- ہمارے متعلق
-
- |
-
- |
-
کوہاٹ سیمنٹ کمپنی کی مجموعی آمدنی گزشتہ مالی سال کے پہلے نو مہینوں میں 32 فیصد بڑھ کر 23.58 ارب روپے ہو گئی،مجموعی منافع67فیصد اضافے سے7.24 ارب روپے، ایسوسی ایٹڈ کمپنیوں کے پاس55 فیصداور عوام کے پاس 10فیصد حصص۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق کوہاٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی مجموعی آمدنی گزشتہ مالی سال 2021-22 کے پہلے نو مہینوں میں 32 فیصد بڑھ کر 23.58 بلین روپے ہو گئی جو مالی سال 21 کی اسی مدت کے دوران 17.81 بلین روپے تھی۔مجموعی منافع67فیصد اضافے سے مالی سال 21 کی اسی مدت میں 4.33 بلین روپے کے مقابلے میں 7.24 بلین روپے رہا۔آپریٹنگ منافع 6.89 بلین روپے رہا جو کہ 2021میں 3.92 بلین روپے سے 76 فیصد زیادہ ہے۔قبل از ٹیکس منافع فیصد85 بڑھ کر 6.51 بلین روپے ہو گیا جو 2021میں 3.52 بلین روپے تھا۔بعد از ٹیکس منافع 83 فیصدبڑھ کر 4.62 ارب روپے ہو گیا جو گزشتہ مالی سال 2.53 بلین روپے تھا۔
مالی سال 21 کی اسی مدت کے دوران 12.6 روپے کے مقابلے رواں مالی سال فی حصص آمدنی 23.05 روپے رہی جو کہ 83 فیصدکی نمو کو ظاہر کرتی ہے۔30 جون 2021 تک ڈائریکٹرز، ان کی شریک حیات اور نابالغ بچے کمپنی کے کل حصص کے 17.09 فیصدکے مالک تھے۔ ایسوسی ایٹڈ کمپنیوں نے 55.08 فیصد شیئرز رکھے جبکہ عام عوام 10فیصدغیر ملکی 0.95 اور دیگر کے ایک فیصد حصص تھے۔ 2020-21 کے دوران، کمپنی نے 2019-20 میں 11 ارب روپے کے مقابلے میں 24 ارب روپے کی آمدنی حاصل کی جس میں 113 فیصد کا اضافہ ہوا۔مالی سال 21 کا مجموعی منافع 5.96 بلین روپے تھاجو مالی سال 20 میں 24 ملین روپے تھا۔مالی سال 21 کا آپریٹنگ منافع 3760 فیصد کا زبردست اضافہ ظاہر کرتا ہے، مالی سال 20 میں 147 ملین روپے کے نقصان سے 5.40 بلین روپے پر طے ہوا۔مالی سال 21 میں ٹیکس سے پہلے کا منافع 4.88 بلین روپے تھا جو کہ مالی سال 20 میں 557 ملین روپے تھااور یہ 977 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔اسی طرح مالی سال 21 میں منافع بعد از ٹیکس 3.49 بلین روپے تھا جبکہ مالی سال 20 میں 443 ملین روپے کا نقصان ہواجس میں 888 فیصد کا زبردست اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔ کمپنی کا 2019 میںحصص 12.29 روپے سے 2.21 روپے تک گر گیا تاہم اگلے سال کمپنی کی قسمت میں بہتری دیکھنے میں آئی کیونکہ حصص17.41 روپے تک بڑھ گیا۔ 2022 میں یہ مزید بڑھ کر 25 روپے تک پہنچ گیا۔
مجموعی منافع اور ٹیکس سے پہلے اور بعد کا منافع 2019 میں مضبوط رہا، لیکن تینوں تناسب 2020 میں منفی رہا۔ 2021 میں منافع میں بہتری آئی کیونکہ ٹیکس سے پہلے اور بعد میں مجموعی منافع کا تناسب اور منافع میں اضافہ ہوا۔کوہاٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کو پاکستان میں کمپنیز ایکٹ 1913 کے تحت ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔یہ فرم سیمنٹ کی پیداوار اور فروخت میں مصروف ہے۔ اے این ایس کیپیٹل پرائیویٹ لمیٹڈ اس کی ہولڈنگ کمپنی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی ویلتھ پاک