- ہمارے متعلق
-
- |
-
- |
-
انجینئرنگ سیکٹر کی ٹاپ پانچ کمپنیوں کی اوسط مارکیٹ ویلیو میں جاری مالی سال کی دوسری سہ ماہی اکتوبردسمبرمیں 19 فیصد کی کمی ، کل مارکیٹ کیپٹلائزیشن 77 ارب روپے، انٹرنیشنل اسٹیلز لمیٹڈ 19.3 ارب روپے کی مارکیٹ کیپ کے ساتھ سب سے بڑی کمپنی ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق انجینئرنگ سیکٹر کی ٹاپ پانچ کمپنیوں کی اوسط مارکیٹ ویلیو میں جاری مالی سال 2022-23 کی حال ہی میں ختم ہونے والی دوسری سہ ماہی اکتوبردسمبرمیں 19 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں انجینئرنگ کے شعبے کی نمائندگی 18 کمپنیاں کرتی ہیں جن کی کل مارکیٹ کیپٹلائزیشن 77.2 بلین روپے ہے۔ مارکیٹ کیپیٹلائزیشن کے لحاظ سے انٹرنیشنل اسٹیلز لمیٹڈ 19.3 بلین روپے کی مارکیٹ کیپ کے ساتھ سب سے بڑی کمپنی ہے اس کے بعد مغل آئرن اینڈ اسٹیل انڈسٹریز لمیٹڈ ہے جس کی مارکیٹ کیپ 15.7 بلین روپے ہے۔ انٹرنیشنل انڈسٹریز لمیٹڈ اور آغا اسٹیل انڈسٹریز لمیٹڈ روپے 9.8 بلین اور 7.9 بلین روپے کی مارکیٹ کیپ کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔
عائشہ اسٹیل ملز لمیٹڈ جس کی مارکیٹ کیپ 7.3 بلین روپے ہے انجینئرنگ کے شعبے میں پانچویں بڑی کمپنی ہے۔ مغل کی مارکیٹ ویلیو 21 ارب روپے سے کم ہو کر 16 ارب روپے ہو گئی، اس طرح اسے 25 فیصد کا سب سے زیادہ نقصان برداشت کرنا پڑا۔ دوسرا سب سے زیادہ نقصان انٹرنیشنل انڈسٹریز لمیٹڈ کا رپورٹ کیا گیا کیونکہ اس کی مارکیٹ ویلیو 13 بلین روپے سے گھٹ کر 9.9 بلین ہو گئی۔ مارکیٹ ویلیو 9.3 بلین سے 7.5 بلین روپے تک 19 فیصد کی کمی کے ساتھ آغا اسٹیل انڈسٹریز لمیٹڈکو تیسرے سب سے زیادہ نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ آغاکو مارکیٹ ویلیو کے سب سے کم نقصان کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ اس کی قیمت 9.4 بلین روپے سے 11 فیصد کم ہو کر 8.4 بلین روپے رہ گئی۔ اوسطاسرفہرست انجینئرنگ کمپنیوں کو مجموعی مارکیٹ سے زیادہ مارکیٹ ویلیو میں کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ سرفہرست پانچ انجینئرنگ فرموں میں سے مغل نے مجموعی مارکیٹ کے مقابلے اسٹاک ریٹرن میں سب سے زیادہ 0.04فیصدکی مارکیٹ ریٹرن کے مقابلے میں 0.41فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی