آئی این پی ویلتھ پی کے

برطانوی فولاد کی صنعت زوال پذیر،کارخانے بند ہونے لگے

۲۲ فروری، ۲۰۲۳

برطانوی فولاد کی صنعت زوال پذیر،کارخانے بند ہونے لگے۔ برٹش اسٹیل آج 300 ملازمتوں کے خاتمے کے ساتھ سکنٹورپ میں اپنے کوکنگ اوونز کو بند کرنے کا اعلان کرے گا۔اس بندش کا مطلب ہے کہ برٹش اسٹیل کوک درآمد کرے گا۔کوکنگ اوونز کی بندش کو برطانیہ کی سٹیل انڈسٹری کی صحت کے بارے میں تشویشناک اشارے کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔یونین کے عہدیداروں نے بتایا کہ برطانوی اسٹیل کے چینی مالکان جینگے، ٹاٹا اور ٹریژری کے درمیان ہر کمپنی کو 300 ملین کے امدادی پیکج کے بارے میں بات چیت جاری ہے۔ برطانوی اسٹیل کے ترجمان نے کہاکہ بدقسمتی سے بہت سے دوسرے کاروباروں کی طرح ہمیں عالمی کساد بازاری اور بڑھتی ہوئی لاگت کی روشنی میں لاگت میں کمی پر غور کرنا پڑ رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی