آئی این پی ویلتھ پی کے

فلپ مورس پاکستان لمیٹڈ کی آمدنی 34.65 فیصد بڑھ کر 4.8 بلین روپے ہوگئی

۱ اپریل، ۲۰۲۳

فلپ مورس پاکستان لمیٹڈ کی آمدنی کیلنڈر سال کی تیسری سہ ماہی جولائی تا ستمبرمیں 34.65 فیصد بڑھ کر 4.8 بلین روپے ہوگئی جو 2021 کی اسی مدت کے دوران 3.5 بلین روپے تھی ۔اسی طرح کمپنی کا مجموعی منافع 36.87 فیصد بڑھ کر 1.6 بلین روپے سے 2.22 ارب روپے ہو گیا۔ کمپنی کا آپریشنل منافع 69.86 فیصد بڑھ کر 649 ملین روپے سے 1.1 بلین روپے ہو گیا۔ اس کے علاوہ، خالص آمدنی 351 ملین سے بڑھ کر 842 ملین ہو گئی ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق کے پہلے چھ مہینوں کے دوران کمپنی نے 2021 کی اسی مدت میں 9.2 بلین روپے سے زائد کی 10.1 بلین روپے کی خالص فروخت پیدا کی جس میں سال بہ سال 10 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔ کمپنی کا مجموعی منافع 4.4 بلین روپے سے 4.21 فیصد بڑھ کر 4.6 بلین روپے ہو گیا۔ ٹیکس سے پہلے کا منافع 2.4 بلین روپے سے 15.41 فیصد زیادہ 2.7 بلین روپے رہا۔ تاہم خالص آمدنی 1.7 بلین روپے سے 11 فیصد کم ہو کر 1.5 بلین روپے ہو گئی۔فی حصص آمدنی 32.15 روپے کے منفی سے بڑھ کر 2021 میں 37.46 روپے ہوگئی۔

کمپنی کے حریفوں میں پاکستان ٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ، خیبر ٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ، جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز لمیٹڈ اور اسماعیل انڈسٹریز لمیٹڈ شامل ہیں۔کمپنی کا مجموعی منافع کا مارجن 37.19 فیصد رہاجس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس نے کم سے کم ممکنہ لاگت پر بہترین آمدنی حاصل کی۔ تمام ٹیکسوں کے حساب سے خالص منافع کا مارجن 3.35فیصدرہا۔ 2020 میںکمپنی کے مجموعی منافع کا مارجن بڑھ کر 38.91فیصدہو گیا ۔ 2021 میں مجموعی منافع کا مارجن بڑھ کر 42.86فیصدہو گیا۔2017 اور 2018 میں خالص فروخت میں مسلسل اضافہ ہوالیکن 2019 میں اس میں کمی آئی۔ تاہم فروخت 2020 اور 2021 میں بڑھتی رہی۔ اس کے برعکس کمپنی کے مجموعی منافع نے ملا جلا رجحان دکھایا جو 2020 اور 2021 میں کمی کے بعد زیادہ رہا۔فلپ مورس سگریٹ اور دیگر تمباکو کی مصنوعات کی تیاری، تقسیم اور فروخت میں مصروف ہے۔ کمپنی کے پاس تمباکو کی پتیوں کی تھریشنگ پلانٹ اور سگریٹ بنانے کے تین کارخانے ہیں۔ اس کی مینوفیکچرنگ سہولیات کوٹری، ساہیوال اور مردان میں واقع ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی