- ہمارے متعلق
-
- |
-
- |
-
سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی آمدنی مالی سال 2021-22 کی تیسری سہ ماہی میں 27 فیصد اضافے کے ساتھ 183 بلین روپے تک پہنچ گئی جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 145 بلین روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔کمپنی کا مجموعی منافع 13.61 بلین روپے رہا جو 10.04 بلین روپے تھااور اسمیں سال بہ سال 36 فیصد اضافہ ہوا ہے۔آپریٹنگ منافع 26 فیصد بڑھ کر 15.77 بلین روپے ہو گیا جو 12.50 بلین روپے تھا۔تاہم، ٹیکس سے پہلے کا منافع کم ہو کر 3.71 بلین روپے ہو گیا جو کہ 4.25 بلین روپے تھا۔اسی طرح، بعد از ٹیکس منافع2.55 بلین روپے ہو گیا جو 3 ارب روپے تھا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق فی شیئر آمدنی بھی 4.02 روپے تک گر گئی جو 4.76 روپے تھی۔ کمپنی نے مالی سال 21 کی اسی مدت میں 351 بلین روپے کے مقابلے میں مجموعی طور پر 602 بلین روپے کی آمدنی حاصل کی اور مجموعی منافع 26.3 بلین روپے کے مقابلے میں 33.3 بلین روپے رہا۔ آپریٹنگ منافع 19.2 بلین روپے کے مقابلے میں 25.1 بلین روپے رہا۔ خالص آمدنی 5.9 بلین روپے کے مقابلے میں 6.8 بلین روپے تھی۔حالیہ برسوں میں فی شیئر آمدنی میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔ 2018 میں فی شیئر آمدنی 17.54 روپے رہی لیکن 2019 میں کم ہو کر 11.16 روپے رہ گئی۔ ای پی ایس 2020 میں مزید گر کر 9.46 روپے پر آ گیا، لیکن 2021 میں 17.32 روپے تک پہنچ گیا۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے حریفوں میں داد لارنس پور لمیٹڈ، سیف پاور لمیٹڈ، اینگرو پاورجن قادر پور لمیٹڈ، اور کوٹ ادو پاور کمپنی لمیٹڈ شامل ہیں۔سالوں میں نفع یا نقصان2019 کے مقابلے میں 2020 میں منافع زیادہ تھا، کیونکہ مجموعی منافع اور آپریٹنگ منافع 2019 میں کم رہا۔ 2021 میں، منافع میں اضافہ ہوا، لیکن پھر بھی 2020 کے مقابلے میں کم تھا ۔سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے جو پاکستان میں کمپنیز ایکٹ کے تحت شامل ہے۔ کمپنی کی بنیادی سرگرمی قدرتی گیس کی خریداری، ترسیل، تقسیم اور فراہمی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی