- ہمارے متعلق
-
- |
-
- |
-
ابراہیم فیبرکس لمیٹڈنے مالی سال 2022-23 کا آغاز پہلی سہ ماہی میں 27 بلین روپے کی مجموعی فروخت کی رپورٹ کے ساتھ کیا جو گزشتہ کی اسی سہ ماہی میں کمپنی کی طرف سے حاصل کردہ سب سے زیادہ کاروبار ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق ابراہیم فیبرکس لمیٹڈ مارکیٹ کیپٹلائزیشن کی بنیاد پر سب سے بڑی کمپنی ہے جو مصنوعی اور ریون کے شعبے میں کام کرتی ہے۔اسے 1986 میں ایک عوامی ادارے کے طور پر شامل کیا گیا ابراہیم فیبرکس لمیٹڈمارکیٹ کیپ کی مالیت 62.1 بلین روپے ہے، اور یہ پاکستان اور بیرون ملک پولیسٹر اور یارن کا ایک سرکردہ صنعت کار اور فروخت کنندہ ہے۔ پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں، ابراہیم فیبرکس لمیٹڈکی آمدنی 22فیصد بڑھ گئی تاہم، آمدنی میں بڑھتے ہوئے رجحان کو ظاہر کرنے کے باوجود، کمپنی کے مجموعی اور خالص منافع کے مارجن میں بالترتیب 71% اور 79% کی کمی واقع ہوئی۔پیداوار کی لاگت میں اضافے نے ممجموعی منافع کے مارجن کو نیچے دھکیل دیا۔ پیداوار کی بلند قیمت کے ذمہ دار عوامل میں ملکی سطح پر معاشی اور سیاسی بے چینی شامل تھی۔
آئی بی ایف ایل کی انتظامیہ نے عالمی افراط زر اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کو بھی پیداواری لاگت میں اضافے کا اہم کردار قرار دیا۔گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں مجموعی منافع میں زبردست کمی کے باوجودپہلی سہ ماہی نے گزشتہ چار سالوں میں تیسری بہترین پہلی سہ ماہی کا مجموعی منافع اٹھایا۔ ابراہیم فیبرکس لمیٹڈ نے 1.5 بلین روپے کا مجموعی منافع اور 643 ملین روپے کا خالص منافع کمایا۔ مالی سال 23 کی پہلی سہ ماہی اپنے سرمایہ کاروں کے لیے 2.07 روپے فی شیئر آمدنی کے ساتھ ختم ہوئی۔ ابراہیم فیبرکس نے کیلنڈر سال 2022 کے پہلے نو مہینوں میں 2021 کی اسی مدت کے مقابلے میں اپنی آمدنی میں 44 فیصد اضافہ کیا۔تاہم، مجموعی منافع اور خالص منافع کا تناسب بالترتیب 31% اور 43% کم ہوا۔ستمبر 2022 کے آخر تک ابراہیم فیبرکس لمیٹڈ کی رپورٹ کردہ فی شیئر آمدنی ویلیو بھی ستمبر 2021 تک نو مہینوں میں کمائی گئی 25.47 روپے کی ویلیو سے کم ہو کر 20.76 روپے رہ گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی