- ہمارے متعلق
-
- |
-
- |
-
پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل لمیٹڈ کی آمدنی 2022 کے پہلے نو مہینوں میں 7 فیصد اضافے کے ساتھ 8.8 بلین روپے ہو گئی،ٹیکس سے پہلے منافع 1.2 بلین روپے کے مقابلے میں 3.5 بلین روپے تک پہنچ گیا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل لمیٹڈ کی آمدنی کیلنڈر سال 2022 کے پہلے نو مہینوں میں 7 فیصد اضافے کے ساتھ 8.8 بلین روپے ہو گئی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 8.3 بلین روپے تھی۔ کمپنی کو اپنے مجموعی منافع میں ایک فیصد کا نقصان ہواجو گھٹ کر 3.7 بلین روپے تک پہنچ گیا جو سال پہلے کی اسی مدت میں 3.8 بلین روپے تھا۔ٹیکس سے پہلے منافع 1.2 بلین روپے کے مقابلے میں 3.5 بلین روپے تک پہنچ گیا۔وبائی بیماری اور عالمی جغرافیائی سیاسی ماحول میں ہونے والی تبدیلیوں کی وجہ سے عالمی اقتصادی چیلنجوں کی عکاسی اجناس کی بلند بین الاقوامی قیمتوں میں ہوتی رہی۔پاکستان پر عالمی بحران کے معاشی اثرات غیر ملکی زرمبادلہ کی رکاوٹوں، مہنگائی پر قابو پانے کے لیے شرح سود میں اضافے، روپے کی قدر میں نمایاں کمی اور دیگر مالیاتی اقدامات سے بڑھے ہیں۔ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تباہ کن سیلاب نے ملک کی پہلے سے تباہ حال معیشت کو بڑے پیمانے پر معاشی نقصان پہنچایا۔ سیلاب نے فصلوں کو نقصان پہنچایا اور خوراک کی برآمدات میں کمی کا باعث بنا۔ زرمبادلہ پر دبا وکے باعث درآمدات بھی سکڑ گئیں۔ 30 ستمبر 2022 کو ختم ہونے والی نو ماہ کی مدت کے دوران پاکستان کنٹینر مارکیٹ کے حجم میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔
کمپنی نے مالی سال22 کے دوران 286,608 کنٹینرز ہینڈل کیے جبکہ مالی سال21 میں 367,302 کنٹینرز تھے۔ اگرچہ کراچی پورٹ پر دستیاب اضافی گنجائش کمپنی کے لیے ایک چیلنج ہے لیکن اسے مسلسل معیاری خدمات کے ذریعے مختلف تجارتی اور آپریشنل حکمت عملیوں کے ذریعے کم کیا جا رہا ہے۔کمپنی اپنے تمام اسٹیک ہولڈرز کو پائیدار قیمت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اس نے مسلسل مارکیٹ شیئر کو برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے۔ 2020 میں فی حصص آمدنی 24.48 روپے تھی جو 2021 میں مزید بڑھ کر 31.05 روپے ہوگئی۔ 2020 اور 2021 میں آمدنی میں بھی اضافہ ہوا۔پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل لمیٹڈ کا گزشتہ چار سالوں میں خالص منافع کا مارجن اچھا رہا ہے۔ بھاری ٹیکسوں اور خدمات کے اخراجات کے باوجودکاروبار نے مضبوط منافع کا مارجن برقرار رکھا۔ سال 2021 میں سب سے زیادہ خالص منافع کا مارجن 30.54فیصدتھا۔پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل کو ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔ یہ بنیادی طور پر کنٹینر ٹرمینل مینجمنٹ کی خدمات فراہم کرنے میں مصروف ہے۔ اس کا کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ساتھ 18 جون 2002 سے شروع ہونے والے 21 سال کی مدت کے لیے کراچی پورٹ پر ایک عام صارف کنٹینر ٹرمینل کی خصوصی تعمیر، ترقی، آپریشنز اور انتظام کے لیے ایک بلڈآپریٹ ٹرانسفر معاہدہ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی