- ہمارے متعلق
-
- |
-
- |
-
ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلیجنس اینڈانوسٹی گیشن کسٹم رینج آفس فیصل آباد نے سمگلنگ کے خلاف گزشتہ ماہ کے دوران مختلف کاروا ئیوں میں کروڑوں روپے مالیت کی سمگل شدہ مختلف اشیاء پکڑ لیں۔ محکمہ کسٹم کے ترجمان انسپکٹر منصور ناصر نے بتایاکہ محکمہ کسٹم پاکستان میں سمگلنگ کے خلاف بھر پور اقدامات کر رہا ہے تا کہ ملک کو سمگلنگ کی لعنت سے چھٹکارا مل سکے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ کے دوران محکمہ نے11 کاروا ئیاں کیں جس کے دوران17 کروڑ 57لاکھ 47ہزار 500 روپے کی مختلف اشیاء پکڑی گئیں جن پر ٹیکسز اور ڈیوٹی کی مد میں 3 کروڑ2 لاکھ69 ہزار 250 روپے کی چوری پکڑی گئی۔ سمگل شدہ اشیاء کو قبضہ میں لے کر اس میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایاکہ سمگلنگ روکنے کیلئے محکمہ کسٹم کی کاروائیوں میں تیز ی لارہے ہیں تاکہ فیصل آباد سمیت ملک بھر میں سمگلنگ کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی