آئی این پی ویلتھ پی کے

ماری پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ 199.3بلین روپے کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے ساتھ اس شعبے میں اپنی چار ہم مرتبہ فرموں میں سے تیسری بڑی کمپنی ہے، ویلتھ پاک رپورٹ

۱۷ فروری، ۲۰۲۳

ماری پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ نے رواں مالی سال 2022-23 کی پہلی ششماہی جولائی تا دسمبرمیں 68 ارب روپے کی مجموعی آمدنی حاصل کی جو کہ گزشتہ پانچ سالوں کے ادوار میں زیادہ ہے۔ویلتھ پی کے کی رپورٹ کے مطابق ماری پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ تیل اور گیس کی تلاش کے شعبے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ماری کے طور پر درج ہے۔ 199.3 بلین روپے کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے ساتھ اس شعبے میں اپنی چار ہم مرتبہ فرموں میں سے تیسری بڑی کمپنی ہے۔ 1984 میں قائم کیا گیاادارہ ہائیڈرو کاربن کا کاروبار کرتا ہے۔ماری نے 35 ارب روپے کی مجموعی فروخت اور 31 ارب روپے کی خالص فروخت کی۔ کمپنی نے 12 ارب روپے کا خالص منافع کمایا۔مالی سال 23 کی دوسری سہ ماہی اکتوبر تا دسمبرمیںماری نے بالترتیب 32 ارب روپے اور 29 ارب روپے کی مجموعی اور خالص فروخت کی اطلاع دی۔ کمپنی کا اعلان کردہ خالص منافع 11 ارب روپے تھا۔ ماری نے اپنی مارکیٹ کیپ کا 209 بلین روپے سے 206 بلین روپے تک صرف 1.4 فیصد کمی کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی