- ہمارے متعلق
-
- |
-
- |
-
نیسلے پاکستان لمیٹڈ کا آپریٹنگ منافع 38 فیصد اضافے کے ساتھ 15 ارب روپے سے 21 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق نیسلے پاکستان لمیٹڈ کا مجموعی منافع 30 ستمبر 2022 کو ختم ہونے والے پہلے نو مہینوں میں 120 بلین روپے تک پہنچ گیاجو پچھلے سال کی اسی مدت میں 100 بلین روپے تھا۔اسی طرح آپریٹنگ منافع 38 فیصد اضافے کے ساتھ 15 ارب روپے سے 21 ارب روپے تک پہنچ گیا۔قبل از ٹیکس منافع 42فیصد بڑھ کر 18 ارب روپے ہو گیا جو پہلے 12 ارب روپے تھا۔ بعد از ٹیکس منافع سال بہ سال 25 فیصد بڑھ کر 11 ارب روپے ہو گیا۔ 2021 کے دوران کمپنی کا مجموعی منافع 2020 میں 34 ارب روپے سے 16 فیصد بڑھ کر 40.49 بلین روپے ہو گیا۔کمپنی کا آپریٹنگ منافع 2021 میں 21.57 بلین روپے رہا، جو 2020 میں 16.06 بلین روپے سے 34 فیصد زیادہ ہے جس میں 34 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قبل از ٹیکس منافع 17.95 بلین روپے رہا، جو کہ مالی سال 20کے 12.59 بلین روپے سے 43 فیصد زیادہ ہے۔ بعد از ٹیکس منافع 8.88 بلین روپے سے بڑھ کر 12.76 بلین روپے ہو گیاجس میں سال بہ سال 44 فیصد اضافہ ہوا۔2018 میں فی حصص آمدنی 254.57 روپے تھی
لیکن 2019 میں گر کر 162.17 روپے رہ گئی، اس سے پہلے وہ 2020 میں 195.91 روپے اور 2021 میں 281.55 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔31 دسمبر 2021 تک، ڈائریکٹرز، چیف ایگزیکٹو آفیسر، ان کی شریک حیات اور نابالغ بچے کمپنی کے کل حصص کے 4.1 فیصد کے مالک تھے۔ ایسوسی ایٹڈ کمپنیاں، انڈرٹیکنگز، اور متعلقہ فریق 81.51 فیصد حصص کے مالک تھے۔ اداروں، پبلک سیکٹر کی کمپنیوں اور کارپوریشنوں کے پاس 1.12فیصد حصص تھے، جب کہ عام لوگوںکے پاس 12.75فیصدحصص تھے۔2016 سے 2018 تک، آپریٹنگ منافع اور ٹیکس سے پہلے اور بعد کے منافع نے ملا جلا لیکن مثبت رجحان دکھایا۔ 2019 سے 2021 تک تینوں کے منافع میں اضافہ ہوتا رہا۔پچھلے چھ سالوں سے مجموعی منافع اور ٹیکس سے پہلے اور بعد میں منافع سب مثبت رہے ہیںجو کاروبار کے لیے کافی حوصلہ افزا ہے۔ مجموعی طور پرکاروبار منافع بخش ہے اور منافع کے لیے سرمایہ کاری کرنے کے لیے ایک موزوں کمپنی ہے۔نیسلے ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے جسے اب منسوخ شدہ کمپنیز آرڈیننس1984اب کمپنیز ایکٹ، 2017 کے تحت پاکستان میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ کمپنی سوئس میں قائم پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے۔ کمپنی بنیادی طور پر ڈیری، غذائیت، مشروبات اور کھانے کی مصنوعات بشمول درآمد شدہ اشیا کی تیاری، پروسیسنگ اور فروخت میں مصروف ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی