- ہمارے متعلق
-
- |
-
- |
-
اینگرو پاورجن قادر پور لمیٹڈ رواں مالی سال 23-2022 کی پہلی سہ ماہی میں 29.41 فیصد کے منافع کے ساتھ بجلی کے شعبے میں سرفہرست رہی۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق اینگرو پاورجن قادر پور لمیٹڈ نے رواں مالی سال 23-2022 کی پہلی سہ ماہی جولائی تا ستمبرمیں 29.41 فیصد کے خالص منافع کے مارجن کے ساتھ بجلی پیدا کرنے کے شعبے کی قیادت کی۔ پاور جنریشن اور ڈسٹری بیوشن سیکٹر کے تین سب سے زیادہ منافع بخش ممبران میںحب پاور کمپنی لمیٹڈ اور کوٹ ادو پاور کمپنی لمیٹڈ بھی شامل تھے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن کی بنیاد پر، حبکو نے 77.3 بلین روپے کی مارکیٹ کیپ کے ساتھ پاور سیکٹر کی قیادت کی۔ جبکہ کیپکو 23.4 بلین روپے اور اینگرو پاورجن قادر پور لمیٹڈ 7.8 بلین روپے کے مارکیٹ کیپس کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور پانچویں نمبر پر رہے۔مالی سال 23 کی پہلی سہ ماہی کے دوران اینگرو پاورجن قادر پور لمیٹڈ نے 1.07 بلین روپے کی فروخت سے 971 ملین روپے کا سب سے زیادہ خالص منافع کمایا۔
اینگرو پاورجن قادر پور لمیٹڈ کا مجموعی منافع اور خالص منافع کا مارجن بالترتیب 32.6فیصد اور 29.41فیصدبتایا گیا۔ اینگرو پاورجن قادر پور لمیٹڈ نے اپنے شیئر ہولڈرز کے لیے 3 روپے فی حصص کی آمدنی حاصل کی۔ اس طرح اینگرو پاورجن قادر پور لمیٹڈ کے سرمایہ کاروں نے مالی سال 23 کی پہلی سہ ماہی کے دوران مارکیٹ میں کمی پر کمائی کی۔رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں حبکو کا منافع 25.56فیصدکے خالص منافع کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ اس نے اپنے سرمایہ کاروں کے لیے 3.43 روپے کی قدر پیدا کی۔ حبکو نے مارکیٹ کے ساتھ کمزور مثبت تعلق ظاہر کیا، اس طرح مارکیٹ میں مندی کے رجحان سے متاثر ہوا، اور اس دوران اینگرو پاورجن قادر پور لمیٹڈ سے کم منافع ظاہر کیا۔کیپکو نے پاور سیکٹر کی سرفہرست تین فرموں میں 22 بلین روپے کی سب سے زیادہ فروخت کی، لیکن یہ مجموعی منافع کا تناسب صرف 6.9 فیصد ہی پیدا کر سکی۔ کیپکو نے پہلی سہ ماہی میں 9.22فیصدکا خالص منافع اور 2.40 روپے کی فی حصص قدر کمائی۔ پاور سیکٹر کی سرفہرست تین فرموں میں سے کیپکو کے منافع نے کے ایس ای 100کے ساتھ سب سے زیادہ تعلق ظاہر کیا اور تیسرا سب سے بڑا خالص منافع حاصل کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی