- ہمارے متعلق
-
- |
-
- |
-
اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ نے کیلنڈر سال 2022 میں 82 ارب روپے کی زبردست مجموعی فروخت کی جوگزشتہ سال کی 70 ارب روپے کی مجموعی فروخت سے 17 فیصد زیادہ تھی۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کیمیکل سیکٹر میں درج ہے۔ 41.9 بلین روپے کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے ساتھ یہ چوتھے نمبر پر ہے۔1997 میں ایک ذیلی ادارہ اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ کے طور پر قائم کیا گیا،یہ پاکستان میں پولی وینیل کلورائیڈ کا واحد مینوفیکچرر ہے۔ یہ تجارتی اور گھریلو استعمال کے لیے بہت سی الکلائن مصنوعات کی تیاری اور فروخت میں بھی مصروف ہے۔ اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ نے 2022 میں 23 بلین روپے کی فروخت پر مجموعی منافع اور 11 بلین روپے کا خالص منافع رپورٹ کیاجس سے قدر 12.39 روپے فی شیئر ہو گئی۔کمپنی نے سال کے دوران بالترتیب 28فیصد اور 14فیصدکے مجموعی منافع اور خالص منافع کا تناسب رپورٹ کیا۔ کمپنی نے 2021 میں اپنی فروخت پر مجموعی منافع کا 34% اور 22% خالص منافع کی اطلاع دی۔اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز مارکیٹ ویلیو میں 23 فیصد کا نقصان ہوا جو49.9 بلین روپے سے گھٹ کر 38.4 بلین روپے تک پہنچ گیا۔تاہم2021میں 43 بلین روپے سے بڑھا کر 49 بلین روپے کر دیا۔ پچھلے پانچ سالوں میںای پی سی ایل نے اپنی آمدنی حاصل کرنے کی صلاحیت میں 133 فیصد اضافہ کیااورپچھلے پانچ سالوں میں منافع پیدا کرنے کے لحاظ سے سرفہرست رہا۔ اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ کا اوسط مجموعی منافع کا تناسب گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 27فیصداور اوسط خالص منافع کا تناسب 15فیصدرہا۔کمپنی نے 2022 میں نصف دہائی کی دوسری سب سے زیادہ ویلیو پوسٹ کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی