• Columbus, United States
  • |
  • ٢٢ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | کھیل

ٹرمپ آرگنائزیشن کو ٹیکس فراڈ پر16لاکھ ڈالر ج...

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹرمپ آرگنائزیشن کو ٹیکس فراڈ اور دیگر جرائم پر16لاکھ ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔ٹرمپ آرگنائزیشن کے دوذیلی اداروں کو نیویارک کے قوانین کے تحت زیادہ سے زیادہ جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ٹرمپ آرگنائزیشن نے تمام غلط اقدامات سے انکار کیا ہے اور مبینہ طور پر اس فیصلے کے خلاف اپیل کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ ٹرمپ پر خود اس مقدمے میں فرد جرم عائد نہیں کی گئی۔ ٹرمپ آرگنائزیشن کے سابق چیف فنانشل آفیسر ایلن ویسلبرگ کو ٹیکس فراڈ اسکیم میں کردار ادا کرنے پرپانچ ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت کی ریاست آسام میں بھوگالی بیہو تہوار ک...

بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں ناگاں کے سینکڑوں دیہاتیوں نے بھوگالی بیہو تہوار کے سلسلے میں کمیونٹی سطح پر ماہی گیری میں شرکت کی، آسام میں یہ تہوار جنوری کے مہینے میں موسم سرما کی کٹائی سیزن کے اختتام پر منایا جاتا ہے۔تہوار کے دوران لوگ آسامی میں ماہی گیری کیلئے استعمال ہونیوالے روایتی جال "جاکوئی" کمیونٹی سطح پر ماہی گیری کی تقریب منعقد کرتے ہیں اور اس کے بعد برادری کیلئے دعوتوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ اور جاپان ایشیا پیسیفک میں خلل پیدا ن...

چین نے امریکہ اور جاپان پر زور دیا کہ وہ سرد جنگ کی ذہنیت اور نظریاتی تعصب کو ترک اور تصوراتی حریف پیدا کرنا بند کریں اور ایشیا پیسیفک میں ایک نئی سرد جنگ کے بیج بونے کی کوشش اور مستحکم ایشیا پیسیفک میں خلل پیدا کرنے سے باز رہیں۔ ان خیالات کا اظہار چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے امریکہ اور جاپان کی طرف سے جاری کردہ مشترکہ بیان کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کیا۔رپورٹس کے مطابق، مشترکہ بیان میں، امریکہ اور جاپان نے چین کو ہند بحرالکاہل خطے اور اس سے آگے کا سب سے بڑا اسٹریٹجک چیلنج قرار دیا اور تائیوان، ہانگ کانگ، سنکیانگ اور سمندری مسائل پر چین کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ وانگ نے کہا کہ اس مشترکہ بیان میں چین کے بارے میں الفاظ سرد جنگ کی عدم ذہنیت کے لیے ایک دھچکا ہیں اور اس میں چین پر بے بنیاد الزامات اور الزام تراشی کی گئی۔ ہم اس کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ اور جاپان علاقائی امن و سلامتی کو مضبوط کرنے کا دعوی کرتے ہیں لیکن وہ جو کچھ کرتے ہیں وہ فوجی طاقت میں اضافہ اور طاقت کے جان بوجھ کر استعمال کے بہانے تلاش کر رہے ہیں۔ وہ ایک آزاد اور کھلے ہند-بحرالکاہل خطے کے چیمپیئن ہونے کا دعوی کرتے ہیں، لیکن وہ تقسیم اور تصادم پیدا کرنے کے لیے مختلف خارجی بلاکس قائم کررہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں مقامی سطح پر اومیکرون ایکس بی بی 1.5...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں اب تک مقامی سطح پر نوول کرونا وائرس کے اومیکرون ایکس بی بی 1.5 کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

چائنیز سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے تحت نیشنل انسٹیٹیوٹ فار وائرل ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن سے منسلک ایک محقق چھین  چھاؤ نے نوول کرونا وائرس ردعمل سے متعلق ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اکتوبر سے لے کر اب تک چین میں اومیکرون ایکس بی بی ذیلی اقسام کے 16 مقامی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

چھین چھاؤ نے بتایا کہ اومیکرون ایکس بی بی کی ایک ذیلی قسم ایکس بی بی 1.5 نے بیماری کی منتقلی کو مضبوط کیا ہے۔ 12 جنوری تک دنیا بھر کے تقریباً 40 ممالک میں ایکس بی بی 1.5 کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

چھین چھاؤ نے بتایا کہ یکم دسمبر 2022ء سے رواں سال 10 جنوری کے دوران چین بھر میں مجموعی طور پر اومیکرون کی 19 ذیلی اقسام کا مشاہدہ کیا گیا ہے جن میں سے بی اے 5.2 اور بی ایف۔7 اقسام غالب تھیں۔

۱۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پیرو میں جاری سیاسی مظاہروں کے دوران 42 افرا...

پیرو میں سابق صدر پیڈرو کاستیلو کے حامیوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ایک ماہ سے زائد عرصے سے جاری ملک گیر جھڑپوں کے دوران کل 41 شہری اور ایک پولیس افسر ہلاک ہو چکا ہے۔اٹارنی جنرل کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ احتجاجی لہر کے باعث خصوصا جنوبی علاقے میں 531 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں 355 عام شہری اور 176 قومی پولیس اہلکار شامل ہیں جبکہ 329 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔جنوبی امریکہ کے ملک میں سیاسی بے چینی7 دسمبر کو بائیں بازو کے صدر کے مواخذے و گرفتاری اور پیڈرو کاستیلو کی جگہ نائب صدر ڈینا بولوارٹے کی حلف برداری کے بعد شروع ہوئی ہے۔کاستیلو کے حامیوں نے بولوارٹے سے استعفیٰ دینے اور کاستیلو کی رہائی کے ساتھ ساتھ قبل از وقت صدارتی اور کانگریسی انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔نئے صدر نے تشدد کو روکنے کیلئے 14 دسمبر کو ملک بھر میں 30 دن کیلئے ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں زمین کا جیوکیمیکل معیارمجموعی طور پر...

چینی جیولوجیکل سروے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین میں زمین کا جیو کیمیکل معیار مجموعی طور پر اچھی حالت میں ہے۔سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیلی کے مطابق وزارت قدرتی وسائل کے ادارے،جیولوجیکل سروے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پریمیم، اچھے اور درمیانے درجے کی زمین ملک بھر میں مجموعی زمین کے 90 فیصد سے زیادہ ہے جو زرعی پیداوار کی ضروریات کو پورا کررہی ہے۔رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں کالی مٹی نامیاتی مادے سے مالا مال ہے، جو قومی اوسط سے 1.4 گنا زیادہ ہے، اور اس میں پانی اور کھاد کو برقرار رکھنے کی مضبوط صلاحیت ہے۔رپورٹ میں زمین کی درجہ بندی کا مجموعی نمونہ بھی دکھایا گیا ہے جس میں ملک کے جنوبی حصے کی مٹی تیزابی،جب کہ شمال میں یہ زیادہ الکلائن ہے، جس میں غیر جانبدار مٹی 12 فیصد ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اعداد و شمار ماحولیاتی تحفظ اور بحالی کے ساتھ ساتھ زرعی کاشت کی تنظیم نو کے لیے فیصلہ سازی کی بنیاد فراہم کر سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں این ای ویز کی خریداری پر ٹیکس چھوٹ 2...

چین میں آٹو موبائل کی کھپت کو فروغ دینے کیلئے کی جانیوالی کوششوں کے باعث 2022 کے دوران چین میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں(این ای ویز)کی خریداری پر ٹیکس چھوٹ میں گزشتہ سال کی نسبت 92.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ ٹیکسیشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال مجموعی طور پر 87 ارب 90 کروڑ یوآن(تقریبا 13 ارب 6 کروڑ امریکی ڈالر)کا ٹیکس معاف کیا گیا تھا۔نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کے شعبہ میں ترقی کو فروغ دینے کیلئے چین 2014 سے خریداری ٹیکس سے چھوٹ کی پالیسی پر عمل درآمد کر رہا ہے۔ ستمبر 2022 میں ترجیحی ٹیکس پالیسی کو 2023 کے اختتام تک توسیع دیدی گئی ہے۔انتظامیہ کے ایک اہلکار شین شن گو نے بتایا کہ ٹیکس حکام متعلقہ تشہیر کو مضبوط بناتے ہوئے ٹیکس طریقہ کار کو آسان بنائیں گے اور صارفین کیلئے فوری ٹیکس کی ادائیگی اور گاڑیوں کی رجسٹریشن میں سہولت فراہم کریں گے۔چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے مطابق 2022 کے دوران چین میں این ای ویز کی فروخت گزشتہ سال کی نسبت 93.4 فیصد اضافہ کے ساتھ تقریبا 68 لاکھ 90 ہزار یونٹس رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نان بائی ایسوسی ایشن کا روٹی کے وزن میں کمی...

نان بائی ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے روٹی کے وزن میں کمی کافیصلہ کیا ہے ، آٹے کا بحران نے شدت اختیار کرلیا اوپن مارکیٹ میں فائن آٹے 140روپے کلوفروخت ہورہا ہیں ، جس کی وجہ سے نان بائی کے مشکلات میں اضافہ ہوگیا ، نان بائی ایسوسی ایشن کے صدرنعیم صاحب کا کہنا تھا کہ پہلے آٹے کی بوری کی قیمت 11000روپے جبکہ اس وقت 15000روپے بوری کا ریٹ ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اس وجہ سے 300گرم وزن کی روٹی کا وزن اب 220گرام ہوگی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکومت پاکستان کو کسانوں کی استعداد بڑھانے کے...

حکومت پاکستان کو کسانوں کی استعداد بڑھانے کے لیے نتیجہ خیز اقدامات کرنے چاہئیں اور ان میں مقامی بائیو کنٹرول ایجنٹوں کے استعمال کے لیے بیداری پیدا کرنا چاہیے جو فصلوں کے معیار کو خراب نہیں کرتے۔ماہرین کے مطابق مختلف وجوہات کی بنا پر فصلوں کی تباہی انسانوں اور مویشیوں کی صحت کے مسائل کے علاوہ دیگر ممالک کو ان کی برآمدات کو متاثر کرتی ہے۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق حیاتیاتی کنٹرول فصلوں میں افلاٹوکسن کو کنٹرول کرنے کا ایک پائیدار طریقہ ہیجب فصلیں دبا والے حالات جیسے خشک سالی سے تباہ ہو جاتی ہیں یا جب وہ طویل عرصے تک زیادہ نمی کا شکار ہو جاتی ہیں۔نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سنٹر کے پرنسپل سائنٹیفک آفیسر ڈاکٹر محمد زکریا نے بتایا کہ افلاٹوکسن ایک ثانوی میٹابولائٹ ہے جو ایسپرگیلس فلیوس کے ذریعہ تیار کیا جاتا ہے۔ "براہ راست یا بالواسطہ طور پر، یہ زہریلا مواد آلودہ کھانے کے استعمال سے ہماری فوڈ چین میں داخل ہوتا ہے۔ ٹاکسن مویشیوں اور انسانوں کے لیے صحت کے مسائل کا باعث بنتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مکئی پاکستان کی چوتھی اہم ترین فصل ہے کیونکہ اسے خوراک اور خوراک کی صنعت پوری دنیا میں استعمال کرتی ہے۔ پروسیس شدہ شکل میں، یہ انسانوں اور جانوروں کے ذریعہ براہ راست کھایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں، افلاٹوکسین کی زیادہ مقدار کی وجہ سے مکئی کی فصلوں کی پیداوار میں کمی آئی ہے، جس کے نتیجے میں کسانوں کو مالی نقصان پہنچا ہے۔

"ڈاکٹر زکریا نے افلاٹوکسن اور اس کے کنٹرول کے بارے میں کسانوں میں آگاہی کی کمی کو ان کے مالی نقصان کی بڑی وجہ قرار دیا۔ "افلاٹوکسین کیمیکلز کا ایک گروپ ہے جو جسم کے لیے زہریلا ہے۔ کھانے میں افلاٹوکسن کی زیادہ مقدار صحت کے سنگین مسائل کا باعث بن سکتی ہے جیسے کہ جگر کا کینسر، نشوونما رک جانا اور دیگر اموات۔ جانوروں کے معاملے میں، آلودہ مکئی کے استعمال سے ان کے جسم کی ساخت پر مضر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں اور ان سے پیدا ہونے والے دودھ کی مقدار کم ہو سکتی ہے۔"اس کے علاوہ، بین الاقوامی تجارتی معیارات مکئی اور دیگر غذائی اجناس کی افلاٹوکسن کی سطح سے زیادہ برآمد کی اجازت نہیں دیتے۔ علاقائی تجارت پر ان پابندیوں کے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں جس کے نتیجے میں ان سے متاثرہ ممالک کے معاشی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔"مرچ ایک اور بڑی فصل ہے جو افلاٹوکسن سے متاثر ہے۔ حالیہ برسوں میں، پاکستان میں مرچوں کی پیداوار میں کمی آئی ہے اور عالمی منڈی میں اس کی مانگ میں کمی کی بڑی وجہ افلاٹوکسن کی زیادہ مقدار اور فنگل اور بیکٹیریل سرگرمیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں مرچ کے 10 اعلی پیداوار اور برآمد کنندگان میں سے ایک ہے "لیکن وقت کے ساتھ، اس کی پیداوار اور برآمد میں کمی آئی ہے۔

ہم تقریبا 66 ممالک کو مرچ برآمد کرتے تھے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ہم اس مارکیٹ کو کھو رہے ہیں کیونکہ مرچوں میں افلاٹوکسن کی زیادہ مقدار کی وجہ سے بہت سی کھیپیں واپس بھیج دی گئی ہیں۔ فصل کی کٹائی کے بعد بدانتظامی اس کی بنیادی وجہ ہے۔ڈاکٹر نوشیروان نے کہا کہ زیادہ تر کاشتکار دھول آلود زمینوں پر کھلی مرچ کو خشک کرتے ہیں جس سے فنگل انفیکشن ہو جاتا ہے۔ ناپاک سٹوریج بیگز، جیسے جوٹ اسٹوریج بیگ، نمی جمع کرتے ہیں اور اس کے نتیجے میں ایسپرجیلوسس ہوتا ہے جس کے نتیجے میں رنگ، چمک اور خوشبو ختم ہوجاتی ہے۔"نتیجتا، ہماری برآمدی کنسائنمنٹس کی ایک بڑی تعداد کو انسانی صحت پر مضر اثرات کی وجہ سے ٹھکرا دیا جاتا ہے۔ افلاٹوکسین کی اعلی سطح کی وجہ سے پیدا ہونے والا شدید زہر مہلک ہوسکتا ہے اور عام طور پر جگر کے نقصان کی وجہ سے ہوتا ہے۔مقامی بائیو کنٹرول ایجنٹوں کے استعمال سے اس طرح کے مسائل کو پائیدار طریقے سے کنٹرول کرنا ممکن ہے جو فصلوں کے معیار کو خراب نہیں کرتے ہیں۔ "ہمیں اپنے قومی سائنسدانوں کی تحقیق اور سائنسی کام کو تیز کرنے کی صلاحیت پیدا کرنی چاہیے۔ کاشتکاروں کو افلاٹوکسن اور اس کے انتظام کے بارے میں آگاہی دینے کے لیے سیمینار ہونے چاہئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کی ترقی اور کمرشلائزیشن...

ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کی ترقی اور کمرشلائزیشن سے پاکستان کو موجودہ معاشی چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔اس سلسلے میں، نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک راولپنڈی نے ایرو اسپیس مارکیٹ میں بہترین صلاحیتوں پر مبنی اور اختراعی ذہنوں کی صلاحیت کو تقویت دینے کے لیے عالمی معیار کا ماحول پیدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ ایسے اقدامات قومی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔عالمی ایرو اسپیس اور دفاعی صنعت کا حجم 697 بلین ڈالر ہے، جس کی تجارتی ایرو اسپیس مارکیٹ 298 بلین ہے۔ پاکستان کی ایرو اسپیس اور ڈیفنس مارکیٹ کا حجم 8.7 بلین ڈالر ہے۔ ایک طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے مطابق 2040 تک 7.2 ٹریلین ڈالر مالیت کے 43,500 نئے ہوائی جہازوں کی مانگ ہوگی۔نیشنل انکیوبیٹر سینٹر فار ایرو اسپیس ٹیکنالوجی پاکستان کا سب سے بڑا ایرو اسپیس سینٹر ہے جوراولپنڈی میں واقع ہیجس کو وزارت آئی ٹی کی طرف سے مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے۔ نیکاٹ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر عمران جٹالہ نے بتایا کہ ایرو اسپیس سے مراد ماحول اور بیرونی خلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک متنوع صنعت ہے جس میں تجارتی، صنعتی اور ایپلی کیشنز کی کثیر تعداد موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرو اسپیس انجینئرنگ پاکستان کے ایوی ایشن سسٹم کو ایروناٹکس اور ایسٹروناٹکس کے شعبوں میں مدد فراہم کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ٹیکنالوجی مختلف تنظیموں پر مشتمل ہوائی جہاز اور خلائی جہاز کے ڈیزائن، پروڈکشن، آپریشن اور دیکھ بھال کے علاوہ تحقیق میں مدد دے گی۔ایرو اسپیس ٹیکنالوجی پاکستان کو طیاروں اور خلائی گاڑیوں کی تیاری اور جانچ میں مدد دے گی۔ ایرو اسپیس تکنیکی ماہرین قابل اعتماد اور دوبارہ قابل استعمال خلائی لانچ گاڑیوں اور متعلقہ زمینی معاون آلات سے وابستہ نظاموں کی اسمبلنگ، سروس، ٹیسٹنگ، آپریشن اور مرمت میں شامل ہو سکتے ہیں۔نیٹسول کے سربراہ سلیم غوری نے اپنے افتتاحی خطاب میں نیکاٹ کے وژن کو تیزی سے عملی جامہ پہنانے پر ٹیم کے تمام اراکین کو سراہا اور اس منصوبے کو کامیاب بنانے کے لیے اپنے عزم کا یقین دلایا۔ائیر وائس مارشل عباس گھمن، ڈپٹی چیف آف ائیر سٹاف، نے کہا کہ پاکستان کے نجی شعبے کی جانب سے ایرو اسپیس اور دیگر متعلقہ ٹیکنالوجیز کی کمرشلائزیشن قوم کو درپیش معاشی چیلنجوں کا مقابلہ کرے گی۔انہوں نے صنعت اور اکیڈمی پر زور دیا کہ وہ وینچر میں مکمل طور پر حصہ لیں اور مرکز میں انکیوبیشن سے گزرنے والے اسٹارٹ اپس کو کامیاب بنانے میں مدد کریں۔ دنیا بھر میں 1,500 سے زائد ملازمین کے ساتھ پاکستان کی پریمیم آئی ٹی کمپنی نیٹسول ہے جسے پاکستان کے پہلے ایرو اسپیس کلسٹر اور سمارٹ سٹی کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے۔ ٹیم کی قیادت ایوب غوری کر رہے ہیں، ایک تجربہ کار کاروباری رہنما، عمران جٹالہ، ایک اسٹارٹ اپ اور انوویشن ایکو سسٹم بنانے والے، اور ایئر وائس مارشل (ر) اسد اکرام، جو ایک ماہر پیشہ ور انجینئر اور رائل ایروناٹیکل سوسائٹی، یو کے کے ساتھی ہیں۔ .فنڈز اسٹارٹ اپس اور اختراعی پروجیکٹس کو اگنائٹ کریں جو چوتھی صنعتی لہر کی ٹیکنالوجی کو مقامی مسائل کے حل کے لیے استعمال کرتے ہیں اور صحت، تعلیم، توانائی، زراعت، ٹیلی کام، فنانس اور دیگر شعبوں میں عالمی مواقع کو ڈھونڈتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کو قابل تجدید ذرائع کی طرف منتقلی کے...

پاکستان کو مستقبل کی ضروریات کو سستی طور پر پورا کرنے کے لیے قابل تجدید ذرائع کی طرف منتقلی کے لیے پالیسیوں کا مسودہ تیار کرنے اور درست فیصلہ سازی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان دیگر ذرائع کے مقابلے میں بجلی پیدا کرنے کے لیے فوسل فیول پر زیادہ انحصار کرتا ہے۔"پاکستان اپنی 60 فیصد سے زیادہ بجلی جیواشم ایندھن کے ذریعے پیدا کر رہا ہے جو کہ موسمیاتی تبدیلی کی بڑی وجہ بھی ہے۔ اس کے برعکس، اگر ہم قابل تجدید توانائی (ہوا اور شمسی)کے ذریعے اپنی بجلی کی پیداواردیکھیں تو یہ بہت زیادہ صلاحیت کے باوجود محض چار فیصد ہے۔ پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف مارکیٹ اکانومی کے ریسرچ اکانومسٹطحہ عادل نے کہا کہ پاکستان کو پائیدار توانائی کی پیداوار کے لیے ایک متفقہ حکمت عملی اختیار کرنی چاہیے۔ تاہم، انہوں نے کہا، قابل تجدید توانائی کی طرف سوئچ کرنے کا دانشمندی سے انتخاب کرنا ایک اہم حصہ ے۔ بہاولپور کے قائداعظم سولر پارک میں ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے، لیکن موثر ہینڈلنگ کی کمی کی وجہ سے صرف 400 میگاواٹ بجلی پیدا کرتی ہے۔بڑے پیمانے پر تنصیبات کے لیے ریگولیٹری اور قیمتوں کے تعین کی پالیسیاں جو کہ انتظامی طور پر مرتب کی گئی ہیں، جانچنے کی ضرورت ہے۔فیڈ ان پرائسنگ پالیسیاں، جیسے کہ فیڈ ان ٹیرف اور فیڈ ان پریمیم ، دنیا بھر میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اہم رہی ہیں کیونکہ یہ جنریٹرز کو ایک مستحکم آمدنی دیتے ہیں اور منصوبوں کو مزید بینکاری کے قابل بنانے میں مدد کرتے ہیں۔

سب سے بڑی مشکل، اگرچہ، مثالی ٹیرف یا پریمیم کی سطح کو تلاش کرنا اور ضرورت کے مطابق اس میں ترمیم کرنا ہے ایک غیر موثر ٹیرف قیمتوں کا باعث بن سکتا ہے جو یا تو بہت زیادہ یا بہت کم ہیں، جس کے نتیجے میں منافع میں اضافہ، ممکنہ طور پر مہنگے صارفین کے ٹیرف، یا حکومت کے مالی وسائل پر کمی ہو سکتی ہے۔ ٹیرف کی سطح کے اثرات جس کا انتخاب غیر موثر طریقے سے کیا گیا تھا اگر تعیناتی کی شرحیں زیادہ ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ، ٹیرف پلان معلومات کی مطابقت کے لیے کمزور ہیں جو مجموعی طور پر پاور سیکٹر کو متاثر کرتی ہے۔ پالیسی سازوں اور ریگولیٹرز کے پاس صنعت کے ڈیٹا تک رسائی نہیں ہے جس کی انہیں باخبر فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔قابل تجدید توانائی کی سالانہ حالت پر پائیدار ترقی کے پالیسی انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2030 کے پالیسی اہداف اور قومی سطح پر طے شدہ شراکت کے وعدوں کو حاصل کرنے کے لیے، سب سے پہلے، پاکستان کو اہم سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ قابل تجدید توانائی میں تیزی لانے کے لیے سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ کرنا ضروری ہے۔ حکومت نے حال ہی میں اعلان کردہ 10,000 میگاواٹ شمسی توانائی پیدا کرنے پر تقریبا 5 بلین ڈالر لاگت آئے گی۔ ملک کی ترسیل، تقسیم اور معاون انفراسٹرکچر کو مزید فنڈنگ کی ضرورت ہے۔ 2030 تک مجموعی طور پر 101 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی، اور 2040 تک مزید 65 بلین ڈالر کی ضرورت ہوگی تاکہ جاری قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کو مکمل کرنے

مزید پن بجلی شامل کرنے، ٹرانسمیشن کو اپ گریڈ کرنے اور پن بجلی کے حق میں کوئلے کو فیز آٹ کرنے اور قابل تجدید توانائی کی تعیناتی کو بڑھانے کے لیے ایک مضبوط پالیسی فریم ورک کی ضرورت ہے۔ ایک مضبوط فریم ورک کے ذریعے مالی امداد کو بڑھانا بہت ضروری ہے۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ قابل تجدید توانائی کی تعیناتی کو اس کی مناسب ترجیح ملے، حکومت اپنے رعایتی مالیاتی فریم ورک کو ہدفی ترغیبات (ٹیکس میں وقفے، پیشگی سبسڈی، گارنٹی سپورٹ، رعایتی مالیات) کے ساتھ بڑھا سکتی ہے۔ مستقل تعیناتی کے لیے، پالیسیوں کو مربوط کیا جانا چاہیے۔ قابل تجدید توانائی کی تعیناتی بنیادی ڈھانچے کی رکاوٹوں سے منسلک ہے، خاص طور پر ترسیل کے شعبے میں، اور اس کے لیے ایک جامع پالیسی اپروچ کی ضرورت ہے۔ حرارتی، کولنگ، بیٹری اسٹوریج، اور آف گرڈ شمسی مصنوعات کی تعیناتی دیگر مثالیں ہیں۔ پاکستان کو وسیع پیمانے پر تعیناتی کو یقینی بنانے کے لیے بہترین طریقوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ پراجیکٹ کی تیاری کی کوششوں میں سرمایہ کاری میں آئیڈیاز کو تکنیکی، مالیاتی اور قانونی فزیبلٹی میں تبدیل کرنے کے لیے پائیدار پراجیکٹ کی تجاویز میں سرمایہ کاری، رعایتی پر قرض دینے والی مصنوعات کی فراہمی میں سہولت فراہم کرنا، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) حکومتوں کے ذریعے پراجیکٹس کو نیویگیٹ کرنا، نیز اس بات کو یقینی بنانا شامل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی پیک ،پاکستان نے تعاون کے ممکنہ شعبوں کے ط...

پاکستان نے چین پاکستان اقتصادی راہداری طویل مدتی حکمت عملی کے دائرہ کار میں تعاون کے ممکنہ شعبوں کے طور پر آبی وسائل کے انتظام اور موسمیاتی تبدیلی کو تجویز کیا ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق ملک میں استعمال ہونے والا زیادہ تر تازہ پانی زرعی آبپاشی کے لیے استعمال ہوتا ہے، جس کا پانی کے وسائل کے انتظام اور مختص پر فوری اثر پڑتا ہے۔ آبپاشی کے پانی کی مانگ علاقائی پانی کی فراہمی کے انتظام کا ایک اہم پہلو ہے۔بروقت اور مناسب پانی کی فراہمی پر زراعت کا انحصار پیداوار اور پائیداری میں اہم رکاوٹیں ڈالتا ہے۔ ذیلی علاقوں کی اکثریت بنجر اور نیم خشک علاقوں میں واقع ہے جہاں پانی کی محدود فراہمی ہے۔ آبی وسائل کی بات کی جائے تو پاکستان کا شمار دنیا کے سب سے کم ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا ہے۔آبادی اور زرعی پیداوار میں مسلسل اضافے کی وجہ سے خطے کی آبی وسائل کی ضرورت بڑھ جاتی ہے۔ آبی وسائل کی کمی سے زرعی آبپاشی کے پانی کی فراہمی کو خطرہ لاحق ہے، جس کا اثر فصلوں کی پیداوار اور غذائی تحفظ پر پڑتا ہے۔پاکستان میں، دریائے سندھ 17 گیگا واٹ سے زیادہ ہائیڈرو پاور کا ذریعہ ہے، اور یہ سندھ طاس آبپاشی کے نظام کو بھی پانی فراہم کرتا ہے، جو دنیا کا سب سے بڑا ملحقہ آبپاشی نیٹ ورک ہے۔ سائنسی رپورٹس، 2022 کے مطابق، پاکستان کی 90 فیصد سے زیادہ زرعی پیداوار سندھ طاس سے حاصل ہوتی ہے، جس سے پاکستان خاص طور پر اس پر انحصار کرتا ہے۔یونیورسٹی آف پشاور کے ڈاکٹر فخر الاسلام نے بتایا کہ آبی وسائل کے انتظام پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے کیونکہ جیسے جیسے آبادی بڑھتی ہے، آبی وسائل کی طلب اور رسد کے درمیان فرق بڑھتا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس سی پیک کے ذریعے آبی وسائل کے انتظام کے مسئلے سے نمٹنے کا بہترین موقع ہے۔2025 تک، پاکستان پانی کی کمی کا شکار ملک ہونے کی امید ہے۔ آبی وسائل کی کمی کا شدید چیلنج پاکستان میں زراعت کی پائیدار ترقی میں رکاوٹ ہے۔ یہ پانی کے محدود وسائل کی پائیدار تقسیم کی فوری ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔مستقبل میں موسمیاتی تبدیلی کے منظرنامے بتاتے ہیں کہ درجہ حرارت میں اضافے کے پیش نظر، قابل رسائی پانی کی مقدار اور زرعی پانی کی مانگ دونوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ لہذا، پانی کی بچت کی آبپاشی کی مناسب تکنیکوں کو اپنانا اور نخلستان کے ماحولیاتی نظام کو بچانے اور رہائشیوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فصلوں کے پودے لگانے کے انداز میں ترمیم کرنا بہت ضروری ہے۔ڈاکٹر اسلام نے کہا کہ فصلوں کے پودے لگانے کے پیٹرن کو تبدیل کرنے سے خطے کے آبی وسائل میں مدد ملے گی، غذائی قلت کا شکار آبادی کے فیصد کو کم کرنیاور پاکستان میں پانی بچانے والی آبپاشی کی تکنیکوں اور پانی کی ترسیل کے نظام میں مدد ملے گی۔چین اور پاکستان کے درمیان زراعت، صنعتی ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں بہتر رابطے علاقائی پانی اور اناج کی حفاظت میں بتدریج اضافہ کریں گے۔ اس میں پن بجلی کے استعمال کی صلاحیت میں اضافہ، صنعتی ڈھانچے کی اپ گریڈنگ کو فروغ دینا، اور آبپاشی کے نظام کی تاثیر کو بڑھانا شامل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

معروف شاعر محسن نقوی کی 27ویں برسی (آج) منائ...

معروف شاعر محسن نقوی کی 27ویںبرسی (آج) اتوار منائی جائے گی اس سلسلے میں فیصل آبادسمیت ملک کے مختلف شہروں میں تقریبات کا اہتمام کیاجائے گا جس سے اردو اور سرائیکی ادب سے وابستہ شخصیات اور دانشور خطاب کرتے ہوئے مرحوم محسن نقوی کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ محسن نقوی 1955ء کو ڈیرہ غازی خان کے گائوں سادات میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنی تعلیم ڈیرہ غازی خان،ملتان اور لاہورکے تدریسی اداروں سے حاصل کی یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ محسن نقوی کا اصل نام غلام عباس جبکہ محسن ان کا قلمی نام تھا لیکن وہ محسن نقوی کے نام سے مشہور ہوئے محسن نقوی کا شمار اردو ادب کے صف اول کے شعرا ء میں ہوتا ہے انہیں غزل آوارگی سے ملک گیر شہرت حاصل ہوئی۔ان کی معروف ترین کتب میں ''عذاب دید،خیمہ جاں،رخت شب،فرات فکر،روز حرف،برگ صحرا،بند قبا'' اور دیگر قابل ذکر ہیں وہ مسلک اہل تشیع سے تعلق رکھنے والے ذاکر تھے وہ مرثیہ گوئی میں بھی ثانی نہیں رکھتے تھے۔محسن نقوی 15جنوری 1996ء کو لاہور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خلیفہ اوّل سیّدنا حضرت ابوبکر صدیق کا یوم وص...

خلیفہ اوّل سیّدنا حضرت ابوبکر صدیق کا یوم وصال15جنوری بمطابق 22جمادی الثانی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔فیصل آباد سمیت ملک بھر میں جلسوں،سیمینارزاور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں علماء کرام،خطیب حضرات،مشائخ عظام اور مقررین خطاب کرتے ہوئے خلیفہ اوّل حضرت ابوبکر صدیق کی حیات مبارکہ، سیرت و کردار،ایثار و قربانی سمیت دین اسلام کیلئے عظیم خدمات اور کارناموں پر روشنی ڈالتے ہوئے خراج عقیدت پیش کریں گے۔حضرت ابوبکر صدیق کی خلافت 632ء سے 634ء تک جاری رہی آپ نے 22جمادی الثانی کو وفات پائی آپ کو حضور نبی کریم ۖ کے پہلو میں سپردخاک کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ ۔ لندن ۔ لندن آئی ۔ سرخ روشنی

برطانیہ کے لندن میں آمدہ چینی قمری سال نو کے استقبال کیلئے لندن آئی کو سرخ روشنی سے منور کیا گیا ہے۔(شِنہوا)

۱۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ ۔ لندن ۔ لندن آئی ۔ سرخ روشنی

برطانیہ کے لندن میں آمدہ چینی قمری سال نو کے استقبال کیلئے لندن آئی کو سرخ روشنی سے منور کیا گیا ہے۔(شِنہوا)

۱۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ ۔ لندن ۔ لندن آئی ۔ سرخ روشنی

برطانیہ کے لندن میں آمدہ چینی قمری سال نو کے استقبال کیلئے لندن آئی کو سرخ روشنی سے منور کیا گیا ہے۔(شِنہوا)

۱۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ ۔ لندن ۔ لندن آئی ۔ سرخ روشنی

برطانیہ کے لندن میں آمدہ چینی قمری سال نو کے استقبال کیلئے لندن آئی کو سرخ روشنی سے منور کیا گیا ہے۔(شِنہوا)

۱۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ ۔ لندن ۔ لندن آئی ۔ سرخ روشنی

برطانیہ کے لندن میں آمدہ چینی قمری سال نو کے استقبال کیلئے لندن آئی کو سرخ روشنی سے منور کیا گیا ہے۔(شِنہوا)

۱۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں این ای ویز کی خریداری پر ٹیکس چھوٹ...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں آٹو موبائل کی کھپت کو فروغ دینے کیلئے کی جانیوالی کوششوں کے باعث 2022ء کے دوران چین میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں(این ای ویز) کی خریداری پر ٹیکس چھوٹ میں گزشتہ سال کی نسبت 92.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ ٹیکسیشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال مجموعی طور پر 87 ارب 90 کروڑ یوآن(تقریباً 13 ارب 6 کروڑ امریکی ڈالر)کا ٹیکس معاف کیا گیا تھا۔

نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کے شعبہ میں ترقی کو فروغ دینے کیلئے چین 2014ء سے خریداری ٹیکس سے چھوٹ کی پالیسی پر عمل درآمد کر رہا ہے۔ ستمبر 2022ء میں ترجیحی ٹیکس پالیسی کو 2023ء کے اختتام تک توسیع دیدی گئی ہے۔

انتظامیہ کے ایک اہلکار شین شن گو نے بتایا کہ ٹیکس حکام متعلقہ تشہیر کو مضبوط بناتے ہوئے ٹیکس طریقہ کار کو آسان بنائیں گے اور صارفین کیلئے فوری ٹیکس کی ادائیگی اور گاڑیوں کی رجسٹریشن میں سہولت فراہم کریں گے۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے مطابق 2022ء کے دوران چین میں این ای ویز کی فروخت گزشتہ سال کی نسبت 93.4 فیصد اضافہ کے ساتھ تقریباً 68 لاکھ 90 ہزار یونٹس رہی ہے۔

۱۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ ہانگ کانگ کے امور میں مداخلت بند کرے...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے برطانیہ پر زور دیا کہ وہ چین کی خودمختاری کا احترام اور ہانگ کانگ کے امور میں مداخلت بند کرے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن کی جانب سے یہ بیان برطانوی حکومت کی جانب سے ہانگ کانگ سے متعلق ششماہی رپورٹ جاری کرنے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ہانگ کانگ کے معاملات پر تنقید کی گئی ہے۔

وانگ نے باقاعدہ نیوز بریفنگ میں کہا کہ ہم ایک بار پھر اس بات پر زور دےکر کہتے ہیں کہ برطانیہ  ہانگ کانگ کی  طویل عرصے سے اپنی مادر وطن واپسی کی حقیقت کو نظر انداز کر رہا ہے  وہ ہانگ کانگ کے بارے میں نام نہاد ششماہی رپورٹس شائع کرتا رہتا ہے۔ یہ ہانگ کانگ کے معاملات میں زبردست مداخلت ہے، جو چین کے اندرونی معاملات ہیں۔ اور بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ہم اسے سختی سے مسترد کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ کی واپسی کے بعد سے، چینی حکومت نے ایک ملک، دو نظام کی پالیسی کو پوری، دیانتداری اور عزم کے ساتھ نافذ کیا ہے، جس کے تحت ہانگ کانگ کے عوام اعلیٰ خود مختاری کے ساتھ ہانگ کانگ کا انتظام چلارہے ہیں۔ وانگ نے کہا کہ ہانگ کانگ کے باشندوں کو قانون کے مطابق 1997 سے پہلے کے مقابلے کہیں زیادہ حقوق اور آزادیاں حاصل ہیں۔

۱۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ ہانگ کانگ کے امور میں مداخلت بند کرے...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے برطانیہ پر زور دیا کہ وہ چین کی خودمختاری کا احترام اور ہانگ کانگ کے امور میں مداخلت بند کرے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن کی جانب سے یہ بیان برطانوی حکومت کی جانب سے ہانگ کانگ سے متعلق ششماہی رپورٹ جاری کرنے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ہانگ کانگ کے معاملات پر تنقید کی گئی ہے۔

وانگ نے باقاعدہ نیوز بریفنگ میں کہا کہ ہم ایک بار پھر اس بات پر زور دےکر کہتے ہیں کہ برطانیہ  ہانگ کانگ کی  طویل عرصے سے اپنی مادر وطن واپسی کی حقیقت کو نظر انداز کر رہا ہے  وہ ہانگ کانگ کے بارے میں نام نہاد ششماہی رپورٹس شائع کرتا رہتا ہے۔ یہ ہانگ کانگ کے معاملات میں زبردست مداخلت ہے، جو چین کے اندرونی معاملات ہیں۔ اور بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ہم اسے سختی سے مسترد کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ کی واپسی کے بعد سے، چینی حکومت نے ایک ملک، دو نظام کی پالیسی کو پوری، دیانتداری اور عزم کے ساتھ نافذ کیا ہے، جس کے تحت ہانگ کانگ کے عوام اعلیٰ خود مختاری کے ساتھ ہانگ کانگ کا انتظام چلارہے ہیں۔ وانگ نے کہا کہ ہانگ کانگ کے باشندوں کو قانون کے مطابق 1997 سے پہلے کے مقابلے کہیں زیادہ حقوق اور آزادیاں حاصل ہیں۔

۱۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پیرو میں جاری سیاسی مظاہروں کے دوران 42 افرا...

لیما(شِنہوا) پیرو میں سابق صدر پیڈرو کاستیلو کے حامیوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ایک ماہ سے زائد عرصے سے جاری ملک گیر جھڑپوں کے دوران کل 41 شہری اور ایک پولیس افسر ہلاک ہو چکا ہے۔

اٹارنی جنرل کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ احتجاجی لہر کے باعث خصوصاً جنوبی علاقے میں 531 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں 355 عام شہری اور 176 قومی پولیس اہلکار شامل ہیں جبکہ 329 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

جنوبی امریکہ کے ملک میں سیاسی بے چینی7 دسمبر کو بائیں بازو کے صدر کے مواخذے و گرفتاری اور  پیڈرو کاستیلو کی جگہ نائب صدر ڈینا بولوارٹے کی حلف برداری کے بعد شروع ہوئی ہے۔

کاستیلو کے حامیوں نے بولوارٹے سے استعفیٰ دینے اور کاستیلو کی رہائی کے ساتھ ساتھ قبل از وقت صدارتی اور کانگریسی انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔

نئے صدر نے تشدد کو روکنے کیلئے 14 دسمبر کو ملک بھر میں 30 دن کیلئے ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا تھا۔

۱۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں زمین کا جیوکیمیکل معیارمجموعی طور پر...

بیجنگ(شِنہوا)چینی جیولوجیکل سروے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین میں زمین کا جیو کیمیکل معیار مجموعی طور پر اچھی حالت میں ہے۔

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیلی کے مطابق وزارت قدرتی وسائل کے ادارے،جیولوجیکل سروے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پریمیم، اچھے اور درمیانے درجے کی زمین ملک بھر میں مجموعی زمین کے 90 فیصد سے زیادہ ہے جو زرعی پیداوار کی ضروریات کو پورا کررہی ہے۔

رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ ملک کے  شمال مشرقی علاقوں میں کالی مٹی نامیاتی مادے سے مالا مال ہے، جو قومی اوسط سے 1.4 گنا زیادہ ہے، اور اس میں پانی اور کھاد کو برقرار رکھنے کی مضبوط صلاحیت ہے۔رپورٹ میں زمین کی  درجہ بندی کا مجموعی نمونہ بھی دکھایا گیا ہے جس میں ملک کے جنوبی حصے کی مٹی تیزابی،جب کہ شمال میں یہ زیادہ الکلائن ہے، جس میں غیر جانبدار مٹی 12 فیصد ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اعداد و شمار ماحولیاتی تحفظ اور بحالی کے ساتھ ساتھ زرعی کاشت کی تنظیم نو کے لیے فیصلہ سازی کی بنیاد فراہم کر سکتے ہیں۔

۱۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ اور جاپان ایشیا پیسیفک میں خلل پیدا ن...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے امریکہ اور جاپان پر زور دیا کہ وہ سرد جنگ کی ذہنیت اور نظریاتی تعصب کو ترک اور تصوراتی حریف پیدا کرنا بند کریں اور ایشیا پیسیفک میں ایک نئی سرد جنگ کے بیج بونے کی کوشش اور مستحکم ایشیا پیسیفک میں خلل پیدا کرنے سے باز رہیں۔ ان خیالات کا اظہار چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے امریکہ اور جاپان کی طرف سے جاری کردہ مشترکہ بیان کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کیا۔

رپورٹس کے مطابق، مشترکہ بیان میں، امریکہ اور جاپان نے چین کو ہند بحرالکاہل خطے اور اس سے آگے کا سب سے بڑا اسٹریٹجک چیلنج قرار دیا اور تائیوان، ہانگ کانگ، سنکیانگ اور سمندری مسائل پر چین کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ وانگ نے کہا کہ اس مشترکہ بیان میں چین کے بارے میں الفاظ سرد جنگ کی عدم ذہنیت کے لیے ایک دھچکا ہیں اور اس میں چین پر بے بنیاد الزامات اور الزام تراشی کی گئی۔ ہم اس کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ اور جاپان علاقائی امن و سلامتی کو مضبوط کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن وہ جو کچھ کرتے ہیں وہ فوجی طاقت میں اضافہ اور طاقت کے جان بوجھ کر استعمال کے بہانے تلاش کر رہے ہیں۔ وہ ایک آزاد اور کھلے ہند-بحرالکاہل خطے کے چیمپیئن ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، لیکن وہ  تقسیم اور تصادم پیدا کرنے کے لیے مختلف خارجی بلاکس قائم کررہے ہیں۔

۱۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹرمپ آرگنائزیشن کو ٹیکس فراڈ پر16لاکھ ڈالر...

واشنگٹن(شِنہوا) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹرمپ آرگنائزیشن کو ٹیکس فراڈ اور دیگر جرائم پر16لاکھ  ڈالر جرمانہ  ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔ٹرمپ آرگنائزیشن کے دوذیلی اداروں کو نیویارک کے قوانین کے تحت زیادہ سے زیادہ جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

ٹرمپ آرگنائزیشن نے تمام غلط اقدامات سے انکار کیا ہے اور مبینہ طور پر اس فیصلے کے خلاف اپیل کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ ٹرمپ پر خود اس مقدمے میں فرد جرم عائد نہیں کی گئی۔ ٹرمپ آرگنائزیشن کے سابق چیف فنانشل آفیسر ایلن ویسلبرگ کو ٹیکس فراڈ اسکیم میں کردار ادا کرنے پرپانچ ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

۱۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت کی ریاست آسام میں بھوگالی بیہو تہوار ک...

ناگاؤں(شِنہوا)بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں ناگاؤں کے سینکڑوں دیہاتیوں نے بھوگالی بیہو تہوار کے سلسلے میں کمیونٹی سطح پر ماہی گیری میں شرکت کی، آسام میں یہ تہوار جنوری کے مہینے میں موسم سرما کی کٹائی سیزن کے اختتام پر منایا جاتا ہے۔

تہوار کے دوران لوگ آسامی میں ماہی گیری کیلئے استعمال ہونیوالے روایتی جال "جاکوئی" کمیونٹی سطح پر ماہی گیری کی تقریب منعقد کرتے ہیں اور اس کے بعد برادری کیلئے دعوتوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

بھارت کی ریاست آسام کے ضلع ناگاؤں میں بھوگالی بیہو تہوار کے موقع پر لوگ ماہی گیری میں مصروف ہیں۔(شِنہوا)

بھارت کی ریاست آسام کے ضلع ناگاؤں میں بھوگالی بیہو تہوار کے موقع پر لوگ ماہی گیری میں مصروف ہیں۔(شِنہوا)

بھارت کی ریاست آسام کے ضلع ناگاؤں میں بھوگالی بیہو تہوار کے موقع پر لوگ ماہی گیری میں مصروف ہیں۔(شِنہوا)

بھارت کی ریاست آسام کے ضلع ناگاؤں میں بھوگالی بیہو تہوار کے موقع پر خواتین روایتی پکوان تیار کر رہی ہیں۔(شِنہوا)

بھارت کی ریاست آسام کے ضلع ناگاؤں میں بھوگالی بیہو تہوار کے موقع پر ایک خاتون روایتی پکوان تیار کر رہی ہے۔(شِنہوا)

بھارت کی ریاست آسام کے ضلع ناگاؤں میں بھوگالی بیہو تہوار کے موقع پر خواتین عارضی کاٹیج "بھیلا گھر" کے سامنے روایتی بیہو رقص کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔(شِنہوا)

۱۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن ناگزیر، سیاسی بکرے کی ماں کب تک انتخا...

سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ معاشی، ملکی ، اقتصادی اور قومی سلامتی سب خطرے میں پڑ گئے ہیں، اب نوازشریف کو بلائیں اور اسکا بھی سیاسی کام تمام کرائیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ الیکشن ناگزیر ہیں، سیاسی بکرے کی ماں کب تک الیکشن سے بھاگے گی، PDM الیکشن سے فراری ہے تو پھر ملک میں وہ کیا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اہم سیاست شروع ہوگئی ہے، 15 جنوری سے 15 اپریل اہم ہیں، 100 دن میں انتخابی شیڈول آئے گا، پنجاب کے بعد کے پی کے اسمبلی تحلیل ہوگی، پھرسندھ اسمبلی سے ممبر واپس اور قومی اسمبلی سے استعفے منظورکرائیں گے۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بلدیاتی شعبدہ بازی کام نہیں آئے گی، جتنی دیر کریں گے اپنی سیاست ڈھیر کریں گے، بینکوں کے لٹنے کے خوف سے سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب اسمبلی تحلیل، معاملے پر غور نہیں ہو سک...

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہو چکی ہے، اس معاملے پر اب غور نہیں ہو سکتا۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم الیکشن کیلئے پہلے بھی تیار تھے، نوازشریف سمیت پارٹی کی اکثریت کی رائے تھی کہ عمران خان کو اسمبلیاں توڑنے دی جائیں، ہم الیکشن میں جائیں گے، بھرپور طریقے سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے نوازشریف کو اپیل کی ہے کہ وہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی انتخابی مہم کو لیڈ کریں۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ امید ہے نوازشریف پارٹی کی اپیل کو قبول کریں گے اور واپس آئیں گے، نوازشریف کا اپنا بھی واپس آنے کا ارادہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

باكورة الحراك الخارجي السعودي في 2023.. تكري...

باكورة الحراك الخارجي السعودي في 2023..تكريس مبدأ التعاون في عالم مجزأً.. قصص نجاح رؤية 2030 في «دافوس»
Cooperation in a Fragmented World. The First ‎#Saudi appearance in #2023 .. Narrating the Successful stoy of #2030 in ‎#Davos

تتحرك المملكة في العام الجديد وفقاً لأجندة وخارطة طريق، محددة الملامح في الداخل، في إطار تعظيم قصص النجاح التي حققتها وفق الرؤية 2030، حيث شهد الأسبوع الماضي سلسلة من المنتديات والمؤتمرات المتنوعة التي حققت مخرجات ضخمة حيال توجهات المملكة وأبعادها الاستراتيجية.

وتدشن المملكة أول حراكها الخارجي في العام الجديد من خلال مشاركتها في المنتدى الاقتصادي العالمي دافوس والذي يعد أكبر منصة عالمية حيث سيستضيف أكثر من 2500 شخصية من قادة الدول وكبار رجال الأعمال والمستثمرين وصناع القرار على المستوى الدولي والسياسي. وتشارك المملكة بقوة في منتدى دافوس والذي سيعقد في الفترة من 16 الى 21 من يناير الجاري، تحت عنوان « التعاون في عالم مجزأ»، بوفد سعودي رفيع المستوى، ويضم الوفد الأمير فيصل بن فرحان بن عبدالله وزير الخارجية، ووزير الاستثمار المهندس خالد بن عبدالعزيز الفالح، ووزير الدولة للشؤون الخارجية عادل الجبير ووزير المالية محمد بن عبدالله الجدعان، ووزير الاتصالات وتقنية المعلومات المهندس عبدالله بن عامر السواحه، ووزير الاقتصاد والتخطيط فيصل بن فاضل الإبراهيم، ووزير الصناعة والثروة المعدنية بندر الخريف والأميرة ريما بنت بندر سفيرة المملكة في واشنطن والرئيس التنفيذي للهيئة الملكية لمدينة الرياض.

حوارات هادفة

وسيشارك الوفد في حوارات هادفة مع شركائه الدوليين المشاركين في العديد من الجلسات العامة والخاصة، بهدف تطوير حلول فعالة للتحديات العالمية، ومن ضمنها تغير المناخ، والأوضاع الاقتصادية، والنقص في أمن الإمدادات العالمية والمخاطر الجيوسياسية، وأمن الطاقة.

وسيقدم الوفد وجهة نظر المملكة وجهودها المحلية والدولية والقضايا السياسية والمناخ والبيئة، وصنع اقتصاديات أكثر عدالة، والتكنولوجيا والابتكار، والوظائف والمهارات، وتحسين بيئة الأعمال، والصحة والرعاية الصحية، والتعاون الدولي.

تحديات عالمية

وسيستعرض أعضاء الوفد السعودي خلال الجلسات والاجتماعات الثنائية إنجازات المملكة وتوجهاتها في الاستجابة للتحديات العالمية لأمن الطاقة وسلاسل الامدادات وايجاد حلول لقضايا المنطقة والعالم، إلى جانب مبادرات حماية البيئة في المملكة والمنطقة، وفي مقدمتها مبادرة «الشرق الأوسط الأخضر» في إطار الأولوية التي تعطيها المملكة لقضايا الاستدامة على كافة الصعد.

كما سيقدم الوفد رؤية المملكة لمستقبل تعزيز قدرات الكوادر والمواهب ودعم تبني الحلول الذكية القائمة على التكنولوجيا المتقدمة وحلول الثورة الصناعية الرابعة، ونظرتها إلى أمن الموارد والسلع الرئيسة ودورها المحوري في ضمان أمن واستقرار أسواق الطاقة وكذلك جهودها لتنويع مزيج الطاقة محليا وعالميا واستثماراتها الطويلة الأمد في هذا المجال.

تطورات جيوسياسية

وتُعد دورة هذا العام من المنتدى الاقتصادي العالمي استثنائية على الصعد كافة، وتتزامن الجلسات مع ما يشهده العالم من تطورات جيوسياسية واقتصادية فرضت تحديات جدية على النمو العالمي وتسببت باضطراب سلاسل التوريد والإمداد، ويسعى المنتدى لتعزيز العمل الدولي المشترك من أجل بناء تفاهمات وأرضية مشتركة تتيح تجاوز الظروف الراهنة.

حوكمة مرنة

وكانت المملكة قد شهدت في يوليو 2021، تدشين مركز الثورة الصناعية الرابعة في الرياض، الذي يُعد الخامس على مستوى العالم، وذلك في إطار تعزيز الشراكة مع المنتدى الاقتصادي العالمي، حيث يهدف المركز إلى تعزيز الحوكمة المرنة والأطر التنظيمية المستخدمة في تسخير التقنيات الجديدة لصالح الحكومة وقطاع الأعمال، والاستفادة من منظومة المراكز التابعة للمنتدى الاقتصادي العالمي على مستوى العالم.

منتدى دافوس

ويُعد المنتدى الاقتصادي العالمي منظمة دولية غير ربحية، تهدف إلى تطوير العالم عن طريق تشجيع الأعمال والسياسات والنواحي العلمية، وقد أسس المنتدى البروفسور كلاوس شواب عام 1971م في سويسرا، كما افتتح مكاتب إقليمية في عدد من المدن العالمية الرئيسة.

وسيستعرض الوفد السعودي مسارات رحلة التحول التي أطلقتها المملكة قبل بضعة أعوام وفق الرؤية 2030 التي أسهمت في تعزيز الأبعاد الاقتصادية والاجتماعية والتنموية للمملكة وخلقت فرصًا استثمارية نوعية والتأكيد أنه انطلاقًا من الدور الريادي للمملكة في المنتدى الاقتصادي العالمي تظل المملكة حريصة على تعزيز التعاون الدولي مع شركائها في مجتمع الأعمال ومشاركتهم فرصها الاستثمارية الواعدة، نحو قيادة هذا العالم لتحقيق اقتصاد مزدهر يوفر الرفاهية والنمو للمنطقة والعالم أجمع فضلا عن استحضار دور المملكة المحوري في دعم استقرار المنطقة في إطار تعزيز التنمية والحفاظ على سوق إمدادات الطاقة، مؤكدين على التعاون الدولي لما فيه مصلحة المنطقة وإحلال الأمن والسلام وتعزيز التعاون الاقتصادي.

ويمثّل المنتدى الاقتصادي العالمي 2023 في مدينة دافوس السويسرية، فرصة مثالية لاستعراض التطورات الاقتصادية والسياسات التي تتبعها الدول في مواجهة تحديات النمو والتنمية، وفي مجملها تجارب تقدم رؤى جديدة تخدم المعالجات التي يمكن اتباعها في ظل التقلبات الاقتصادية ومتغيرات بيئات الأعمال، ما يجعل المنتدى منصة مهمة للوقوف على أحدث التطورات وتبادل الأفكار والحلول. وعلى مدى نصف القرن الماضي، كانت دافوس مركز الأحداث العالمية في عدد من المناسبات.

إعلان دافوس

أدى إعلان دافوس لعام 1988، بوساطة المنتدى الاقتصادي العالمي، إلى تجنب الصراع المسلح بين اليونان وتركيا حول الأبحاث تحت الماء في بحر إيجة. مع بداية عام 2023 يواجه العالم مجموعة من الأزمات «منها ما تبدو جديدة وأخرى مألوفة بشكل مخيف»، وفق ما ذكره تقرير السنوي للمخاطر العالمي والذي صدر عن منتدى «دافوس» الاقتصادي. ويشير التقرير إلى عدة أزمات من بينها التضخم وأزمة كلفة المعيشة والحروب التجارية وتدفق رؤوس الأموال من الأسواق الناشئة والتوتر الاجتماعي واسع النطاق والمواجهات الجيوسياسية بالإضافة إلى مخاوف من اندلاع حرب نووية، وهي مؤشرات «عاشها قلة من صناع القرار».

مخاطر عالمية

ونوه التقرير إلى أن هذه التحديات أصبحت أضخم جراء تطورات جديدة على ساحة المخاطر العالمية، من بينها المستويات غير المستدامة من المديونية و»حقبة جديدة» من انخفاض النمو والاستثمار والابتعاد عن العولمة، وتراجع في النمو البشري بعد عقود من التطور، وارتفاع في التطوير السريع للتكنولوجيات ثنائية الاستخدام، مدنياً وعسكرياً، عدا عن التهديدات الناجمة عن تبعات التغير المناخي وتقهقر الطموحات فيما يخص خفض حرارة العالم بمقدار 1.5 درجة مئوية،

وأكد التقرير أن كل تلك التحديات تندمج لتشكل «عقداً مميزاً ومضطرباً ومثيراً للشكوك».

ويأتي التقرير تحضيراً لاجتماع المنتدى الاقتصادي في دافوس بسويسرا، الأسبوع القادم.

وتطرق التقرير إلى ثلاثة فصول، الأول يبحث الأثر المتصاعد للأزمات الحالية على أشد المخاطر العالمية التي يتوقع كثيرون حدوثها على المدى القصير (عامين)، ويتناول الفصل الثاني مجموعة مختارة من المخاطر التي من المحتمل أن تكون أشد خطورة على المدى الطويل (عشر سنوات)، ويستكشف المخاطر الاقتصادية والبيئية والمجتمعية والجيوسياسية والتكنولوجية الناشئة حديثاً أو المتسارعة، و»التي يمكن أن تصبح أزمات الغد». أما الفصل الثالث فيتنبأ بمستقبل العقود متوسطة الأجل، ويستكشف كيف يمكن أن تتطور الروابط بين المخاطر الناشئة الموضحة في الأقسام السابقة بشكل جماعي إلى «أزمة متعددة» تتمحور حول نقص الموارد الطبيعية بحلول عام 2030.

ويختتم التقرير من خلال النظر في تصورات الحالة المقارنة للتأهب لهذه المخاطر وتسليط الضوء على العوامل التمكينية لرسم مسار لعالم أكثر مرونة.

الخطر الأكبر

ويرجح التقرير أن تواصل أسعار الطاقة والغذاء ارتفاعها خلال العامين المقبلين، ما قد يضرّ بالجهود العالمية لمكافحة الفقر وأزمة المناخ.

وأكد أن ارتفاع أسعار الطاقة والغذاء يعد الخطر الأكبر أمام الاقتصاد العالمي.

وأشار إلى أن أزمة ارتفاع المعيشة، التي أطلقتها جائحة كوفيد، والحرب الروسية على أوكرانيا تصدرتا مخاوف أكثر من 1200 من خبراء عالميين وصانعي القرار وقادة أعمال استطلعت آراؤهم. وحذر تقرير المنتدى من أن الجائحة والحرب على أوكرانيا أطلقتا سلسلة من المخاطر الدولية المتشابكة، مشيرا إلى أن التخاذل في حلها قد يؤدي إلى قلة التعاون بين الدول لحل المشكلات التي لديها تبعات طويلة الأم، مثل أزمة المناخ وحماية التعدد الحيوي ومكافحة الفقر.

وذكر أن هذه بالتالي ستخلق «تبعات أخرى ستهيمن على الساحة الاقتصادية خلال العامين المقبلين: مخاطر الكساد وتعميق أزمة الديون وتواصل ارتفاع المعيشة ومجتمعات مستقطبة يقودها التضليل المعلوماتي، وتعليق الجهود لمكافحة التغير المناخي وحروب جيواقتصادية لا تثمر شيئاً».

"حقبة جديدة"

وذكر التقرير أن الآثار الاقتصادية لكوفيد والحرب في أوكرانيا أدت إلى ارتفاع حاد في التضخم، وتطبيع سريع للسياسات النقدية، و»بدأت حقبة منخفضة النمو وانخفاض في الاستثمار».

وقدّر أن يتسبب «استمرار التضخم المدفوع بالعرض إلى تضخم مصحوب بركود»، محذراً من أن عواقبه الاجتماعية والاقتصادية قد تكون «وخيمة»، بالنظر إلى التفاعل غير المسبوق مع المستويات المرتفعة تاريخيا للدين العام.

وذكر أن «التفتت الاقتصادي العالمي، والتوترات الجيوسياسية، والتعثر في إعادة الهيكلة، يمكنها أن تساهم في تعميق ضائقة الديون على نطاق واسع في السنوات العشر المقبلة.

وأشار إلى أن الانتقال إلى أنظمة الطاقة المتجددة وبيئة جيوسياسية أقل استقرارا، بات «أمراً ملحاً»، وأشار إلى أن «العصر الاقتصادي الجديد الناتج عن ذلك قد يكون عصر الاختلاف المتزايد بين البلدان الغنية والفقيرة وأول تراجع في التنمية البشرية منذ عقود».

وستحمل المملكة من خلال مشاركتها إلى رواد «دافوس»، رسالة مفادها أنها ماضية وملتزمة ببرنامجها الإصلاحي التحديثي بأوجهه الاجتماعية والاقتصادية والمالية وايجاد حلول للقضايا السياسية عبر الحوار وفق مرجعيات الدولية وتعزيز الأمن والسلم العالمي.

مناقشة التحديات

وسيتوافد عدد قياسي مرتفع من رجال الأعمال وقادة الحكومات على منتجع دافوس السويسري الأسبوع المقبل لمناقشة التحديات التي تتراوح من التباطؤ الاقتصادي العالمي إلى الانهيار البيئي مع عودة المنتدى الاقتصادي العالمي إلى مقر انعقاده الشتوي.

ومن المقرر أن يكون هناك تمثيلاً قوياً من جميع المناطق الرئيسية في العالم، ومن بين كبار القادة السياسيين المشاركين من ضمنهم أولاف شولتس المستشار الألماني، وأورسولا فون دير لاين رئيس المفوضية الأوروبية، روبرتا ميتسولا رئيس البرلمان الأوروبي، يون سوك -يول، رئيس كوريا الجنوبية، ورامافوسا رئيس جنوب إفريقيا، وبيدرو سانشيز رئيس وزراء إسبانيا، وآلان بيرست رئيس الاتحاد السويسري لعام 2023، والمستشار الاتحادي للشؤون الداخلية.

ومن بين رؤساء المنظمات الدولية المشاركين أنطونيو جوتيريش الأمين العام للأمم المتحدة، وكريستالينا جورجيفا المديرة العامة لصندوق النقد الدولي، نجوزي أوكونجو -إيويلا المدير العام لمنظمة التجارة العالمية، ينس ستولتنبرج الأمين العام لمنظمة حلف شمال الأطلسي، تيدروس أدحانوم جيبريسوس المدير العام، منظمة الصحة العالمية، فاتح بيرول المدير التنفيذي للوكالة الدولية للطاقة، كاترين راسل المديرة التنفيذية لليونيسيف، ميريانا سبولاريك إيجر رئيسة اللجنة الدولية للصليب الأحمر. على مر السنين، ركز جدول أعمال الاجتماع السنوي على التحديات المتطورة التي تواجه العالم.

لقد كان تغير المناخ والاوضاع السياسية والازمات الاقتصاديات موضوعات ثابتًه في جدول اعمال منتدى دافوس مع الشمول والتنوع وكيف يمكن تطوير الاقتصادات لتلبية احتياجات الجميع.

معالجة القضايا

لكن جدول الأعمال يتغير كل عام لمعالجة القضايا الأكثر إلحاحًا في العالم من الاستعداد للأوبئة إلى إعادة تشكيل المهارات وحالة الاقتصاد العالمي إلى التحول في مجال الطاقة، على مدى أسبوع تحت شعار «التعاون في عالم مجزأ»، ويعتبر البعض المنتدى الاقتصادي الدولي في دافوس موعداً سنوياً لتحديد الأجندة السياسية والاقتصادية الدولية للعام الجديد، والبحث عن سبل حلّ مختلف الأزمات، سواء كانت مالية أو تداعيات العولمة وتهميشها أو مواكبة الثورة الصناعية الرابعة التي نعيشها اليوم.

إنه الحراك الأول السعودي الخارجي في العام الجديد في المنتدى العالمي الأضخم وتكريس مبدأ التعاون في عالم مجزأ.. في «عالم دافوس سيطلع صناع القرار على قصص نجاح الرؤية» 2030 المبهرة.

۱۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی اے کی رپورٹ نے وفاقی و صوبائی حکومتوں...

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کی جانب سے جاری ہونیو الی سائبر سیکیورٹی رپورٹ نے وفاقی صوبائی حکومتوںاورسرکاری اداروںکے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی، پی ٹی اے کی رپورٹ نے  وفاقی و صوبائی حکومتوں کی  سائبر سیکورٹی  کا پول کھول دیا،صدر وزیراعظم آفسز سمیت تمام سرکاری محکموں کو ٹیلی کمیونیکیشن سروس فراہم کرنے والا سرکاری ادارہ این ٹی سی کریٹیکل ٹیلی کام ڈیٹا اینڈ انفراسٹرکچر سیکیورٹی ریگولیشنزپرمبنی سائبر سیکیورٹی سالانہ رپورٹ میں سب سے آخری نمبر پرآگیا ، این ٹی سی  حکام نے سائبرسیکیورٹی رپورٹ 2022کوجانبدارقراردیتے ہوئے   پی ٹی اے کو  مراسلہ بھیجنے کا عندیہ دے دیا، ذرائع کے مطابق سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے نجی ٹیلی کام آپریٹرزسرے فہرست ہیں،سائبر سیکیورٹی انڈیکس کے حوالے سے 12اداروں کی فہرست میں این ٹی سی9ویں نمبر پراور کیٹگری نمبرون میں سب سے آخر 6ویں نمبر پر آیاہے ۔این ٹی سی حکام نے سائبرسیکیورٹی رپورٹ 2022کوجانبدارقراردیتے ہوئے کہاکہ این ٹی سی کو آخری نمبر پر رکھنے پر پی ٹی اے کو مراسلہ بھیج رہے ہیں ۔ اس خبر رساں ادارے  کے مطابق نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) وفاقی و صوبائی حکومتوں اور ریاست کے زیر انتظام تمام اداروں کو ٹیلی کمیونیکیشن کی سہولت فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے۔

این ٹی سی حکومت پاکستان کے لیے سرکاری ٹیلی کام/آئی سی ٹی سروس فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔جو سرکاری دفاتر اور ان کے جزوی یونٹوں کو جدید کالنگ، براڈ بینڈ، ڈیٹا سینٹر سروسز، ویب ہوسٹنگ، آئی ایس ڈی این اور ریڈیو وائرلیس نیٹ ورکنگ کی سہولیات فراہم کرتاہے۔ ادارے کی ذمہ داریوں میں سرکاری محکموں کے ڈیٹا کو محفوظ بنانا اور ہر قسم کے سائبر حملوں سے سرکاری ڈیٹا کی حفاظت شامل ہے تاہم پی ٹی اے کی سائبرسیکیورٹی سالانہ رپورٹ برائے 2022 نے ا کارپوریشن کی کارکردگی پر سوال کھڑے کردیئے ہیں ،خود کو سب سے زیادہ محفوظ کہنے والے ادارے این ٹی سی کو کریٹیکل ٹیلی کام ڈیٹا اینڈ انفراسٹرکچر سیکیورٹی ریگولیشنز(سی ٹی ڈی آئی ایس آر) کی سالانہ رپورٹ میں12 ٹیلی کام آپریٹروں کی لسٹ میں9واں نمبر ملاہے۔جن کی درجہ بندی ان کے نیٹ ورک کے سائز، لائسنس کی اقسام اور د یگر عوامل کی بنیاد پر کی گئی۔رپورٹ کے مطابق کٹیگری نمبر ون جس میں تمام موبائل فون آپریٹر اور ایک سے زائد لائسنس کے حامل بڑے فکسڈ لائن آپریٹرز شامل ہیں۔کیٹیگری ون میں پاکستان موبائل کمیونیکیشنز لمیٹڈ (پی ایم سی ایل)جاز100میںسے96.63پوائنٹ کے ساتھ سر فہرست رہا۔اس کے بعد ٹیلی نار پاکستان 94.23پوائنٹ کے ساتھ رنر اپ رہا۔92.78پوائنٹ کے ساتھ زونگ تیسرے نمبر پر ،87.89پوائنٹ کے ساتھ یوفون /پی ٹی سی ایل چوتھے ،76.74پوائنٹ کے ساتھ ٹرانس ورلڈ پانچویں اور 74.03پوائنٹ کے ساتھ چھٹے اور آخری نمبر پر این ٹی سی آیا۔

جبکہ دوسری کٹیگری میں درمیانے درجے  اور  بڑے آپریٹرز/آئی ایس پیز شامل ہیں۔ دوسری کٹیگری میں ریڈ ٹون سرفہرست جبکہ ملٹی نیٹ رنر اپ رہا۔ رپورٹ میں ٹیلی کام شعبے سے متعلقہ مجموعی سائبر سیکیورٹی انڈیکس(سی ایس آئی)شامل ہے ،علاوہ ازیں ٹیلی کام آپریٹرز کی درجہ بندی ان کی 16 سیکیورٹی ڈومینز کی تعمیل کی سطح کی بنیاد پر کی گئی ہے جس میں سی ٹی ڈی آئی ایس آر میں 104 سیکیورٹی کنٹرولز شامل ہیں۔ رپورٹ میں ٹیلی کام شعبے کے مضبوط اور کمزور شعبوں کا بھی احاطہ کیا گیا ہے اور گزشتہ سال سائبر سیکیورٹی سے متعلقہ اہم واقعات کے بارے میں مجموعی معلومات فراہم کی گئی ہے۔ سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے سب سے آخری نمبر پر آنے پر نیشنل ٹیلی کام کارپوریشن (این ٹی سی) کے حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے موقف دیتے ہوئے سائبرسیکیورٹی رپورٹ 2022کوجانبدارقراردیتے ہوئے کہاکہ این ٹی سی کو آخری نمبر پر رکھنے پر پی ٹی اے کو مراسلہ بھیج رہے ہیں ۔ حکام کا موقف تھا کہ پی ٹی اے کی سائبر سیکیورٹی کی سالانہ رپورٹ 2022ہمارے ساتھ شیئر کئے بغیر شائع کردی گئی ہے پی ٹی اے نے ہمیں آگاہ نہیں کیا کہ کس وجہ سے پوائنٹ کم  دیے گئے ہیں اس پر باقاعدہ پی ٹی اے کو مراسلہ جاری کررہے ہیں ۔ این ٹی سی حکام نے کہا کہ پی ٹی اے کے منظور کردہ آڈیٹر ایس جی ایس نے ہمارا آڈٹ کیا اور انہوں نے ہمیں 88پوائنٹس دیئے ہیں

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی 

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے نیا ٹیلی مواصلات سیٹلائٹ روانہ کر دیا

چین نے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ مرکز سے ایک نیا سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں بھیج دیا۔ٹیلی مواصلات سیٹلائٹ ایپ اسٹار۔ 6 ای کو لیکر جانے والے لانگ مارچ۔ 2 سی کیریئر راکٹ نے جمعہ کے روز قبل از سحر 2 بجکر 10 منٹ (بیجنگ وقت) پر اڑان بھری اور مقررہ مدار میں کامیا بی سے داخل ہوگیا۔سیٹلائٹ بنیادی طور پر جنوب مشرقی ایشیا کے لئے اعلی درجے کی مواصلاتی خدمات کی فراہمی میں استعمال ہوگا۔یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا 460 واں پرواز مشن تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ہی ژے نسلی گروہ کی جانب سے چینی نئے قم...

چین کے سب سے چھوٹے نسلی اقلیتی گروہوں میں سے ایک ہی ژے آمدہ چینی قمری نئے سال کا خیرمقدم مختلف سرگرمیوں کے انعقاد کے ساتھ کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی غیر ملکی تجارت 7.7 فیصد بڑھ کر نئی بل...

چین کی سالانہ غیر ملکی تجارت کی مالیت سال 2022 کے دوران پہلی بار 400 کھرب یوآن (تقریبا 59 کھرب 40 ارب امریکی ڈالر)تک پہنچ گئی ہے ۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس کا سبب یہ ہے کہ ملک پیچیدہ اور سنگین ملکی اور بین الاقوامی حالات کے دوران معاشی اور سماجی ترقی کے ساتھ وبائی مرض سے نمٹنے کے عمل کو بہتر طور پر مربوط کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔کسٹمز کی عمومی انتظامیہ (جی ای سی )نے جمعہ کو بتایا کہ اشیا کی مجموعی تجارت 420 کھرب 70 ارب یوآن تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 7.7 فیصد زیادہ ہے اور جو کہ مسلسل 6 برسوں سے دنیا میں سرفہرست ہے۔برآمدات 10.5 فیصد اضافے کے ساتھ 239 کھرب 70 ارب یوآن ہو گئی اور درآمدات 4.3 فیصد بڑھ کر 181 کھرب یوآن ہو گئیں۔کسٹمز کی عمومی انتظامیہ کے ترجمان لیو ڈالیانگ نے کہا ہے کہ چین کی غیر ملکی تجارت نے گزشتہ سال پیمانے، معیار اور کارکردگی کے لحاظ سے کامیابیاں حاصل کی ہیں جو کہ طلب، رسد اور توقعات کے پیش نظر ایک مشکل سے حاصل کیا گیا کارنامہ ہے۔چین کی آسیان، یورپی یونین اور امریکہ کے ساتھ درآمدات اور برآمدات میں بالترتیب 15 فیصد، 5.6 فیصد اور 3.7 فیصد کا اضافہ ہوا۔بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ واقع ملکوں کے ساتھ چین کی تجارت 19.4 فیصد بڑھ کر اس کی مجموعی غیر ملکی تجارت کے 32.9فیصد کے برابر بن گئی ہے جبکہ علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے دیگر رکن ملکوں کے ساتھ تجارت میں 7.5 فیصد اضافہ ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین،2022 میں 5 لاکھ 92 ہزار افراد کو تادیبی...

چین کے انسداد بدعنوانی کے اعلی ادارے کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلان میں کہا گیا ہے کہ چین نے سال 2022 کے دوران 5 لاکھ 92 ہزارافراد کو تادیبی سزائیں دیں جن میں سے 53 صوبائی یا وزارتی سطح کے اہلکار تھے ۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی )کے مرکزی کمیشن برائے نظم ونسق و معائنہ کاری اور قومی نگران کمیشن نے جمعہ کو بتایا کہ چینی تادیبی انسپکٹرز نے سال 2022 کے دوران نظم و ضبط کی خلاف ورزیوں کے مجموعی طور پر 5 لاکھ 96 کیسز کو نمٹایا ۔ان میں سے مختلف سطح کے تقریبا 1 لاکھ 80 ہزار اہلکاروں کو سزائیں دی گئیں۔تادیبی حکام نے نظم و ضبط کی معمولی خلاف ورزی میں ملوث افراد کو آ گا ہی فراہم کرنے اور خبردار کرنے کی کوششیں بھی تیز کر دیں ہیں جس میں گزشتہ سال تقریبا 12 لاکھ افراد شامل تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، اجرت کی عدم ادائیگی بارے واقعات میں کمی

چین کے اعلی پروکیوریٹو ریٹ نے کہا ہے کہ 2022 کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران اجرت کی عدم ادائیگی بارے 1 ہزار 73 فوجداری مقدمات نمٹائے گئے جو گزشتہ برس کی نسبت 34.09 فیصد کم ہیں۔سپر یم پیپلز پرو کیو ریٹو ریٹ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے نومبر 2022 کے دوران اس بارے کل 1136 افراد کے کیسز سے نمٹا گیا جو 2021 کی اسی مدت کے مقابلے میں 33.49 فیصد کم ہے۔سپر یم پیپلز پرو کیو ریٹو ریٹ کے مطابق حالیہ برسوں میں اس قسم کے مسائل ختم کرنے اور کارکنوں میں ان کے حقوق کے تحفظ بارے شعور میں اضافہ کرنے کی تیز کوششوں کے سبب تارکین محںت کشوں کو اجرت کی عدم ادائیگی کا رجحان کم ہوا ہے۔سپر یم پیپلز پرو کیو ریٹو ریٹ نے نجی شعبے میں ایک ٹھوس قانونی ماحول پیدا کرنے کے لئے اجرت کی عدم ادائیگی کے جرائم پر سخت سزا کا وعدہ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، گوئی ژو کی عام ٹرینوں پر نئے سال کی خوش...

چین کے صوبہ گوئی ژو میں دارالحکومت گوئی یانگ اور ٹورنگ شہر کی یوپھنگ ڈونگ خوداختیار کانٹی کے درمیان "سست ٹرین" یا عام ٹرین کی جوڑی نمبر 5639 اور 5640 چلتی ہے۔یہ ٹرینیں چھیان ڈونگ نان میا اور ڈونگ خوداختیار پریفیکچر میں متعدد بستیوں سے گزرتی ہیں اور 337 کلومیٹر کے اس سفر کے ذریعے 100 سے زیادہ نسلی اقلیتی دیہات کو جوڑتی ہیں۔آمدہ چینی قمری نئے سال کے لئے مقامی افراد کی تیاریوں میں آسانی کے لئے حال ہی میں مسافروں بارے ٹرینوں پر ایک عارضی میلہ منعقد کیا گیا ہے تاکہ وہ جشن کے لئے خریداری کرسکیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اوپن یونیورسٹی کے داخلے کل شروع ہونگے

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہار2023ء کے پہلے مرحلے کے داخلے ملک کے چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایک ساتھ کل) 15جنوری( سے شروع ہورہے ہیں۔ سرٹیفکیٹ کورسز ، مڈل ٹیک ،میٹرک، ایف ا ے اور آئی کام کے داخلے 21فروری تک جاری رہیں گے جبکہ بی ایس)فیس ٹو فیس(، ایم ایس ، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے فارم 15جنوری سے 15فروری تک وصول کئے جائیں گے۔دوسرے مرحلے کے داخلے یکم مارچ سے شروع ہوں گے جس میں ٹیچرٹریننگ پروگرامز، ایسوسی ایٹ ڈگری)بی اے(اور بی ایس)او ڈی ایل(پروگرامز شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ اِن پروگراموں میں پہلے سے داخل)جاری طلبہ(بھی داخلوں کے شیڈول کے مطابق اپنی انرولمنٹ کرسکیں گے،پہلے مرحلے میں پیش کئے جانے والے تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر15۔جنوری سے آن لائن دستیاب ہونگے۔داخلہ فارم اور پراسپیکٹس یونیورسٹی کے مین کیمپس، علاقائی کیمپسز /رابطہ دفاتر اور ملک بھر میں قائم کردہ سیل پوائنٹس میں بھی دستیاب ہوں گے۔ واضح رہے کہ یونیورسٹی کی داخلہ پالیسی کے مطابق بی ایس/ایم ایس سی/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے آن لائن اپلائی کرنا لازمی ہے جبکہ میٹرک اور ایف اے پروگراموں میں داخلہ فارم مینول اور آن لائن دونوں طریقوں سے جمع کیا جاسکے گا ، فارم آن لائن جمع کرانے کی صورت میں داخلہ فارم پرنٹ کرکے یونیورسٹی کو بھجوانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گوادر،حق دو تحریک کے رہنما مولانا ہدایت الرح...

پولیس نے حق دو تحریک کے رہنما مولانا ہدایت الرحمان کو گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق مولانا ہدایت الرحمان کو گوادر میں مقامی عدالت کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے، مولانا ہدیت الرحمان کے ہمراہ مزید تین افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے،پولیس کا کہنا تھا کہ مولانا ہدایت الرحمان کے خلاف گوادر میں قتل ، روڈ بلاک، ہنگامہ آرائی سمیت مختلف دفعات کے تحت 17مقدمات درج ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان پوسٹ نے 2022 کے دوران11 یادگاری ڈاک...

پاکستان پوسٹ نے مختلف اہم مواقع اور عظیم شخصیات کی یاد میں سال 2022 کے دوران کل 11 ڈاک ٹکٹ جاری کئے۔ گزشتہ سال جاری کیے گئے ان 11 ڈاک ٹکٹوں میں سے سال کا پہلا ڈاک ٹکٹ 01 جنوری 2022 کو پاکستان اور جاپان کے درمیان سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کی یاد میں جاری کیا گیا۔ اس یادگاری ڈاک ٹکٹ کا سائز 81 x 40 ملی میٹر ہے جبکہ اس کی مالیت 20 روپے ہے۔پاکستان اور جاپان کے درمیان سفارتی تعلقات 28 اپریل 1952 کو قائم ہوئے۔ جاپان امن معاہدے کی توثیق کرنے والے چند ممالک میں پاکستان پہلے نمبر پر ہے۔ دوسرا یادگاری ڈاک ٹکٹ پاکستان اور سپین کے درمیان سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر 14 جنوری 2022 کو جاری کیا گیا۔

یادگاری ڈاک ٹکٹ جس میں پلازہ ڈی سیبلس، سپین اور اسلامیہ کالج پشاور کی تصاویر شائع کی گئی ہیں جس کا مقصد ہمارے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کا جشن منانا ہے، پاکستان اور اسپین کے تعلقات ہم آہنگی کی علامت ہیں جو مشترکہ نظریات، جمہوریت، تکثیریت، امن اور سلامتی کے مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں۔پاکستان پوسٹ نے23 مارچ 2022 کو اسلام آباد میں 22 اور 23 مارچ 2022 کو منعقدہ او آئی سیوزرائے خارجہ کونسل کے48 ویں اجلاس کے موقع پر تیسرا ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ یہ اجلاس خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ پاکستان کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کی تقریبات کے موقع پر منعقد کیا گیا۔پاکستان میں خواتین کی تعلیم کے سب سے بااثر اداروں میں سے ایک لاہور کالج برائے خواتین، لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی لاہور (1922ـ2022) کے100 شاندار سال منانے کے لیے پاکستان پوسٹ نے25 مئی، 2022 کو سال کا چوتھا یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس میں یونیورسٹی کی تصاویر کی منظرکشی کی گئی۔پاکستان پوسٹ نے اٹک ریفائنری لمیٹڈ کی صد سالہ تقریب کے موقع پر 25 جولائی 2022 کو سال کا 5 واں ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اے آر ایل ملک میں خام تیل کو صاف کرنے کا ایک علمبردار ہے جس نے1922 سے آپریشن کا آغاز کیا تھا۔ پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی (1947ـ2022) کے موقع پر، پاکستان پوسٹ نے 14 اگست 2022 کو ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا، جس پر پاکستان کی یادگاروں کی منظر کشی کی گئی ہے۔

اس ڈاک ٹکٹ پر ڈائمنڈ جوبلی کی تقریب کے لوگو کے ساتھ ''آزادی اور خدمت کے 75 سال اور آزادی، اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کی حقیقی روح کے الفاظ بھی شامل ہیں۔ سال کا ساتواں ڈاک ٹکٹ بھی 14 اگست 2022 کو بین الاقوامی دفاعی نمائش اور سیمینار (IDEAS) 2022 کے 11ویں ایڈیشن کے موقع پر جاری کیا گیا۔آئیڈیاز سال 2000 سے کامیابی کی ایک مسلسل کہانی ہے اور اب بین الاقوامی دفاعی نمائش کنندگان، اعلی سطح کے وفود، سیکورٹی تجزیہ کاروں اور اعلی درجہ کے پالیسی منصوبہ سازوں کا ایک پلیٹ فارم ہے۔پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ شاندار کارکردگی اور کامیابیوں کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر، پاکستان پوسٹ نے 14 نومبر 2022 کو سال کا 8 واں ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ ڈاک ٹکٹ پر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز کی عمارت کی تصویر ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منانے کے لیے، ہائی کمیشن برائے پاکستان، کینبرا، آسٹریلیا نے پاکستان پوسٹ کے تعاون سے 15 نومبر 2022 کو ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔اس ڈاک ٹکٹ پر پاکستان اور آسٹریلیا کی پارلیمنٹ کی تصاویر شائع کی گئی ہیں جو دونوں ممالک کی انتہائی باوقار اور معزز جمہوریتوں کی علامت ہیں۔ پاکستان پوسٹ نے 23 نومبر 2022 کوبصارت اور قوت گویائی و سماعت سے محروم بچوں کے لئے قائم تعلیمی ادارے آئی ڈی اے رئیو کی خدمات (1922ـ2022) کے 100 سال کی تکمیل کے موقع پر سال کا 10 واں یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔یہ ادارہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے طور پر 1922 میں قائم کیا گیا تھا، جو پاکستان میں بصارت اور قوت گویائی و سماعت سے محروم بچوں کی سب سے قدیم درسگاہ ہے۔ پاکستان پوسٹ نے گزشتہ سال 27 دسمبر 2022 کو پاکستان اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر سال کا آخری یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر مینار پاکستان لاہور اور مجسمہ آزادی (امریکہ)کی عکاسیکی گئی ہے جو دونوں ممالک کی انتہائی باوقار اور معزز جمہوریتوں کی علامت ہیں۔ تمام 11 یادگاری ڈاک ٹکٹ 20 روپے کے ہیں جو ملک کے تمام اہم ڈاک خانوں میں فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کا 123واں ی...

قومی ترانے کے خالق،نامور شاعر ابو الاثر حفیظ جالندھری کا 123واں یوم پیدائش 14 جنوری بروز ہفتہ کو (آج)منایا جائے گا،اس دن کے حوالے سے مسلم لیگ اوردیگر جماعتوں اور تنظیموںکے زیر اہتمام فیصل آباد سمیت ملک بھر میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیاجائے گاجس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین حفیظ جالندھری کی ادبی و ملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ابوالاثر حفیظ جالندھری 14جنوری 1900ء کو بھارت کے علاقہ جالندھر میں پیدا ہوئے آزادی کے بعد انہوں نے لاہور کی جانب نقل مکانی کی۔حفیظ جالندھر ی معروف شاعر اور نثر نگار تھے ان کی شاعری مذہبی،حب الوطنی اور لوک گیتوں پر مشتمل تھی۔ انہوں نے پاکستان کا قومی ترانہ تخلیق کر کے شہرت حاصل کی حفیظ جالندھری نے آزاد کشمیر کا قومی ترانہ بھی لکھا۔

حفیظ جالندھر ی نے اگرچہ کسی تعلیمی ادارے سے اسناد حاصل نہیں کیں انہوں نے صرف رسمی تعلیم حاصل کی لیکن تعلیم کی اس کمی کو انہوں نے بھرپور مطالعہ اور ریاضت سے پورا کیا اور اپنی تعلیمی استعداد بڑھائی۔انہوں نے اپنی محنت اور لگن سے نامور شعراء میں جگہ بنا لی اس سلسلے میں انہیں اعلیٰ تعلیم یافتہ فارسی کے عظیم شاعر مولاناغلام قادر بلگرامی کی سرپرستی حاصل رہی ہے۔حفیظ جالندھری کی شاعری کا محور محبت،مذہب اوروطن دوستی ہے حفیظ جالندھری مرحوم نے تحریک آزادی میں بھی بھرپور انداز سے حصہ لیا انہوں نے آزادی کی تحریک کو اجاگر کرنے کیلئے اپنی انقلابی شاعری کو ذریعہ بنایا حفیظ جالندھری کو تمغہ حسن کارکردگی اور ہلال امتیاز سے نوازا جا چکا ہے۔ابوالاثر حفیظ جالندھری 21 دسمبر 1982ء کو 82برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستانی کم عمر آئی ٹی ماہر ارفع کریم رندھاو...

پاکستانی کم عمر آئی ٹی ماہر ارفع کریم رندھاوا کی 11ویں برسی14جنوری کو(آج) منائی جائے گی۔محض نو برس کی عمر میں مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈپروفیشنل امتحان پاس کرکے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچا دینے والی ارفع کریم2فروری1995ء کو ضلع فیصل آباد میں پیدا ہوئیں، اس نے کم عمری میں ہی سافٹ وئیر سرٹیفکیٹ حاصل کرکے عالمی شہرت حاصل کی۔ارفع کریم کو 22دسمبر 2011ء کو مرگی کا دورہ پڑا اور طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اسے لاہور کے سی ایم ایچ ہسپتال میں داخل کروا دیا گیاجہاں وہ کومے کی حالت میں رہیں اور14جنوری2012ء کو انتقال کر گئیں

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعلی پنجاب سے سپریم کورٹ بار کے وفد کی م...

وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ وکلا برادری کی فلاح وبہبود کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے، عام آدمی کو انصاف کی فراہمی کیلئے وکلا برادری کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، حکومت وکلا برادری کو دست و بازو سمجھتی ہے،وزیر اعلی پنجاب سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عابد زبیری کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی، چودھری پرویزالہی نے عابد زبیری کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے لئے 10 کروڑ روپے کی گرانٹ کا چیک دیا،وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ وکلا برادری کی فلاح وبہبود کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے، عام آدمی کو انصاف کی فراہمی کیلئے وکلا برادری کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، وکلا برادری کی فلاح وبہبود کیلئے مزید اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں، میرے دروازے آپ کے لئے ہمہ وقت کھلے ہیں،سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے وفد نے گرانٹ چیک دینے وزیر اعلی چودھری پرویزالہی سے تشکر کا اظہار کیا، صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری نے کہا کہ وکلا برادری کو جتنی عزت اور احترام آپ نے دیا ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی، آپ کے دور میں وکلا برادری کی فلاح و بہبود کے لئے حقیقی معنوں میں کام ہو رہا ہے،صوبائی وزیر قانون خرم شہزاد ورک، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس، صوبائی مشیر عامر سعید راں، سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سیکرٹری مقتدرشبیر، ممبر محسن بیگ، صائم چودھری،،عمران خان کے بھانجے ایڈووکیٹ حسان نیازی، صوبائی سیکرٹری قانون اوردیگر وکلا بھی اس موقع پر موجود تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توہین مذہب کیس، شیخ رشید اور ان کے بھتیجا شی...

سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد توہین مذہب کیس میں بری ہو گئے، اٹک کے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عارف نے توہین مذہب کیس میں شیخ رشید اور شیخ راشد کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا، عدالت نے دونوں رہنمائوں کی بریت کی درخواست منظور کرلی،یاد رہے کہ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کے خلاف مسجد نبوی ۖ میں ہنگامہ آرائی کرنے کا مقدمہ درج تھا،سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کے خلاف تھانہ نیو ایئر پورٹ فتح جنگ میں توہین مذہب کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کوملنے والی امداد سیلاب متاثرین کی ب...

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ جینیوا کانفرنس میں پاکستان کو ملنے والی امداد موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے خرچ کی جائے گی، ہفتہ وار پریس بریفنگ میںدفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نیکہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف دو روزہ دورہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی دعوت پر کررہے ہیں ، وزیر اعظم نے دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کے صدر اور وزیر اعظم کے علاوہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم سے ملاقاتیں کی ہیں،انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے رہنمائوں نے ان ملاقاتوں کے دوران پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے،دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ فریقین نے دو طرفہ سرمایہ کاری تعاون کو وسعت دینے، شراکت داری کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے مواقع تلاش کرنے کے لیے آج پاکستانی اور اماراتی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقات کررہے ہیں،ترجمان نے کہا کہ رواں ہفتے پاکستان نے جنیوا میں ڈونرز کانفرنس منعقد کی جس میں عالمی برادری اور مالیاتی اداروں نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے دل کھول کر مدد کی ہے،کابل میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ دہشت گردی دونوں ممالک کے لئے خطرہ ہے ، پاکستان مشکل وقت میں افغانستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے،دفتر خارجہ کی ترجمان نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر کو...

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر کو ایک بار پھر فیصل آباد سمیت ملک بھر کے سولہ ریجنز میںبحال کردیا جبکہ تنویر شوکت کو دوبارہ فیصل آباد ریجنل ہیڈ کوچ تعینات۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈکی جانب سے 2014ء کے آئین کی بحالی اور ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر میں فیصل آباد سمیت ملک بھر کے سولہ ریجنز کو بحال کردیا گیا ہے اور ریجنز میں کوچز کی تعیناتی کا عمل شروع ہو گیا ہے' جس کے تحت فیصل آباد ریجن کے سابق ہیڈ کوچ تنویر شوکت کو دوبارہ ریجنل ہیڈ کوچ تعینات کردیا گیا' سینئر ایچ آر منیجر پی سی بی محمد وقاص ملک کی جانب سے تنویر شوکت کی بطور ریجنل ہیڈ کوچ تعیناتی کامراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔جس پر کرکٹرز نے انہیں مبارکباد دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کے بغیر ہاکی ورلڈکپ کا ہونا اس ملک ک...

سابق کپتان ڈاکٹر طارق عزیز، منظور الحسن، کرنل ریٹائرڈ مدثر اصغر اور خواجہ جیندنے کہا ہے کہ پاکستان کے بغیر ہاکی ورلڈکپ کا ہونا اس ملک کیلئے بدقسمتی ہے جو 4 بار ہاکی کا عالمی چیمپئن رہا ہو،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق عزیز کا کہنا تھا کہ ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان کے نہ ہونے کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا، صرف آنسو ہی بہائے جاسکتے ہیں یہ وقت ہم سب کے لیے شرمندگی کا ہے،پاکستان ہاکی کے معاملات چلانے والے کھیل سے مخلص نہیں، ہمارے مقابلے میں ہمسایہ ملک ٹاپ رینک ہے اور وہ لگاتار دوسری بار عالمی کپ کروا رہے ہیں،اولمپئن منظور الحسن کیمطابق دکھ والی بات بہت چھوٹا لفظ ہے، ہاکی سے محبت کرنے والا ہر پاکستانی اس وقت غم میں مبتلا ہے، ہم نے چار بار ورلڈکپ جیتا، آج یہ حالات ہیں کہ ہمارا نام و نشان بھی اس میں باقی نہیں بچا، فیڈریشنزحکام کو بہت وقت ملا لیکن ٹیم کو کوالیفائی بھی نہیں کرواسکے، یہ ہمارے لیے بہت بڑا سانحہ ہے۔ جو بچے یہ ورلڈکپ کھیلنا چاہتے تھے، وہ اب 4سال مزید انتظار کریں گے،کرنل ریٹائرڈ مدثر اصغر کے مطابق نمبرون سے اس وقت ہم 17ویں پوزیشن پر پہنچ چکے ہیں، یہ کھیل کی تباہی نہیں تو پھر اور کیا ہے۔ہاکی فیملی کے لیے یہ سخت کرب کے لمحات ہیں کہ ورلڈکپ میچز میں پاکستانی ٹیم نہیں کھیل رہی ہوگی۔ اس کی تمام تر ذمہ داری فیڈریشنز حکام ہیں جو اپنا کام ٹھیک طریقے سے نہیں کرپارہے،کھیل میں ٹیمیں ہارتی ہیں لیکن وہ دو تین سال پھر ٹاپ پر آجاتی ہیں لیکن ہماری ٹیم کو 10سال ہوگئے ہیں، ہارتی ہی جاری ہے، پاکستان کو ہاکی کیمیدان سے پہچان ملی، اگر قومی کھیل کی ترقی پر توجہ نہ دی گئی تو نوچند کھیلنے والے جو لڑکے بچے ہیں وہ بھی ہاکی سے کنارہ کشی اختیار کرلیں گے،اولمپپئن اور سابق کوچ خواجہ جینید کا موقف تھا کہ ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کا نہ ہونا بہت بڑا المیہ ہے، ماضی میں جو ہوا، اس کو بھول کراب ہمیں اپنے مستقبل کی فکر اور تیاری کرنی چاہیے،اگلے ورلڈکپ کو ٹارگٹ بناکر ابھی سے کام کرنے کی ضرورت ہے، چار سال میں ہم نیک نیتی اور مخلص ہوکر کام کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم اگلی بار ورلڈکپ نہ کھیل سکیں،لڑکوں کومیں ٹیلنٹ ہے اور دنیا پر راج کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں، فیڈریشن میں ایسے لوگوں کو لانے کی ضرورت ہے جو ملک اور کھیل سے محبت کرنے والے ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان سے سیریز کا خاتمہ، آسٹریلوی بورڈ ک...

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نک ہوکلے نے افغانستان کے خلاف سیریز سے دستبرداری کے معاملے پر بیان جاری کردیا،نک ہوکلے نے کہا کہ یہ بڑی چیلنجنگ اور افسوسناک صورتحال ہے، ہم نے دستبرداری کے فیصلے کو ہلکا نہیں لیا اس پر حکومت سے تفصیلی مشاورت کی،انہوں نے کہا کہ ہم سیریز کھیلنے کے لیے پر امید تھے اور افغان کرکٹ بورڈ سے رابطے میں تھے لیکن طالبان کے نومبر اور دسمبر کے فیصلوں نے خواتین کے بنیادی انسانی حقوق میں فرق ڈالنے کے اشارے دیے جب کہ بنیادی انسانی حقوق سیاست نہیں ہے، بنیادی انسانی حقوق میں فرق کی وجہ سے ہمیں دستبرداری کا فیصلہ کرنا پڑا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جونیئر لیگ میں کروڑوں کے نقصان پر پی سی بی ک...

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی چارج سنبھالنے کے بعد جہاں کئی ڈائریکٹرز کی تنخواہوں میں کمی لانے پر غور کررہے ہیں وہیں پی سی بی کے ڈائر یکٹر کمرشل عثمان وحید کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے،پی سی بی کے دستاویز کے مطابق کارپوریٹ کلچر سے آنے والے عثمان وحید کی تنخواہ 9لاکھ98ہزار روپے ہے اور ذمے دار ذرائع کا کہنا تھا کہ انہوں نے مئی2022میں ذمے داریاں سنبھالی تھیں، ان کی تقرری کے بعد بورڈ نے ایک ارب روپے کی لاگت سے سب سے مہنگا منصوبہ پاکستان جونیئر لیگ کا کیا تھا جس میں 15کرو ڑ روپے کی آمدنی ہوئی اور 85کروڑ روپے کا بھاری نقصان ہوا،پرانے نظام میں پی سی بی، سدرن پنجاب کے علاوہ کسی ایسوسی ایشن کی ٹیم فروخت کرنے میں ناکام رہا تھا، رمیز راجا نے اپنی چیئرمین شپ میں پاکستان سپر لیگ کے تمام اسپانسر شپ معاہدوں کو حتمی شکل دے دی تھی،اب نائلہ بھٹی کو کمشنر پی ایس ایل مقرر کیا گیا ہے، وہ اس سے قبل پی سی بی میں ڈائریکٹر مارکیٹنگ رہ چکی ہیں،ذرائع کا کہنا تھا کہ کئی شعبوں کی تنظیم نو کے ساتھ کمرشل ڈپارٹمنٹ سے متعلق بھی فیصلے کیے جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رونی او سلیوان کازو ماسٹرز کے کوارٹر فائنل م...

سات بار کے چیمپئن رونی او سلیوان کازو ماسٹرز کے کوارٹر فائنل میں ناک آئوٹ ہو گئے، انہیں مارک ولیمز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5-6 سے شکست دی،رپورٹس کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے 1992میں اپنا پروفیشنل کیریئر شروع کیا اور دونوں کی عمریں 47سال ہیں، لیکن یہ ولیمز ہی تھے جنہوں نے سنوکر کے عالمی نمبر ایک اور کھیل پر راج کرنے والے عالمی چیمپئن رونی کو ناک آئوٹ کر دیا ،مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد مارک ولیمز کا کہنا تھا کہ پہلے تین فریموں میں میرے پاس کوئی شارٹ نہیں تھا تاہم مجھے لگا لوگ چاہتے ہیں کہ میں آخر تک کھیل کرمقابلہ جیت جاں، یہ میرے لئے ناقابل یقین ہے،ایونٹ کے شیڈول کے مطابق ہفتہ کو(آج) سیمی فائنل میں ولیمز کا مقابلہ جیک لیسووسکی سے ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں