- ہمارے متعلق
-
- |
-
- |
-
کیمیکل بنانے والی کمپنی آرکروما پاکستان لمیٹڈ کی آمدنی رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 18 فیصد کم ہو کر 6.5 بلین روپے رہ گئی ،کمپنی کا مجموعی منافع بھی 45فیصدکم ہو کر 1.1 بلین روپے ہو گیا ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق کیمیکل بنانے والی کمپنی آرکروما پاکستان لمیٹڈ کی آمدنی رواں مالی سال 2022-23 کی پہلی سہ ماہی میں 18 فیصد کم ہو کر 6.5 بلین روپے رہ گئی ہے جو گزشتہ مالی سال اسی مدت میں 7.9 بلین روپے تھی۔ کمپنی کا مجموعی منافع بھی 45فیصدکم ہو کر 1.1 بلین روپے ہو گیا جو 2 بلین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔کمپنی نے مالی سال 22 کی اسی مدت میں 750 ملین کے منافع کے مقابلے میں 145.4 ملین روپے کا خالص منافع کمایاجو سال بہ سال 79فیصدکی منفی نمو کو ظاہر کرتا ہے۔ برانڈ اور پرفارمنس ٹیکسٹائل اسپیشلٹیز جن کی فروخت میں 18 فیصد کمی واقع ہوئی اور کوٹنگ، چپکنے والی اور سیلنٹ، جن کی آمدنی میں 8 فیصد کمی واقع ہوئی سیلز میں 18 فیصد کمی کے بنیادی معاون تھے جب کہ پیکیجنگ اور کاغذی خصوصیات میں 24 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
صلاحیت کے کم استعمال اور کم پیداواری حجم نے کمپنی کے مجموعی مارجن کو مزید کم کر دیاجس نے اس کے منافع پر منفی اثر ڈالا۔مالی سال 2021-22 کے دوران کمپنی کی مجموعی فروخت مالی سال 21 میں 23.5 بلین روپے سے بڑھ کر 29.4 بلین روپے تک پہنچ گئی جس میں سال بہ سال 25 فیصد کا اضافہ ہوا۔مالی سال 22 کا مجموعی منافع 7.2 بلین روپے رہا جو کہ مالی سال 21 کے 6.2 بلین روپے سے 17 فیصد زیادہ ہے۔تاہم سال کے لیے بعد از ٹیکس منافع مالی سال 21 میں 2.3 ارب روپے سے 18 فیصد کم ہو کر 1.9 ارب روپے رہ گیا۔ امریکی ڈالر اور دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں نمایاں کمی نے منافع پر منفی اثر ڈالا ہے۔کمپنی کی فی حصص آمدنی نے حالیہ برسوں کے دوران ملا جلا رجحان ظاہر کیا۔ مالی سال21 میں 67.69 روپے تھی جو مالی سال22 میں گھٹ کر 55.25 روپے ہو گئی۔آرکروما پاکستان بنیادی طور پر کیمیکلز، ڈائیسٹف اور کوٹنگ، چپکنے والی اشیا اور سیلنٹ کی تیاری، درآمد اور فروخت میں مصروف ہے۔ یہ انڈینٹنگ ایجنٹ کے طور پر بھی کام کرتا ہے جس کا رجسٹرڈ اور ہیڈ کوارٹر ریناچ، سوئٹزرلینڈ میں ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی