آئی این پی ویلتھ پی کے

ایلومینیم اور گیلیم کا بنیادی ذریعہ باکسائٹ کا ویلیو ایڈیشن صنعتی شعبے کو مضبوط بنا سکتا ہے

۲۶ جنوری، ۲۰۲۳

ایلومینیم اور گیلیم کا بنیادی ذریعہ باکسائٹ کا ویلیو ایڈیشن صنعتی شعبے کو مضبوط بنا سکتا ہے، سرگودھااورخوشاب میں باکسائیٹ کے ذخائر موجود، باکسائٹ کی عالمی مارکیٹ کا حجم 15.60 ارب ڈالر ، مارکیٹ لیڈرز میں چین، آسٹریلیا، ہندوستان، برازیل اور گنی شامل،بائر پروسیس پلانٹ میں 1.2ملین ٹن سالانہ فیڈ کے ساتھ اچھی مقدار میں ایلومینا نکالا جا سکتا ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق ایلومینیم اور گیلیم کا بنیادی ذریعہ باکسائٹ کا مقامی طور پر نکالنا اور ویلیو ایڈیشن نہ صرف صنعتی شعبے کو مضبوط بنا سکتا ہے بلکہ پاکستان کے لیے مواقع کی کھڑکی بھی کھول سکتا ہے۔ ماہر ارضیات، ماربل اینڈ گرینائٹ ،معدنیات کی قومی کونسل کے رکن اور پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن میں ارضیات کے سابق جنرل منیجر یعقوب شاہ نے کہاکہ باکسائٹ ایک چٹان کا ذریعہ ہے جو تلچھٹ کی چٹانوں میں بنتا ہے۔ یہ ایلومینا کا پرنسپل ایسک ہے اور خوشاب میں اس کے بڑے ذخائر ہیں۔ اگرچہ سرکاری سطح پر یہ کان اچھی طرح سے تیار نہیں ہے لیکن نجی کمپنیاں یا لوگ اس کی کان کنی کر رہے ہیں۔ قیمت میں اضافے کے بعد اس کا مقامی طور پر نکالا جانا اور برآمد کرنا پاکستان کے لیے زرمبادلہ کا ایک ذریعہ بن سکتا ہے، لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایک مناسب فریم ورک کے ساتھ شروعات کی جائے۔ 2021

میں ایلومینا اور دیگر اشیا کی درآمد پر 383 ملین ڈالر خرچ کیے گئے۔ کل پیدا ہونے والی باکسائٹ کا نوے فیصد ایلومینا انڈسٹری میں استعمال ہوتا ہے۔ باکسائٹ کی پیداوار میں مارکیٹ لیڈرز میں چین، آسٹریلیا، ہندوستان، برازیل اور گنی شامل ہیں۔ باکسائٹ کی عالمی مارکیٹ کا حجم 2022 میں 15.60 بلین ڈالر سے بڑھ کر 2030 تک 18.15 بلین ڈالر متوقع ہے۔ میٹالرجیکل پروسیسنگ، سٹیل اور پٹرولیم کی صنعت، سڑک اور عمارت کے مجموعوں میں خام مال کے طور پر، ایلومینا نکالنے، ہوائی جہاز کی تیاری کی صنعت، برقی کنڈکٹر کے طور پرباکسائٹ کو برقی آلات اور بجلی کی ترسیل میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ ماہر ارضیات اور کان کن عمران بابر نے ویلتھ پاک کو بتایاکہ باکسائٹ پاکستان کے تقریبا تمام صوبوں میں مختلف مقداروں میں پایا جاتا ہے لیکن سرگودھااورخوشاب اس کا بنیادی ذریعہ ہے۔میری رائے میں ایک چھوٹے سائز کے بائر پروسیس پلانٹ اور اس میں تقریبا 1.2 ملین ٹن سالانہ فیڈ کے ساتھ اچھی مقدار میں ایلومینا نکالا جا سکتا ہے۔ باکسائٹ نہ صرف ایلومینا بلکہ سرخ مٹی کا بھی ذریعہ ہے جو بائر کے عمل میں ایک ضمنی پروڈکٹ کے طور پر برآمد ہوتا ہے اور کئی دیگر اہم صنعتی مقاصد کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی