آئی این پی ویلتھ پی کے

برآمدات میں گزشتہ مالی سال میں بڑی کمی ، ویلتھ پاک

۱۱ جولائی، ۲۰۲۳

برآمدی صنعت کی ان پٹ سپلائی میں رکاوٹوں کے ساتھ عالمی اقتصادی سست روی نے گزشتہ مالی سال میں برآمدی کارکردگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ برآمدی چیلنج کو حل کرنے کے لیے دانشمندانہ فیصلوں کے ساتھ ان کے موثر نفاذ کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے اقتصادی سروے 2022-23 کے مطابق جولائی تا مارچ مالی سال 2023 کے دوران برآمدات 9.9 فیصد کم ہو کر 21.0 بلین ڈالر رہ گئیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 23.3 بلین ڈالر تھیں۔ برآمدات میں کمی کی بنیادی وجہ ٹیکسٹائل اور فوڈ گروپ کی ناکافی کارکردگی ہے جبکہ بڑے گروپوں نے منفی ترقی کی۔ فوڈ گروپ گروتھ میں 3.4 فیصد کمی واقع ہوئی۔جولائی تا مارچ مالی سال 2023 کے دوران 3.8 بلین ڈالر جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 3.9 بلین ڈالر تھی۔ زیر جائزہ مدت کے دوران ٹیکسٹائل اور پٹرولیم گروپس کی برآمدات میں بالترتیب 12.4 اور 8.4فیصدکی کمی دیکھی گئی۔ لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے ملک کی کم برآمدات کے ذمہ دار متعدد عوامل کا ذکر کیا۔ ان میں بلند درآمدی محصولات، طویل مدتی فنانسنگ کی محدود دستیابی اور ساختی طور پر کم پیداواری صلاحیت شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ تباہ کن سیلابوں اور توانائی کی بلند قیمتوں نے برآمدات پر مبنی صنعتوں پر بھی منفی اثر ڈالا ہے۔ انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے چیئرمین الماس حیدر نے کہا کہ جدید دنیا مارکیٹ تک رسائی کو محفوظ بنانے اور علاقائی اور عالمی انضمام کو گہرا کرنے کے لیے ترجیحی تجارتی معاہدوں اور تنوع کو نمایاں ٹولز کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کم ترجیحی تجارتی معاہدے اور اجناس کا ارتکاز بھی پاکستان کے برآمدی چیلنجوں کے بڑے محرکات کے طور پر دیکھا گیا ہے۔ سروے کے مطابق ملک کی بڑی برآمدات تین اشیا پر مرکوز رہیںجن میںکاٹن مینوفیکچررز، چمڑے اور چاول شامل ہیںجو جولائی تا مارچ مالی سال 2023 کے دوران کل برآمدات کا تقریبا 68.1 فیصد بنتی ہیں۔ برآمدات کو مسابقتی بنانے کے اقدامات کے بارے میں بات کرتے ہوئے ورلڈ بینک کے سینئر ماہرین اقتصادیات اشرف گھمن اور ڈیرک ایچ سی چن نے کہا کہ ابتدائی ترجیح درآمدی پابندیوں میں نرمی ہونی چاہیے۔ ریگولیٹری ماحول کو اپ گریڈ کرنا، اجناس کے ارتکاز کو دور کرنا اور فرموں کو بین الاقوامی معیارات کی تعمیل میں مدد کرنا برآمدات کو بڑھانے کے لیے ضروری ہے۔تعاون اور جدت طرازی پر توجہ مرکوز کرنے سے نئی اور متنوع مصنوعات کی ترقی ہوگی جو عالمی منڈیوں کی طلب کے لیے بہتر ہے۔ مزید برآںورلڈ بینک کی رپورٹ "پاکستان ڈویلپمنٹ اپڈیٹ: برآمدات کی بحالی" تجویز کرتی ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکام کو برآمدات کی بحالی کے لیے پبلک پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے وسیع تر تعاون کے ساتھ مربوط انداز میں پالیسی اصلاحاتی ایجنڈے کو ڈیزائن اور لاگو کرنے کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی