- ہمارے متعلق
-
- |
-
- |
-
گزشتہ مالی سال کے پہلے 9 مہینوں میں سفائر ٹیکسٹائل ملز کی آمدنی 55 فیصد اضافے کے ساتھ 43 ارب روپے تک پہنچ گئی ، مجموعی منافع سو فیصداضافے سے 9.3 ارب روپے، ایسوسی ایٹڈ کمپنیوں کے پاس 30.97 فیصد عوام کے پاس 22.59 فیصدحصص۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق جون 2022 کو ختم ہونے والے مالی سال کے پہلے 9 مہینوں میں سفائر ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کی آمدنی 55 فیصد اضافے کے ساتھ 43 بلین روپے تک پہنچ گئی جوگزشتہ سال اسی مدت میں 27.8 بلین روپے تھی۔ کمپنی کا مجموعی منافع 2022کے دوران 9.3 بلین روپے تک دگنا ہو گیا جو اس سے قبل کے سال کی اسی مدت میں 4.3 بلین روپے تھاجس میں 117 فیصد اضافہ ہوا۔ دو ادوار کے مقابلے میں خالص آمدنی بھی 2 ارب روپے سے 154 فیصد بڑھ کر 5.2 بلین روپے ہوگئی۔ 30 جون 2021 تک ڈائریکٹرز، چیف ایگزیکٹو افسران، ان کی شریک حیات اور نابالغ بچے 40.35 فیصد شیئرز کے مالک تھے۔ ایسوسی ایٹڈ کمپنیوں کے پاس بالترتیب 30.97 فیصدحصص، این آئی ٹی اور آئی سی پی کے پاس 4.62 فیصدحصص، انشورنس کمپنیوں کے پاس 0.05فیصد، دیگر کمپنیوں کے پاس 1.41فیصداور عام عوام کے پاس 22.59 فیصدحصص تھے۔
سالانہ نتائج 2020-21مالی سال 2020-21 کے دوران کمپنی نے فروخت کا صحت مند رجحان بھی برقرار رکھاجس سے 2019-20 میں 34 ارب روپے سے زیادہ 38.5 بلین روپے کی آمدنی ہوئی جس میں 13 فیصد اضافہ ہوا۔ مالی سال 21 کا مجموعی منافع 6.35 بلین روپے رہاجو پچھلے سال کے 4.8 بلین روپے سے 31 فیصد زیادہ ہے۔ بعد از ٹیکس منافع مالی سال 20 میں 1.18 بلین روپے سے مالی سال 21 میں بڑھ کر 3.2 بلین روپے ہو گیا جس میں سال بہ سال 177 فیصد کا اضافہ ہوا۔ 2019 میں فی حصص آمدنی 121.31 روپے رہی، لیکن 2020 میں گرکر55.03 روپے ہو گئی۔ تاہم مالی سال 21 میں حصص چھلانگ لگا کر روپے 150.44 تک پہنچ گیا اور مالی سال 22 میں 323 روپے تک بڑی چھلانگ لگا دی۔ سیفائر ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ 11 مارچ 1969 کو پاکستان میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم کی گئی تھی۔ کمپنی کی اہم کاروباری سرگرمیوں میں یارن، فیبرکس اور گھریلو ٹیکسٹائل اشیا کی پیداوار اور مارکیٹنگ شامل ہے جوسلائی اور پرنٹ بھی کرتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی ویلتھ پاک