- ہمارے متعلق
-
- |
-
- |
-
انڈس ڈائنگ اینڈ مینوفیکچرنگ کمپنی لمیٹڈ کی آمدنی مالی سال 2021-22 کے پہلے نو مہینوں میں 51 فیصد بڑھ کر 36 ارب روپے ہو گئی،کمپنی کا مجموعی منافع مالی سال22 کے دوران 7.4 ارب روپے رہا،2021 میںحصص بڑھ کر 60.94 روپے تک پہنچ گیا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق انڈس ڈائنگ اینڈ مینوفیکچرنگ کمپنی لمیٹڈ کی آمدنی مالی سال 2021-22 کے پہلے نو مہینوں میں 51 فیصد بڑھ کر 36 ارب روپے ہو گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ آمدنی 23.9 بلین روپے تھی۔ کمپنی کا مجموعی منافع مالی سال22 کے دوران 7.4 بلین روپے رہا جبکہ مالی سال21 کی اسی مدت میں 3.5 بلین کے منافع کے مقابلے میں 114فیصدکا اضافہ درج کیا گیا۔ کمپنی نے مالی سال 21 کی اسی مدت میں 2.2 بلین روپے کے مقابلے میں مالی سال 22 کے پہلے نو مہینوں کے دوران 5.4 بلین روپے کا خالص منافع کمایا جس میں 145 فیصد کا زبردست اضافہ ہوا۔
کمپنی نے مالی سال 20 میں 37.2 بلین روپے کے مقابلے میں 48.8 بلین روپے کی آمدنی حاصل کی جس میں 31 فیصد اضافہ ہوا۔ مالی سال 21 کا مجموعی منافع 6.6 بلین روپے رہا جو کہ مالی سال 20 کے 3.4 بلین روپے سے 93 فیصد زیادہ ہے۔ سال کے لیے بعد از ٹیکس منافع 3.9 بلین روپے تک پہنچ گیاجو کہ مالی سال 20 کے 1.3 بلین روپے کے مقابلے میں 199 فیصد زیادہ ہے۔ حالیہ برسوں کے دوران کمپنی کی فی شیئر آمدنی میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔ فی حصص2018 میں 76.28 روپے سے 2019 میں بڑھ کر 95.4 روپے ہو گیالیکن پھر 2020 میں یہ گر کر 17.67 روپے پر آ گیا۔ یہ بڑی کمی کووڈکی وبا کی وجہ سے معاشی سرگرمیوں میں کمی کی وجہ سے ہوئی۔ تاہم2021 میںحصص بڑھ کر 60.94 روپے تک پہنچ گیا۔ انڈس ڈائنگ اینڈ مینوفیکچرنگ کمپنی لمیٹڈ پاکستان میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر 23 جولائی 1957 کو کمپنیز ایکٹ 1913 کے تحت قائم کی گئی تھی۔ دھاگے کی پیداوار اور فروخت کمپنی کا بنیادی کاروبار ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی