- ہمارے متعلق
-
- |
-
- |
-
احمد حسن ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کی آمدنی 30 جون 2022 کو ختم ہونے والے مالی سال میں 46 فیصد اضافے کے ساتھ 5.54 ارب روپے ہو گئی،کمپنی نے 338 ملین روپے کا مجموعی منافع کمایا، فی حصص بڑھ کر 23.76 روپے ہو گیا،کمپنی یارن فیبرک کی تیاری اور فروخت میں مصروف عمل۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق احمد حسن ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کی آمدنی 30 جون 2022 کو ختم ہونے والے مالی سال میں 46 فیصد اضافے کے ساتھ 5.54 بلین روپے ہو گئی جو سال 2021 میں 3.79 بلین روپے تھی۔ مالی سال کے دوران سیلز ریونیو کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے حوالے سے ویلتھ پاک کی رپورٹ میں مقداری اور مالیاتی طور پر دونوں لحاظ سے اضافہ ہوا ہے۔ 03 دسمبر 1989 کو پاکستان میں قائم ہونے والی ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی احمد حسن ٹیکسٹائل ملز بنیادی طور پر یارن اور فیبرک کی تیاری اور فروخت میں مصروف ہے۔کمپنی نے مالی سال 22 میں 338 ملین روپے کا بھاری مجموعی منافع کمایاجو کہ مالی سال 21 میں حاصل کیے گئے 289 ملین روپے سے 17 فیصد زیادہ ہے۔ فی حصص جو ایک سال پہلے 19.81 روپے تھا مالی سال 22 میں نمایاں طور پر بڑھ کر 23.76 روپے ہو گیا۔ 2019 میں کمپنی کی سیلز ریونیو 2018 میں 5.17 بلین روپے سے بڑھ کر 7.27 بلین روپے ہو گئی۔ کمپنی کا مجموعی منافع پچھلے سال کے 308 ملین روپے سے بڑھ کر 460 ملین روپے ہو گیا۔ سال کے لیے بعد از ٹیکس منافع پچھلے سال کے 10 ملین
روپے سے 310 فیصد بڑھ کر 41 ملین روپے ہو گیا۔ جس کے نتیجے میں حصص کی قیمت 2018 میں 0.7 روپے سے بڑھ کر 2019 میں 2.84 روپے ہو گئی۔ 2020 میںکمپنی کی فروخت 2019 میں 7.27 بلین روپے سے 48.4 فیصد کم ہو کر 3.75 بلین روپے ہو گئی۔ یہ زیادہ تر کووڈ 19کی وجہ سے ہواجس نے مارکیٹوں کو بند کر دیا اور سپلائی چین میں خلل ڈالا لیکن کمپنی نے سال کے دوران خالص منافع میں 195 فیصد اضافہ رپورٹ کیا جو کہ پچھلے سال کے 41 ملین روپے سے زیادہ 121 ملین روپے رہا۔ پچھلے سال 2.84 روپے سے 2020 میں 13.62 روپے ہو گئے۔ 2021 میںکمپنی نے اپنے کاروبار میں معمولی اضافہ دیکھاجو ایک سال پہلے کے 3.75 بلین روپے سے 1.6 فیصد بڑھ کر 3.81 بلین روپے ہو گیا۔ ٹیکس کے بعد منافع پچھلے سال 121 ملین روپے سے بہتر ہو کر 168 ملین روپے ہو گیا۔
زیر نظر سال منافع میں اضافے کی وجہ سے فی حصص قیمت ایک سال پہلے کے 13.68 روپے سے بڑھ کر 19.81 روپے تک پہنچ گئی۔ مالی سال 2021-22 میںکمپنی کی آمدنی میں اضافے کی وجہ معاشی ترقی کے بعد بڑھتی ہوئی مانگ تھی جسکی وجہ کووڈ19 سے متعلق پابندیوں میں نرمی کر دی گئی۔ پاکستان میں حالیہ شدید سیلاب نے معیشت کے امکانات کو نمایاں طور پر خراب کر دیا تاہم اگر سیاسی استحکام حاصل ہو جاتا ہے اور استحکام کے جاری اقدامات جاری رہتے ہیں تو ان کا اقتصادی نقطہ نظر پر نمایاں اثر پڑے گا۔ فیبرک کی قیمت میں ان پٹ لاگت میں اضافے کے ساتھ ہم آہنگی نہیں بڑھی ہے کیونکہ اس کی مانگ میں کمی ہے۔ مقامی اور عالمی دونوں منڈیوں میں مصنوعات میں اضافے آئندہ مالی سال کے ہدف کے نتائج حاصل کرنے کے لیے احمد حسن ٹیکسٹائل ملز کی انتظامیہ صلاحیت میں اضافہ اور استعداد کار میں اضافہ کر کے اخراجات میں کمی پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی