آئی این پی ویلتھ پی کے

اٹلی کے شہر میلان میں ہونے والی 7روزہ نمائش انٹرنیشنل ٹیکسٹائل مشینری ایسوسی ایشن ختم

۱۶ جون، ۲۰۲۳

اٹلی کے شہر میلان میں ہونے والی 7روزہ نمائش ITMA ( انٹرنیشنل ٹیکسٹائل مشینری ایسوسی ایشن) گزشتہ روز ختم ہو گئی جس میں فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے ممبروں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یہ نمائش ہر چار سال بعد منعقد کی جاتی ہے اور اس میں ٹیکسٹائل کے شعبہ میں ہونے والی نئی ایجادات اور ٹیکنالوجی کی نمائش کی جاتی ہے ۔ اس نمائش میں پاکستان سمیت 47ملکوں کے مندوبین نے شرکت کی ۔ پاکستان کے صنعتکاروں نے بھی نئی مشینری کی خریداری کیلئے آرڈر دیئے ۔توقع ہے کہ اس کے نتیجہ میں پاکستان میں ٹیکسٹائل کے شعبہ کو جدید بنیادوں پر استوار کرنے میں مدد ملے گی۔ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق کی ذاتی کوششوں سے فیصل آباد چیمبر کے پلیٹ فارم سے اس بین الاقوامی ایونٹ میں شرکت کے خواہاں تمام ممبران کو ویزے مل گئے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے اس نمائش میں شرکت کی اور اب وہ نئی مشینری اور ٹیکنالوجی کے ذریعے وہ اپنی مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانے کے علاوہ نئے عالمی تقاضوں کو بھی پورا کر سکیں گے۔صدر چیمبر ڈاکٹر خرم طارق نے خود بھی اس نمائش میں شرکت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی