- ہمارے متعلق
-
- |
-
- |
-
پا کستان کی بڑے پیمانے پر بجلی پیدا کرنے والی اور تقسیم کار کمپنیوں نے مجموعی طور پر محصولات میں 12 فیصد اضافہ کیالیکن رواں مالی سال 2022-23 کے پہلے چھ مہینوں میں ان کے مجموعی منافع میں 28 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاور جنریشن اور ڈسٹری بیوشن سیکٹر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں چار بڑی کمپنیوں پر مشتمل ہے جس کی مجموعی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 186 بلین روپے ہے۔ حب پاور کمپنی لمیٹڈ پاور سیکٹر کی سب سے بڑی فرم ہے جس کی مارکیٹ کیپ 92 بلین ہے ۔کے الیکٹرک کی مارکیٹ ویلیو روپے 58.5 بلین ہے۔ کوٹ ادو پاور کمپنی لمیٹڈ اور پاکگین پاور لمیٹڈ بالترتیب 25.3 بلین روپے اور 10.6 بلین روپے کے مارکیٹ کیپس کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ بڑی پاور فرموں نے مالی سال 23 کی پہلی ششماہی میں 362 بلین روپے کی اجتماعی آمدنی حاصل کی جبکہ مالی سال 22 کی اسی مدت میں 322 ارب روپے جمع ہوئے۔ لارج کیپ پاور فرموں کا مجموعی منافع 28فیصدکم ہو کر 35 ارب روپے ہو گیا جو گزشتہ سال 49 ارب روپے تھا۔ پاور سیکٹر کے بڑے اداروں نے مجموعی طور پر 4.9 بلین روپے کا خالص نقصان رپورٹ کیا حالانکہ ان کا مجموعی خالص منافع 19 بلین روپے تھا۔ اعلی پیداوار اور دیکھ بھال کے اخراجات منافع میں بڑے پیمانے پر کمی کا باعث بنے۔ حبکو اور کیپکو نے بالترتیب 25.8 بلین روپے اور 25.1 بلین روپے کی تیسری اور چوتھی سب سے زیادہ آمدن کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی