- ہمارے متعلق
-
- |
-
- |
-
سیمنٹ کی فروخت میں اپریل 2023کے دوران 16.55فیصد کمی کا سامنا کرنا پڑا، مجموعی فروخت 2.951ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں 3.536 ملین ٹن رہی تھی۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق اپریل 2023میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 2.531ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال اپریل کی 3.380 ملین ٹن فروخت سے 25.13فیصد کم رہی۔اپریل 2023 میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ اپریل 2022کے مقابلے میں 168.61 فیصد اضافہ سے ایک لاکھ 56ہزار613 ٹن کے مقابلے میں 4لاکھ 20ہزار677ٹن رہی۔ اپریل 2023کے دوران شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی مجموعی فروخت 23.54فیصد کمی سے 2.868ملین ٹن کے مقابلے میں 2.193ملین ٹن رہی۔ جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی مجموعی فروخت اپریل 2022کی 0.669 ملین ٹن کی فروخت کے مقابلے میں 13.44فیصد اضافہ سے 0.758ملین ٹن رہی۔شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی مقامی مارکیٹ میں فروخت اپریل 2023کے دوران 2.109ملین ٹن رہی جو اپریل 2022کی مقامی فروخت 2.806 ملین ٹن کے مقابلے میں 24.85فیصد کم رہی۔
جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے اپریل 2023کے دوران 4لاکھ22ہزار 71ٹن سیمنٹ مقامی مارکیٹ میں فروخت کی گئی جو اپریل 2022کی 5لاکھ 73ہزار 975 ٹن فروخت سے 26.47فیصد کم رہی۔شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے ایکسپورٹ کی مقدار اپریل 2023میں 35.93فیصد اضافہ سے 84ہزار238 ٹن رہی جو اپریل 2022میں 61ہزار 971 ٹن رہی تھی۔جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے اپریل 2023میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 255.49فیصد اضافہ سے 3لاکھ 36ہزار 439ٹن رہی جو اپریل 2022 میں 94ہزار 642ٹن رہی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10ماہ کے دوران سیمنٹ کی مجموعی (بشمول مقامی و ایکسپورٹ) فروخت 36.551ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کی فروخت 44.306ملین ٹن کے مقابلے میں 17.50فیصد کم رہی۔مقامی فروخت دس ماہ کے دوران 33.095ملین ٹن ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کی فروخت 39.506ٹن کے مقابلے میں 16.23فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ دس ماہ کے دوران مجموعی ایکسپورٹ 27.99فیصد کمی سے 3.456ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں 4.800 ملین ٹن رہی تھی۔رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ کی مجموعی مقامی فروخت 17.06فیصد کمی سے 27.157ملین ٹن رہی جبکہ گزشتہ مالی سال جولائی تا اپریل کے دوران شمالی علاقوں سے 32.743ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی گئی تھی۔
شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے دس ماہ کے دوران سیمنٹ کی ایکسپورٹ 16.35فیصد اضافہ سے 8لاکھ 62ہزار 675 ٹن رہی جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران 7لاکھ 41ہزار 452ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی گئی تھی۔شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ کی مجموعی فروخت جولائی تا اپریل کے دوران 16.32فیصد کمی سے 28.019ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 33.485ملین ٹن رہی تھی۔جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے رواں مالی سال جولائی تا اپریل کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت 12.19فیصد کمی سے 5.938 ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 6.763ملین ٹن رہی تھی۔ جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ کی ایکسپورٹ 36.09فیصد کمی سے 2.593ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال جولائی تا اپریل کے دوران 4.058ملین ٹن رہی تھی۔ جنوبی علاقوں سے سیمنٹ کی مجموعی فروخت 21.15فیصد کمی سے 8.532ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 10.821ملین ٹن رہی تھی۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق موجودہ معاشی بحران کی وجہ سے سیمنٹ کی کھپت بری طرح متاثر ہورہی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی