- ہمارے متعلق
-
- |
-
- |
-
فنٹیک فرمیں انفرادی صارفین اور کاروباروں کو جدید حل فراہم کرنے کے لیے مالیاتی خدمات اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو یکجا کر رہی ہیں، مالیاتی ٹیکنالوجی نے بینکوں اور صارفین دونوں کو فائدہ پہنچایاہے، اسٹیٹ بینک کاراست ادائیگی کا نظام کامیابی سے جاری۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق فنانشل ٹیکنالوجی سے مراد مالیاتی حل فراہم کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال ہے۔ فنٹیک فرمیں انفرادی صارفین اور کاروباروں کو جدید حل فراہم کرنے کے لیے مالیاتی خدمات اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو یکجا کر رہی ہیں۔ آج کی دنیا میںلوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اپنے لین دین کو ترجیح دیتی ہے جس میں قرض کے لیے درخواست دینا اور موبائل ایپلیکیشنز کے ذریعے ادائیگی کرناشامل ہے۔ بینکنگ اور مالیاتی شعبوں میں فنٹیک فرموں میں سے جے ایس بینک کے برانچ مینیجر محمد غفران نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ ان کا بینک اے ڈی سیز متبادل ڈیلیوری چینلزپر توجہ مرکوز کر رہا ہے تاکہ لوگوں کو برانچوں میں آنے اور ان کے چیک کیش کروانے اور ادائیگی کرنے کی پریشانی سے نجات مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ مالیاتی ٹیکنالوجی نے بینکوں اور صارفین دونوں کو فائدہ پہنچایاہے۔ انٹرنیٹ اور تکنیکی ترقی نے بینکوں کے لیے زیادہ سے زیادہ روایتی بینکنگ خدمات کو آن لائن چینلز میں تبدیل کرنا ممکن بنا دیا ہے۔محمد غفران نے کہا کہ ورچوئل بینکنگ نے آن لائن اور موبائل پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہوئے کلائنٹ بینکنگ کے تجربے کو مربوط اور ہموار کیا۔ ورچوئل بینکنگ سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کو ایک ہی سائٹ تک مسلسل رسائی حاصل ہے جہاں وہ اپنے بینک اکاونٹس کا انتظام کر سکتے ہیں، اپنے بل ادا کر سکتے ہیں، قرضوں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں اور نئے اکاونٹس بنا سکتے ہیں۔ ان چینلز کو بینک کلائنٹ کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے بھی استعمال کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صارفین کی سہولت جے ایس بینک کی ترجیح ہے جو انہیں موبائل ایپس کے ذریعے کوئی بھی لین دین کرنے میں آسانی فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے راست ادائیگی کا نظام متعارف کروا کر صارفین کے لیے اسے مزید آسان بنا دیا ہے۔ راست کے ساتھآپ کسی بھی وقت کسی کو بھی ادائیگی کر سکتے ہیں، چاہے وصول کنندہ کے پاس اکاونٹ ہو یا نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ آن لائن ادائیگی کے نظام نے بینک کی شاخوں پر بوجھ کم کرنے میں مدد کی ہے۔ فیس یا بل کی ادائیگیوں سے نمٹنے کے بجائے ہم اب زیادہ وقت بچا سکتے ہیں اور اپنے قابل گاہکوں پر توجہ مرکوز کر سکتے ہیںجو کراس سیلنگ یا ڈپازٹ کرنے کے لیے بینک آتے ہیں۔ اس طرح ہم ادارے کے لیے بہتر نتائج حاصل کرتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ اس طرح کی ٹیکنالوجیز کے استعمال سے دستی مشقت میں کمی، وقت کی بچت اور غلطیوں کو کم کرکے صارفین کے تجربے میں اضافہ ہوتا ہے۔ بہتر کسٹمر سروس فراہم کرنے اور برانچ لیس بینکنگ کو تیزی سے وسعت دینے کے لیے بینکوں اور دیگر مالیاتی تنظیموں کی جانب سے فنٹیک کو زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جا رہا ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ بینک ٹیکنالوجی میں اپنے علم اور قابلیت میں تیزی سے اضافہ کر رہے ہیں کیونکہ وہ فنٹیک کو مستقبل کے طور پر دیکھتے ہیں۔ فنٹیک سے پوری طرح فائدہ اٹھانے کے لیے پاکستان کے پاس ایک اچھی طرح سے قائم فنٹیک ایکو سسٹم ہونا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی شمولیت کو تیز کرنے کے لیے پالیسیاں اپنائی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی