...

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پہلی بار سعودی عرب میں کھیلنے کیلئے تیار، پہلے ہی میچ میں حریف لائنل میسی ہوں گے،میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو ریاض الیون اور پی ایس جی کلب فرینڈلی میچ کھیلیں گے، جس میں رونالڈو کو ریاض الیون کا کپتان مقرر کیا گیا ہے،فیفا ورلڈکپ کے بعد پہلی بار رونالڈو گرائونڈ میں اتریں گے، پہلے ہی میچ میں رونالڈو کا سامنا لائنل میسی سے ہوگا جو کلب فٹبال میں پی ایس کی نمائندگی کرتے ہیں،رونالڈو نے حال میں سعودی کلب النصر سے معاہدہ کیا ہے جس کیلئے ڈیبیو اتوار کو کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین پاکستان کی خوردنی تیل کے بیج درآمد کرنے...

پاکستان کو شدید اقتصادی چیلنجوں کا سامنا ہے خاص طور پر دیہی علاقوں میں آنے والے سیلاب کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کی وجہ سے ملک کی مختلف درآمدات اضافی مالی دباؤ ڈال رہی ہیں۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ مالی سال 2021 میں پاکستان کی سویا بین کی درآمدات تقریباً 1.145 بلین ڈالر تک پہنچ گئی، جو کہ گزشتہ سال کی نسبت تقریباً 50 فیصد زیادہ ہے، جو ملک کی سویابین کی فوری طلب کو ظاہر کرتی ہے۔ تاہم مالی سال 2023 کی پہلی سہ ماہی میں، پاکستان کی سویا بین کی درآمدات 269 ملین ڈالرتھیں، جو کہ گزشتہ سال سے تقریباً 18 فیصد کم ہیں، ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق پاکستان کو سویابین کی پیداوار پر مناسب غور کرنا چاہیے کیونکہ ملک کا سویابین کی درآمدات پر زیادہ انحصار ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارے میں آئل سیڈ سائنٹیسٹ ' حافظ سعد بن مصطفی نے کہا کہ ہم درآمدات پر منحصر ہیں،یہ بہت مہنگا ہے جس کی وجہ سے فیڈ، تیل وغیرہ کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اسے اپنے ملک میں کاشت کی ہماری ضرورت ہے۔ ان کے مطابق پاکستان میں کپاس کے علاوہ تمام فصلیں نان جی ایم او ہیں۔ زیادہ تر غیر ملکی اقسام جو ہم درآمد کرتے ہیں وہ ہلکے علاقوں اور جی ایم او کی ہیں۔ وہ نہ یہاں لگائے جا سکتے ہیں اور نہ ہی یہاں زندہ رہ سکتے ہیں۔

لہٰذا مقامی اقسام کے بیجوں کو کئی گنا بڑھایا جانا چاہیے اور ان ممکنہ شعبوں میں فروغ دیا جانا چاہیے جن کی نشاندہی ہم نے اپنی آزمائشوں اور اپنانے کے قابل مطالعہ سے کی ہے۔ حافظ نے کہا سویا بین زیادہ تر امریکہ، برازیل اور ارجنٹائن جیسے ممالک میں کاشت کی جاتی ہے جہاں معتدل آب و ہوا ہے، اس لیے پاکستان کو اپنی نان جی ایم او سویابین ویریٹیز تیار کرنے کی ضرورت ہے جو زیادہ درجہ حرارت میں اچھی کارکردگی دکھا سکے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد (UAF) کی سویا بین بریڈنگ لیب کے انچارج ڈاکٹر ظہیر احمد نے کہا کہ ہم اچھے معیار کے بیج پیدا نہیں کرتے، اور مختلف فصلوں میں بیج کی کل پیداوار بیس فیصد ہے یہ بہت بڑا خلا ہے۔ انہوں نے کہا اس وقت ہم گندم، چاول، کپاس اور سبزیوں کے لیے بھی مختلف فصلوں کے لیے درآمد شدہ بیجوں پر انحصار کرتے ہیں اور یہی حال سویابین کا ہے۔ ہمیں اسے مقامی طور پر تیار کرنا چاہیے۔ ڈاکٹر ظہیر احمد کے مطابق کسان کو مخصوص پلانٹر، ہارویسٹر اور تھریشر کی ضرورت ہوتی ہے۔ مکینائزیشن بہترین طریقوں میں سے ایک ہے جس کے ذریعے ہم سویا بین کی پیداوار میں اضافہ کر سکتے ہیں، اس طرح ہمیں کم محنت، کم وقت اور کم ذخیرہ کرنے کے وقت کی ضرورت ہے ۔

چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق پاکستان میں سویا بین کی پیداوار کی تازہ ترین پیشرفت کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ظہیر احمد نے زور دیا کہ اب ان کی توجہ انٹرکراپنگ کے لیے مخصوص سویا بین کو فروغ دینے پر مرکوز ہے، جو کہ چین کی جانب سے اعلیٰ پیداوار دینے والی ٹیکنالوجی ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق ڈاکٹر ظہیر احمد نے کہا کہ بہاولپور کی اسلامیہ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر محمد علی رضا جنہوں نے حال ہی میں چین کی سیچوان زرعی یونیورسٹی سے گریجویشن کیا ہے، ان کو مختلف فصلوں کے ساتھ انٹرکراپنگ بالخصوص سویا بین کی انٹرکراپنگ میں مہارت حاصل ہے اور انہوں نے اس ٹیکنالوجی کو پاکستان کے مختلف علاقوں میں موثر انداز میں متعارف کرایا ہے۔ ہم مختلف مراحل اور مختلف ٹیکنالوجیز میں چین کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں ۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابقحافظ سعد بن مصطفی بھی ڈاکٹر علی کی لائی ہوئی مکئی اور سویا بین انٹرکراپنگ ٹیکنالوجی کو فروغ دینے پر کام کر رہے ہیں اور اس کے امید افزا نتائج حاصل ہوئے ہیں،بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ پاکستان میں سویابین کی کاشت نہیں کی جا سکتی لیکن میں نے ایسا نہیں سوچا۔ ڈاکٹر علی نے میری بات کی تائید کی۔

لوگ سویا بین کی طرف نہیں جا رہے تھے کیونکہ ان کے خیال میں یہ مکئی کے ساتھ مقابلہ ہے۔ تاہم انٹرکراپنگ کے ساتھ، لوگ ایک ہی جگہ پر مکئی اور سویا بین کاشت کر سکتے ہیں۔ پھر ہم نے انٹرکراپنگ مخصوص لائنوں یا اقسام کی نشاندہی کی۔ ہم وہ لائین اکٹر علی کو گزشتہ دو سالوں سے تشخیص کے لیے فراہم کر رہے ہیں۔ پیداوار کا فائدہ روایتی اقسام سے دوگنا یا 2.5 گنا زیادہ ہے ۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق حافظ کی رائے میں سویا بین انٹرکراپنگ ٹیکنالوجی پاکستان کے حالات کے مطابق ہے اور امید ہے کہ مزید علاقوں میں اس کا اطلاق ہوگا۔ روایتی چاول کے علاقے یا کپاس کے علاقے ایک مخصوص مدت کے لیے غیر کاشت کیے جاتے ہیں کیونکہ اس وقت کی کوئی فصل اس پر فٹ نہیں آتی۔ ہم نے تقریباً ایک حساب لگایا اور اندازہ لگایا کہ اگر ہم اس قسم کی زمین کا 60 فی صد استعمال کریں تو ہم کم از کم 3 بلین ڈالر سالانہ کا منافع کما سکتے ہیں۔ یہ اس علاقے سے ہے جو غیر کاشت، مفت ہے اور جس پر کسان کچھ کمانے سے قاصر ہیں۔ ہم نے ان علاقوں میں سویا بین کاشت کی ہے۔ دوم، سویا بین ایک پھلی دار پودا ہے۔

یہ ماحولیاتی نائٹروجن کو ٹھیک کرتا ہے کیونکہ اس میں نائٹروجن فکسنگ جڑ نوڈولس ہوتے ہیں۔ اس سے مفت زمین کی زرخیزی کی سطح میں بھی اضافہ ہوگا اور کسانوں کو اگلی فصل کے لیے کم نائٹروجن کی ضرورت ہوگی۔ لہذا، آپ معاشی فائدہ اٹھا رہے ہیں اور سویا بین کی فصلیں حاصل کر رہے ہیں اور زمین کی زرخیزی بھی بہتر ہو رہی ہے۔ تو ہم یہ کر رہے ہیں ۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق یونیورسٹی آف ایگریکلچر، فیصل آباد میں سویا بین بریڈنگ سائنٹسٹ مقدس سلیم نے کہا جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ پاکستان کے تیل کے بیجوں کا درآمدی بل بڑھ رہا ہے۔ ہم اربوں ڈالر کی درآمد کر رہے ہیں۔ اگر ہم مقامی طور پر سویا بین پیدا کریں تو ہم تیل کے بیجوں کی درآمد کے چیلنج سے نمٹ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ چین امریکہ سے سویا بین کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے۔ اگر ہم اپنے ملک میں سویا بین مقامی طور پر پیدا کرتے ہیں، تو ہمیں سویا بین درآمد کرنے کے بجائے چین کو برآمد کرنے کا موقع مل سکتا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پولٹری کے شعبے کی اسکریننگ اور نگرانی بہت ضر...

پیداواری نقصانات کو روکنے اور بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے پولٹری کے شعبے کی اسکریننگ اور نگرانی بہت ضروری،بیماریاں پولٹری فارمنگ میں معاشی اور پیداواری نقصانات کی بڑی وجہ ہیں،نئے چیلنجوں کی وجہ سے پولٹری کے شعبے کو معاشی نقصانات کا سامنا ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق مالیاتی اور پیداواری نقصانات کو روکنے اور بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے پولٹری کے شعبے کی اسکریننگ اور نگرانی بہت ضروری ہے ۔نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر کے پرنسپل سائنٹفک آفیسر ڈاکٹر ایس مرتضی حسن اندرابی نے ویلتھ پاک سے گفتگو میں کہاکہ اس حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ پولٹری کی بیماریاں پولٹری فارمنگ میں معاشی اور پیداواری نقصانات کی ایک بڑی وجہ ہیں، تشویش کے شعبوں میں پولٹری کی صحت سے متعلق موجودہ مسائل سے آگاہ ہونا انتہائی ضروری ہے۔ صحت، اور پیداوار کئی عوامل ہیں جو صنعت کی مستقبل کی ترقی کو چیلنج کرتے ہیں۔ ان چیلنجوں کی وجہ سے پولٹری کے شعبے کو معاشی نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چکن مقبول ترین گوشت میں سے ایک ہے، اور انڈے پروٹین کے بہترین ذرائع میں سے ایک ہیں کیونکہ ان میں تمام نو ضروری امینو ایسڈ ہوتے ہیں۔ پولٹری کیپرز کے متنوع گروپوں کے ساتھ ساتھ مجموعی طور پر پولٹری ویلیو چین میں اسٹیک ہولڈرز کی روزی کے تحفظ اور ان میں اضافہ کرنا اہم ہے۔

ڈاکٹر مرتضی نے کہا کہ معاشی ترقی اور اسٹیک ہولڈرز کی روزی کو فروغ دینے کے علاوہ، نگرانی کے پروگراموں کا بھی مقصد ہے تاکہ وہ صحت کی حفاظت کریں اور پولٹری مصنوعات کے لیے مارکیٹ تک رسائی کو بہتر بنائیں۔ نگرانی کے ذریعے، ہم خطرے اور اثرات کے جائزوں کے لیے زیادہ درست ڈیٹا حاصل کرتے ہیں، جس سے جانوروں کی صحت اور بہبود کا بہتر انتظام ہوتا ہے۔ کسان اپنی پولٹری کی صحت اور بہبود کو بہتر بنا کر اچھی کمائی کر سکتے ہیں۔ ان وسیع مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ ان بیماریوں کی نشاندہی کی جائے جو جانوروں پر زیادہ اثر انداز ہوتی ہیں اور جانوروں کی صحت کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈیٹا فراہم کرنا ضروری ہے۔ جانور پالنے کا کمشنر پولٹری کی بیماریوں کی اسکریننگ اور نگرانی کا ذمہ دار ہے۔ 18ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد، صوبوں کو اب پولٹری کی بیماریوں کی نگرانی کا مکمل اختیار حاصل ہے اور ان کا اپنا رپورٹنگ سسٹم ہے۔ اگر کمشنر کا خیال ہے کہ علاقائی اور عالمی جانوروں کی صحت کے لیے خطرہ ہے، یا پھیلنے کی وجہ سے پولٹری سے انسانوں کے لیے خطرہ ہے، یا ماحول کو نقصان پہنچ سکتا ہے تو وہ دنیا کو اس کی اطلاع دیتا ہے۔ تنظیم برائے جانوروں کی صحت کا نظام تکمیلی اجزا پر مشتمل ہوتا ہے جو قومی پروگراموں اور بین الاقوامی تجارت دونوں کے لیے خطرے کی تشخیص، پالیسی کی تشکیل، اور فیصلہ سازی سے آگاہ کرنے کے لیے معلومات پیدا کرتا ہے۔ نگرانی کے نظام کو ان کی کارکردگی، خاص طور پر حساسیت اور وقت کی پابندی کو بڑھا کر شراکتی طریقوں کے ذریعے بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگرانی کا نظام بناتے وقت، فیصلہ سازی کی درستگی اور پیداوار کی لاگت کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے فیصلے کیے جانے چاہییں۔نگرانی کا مقصد کارروائی کے لیے معلومات فراہم کرکے موثر فیصلہ سازی میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مقامی زخائر کے باوجود پاکستان بھاری قیمت پر...

مقامی زخائر کے باوجود پاکستان بھاری قیمت پر پارہ درآمد کرتا ہے،گلگت بلتستان اور چترال میں مرکری کے زخائر موجود،پارے کی کان کنی میں پاکستان کو چین جیسے ممالک سے بھی مدد اور مہارت مل سکتی ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پارہ پاکستان میں مختلف صنعتی حصوں میں بڑے پیمانے پر استعمال ہوتا ہے جو میٹامورفک اور اگنیئس دونوں پتھروں میں بنتا ہے۔ تاہم ملک میں حکومتی سطح پر معدنیات کو نکالنے کے لیے کوئی باقاعدہ طریقہ کار موجود نہیں ہے اور ملک کو مقامی طلب کو پورا کرنے کے لیے اسے بھاری قیمت پر درآمد کرنا پڑتا ہے۔ گلوبل مائننگ کمپنی لمیٹڈ، اسلام آباد کے پرنسپل ماہر ارضیات یعقوب شاہ نے کہا کہ پارے کی تلاش اور نکالنا پاکستان کے لیے بہت اہم ہے۔ 1992 سے 2001 تک حکومت نے آسٹریلوی حکومت کے تعاون سے گلگت بلتستان اور چترال میں پائے جانے والے تمام معدنی ذرائع کے بارے میں جاننے کے لیے ایک مطالعہ کیاتھا۔ اس تحقیق کے دوران، بہت سے نمونوں میں سنابار کے نشانات واضح طور پر پائے گئے، لیکن اس کی الگ سے مقدار نہیں بتائی گئی لیکن جی بی اور چترال اس کے ہدف کے علاقے ہیں۔ ماہر ارضیات اور کان کن عمران بابر نے بتایا کہ دار چینی عنصری مرکری کو بہتر کرنے کے لیے سب سے عام ایسک ہے اور اسے سرخ رنگ کے روغن 'سنور' کا قدیم ذریعہ بھی سمجھا جاتا ہے۔

اگرچہ سرکاری سطح پر کوئی بڑے پیمانے پر تلاش اور کان کنی نہیں کی جاتی ہے لیکن اس کی کھدائی کسی حد تک نجی سطح پر کی جاتی ہے۔ زیادہ تر یہ آتش فشاں دراڑوں میں پایا جاتا ہے اور وہاں سے کان کنی کی جاتی ہے۔ پاکستان میں دستیاب سنابارگھریلو صنعتی ضروریات کو پورا کرنے اور مرکری کے درآمدی بل کو کم کرنے کے لیے کافی ہے۔مرکری بہت سے صنعتی مقاصد کے لیے بڑے پیمانے پر استعمال ہوتا ہے۔ بجلی کا ایک اچھا کنڈکٹر ہونے کی وجہ سے یہ اکثر بیٹریوں اور سوئچز، مرکری ریلے، اسکرین اور مانیٹر، لیپ ٹاپ اسکرین شٹ آف، اور فلوروسینٹ لیمپ میں استعمال ہوتا ہے۔ مرکری زیادہ تر چاندی اور سونے کو ملانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اس کا استعمال بیٹریاں، کاسٹک سوڈا، کلورین گیس پیدا کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ پارے کی زیادہ کثافت اسے تھرمامیٹر، مانو میٹر، اسفیگمومانومیٹر، بیرومیٹر، فلوٹ والوز اور بہت سے دوسرے آلات میں استعمال کے لیے مثالی بناتی ہے۔ یہ تیل اور گیس کی کھدائی کے دوران بھی استعمال ہوتا ہے۔ 2028 تک مرکری کی عالمی مارکیٹ 77 ملین سے115 ملین ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ 2021 میں متحدہ عرب امارات، نائیجیریا، بھارت، چین، روس اور کرغزستان دنیا میں پارے کے سب سے بڑے برآمد کنندگان تھے۔پاکستان ان میں سے ایک ہو سکتا ہے اگر وہ مرکری کی مناسب تلاش، مقدار اور نکالنے پر توجہ مرکوز کرے۔ پاکستان کو چین جیسے ممالک سے بھی مدد اور مہارت مل سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان چین کو صفر ڈیوٹی کے ساتھ ایک ہزار مص...

پاکستان چین کو صفر ڈیوٹی کے ساتھ ایک ہزار مصنوعات برآمد کر سکتا ہے، پاکستان کی چین سے درآمدات میں اضافے سے چین کے ساتھ تجارتی خسارہ بڑھ گیا، زبان کی رکاوٹ چین کے ساتھ تجارت کو متاثر کر رہی ہے،مجموعی تجارتی عدم توازن پر قابو پانے کے لیے جدید تکنیک اپنانے کی ضرورت۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو تجارتی توازن کو بہتر بنانے اور مختلف تجارتی شراکت داروں کے ساتھ کیے گئے آزاد تجارتی معاہدوں سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کے لیے ایک موثر حکمت عملی تیار کرنی چاہیے۔موجودہ تجارتی خسارے نے پاکستان کی معیشت کو متاثر کیا ہے۔ ملک کو تجارتی توازن کو بہتر بنانے کے لیے نتیجہ خیز اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور اتھارٹی کے سماجی و اقتصادی ترقی کے ماہر محمد عدنان خان نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ چین نے اپنی اقتصادی کارکردگی کے فوائد کو دیگر ممالک کے ساتھ بانٹنے کے لیے ایک پالیسی نافذ کی جنہوں نے بیجنگ کے ساتھ مختلف پلیٹ فارمز کے ذریعے تعاون کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بی آر آئی سے فائدہ اٹھانے والا بڑا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک نے ملک کے مختلف شعبوں کو فروغ دیا جن میں زراعت، پیشہ ورانہ تربیت اور غربت کا خاتمہ شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت ملک میں خصوصی صنعتی زونز قائم کیے گئے ہیں۔چین نے پاکستان کو صفر ڈیوٹی کے ساتھ 1000 سے زائد مصنوعات برآمد کرنے کی اجازت دی۔ چین پاکستانی سامان کا دوسرا بڑا برآمد کنندہ ہے جس کی کل برآمدات میں 8 فیصد حصہ ہے، امریکہ کے بعد 17 فیصد حصہ ہے۔ لیکن تشویشناک بات یہ ہے کہ پاکستان کی چین سے درآمدات میں اضافہ ہوا ہے جس سے چین کے ساتھ تجارتی خسارہ بڑھ گیا ہے ۔محمد عدنان نے کہاتاہم، پاکستان اس وقت مالی توازن برقرار رکھنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے کیونکہ درآمدات کا حجم برآمدات کی سطح سے کہیں زیادہ ہے جس سے ملک کی مجموعی اقتصادی حالت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ بنیادی تشویش یہ ہے کہ ایف ٹی اے کی موجودگی میں تجارتی توازن کو کیسے بہتر بنایا جائے اور ملک کے تجارتی شراکت داروں سے زیادہ سے زیادہ قیمت کیسے حاصل کی جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات مقامی چینی اشیا یا دوسرے خطوں سے چین بھیجی جانے والی اشیا کا مقابلہ نہیں کر سکتیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی صنعت کاروں اور برآمد کنندگان کو شراکت دار ممالک کو برآمدات بڑھانے اور مجموعی تجارتی عدم توازن پر قابو پانے میں ملک کی مدد کرنے کے لیے جدید تکنیک اپنانے کی ضرورت ہے اورپارٹنر ممالک میں ممکنہ برآمدی لائنوں کا پتہ لگانے کے لیے مناسب سرکاری تحقیق کی جانی چاہیے۔ اس کے علاوہ مقامی صنعت کو برآمد کنندگان کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومت کی طرف سے مراعات بھی فراہم کی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان تجارتی عدم توازن کی ایک اور وجہ تاجر برادری کی رہنمائی کا فقدان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی تاجر علم کی کمی کی وجہ سے چینی مارکیٹ کو تلاش کرنے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی برآمد کنندگان کو اپنی مصنوعات کے لیے مناسب چینی مارکیٹ کو نشانہ بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زبان کی رکاوٹ چین کے ساتھ تجارت کو متاثر کر رہی ہے۔تاہم آزاد تجارتی معاہدوں نے مثبت آثار دکھانا شروع کر دیے ہیںاور ہم نے تجارتی شراکت داری کی ایک اہم سطح حاصل کر لی ہے، جو آنے والے دنوں اور مہینوں میں یقینی طور پر بہتر ہو گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کے 20 غریب ترین اضلاع کے لیے 40 ارب...

پاکستان کے 20 غریب ترین اضلاع کے لیے 40 ارب روپے کے خصوصی ترقیاتی اقدامات پر مشتمل پانچ سالہ منصوبے کا آغاز ،اضلاع کا انتخاب کثیر جہتی غربت انڈیکس کے اسکور کی بنیاد پر کیا گیا ،پاکستان میں علاقائی تفاوت اور ناہموار ترقی قومی معیشت کیلئے تشویش کا باعث،پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے دیہی اور شہری علاقوں کے درمیان وسائل کی موثر تقسیم ضروری ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں علاقائی تفاوت اور ناہموار ترقی پالیسی سازوں کے لیے اہداف کے تعین اور معاشی، سماجی اور جغرافیائی تناظر میں مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے خاص طور پر تشویش کا باعث ہیں۔سینٹر آف پاکستان اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین خالد محمود نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صوبوں، ضلعی سطح پر اور دیہی اور شہری علاقوں کے درمیان عدم مساوات کے نتائج برآمد ہوتے ہیں۔شہری اور دیہی ترقی کے لحاظ سے، پاکستان عام دوہری ساختی خصوصیات کا مظاہرہ کرتا ہے۔ کسی بھی قوم کے لیے دیہی علاقے معاشی ترقی کے عمل میں بہت بڑا حصہ ڈالتے ہیں، لیکن شہری اور دیہی ترقی کی سطحوں کے درمیان فرق متوازن اور اعلی معیار کی ترقی میں کوتاہیوں کا باعث بنتا ہے۔پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے متوازن ترقی کے ساتھ ساتھ دیہی اور شہری علاقوں کے درمیان وسائل کی موثر تقسیم بھی ضروری ہے۔ پاکستان کی اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے لیے دیہی علاقوں کی ترقی ناگزیر ہے۔منصوبہ بندی کمیشن میں سیاسیات کے ماہر اور عوامی پالیسی کے تجزیہ کار ڈاکٹر عدنان رفیق نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ پاکستان کے چاروں صوبے رقبے، آبادی اور معاشی اور سماجی ترقی کے لحاظ سے غیر مساوی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی ساخت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ صوبوں کے زیادہ تر بڑے دارالحکومت دوسرے شہروں کے مقابلے نسبتا زیادہ ترقی یافتہ ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ کم ترقی یافتہ علاقے زیادہ تر صوبہ بلوچستان میں شامل ہیں۔ علاقائی اور صوبائی سطح پر یہ تمام اختلافات تنازعات اور سیاسی عدم استحکام کو جنم دیتے ہیں۔انہوں نے کہاچھوٹے صوبوں کے خدشات سالانہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے وفاقی ترقیاتی اخراجات اور صوبوں کو دی جانے والی گرانٹس میں توازن کی کمی سے مزید بڑھ گئے ہیں۔ڈاکٹر عدنان نے بتایا کہ منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کی وزارت نے حال ہی میں پاکستان بھر کے 20 غریب ترین اضلاع کے لیے 40 ارب روپے کے خصوصی ترقیاتی اقدامات پر مشتمل پانچ سالہ (2022-27) منصوبے کا آغاز کیا ہے۔ ان 20 اضلاع کا انتخاب کثیر جہتی غربت انڈیکس کے اسکور کی بنیاد پر کیا گیا ہے، جس میں بلوچستان کے 11 اضلاع، سندھ کے پانچ اضلاع، خیبر پختونخوا کے تین اضلاع اور پنجاب کا ایک ضلع شامل ہے۔ حالیہ سیلاب سے ہونے والے بڑے نقصانات میں بلوچستان اور سندھ کے مزید اضلاع شامل ہیں۔پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے جوائنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر در نایاب نے کہا کہ پاکستان کو مختلف خطوں کے ترقیاتی عمل میں نمایاں تغیرات کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کی وجہ سے پاکستان کے مختلف خطوں کے اندر اور ان کے درمیان تفاوت پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے شہروں کی ترقی میں نمایاں صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی ملک کے اندر سرمایہ کاری کی زیادہ منصفانہ تقسیم مضبوط اقتصادی کارکردگی کا باعث بنتی ہے۔ہمیں علاقائی، صوبائی اور قومی سیاق و سباق کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر کے لیے مخصوص پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔ آج کامیاب قومی معیشتیں وہ ہیں جہاں اہم اور دوسرے درجے کے شہروں کی سماجی و اقتصادی حیثیت کے درمیان فرق بہت کم ہے، اور پاکستان کو اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر نایاب نے کہا کہ پاکستان کے اہم شہروں پر دبا وکو دوسرے درجے کے شہروں کی طرف دیکھ کر کم کیا جا سکتا ہے۔اس سے معیشت کو بڑھنے میں مدد ملے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نومبر میں سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پی...

ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کے پیداوار کے اعدادوشمار کردیئے ، اعدادوشمار میں کہا گیا کہ نومبر میں سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار 5.19فیصد گر گئی ، اکتوبر کے مقابلے میں نومبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار 3.55فیصد بڑھی ، جولائی تا نومبر بڑی صنعتوں کی پیداوار 3.58فیصد گرئگئی ، ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 5ماہ میں بیشتر سیکٹرز کی پیدوار میں کمی ریکارڈ کی گئی ، جولائی تا نومبر فوڈ شعبے کی پیداوار میں 7.78فیصد کم ریکارڈ ہوئی ، اسی عرصے میں تمباکو سیکٹر کی پیداوار 22.32فیصد گری ، آٹو موبائل شعبے کی پیداوار میں 28.73فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ، ٹیکسٹائل شعبے کی پیداوار11.45 فیصد کم ہوئی ، فارماسیوٹیکل شعبے کی پیداوار ، 23.22فیصد کم ہوئی ، ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا نومبر مشروبات شعبے کی پیداوار 5.42فیصد گری ، آئرن اور اسٹیل سیکٹر کی پیداوار میں 0.87فیصد کمی ہوئی ، اس کے علاوہ کیمیکل مصنوعات کی پیداوار میں 0.73فیصد کمی ہوئی ، جولائی تا نومبر فرنیچر شعبے کی پیداوار میں 99.29فیصد اضافہ ہوا ، اسی عرصے میں چمڑے کی مصنعوعات کی پیدوار میں 8.18فیصداضافہ ہوا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سینئر قانون دان لطیف آفریدی کی نمازجنازہ ادا...

سینئر قانون دان لطیف آفریدی کی نمازجنازہ حیات آباد باغ ناران میں ادا کر دی گئی ہے جس میں وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ لطیف آفریدی کی نماز جنازہ میں سی سی پی او، اے این پی رہنما میاں افتخارحسین سمیت مختلف مکاتب فکر کے افراد بھی شریک ہوئے۔ یاد رہے کہ معروف قانون دان لطیف آفریدی گزشتہ روز قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوئے تھے، لطیف آفریدی پر پشاورہائیکورٹ بار روم کے اندر فائرنگ کی گئی تھی، جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزم عدنان آفریدی کو پولیس نے موقع پر ہی گرفتار کر لیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہوریوں کو شاہراہوں پر کچرا پھینکنے پر مقدم...

لاہور میں شہریوں کو دکانوں اور گاڑیوں سے شاہراہوں پر کچرا پھینکنے پر مقدمات اور گرفتاریوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کے سی ای او عنان قمر کا کہنا ہے کہ سیف سٹی، اایکسائز ڈیپارٹمنٹ اور پولیس کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں۔ عنان قمر کا کہنا ہے کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے زونل سطح پر ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جبکہ ملتان چونگی ایک درجن سے زائد مقدمات درج کردیئے گئے ہیں۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے سی ای او کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کے اندر سے کوڑا پھینکنے والوں کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے مانیٹر کیا جائے گا جبکہ ایکسائز ڈییارٹمنٹ سے گاڑی کا ریکارڈ لیکر مالکان کو جرمانے اور مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ عنان قمر کا کہنا ہے کہ تمام محکموں نے لاہور کو صاف رکھنے کیلئے ملکرکام کرنے کا عزم کرلیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب اسمبلی تحلیل کی سمری، خیبر پختونخوا اس...

پنجاب اسمبلی کی تحلیل کی سمری اور خیبر پختونخوا اسمبلی کی ممکنہ تحلیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے پہلے کسی قسم کا عوامی ریفرنڈم نہیں کروایا گیا جبکہ اسمبلی کی تحلیل کے لیے بھجوائی گئی سمری میں کوئی وجہ بھی بیان نہیں کی گئی۔ استدعا کی گئی ہے کہ وجوہات بیان کیے بغیر اسمبلی کی تحلیل کے لیے بھجوائی گئی سمری کو کالعدم قرار دیا جائے کیونکہ آئین کے مطابق اسمبلیوں کی مدت پانچ سال ہے۔ درخواست گزار کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کی تحلیل عوامی مینڈیٹ کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے، سیاسی مقاصد کے لیے اسمبلی کی تحلیل سے معاشی مشکلات کے شکار ملک کے خزانے پر ایک اور بوجھ پڑے گا۔ شہری شوکت راشد کی درخواست میں سیکرٹری پارلیمانی امور اور تحریک انصاف کو فریق بنایا گیا ہے جبکہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ، چیف سیکرٹری پنجاب اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اتحادی ساتھ، صدر نے اعتماد کا ووٹ مانگا تو م...

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ نگران سیٹ اپ کو طول دینا سیاسی نہیں قانونی مسئلہ ہوگا، کل کا کوئی نہیں کہہ سکتا، حالات نارمل رہتے ہیں تو پنجاب میں 90 روز میں الیکشن ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ جب بھی صدر اعتماد کا ووٹ مانگیں گے اسکا مثبت جواب دیا جائیگا، اتحادی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، کسی قسم کا شک وشبہ نہیں، ملک میں عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، جب آئین میں کوئی قدغن نہیں تو سیاست بھی پیچھے رہ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا صدر جاری قومی اسمبلی سیشن میں اعتماد کے ووٹ کا کہہ سکتے ہیں؟، کوئی ہارڈ اینڈ فاسٹ رول نہیں کہ صدر 6 گھنٹوں میں اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں، اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لئے مناسب وقت ضرور دیا جاتا ہے، ووٹ لینے کے لئے وقت کا تعین سپیکر اور قائد ایوان کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ عدالت نے وزیراعلی پنجاب کواعتماد کا ووٹ لینے کے لیے تین ہفتوں کا وقت دیا، قائد مسلم لیگ ن اور وزیراعظم نے انتخابات کی بھرپور تیاریوں کی ہدایت کر دی ہے، ٹکٹوں کی تقسیم کے لئے پارلیمانی بورڈ بھی جلد تشکیل دے دیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جنوبی افریقہ، شیر پنجرے سے فرار، شہر میں خوف...

جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں اپنے پنجرے سے فرار ہونے کے بعد ایک شخص اور کتے پر حملہ کرنے والے شیر کی تلاش جاری ہے،گوٹینگ پولیس کے ترجمان کرنل دیماکاٹسو سیلو کا کہنا تھا کہ جوہانسبرگ کے جنوب میں واکر ویل کے علاقے میں اپنے پنجرے سے فرار ہونے والے ایک شیر نے ایک 39سالہ شخص اور ایک کتے پر حملہ کیا،حملے کے بعد لاپتہ ہونے والے شیر کی تلاش جاری ہے،حکام نے رہائشیوں کو خبردار کیاہے کہ وہ شیر کے ممکنہ حملوں سے چوکنا رہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوکرین کے فوجی پیٹریاٹ میزائل کی تربیت لینے...

یوکرین کے فوجی امریکی پیٹریاٹ میزائلوں کے استعمال کی تربیت کے لیے امریکہ پہنچ گئے،یوکرینی فوجی امریکی رہاست اوکلو ہامہ میں ائیر ڈیفنس آرٹلری سکول میں اپنی تربیت کے مراحل مکمل کریں گے،یاد رہے کہ امریکہ نے اپنے جدید ترین پیٹریاٹ میزائل روس کے خلاف یوکرینی فوج کو دینے کا اعلان دسمبر 2022میں کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایفل ٹاور ایرانی مظاہرین کے حق میں نعروں سے...

فرانس کا مشہور زمانہ ایفل ٹاور ایرانی حکومت کے لیے مسلسل بر سر احتجاج ایرانی مظاہرین کی حماہت میں روشنیوں سے تحریر کردہ نعروں سے جگمگا اٹھا، عرب میڈیا کے مطابق ایرانی مظاہرین کے خلاف منفرد اظہار یکجہتی پیر اور منگل کی درمیانی شب کو کیا گیا،ایفل ٹاور پر ایرانی خواتین ، زندگی اور آزادی کے حق میں ان نعروں کے علاوہ پھانسیاں رونے کے مطالبے پر مبنی نعرے بھی شامل تھے۔ اس مطالبے کو یکجہتی کے لیے کیے گئے جگمگاتے ا ظہار میں زیادہ نمایاں کیا گیا تھا، یاد رہے کہ چار ماہ پہلے ایران میں بائیس سالہ مہسا امینی پولیس حراست میں ہلاک ہو گئی تھیں، انہیں ایرانی قانون کے مطابق سر ڈھانپے بغیر بازار میں گھومنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ سولہ ستمبر کو مہسا امینی کی اس موت کے بعد سے ایران میں مسلسل مظاہرے جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کیلیفورنیا،فائرنگ کے واقعے میں کمسن بچے سمیت...

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک گھر کے اندر گھس کر 6افراد کو قتل کر دیا گیا، مرنے والوں میں کمسن بچہ بھی شامل ہے،کیلیفورنیا کی پولیس کے مطابق گھر کے اندر ہلاک ہونے والے تمام افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، یہ خوفناک قتل عام ہے جس سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، حملہ آور کے بارے میں ابھی تک علم نہیں ہو سکا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے مزید بتایا کہ مرنے والوں میں 6ماہ کا ایک بچہ بھی شامل ہے، تمام لاشیںمردہ خانیمنتقل کرکے معاملے کی ابتدائی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، ابھی تک حملے کے محرکات سامنے نہیں آسکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں 60سال بعد شرح پیدائش میں کمی

ایک ارب 40کروڑ آبادی والے ملک چین میں 60سال بعد شرح پیدائش میں کمی آگئی،غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک چین میں 60سال بعد شرح پیدائش کم ہوگئی،بیجنگ کے نیشنل بیورو آف اسٹیٹکس کے مطابق 2022کے آخر تک چین کی مجموعی آبادی ایک ارب 41کروڑ کے لگ بھگ تھی اور 2021کے آخر سے اس میں آٹھ لاکھ 50ہزار کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آخری مرتبہ چین کی آبادی میں کمی 1960میں دیکھی گئی تھی،چین نے 1980میں آبادی میں تیز رفتاری سے اضافے کے باعث ون چائلڈ پالیسی نافذ کی تھی جبکہ 2021کے آغاز میں 3بچوں کی اجازت دی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت کی 1فیصد اشرافیہ ملک کی 40فیصد سے زائد...

بھارت کی ایک فیصد اشرافیہ ملک کی 40فیصد سے زائد دولت کی مالک ہے جب کہ غریب مزید غربت کی دلدل میں دھنستے جا رہے ہیں،انسداد غربت کے لیے کام کرنے والے برطانوی ادارے آکسفیم کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں جہاں امیر ترین افراد میں اضافہ ہو رہا ہے وہیں غریب عوام مزید غربت کا شکار ہو رہے ہیں،آکسفیم کی رپورٹ کے مطابق 2012سے لیکر 2021تک بھارت میں دولت کی غیر منصفانہ تقسیم میں بہت زیادہ اضافہ ہوا، اس عرصے میں ملک کی 40فیصد سے زیادہ دولت صرف ایک فیصد آبادی کے پاس چلی گئی اور 2021میں 40فیصد سے زیادہ ملکی دولت بھارت کی ایک فیصد اشرافیہ کی ملکیت رہی،رپورٹ کے مطابق 2022میں بھارتی ارب پتی شہریوں کی تعداد 166تک پہنچ گئی جو کہ 2020میں 102تھی، آکسفیمرپورٹ کے مطابق گزشتہ سال دنیا کے چوتھے اور بھارت کے امیر ترین شخص گوتم اڈانی کی دولت میں 46فیصد اضافہ ہوا جب کہ بھارت کے 100امیر ترین افراد کی مشترکہ دولت 660ارب ڈالر تک پہنچ گئی،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں اشیائے ضروریہ اور مختلف سہولیات پر دیے جانے والے کل ٹیکس میں سے64فیصد ٹیکس 50فیصد ملکی آبادی ادا کرتی ہے، بھارت میں بنیادی ضروریات کی اشیا بدستور غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو رہی ہیں، حکومت کی جانب سے غریب اور متوسط طبقے پرامیروں کے مقابلے میں زیادہ ٹیکس لگایا جا رہا ہے جب کہ ملک کے امیر ترین افرادکم کارپوریٹ ٹیکس، ٹیکس چھوٹ اور دیگر مراعات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں،آکسفیم رپورٹ میں بھارت میں معاشی عدم مساوات سے نمٹنے کے لیے امیر افراد پر ویلتھ ٹیکس لگانیکا مطالبہ کیا گیاہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانوی پولیس افسرکا دوران ملازمت خواتین سے...

برطانوی پولیس کے افسر نے دوران ملازمت خواتین کے ساتھ زیادتی کا اعتراف کرلیا،میٹ پولیس افسر اعتراف جرم کے بعد برطانیہ کے سب سے زیادہ جنسی جرائم میں ملوث مجرموں میں شامل ہو گیا ہے،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس افسر ڈیوڈ کیرک نے دو دہائیوں کے دوران 12 خواتین کے ساتھ بدسلوکی کا اعتراف کیا،رپورٹس میں بتایا گیا کہ میٹ پولیس کے افسر ڈیوڈ کیرک کو متعدد شکایت ملنے پر 2001میں معطل کر دیا گیا تھا، پولیس افسر پر 18سالہ ملازمت کے دوران 80سے زائد جنسی جرائم کا مقدمہ چل رہا ہے،برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کے ترجمان نے معاملے کو خوفناک قرار دیا ہے جبکہ لندن میئر صادق خان کا کہنا تھا کہ لندن میٹ پولیس افسر کی جانب سے اعتراف جرم نے سنجیدہ سوالات کو جنم دیا ہے،دوسری جانب پولیس افسر کے اعتراف کے بعد میٹرو پولیٹن پولیس نے شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے معافی مانگی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیپال طیارہ حادثہ، خاتون پائلٹ کے شوہر کا بھ...

نیپال میں بتاہ ہونے والے یٹی ائیرلائنز کے طیارے کی معاون پائلٹ انجو کھاٹیوڑا کے شوہر جو کہ پائلٹ تھے16سال قبل 2006 میں اسی ائیر لائن کے حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے،رپورٹ کے مطابق ائیر لائن کمپنی کے ترجمان سودرشن برٹولا نے تصدیق کی کہ خاتون پائلٹ انجو کھاٹیوڑا نے 16سال قبل اپنے شوہر پائلٹ دیپک پوکھرل کی فضائی حادثے میں موت کے بعد ملنے والی انشورنس کی رقم سے جہاز اڑانے کی تربیت حاصل کی تھی، انجوکھا نے 2010میں یٹی ائیرلائنز میں شمولیت اختیار کی، اتوار کے روز تباہ ہونے والے طیارے میں انجو بطور معاون پائلٹ موجود تھیں اور ان کے انسٹرکٹر ان کے ہمراہ تھے،انجو کی موت پر ان کے خاندان کے ایک افراد نے بتایا کہ انجو بہت ہی ہمت اور حوصلے والی خاتون تھیں جنہوں نے اپنی شوہر کی وفات کے بعد ان کے خواب پورے کرنے کا عزم کیا،رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والے 72مسافروں میں سے اب تک 68افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ خاتون پائلٹ کی لاش اب تک نہیں مل سکی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گجرات،سرکاری اسپتال کا نام بدلنیکی کوشش، پرو...

گجرات کے سرکاری اسپتال کانام بدلنیکی کوشش پرجھگڑے میں وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے بھتیجے پر اینٹوں سے حملہ کردیا گیا۔ چوہدری پرویزالہی کے بھتیجے چوہدری موسی سرکاری اسپتال کی اپ گریڈیشن کا افتتاح کرنے آئے تھے اور اسپتال کا نام بدل کر چوہدری ظہور الہی کے نام سے منسوب کیا جارہا تھا۔ نام تبدیل کرنے پر مقامی افراد کی جانب سے تقریب رکوانے کی کوشش کی گئی جس پر موسی الہی کے ساتھیوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جوابی کارروائی کرتے ہوئے مقامی افراد نے بھی موسی الہی اور ان کے ساتھیوں پر ڈنڈوں اور اینٹوں سے حملہ کیا۔ حملے میں موسی الہی نے بھاگ کرخود کو بچایا اور واقعے کا مقدمہ تقریب روکنے والوں کیخلاف درج کروایا جس میں 34 افراد کو نامزد کیا گیا اور 200 افراد کو نامعلوم قرار دیا گیا ہے۔ تقریب روکنے والوں کا کہنا تھا کہ ان کے آباواجداد نے اسپتال کے لیے زمین دی تھی، اسپتال کو چوہدری ظہور الہی کے نام سے منسوب کرنا زیادتی ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شیخ رشید کی رہائشگاہ لال حویلی سے سرکاری سکی...

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی رہائش گاہ لال حویلی سے سرکاری سکیورٹی ہٹا دی گئی ہے۔ سابق وزیر داخلہ کی رہائش گاہ کی سکیورٹی کے لیے 2002 میں پنجاب پولیس کے 11 اہل کاروں پر مشتمل اسکواڈ تعینات کیا گیا تھا۔ شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کے مطابق لال حویلی سے سکیورٹی 20 سال بعد ہٹائی گئی ہے۔ شیخ رشید پر ماضی میں 3 خودکش حملے ہوئے ہیں اور موجود حالات میں لال حویلی سے سکیورٹی ہٹانا خطرناک ہوسکتا ہے۔ راشد شفیق کے مطابق سی پی او آفس راولپنڈی میں بھی چند ہفتے پہلے شیخ رشید سے متعلق دھمکی آمیز کال موصول ہوئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

موجودہ حکومت 2،3 ہفتے کی ،مہمان ہے فواد چوہد...

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ حکومت 2،3 ہفتے میں چلی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد شہبازحکومت کو گھربھیجنا ہے، ہم اعتماد کا ووٹ اور تحریک عدم اعتماد کا آپشن استعمال کرنا چاہتے ہیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دیکھتے ہیں پارلیمانی پارٹی اعتماد کے ووٹ سے متعلق کیا فیصلہ کرتی ہے، پارلیمانی پارٹی کہتی ہیکہ اعتماد کے ووٹ کیلئے ایوان جانا ضروری ہے تو دیکھیں گے، ایوان میں جانا چاہیے تو جاسکتے ہیں۔قومی اسمبلی میں واپسی کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم اعتماد کے ووٹ کے لیے اسمبلی جاسکتے ہیں اور کوئی مقصد نہیں، 2 لوگ رہ گئے ہیں ان کا پتہ چل جائے تو شہباز حکومت نمبرز پورے نہیں کرسکیں گے، 2 اور 3دن میں صورتحال واضح ہوجائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ رن آف الیکشن سے متعلق کچھ کہنا قبل ازوقت ہے، بچوں کی طرح یہ اقتدارسے چمٹے بیٹھے ہیں، جو حرکتیں یہ کررہے ہیں معیشت بھی اس کی اجازت نہیں دیتی۔فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ موجودہ حکومت 2،3 ہفتے میں چلی جائے گی، جو صورتحال ہیاس میں یہ حکومت مزید نہیں چل سکتی۔رہنما تحریک انصاف نے بتایا کہ یہ جو پالیسی لے کر چل رہے ہیں نظر آرہا ہے آئی ایم ایف پروگرام مزید نہیں چلے گا، ملکی صورتحال گھمبیر ہے ایسے میں کوئی بھی حکومت نہیں چل سکتی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مقدمے درج کروائے جا رہے ہیں، یہ ظلم ختم ہونا...

سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ ہمارے خلاف توہین رسالت، توشہ خانہ اور دہشتگردی کے مقدمے درج کروائے جا رہے ہیں، اس ظلم کو ختم ہونا چاہیے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے کہا کہ رجیم چینج کے بعد جس طرح کیسز بنائے گئے ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا، کوئی بھی کیس ہو ایف آئی اے دبانے کی کوشش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10 اپریل کو پہلی مرتبہ کسی جاتی ہوئی حکومت کے لئے عوام سڑکوں پر نکلے، جمہوریت کو پھلنے پھولنے دینا چاہیے، جب تک لوگوں کو موقع نہیں دیں گے جمہوریت آگے نہیں جا سکتی۔ سابق ڈپٹی سپیکر کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی ہوئی، بلوچستان میں نامعلوم کالز پر لوگوں کو ایک خاص طرف بھیجا جا رہا ہے، خان صاحب نے بھی کہا ہے کہ لوگوں کو پیپلز پارٹی کی طرف بھیجا جا رہا ہے، اس سب سے بلوچستان میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیف جسٹس پاکستان نے لطیف آفریدی کے قتل کو بڑ...

چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال نے سینئر وکیل لطیف آفریدی کے قتل کو بڑا نقصان قراردے دیا۔ سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ لطیف آفریدی بہت بڑی شخصیت تھے۔ چیف جسٹس نے وکیل افتخار گیلانی نے استفسار کیا کہ کیا لطیف آفریدی کا تعلق کوہاٹ سے تھا؟ اس پر وکیل افتخار گیلانی نے کہا کہ لطیف آفریدی کا تعلق فرنٹیئر ریجن سے تھا، انہیں بار روم میں قتل کیا گیا، مجھے اس واقعہ نے رنجیدہ کردیا ہے۔ اس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ لطیف آفریدی کا قتل افسوسناک واقعہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی میں سردی کی نئی لہر 21 اور 22 جنوری سے...

شہر میں 21 اور 22 جنوری سے سردی کی نئی لہر داخل ہوگی جو کہ خشک موسم کا سبب بنے گی۔ چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق سردی کی ایک نئی لہر کے دوران کراچی بلوچستان کی سرد ہواں کے لپیٹ میں رہے گا اور اس دوران معمول سے تیز شمال مشرقی ہوائیں چل سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں نئی لہر کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے جبکہ یہ مغربی سلسلہ 18 جنوری کی رات سے بلوچستان میں داخل ہوگا اور اس کے زیر اثر بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔جیکب آباد، قمبر شہداد کوٹ، کشمور، شکارپور، لاڑکانہ، سکھر، گھوٹکی، خیرپور، دادو، نوشہرو فیروز میں 19 اور 20 جنوری کو بونداباندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے.

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

، غریب کی فاقہ کشی حکمرانوں کی موج مستی ملک...

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جو کہتے تھے عمران خان کوسیاست نہیں آتی ان کوعقل آجانی چاہیے ،ملک معاشی طورپردیوالیہ پرپہنچ چکاہے، غریب کی فاقہ کشی حکمرانوں کی موج مستی ملک میں تصادم کرائیگی،گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں سابق وفاقی وزیر داخلہ وعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں چار دنوں کے لئے یو کے آیا ہوں۔لندن اور مانچسٹر میں پاکستانیوں سے ملاقات کروں گا۔یہاں سارے پاکستانیوں کو سپریم کورٹ سے توقع ہے کہ جلد اورسیز کو ووٹ کاحق ملے گا۔ انہوںنے کہا جو کہتے تھے عمران خان کوسیاست نہیں آتی ان کوعقل آجانی چاہیے شہبازشریف پرعدم اعتماد بھی آسکتی ہے اپریل تک الیکشن شیڈول بھی آسکتاہے ملک معاشی طورپردیوالیہ پرپہنچ چکاہے حکمرانوں کواپنی عیاشیوں سے فرصت نہیں ہے چندہفتوں میں سیاست میں ہمہ گیر تبدیلیاں آسکتی ہیں13سیاسی جماعتوں کابھان متی کاکنبہ اپنی سیاسی موت مررہا ہے اور یہ پاکستان کوبھی اپنی لپیٹ میں لے رہاہے غریب کی فاقہ کشی حکمرانوں کی موج مستی ملک میں تصادم کرائیگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں