- ہمارے متعلق
-
- |
-
- |
-
پاکستان ٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ نے سال 2022 میں 232 ارب روپے کی آمدنی حاصل کی جو گزشتہ پانچ سالوں میں سب سے زیادہ اور 2021 میں فروخت کی گئی رقم سے 17 فیصد زیادہ ہے۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تمباکو کے شعبے میں درج کیا گیا ہے جس کی 184 بلین روپے کی مارکیٹ کیپ ہے۔1947 میں برٹش امریکن ٹوبیکوکی ذیلی کمپنی کے طور پر قائم ہونے والی کمپنی بنیادی طور پر سگریٹ اور اس جیسی مصنوعات کے کاروبار میں مصروف ہے جس کی آمدنی 2021 میں پوسٹ کیے گئے 199 بلین روپے سے بڑھ کر سال 2022 میں 232 بلین ہو گئی۔ کمپنی کے مجموعی منافع میں 26فیصد اضافہ ہوا۔ کمپنی نے مالی سال22 میں 45 بلین کا مجموعی منافع حاصل کیا جبکہ مالی سال21 میں 35 بلین کا مجموعی منافع تھا۔ اس طرح مجموعی منافع کا تناسب مالی سال21 میں 18فیصد سے بڑھ کر مالی سال22 میں 19فیصد ہو گیا۔تمباکو کی بڑی کمپنی نے مالی سال22 میں 21 ارب روپے کا خالص منافع حاصل کیا جب کہ مالی سال21 میں 18 ارب روپے کا خالص منافع تھااور حصص کی قدر بڑھ کر 83.45 روپے فی حصص ہو گئی جو کہ مالی سال21 میں پوسٹ کی گئی 73.83 روپے تھی۔2018 میں کمپنی نے 137 بلین روپے کی مجموعی آمدنی پوسٹ کی جو مالی سال19 میں 149 بلین روپے تک پہنچ گئی۔ مالی سال20 میں 166 بلین روپے اور مالی سال21 میں 199 بلین کی بڑھی ہوئی مجموعی فروخت پوسٹ کی گئی۔ مالی سال22 میں کمپنی کی نصف دہائی کی سب سے زیادہ آمدنی 232 بلین روپے تھی۔اسی طرح کمپنی نے مالی سال22 میں بالترتیب 45 ارب روپے اور 21 بلین روپے کا مجموعی منافع اور خالص منافع حاصل کیا جو گزشتہ پانچ سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔ مالی سال18 میں مجموعی منافع 23 بلین روپے تھا جو مالی سال22 میں بتدریج 45 بلین روپے تک پہنچ گیا۔ خالص منافع مالی سال18 میں 10 بلین روپے سے مالی سال22 میں بالترتیب 21 بلین روپے ہو گیا۔ مالی سال22 میںکمپنی نے 83.45 روپے فی شیئر پوسٹ کرتے ہوئے گزشتہ پانچ سالوں میں اپنی سب سے زیادہ ویلیو حاصل کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی