آئی این پی ویلتھ پی کے

کوہ نور انرجی لمیٹڈ کی آمدنی 115 فیصد سے زیادہ بڑھ کر14.538 بلین روپے ہو گئی، ویلتھ پاک

۱۲ نومبر، ۲۰۲۲

کوہ نور انرجی لمیٹڈ کی آمدنی 30 جون 2022 کو ختم ہونے والے مالی سال میں 115 فیصد سے زیادہ بڑھ کر14.538 بلین روپے ہو گئی جوسال 2021 میں 6.752 بلین روپے تھی۔ مجموعی منافع2022 میں 11.6 فیصد بڑھ کر 1.975 بلین روپے ہو گیا جو پچھلے سال کے 1.769 بلین روپے تھا۔ سال کے لیے ٹیکس سے پہلے کا منافع 1.51 ارب روپے تھا، جو 2021 میں 1.20 ارب روپے سے 25.5 فیصد زیادہ ہے۔کمپنی کا خالص منافع مالی سال 21 میں 1.199 بلین روپے سے مالی سال 22 میں 1.507 بلین روپے تک 25.7 فیصد بڑھ گیا۔ نمایاں ٹاپ لائن نمو کے نتیجے میں، فی حصص آمدن (EPS) پچھلے سال کے 7.08 روپے سے بڑھ کر 8.90 روپے ہوگئی۔ جون 2021 تک، کمپنی کے ڈائریکٹرز، سی ای او اور ان کی شریک حیات اور بچے 34.58 فیصد شیئرز کے مالک تھے۔ متعلقہ کمپنیاں، انڈرٹیکنگز اور متعلقہ فریق تقریبا 27.48 فیصد،عام عوام(مقامی)سرمایہ کار 26.48 فیصد بینک، DFI، اور غیر بینکاری مالیاتی ادارے 5.99 فیصد؛ دیگر 4.82 فیصد اور انشورنس کمپنیاں، اور میوچل فنڈز مجموعی طور پر 1 فیصدسے کم تھے، کمپنی کی مجموعی فروخت 8.282 بلین روپیرہی۔مجموعی منافع میں بھی بہت معمولی اضافہ ہوا، جو ایک سال پہلے کے 1.235 بلین روپے سے بڑھ کر 1.262 بلین روپے تک پہنچ گیا۔ جبکہ بعد از ٹیکس منافع 2017 میں 804 ملین روپے سے 9.33 فیصد کم ہو کر 729 ملین روپے ہو گیا۔2019 میں فروخت9.39 فیصد کم ہو کر 7.504 بلین روپے ہو گئی جو ایک سال قبل 8.282 بلین روپے تھی۔

کمپنی کے مجموعی منافع کا مارجن پچھلے سال کے 1.262 بلین روپے سے بڑھ کر 2019 میں 1.558 بلین روپے ہو گیا۔خالص منافع 2018 میں 729 ملین روپے سے 2019 میں 24.42 فیصد کم ہو کر 551 ملین روپے ہو گیا۔ منافع میں کمی کے نتیجے میں، EPS پچھلے سال کے 4.31 روپے سے کم ہو کر 3.25 روپے ہو گیا۔سالانہ آمدنی 2019 میں 7.504 بلین روپے سے 2020 میں 1 فیصد سے بھی کم ہو کر 7.548 بلین روپے ہو گئی۔ مجموعی منافع 2019 میں 1.558 بلین روپے سے 38.4 فیصد بڑھ کر 2020 میں 2.156 بلین ہو گیا۔ ٹیکسوں کے بعد کمپنی کی آمدنی بھی بہتر ہوئی، جو 2019 میں 551 ملین روپے سے 2018 میں 1.036 بلین روپے تک پہنچ گئی۔ں، سیلز ریونیو 11 فیصد کم ہو کر 6.752 بلین روپے رہ گیا۔ ٹاپ لائن ریونیو میں کمی کے باوجود، منافع کے تناسب نے ایک شاندار بہتری ظاہر کی جو مسلسل اور مستعد کوششوں سے ممکن ہوئی۔اس کاروبار کا قبل از ٹیکس منافع 1.203 بلین روپے تھا جو ایک سال قبل 1.037 بلین روپے تھا۔گزشتہ سال کے 1.036 ارب روپے کے خالص منافع کے مقابلے میں، خالص منافع 16 فیصد اضافے کے ساتھ 1.199 بلین روپے تک پہنچ گیا۔ اس کے نتیجے میں، EPS 2020 میں 6.12 روپے سے بڑھ کر 7.08 روپے ہو گئی۔کوہ نور کو منسوخ شدہ کمپنیز آرڈیننس 1984 کے تحت 26 اپریل 1994 کو پاکستان میں عوامی طور پر درج کمپنی کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔کمپنی کی بنیادی سرگرمیاں لاہور میں پاور پلانٹ کا مالک ہونا، اسے چلانا اور اس کی دیکھ بھال کرنا اور پاور پرچیز ایگریمنٹ کے تحت واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا)کو بجلی فروخت کرنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی