- ہمارے متعلق
-
- |
-
- |
-
انڈس ڈائنگ اینڈ مینوفیکچرنگ کمپنی لمیٹڈ کی آمدنی جاری مالی سال 2022-23 کے پہلے چھ مہینوں میں 21.9 بلین روپے رہی جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 23.7 بلین روپے سے 7 فیصد کم ہے۔ مجموعی منافع بھی 59فیصدکم ہو کر 1.95 بلین روپے ہو گیا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے 69.5 ملین روپے کا خالص منافع کمایاجو کہ 3.2 بلین روپے کے منافع سے 98 فیصد کم ہے ۔مالی سال 2021-22 کے دوران کمپنی کی مجموعی فروخت مالی سال 21 میں 49 بلین روپے سے بڑھ کر 75.3 بلین روپے تک پہنچ گئی جس میں سال بہ سال 53 فیصد کا اضافہ ہوا۔مالی سال 22 کا مجموعی منافع 14.5 بلین روپے تک پہنچ گیا جو مالی سال 21 کے 6.5 ملین روپے سے 123 فیصد زیادہ ہے۔مالی سال 21 میں 3.8 بلین روپے کے خالص منافع کے مقابلے میںبعد از ٹیکس منافع مالی سال 22 میں 9.98 بلین روپے تک پہنچ گیا جس نے سال بہ سال کی بنیاد پر 158 فیصد کی زبردست اضافہ کیا۔مالی سال 21 میںکمپنی کی فی حصص آمدنی 70.98 روپے تھی جس نے 159 فیصد کی غیر معمولی نمو ظاہر کی اور مالی سال 22 میں بڑھ کر 184.11 روپے ہو گئی۔انڈس ڈائنگ اینڈ مینوفیکچرنگ کمپنی کو پاکستان میں 23 جولائی 1957 کو کمپنیز ایکٹ 1913 کے تحت ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔ کمپنی کی بنیادی سرگرمی یارن کی تیاری اور فروخت ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی