آئی این پی ویلتھ پی کے

نیٹسول ٹیکنالوجیز 9.4 ارب روپے کے مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے ساتھ آئی ٹی کی چھٹی بڑی کمپنی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۲

نیٹسول ٹیکنالوجیز 9.4 ارب روپے کے مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے ساتھ آئی ٹی کی چھٹی بڑی کمپنی ہے ، کمپنی نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 1.7 بلین روپے کی مجموعی فروخت کی، مجموعی منافع بھی 362 ملین روپے سے بڑھ کر 475 ملین روپے ہو گیا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق نیٹسول ٹیکنالوجیز لمیٹڈ نے مالی سال 23 کی پہلی سہ ماہی جولائی تا ستمبرمیں 2.18 روپے فی حصص کی سب سے زیادہ آمدنی گزشتہ سالوں کی آخری پانچ اسی سہ ماہیوں کے مقابلے میں درج کی۔ گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں نیٹسول کی آمدنی اور منافع میں کافی اضافہ ہوا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج پر ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشن کے شعبے میں درج نیٹسول ٹیکنالوجیز 9.4 بلین روپے کے مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے مطابق چھٹی بڑی کمپنی ہے جو بنیادی طور پر کمپیوٹر سافٹ ویئر کی ترقی اور فروخت میں مصروف ہے۔ نیٹسول قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے صارفین کو آئی ٹی کے حل اور خدمات کی ایک رینج فراہم کرتا ہے۔ کمپنی نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 1.7 بلین روپے کی مجموعی فروخت کی ۔

مالی سال 23 کی پہلی سہ ماہی میں 27.71فیصد اور 11.15فیصدکا مجموعی منافع اور خالص منافع کمایا گیااور گزشتہ مالی سال کے مقابلے میںمجموعی فروخت میں 37فیصداضافہ کیا۔ مجموعی منافع کی قیمت بھی 362 ملین روپے سے بڑھ کر 475 ملین روپے ہو گئی اور مجموعی منافع میں قدر میں 31فیصدکا اضافہ ہوا۔ فی حصص آمدنی پچھلے سال کی اسی سہ ماہی میں 2.15 روپے فی حصص کی قدر سے بڑھ کر 2.18 روپے ہو گئی۔ نیٹسول نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میںمیں 2.18 روپے فی حصص کی سب سے زیادہ آمدنی درج کی ہے اور حصص کی قدر آج تک مسلسل بڑھ رہی ہے۔نیٹسول کے سٹاک ریٹرن نے ایک سے زیادہ اسپائکس اور ٹریڈنگ کے ذریعے پیدا ہونے والے ریٹرن میں کمی کا ایک سازگار مرکب دکھایا۔ اوسطا، نیٹسول اسٹاک نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میںمیں اپنے شیئر ہولڈرز کے پورٹ فولیو میں 0.027فیصدکا نقصان شامل کیا۔ گزشتہ مالی سال 22 کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میںاسٹاکس کا اوسط نقصان کم تھا۔ مجموعی تجارتی حجم1,441,238 حصص رہا اور نیٹسول کے اسٹاک کے تجارتی حجم میں 15فیصدکی کمی ہوئی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی