- ہمارے متعلق
-
- |
-
- |
-
مقامی اور بین الاقوامی سطح پر غیر یقینی معاشی حالات کی وجہ سے کاغذ اور بورڈ کے شعبے میںرواں مالی سال میں ایک ارب بیس کروڑ روپے کی سرمایہ کاری میں کمی،گیارہ کمپنیوں کی مارکیٹ ویلیو میں 15فیصدکی کمی، پیکجز لمیٹڈ کی مارکیٹ کیپ 33 ارب روپے، سنچری پیپر اینڈ بورڈ ملز لمیٹڈ 11 ارب روپے کے ساتھ دوسرے اور سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ ساڑھے پانچ ارب روپے کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال 2022-23 کی دوسری سہ ماہی اکتوبر تا دسمبرکے دوران میرٹ پیکیجنگ لمیٹڈ کی مارکیٹ ویلیو 1.8 بلین روپے سے 11 فیصد بڑھ گئی اور اوسطا 0.21 فیصد کا مارکیٹ ریٹرن حاصل کیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ پیپر اور بورڈ سیکٹر میں تجارت کی جانے والی آٹھ کمپنیوں میں سے میرٹ واحد کمپنی رہی جس نے اس دوران مارکیٹ ویلیو میں اضافہ رپورٹ کیا۔ 2 ارب روپے کی مارکیٹ کیپ کے ساتھ یہ کاغذ اور بورڈ کے شعبے میں پانچویں سب سے بڑی کمپنی ہے۔ اسٹاک مارکیٹ پر کل 11 پیپر اور بورڈ بنانے والی کمپنیاں رجسٹرڈ ہیںجن میں سے آٹھ باقاعدہ تجارتی کاروبار میں مصروف ہیں۔
مقامی اور بین الاقوامی سطح پر غیر یقینی معاشی حالات کی وجہ سے، کاغذ اور بورڈ کے شعبے نے رواں مالی سال میں اوسطا 1.2 بلین روپے کی سرمایہ کاری کھو دی اورکاغذ اور بورڈ بنانے والی فرموں نے مجموعی طور پر زیر جائزہ سہ ماہی کے دوران مارکیٹ ویلیو میں 15فیصدکی کمی کا تجربہ کیا۔ پیکجز لمیٹڈ کاغذ اور بورڈ کے شعبے میں سب سے بڑی کمپنی ہے اور اس کی مارکیٹ کیپ 33 بلین روپے ہے جو پہلے 36 بلین روپے تھی۔ سنچری پیپر اینڈ بورڈ ملز لمیٹڈ جو اس شعبے کی دوسری سب سے بڑی فرم ہے کی مارکیٹ ویلیو 11 ارب روپے ہے۔ 5.5 بلین روپے کی مارکیٹ کیپ کے ساتھ تیسرے نمبر پر آنے والی سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ نے زیر جائزہ مدت کے دوران اپنے سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری پر 22 فیصد نقصان برداشت کیا۔ چیراٹ پیکیجنگ لمیٹڈ کاغذ اور بورڈ کے شعبے میں چوتھی بڑی کمپنی ہے جس کا مارکیٹ کیپ 4.3 بلین روپے ہے جسے 5فیصدکی سرمایہ کاری کا سب سے کم نقصان ہوا۔ روشن پیکجز لمیٹڈ اور پاکستان پیپر پراڈکٹس لمیٹڈ بالترتیب 1.8 بلین روپے اور 444 ملین روپے کی مارکیٹ کیپ کے ساتھ چھٹے اور ساتویں نمبر پر رہے۔ پاک ایگرو پیکیجنگ لمیٹڈ پیپر اور بورڈ کے شعبے میں آٹھویں اور آخری فعال تجارت کرنے والی کمپنی تھی۔ جی ای ایم پی اے پی ایل کا مارکیٹ کیپ 155 ملین روپے ہے اور اس نے 23 فیصد کا مارکیٹ ویلیو نقصان اٹھایا، جو زیر جائزہ مدت کے دوران 200 ملین سے کم ہو کر 154 ملین روپے تک پہنچ گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی