آئی این پی ویلتھ پی کے

مالی سال 2022-23 کی دوسری سہ ماہی میں پینتھر ٹائرز لمیٹڈ کے مجموعی منافع میں 64 فیصد کا اضافہ

۹ فروری، ۲۰۲۳

مالی سال 2022-23 کی دوسری سہ ماہی میں پینتھر ٹائرز لمیٹڈ کے مجموعی منافع میں اسی سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 64 فیصد کا اضافہ ہوا، 603ملین روپے کی مجموعی آمدن، کمپنی کو 0.81 روپے فی حصص کا نقصان ہوا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2022-23 کی دوسری سہ ماہی میں پینتھر ٹائرز لمیٹڈ کے مجموعی منافع میں اسی سال کی پہلی سہ ماہی جولائی تا ستمبرکے مقابلے میں 64 فیصد کا اضافہ ہوا۔ دوسری سہ ماہی میں 603ملین روپے کا مجموعی منافع رپورٹ کیا گیا تھا جبکہ مالی سال 23 کی پہلی سہ ماہی میں 367 ملین روپے کا مجموعی منافع رپورٹ کیا گیا تھا۔ مجموعی منافع کا تناسب دوسری سہ ماہی میں 12.54فیصدہو گیا جورواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 8.19فیصدرپورٹ کیا گیا تھا۔ کمپنی نے مالی سال23 میں آمدنی میں 7فیصد اضافہ کیا۔ مالی سال23 میں 4.4 بلین روپے کی فروخت کے مقابلے مالی سال23 کی دوسری سہ ماہی میں 4.8 بلین روپے کی فروخت کی ۔ آپریشنل اور مالیاتی اخراجات میں اضافے کی وجہ سے کمپنی کو 267 ملین روپے کا خالص نقصان اٹھانا پڑا۔ مالی سال23 کی دوسری سہ ماہی میں کمپنی نے واپسی کی اور سہ ماہی کا اختتام 131 ملین کے خالص منافع کے ساتھ کیا۔

اپنے شیئر ہولڈرز کے لیے کمپنی نے 0.78 روپے فی حصص کی آمدنی پیدا کی جبکہ کمپنی کو 1.59 کا نقصان ہوا۔ 1983 سے یہ بنیادی طور پر ٹائروں اور ٹیوبوں اور متعلقہ مصنوعات کی تیاری اور فروخت میں مصروف ہے اور 2.9 بلین روپے کے مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے ساتھ پی ٹی ایل اپنے شعبے میں چوتھی بڑی کمپنی ہے۔پینتھر ٹائرز لمیٹڈ کی مالی کارکردگی گزشتہ مالی سال 22 کی اسی مدت کے مقابلے میں کم ہوگئی اور 9.3 بلین روپے کی فروخت کے مقابلے میں سیلز ویلیو گھٹ گئی۔ مجموعی منافع 1 بلین روپے سے 971 ملین روپے تک کم ہو گیا۔ مالی سال23 کے لیے مجموعی منافع سے فروخت کا تناسب 10.44فیصد بتایا گیا جبکہ مالی سال 22 میں اسی مدت کے لیے اس کا تناسب 11.02فیصد تھا۔ کمپنی نے مالی سال 23 کے چھ ماہ میں 135 ملین روپے کا خالص نقصان رپورٹ کیا۔ 2.74فیصد کا خالص منافع کا تناسب مائنس 1.45فیصدتک گر گیا۔ کمپنی کے شیئر ہولڈرز کے لیے منفی رجحان رہااور کمپنی کو مالی سال23 میں 0.81 روپے فی حصص کا نقصان ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی