آئی این پی ویلتھ پی کے

گائے کے گوشت کی برآمدات فروری 2023 کے دوران 24.8 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳

گائے کے گوشت کی برآمدات فروری 2023 کے دوران 24.8 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں،پاکستان کے برآمد پر مبنی میٹ پروسیسرز کے پاس چینی مارکیٹ میں داخل ہونے کا ایک اہم موقع ، منجمد گائے کے گوشت کی بین الاقوامی منڈی میں مقابلہ کرنے کے لیے پاکستان کو درآمدی ممالک کے معیار اور فائٹو سینیٹری کے معیارات کی تعمیل کرنی ہوگی،حکومت چولستان میں ویکسینیشن پروگرام شروع کر رہی ہے اور جانوروں کا قرنطینہ زون بنا رہی ہے۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے پاس گوشت کی برآمدات کو بڑے پیمانے پر بڑھانے کی صلاحیت ہے جس کی خاص توجہ چینی مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے پر ہے۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق گائے کے گوشت کی برآمدات فروری 2023 کے دوران 24.8 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو کہ 2022 کی اسی مدت کے دوران 24.3 ملین ڈالر کے مقابلے میں 2 فیصد اضافہ کو ظاہر کرتی ہیں۔پاکستان کے برآمد پر مبنی میٹ پروسیسرز کے پاس چینی مارکیٹ میں داخل ہونے کا ایک اہم موقع ہے جو کہ منجمد گائے کے گوشت کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے۔اس فروغ پزیر مارکیٹ سے فائدہ اٹھانے کے لیے پاکستانی میٹ پروسیسرز کو گوشت کے دیگر حصوںخاص طور پر منجمد، ہڈیوں کے بغیر گائے کے گوشت میں تنوع پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی بوائین میٹ پروسیسرز مارکیٹ کے دیگر تمام حصوں تک ڈیوٹی فری رسائی حاصل کرتے ہیںجن میں منجمد گائے کے گوشت کی مصنوعات، تازہ ہڈیوں کے بغیر گوشت، اور ہڈی کے ساتھ تازہ بوائین کٹس شامل ہیں۔ امید افزا چینی مارکیٹ میں داخل ہونے کے لیے میٹ پروسیسرز کو چینی حکام کی طرف سے نافذ کیے گئے سخت فائٹو سینیٹری معیارات کی تعمیل کرنے کے لیے اہم کوششیں اور وسائل وقف کرنے ہوں گے۔منجمد بیف مارکیٹ کے حصے کی طرف منتقل ہونے کی ضرورت ایشیا کی دیگر بڑی منڈیوں بشمول ملائیشیا، انڈونیشیا اور ویتنام تک پھیلانے کے لیے بھی اہم ہے جہاں اسی طرح کی کھپت کے نمونے دیکھے جاتے ہیں۔پاکستان سے گوشت کی برآمدات زیادہ تر تازہ بازار کے حصے میں مرکوز ہیںاور زیادہ تر برآمدات خلیج تعاون کونسل ممالک کو جاتی ہیں۔پاکستان بزنس کونسل نے برآمدی منڈی کے لیے پاکستان کے گائے کے گوشت کے شعبے کی صلاحیت کو تلاش کیا ہے لیکن اس وقت مویشیوں کے ذخیرے کا سراغ نہ لگنا، پاوں اور منہ کی بیماریوں کی موجودگی اس کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ جانوروں کو جمع کرنے، نقل و حمل اور ذبح کرنے میں استعمال ہونے والے پرانے طریقے اور ٹیکنالوجیز، اور بین الاقوامی منڈیوں کے لیے منجمد ڈی بونڈ بیف کٹ تیار کرنے کی صلاحیت کی کمی ہے۔

پاکستان کے پاس موجودہ زرعی بنیاد اور مویشی پالنے کی سرگرمیوں میں تقریبا 12.5 ملین خاندانوں کی شمولیت کے پیش نظراپنی برآمدات کو متنوع بنانے اور اپنی معیشت کو بہتر بنانے کا اہم موقع ہے۔تاہم مویشی پالنے والے کسانوں کی طرف سے خاص طور پر گوشت کی پیداوار کے لیے جانوروں کو پالنے پر محدود توجہ مرکوز کی جاتی ہے، ایسے بوڑھے جانور جو اب گوشت کے لیے عام طور پر فروخت ہونے والا کافی دودھ نہیں پیدا کرتے ہیں۔پی بی سی کے مطابق، گوشت پیدا کرنے والے سب سے اوپر تین ممالک آسٹریلیا، امریکہ اور برازیل کے مقابلے میں پاکستان میں پیدا ہونے والے بھینس کے گوشت کی پیداوار کا فرق تقریبا 35 فیصد ہے جس کی کم پیداوار غیر کشش مقامی مارکیٹ کی وجہ سے ہے۔ گوشت برآمد کرنے والے تین سب سے بڑے ممالک بشمول آسٹریلیا، برازیل اور بھارت منجمد گائے کا گوشت برآمد کرتے ہیں جو کہ کم معیار اور سستا سمجھا جاتا ہے لیکن اس کی شیلف لائف لمبی ہوتی ہے اور اسے سمندر کے راستے دور کی منڈیوں تک پہنچایا جا سکتا ہے جس سے مارکیٹ کی اہلیت میں بہتری آتی ہے ۔ منجمد گائے کے گوشت کی بین الاقوامی منڈی میں مقابلہ کرنے کے لیے پاکستان کو درآمد کرنے والے ممالک کے معیار اور فائٹو سینیٹری کے معیارات کی تعمیل کرنی ہوگی۔پاکستان میں ایف ایم ڈی اس وقت زیادہ تر عالمی منڈیوں تک رسائی کو محدود کرتا ہے لیکن حکومت اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے چولستان میں ویکسینیشن پروگرام شروع کر رہی ہے اور جانوروں کا قرنطینہ زون بنا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی