- ہمارے متعلق
-
- |
-
- |
-
اے بی ایم سیکیورٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ کا بروکریج اور کمیشن مالی سال 2020-21 میں 144 فیصد بڑھ کر 9.31 ملین روپے ہو گیا،کمپنی کے آپریٹنگ اخراجات مالی سال 21 میں 75 فیصد بڑھ کر 6.96 ملین روپے ہو گئے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق اے بی ایم سیکیورٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ کا بروکریج اور کمیشن مالی سال 2020-21 میں 144 فیصد بڑھ کر 9.31 ملین روپے ہو گیا جو مالی سال 20 میں 3.81 ملین روپے تھا۔کمپنی کے آپریٹنگ اخراجات مالی سال 20 میں 3.98 ملین روپے سے مالی سال 21 میں 75 فیصد بڑھ کر 6.96 ملین روپے ہو گئے۔تاہم ٹیکس سے پہلے کا منافع مالی سال 21 میں 176 فیصد بڑھ کر 4.24 ملین روپے ہو گیا جو مالی سال 20 میں 1.53 ملین روپے تھا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق بعد از ٹیکس منافع بھی مالی سال 20 کے 1.26 ملین سے مالی سال21 میں 128فیصدبڑھ کر 2.87 ملین روپے ہو گیا۔کمپنی کی 2018 میں فی حصص آمدنی 2.02 روپے تھی لیکن پھر 2019 میں مائنس 2.35 روپے تک گر گئی۔
اس کے بعدحصص بڑھتا ہی چلا گیا اور 2020 میں 0.84 روپے اور 2021 میں 1.92 روپے تک پہنچ گیا۔ کمپنی پروفائلاے ایم بی سیکیورٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ کے موجودہ چیف ایگزیکٹو آفیسر،ڈائریکٹر آصف بیگ مرزا نے 1994 میں سابقہ لاہور اسٹاک ایکسچینج کے انفرادی ممبر کے طور پر اسٹاک بروکریج کا کاروبار شروع کیا۔ 2004 میں اے بی ایم سیکیورٹیز پرائیویٹ لمیٹڈنے اپنے قیام کے بعد سے انتہائی شفاف طریقے سے اپنے گاہکوں کی سرمایہ کاری کی ضروریات کو کامیابی کے ساتھ پورا کیا ہے۔کمپنی کا تربیت یافتہ اور تجربہ کار عملہ تندہی سے صارفین کی خدمت کرتا ہے اور ریگولیٹری تعمیل کو یقینی بناتا ہے۔ عملہ گاہکوں کی ترجیحی حیثیت کو تسلیم کرتا ہے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ گاہکوں کو مارکیٹ کی صلاحیت، متعلقہ خطرات، اور حساسیت سے مسلسل آگاہ کیا جاتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی