آئی این پی ویلتھ پی کے

پاکستان کے شیشے اور سیرامکس کے شعبے کی رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران شاندار کارکردگی

۱۳ دسمبر، ۲۰۲۲

معاشی سرگرمیوں میں تنزلی کے باوجودپاکستان کے شیشے اور سیرامکس کے شعبے کی رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران شاندار کارکردگی،چھ کمپنیوں کی آمدن تین ارب روپے سے زائد،مجموعی فروخت 19ارب روپے، غنی گلاس لمیٹڈ 32.3 ارب روپے کی مارکیٹ کیپ کے ساتھ سرفہرست کمپنی۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق معاشی سرگرمیوں میں تنزلی کے باوجودپاکستان کے شیشے اور سیرامکس کے شعبے نے رواں مالی سال 2022-23 کی پہلی سہ ماہی جولائی تا ستمبرکے دوران صحت مند منافع کمایا۔ چھ فعال تجارتی کمپنیوں نے مجموعی طور پر 3.2 بلین روپے اور 1.4 بلین روپے کا مجموعی اور خالص منافع اٹھایا۔ گلاس اور سیرامکس کے شعبے نے اس عرصے کے دوران 19 بلین روپے کی کل فروخت کی اور مجموعی منافع سے فروخت کا تناسب 16.60 فیصد رہا۔ جبکہ مالی سال 23 کی پہلی سہ ماہی میں خالص منافع کا مارجن 7.45 فیصد رہا۔ پاکستان کے شیشے اور سیرامکس کے شعبے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں درج نو کمپنیوں کا غلبہ ہے۔

مارکیٹ کیپیٹلائزیشن کی بنیاد پر، غنی گلاس لمیٹڈ 32.3 بلین روپے کی مارکیٹ کیپ کے ساتھ سرفہرست کمپنی ہے، اس کے بعد طارق گلاس انڈسٹریز لمیٹڈ 13.7 بلین روپے کی مارکیٹ ویلیو کے ساتھ ہے۔ غنی ویلیو گلاس لمیٹڈ کی مالیت 4.3 بلین روپے ہے۔ بلوچستان گلاس لمیٹڈ ، شبیر ٹائلز اینڈ سیرامکس لمیٹڈ اور غنی گلوبل گلاس لمیٹڈبالترتیب 2.6 بلین روپے، 2.4 بلین روپے اور 2.1 بلین روپے کے مارکیٹ کیپس کے ساتھ چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں۔ ساتویں اور آٹھویں پوزیشن پر فرنٹیئر سیرامکس لمیٹڈ اور کرم سیرامکس لمیٹڈ ہیں جن کی مارکیٹ کیپ تقریبا 1 بلین روپے ہے۔ ریگل سیرامکس لمیٹڈ فی الحال ڈیفالٹر فرم کا درجہ رکھتی ہے۔گلاس اور سیرامکس سیکٹر میں سب سے اوپر تین فائدہ اٹھانے والے جے وی جی ایل نے منافع کمانے کے لحاظ سے مالی سال 23 کی پہلی سہ ماہی کے دوران گلاس اور سیرامکس کے شعبے کی قیادت کی جس نے نے فروخت کے مقابلے میں 36.55فیصدکا سب سے زیادہ مجموعی منافع حاصل کیا۔

جی وی جی ایل نے 620 ملین روپے کی فروخت کی اور اس پر 226 ملین روپے کا مجموعی منافع حاصل کیا۔ خالص منافع 112 ملین روپے بتایا گیا، جس سے خالص منافع کا مارجن 18.18 فیصد ہے۔ جے وی جی ایل کے شیئر ہولڈرز نے اس دوران 1.75 روپے فی شیئر کی آمدنی کا لطف اٹھایا۔ جی ایچ جی ایل نے 2.9 بلین روپے کی فروخت پر مجموعی منافع کا 25.13فیصد اور خالص منافع کا 14.57فیصد رپورٹ کیاجسکی ویلیو 1.38 روپے فی شیئر پر پہنچ گئی۔ گلاس اور سیرامکس کے شعبے میں سب سے اوپر تین فائدہ اٹھانے والوں میں تیسری کمپنی جی جی جی ایل تھی جس کا مجموعی منافع 22.40فیصد اور خالص منافع 5.08فیصدتھا۔کل فروخت کی مالیت 474 ملین روپے تھی۔طارق گلاس709 ملین روپے کے مجموعی منافع کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے جس نے اسے 10.98 فیصد کا مجموعی منافع مارجن دیا۔ رواں مالی سال کے دوران ٹی جی ایل نے 5.49% کا خالص منافع مارجن کمایا۔ایس ٹی سی ایل کو خالص نقصان اور حصص کی منفی قدر کا سامنا کرنا پڑا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی