آئی این پی ویلتھ پی کے

ہونڈا اٹلس پاکستان کی پیداوارمیں 7فیصد اضافہ، آمدنی بڑھ کر 102 ارب روپے ہوگئی

۷ فروری، ۲۰۲۳

اٹلس ہونڈا لمیٹڈ پاکستان میں موٹرسائیکل بنانے والی سب سے بڑی کمپنی، پیداوارمیں 7 فیصد اضافہ،اے ٹی ایل ایچ کی آمدنی بڑھ کر 102 ارب روپے ہوگئی، 31.84 روپے فی حصص آمدنی،34.6 ارب روپے کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق اٹلس ہونڈا لمیٹڈ پاکستان میں موٹرسائیکل بنانے والی سب سے بڑی کمپنی نے سال 2022 کے نو مہینوں اپریل سے دسمبرکے دوران اپنی پیداوارمیں 7 فیصد اضافہ کیا۔ اے ٹی ایل ایچ کی آمدنی بڑھ کر 102 بلین روپے ہوگئی جو سال 21 میں 96 بلین روپے تھی۔ موٹرسائیکل بنانے والی کمپنی نے 2021 کی اسی مدت میں 7 ارب روپے کے مجموعی منافع اور 3.9 بلین روپے کے خالص منافع کے مقابلے میں زیر جائزہ مدت کے دوران 6.4 بلین روپے کا مجموعی منافع اور 3.6 بلین روپے کا خالص منافع رپورٹ کیا۔ 2022 کی نو ماہ کی مدت کے دوران 29.72 روپے فی شیئر جبکہ 2021 کی اسی مدت کے دوران 31.84 روپے فی حصص آمدنی ہوئی۔ اٹلس ہونڈا لمیٹڈ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اپنے شعبے کی تیسری سب سے بڑی کمپنی ہے۔ اے ٹی ایل ایچ کی 34.6 بلین روپے کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہے۔

ہونڈا موٹر کمپنی لمیٹڈ، جاپان، اور اٹلس گروپ، پاکستان کے مشترکہ منصوبے کے طور پر 1962 میں قائم کیا گیاتھا۔ اے ٹی ایل ایچ پاکستان میں موٹر سائیکلوں کا ایک سرکردہ اور فروخت کنندہ ہے ۔اے ٹی ایل ایچ نے 2022 کی پہلی سہ ماہی میں سب سے زیادہ منافع کمایا۔ اے ٹی ایل ایچ نے دوسری اور تیسری سہ ماہی کی فروخت کے مقابلے پہلی سہ ماہی میں 37 ارب روپے کی سب سے زیادہ سیلز کی۔ کمپنی نے دوسری اور تیسری سہ ماہی میں بالترتیب 29 ارب روپے اور 35 ارب روپے کی فروخت کی ۔ پہلی سہ ماہی میں 2.6 بلین روپے کا سب سے زیادہ مجموعی منافع رپورٹ کیا گیا جس کے بعد تیسری سہ ماہی میں 2.3 بلین روپے اور 2022 کی دوسری سہ ماہی میں 1.4 بلین روپے رہا۔ آپریشنل اور مالیاتی اخراجات کو چھوڑ کر1.5 روپے کا سب سے زیادہ خالص منافع پہلی سہ ماہی میں ، تیسری سہ ماہی میں 1.4 بلین اور دوسری سہ ماہی میں 777 ملین روپے رہا۔ اٹلس ہونڈا لمیٹڈ نے پہلی سہ ماہی میں 12.11 روپے فی حصص کی آمدنی حاصل کی۔ دوسری سہ ماہی میں اس کی قیمت 6.26 روپے تک گر گئی۔ تاہم تیسری سہ ماہی میںای پی ایس 11.35 روپے تک پہنچ گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی