- ہمارے متعلق
-
- |
-
- |
-
حبیب میٹروپولیٹن فنانشل سروسز لمیٹڈ کی بروکریج آمدنی 2022 کے پہلے چھ مہینوں میں 33 فیصد کم ہو کر 18.9 ملین روپے ہو گئی تاہم سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والی آمدنی میں 54 فیصد اضافہ ہوا اور یہ پچھلے سال کی اسی مدت میں 3.5 ملین روپے کے مقابلے میں 5.4 ملین روپے رہی۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے مالی سال 22کے چھ مہینوں کے دوران 7.4 ملین روپے کی 'دیگر آمدنی' پوسٹ کی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 4.2 ملین روپے کے مقابلے میں، سال بہ سال 78 فیصد کی مثبت ترقی کو ظاہر کرتی ہے۔اس کے باوجودکمپنی کو 2.6 ملین روپے کا خالص نقصان ہوا جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 3.2 ملین روپے کے خالص منافع کے مقابلے میں تھا۔2021 کے دوران کمپنی کی بروکریج آمدنی مالی سال 20کے 50.9 ملین روپے سے 3فیصدکم ہو کر 49 ملین روپے ہو گئی۔اسی طرح مالی سال 21کے لیے سرمایہ کاری سے کمپنی کی آمدنی 7.38 ملین روپے رہی، جو مالی سال 20 میں 8 ملین روپے سے 8فیصدکم ہے۔سال کے لیے بعد از ٹیکس منافع 4.3 ملین روپے رہا، جو کہ مالی سال 20میں 9.5 ملین روپے سے 54 فیصد کم ہے۔2018 کے دوران کمپنی کی فی حصص آمدنی منفی رہی۔ تاہم، اس نے 2019 میں 0.13 روپے اور 2020 میں 0.32 روپے پر مثبت رجحان دیا۔
لیکن یہ پھر 2021 میں گھٹ کر 0.15 روپے پر آ گیا۔کمپنی کو پاکستان میں 28 ستمبر 2007 کو کمپنیز آرڈیننس،1984اب کمپنیز ایکٹ، 2017 کے تحت ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔ کمپنی نے 06 مارچ 2008 کو اپنے کام کا آغاز کیا۔ یہ حبیب میٹرو پولیٹن بینک لمیٹڈ کا مکمل ملکیتی ذیلی ادارہ ہے۔کمپنی کے پاس پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ سے ٹریڈنگ رائٹس انٹائٹلمنٹ سرٹیفکیٹ ہے جو ایکویٹی بروکریج خدمات کی ایک جامع صف پیش کرتا ہے۔ ایک مکمل ملکیتی ذیلی ادارے کے طور پر، فرم ساکھ، اعتماد اور خدمت کے وہی اعلی معیارات برقرار رکھتی ہے جو اس کے بنیادی ادارے نے طے کیے ہیں۔ اس کی ٹیم اپنے قابل قدر گاہکوں کو ایکویٹی بروکریج کی اعلی خدمات فراہم کرنے کے لیے انتہائی تجربہ کار اور اچھی طرح سے لیس ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی