- ہمارے متعلق
-
- |
-
- |
-
پاکستان فلورائیٹ کو پروسیس شدہ شکلوں میں برآمدکر کے قیمتی زرمبادلہ حاصل کر سکتا ہے،بلوچستان میں فلورائیٹ کی محدود کان کنی کی جاتی ہے،بین الاقوامی فلورائٹ مارکیٹ کا حجم2.71 ارب ڈالر،2021 میںپاکستان نے30ہزار ڈالر مالیت کا ایک لاکھ 56ہزار کلوگرام فلورائٹ برآمد کیا ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق فلورائٹ ایک اہم صنعتی معدنیات ہے جسے اگر متعدد پروسیس شدہ شکلوں میں برآمد کیا جائے تو پاکستان کے لیے زرمبادلہ کمانے کا ایک بہترین ذریعہ ہو سکتا ہے۔اس ورسٹائل معدنیات کے کیمیائی مادوں سے مختلف قسم کی مصنوعات تیار کی جاتی ہیں۔ فلورائیڈ فلورائٹ کا بنیادی جز ہے جو دانتوں کی دیکھ بھال کی مصنوعات، کیڑے مار ادویات، گلوز اور لکڑی کے تحفظ کے لیے بڑے پیمانے پر استعمال ہوتا ہے۔فلورائٹ فلورین کا بنیادی ذریعہ ہے جو زیادہ تر ٹیفلون، کیموتھراپیٹک ادویات، اور ایچینٹ ہائیڈرو فلورک ایسڈ بنانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
اس کی علاوہ یہ ایلومینیم کی پیداوار کے دوران دھات کے پگھلنے کے مقام کو کم کرنے کے لیے اور دیگر پیچیدہ فلورین نمکیات ہائیڈرو فلورک ایسڈ پیدا کرنے اور پانی کے علاج کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔بین الاقوامی فلورائٹ مارکیٹ کا حجم 2020 میں 2.71 بلین امریکی ڈالر سے 4.8 فیصد کی سالانہ شرح نمو پر 2028 تک 3.92 بلین امریکی ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ 2021 میںپاکستان نے 156,000 کلوگرام فلورائٹ برآمد کیا جس کی مالیت 30,000 ملین امریکی ڈالر تھی۔پاکستان میں فلورائٹ کے ذخائر کے بارے میں ویلتھ پاک کے ساتھ گفتگو میںگلوبل مائننگ کمپنی اسلام آباد کے پرنسپل جیولوجسٹ اور پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے سابق جنرل منیجر ارضیات محمد یعقوب شاہ نے کہاکہ فلورائٹ کیلشیم فلورائیڈ کی معدنی شکل ہے جو فیلسک اگنیئس میں بنتی ہے اور یہ گرینائٹک پیگمیٹائٹس میں عام ہیں۔ اس کی رگیں بھی ہائیڈرو تھرمل سرگرمی کے ذریعے چونا پتھر میں بنتی ہیں۔ یہ ایک اہم صنعتی معدنیات ہے جو کیلشیم اور فلورین پر مشتمل ہے۔
پاکستان میں فلورائٹ کی تجارتی پیمانے پر کان کنی صرف بلوچستان میں کی جاتی ہے۔ اس کے آثار دیگر مقامات پر بھی پائے جاتے ہیں لیکن وہ کان کنی کے لیے تجارتی طور پر قابل عمل نہیں ہیں۔فلورائٹ تجارتی لحاظ سے اہم متعلقہ معدنیات سیسہ، چاندی کے ساتھ بھی پایا جاتا ہے۔ فلورائٹ جواہرات کے معیار میں بھی پایا جاتا ہے لیکن کم سختی کی وجہ سے اسے قیمتی پتھر کے طور پر استعمال کرنا مقبول نہیں ہے۔ یہ مختلف رنگوں میں دستیاب ہے جن میں سفید، گلابی اور سبز شامل ہیں۔ کان کن اور ماہر ارضیات عمران بابر نے کہاکہ فلورائٹ خام شکل میںہمارے ملک سے برآمد کیا جاتا ہے۔ فلورائیڈ کا سب سے عام استعمال ٹوتھ پیسٹ کی تیاری کے لیے ہے اوراس کی پروسیسنگ کچھ زیادہ مشکل نہیں ہے۔ اگر اسے مقامی طور پر کیا جائے تو فلورائٹ پر مبنی زیادہ تر مصنوعات کم قیمت پر مارکیٹ میں دستیاب ہوں گی۔ فلورائٹ پر مبنی مصنوعات کی تیاری کے لیے پراسیسنگ یونٹس قائم کرنے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ایک اچھا حل ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام معدنی برآمدی پروٹوکول کو از سر نو تشکیل دیں اور پروسیس شدہ فارمز کی برآمد پر زور دیںجس سے پاکستان کے کان کنی کے شعبے کو مزید پیداواری بنایا جا سکتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی