- ہمارے متعلق
-
- |
-
- |
-
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ نے کیلنڈر سال 2022 کے دوران بالترتیب 83 ارب روپے اور 18 ارب روپے کی پانچ سال کی سب سے زیادہ آمدنی اور منافع کا اعلان کیا ہے۔ سال بہ سال پی ٹی سی ایل کی آمدنی اور مجموعی منافع 10فیصدزیادہ ہے۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق کمپنی ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشن کے شعبے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں درج ہے۔ پی ٹی سی ایل اپنے شعبے کی تیسری بڑی کمپنی ہے جس کا مارکیٹ کیپیٹل 21.9 بلین روپے ہے۔ پی ٹی سی ایل پاکستان کی سب سے بڑی انٹیگریٹڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کمپنی ہے جسے 1995 میں پبلک لمیٹڈ فرم کے طور پر قائم کیا گیا ہے۔ کمپنی بنیادی طور پر ملک بھر میں ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے میں مصروف ہے۔ 2022 میں پی ٹی سی ایل نے 83 بلین روپے کی آمدنی پوسٹ کی جو کہ مالی سال21 میں جمع کیے گئے 76 بلین روپے کے ریونیو سے 9 فیصدزیادہ ہے۔ اسی طرح مجموعی منافع 10فیصد بڑھ کر 18 ارب روپے ہو گیا۔ تاہم، پی ٹی سی ایل کا خالص منافع مالی سال22 میں 32 فیصد بڑھ کر 9 بلین روپے ہو گیا جو مالی سال21 میں 6.8 بلین روپے تھا۔ مجموعی منافع کا تناسب 22فیصد پر یکساں رہا، جبکہ خالص منافع کا مارجن 10.85فیصد ہو گیا۔ ادارے نے 32فیصد کے اضافے کے ساتھ 1.78 روپے فی حصص آمدنی پوسٹ کی۔ تاہم اس نے 16 ارب روپے اور 18 ارب روپے کے مجموعی منافع میں اضافہ کیا۔ کمپنی نے مالی سال18 میں 7.4 بلین روپے کا خالص منافع کمایا، جو اگلے تین سالوں میں قدرے کم ہوا اور 6 بلین روپے کے قریب منڈلاتا رہا۔ تاہم، کمپنی نے مالی سال22 میں 9 ارب روپے کا سب سے زیادہ پانچ سالہ خالص منافع کمایا۔ پی ٹی سی ایل کی فی شیئر آمدنی 1.46 روپے رہی جو 1.78 روپے تک بڑھ گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی