آئی این پی ویلتھ پی کے

او جی ڈی سی ایل کی رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں 203 بلین روپے کی آمدنی

۸ مارچ، ۲۰۲۳

او جی ڈی سی ایل کی مالی سال 2022-23 کے پہلے چھ ماہ میں 203 بلین روپے کی آمدنی، مارکیٹ کیپیٹل 346 بلین روپے ہے،ایکسپلوریشن سیکٹر نے حاصل کردہ کل فروخت میں 46 فیصد حصہ ڈالا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے مالی سال 2022-23 کے پہلے چھ ماہ میں سب سے زیادہ 203 بلین روپے کی آمدنی پوسٹ کرکے تیل اور گیس کے شعبے کی قیادت کی۔ ایکسپلوریشن سیکٹر کی طرف سے حاصل کردہ کل فروخت میں 46 فیصد حصہ ڈالا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیل اور گیس کی تلاش کا شعبہ 441 بلین روپے کی آمدنی کے ساتھ چار بڑی کیپٹل فرموں پر مشتمل ہے جنہوں نے اسی عرصے میں مجموعی طور پر 294 بلین روپے کا مجموعی منافع اور 183 بلین روپے کا خالص منافع کمایا۔ یہ شعبہ مالی سال 23 کی پہلی ششماہی میں 67فیصدکے مجموعی منافع کے تناسب اور 41فیصد کے خالص منافع کے تناسب کے ساتھ سامنے آیا۔او جی ڈی سی ایل اس شعبے کی سب سے بڑی کمپنی ہے جس کا مارکیٹ کیپیٹل 346 بلین روپے ہے اس کے بعد ماری پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ جس کی مارکیٹ کیپ 190 بلین روپے ہے۔

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ 167 بلین روپے کی مارکیٹ کیپ کے ساتھ تیسری بڑی فرم ہے جب کہ پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ 119بلین روپے کے مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے ساتھ چوتھی اور آخری فرم ہے۔ او جی ڈی سی نے 139 ارب روپے کا سب سے زیادہ مجموعی منافع اور 95 بلین روپے کا خالص منافع حاصل کیا اور اپنے ہم عصروں کو بڑے مارجن سے پیچھے چھوڑ دیاجس نے 22.09 روپے کی فی شئیر ویلیو بھی پوسٹ کی۔ پی پی ایل نے 137 ارب روپے کی دوسری سب سے زیادہ آمدنی پوسٹ کی اور کل آمدنی میں 31 فیصد کا حصہ ڈالا۔ پی پی ایل کا مجموعی منافع اور خالص منافع بالترتیب 91 ارب روپے اور 48 ارب روپے رہا۔EPS ویلیو 17.98 روپے پر طے ہوئی۔ ماری نے 68 بلین روپے کی تیسری سب سے زیادہ آمدنی پوسٹ کی جس کا مجموعی منافع اور خالص منافع بالترتیب 43 ارب روپے اور 23 ارب روپے رہا۔پی او ایل تیل اور گیس کی تلاش کے شعبے میں چوتھے نمبر پر ہے کیونکہ اس نے 137 بلین روپے کی آمدنی حاصل کی۔ پی او ایل کا مجموعی منافع اور خالص منافع بالترتیب 19 ارب روپے اور 14 ارب روپے رہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی