آئی این پی ویلتھ پی کے

ہینوپاک موٹرز لمیٹڈ کی فروخت سال 2022 کے پہلے نو مہینوں میں 11 فیصد بڑھ کر 9.8 ارب روپے ہو گئی

۱۰ فروری، ۲۰۲۳

ہینوپاک موٹرز لمیٹڈ کی فروخت سال 2022 کے پہلے نو مہینوں میں 11 فیصد بڑھ کر 9.8 ارب روپے ہو گئی،کمپنی کے مجموعی منافع کا تناسب 8.32فیصدتک گر گیا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق ہینوپاک موٹرز لمیٹڈ کی فروخت سال 2022 کے پہلے نو مہینوں میں 11 فیصد بڑھ کر 9.8 بلین روپے ہو گئی تاہم کمپنی کے مجموعی منافع کا تناسب 8.32فیصدتک گر گیا جوپہلے 10.95فیصد تھا۔ مالی سال22 میں ہینوپاک موٹرز لمیٹڈ کا مجموعی منافع 815 ملین روپے جبکہ مالی سال21 میں مجموعی منافع 963 ملین روپے تھا۔کمپنی کا خالص منافع سال22 میں صرف 10 ملین روپے رہ گیا جو سال21 میں 341 ملین روپے تھا۔فی شیئر آمدنی 13.77 روپے سے 0.41 روپے تک گر گئی۔ہینوپاک موٹرز لمیٹڈ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آٹوموبائل اسمبلرز سیکٹر میں درج ہے۔ 5.4 بلین روپے کے مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے ساتھ یہ ساتویں بڑی کمپنی ہے۔ پاکستان میں ڈیزل آٹوموبائل بنانے والی معروف کمپنی ہینوکو 1986 میں ایک بین الاقوامی مشترکہ منصوبے کے طور پر قائم کیا گیا تھا جوبنیادی طور پر ٹرکوں، بسوں اور دیگر خصوصی بھاری مشینری کی تیاری اور فروخت میں مصروف ہے۔کمپنی کا مالی سال 22 اپریل سے 23 مارچ تک ہے۔تجارت کی پہلی سہ ماہی میں اس نے 2.9 بلین روپے کی فروخت اور 267 ملین روپے کا مجموعی منافع درج کیا۔ کمپنی نے 51 ملین روپے کا خالص منافع کمایااور فی حصص کی قدر 2.08 روپے بڑھی۔تجارت کی دوسری سہ ماہی خالص خسارے میں ختم ہوئی۔ کمپنی نے اس سہ ماہی کے دوران 2.8 بلین روپے کی فروخت پر 9.16 فیصد کا مجموعی منافع کمایا۔ کمپنی نے 48 ملین روپے کا خالص نقصان رپورٹ کیا۔ دوسری سہ ماہی میں 1.96 روپے فی حصص کا نقصان ہوا۔تجارت کی تیسری سہ ماہی میں اس نے اپنی مالی کارکردگی میں بہتری کی ہے۔ اس سہ ماہی کے دوران، کمپنی نے سال کے دوران سب سے زیادہ 6.9 بلین روپے کی فروخت درج کی۔ فروخت پر 553 ملین روپے کے مجموعی منافع نے تیسری سہ ماہی کے دوران مجموعی منافع کا تناسب 7.97 فیصد دیا۔تیسری سہ ماہی میں خالص منافع منافع 58 ملین روپے تھااور فی شئیر 2.37 روپے کمائی ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی