- ہمارے متعلق
-
- |
-
- |
-
غازی فیبرکس انٹرنیشنل لمیٹڈکامجموعی منافع 30 فیصد کم ہو کر 385 ملین روپے ہو گیا جو گزشتہ مالی سال میں 549 ملین روپے تھا۔آپریٹنگ منافع بھی گزشتہ مالی سال میں 346 ملین روپے سے 54 فیصد کم ہو کر 159 ملین روپے ہو گیا۔اسی طرح، بعد از ٹیکس منافع گزشتہ مالی سال کے 196 ملین سے رواں مالی سال میں 96 فیصد کم ہو کر 7.6 ملین روپے ہو گیا۔ جون 2022 تک، ڈائریکٹرز، چیف ایگزیکٹوز اور فیملی تریسٹھ فیصد حصص کے مالک تھے جبکہ باقی حصص دیگر کے پاس تھے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران، کمپنی نے 6.3 بلین روپے کی سیلز ریونیو رجسٹر کی، جو مالی سال 20 کے 4.7 بلین روپے سے 35 فیصد زیادہ تھی۔اس مدت کے لیے مجموعی منافع 549 ملین روپے رہا، جو پچھلے سال کے 137 ملین روپے سے 299 فیصد زیادہ ہے۔اس مدت کے لیے بعد از ٹیکس منافع 196 ملین روپے ہوا، جو کہ مالی سال 2020.21 کے دوران 223 ملین روپے کے نقصان کے مقابلے میں 188 فیصد زیادہ ہے۔کمپنی کی فی حصص آمدنی 2019 اور 2020 میں منفی رہی، لیکن مندی سے بحال ہوئی اور 2021 میں 6.02 روپے تک پہنچ گئی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی